خبرنامہ نمبر6383/2026
کوئٹہ:23جولائی ۔ صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے مستونگ میں پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین محمد زمان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس المناک واقعے نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔ انہوں نے شہداء کی وطن اور ریاست کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے میر شعیب نوشیروانی نے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت تمام زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے گی انہوں نے کہا کہ شہدائ کے اہل خانہ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں اور اس دکھ کی گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6384/2026
کوئٹہ: 23 جولائی ۔بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن، پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر دہشت گردی کے اندوہناک واقعے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے اور ان کے محافظ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل سے رونما ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملک دشمن عناصر اپنے بیرونی آقاوں کی ایماءپر بلوچستان میں دہشت گردی کے ذریعے صوبے میں قیامِ امن کے لیے جاری کوششوں کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس میں انہیں کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ نے بحیثیت جج فراہمیِ انصاف کے لیے جو کوششیں کیں وہ تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ میر محمد صادق عمرانی نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ صوبائی وزیر نے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور ان کے محافظ کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6385/2026
کوئٹہ، 23 جولائی ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کوئٹہ کے مختلف تھانوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء مندوخیل اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر کے آئی جی پولیس بلوچستان کو ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ نے تھانوں کی سیکیورٹی، نفری اور دیگر انتظامات سے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے مختلف تھانوں میں تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔آئی جی پولیس بلوچستان نے تھانہ ایئر پورٹ، شالکوٹ، کیچی بیگ اور تھانہ سریاب کے دورے کے موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وردی اور ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کا فخر ہیں، جبکہ موجودہ حالات میں ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داری مزید اہم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے لیے ہر اول دستے کے طور پر اپنی دی گئی اہم ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔ عوام کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نا ممکن ہے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے جوانوں کی ہمت اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات کا مقابلہ پر عزم، حوصلے اور دلیری سے کیا جائے گا۔ انہوں نے اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران جسمانی و ذہنی طور پر چاق و چوبند اور چوکس رہنے کی بھی ہدایت کی۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ پولیس کے جوان فرض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے حقوق اور عزت نفس کا احترام ملحوظ خاطر رکھیں بلند اخلاق اور مثبت رویہ ہی محکمہ کی نیک نامی کا باعث رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کا شیوہ رہا ہے کہ عوام دشمن عناصر کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہتھیار پولیس کا فخر ہے جو کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اور امن و امان کے استحکام کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6386/2026
گوادر: 23جولائی ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی گوادر ڈاکٹر مرشد دشتی نے بنیادی مرکز صحت (BHU) شینکانی در کا تفصیلی مانیٹرنگ دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈاکٹر مرشد دشتی نے طبی عملے کی حاضری، او پی ڈی رجسٹر، ادویات کے دستیاب ذخیرے، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ریکارڈ کی درستگی اور مرکز صحت میں جاری خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دور دراز علاقوں کے عوام کو معیاری، بروقت اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ادویات کی دستیابی ہر وقت یقینی بنائیں، ریکارڈ کو مکمل اور اپ ڈیٹ رکھیں اور صحت کے تمام قومی پروگراموں پر موثر انداز میں عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ضلع گوادر کے تمام بنیادی مراکز صحت کی باقاعدہ نگرانی جاری رکھی جائے گی تاکہ صحت کی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے حکومتی مشن کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6387/2026
کوئٹہ:23جولائی ۔ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں کوئٹہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے مختلف وفود نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و مشیر وزیراعلیٰ سندھ نجمی عالم، پیپلزپارٹی کشمیر سندھ کے صدر سردار ذوالفقار اور صوبائی وزیر صحت و پارٹی رہنما بخت محمد کاکڑ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انتخابات، تنظیمی امور اور کشمیری برادری سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی کے لیے بھرپور عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6388/2026
گوادر23 جولائی ۔ : ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت گوادر میں محفوظ سیاحتی زون کے قیام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران جن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور احمد بلوچ، گوادر پورٹ اتھارٹی کے شبیر احمد، اور منیر احمد بانا،ادارہ ترقیات گوادر کے شاہد بلوچ سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اجلاس میں گوادر کے موزوں سیاحتی مقامات کی نشاندہی، ان کی استعداد کا جائزہ لینے اور محفوظ سیاحتی زون کے قیام کے مختلف پہلووں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر سیاحوں کو محفوظ، پرامن اور معیاری سہولیات کی فراہمی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، بین الادارہ تعاون اور سیاحت کے فروغ کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے وڑن کے مطابق گوادر کو محفوظ، پرکشش اور عالمی معیار کی سیاحتی منزل کے طور پر ترقی دینا ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ مجوزہ سیاحتی مقامات کا جامع سروے مکمل کرکے قابلِ عمل تجاویز مرتب کی جائیں تاکہ اس منصوبے پر موثر انداز میں پیش رفت ممکن ہو اجلاس کیا گیا کہ محفوظ سیاحتی زون کے قیام سے گوادر میں سیاحت، سرمایہ کاری، مقامی کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے ضلع کی معاشی و سماجی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6389/2026
حب23جولائی ۔: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن، وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی کی رہنمائی اور چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان کی ہدایات پر بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی حب ٹیم نے مختلف ڈاکٹروں، کلینکس اور طبی مراکز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران متعلقہ سروس فراہم کنندگان کو بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ، 2015 کے تحت رجسٹریشن، بروقت ریٹرن فائلنگ، ٹیکس ادائیگی اور دیگر قانونی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔ جن اداروں اور افراد کی جانب سے قوانین کی عدم تعمیل پائی گئی، ان کے خلاف رجسٹریشن، ٹیکس تعمیل اور جرمانے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔بی آر اے حکام نے واضح کیا کہ تمام قابلِ ٹیکس سروس فراہم کنندگان کیلئے رجسٹریشن اور ٹیکس قوانین کی پابندی لازمی ہے۔ عدم تعمیل کی صورت میں قانون کے مطابق جرمانے، نوٹسز، بینک اکاونٹس کی اٹیچمنٹ، کاروباری مراکز کی سیلنگ اور دیگر قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے تمام ڈاکٹروں، کلینکس اور طبی خدمات فراہم کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن، درست ریٹرن فائلنگ اور واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ قانونی پیچیدگیوں سے بچتے ہوئے صوبے میں شفاف اور منصفانہ ٹیکس نظام کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6390/2026
برشور 23 جولائی۔ ڈپٹی کمشنر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر برشور عبدالستار دشتی کی سربراہی میں ضلع برشور پولیس نے دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے تھانہ ابراہیم خان کے علاقے (ڑڑ کس) میں خفیہ طور پر کاشت کی گئی افیون (پوست) کی فصل تلف کر دی ہے،جبکہ دو افغان باشندوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے،واضح رہے کہ یہ آپریشن عوامی شکایات پر کیا گیا ہے،اس بابت ضلعی و مقامی عمائدین اور عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے،تاہم ضلعی پولیس آفیسر عبدالستار دشتی نے واضح کیا ہے کہ منشیات کی کاشت،خرید و فروخت اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور مزید معلومات موصول ہونے پر مزید موثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6391/2026
نصیرآباد23جولائی۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت سندھ ایریگیشن کی جانب سے بلوچستان کے حصے میں این او سی کے بغیر سم نالے کی تعمیر کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں *چیف انجینئر کینالز قربان علی جتوئی، سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل/ ایکس ای این مدثر ظفر کھوسہ، اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور سیف الدین کھوسہ اور اسسٹنٹ کمشنر جعفرآباد دھیرج کالرا نے شرکت کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف انجینئر کینالز قربان علی جتوئی نے بتایا کہ بلوچستان کی حدود میں زیر تعمیر سم نالے کا کام سندھ ایریگیشن کی جانب سے کیا جا رہا ہے اور اس سے بلوچستان کے ڈرینج سسٹم پر براہ راست اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اس موقع پر ایکس ای این نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نالے کی کھدائی کا یہ کام حکومت بلوچستان سے این او سی حاصل کیے بغیر شروع کیا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک اعلیٰ حکام سے باضابطہ اجازت حاصل نہیں کی جاتی، بلوچستان کی حدود میں نالے کے اس کام کو ہرگز جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی کمشنر صلاح الدین نورزئی نے ڈپٹی کمشنر صحبت پور کو ہدایت کی کہ اس سے متعلق ڈسٹرکٹ کی سطح پہ اجلاس طلب کیا جائے تب تک بلوچستان کی حدود میں جاری نالہ کے تعمیراتی کام بند کرایا جائے محکمہ آبپاشی بلوچستان نے اگاہ کیا کہ سال 2010 کے تباہ کن سیلاب کے دوران نور واہ کے ذریعے آنے والے سیلابی ریلے نے بلوچستان کے ڈرینج سسٹم کو شدید نقصان پہنچایا تھا،اس لیے مستقبل میں ایسے کسی بھی اقدام کی اجازت نہیں دی جا سکتی جو صوبے کے عوام، زرعی اراضی اور انفراسٹرکچر کے لیے خطرے کا باعث بنے مزید یہ کہ سندھ ایریگیشن حکام پر لازم تھا کہ بلوچستان کی حدود میں کسی بھی نوعیت کے منصوبے پر کام شروع کرنے سے قبل بین الصوبائی رابطوں اور باہمی مشاورت کو یقینی بناتے، تاہم ایسا نہ کرنا افسوسناک ہے کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور کو ہدایت جاری کی کہ سم نالے کی تعمیر فوری طور پر رکوائی جائے، اور تمام صورتحال کی کڑی نگرانی کی جائے، جب تک حکومت بلوچستان محکمہ آبپاشی کی جانب سے کوئی واضح احکامات نہیں آتے اور صوبہ کے مفادات، سرحدی حدود اور عوام کے تحفظ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ہرگز نہ کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6392/2026
لسبیلہ 23جولائی ۔ایم این اے لسبیلہ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان عالیانی کی ہدایت پرلسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز (لوامز) پاکستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ڈالیان اوشین یونیورسٹی (DLOU) چین کا دورہ کیا۔ جس کا مقصد سمندری علوم کے شعبے میں تعلیمی اشتراک کو فروغ دینا اور دونوں جامعات کے درمیان طویل المدتی تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔ اس موقع پر دونوں جامعات کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے جو چین اور پاکستان اور دونوں جامعات کے درمیان تعلیمی و سائنسی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔لوامز کے وفد میں رجسٹرار بالاچ رشید، ایجوکیشن فیکلٹی کے ڈین احمد نواز کھوسہ اور ڈاکٹر محسن علی کلہوڑو شامل تھے۔ وفد کا استقبال ڈالیان اوشن یونیورسٹی کے وائس پریزیڈنٹ Prof.LiuWenhe نے کیا۔ اس موقع پر آفس آف انٹرنیشنل ایکسچینج اینڈ کواپریشن اور کالج آف میرین سائنس اینڈ انوائرمنٹ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ اجلاس اور تکنیکی نشستوں میں میرین کالج کے ڈین Prof.Zhongming Huo، Prof.Sang، Prof.Tian Jie اور Prof.He نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران دونوں جامعات نے اپنی تعلیمی صلاحیتوں تحقیقی کامیابیوں اور مستقبل کی ترقیاتی حکمت عملیوں پر جامع روشنی ڈالی۔ فریقین نے میرین بگ ڈیٹا اور اس کے اطلاقات سمندری ماحولیاتی تبدیلی، جدید آبی زراعت (ایکوا کلچر) فشریز سائنس اور سمندری وسائل کے انتظام جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں مشترکہ تحقیقی منصوبوں، اساتذہ اور طلبہ کے تبادلہ پروگراموں، مشترکہ سائنسی اشاعتوں، پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی مشترکہ نگرانی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (BRI) کے تحت مشترکہ تحقیقی پلیٹ فارمز کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔مذاکرات کا ایک اہم نتیجہ یہ بھی تھا کہ مستقبل قریب میں لوامز کے نمایاں طلبہ کو وظائف فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ میرین سائنس، فشریز، اوشینوگرافی اور ماحولیاتی علوم کے شعبوں میں ڈالیان اوشین یونیورسٹی سے بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر کے متعلقہ شعبوں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس اقدام سے تعلیمی استعداد میں اضافہ اعلی تربیت یافتہ افرادی قوت کی تیاری اور دونوں جامعات کے درمیان سائنسی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔وفد نے دورے کے دوران ڈالیان اوشین یونیورسٹی کی جدید تحقیقی لیبارٹریوں، آبی زراعت کے تحقیقی و افزائشی مراکز، اور نادرن میرین ڈیٹا انجینئرنگ ایپلیکیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے جدید تحقیقی انفراسٹرکچر اور جاری سائنسی منصوبوں کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔ لوامز کے وفد نے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ سے ملاقاتیں کیں اور اساتذہ کے ساتھ علمی تبادلہ خیال بھی کیا اور سمندری علوم، فشریز، ماحولیاتی تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے مختلف پہلووں پر تجربات اور معلومات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد کے چین کے دورے نے دونوں اداروں کے درمیان باہمی اعتماد کو مزید مستحکم اور مستقبل میں مشترکہ تعلیمی و تحقیقی تعاون کی نئی راہیں ہموار کیں۔دورے کے اختتام پر دونوں جامعات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تعلیمی معیار، سائنسی جدت، افرادی قوت کی ترقی اور پائیدار بحری ترقی کے فروغ کے لیے ایک مضبوط اور دیرپا اسٹریٹجک شراکت داری قائم رکھیں گی۔ نو دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی مواقع مشترکہ تحقیق اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گی جبکہ چین اور پاکستان کے مابین دیرینہ دوستی اور سائنسی تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔واضح رہے کہ وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان عالیانی کی کاوشوں سے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر میرین اینڈ واٹرسائبسز پاکستان کی پہلی میرین یونیورسٹی کی حیثیت سے تعلیمی شعبے میں نمایاں مقام اورکامیابی کی نءمنزلیں طے کررہی ہے گورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل کی خصوصی دلچسپی کی بدولت تعلیمی شعبے کی ترقی کی جانب اہم پیشرفت تصورکی جارہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6393/2026
تمپ. 23جولائی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی (DHC) کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس تمپ میں منعقد ہوا،۔جس میں ضلع بھر میں صحت عامہ کی سہولیات، سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت کی کارکردگی، طبی عملے کی دستیابی، ادویات کی فراہمی اور شعبہ صحت سے متعلق مختلف اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تمپ شے حق حیات,ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تمپ ڈاکٹر نوروز, پی پی ایچ آئی کے ڈی ایم حاجی خان, متعلقہ اداروں کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع تمپ کے سرکاری ہسپتالوں، بنیادی مراکزِ صحت (BHU)، دیہی مراکزِ صحت (RHC) اور دیگر طبی مراکز میں عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، طبی عملے کی حاضری، ضروری ادویات کی دستیابی، حفاظتی ٹیکہ جات، زچہ و بچہ کی صحت، ہنگامی طبی خدمات اور جاری صحت پروگراموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تمپ برکت علی بلوچ نے کہا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام طبی مراکز میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دے، جبکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر تمپ نے کہا کہ نو قائم شدہ ضلع تمپ میں صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے، طبی سہولیات کو مزید موثر بنانے، بنیادی مراکزِ صحت کو فعال کرنے اور عوام کو بہتر علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔اجلاس کے اختتام پر صحت عامہ کے نظام کو مزید مضبوط، موثر اور عوام دوست بنانے، اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے اور طبی خدمات کے معیار کو بلند کرنے کے حوالے سے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6394/2026
گوادر 23 جولائی۔: ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمن خان کی ہدایت پر اولڈ ٹاون بحالی منصوبے کے تحت نئے ترقیاتی منصوبوں پر باقاعدہ عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد قدیمی شہر کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے حال ہی میں کتاب چوک کے افتتاح کے موقع پر اہلِ علاقہ نے آر سی ڈی سی کلب سے بلدیہ گوادر تک سڑک کی تعمیر و توسیع کی درخواست پیش کی تھی۔ عوامی ضرورت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے فوری طور پر اس منصوبے کی منظوری دی، جس کے بعد تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا اولڈ ٹاون بحالی منصوبے کے تحت شہر کی مختلف شاہراہوں، گلیوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و توسیع، ٹف ٹائلنگ، کارپٹنگ، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، تعلیمی اداروں، کھیل کے میدانوں، عوامی مقامات اور بازاروں کی تعمیر، بحالی اور تزئین و آرائش سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے وڑن کے مطابق گوادر کو ایک جدید، خوبصورت اور پائیدار ساحلی شہر بنانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر موثر انداز میں عملدرآمد جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اولڈ ٹاون بحالی منصوبہ نہ صرف شہر کے تاریخی تشخص کو محفوظ بنائے گا بلکہ شہری انفراسٹرکچر، بلدیاتی سہولیات، کاروباری سرگرمیوں اور عوامی معیارِ زندگی میں بھی نمایاں بہتری لائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ، 21 جولائی ۔بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (BUMHS)، کوئٹہ کی جانب سے 13 سرکاری نرسنگ کالجز بلوچستان میں داخلوں کے لیے نرسنگ کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (NCAT-2026) اتوار، 09 اگست 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد یونیورسٹی آف بلوچستان، سریاب روڈ، کوئٹہ میں ہوگا۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح 7:30 بجے تک امتحانی مرکز پہنچ جائیں۔ مقررہ وقت کے بعد آنے والے امیدواروں کو امتحانی مرکز میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تمام امیدوار اپنی رول نمبر سلپس بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (BUMHS) کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کریں۔ امیدوار امتحان کے دن اپنی رول نمبر سلپ، اصل شناختی کارڈ/ب فارم اور ضروری اسٹیشنری اپنے ہمراہ ضرور لائیں۔بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی داخلہ عمل کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے۔ امیدوار رول نمبر سلپ پر درج تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں اور امتحانی عملے کے ساتھ تعاون کریں۔مزید معلومات اور رول نمبر سلپس کے حصول کے لیے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6395/2026
کوئٹہ 23 جولائی۔: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ کوئٹہ محض صوبائی دارالحکومت نہیں ہے بلکہ یہ پورے صوبے کا چہرہ ہے۔ کوئٹہ ایک بھرپور تاریخ، منفرد شہرکاری اور انوکھا قدرتی حسن سے نوازا شہر ہے لہٰذا ضروری ہے کہ تمام متعلقہ صوبائی وزراء کوئٹہ شہر کی حقیقی ترقی، اسکی خوبصورتی اور تاریخی ساکھ کی بحالی پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔ یہ بات حوصلہ افزائ ہے کہ کوئٹہ شہر میں موجودہ حکومت کے دوران کئی قابلِ ذکر ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں تاہم کوئٹہ کے باسیوں کو معیاری تعلیم، صاف پانی کی فراہمی اور صحت عامہ کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمیں مزید مشترکہ کوششیں کرنی ہوگی۔ یہ بات انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء مصلح الدین مینگل کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہر شہری کے بنیادی حقوق ہیں اور ایک صحت مند اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہیں۔ کوئٹہ شہر کی رونقیں بحال کرنے میں صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور ایم پی ایز علاو¿ہ دیگر متعلقہ محکمے حقیقی ترقی، خوشحالی اور بہبود میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ مربوط منصوبہ بندی، شفافیت، احتساب اور ترقیاتی منصوبوں کے موثر نفاذ کے ذریعے شہر کی خوشحالی میں دیرپا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ پائیدار ترقی تبھی برقرار رکھی جا سکتی ہے جب حکومتی ادارے اور عوام ایک ساتھ کام کریں۔ صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے اور عوامی بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کیلئے شہری ذمہ داری، ماحولیاتی آگاہی اور عوام کی شرکت شمولیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئٹہ شہر مزید ترقی کرتا ہے تو اس سے پورے صوبے کا اعتماد مضبوط ہوگا۔ اگر کوئٹہ صاف ستھرا، خوبصورت اور منظم ہے تو یہ بلوچستان کے ہر ضلع پر مثبت انداز میں جھلکے گا۔ اس خیال کو حقیقت میں بدلنے کیلئے ہمیں اپنے اجتماعی عزم کی تجدید کرنے ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6396/2026
کوئٹہ، 23 جولائی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی مزاج پرسی اور عیادت کی اور یقین دلایا کہ مکمل صحت یابی تک آپ کا مکمل خیال رکھا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قانون اور انصاف کے محافظوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ حکومت بلوچستان دہشت گردی کے اس بزدلانہ واقعے میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر منطقی انجام تک پہنچائے گی وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے ریاستی اداروں کو مرعوب کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی اور بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رہیں گے وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت تمام زخمیوں کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے اور شہدائ کے درجات بلند فرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6397/2026
کوئٹہ، 23 جولائی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر مستونگ دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کو بہتر علاج معالجے کے لیے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کر دیا گیا ہے معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے اپنے بیان میں کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری مستونگ میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں زخمی ہوئے تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے زخمی ایڈیشنل سیشن جج کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی شاہد رند نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل سیشن جج کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا تاکہ انہیں اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات اور خصوصی نگہداشت فراہم کی جا سکے انہوں نے کہا کہ زخمی ایڈیشنل سیشن جج کے علاج معالجے کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرے گی اور ان کی مکمل صحت یابی تک ہر ممکن طبی اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس مشکل گھڑی میں عدلیہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے محافظوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے اور واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6398/2026
کوئٹہ، 23 جولائی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں یہ ایک اہم کامیابی ہے اور حکومت بلوچستان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں سہولت کاروں کے علاوہ مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، جو دہشت گرد تنظیم کے مذموم عزائم کا واضح ثبوت ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں تباہ کی گئیں اور ان کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور موثر انٹیلیجنس کو ظاہر کرتا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کے بعد مستونگ اور گردونواح میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز مزید موثر اور تیز کیے گئے ہیں، جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دہشت گرد کو فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان وفاقی حکومت اور تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمے اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6399/2026
کوئٹہ، 23 جولائی۔معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے مستونگ میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے محافظوں پر حملہ دراصل ریاست کی رٹ اور نظامِ انصاف کو چیلنج کرنے کی ناکام کوشش ہے، جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا شاہد رند نے کہا کہ وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری اور منظم سازش کا حصہ ہے جس کا مقصد بلوچستان میں خوف و ہراس پھیلانا اور ریاستی اداروں کو دباو میں لانا ہے، تاہم حکومت ایسے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردانہ حملے میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور انہیں جلد قانون کی گرفت میں لا کر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امن دشمن عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ریاست دشمن عناصر کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کا مکمل قلع قمع کیا جائے گا شاہد رند نے کہا کہ شہداء کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔ حکومت بلوچستان شہدائ کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک تمام ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گی اور بلوچستان کے امن و استحکام کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6400/2026
کوئٹہ، 23 جولائی. وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مستونگ میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین محمد زمان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ قانون اور انصاف کے محافظوں کو نشانہ بنانا نہایت افسوسناک اور ناقابلِ قبول عمل ہے۔ ایسے واقعات کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور ریاستی اداروں کو کمزور کرنا ہے، تاہم دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے اور زخمیوں، بالخصوص ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری، کو جلد مکمل صحت یاب کرے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور قانون کی بالادستی کے لیے اجتماعی عزم اور قومی یکجہتی ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن پسند ہیں اور دہشت گردی کے خلاف ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکومت امن و استحکام کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6401/2026
لورالائی:23جولائی ۔کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی زیرصدارت بین الاقوامی اور مقامی غیر سرکاری تنظیموں (INGOs/NGOs) کے درمیان ایک اہم رابطہ اجلاس کمشنر آفس لورالائی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد ڈویژن بھر میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی، فلاحی اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا جائزہ لینا، ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مو¿ثر بنانا اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا تھا۔اجلاس میں بی آر ایس پی، مسلم ایڈ، ہیلپنگ ہینڈ، سوسائٹی، یو این ایچ سی آر، اخوت، تعمیر خلق فاو¿نڈیشن، یونیسف، مرسی کور، ترقی فاونڈیشن، دانش، سحر اور اسلامک ریلیف سمیت متعدد بین الاقوامی اور مقامی تنظیموں کے ڈویژنل و ضلعی نمائندوں نے شرکت کی اجلاس کے دوران ڈویژن اور اضلاع میں جاری ترقیاتی و سماجی بہبود کے منصوبوں، آئندہ شروع کیے جانے والے پروگراموں اور ان کی پیش رفت پر تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی۔ شرکاءنے فیلڈ میں درپیش انتظامی، سیکیورٹی اور دیگر عملی مشکلات سے متعلق آگاہ کیا، جبکہ ان مسائل کے بروقت اور موثر حل کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ تمام غیر سرکاری تنظیمیں اپنے منصوبوں پر عمل درآمد کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطہ اور تعاون کو یقینی بنائیں گی تاکہ منصوبوں کے ثمرات بروقت اور شفاف انداز میں مستحق افراد تک پہنچ سکیں۔ اس کے علاوہ منصوبوں کی نگرانی، شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ڈویڑنل انتظامیہ کے ساتھ باقاعدہ اور معیاری رپورٹنگ کا نظام وضع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت منصوبوں کی پیش رفت، اہداف (Target Indicators) اور حاصل شدہ نتائج سے متعلق وقتاً فوقتاً رپورٹس شیئر کی جائیں گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی فلاح و بہبود، پائیدار ترقی اور سماجی خدمات کی فراہمی کے لیے غیر سرکاری تنظیموں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنی سرگرمیوں میں شفافیت، جوابدہی اور باہمی رابطے کو فروغ دیں تاکہ وسائل کا موثر استعمال ممکن ہو اور ترقیاتی منصوبوں کے حقیقی فوائد عام شہریوں تک پہنچیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ تمام فلاحی اور ترقیاتی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی، تاہم تمام تنظیموں کو متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پیشگی رابطہ، حکومتی پالیسیوں کی پابندی اور مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، غذائیت، خواتین و بچوں کی فلاح، روزگار کے مواقع اور موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں مربوط حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام این جی اوز اور آئی این جی اوز اپنی سرگرمیوں، فنڈنگ، اہداف اور منصوبوں کی تکمیل سے متعلق باقاعدہ ڈیٹا ڈویڑنل انتظامیہ کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ترقیاتی سرگرمیوں کی موثر نگرانی، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھتے ہوئے عوامی فلاح، غربت کے خاتمے، تعلیم، صحت اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کریں گے تاکہ لورالائی ڈویژن میں پائیدار اور متوازن ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6402/2026
لورالائی23جولائی۔ پولیس کی جانب سے اللہ نواز شہید پولیس لائن لورالائی میں شہدائے زیارت مانگی ڈیم، جہانداد شبوزئی، حوالدار سیف اللہ شہید اور شہدائے لورالائی پولیس کی یاد میں ایک پروقار تعزیتی سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع اور ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد تھےتعزیتی سیمنار میں زونل کمانڈر بی سی لورالائی زون جہانگیرشاہ ،ضلعی انتظامیہ کے افسران، لورالائی پولیس کے افسران و اہلکاروں، شہداء کے اہل خانہ، عمائدین، علماء کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطابات میں شہدائے زیارت مانگی ڈیم اور شہدائے لورالائی پولیس کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے امن و امان اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔ ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور قوم ان کے احسانات کبھی فراموش نہیں کرے گی۔مقررین نے کہا کہ وطن کا دفاع ہم سب پر فرض ہے اور فرض کی ادائیگی میں شہادت ایک عظیم مرتبہ ہے۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ وہ خود کو ہرگز تنہا نہ سمجھیں، پوری قوم اور لورالائی پولیس ان کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ شہداء کے مشن کو ہر صورت آگے بڑھایا جائے گا اور امن و امان کے قیام کے لیے ان کی قربانیوں کو مشعلِ راہ بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
حب 23جولائی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس حب کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا یے کہ ایس ایس پی ضلع حب مرزا بلال حسن کی خصوصی ہدایات اور ایس ڈی پی او حب امام یعقوب بلوچ کی نگرانی میں بیروٹ پولیس نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ بیروٹ عطاء اللہ جاموٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر “ڈنکی” کے ذریعے بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرنے والے 15 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ان کی نقل و حرکت اور سفری انتظامات میں معاونت فراہم کرنے والے 3 سہولتکاروں کو بھی گرفتار کر لیاہےابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار افراد کو غیر قانونی ذرائع سے بیرونِ ملک منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس غیر قانونی منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ گرفتار افراد میں پنجاب کے مختلف اضلاع، بالخصوص گوجرانوالہ، ساہیوال اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں ایس ایس پی آفس کے پریس ریلیز کے مطابق تمام گرفتار شدہ تارکینِ وطن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے تاکہ انسانی اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک اور اس سے وابستہ دیگر سہولت کاروں اور مرکزی ملزمان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ایس پی حب مرزا بلال حسن نے اس متعلق واضع کیا ہے کہ “انسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے جو نہ صرف شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالتا ہے بلکہ ملک کی ساکھ کو بھی متاثر کرتا ہے۔ ضلع پولیس حب ایسے عناصر، ایجنٹوں اور سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائیاں جاری رکھے گی۔ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے یا انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔”
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6403/2026
کوئٹہ، 23 جولائی۔ مستونگ میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اسٹاف آفیسر سید امین کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین میں صوبائی وزراء، مشیران، اراکین صوبائی اسمبلی، اعلیٰ سول و عسکری حکام، عدلیہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات، وکلائ برادری اور معززینِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر شہید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی وطن اور قانون کی بالادستی کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ ان کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی سید امین نے بتایا کہ نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی اور سخت انتظامات کیے گئے تھے حکومت بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قانون کے محافظوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد اور ان کے سہولت کار اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے اور صوبے میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی اداروں کی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6404/2026
کوئٹہ، 23 جولائی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اس موقع پر مینا مجید بلوچ نے شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید عبدالحکیم کاکڑ کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے مینا مجید بلوچ نے کہا کہ شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت صرف ان کے خاندان کا ہی نہیں بلکہ پوری عدلیہ، بلوچستان اور قوم کا مشترکہ دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون اور انصاف کی سربلندی کے لیے خدمات انجام دینے والے افراد پوری قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس غم کی گھڑی میں شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے ایسے بزدلانہ واقعات حکومت کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور صوبے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دیتے رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6405/2026
ہرنائی 23جولائی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے امن و امان کی بحالی کے وژن اور صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، اضلاع میں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور حساس و مالیاتی اداروں کی سیکیورٹی کو نکتہ کمال تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین نے تحصیل شاہرگ میں حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) کی برانچ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی تدابیر کا تفصیلی معائنہ کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم ترین نے بینک آمد پر سیکیورٹی کے تمام حصوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ معائنہ کے دوران بینک کی ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈز کی آمادگی، سی سی ٹی وی کیمروں کی کوریج اور ریکارڈنگ، ایمرجنسی الارم سسٹم، آگ بجھانے کے آلات (فائر سیفٹی ایکوپمنٹ) کی کارکردگی اور اے ٹی ایم کے حفاظتی انتظامات کو باقاعدہ چیک کیا گیا ?اس موقع پر برانچ منیجر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بینک کے اندر اور باہر نافذ العمل سیکیورٹی پروٹوکولز اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی حکمت عملی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ?معائنے کے بعد بینک انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے واضح کیا کہ مالیاتی اداروں کی سیکیورٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ٹیکنیکل و حفاظتی سسٹمز کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے اور گارڈز کی الرٹنس کو ہر وقت یقینی بنایا جائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید تاکید کی کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال، ناگہانی واقعے یا سیکیورٹی تھریٹ سے نمٹنے کے لیے بینک کا عملہ اور سیکیورٹی عملہ ہمہ وقت مکمل طور پر تیار رہے۔ انہوں نے موقع پر موجود پولیس حکام کو بھی سخت ہدایات جاری کیں کہ بینکوں اور کمرشل علاقوں کے ارد گرد پیٹرولنگ (گشت) کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے اور بینک سیکیورٹی کے ساتھ مسلسل رابطہ اور فول پروف تعاون برقرار رکھا جائے تاکہ عوامی اعتماد اور امن و امان کی فضاء قائم رہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6406/2026
موسٰی خیل23جولائی ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نادرایسوٹ نے بنیادی مراکز صحت کشپان اور کوٹ خان محمد کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ای پی آئی پروگرام کی سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا۔ اس دوران ویکسینیٹرز کی حاضری ILR کی مینٹیننس ویکسین کے دستیاب اسٹاک کولڈ چین کے انتظامات اور ای پی آئی روم کے ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا گیا دورے کے دوران ڈاکٹر نادر ایسوٹ نے تمام متعلقہ ریکارڈ کا بغور جائزہ لیا اور ویکسینیشن خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے ریکارڈ کی درستگی اور کولڈ چین کو موثر انداز میں برقرار رکھنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ حفاظتی ٹیکوں کا تمام ریکارڈ بروقت اور درست انداز میں مکمل رکھا جائے۔بعد ازاں ڈاکٹر نادر خان ایسوٹ نے ویکسینیٹرز کے ہمراہ مختلف کمیونٹیز کا دورہ کیا تاکہ فیلڈ سرگرمیوں فالو اپ وزٹس اور حفاظتی ٹیکوں کی کوریج کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے ویکسینیٹرز کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا گھر گھر جا کر والدین سے ملاقات کی اور انہیں حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کی بروقت ویکسینیشن کروانے کی تلقین کی تاکہ انہیں مختلف مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6407/2026
ہرنائی 23جولائی ۔صوبائی حکومت کی اعلیٰ ہدایات اور عوام کے جان و مال اور مالیاتی اداروں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے سلسلے میں ضلع ہرنائی میں انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کھوسٹ اسرار احمد شاھوانی نے ضلع ہرنائی کے مختلف بینکوں کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں نافذ العمل سیکیورٹی انتظامات اور حفاظتی تدابیر کا بغور جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر کھوسٹ اسرار احمد شاھوانی نے دورے کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) اور بینک اسلامی کی برانچز کا دورہ کیا۔ معائنہ کے دوران انہوں نے بینکوں میں تعینات سیکیورٹی گارڈز کی الرٹنس اور تیاری، سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی و کوریج، ایمرجنسی الارم سسٹمز، فائر سیفٹی ایکوپمنٹ کی افادیت اور اے ٹی ایم رومز کی سیکیورٹی کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔اس موقع پر تمام بینکوں کے برانچ منیجرز نے اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے اپنے اداروں میں نافذ العمل سیکیورٹی پروٹوکولز، عملے کے حفاظتی ضوابط اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی بریفنگز دیںجائزہ کے بعد برانچ منیجرز سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کھوسٹ نے واضح کیا کہ تجارتی و مالیاتی اداروں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بینک انتظامیہ کو سخت ہدایت کی کہ سیکیورٹی میں موجود تمام فنی یا انتظامی خامیوں کو بلا تاخیر اور فوری طور پر دور کیا جائے اور سیکیورٹی تدابیر کو مزید فول پروف بنایا جائے تاکہ بینک عملے اور آئے روز کے صارفین کا تحفظ یقینی رہے a اسسٹنٹ کمشنر اسرار احمد شاھوانی نے مزید تاکید کی کہ تمام ڈیجیٹل اور حفاظتی سسٹمز کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے متعلقہ پولیس حکام کو بھی مواقع پر ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں اور ارد گرد کے تجارتی مراکز کی سیکیورٹی کے لیے پیٹرولنگ (گشت) کو مزید موثر بنایا جائے اور بینک انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطہ اور فول پروف تعاون برقرار رکھا جائے تاکہ امن و امان کی فضاء قائم رہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 2026/6408
کوئٹہ 23 جولائی: ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے صوبے میں تعلیم کے فروغ کے وژن کے تحت بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ (بیف) کی ہونہار طلباء کو حصول علم کے لیے تعلیم کے میدان میں عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے وزیر اعلیٰ نے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ اضلاع سے بیف کے کیڈٹ ایکسیلنس پروگرام کے تحت 6 طالبات کو بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بے نظیر آباد صوبہ سندھ میں داخلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ہونہار اور مستحق طلباء کے تعلیمی کیرئیر کو بہتر انداز سے رواں رکھنے کے لئے صوبائی حکومت کے علم کے میدان میں اقدامات کو مزید موثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے وزیر اعلیٰ نے بیف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ادارے کی جانب سے ہونہار اور مستحق طلباء کو بلا کسی تعطل و تاخیر اسکالرشپس کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیا ہے بلوچستان کی باصلاحیت طالبات بیف کے زیر انتظام صوبہ سندھ میں شہید بے نظیر بھٹو سکالرشپ پروگرام کے تحت بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز، شہید بینظیر آباد کے لئے منتخب ہوئی ہیں جن میں صوبے کی مختلف اضلاع کی نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات شامل ہیں جن کے نام اور ولدیت درج ذیل ہے ،عائشہ بنت حارث ضلع بارکھان ،عنبرین اکبر ولد محمد اکبر ضلع جھل مگسی ،اریشہ الطاف ولد الطاف گوہرضلع کچھی ،منیزہ محسن ولد محسن علی ضلع جعفرآباد وجیہہ بتول ولد سید محمد کاشف شاہ ضلع موسیٰ خیل اور زیبل النساء ولد ظہور احمد ضلع صحبت پور سے منتخب ہوئی ہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر (بیف) خالد ماندائی نے تمام مستحق طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ پائیدار اور میرٹ پر مبنی اسکالرشپ پروگراموں کے ذریعے میرٹ و شفافیت کو فروغ دینے اور بلوچستان بھر کے باصلاحیت طلباء کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔
خبر نامہ نمبر 2026/6409
موسیٰ خیل
23 جولائی:ـڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کمپلیکس موسیٰ خیل میں اہم نوعیت کے اجلاس منعقد ہوئے۔ اجلاس میں ایس پی پولیس کلیم اللہ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر درگ اظہرالدین اور متعلقہ کمیٹیوں کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔اجلاس کے دوران گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور امن و امان کے قیام، انتظامی امور اور ترقیاتی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوارڈینیشن کمیٹی (DICC) کا اجلاس ہواڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع کی مجموعی امن وامان کی صورتحال، سیکورٹی پلان اور انٹیلیجنس رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ضلع میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے تمام سکیورٹی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن کو مزید موثر بنایا جائے۔تخریب کاری اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اور امن کے دشمنوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام محکموں کے سربراہان اور کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی ترقیاتی کاموں، محکموں کی کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل پر غور کیا گیا۔تمام محکمے اپنے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کریں۔سرکاری دفاتر میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے کہا کہ سرکاری افسران اور اہلکار عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور تمام محکمے باہمی تعاون کے ساتھ ضلع کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ڈسٹرکٹ ایمپلیمنٹیشن کمیٹی اور تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی (DIC & TAC) کا اجلاس ہوا ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایمپلیمنٹیشن کمیٹی اور تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکورٹی خدشات، حساس تنصیبات اور شخصیات کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔سیکورٹی تھریٹس کے پیش نظر اہم تنصیبات اور پبلک مقامات کی سیکورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔تھریٹ اسیسمنٹ رپورٹس کی روشنی میں فوری حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام ادارے ہائی الرٹ رہیں۔
خبر نامہ نمبر 2026/6410
موسٰی خیل
23 جولائی:ـڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی نے تحصیل کنگری کے بنیادی مراکز صحت کنگری راڑہ شم اور رحمت اللہ بزدار کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کا مقصد صحت مراکز میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینا عملے کی حاضری چیک کرنا ادویات کے دستیاب اسٹاک کا معائنہ کرنا اور ای پی آئی سائٹس پر ILR کی مینٹیننس کولڈ چین سسٹم اور ویکسین کے محفوظ ذخیرے کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی نے مختلف رجسٹرز ریکارڈ اور ای پی آئی سے متعلق امور کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تمام ریکارڈ بروقت اور درست طریقے سے مکمل رکھا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ویکسین کے معیار کولڈ چین کی حفاظت اور ILR کی باقاعدہ مینٹیننس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو معیاری حفاظتی ٹیکہ جات کی سہولیات بلا تعطل فراہم کی جا سکیں۔
دورے کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تمام عملے کو وقت کی پابندی ذمہ داری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی مریضوں سے خوش اخلاقی اور سرکاری صحت مراکز میں بہترین طبی خدمات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
خبر نامہ نمبر 2026/6411
موسٰی خیل23 جولائی:ـحکومت بلوچستان کے وژن کی روشنی اور ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کے احکامات کے تحت اسسٹنٹ کمشنر درگ اظہر الدین نے یونین کونسل کرکنہ میں قائم مویشی منڈی کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے منڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیامنڈی میں فروخت ہونے والی اشیاء کی قیمتوں اور باضابطہ نرخ ناموں کا معائنہ کیادکانوں پر موجود اشیاء کی تاریخِ تنسیخ کی خصوصی جانچ کی تاکہ زائد المعیاد اشیاء کی فروخت روکی جا سکے خریداروں اور بیپاریوں کی سہولت کے لیے مویشیوں کی قیمتوں اور ان کی صحت مندی کا جائزہ لیا گیا منڈی کے احاطے میں سیکیورٹی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی، گرانفروشی کے خاتمے اور منڈیوں میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات جاری رہیں گے۔
خبر نامہ نمبر 2026/6412
تمپ23 جولائی:.ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ (DEG) کا باقاعدہ اور اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس تمپ میں منعقد ہوا.جس میں ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی، تعلیمی معیار، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شعبۂ تعلیم سے متعلق مختلف اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تمپ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل) تمپ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر آر ٹی ایس ایم حلیم بلوچ، یونیسف کے نمائندے فیض الرحمن سمیت ضلع تمپ کی مختلف تحصیلوں کے مرد و خواتین تعلیمی افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سرکاری تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی دستیابی، طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی، اساتذہ کی حاضری، تدریسی ماحول کی بہتری، تعلیمی کارکردگی میں اضافے اور اسکولوں میں جاری ترقیاتی و اصلاحاتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔مختلف تحصیلوں کے تعلیمی افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں تعلیمی صورتحال، درپیش مسائل اور جاری اقدامات سے متعلق بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تمپ برکت علی بلوچ نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے، لہٰذا ضلع تمپ میں تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام تعلیمی افسران اپنے فرائض پوری ذمہ داری، دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ انجام دیں، اساتذہ کی حاضری، تدریسی معیار اور طلبہ کی تعلیمی استعداد بہتر بنانے کے لیے مربوط حکمتِ عملی اختیار کی جائے، جبکہ سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی ماحول کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نو قائم شدہ ضلع تمپ میں تعلیم کے شعبے کو مضبوط، فعال اور عوامی توقعات کے مطابق استوار کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ طلبہ کو معیاری، بہتر اور سازگار تعلیمی ماحول میسر آسکے اجلاس کے اختتام پر ضلع تمپ میں تعلیمی شعبے کی بہتری، ادارہ جاتی ہم آہنگی کے فروغ اور سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے متعدد اہم فیصلے بھی کیے گئے۔
خبر نامہ نمبر 2026/6413
کوئٹہ23 جولائی: پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن بلوچستان کے چیئرمین میر عثمان گورگیچ نے مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر حملہ درحقیقت انصاف کے نظام، قانون کی عملداری اور بنیادی انسانی حقوق پر حملہ ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے اور ایسے بزدلانہ واقعات معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے اور ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی مذموم کوشش ہیں، جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔میر عثمان گورگیچ نے مطالبہ کیا کہ اس دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ہر قسم کی دہشت گردی، انتہا پسندی اور تشدد کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور امن، قانون کی بالادستی، انسانی جان کے تحفظ اور بنیادی انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔میر عثمان گورگیچ نے شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے، انصاف کے تحفظ اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ریاستی اداروں، عدلیہ، سول سوسائٹی اور عوام کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
خبر نامہ نمبر 2026/6414
سوراب 23 جولائی: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالجبار بگٹی نے ایس ڈی او بی اینڈ آر انجینئر مقصود مینگل، تحصیلدار سوراب محمود احمد کرد اور دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ سلطان آباد گدر میں جاری BSDI منصوبے کے تحت تعمیر ہونے والے فیملی پارک کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران متعلقہ ٹھیکیدار نے منصوبے پر جاری پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گدر نے تعمیراتی کام، معیار اور رفتار کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد تفریح کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔
خبر نامہ نمبر 2026/6415
گوادر/اورماڑہ 23 جولائی: ـ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو معیاری سرکاری خدمات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے تحصیلدار اورماڑہ نور خان بلوچ کے ہمراہ مختلف سرکاری اداروں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران آر ایچ سی اورماڑہ، میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اورماڑہ، زیر تعمیر آئی ٹی سینٹر، گورنمنٹ بوائز انٹر کالج چل گوٹھ اور پی ایچ ای واٹر سپلائی نظام کا معائنہ کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے دورے کا آغاز آر ایچ سی اورماڑہ سے کیا، جہاں طبی سہولیات، اسٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات، صفائی کی صورتحال اور جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔بعدازاں میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر اورماڑہ کے دورے کے دوران زچہ و بچہ کی صحت سے متعلق سہولیات، طبی عملے کی کارکردگی اور دستیاب وسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ماہ نور برکت نے عملے سے درپیش مسائل بھی معلوم کیے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اورماڑہ کے دورے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، کلاس رومز، واش رومز اور دیگر بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا گیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار اور وقت کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گزی لین میں زیر تعمیر آئی ٹی سینٹر کا بھی جائزہ لیا اور منصوبے پر کام کی رفتار اور معیار کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تعمیراتی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔بعدازاں گورنمنٹ بوائز انٹر کالج چل گوٹھ کے دورے میں حال ہی میں نصب کیے گئے سولر سسٹم کا معائنہ کیا گیا اور اس کی فعالیت کا جائزہ لیا گیا تاکہ تعلیمی ادارے میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
دورے کے آخری مرحلے میں اسسٹنٹ کمشنر نے پی ایچ ای اورماڑہ کے مرکزی واٹر سپلائی نظام، مین ٹینکی، پمپنگ اسٹیشن اور انجن روم کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کو صاف اور مسلسل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام تکنیکی امور پر خصوصی توجہ دی جائے اور نظام کی مؤثر دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا مقصد عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا اور عوام کے مسائل کا فوری ازالہ کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
خبر نامہ نمبر 2026/6416
لورالائی23جولائی:ـ حکومت بلوچستان کی ہدایات اور عوام دوست طرزِ حکمرانی کے وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ لورالائی نے ضلع بھر میں جاری ماہانہ کھلی کچہریوں کے سلسلے میں تحصیل میختر میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لورالائی علی نواز جمالی اور اسسٹنٹ کمشنر میختر اسرار احمد نے کی۔کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ سرکاری محکموں تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا، ان کے مسائل موقع پر سننا، فوری نوعیت کی شکایات کا ازالہ کرنا اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر، شفاف اور جوابدہ بنانا تھا۔اجلاس میں ریونیو، صحت، تعلیم، بلدیات، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، واپڈا، زراعت، لائیو اسٹاک، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، جبکہ مقامی عمائدین، منتخب عوامی نمائندوں، سماجی شخصیات اور تحصیل میختر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی
اس موقع پر شہریوں نے ریونیو سے متعلق معاملات، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، تعلیمی اداروں میں سہولیات کی کمی، صحت کی بنیادی خدمات، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، صفائی، بلدیاتی مسائل، امن و امان اور دیگر عوامی نوعیت کے مسائل ضلعی انتظامیہ کے سامنے پیش کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) علی نواز جمالی اور اسسٹنٹ کمشنر میختر اسرار احمد نے شہریوں کی شکایات اور تجاویز کو تفصیل سے سنا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ فوری نوعیت کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، جبکہ جن معاملات کے لیے مزید تحقیقات یا قانونی کارروائی درکار ہے، انہیں مقررہ طریقہ کار کے مطابق جلد از جلد نمٹایا جائے اور پیش رفت سے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) علی نواز جمالی نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان شفاف، مؤثر اور عوام دوست طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ کھلی کچہریوں کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس کے ذریعے عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطہ مضبوط ہو رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر میختر اسرار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے تمام محکموں کو باہمی تعاون اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد نچلی سطح پر عوامی مسائل کی نشاندہی، ان کے فوری حل اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے کم کرنے اور مسائل کے فوری حل کے لیے ایک مؤثر فورم ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسے عوامی رابطہ پروگرام مستقبل میں بھی باقاعدگی سے جاری رہیں گے۔اجلاس کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی خدمت، شفافیت، جوابدہی اور میرٹ پر مبنی نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی شکایات پر مقررہ مدت کے اندر مؤثر کارروائی مکمل کرکے اس کی رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو پیش کریں تاکہ عوامی مسائل کے بروقت اور پائیدار حل کو یقینی بنایا جا سکے۔
خبر نامہ نمبر 2026/6417
کوئٹہ23 جولائی :ـاسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین محمد زمان کی دہشت گردانہ حملے میں شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ معزز جج پر حملہ دراصل انصاف کے نظام، قانون کی بالادستی اور ریاستی اداروں پر حملہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اسپیکر نے کہا کہ دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور نہ ہی ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے میں کامیاب ہوں گے۔اسپیکر نے شہداء کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دیگر زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعا کی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے کہا کہ دہشت گردی کے اس گھناؤنے واقعے میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جانی چاہیے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور امن دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
خبر نامہ نمبر 2026/6418
زیارت23جولائی:ـڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں ڈی پیک کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رفیق احمد مستوئی، ڈسٹرکٹ پولیو افسر ڈاکٹر شہباز ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر شہباز ،ڈی ایس وی پارالدین،اے ایس وی عمر فاروق،محمد زمان نے شرکت کی۔انسداد پولیو مہم تین اگست کو سنجاوی کے دو یونین،میونسپل کارپوریشن سنجاوی اور یونین کونسل بغاوون میں شروع ہوگی اور چھ اگست کو اختتام پذیر ہوگی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ایک قومی مہم ہے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں میڈیا اور سول سوسائٹی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پولیو فری پاکستان ہمارا وژن ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک بچہ بھی پولیو کے قطروں سے رہ گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہوگی۔ والدین کی بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پانچ سال تک کے بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے پھول جیسے بچوں کو معذوری سے بچائیں۔
خبر نامہ نمبر 2026/6419
زیارت23 جولائی:ـڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ صدارت بی ایس ڈی آئی فیز ون، فیز ٹو اور فیز تھری کی ترقیاتی سکیمات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی/ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں لیفٹیننٹ کرنل/ونگ کمانڈر 155 ونگ زیشان، میجر عامر، ایکسین پی ایچ ای تیمور آغا، ایس ڈی او ایریگیشن اعجاز الدین، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو میرو خان بگٹی، سب انجینئر غیاث محمد اور نمایندہ میونسپل کمیٹی زیارت میرا جان نے شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ بی ایس ڈی آئی فیز ون کی 11 میں سے 10 سکیمات مکمل ہو چکی ہیں، والے الحجرہ کالج کی باؤنڈری وال کی تعمیر 30 جولائی تک مکمل کر لی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے فیز ون کی سکیم الہجرہ کالج کی باؤنڈری وال کی تعمیر میں سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم سکول کے طلبہ کے تحفظ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، تاہم متعلقہ ٹھیکہ دار کمپنی کی غفلت اور تاخیر کے باعث منصوبے کی بروقت تکمیل خطرے میں پڑ گئی ہے۔
انہوں نے متعلقہ ایکسین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ٹھیکہ دار کمپنی کو فوری طور پر بلیک لسٹ کیا جائے۔مزید بتایا گیا کہ بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کی 37 سکیمات پر اوسطاً 75 فیصد سے زائد پیش رفت ہو چکی ہے، جبکہ بی ایس ڈی آئی فیز تھری میں بھی عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اہم ترقیاتی سکیمات شامل ہیں جس کی ٹینڈرنگ پروسس جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت جاری تمام ترقیاتی منصوبے بروقت، شفاف اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناقص اور غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ونگ کمانڈر نے کہا کہ تمام ترقیاتی کام بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو ان کے ثمرات جلد از جلد میسر آ سکیں۔
خبر نامہ نمبر 2026/6421
کوئٹہ 23 جولائی: ـپاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی وقبائلی رہنمامیرعبیداللہ گوگیج نے مستونگ میںسیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین محمدزمان کی دہشتگردانہ حملے میںشہادت پر گہرے رنج وغم اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے، امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد وعزائم میںکبھی بھی کامیاب نہیںہونگے۔یہاں جاری کئے گئے اپنے ایک تعزیتی ومذمتی بیان میں رکن صوبائی اسمبلی میرعبیداللہ گورگیج کاکہناتھاکہ مستونگ میں پیش آنے والا دہشتگردی کا یہ افسوسناک واقعہ صوبے میںانصاف وقانون کی بالادستی اور ریاستی اداروں پر حملہ ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ دہشتگردی کے اس گھناﺅنے واقعہ میںملوث عناصر کوقانون اورانصاف کے کٹہرے میںلاکر قرارواقعی سزا دی جانی چاہئے۔انہوںنے مزیدکہاکہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو معاف نہیںکیاجائیگا۔دہشتگردوںکے ایسے بزدلانہ حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔انہوںنے شہداءکی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلندکرے اورلواحقین کوصبروجمیل عطاءفرمائے،ملک اورصوبے کیلئے شہداءکی قربانیوں کوتاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا۔انہوںنے اس افسوسناک واقعہ میںزخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اوردیگرزخمیوں کی جلدازجلد صحت یابی کیلئے بھی دعاکی۔
خبر نامہ نمبر 2026/6420
کوئٹہ 23 جولائی:ـصوبائی وزیرمال میرعاصم کردگیلو نے مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور انکے گن مین محمدزمان کی دہشتگردانہ حملے میںشہادت پر گہرے دکھ اورغم کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ یہ افسوسناک واقعہ انصاف وقانون کی بالادستی اور ریاستی اداروںپرحملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔اپنے ایک بیان میںصوبائی وزیرمیرعاصم کردگیلوکاکہناتھاکہ دہشتگردی کے اس گھناﺅنے واقعہ میں ملوث عناصرکوقانون کے کٹہرے میںلاکر قرار واقعی سزا دی جائیگی،انصاف کے تقاضے پورے کئے جائینگے اورحکومتی رٹ کوچیلنج کرنے والے عناصر کومعاف نہیںکیاجائیگا۔انہوںنے اس عزم کا بھی اظہارکیاکہ دہشتگردی کیخلاف پوری قوم متحدہے اور ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میںکبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔صوبائی وزیرمال عاصم کردگیلو نے شہداءکی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جواررحمت میںجگہ دے اور واقعہ میںزخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دیگرزخمیوں کوجلدازجلد صحت کاملہ عطاءفرمائے۔







