خبرنامہ نمبر8037/2024کوئٹہ26 دسمبر۔ : بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علاوالدین مری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کاروباری ماحول بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں، ملک بھر کے کاروباری طبقے کو اس سلسلے میں آن بورڈ لیا جا رہا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ مختلف دوست ممالک کے سفارتکاروں، غیرملکی کمپنیوں،ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس، صنعتکاروں اور بزنس لیڈرز کو بلوچستان میں سرمایہ کاری پر راغب کرنے کیلئے رابطے کر رہا ہے اور اس سلسلے میں ہمیں بہت سی کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کراچی میں بلوچستان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ سیمینارمنعقد کروایا گیاجو انتہائی کامیاب رہا جبکہ جنوری میں اسلام آباد میں انٹرنیشنل بزنس سمٹ کا انعقاد کیا جائیگا۔ان تما م اقدامات کا مقصدیہی ہے کہ بلوچستان میں قدرتی وسائل، توانائی، زراعت، لائیو اسٹاک، سیاحت اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں جو امکانات موجود ہیں ان کو اجاگر کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بلوچستان کو خطے کی معاشی ترقی کا مرکز بنانے کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ بلوچستان کاروبار کے لئے کھلا ہے اور ملک کی معاشی ترقی کی حمایت کے لئے تیار ہے۔ تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تحفظ اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے ملک بھر کے تاجروں پر زور دیا کہ وہ بلوچستان کے صنعتی زونز میں فیکٹریاں قائم کریں، توانائی اورمعدنی شعبے میں سرمایہ کاری کریں حکومت بلوچستان انکی ہر ممکن معاونت کرے گی
—————————————————————————-
Quetta, December 26: The Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment and Trade, Bilal Khan Kakar, and former caretaker Chief Minister of Balochistan, Mir Alauddin Marri, have stated that multiple initiatives are being undertaken to improve the business environment in Balochistan, and the business community across the country is being taken on board in this regard.In a statement, they mentioned that the Balochistan Board of Investment and Trade is actively engaging with diplomats from various friendly countries, foreign companies, chambers of commerce across the country, industrialists, and business leaders to encourage investment in Balochistan. These efforts have yielded significant successes. They highlighted that a highly successful Balochistan Business and Investment Seminar was recently held in Karachi, and an International Business Summit is scheduled to take place in Islamabad in January.The purpose of these initiatives is to showcase the vast potential in various sectors of Balochistan, including natural resources, energy, agriculture, livestock, tourism, and infrastructure, while building investors’ confidence. They emphasized that efforts are focused on making Balochistan the economic hub of the region.Balochistan is open for business and prepared to support the country’s economic development. Investors and traders will be provided with every possible protection and facility. They urged traders nationwide to establish factories in Balochistan’s industrial zones and invest in the energy and mineral sectors, assuring them of full support from the Government of Balochistan.