15th-September-2026

خبر نامہ نمبر7760/2026
رکنی، خبرنامہ۔ 15 ستمبر ۔ڈپٹی کمشنر بارکھان سعیدالرحمن کاکڑ کی ہدایت پر رکنی میں کونج، بٹیر اور دیگر جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار کے خلاف پولیس اور محکمہ جنگلات نے مشترکہ کارروائی کی۔ایس ڈی پی او رکنی عبدالجبار مینگل کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ڈی ایف او زبیر احمد اور محکمہ جنگلات کے عملے کے ہمراہ رکنی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی شکار کے لیے نصب درجنوں جال اکھاڑ دیے۔ کارروائی کے دوران شکار میں استعمال ہونے والے جال اور دیگر آلات قبضے میں لے کر تلف کر دیے گئے۔اس موقع پر ایس ڈی پی او عبدالجبار مینگل نے کہا کہ جنگلی حیات کا غیر قانونی شکار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کونج، بٹیر سمیت دیگر جنگلی پرندوں کے تحفظ کے لیے قانون کے مطابق کارروائیاں مزید مو¿ثر بنائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات اور قدرتی ماحول کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس حوالے سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مشترکہ کارروائی کو شہریوں اور ماحول دوست حلقوں کی جانب سے سراہا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر7761/2026
جیوانی 14 ستمبر ۔ جیوانی کو سب ڈویژن کا درجہ ملنے کے بعد انتظامی نظام کی فعالیت کی جانب اہم پیش رفت، تحصیل جیوانی میں پہلے اسسٹنٹ کمشنر آفس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جیوانی طارق امام اور تحصیل چیئرمین اکرم شہزادہ نے فیتہ کاٹ کر آفس کا افتتاح کیا۔ تقریب میں سیاسی، سماجی و انتظامی شخصیات، بلدیاتی نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی عوامی حلقوں نے اے سی آفس کے قیام اور پہلے اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے جیوانی کے عوام کو سرکاری و انتظامی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی، عوامی شکایات کے ازالے اور روزمرہ انتظامی امور کی مو¿ثر نگرانی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام جیوانی میں بہتر طرز حکمرانی اور عوامی خدمت کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر7762/2026
گوادر 15 ستمبر ۔ یونیورسٹی آف گوادر کی طالبات نے میر کلمتی انٹر ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ اسپورٹس فیسٹیول 2026 کے گرلز فٹسال ایونٹ میں رنر اپ پوزیشن حاصل کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا یونیورسٹی آف گوادر کی ٹیم نے افتتاحی میچ میں ڈگری کالج کو 1-0 جبکہ سیمی فائنل میں گورنمنٹ گرلز اسکول ملا بند کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ فائنل میں دارالعلوم پبلک اسکول کے ہاتھوں 4-1 سے شکست کے باوجود ٹیم نے بہترین کھیل اور اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا۔ شِرین عبدالوہاب نے دو جبکہ کائنات شاہد رضا نے ایک گول اسکور کیا، جبکہ فضاء محمد ایوب کو بہترین گول کیپر قرار دیا گیا یونیورسٹی کی ٹیم نے رنر اپ کپ اور ایمرجنگ ٹیم فٹسال شیلڈ بھی حاصل کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد اور رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور کھیلوں کے جذبے کو سراہا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر7763/2026
گوادر 15 ستمبر ۔صوبائی حکومت بلوچستان کی کھیل دوست پالیسی کے تحت نوجوانوں اور طلبہ کو صحت مند و مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں میر کلمتی انٹر ایجوکیشنل اسکول اسپورٹس فیسٹیول 2026 کے آٹھویں روز سورگ دل فٹبال اسٹیڈیم گوادر میں کوہ بن مدرسہ اور گوادر گرامر اسکول کے درمیان سنسنی خیز فٹبال مقابلہ کھیلا گیا دوروں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، میچ مقررہ وقت تک 1-1 گول سے برابر رہا، تاہم پنالٹی ککس پر کوہ بن مدرسہ نے کامیابی حاصل کرلی۔ مہمانِ خصوصی پرنسپل گوادر گرامر اسکول ناصر سہرابی، اساتذہ اور دیگر معززین نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔شرکاءنے فیسٹیول کے انعقاد کو طلبہ میں صحت مند مسابقت، باہمی ہم آہنگی اور کھیلوں کے رجحان کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا فیسٹیول میر ارشد کلمتی اور میر فٹبال اکیڈمی گوادر کے زیر اہتمام، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس گوادر اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن گوادر کے تعاون جبکہ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گوادر کی نگرانی میں جاری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر7764/2026
گوادر 15 ستمبر ۔ حکومت بلوچستان کی ماہی گیر دوست پالیسی اور سمندری وسائل کے تحفظ کے تحت ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان عتیق اللہ خان نے گوادر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے لائسنس رجسٹریشن و انسپیکشن کے عمل کا موقع پر معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو تمام مراحل شفاف انداز میں مکمل کرنے اور فشریز قوانین و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی اس موقع ڈائریکٹر فشریز میرین احمد ندیم ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل فشریز نے ڈائریکٹر میرین احمد ندیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز گوادر ودیگر افسران کے ہمراہ ہاربر جیٹی گوادر کا دورہ کیا، جہاں ماہی گیروں کے زیرِ استعمال جالوں کے سائز کا جائزہ لیا گیا۔ فشریز حکام نے ممنوعہ و غیر ممنوعہ جالوں کی جانچ کرتے ہوئے سمندری حیات کے تحفظ اور پائیدار ماہی گیری کے فروغ کے لیے قوانین پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر7765/2026
گوادر 15 ستمبر ۔ ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان عتیق اللہ خان نے گوادر فشریز آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے لائسنس برانچ، اکاونٹس برانچ اور دیگر دفتری امور و انتظامی معاملات کا جائزہ لیا ڈائریکٹر جنرل فشریز نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ دفتری امور شفافیت، میرٹ اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیے جائیں، لائسنس کے اجراءو رجسٹریشن کے عمل میں قانونی تقاضوں کو ملحوظ رکھا جائے اور ماہی گیروں کو بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے دفتر کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسٹاف کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت اور ماہی گیر دوست پالیسی کے تحت اپنی ذمہ داریاں مزید موثر انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے اسٹاف کو اپنے مکمل تعاون اور ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی بھی کرائی اس موقع پر ڈائریکٹر میرین احمد ندیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز گوادر شاہ فہد ااسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز گوادر صغیر زمان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر7766/2026
گوادر 15 ستمبر ۔ صوبائی حکومت بلوچستان کی کھیل دوست پالیسی کے تحت طلبہ خصوصاً طالبات کو کھیلوں کے بھرپور مواقع فراہم کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں میر کلمتی انٹر ایجوکیشنل اسپورٹس فیسٹیول 2026 کے گرلز ایونٹ کے فٹسال اور کرکٹ کے میگا فائنلز کھیلے گئے، جبکہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد بھی کیا گیا۔گرلز فٹسال کے فائنل میں دارالعلوم پبلک اسکول گوادر نے یونیورسٹی آف گوادر جبکہ کرکٹ فائنل میں گوادر گرامر اسکول نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول گوادر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فٹسال میں حفصہ نثار ٹاپ اسکورر اور بہترین کھلاڑی جبکہ فضاءایوب بہترین گول کیپر قرار پائیں۔ کرکٹ میں عائشہ سلام بہترین کھلاڑی اور بہترین بیٹسمین جبکہ عتیقہ ابراہیم بہترین بالر قرار پائیں تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ تھے۔ تقریب میں میر عبدالغفور کلمتی ویلفیئر فاونڈیشن کے چیئرمین میر ارشد کلمتی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، ڈی او فیمیل زراحاتون، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری مولانا قاسم، یونیورسٹی آف گوادر کے ڈاکٹر رحیم مہر، یونیسف کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر عادل نودیزئی، فیسٹیول گرلز ایونٹ کی سربراہ میڈم بلقیس سلیمان، اساتذہ، اسکول ہیڈز اور طالبات نے شرکت کی۔مہمانِ خصوصی اور دیگر معززین نے کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیموں میں ٹرافیاں، انعامات اور اعزازات تقسیم کیے۔ مقررین نے کہا کہ ایسے کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں میں صحت مند مسابقت، خود اعتمادی، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو فروغ دینے کے ساتھ طالبات کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے موثر مواقع فراہم کرتے ہیں فیسٹیول کا انعقاد محکمہ تعلیم، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن گوادر اور محکمہ کھیل کے اشتراک سے میر ارشد کلمتی کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر7767/2026
گوادر15 ستمبر ۔حکومتِ بلوچستان کی کسان دوست اور زراعت کے فروغ پر مبنی پالیسی کے تحت ضلع گوادر میں زرعی سرگرمیوں کے فروغ اور مقامی زمینداروں کی معاونت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مقبول احمد بلوچ نے کہا ہے کہ زمینداروں کو جدید زرعی طریقوں، ضروری زرعی سہولیات اور رہنمائی کی فراہمی محکمہ زراعت کی ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی گوادر کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ خداداد کی سربراہی میں وفد نے ضلع گوادر بالخصوص کلاتو کے زمینداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور کھاد، زرعی ادویات، ٹریکٹر آورز، سولر سسٹم، بور اور آبپاشی نالیوں سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کی درخواست کی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ زمینداروں کی تجاویز اور مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا اور دستیاب وسائل کے مطابق ممکنہ معاونت فراہم کی جائے گی، تاکہ ضلع گوادر میں زرعی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر7768/2026
ضلع چمن15 ستمبر . ضلع چمن پولیس نے کالج روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں نذر محمد ولد نیک محمد قوم ادوزئی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی تفتیش میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے وقت میں مبینہ طور پر ملوث ملزم قدرت اللہ کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس کے قبضے سے پسٹل، مبینہ آلہ قتل، بھی برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 9 ستمبر 2026ءکو کالج روڈ چمن پر فائرنگ کے ایک واقعے میں نذر محمد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں فوری طور پر سول ہسپتال چمن منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیشِ نظر کوئٹہ ریفر کیا گیا؛ تاہم وہ سرانان کے قریب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔واقعے کا مقدمہ نمبر 93/2026 بجرم دفعہ 302 ق د نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ کاریزات میں درج کیا گیا۔ واقعے کے بعد مقتول کے لواحقین نے ڈی سی کمپلیکس کے سامنے میت رکھ کر احتجاج کیا، تاہم پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع چمن اعتزاز عارف نے ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سرکل چمن کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (JIT) تشکیل دی اور ملزمان کی گرفتاری و کیس کی تفتیش میں موثر پیش رفت کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے پیشہ ورانہ تفتیش، جدید طریقہ کار اور مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں 14 ستمبر 2026ءکو کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم قدرت اللہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے پسٹل برآمد کرلیا۔اس حوالے سے ڈی ایس پی مجیب الرحمن، انسپکٹر جہانگیر خان کاکڑ اور ایس ایچ او کاریزات عبدالجبار اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی اور تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کیا۔ پولیس افسران نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری پیشہ ورانہ تفتیش، دستیاب شواہد اور مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار مبینہ ملزم قدرت اللہ مقتول کا بھتیجا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ قتل کے محرکات، ممکنہ شواہد اور واقعے کے دیگر پہلووں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ایس پی ضلع چمن اعتزاز عارف نے JIT کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر7769/2026
بارکھان/رکنی، 14 ستمبر۔ ضلعی ناظم صحت بارکھان ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی نے بنیادی مرکز صحت (BHU) رکنی کی ایوننگ شفٹ کا اچانک دورہ کیا اور مرکز صحت کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران ای پی آئی (EPI) سائٹ پر ویکسین کی کولڈ چین، آئی ایل آر (ILR) کی حالت، مستقل رجسٹر، اسٹاک رجسٹر اور ویکسین کے ذخیرے کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ویکسین کی دستیابی اور محفوظ رکھنے کے انتظامات بھی چیک کیے گئے۔ضلعی ناظم صحت نے ایم سی ایچ سنٹر رکنی کا بھی دورہ کیا، جہاں اسٹاف کی حاضری اور ڈیوٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی نے متعلقہ اسٹاف کو ہدایت کی کہ تمام ریکارڈ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھے جائیں، ویکسین کی دستیابی اور کولڈ چین کا موثر انتظام یقینی بنایا جائے اور مریضوں کو بروقت بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ صحت مراکز کی کارکردگی، اسٹاف کی حاضری اور ویکسین کے انتظامات میں بہتری کے ذریعے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر7770/2026
سربندن 15 ستمبر ۔ صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسی کے تحت عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے اور سرکاری خدمات تک رسائی آسان بنانے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سربندن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نعیم جان نے کیا کھلی کچہری میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی، جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں کھلی کچہری میں تعلیم، صحت، صاف پانی، بجلی، ماہی گیری، امن و امان، سڑکوں، ڈرینیج، انٹرنیٹ اور کوسٹل ہائی وے سے متعلق مسائل زیرِ بحث آئے۔ شہریوں نے بالخصوص اسکولوں میں سائنس و ریاضی کے اساتذہ کی کمی، درسی کتب اور کمپیوٹر سہولیات کی فراہمی، بنیادی طبی سہولیات کی بہتری، سربندن کلورٹ کی تعمیر و بحالی اور ڈرینیج و سیوریج نظام کی بہتری کا مطالبہ کیا شہریوں نے کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتاری اور خطرناک اوورٹیکنگ کی روک تھام اور انٹرنیٹ سروسز میں بہتری کے لیے بھی موثر اقدامات کی درخواست کی۔ حکام نے متعدد مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو دیگر شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر کارروائی اور بروقت ازالے کی ہدایت کی۔ کھلی کچہری میں ضلعی آفیسر تعلیم برائے خواتین زرا حاتون، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر وہاب مجید، ایڈیشنل ضلعی آفیسر صحت ڈاکٹر عبدالوحد سمیت مختلف محکموں کے افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر سرکاری سہولیات کی فراہمی، شکایات کا فوری ازالہ اور انتظامیہ و عوام کے درمیان براہِ راست رابطے کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کے مطابق موثر اور عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر7771/2026
نصیرآبادڈویژن15ستمبر۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا ہے کہ نصیرآباد ڈویژن میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے، ڈویژن بھر کی 126 یونین کونسلز میں 4 لاکھ 13 ہزار 788 بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کا راز جامع اور موثر مائیکرو پلان میں پوشیدہ ہے،اس لیے مائیکرو پلان کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام اقدامات یقینی بنائے جائیں، تمام ڈپٹی کمشنرز اپنی نگرانی میں انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں اور فیلڈ میں ٹیموں کی کارکردگی، بچوں کی کوریج اور سکیورٹی انتظامات کی کڑی نگرانی کی جائےانہوں نے واضح کیا کہ مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی صوبائی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے سختی سے تاکید کی گئی ہے جس پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائےان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ ڈویڑنل ٹاسک فورس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر، اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد، ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکٹر ایاز جمالی سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور متعلقہ افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر یاسر نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر صلاح الدین نورزئی نے ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی بروقت روانگی فیلڈ میں موجودگی، سکیورٹی کی فراہمی، انکاری والدین کی رہنمائی اور رہ جانے والے بچوں کی فوری طور پر کوریج کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبر نامہ نمبر7772/2026
کوئٹہ: 15 ستمبر ۔بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی پر مشتمل بنچ نے افغان شہریوں کے پاکستان میں میڈیکل و ڈینٹل تعلیم اور پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ جاری رکھنے سے متعلق آئینی درخواست خارج کر دی۔عدالت نے قرار دیا کہ غیر ملکی شہری پاکستان میں قیام، تعلیم یا تربیت کا ایسا مستقل حق نہیں رکھتے جو ریاستی پالیسی کے خلاف ہو۔عدالت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے افغان شہریوں کی میڈیکل اداروں میں داخلے، منتقلی اور سہولت کاری سے متعلق جاری ہدایات میں مداخلت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امیگریشن، غیر ملکی شہریوں کی واپسی اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات بنیادی طور پر انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں ہیں۔عدالت نے واضح کیا کہ افغان شہریوں کے ساتھ انسانی وقار، انصاف اور قانون کے مطابق سلوک لازم ہے، تاہم اس بنیاد پر پاکستان میں قیام یا تعلیم جاری رکھنے کا مستقل حق پیدا نہیں ہوتا۔عدالت نے درخواست کو ابتدائی مرحلے پر خارج کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو اپنی شکایات کے ازالے کے لیے افغانستان کے سفارتخانے سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta:
15th September 2026
A Bench comprising of Hon’ble Justice Muhammad Aamir Nawaz Rana and Justice Abdul Qayyum Lehri of the Balochistan High Court, while delivering its judgment, dismissed Constitutional Petition No. 1334 of 2026 concerning the continuation of medical and dental education and postgraduate training of Afghan nationals in Pakistan.
The Court held that foreign nationals do not have an indefeasible right to continue studies or undergo training in Pakistan contrary to the policy of the Government. The Court observed that matters concerning immigration, repatriation of foreign nationals, national security and continuation of stay primarily fall within the executive domain.
The Court further held that Afghan nationals are entitled to humane treatment, dignity and due process under the law, but these protections do not create an unrestricted right to remain or continue education and training in Pakistan contrary to prevailing State policy. However, the affectees were directed to approach the Afghan Embassy for redressal of their grievance.
The petition was accordingly dismissed in limine.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر7773/2026
سربندن15 ستمبر۔ صوبائی حکومت کی تعلیم دوست پالیسی کے تحت اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نعیم جان نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سربندن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسکول کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ، طلبہ و اساتذہ کی حاضری چیک کرنے سمیت تدریسی عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر ضلعی آفیسر ایجوکیشن فیمیل زراحاتون نے اسکول کے انتظامی امور، تعلیمی سرگرمیوں اور تدریسی عمل سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف کلاس رومز کا دورہ کرتے ہوئے طالبات سے تعلیمی سوالات کیے اور ان کی تعلیمی استعداد کا جائزہ لیا۔ درست جوابات دینے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم، باقاعدہ حاضری اور سازگار تعلیمی ماحول صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے اسکول انتظامیہ اور تدریسی عملے پر زور دیا کہ طالبات کی بہتر تعلیم و تربیت، حاضری میں بہتری اور تعلیمی معیار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید موثر انداز میں انجام دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر7774/2026
کوئٹہ 15ستمبر۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (PILDAT) کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں شہری سہولیات، صحت، تعلیم، پانی و نکاسی آب اور دیگر عوامی خدمات سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ نے کی۔ اجلاس میں PILDAT کے نمائندے فہیم احمد سمیت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، واسا، پی ایچ ای، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، بیورو آف اسٹیٹسٹکس، اسٹریٹ آرگنائزیشن، AID بلوچستان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مختلف محکموں کی جانب سے اپنے اپنے شعبہ جات میں جاری اقدامات، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، صحت و تعلیم کے شعبوں میں بہتری، صاف پانی کی دستیابی، نکاسی آب کے نظام، اعداد و شمار کے موثر استعمال اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہری مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور موثر حکمت عملی کے ذریعے عوامی مسائل کے حل اور سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنائیں۔اجلاس میں مختلف محکموں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید موثر بنانے اور عوامی مفاد کے منصوبوں و اقدامات کی نگرانی کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئیں۔ PILDAT کے وفد نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات اور تعاون کو سراہا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر7775/2026
کوئٹہ 15ستمبر۔ کمشنر کوئٹہ ڈویڑن ذیشان لاشاری کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیشرفت، فنڈز کی فراہمی اور دیگر امور کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی، ڈویڑنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی محمد عابد سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی کی جانب سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیشرفت، فنڈز کی فراہمی، درپیش رکاوٹوں اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر کمشنر ذیشان لاشاری نے کہا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج ایک اہم ترقیاتی منصوبہ ہے، جس کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور کوئٹہ کو ایک جدید اور بہتر شہر بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت جاری اور نئے تمام ترقیاتی منصوبوں کی گوگل میپ کے ذریعے واضح نشاندہی پیش کی جائے تاکہ ہر منصوبے کی موجودہ صورتحال، محل وقوع اور کام کی پیشرفت کا موثر انداز میں جائزہ لیا جا سکے۔کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تمام جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہاکی چوک سے اکرم ہسپتال تک زرغون روڈ کی تعمیر کا کام ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ منصوبے کا بروقت افتتاح ممکن بنایا جا سکے، جبکہ سریاب سروس روڈ کا کام بھی دو ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔سریاب روڈ سے متعلق مساجد کے حوالے سے درپیش مسئلے پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ کو ہدایت کی کہ متعلقہ افراد سے رابطہ کرکے مسئلے کا قابل عمل اور قابل قبول حل تلاش کیا جائے تاکہ ترقیاتی کام میں مزید تاخیر نہ ہو۔اجلاس میں اسپنی سبزل انڈر پاس کی تعمیر کے حوالے سے بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ کو ہدایت کی کہ منصوبے کے حوالے سے اب تک اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے اور پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے تمام ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ضروری ہدایات جاری کرنے کی ہدایت کی تاکہ منصوبوں کے معیار، رفتار اور مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس کے دوران کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت نئی اسکیموں کے حوالے سے بھی کمشنر کو بریفنگ دی گئی۔ نئی اسکیموں میں ایئرپورٹ روڈ فلائی اوور، سریاب روڈ فلائی اوور، ایئرپورٹ روڈ پیڈلاسٹک برج کی تعمیر، ایئرپورٹ روڈ پر انڈر گراونڈ کیبلز کی تنصیب اور اے جی آفس کے لیے پارکنگ پلازہ کی تعمیر سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔کمشنر ذیشان لاشاری نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرکے کام کی رفتار تیز کی جائے اور ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی مسلسل نگرانی، باہمی رابطے اور موثر انتظامی اقدامات کے ذریعے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے ثمرات جلد از جلد شہریوں تک پہنچائے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر7776/2026
کوئٹہ 15ستمبر۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرِ صدارت ڈویڑنل مانیٹرنگ کمیٹی (DMC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اضلاع میں امن و امان، سکیورٹی، انسدادِ منشیات و پوست، تعلیمی و صحت کے اداروں کی فعالیت سمیت مختلف اہم امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میر اللہ بادینی ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ ڈویڑن سید کلیم اللہ کے علاوہ ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام خان نے ان لائن شرکت کی اس کے علاوہ محکمہ پولیس،ایکسائز،کسٹم ،ایف سی ،نادرا،اسپیشل برانچ،اے این ایف اور دیگر اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن کمیٹیوں (DICs) کے اجلاسوں کے انعقاد، ان کے منٹس کی بروقت فراہمی، BISA ڈیش بورڈ پر شکایات اور ان پر کی جانے والی کارروائی کی باقاعدگی سے اپ لوڈنگ، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی پروفائلنگ اور چوتھے شیڈول میں شامل افراد کے ضلعی سطح پر اپ ڈیٹ شدہ ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر ذیشان لاشاری نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹیوں (DICCs) کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کریں اور دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور دیگر حساس عناصر سے متعلق پروفائلز کو متعلقہ انٹیلی جنس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے اپ ڈیٹ رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ چوتھے شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی، ان کے خلاف کیے گئے اقدامات اور تازہ ترین صورتحال سے متعلق معلومات بروقت فراہم کی جائیں۔اجلاس میں جوائنٹ رسپانس سینٹرز (JRCs) کے قیام اور موجودہ آپریشنل صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ جن اضلاع میں JRCs قائم نہیں ہوئے وہاں قیام میں حائل رکاوٹوں، موجودہ پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں۔انسدادِ پوست/بھنگ (Cannabis) آپریشنز کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز ابتدائی سروے کے ذریعے متعلقہ اضلاع میں پوست اور بھنگ کی کاشت سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع، تحصیل اور موضع، نشاندہی شدہ مقامات کے طول و عرض، زمین کی حیثیت، زیرِ کاشت رقبے اور کاشت کی موجودہ صورتحال سے متعلق معلومات مرتب کی جائیں گی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ضلعی سطح پر سکیورٹی اسیسمنٹ کو بھی اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اہم سکیورٹی کمزوریوں کی نشاندہی، ان کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات اور صوبائی حکومت سے درکار تعاون کی تفصیلات واضح طور پر فراہم کی جائیں تمام ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ رپورٹس بروقت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔تعلیم اور صحت کے شعبوں کے حوالے سے مدارس کی ریگولیشن، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی، تخریبی سرگرمیوں میں ملوث اساتذہ کے خلاف اقدامات، محکمہ تعلیم کے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی، فعال کیے گئے اسکولوں اور BHUs/ڈسپنسریوں کی تعداد سمیت سرکاری و نجی ہاسٹلز کے معائنہ و مانیٹرنگ کا ڈیٹا آئندہ اجلاس میں پیش کیاجائے۔اجلاس میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف اقدامات سے متعلق پیش رفت اس بھی آگاہ کیا جائے۔کمشنر ذیشان لاشاری نے کہا کہ ڈیش بورڈ میں تمام ڈیٹا کو آپ ڈیٹ کیا جائے اس حوالے سے فوکل پرسن آئندہ اجلاس میں موجود ہو اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز اورمتعلقہ ادارے تمام زیرِ التوا رپورٹس جلد مکمل کرکے پیش کی جائیں اور موثر مانیٹرنگ اور عملی اقدامات کو یقینی بنائے۔ تاکہ امن و امان، سکیورٹی اور عوامی خدمات سے متعلق امور پر پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر7777/2026
لورالائی،15ستمبر۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی (BFA) کی زونل فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد غنی کی نگرانی میں لورالائی سیشن کورٹ کے قریب کوئٹہ روڈ پر مختلف فوڈ بزنس یونٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13 فوڈ یونٹس کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 3 یونٹس کو جرمانے جبکہ 4 یونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران مختلف جنرل اسٹورز اور بیکنگ یونٹس میں اشیائے خوردونوش کے معیار، میعاد، ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار، صفائی ستھرائی اور ورکرز کی ذاتی حفظانِ صحت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران دو جنرل اسٹورز سے ایکسپائرڈ مصالحہ جات، بسکٹ اور ٹافیاں برآمد ہوئیں، جبکہ اشیائے خوردونوش کی ناقص اور غیر مناسب اسٹوریج پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی معائنے کے دوران ایک بیکنگ یونٹ میں کھلا کچرے کا ڈبہ، صفائی کے ناقص انتظامات، غیر مناسب اسٹوریج، اشیائے خوردونوش پر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخ درج نہ ہونے سمیت ورکرز کی ذاتی حفظانِ صحت کے حوالے سے متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جس پر متعلقہ یونٹ کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے دیگر یونٹس کے مالکان اور عملے کو بھی فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد، معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی، صفائی کے بہتر انتظامات اور خوراک کو مقررہ اصولوں کے مطابق ذخیرہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ خلاف ورزیوں کی نشاندہی پر متعلقہ یونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کرتے ہوئے مقررہ مدت میں خامیاں دور کرنے کی ہدایت کی گئی اس موقع پر حکام نے واضح کیا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے فوڈ بزنس آپریٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے صفائی، حفظانِ صحت، اشیائے خوردونوش کی میعاد اور مناسب اسٹوریج کے اصولوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیںبلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لورالائی میں جاری انسپکشن مہم کو شہریوں کے لیے محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے سلسلے میں اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ حکام نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ بھی مختلف علاقوں میں فوڈ بزنس یونٹس کی نگرانی اور اچانک معائنوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر7778/2026
لورالائی 15ستمبر ۔کمشنر لورالائی ولی محمد بڑیچ کی زیرِ صدارت کھلی کچہری، پانی، تعلیم، صحت، بجلی، سڑکوں اور دیگر مسائل پر عوام کی شکایات سنیں گئیں، متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہدایات جاری میختر ضلعی انتظامیہ لورالائی کے زیرِ اہتمام تحصیل میختر میں ایک اہم اور بھرپور کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع، ونگ کمانڈر 53 ونگ لورالائی اسکاوٹس، اسسٹنٹ کمشنر میختر اسرار احمد مندوخیل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) علی نواز جمالی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے ڈویڑنل و ضلعی افسران، تحصیل میختر کے سیاسی و قبائلی عمائدین، انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی کھلی کچہری کے دوران تحصیل میختر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے براہِ راست کمشنر لورالائی اور ضلعی انتظامیہ کے سامنے اپنے مسائل اور مشکلات پیش کیں۔ عوام کی جانب سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی، تعلیم، صحت، بجلی، سڑکوں، نکاسی آب، بلدیاتی سہولیات، صفائی ستھرائی، سرکاری اداروں کی کارکردگی اور دیگر بنیادی مسائل سے متعلق شکایات اور تجاویز پیش کی گئیں کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے عوام کی شکایات اور تجاویز کو نہایت توجہ اور تحمل سے سنا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بعض مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کیا اس موقع پر کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ عوامی شکایات کو محض کاغذی کارروائی تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ان کے عملی اور مستقل حل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی بنیادی ذمہ داری عوام کو بروقت اور بہتر سہولیات کی فراہمی ہے، اس لیے تمام افسران اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کو مزید موثر بنائیں اور عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں کھلی کچہری میں بلدیاتی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ حکومت بلوچستان کے ترقیاتی وڑن اور عوامی فلاحی پالیسی کے تحت BSDI کے تحت تحصیل میختر میں بھی بہت جلد ترقیاتی و عوامی فلاحی منصوبوں پر عملی کام کا آغاز کیا جائے گا، جس سے علاقے میں بنیادی سہولیات، شہری انفراسٹرکچر اور عوامی خدمات میں بہتری لانے میں مدد ملے گی کمشنر لورالائی نے کہا کہ میختر سمیت ضلع لورالائی کے دور دراز علاقوں میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرنے اور عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جائے جبکہ نئے منصوبوں کے حوالے سے عوامی ضروریات کو ترجیح دی جائے۔انہوں نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ عوامی شکایات پر بروقت کارروائی، سرکاری خدمات کی بہتر فراہمی، زیرِ التواء مسائل کا موثر فالو اَپ اور عوامی نمائندوں و عمائدین سے مسلسل رابطہ برقرار رکھا جائے تاکہ انتظامیہ اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکےکھلی کچہری کے اختتام پر سیاسی و قبائلی عمائدین اور شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر سننے اور متعلقہ حکام کو موقع پر ہدایات جاری کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کھلی کچہری میں پیش کیے گئے مسائل کو عملی اقدامات کے ذریعے جلد حل کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تحصیل میختر میں ترقیاتی عمل کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر7779/2026
بارکھان/رکھنی، خبرنامہ۔ 15 ستمبر۔ڈپٹی کمشنر بارکھان سعیدالرحمن کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رکھنی فہد حسین عمرانی نے مختلف بیکریوں اور ہوٹلز کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر سعید احمد کھیتران اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔معائنے کے دوران ہوٹلز میں صفائی ستھرائی اور کھانے کے معیار جبکہ بیکریوں میں اشیائے خوردونوش کے معیار کا جائزہ لیا گیا۔ بعض مقامات پر صفائی کے ناقص انتظامات جبکہ بعض بیکریوں میں زائدالمیعاد اشیاء موجود پائی گئیں، جس پر متعلقہ مالکان کو جرمانے کیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور زائدالمیعاد اشیاءکی خرید و فروخت یا ذخیرہ اندوزی سے مکمل اجتناب کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام کو معیاری اور محفوظ اشیائے خوردونوش کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر7780/2026
15چمن ستمبر ۔چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت ڈی سی آفس چمن میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا ماہانہ کارکردگی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع چمن کے متعلقہ سول و فوجی افسران اور مختلف محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف سرکاری اداروں کی کارکردگی، انہیں تفویض کردہ ٹاسکس، جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر عوامی فلاحی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور جاری منصوبوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔اجلاس میں تعلیمی اداروں اور اسکولوں، محکمہ صحت، میونسپل سروسز، شہر و اطراف میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی، BSDI فیز تھری کے تحت جاری ترقیاتی کاموں، جبکہ ضلع چمن شہر کی تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے مختلف شعبوں میں جاری کاموں اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ تمام اداروں کے درمیان باہمی رابطہ، تعاون اور موثر ہم آہنگی ضروری ہے تاکہ عوامی مسائل بروقت حل کیے جا سکیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی یقینی بنائی جائے، معیاری مٹیریل استعمال کیا جائے اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں، صحت کی سہولیات، میونسپل سروسز، صفائی ستھرائی اور شہری ترقی سے متعلق امور پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اور جاری منصوبوں کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبر نامہ نمبر 2026/7781
کوئٹہ15 ستمبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ میرے چالیس سالہ سیاسی کیرئیر نے یہی سبق دیا ہے کہ سیاسی قیادت کی اصل عظمت اقتدار کی بجائے عوام کے اعتماد، اور خدمت میں پوشیدہ ہے۔ ہم وہ لوگ ہیں جو عوام کی خوشی کو اپنی خوشی سمجھتے ہیں اور ان کے دکھ کو اپنا دکھ محسوس کرتے ہیں۔ میری سیاست کا محور ہمیشہ عوامی خدمت رہی ہے۔ سیاست کو ذاتی مفاد یا اقتدار کے حصول کا ذریعہ بنانے کے بجائے اسے انسانوں کی زندگی بہتر بنانے، نئی نسل کو مواقع فراہم کرنے اور معاشرے کی تعمیر کا وسیلہ بنانے پر اپنی بھرپور توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یہ بات میرے باعث اطمینان ہے کہ اپنی سیاسی زندگی میں تعلیم، صحت اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں میرے ہاتھوں سے ایسے متعدد تاریخی منصوبے پایۂ تکمیل تک پہنچے جن سے آج مختلف اضلاع کے لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ میرے نزدیک کسی منصوبے کی اصل کامیابی اس کی عمارت نہیں بلکہ اس سے پیدا ہونے والا انسانی فوائد ہیں۔ میری سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ ان تناور درختوں کا سایہ اور ان کے ثمرات ہماری آنے والی کئی نسلوں تک پہنچتے رہیں۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ تعلیم میری سب سے بڑی ترجیح اور میرے سیاسی وژن کا بنیادی ستون ہے کیونکہ سڑکیں، عمارتیں اور پل معاشرے کو سہولت دے سکتے ہیں مگر تعلیم انسان کو اپنی تقدیر بدلنے کی طاقت دیتی ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں جن درجنوں تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی ہیں وہ آج وقت کے ساتھ تناور درخت بن چکے ہیں۔ ان اداروں سے نکلنے والے ہزاروں طلبہ و طالبات صرف اپنے خاندانوں کا مستقبل نہیں سنوار رہے بلکہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایک سکول کی بنیاد دراصل ایک نسل کی بنیاد ہوتی ہے، ایک کالج کی تعمیر مستقبل کے ہزاروں خوابوں کی تعمیر ہوتی ہے جبکہ ایک یونیورسٹی پوری نسلوں کے فکری مستقبل کو بدل سکتی ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ پل پل بدلتی میں نمایاں ہونے والی معاشی اور سیاسی تبدیلیوں کے پیش نظر ہمیں انسانی صلاحیتیں تعمیر کرنی ہوگی اور ہم نے ایسے ذہن پیدا کرنے ہیں جو بلوچستان کو علمی ترقی اور جدید معیشت کی طرف لے جا سکیں۔
خبر نامہ نمبر 2026/7782
کوئٹہ15 ستمبر:_بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی پر مشتمل بنچ نے افغان شہریوں کے پاکستان میں میڈیکل و ڈینٹل تعلیم اور پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ جاری رکھنے سے متعلق آئینی درخواست خارج کر دی۔عدالت نے قرار دیا کہ غیر ملکی شہری پاکستان میں قیام، تعلیم یا تربیت کا ایسا مستقل حق نہیں رکھتے جو ریاستی پالیسی کے خلاف ہو۔
عدالت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے افغان شہریوں کی میڈیکل اداروں میں داخلے، منتقلی اور سہولت کاری سے متعلق جاری ہدایات میں مداخلت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امیگریشن، غیر ملکی شہریوں کی واپسی اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات بنیادی طور پر انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں ہیں۔عدالت نے واضح کیا کہ افغان شہریوں کے ساتھ انسانی وقار، انصاف اور قانون کے مطابق سلوک لازم ہے، تاہم اس بنیاد پر پاکستان میں قیام یا تعلیم جاری رکھنے کا مستقل حق پیدا نہیں ہوتا۔عدالت نے درخواست کو ابتدائی مرحلے پر خارج کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو اپنی شکایات کے ازالے کے لیے افغانستان کے سفارتخانے سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
Hand out Number 2026/7784
Quetta15th September:-
A Bench comprising of Hon’ble Justice Muhammad Aamir Nawaz Rana and Justice Abdul Qayyum Lehri of the Balochistan High Court, while delivering its judgment, dismissed Constitutional Petition No. 1334 of 2026 concerning the continuation of medical and dental education and postgraduate training of Afghan nationals in Pakistan.
The Court held that foreign nationals do not have an indefeasible right to continue studies or undergo training in Pakistan contrary to the policy of the Government. The Court observed that matters concerning immigration, repatriation of foreign nationals, national security and continuation of stay primarily fall within the executive domain.
The Court further held that Afghan nationals are entitled to humane treatment, dignity and due process under the law, but these protections do not create an unrestricted right to remain or continue education and training in Pakistan contrary to prevailing State policy. However, the affectees were directed to approach the Afghan Embassy for redressal of their grievance.
The petition was accordingly dismissed in limine.
خبر نامہ نمبر 2026/7785
ہرنائی15ستمبر:ـمحکمہ صحت ہرنائی کے زیر اہتمام سول ہسپتال ہرنائی میں حاملہ خواتین اور بچوں کی صحت و نگہداشت سے متعلق ایک پروقار ہفتہ وار آگاہی مہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ہرنائی شعیب اکرم مینگل نے کی سیمینار میں ضلاعی انتظامیہ، طبی ماہرین اور مختلف فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی اسرار احمد شاہوانی، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سیف اللہ مری اور ڈاکٹر محمد گل ترین نمایاں تھے۔ اس موقع پر سماجی و طبی شعبے سے وابستہ اہم شخصیات، بشمول انڈس ہسپتال (IHHN) کے شامیر بلوچ، نجیب اللہ ترین، ڈی ایس وی غلام فاروق ترین، پی پی ایچ آئی کے نمائندے مجاہد اور چنگیز خان، الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مسعود خان، ڈی ایم یو انچارج غلام یزدانی اور نیشنل پروگرام کے سید ہدایت شاہ نے بھی شرکت کی۔تقریب میں نرسنگ اور میڈیکل اسٹاف کی نمائندگی کرتے ہوئے باجی شمیم (انچارج مڈ وائفری ٹیوٹر)، باجی فرزانہ (پرنسپل مڈ وائفری) اور باجی انیلہ نواز (ایل ایچ ایس) نے بالخصوص شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ماں اور بچے کی صحت کی بنیادی اہمیت اور دورانِ حمل و پیدائش کے بعد کی ضروری تدابیر پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ دیہی اور دور دراز علاقوں میں دورانِ حمل بروقت طبی معائنہ، متوازن غذا اور ماہر مڈوائف کی خدمات حاصل کرنا نوزائیدہ بچوں اور ماؤں کی اموات کی شرح کو کم کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ڈی ایچ او شعیب اکرم مینگل اور دیگر شرکاء نے عزم کا اظہار کیا کہ اس طرح کی ہفتہ وار آگاہی مہمات کو مسلسل جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام میں طبی شعور کو مزید فروغ دیا جا سکے اور علاقے میں صحت عامہ کی سہولیات کی بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔
خبر نامہ نمبر 2026/7786
زیارت 15 ستمبر:ـڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی، ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوارڈینیشن کمیٹی، ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی اورڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالمالک درانی،میجر ایف سی155ونگ عامر، اسسٹنٹ کمشنر زیارت شیرشاہ غلزئی،نادرا انچارج سعید احمد پانیزئی پرنسپل الہجرہ کالج شبیر احمد بڑیچ، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج نقیب اللہ کاکڑ، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور انٹیلیجنس اداروں کے نمائندگان نے شرکت کیا اجلاس میں تعمیراتی سرگرمیوں کی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اور ڈسٹرکٹ زیارت میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا شرکاء نے منصوبوں کی حفاظت، تعمیراتی عمل کی بلا تعطل تکمیل اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر ضلع زیارت کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا بھی ازسرِ نو جائزہ لیا گیا۔
خبر نامہ نمبر 2026/7787
گڈانی15ستمبر:ـکمشنر لسبیلہ ڈویژن ساِئرہ عطاءکے دورہ گڈانی کے موقع پر بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے جی ایم شپ بریکنگ طارق بزداراورانجینئرمحبت خان بابرکی جانب سے محکمانہ بریفنگ دی گئ بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان نے1974, میں بی ڈی اے ایکٹ کی منظوری دیکر بی ڈی اےقائم کی 1978 میں فیلڈ مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر جنرل محمد ضیاء الحق نے گڈانی کی ساحلی پٹی پرقائم شپ ری ساِئیکلنگ کو باقاعدہ انڈسٹری ڈکلیئرڈ کرنے کی سمری پر دستخط کئے بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی اس صنعت کی رہگولیٹری اتھارٹی کی حیثیت سے گزشتہ کئ عشروں سے آپرہشنل سرگرمیوں کی دیکھ بھال اوردیگر انتظامات کی مانیٹرنگ کا ذمہ دار ادارہ ہےبریفنگ میں کمشنر کوبتایا گیاکہ بی ڈی اے ایکٹ کی منظوری کے بعد گڈانی شپ بریکنگ کو بی ڈی اےریگولیٹری اتھارٹی کے طورپر چلارہی ہے دنیا بھرمیں شپ ری سائیکلنگ کے جدید ماڈل اورہانگ کانگ کنونشن کے تحت پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن اور بیورو ویریٹاس کے درمیان یادداشتِ (MoU) پر دستخط کئے گئے ہیں گڈانی کے پانچ نمایاں شپ ری سائیکلرز کی جانب سے HKC کمپلائنس سرٹیفیکیشن کے لیے انفرادی معاہدے کئے ہیں جو محفوظ، ماحول دوست، اور بین الاقوامی معیار کی شپ ری سائیکلنگ کی بنیاد ہےاس موقع پر کمشنرلسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے کہاکہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پاکستان کا صنعتی اثاثہ ہےجوملکی اسٹیل انڈسٹری کو خام مال فراہم کرتا ہے یہاں دہائیوں سے شپ ری سائیکلنگ کا عمل جاری اور ہزاروں افراد کو روزگار فراہمی کااہم ذریعی بھی ہےکمشنر نے کہا پاکستان کے صنعتی تشخص کو بہتر بنانے پائیدار، محفوظ اور بین الاقوامی معیارکی شپ ری ساِیکلنگ کی جانب کامیابی کاسفر شروع ہوچکا ہے جو
حکومتِ پاکستان، وزارتِ میری ٹائم افیئرز، اور تمام ریگولیٹری اداروں اورشپ بریکرزکی کوششوں کانتیجہ ہے کمشنرلسبیلہ نے کہا کہ ہانگ کانگ بین الاقوامی کنونشن کے تحت ماحولیاتی طورپر محفوظ بحری جہازوں کی ری سائیکلنگ کیلئے پاکستان تیار ہےخطرناک صنعتی فضلے کومحفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانےہر یارڈ کے لیے Ship Recycling Facility Plans (SRFPs) تیاری کے معاہدے پر دستخط کئے گِے ہیں جو حوصلہ افزاء عمل ہے بی ڈی اے آفیشل نے کمشنر کوبریفنگ میں بتایاکہ ہرپلاٹ کی مینجمنٹ مزدوروں کو حفاظتی تربیت دینے بین الاقوامی معیار کے مطابق فراہم کررہی ہے اس سلسلے میں غیر ملکی ٹرینرزکی خدمات حاصل کی گئ بی ڈی اے جی ایم شپ بریکنگ طاعق بزدارنے بتایا کہ سب کچھ صرف اس لیے نہیں کیا جا رہا کہ ہم “کاغذی” کمپلائنس حاصل کریں، بلکہ اس لیے کہ ہم ہانگ کانگ کنونش کے تحت ایک حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں پاکستان کے شپ بریکرزنے بیوروویریٹاس کے اشتراک کے اشتراک سےتکنیکی صلاحیت اور پائیداری کے عزم کیساتھ معاہدہ کیا ہےاورپاکستان کی شپ ری سائیکلنگ انڈسٹری نہ صرف بیدار ہو چکی ہے،بلکہ عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہےاس موقع پر کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے ریگولیٹری اتھارٹی بی ڈی اے انوائرمنٹ ڈیپارٹممٹ اورپاکستان شپ بریکرزایسوسی ایشن کی جانب سےذمہ داری اورتکنیکی صلاحیتوں سے سے شپ ری سائیکلنگ کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دن دورنہیں جب یہاں کے صنعت کار عالمی شپ بریکنگ انڈسٹری میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔
خبر نامہ نمبر 2026/7788
کوئٹہ15 ستمبر: کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی اے) نے شفافیت، میرٹ، جوابدہی اور عوامی اثاثوں کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے عزم کے تحت دو پبلک پارکس کی کھلی اور شفاف مسابقتی بولی جبکہ تین ناکارہ سرکاری مشینری آئٹمز کی نیلامی کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔کیو ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ شفاف اور مسابقتی عمل کے نتیجے میں فوری اور پہلے سال کی مد میں مجموعی طور پر 36,591,901 روپے، یعنی 3 کروڑ 65 لاکھ 91 ہزار 901 روپے کی آمدن حاصل ہوئی۔ مسابقتی بولی کے دوران دونوں پارکس کے مقررہ بنیادی سالانہ نرخوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا، جس سے عوامی اثاثوں سے زیادہ سے زیادہ مالی منفعت حاصل کرنے کے امکانات واضح ہوئے ہیں۔عبدالرزاق دوتانی پارک سیٹلائٹ ٹاؤن کے لیے بنیادی سالانہ نرخ 80 لاکھ روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم شفاف اور مسابقتی بولی کے نتیجے میں حتمی سالانہ بولی 2 کروڑ 32 لاکھ روپے تک پہنچ گئی، جو بنیادی نرخ کے مقابلے میں 190 فیصد اضافہ ہے۔پارک کا معاہدہ تین سال کی مدت کے لیے ہوگا جبکہ معاہدے کے تحت سالانہ 10 فیصد اضافے کے حساب سے تین سال کے دوران متوقع مجموعی آمدن تقریباً 7 کروڑ 67 لاکھ 92 ہزار روپے ہوگی۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ زرغون ہاؤسنگ اسکیم میں واقع زرغون پارک کے لیے بنیادی سالانہ نرخ 9 لاکھ 60 ہزار روپے مقرر تھا، تاہم شفاف مسابقتی بولی کے بعد حتمی سالانہ بولی 52 لاکھ روپے تک پہنچ گئی، جو بنیادی نرخ سے 441.67 فیصد زیادہ ہے زرغون پارک کا معاہدہ 10 سال کے لیے ہوگا اور سالانہ 10 فیصد اضافے کے ساتھ معاہدے کی مکمل مدت کے دوران متوقع آمدن تقریباً 8 کروڑ 28 لاکھ 75 ہزار روپے بنتی ہے۔اس طرح دونوں پبلک پارکس سے ان کے متعلقہ معاہدوں کی مدت کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 15 کروڑ 97 لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے۔کیو ڈی اے نے تین ناکارہ قرار دی گئی سرکاری مشینری آئٹمز کی نیلامی کا عمل بھی کامیابی سے مکمل کیا، جس سے مجموعی طور پر 81 لاکھ 91 ہزار 901 روپے حاصل ہوئے۔نیلام ہونے والی مشینری میں کوماتسو گریڈر: 35 لاکھ 35 ہزار 1 روپے،ساکائی روڈ رولر: 17 لاکھ 25 ہزار روپے،نسان ٹرک: 29 لاکھ 31 ہزار 900 روپے شامل ہیں۔کیو ڈی اے کے مطابق بولی اور نیلامی کے عمل میں شفافیت، غیر جانب داری، منصفانہ مسابقت اور عوامی اعتماد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف متعلقہ اداروں کے نمائندگان کو خصوصی طور پر کارروائی کا مشاہدہ کرنے کے لیے مدعو کیا گیا۔اس موقع پر نیب بلوچستان، محکمہ انسدادِ بدعنوانی، ایف آئی اے، کمشنر کوئٹہ ڈویژن، کوئٹہ کینٹونمنٹ اور کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نمائندگان نے بطور مبصرین بولی اور نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔کیو ڈی اے کے مطابق شفاف اور کھلے مسابقتی طریقہ کار کے ذریعے حاصل ہونے والا یہ نتیجہ ادارے کے اس پختہ عزم کا عملی مظہر ہے کہ سرکاری و عوامی اثاثوں کو میرٹ، شفافیت، منصفانہ مسابقت، جوابدہی اور مؤثر و پیداواری استعمال کے اصولوں کے مطابق بروئے کار لایا جائے۔کیو ڈی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوامی اثاثوں کے شفاف انتظام، ادارہ جاتی جوابدہی اور مالی وسائل کے بہتر استعمال کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
خبر نامہ نمبر 2026/7789
موسیٰ خیل15 ستمبر:ـڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نادر خان نے تحصیل کنگری کے مختلف بنیادی مراکز صحت میں قائم ای پی آئی فکسڈ سائٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ASV شیر زمان اور قیصر شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران بنیادی مراکز صحت کنگری کوٹ خان محمد اور کشپان کا معائنہ کیا گیا۔ دورے کا مقصد ای پی آئی پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور مراکز صحت میں اسٹاف کی حاضری ویکسین اسٹاک ILR کی مینٹیننس کولڈ چین کے انتظامات اور ای پی آئی سے متعلق دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔ڈپٹی ڈی ایچ او نے تمام مراکز میں عملے کی حاضری چیک کی اور ویکسین اسٹاک سمیت ILR کی حالت اور مینٹیننس کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ ای پی آئی فکسڈ سائٹس کے ریکارڈ اور ضروری دستاویزات کی تکمیل کا بھی جائزہ لیا گیا۔دورے کے دوران جاری 16 روزہ آؤٹ ریچ سرگرمیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فیلڈ میں تعینات ویکسینیٹرز کی حاضری اور آؤٹ ریچ سرگرمیوں سے متعلق دستاویزات چیک کی گئیں جبکہ جاری سرگرمیوں کا فالو اپ بھی لیا گیا۔ڈاکٹر نادر خان نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ بچوں کی ویکسینیشن کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے اور ویکسین کی مناسب نگہداشت کولڈ چین کی بحالی اسٹاف کی حاضری اور تمام ضروری ریکارڈ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ ای پی آئی پروگرام کے مقررہ اہداف بہتر انداز میں حاصل کیے جا سکیں۔
خبر نامہ نمبر 2026/7790
راڑاشم15 ستمبر:اسسٹنٹ کمشنر راڑاشم انضمام قاسم سیلاچی نے سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سرکاری اسکولوں، دانش اسکول، بنیادی مراکزِ صحت (BHU) اور ہسپتالوں کا معائنہ کیا اور دستیاب سہولیات سمیت عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دانش اسکول کا بھی دورہ کیا اور تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف سرکاری اداروں کے عملے سے ملاقات کرکے اداروں کی کارکردگی اور عوامی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں اسسٹنٹ کمشنر انضمام قاسم سیلاچی نے علاقے کے عمائدین اور مقامی افراد سے بھی ملاقات کی، ان کے مسائل اور شکایات سنیں اور متعلقہ امور پر گفتگو کی۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
خبر نامہ نمبر 2026/7791
گوادر/پسنی15ستمبر: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت شہریوں کو ان کی دہلیز پر معیاری بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی اور صحت مراکز کی کارکردگی کو مؤثر بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری نے بی ایچ یو ببر شور اور بی ایچ یو پراھگ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے دونوں بنیادی مراکز صحت میں طبی سہولیات، عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات اور مراکز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے سے طبی سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ بنیادی مراکز صحت میں عملے کی حاضری کو یقینی بناتے ہوئے مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے، جبکہ ادویات اور دیگر ضروری طبی سہولیات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ترجیح ہے کہ دور دراز علاقوں کے عوام کو بھی بنیادی صحت کی سہولیات بلا تعطل اور ان کی دہلیز پر میسر ہوں، جس کے لیے صحت مراکز کی باقاعدہ نگرانی اور کارکردگی میں بہتری کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
خبر نامہ نمبر 2026/7792
گوادر15ستمبر:ـوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ، معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور عوام میں صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے ضلع گوادر میں ماں و بچے کی صحت ہفتہ کے سلسلے میں خصوصی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔آگاہی واک میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال گوادر سے نکالی گئی، جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر نے کی۔ واک میں ایم ایس میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظ، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر منیر احمد، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر عبدالواحد، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور محکمہ صحت کے دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں آگاہی بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ماں اور بچے کی بہتر صحت، غذائیت، صفائی و حفظانِ صحت، حفاظتی ٹیکہ جات اور بروقت طبی نگہداشت سے متعلق پیغامات درج تھے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع گوادر میں ماں و بچے کی صحت ہفتہ 14 سے 20 ستمبر 2026 تک جاری رہے گا، جس کا مقصد ماؤں اور بچوں کی صحت، مناسب غذائیت، صفائی و حفظانِ صحت، حفاظتی ٹیکہ جات، محفوظ زچگی اور بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ہفتہ صحت کے دوران مختلف آگاہی اور طبی سرگرمیوں کے ذریعے عوام کو ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ضروری احتیاطی تدابیر اور دستیاب طبی سہولیات سے آگاہ کیا جائے گا، جبکہ 2 سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لیے ڈی ورمنگ ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔آگاہی واک نیشنل پروگرام برائے فیملی پلاننگ و پرائمری ہیلتھ کیئر، محکمہ صحت بلوچستان کے زیر اہتمام یونیسیف کے تعاون سے منعقد کی گئی۔اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ، بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت سے متعلق عوامی شعور کے فروغ کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات کا سلسلہ مزید جاری رکھا جائے گا۔
خبر نامہ نمبر 2026/7793
گڈانی15ستمبر:ـکمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے گڈانی دورے کے موقع پر عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے مختلف امور پر رپورٹس طلب کرلیں۔کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے بی ڈی اے کے آر او پلانٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی ڈی اے حکام سے دس کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیے گئے آر او پلانٹ پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔حکام کے مطابق گڈانی پراجیکٹ کے تحت قائم آر او پلانٹ سے یومیہ دو لاکھ گیلن صاف پانی فراہم کیا جانا تھا، تاہم کئی سال گزرنے کے باوجود منصوبے کا مکمل طور پر آپریشنل نہ ہونا تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہے۔کمشنر سائرہ عطاء نے بی ڈی اے حکام سے منصوبے کے حوالے سے نیب اور اینٹی کرپشن کی جانب سے اب تک کی جانے والی انکوائریوں اور قائم کردہ انکوائری کمیٹیوں کی رپورٹس بھی طلب کرلیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کی موجودہ صورتحال، اخراجات، تکمیل میں تاخیر اور عوام کو فراہم کیے جانے والے متوقع فوائد سے متعلق تمام ریکارڈ پیش کیا جائے۔دریں اثناء گڈانی آر ایچ سی کے ڈاکٹرز کی جائے تعیناتی سے مبینہ غیرحاضری کی عوامی شکایت پر بھی کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔کمشنر سائرہ عطاء نے واضح کیا کہ سرکاری اداروں میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سروسز ڈیلیوری کو بہتر بنانا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے، عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور سرکاری منصوبوں کی شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔
خبر نامہ نمبر 2026/7794
چمن15ستمبر :ـڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت 21 ستمبر سے شروع ہونے والی سات روزہ انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، پولیو پروگرام کے افسران اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات، سکیورٹی صورتحال، ٹیموں کی مؤثر نگرانی اور ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے اور مہم کے تمام مراحل کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور بھرپور تعاون کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

خبر نامہ نمبر 2026/7795
کوئٹہ15ستمبر:ـصوبائی مشیر برائے محکمہ ترقیِ نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان خصوصاً ہماری بیٹیاں بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہیں، کھیل کے میدانوں میں ان کی کامیابیاں نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کے لیے بھی باعثِ فخر ہیں۔ نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع اور سہولیات فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی خدمت کے لیے بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔7ویں خواتین بلوچستان ووشو چیمپئن شپ 2026 کی اختتامی تقریب میں بطور چیف گیسٹ خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ کھیل کے میدان نوجوانوں میں خوداعتمادی، نظم و ضبط، برداشت اور قیادت کی صلاحیتیں پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ بلوچستان کے نوجوانوں نے مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹیاں کھیل کے میدان میں کامیابیاں حاصل کرکے بلوچستان کی ایک مثبت اور روشن تصویر دنیا کے سامنے پیش کر رہی ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ محکمہ ترقیِ نسواں خواتین اور بچیوں کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق کے تحفظ، تعلیم، صحت، خوداعتمادی اور معاشرے میں باوقار و فعال کردار کے لیے مؤثر اقدامات کررہا ہے۔ خواتین اور بچیوں کو کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ترقیِ نسواں کا مقصد خواتین اور بچیوں کو ایسا سازگار ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لاسکیں۔ کھیلوں کی سرگرمیاں بچیوں میں خوداعتمادی، جسمانی صحت، نظم و ضبط اور قیادت کی صلاحیتیں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اس لیے خواتین کے لیے کھیلوں کے مواقع میں مزید اضافہ ضروری ہے۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ جب بلوچستان کا نوجوان کھیل کے میدان میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو اس کامیابی کی خوشی پورے پاکستان کی خوشی ہوتی ہے، کیونکہ ہمارے نوجوان ہی ملک کا روشن مستقبل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووشو سمیت دیگر کھیلوں میں بلوچستان کی بچیوں کی بڑھتی ہوئی شرکت ایک مثبت اور حوصلہ افزا رجحان ہے۔ ہماری بیٹیاں اپنی محنت، عزم اور صلاحیت کے ذریعے یہ ثابت کر رہی ہیں کہ انہیں اگر مناسب مواقع، تربیت اور سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کرسکتی ہیں۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کی بچیاں تعلیم، کھیل، ہنر اور دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کررہی ہیں۔ حکومت خواتین اور بچیوں کی سرپرستی اور ان کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات جاری رکھے گی تاکہ بلوچستان کی بیٹیاں نہ صرف صوبے بلکہ پاکستان کا نام قومی و بین الاقوامی سطح پر روشن کرسکیں۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ کھیل صرف جسمانی صحت اور فٹنس کا ذریعہ نہیں بلکہ نوجوان نسل میں مثبت سوچ، خوداعتمادی، برداشت، نظم و ضبط اور آگے بڑھنے کا جذبہ بھی پیدا کرتے ہیں۔ خصوصاً لڑکیوں کے لیے کھیلوں کے میدان انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار، اعتماد میں اضافے اور معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے بہتر مواقع فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ بچیوں اور نوجوان خواتین کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی توانائیاں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں صرف کریں۔ ووشو جیسے کھیل نہ صرف جسمانی صحت اور فٹنس کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نوجوانوں میں حوصلہ، عزم، نظم و ضبط اور مثبت طرزِ فکر کو بھی فروغ دیتے ہیں۔صوبائی مشیر نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ کھیلوں کے میدانوں کو مزید آباد کیا جائے، نوجوان کھلاڑیوں بالخصوص ہماری بیٹیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں صوبائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ صحت مند، باصلاحیت اور پُراعتماد نوجوان ہی ایک مضبوط، پُرامن اور ترقی یافتہ بلوچستان کی بنیاد بن سکتے ہیں۔اس موقع پر بطور چیف گیسٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انہوں نے ووشو کھلاڑیوں کی جانب سے پیش کیے گئے شاندار فنون اور کھیل کے مظاہرے دیکھے جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں میں گولڈ میڈلز بھی تقسیم کیے۔صوبائی مشیر نے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین، کوچز، کھلاڑیوں اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو بلوچستان کے نوجوانوں کے مستقبل روشن ہوں گے۔

خبرنامہ نمبر 2026/7796
سیوی 15 ستمبر :ـوزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر غریب اور محنت کش طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرول 100 روپے فی لیٹر سستا فراہم کرنے کی اسکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس اقدام سے موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور چھوٹی گاڑیوں (800 سی سی تک) کے مالکان مستفید ہو سکیں گے۔ ضلعی انتظامیہ سیوی کی جانب سے رجسٹرڈ پیٹرول پمپ مالکان کو وزیراعظم پاکستان کے احکامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سستے پیٹرول کے حصول کے لیے شہری اپنے نام پر رجسٹرڈ سم سے 9771 پر مقررہ فارمیٹ میں میسج بھیج کر رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔ عوام کی سہولت کے لیے دفتر ڈپٹی کمشنر سیوی میں خصوصی ڈیسک بھی قائم کیا جا رہا ہے، جہاں شہریوں کو رجسٹریشن کے مکمل طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا یہ اقدام غریب اور محنت کش طبقے کے لیے ایک بروقت اور خوش آئند ریلیف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سیوی عوام کو سہولت کی فراہمی کو یقینی بنائے گی اور اہل شہری بلا تاخیر رجسٹریشن مکمل کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
خبر نامہ نمبر 2026/7797
تربت15ستمبر: ڈاکٹر محسن منیر بلیدی نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈپٹی ڈی ایچ او) کیچ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔محکمہ صحت کے افسران، ملازمین اور عوامی حلقوں نے ڈاکٹر محسن منیر بلیدی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر محسن منیر بلیدی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے ضلع کیچ میں صحت عامہ کی سہولیات کی بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
خبر نامہ نمبر 2026/7798
تربت15 ستمبر:ـجامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق، اسپرنگ سمسٹر 2027 میں 64 سے زائد انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگراموں میں داخلے کی تاریخ میں 30 ستمبر 2026 تک توسیع کردی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق، امیدوار 19بی ایس، 16ایسوسی ایٹ ڈگری اور 13پوسٹ ایسوسی ایٹ ڈگری (بی ایس پانچواں سمسٹر) پروگرامز کے علاوہ 4پی ایچ ڈی اور12 ایم فل، ایم ایس اور ایم بی اے پروگرامز میں آن لائن پورٹل (https://admissions.universityofturbat.com) کے ذریعے داخلہ فارم بمعہ پروسیسنگ فیس 30 ستمبر تک جمع کروا سکتے ہیں۔ داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مین کیمپس (داخلہ سیل) یا سٹی کیمپس (لاء ڈیپارٹمنٹ) سے بھی وصول اور جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ پروگراموں کی تفصیل اور دیگر معلومات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں :https://uot.edu.pk/admission-open-for-spring-2027
مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبرز پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے:
0852-400514، 0852-400529، یا 0852-400539
خبر نامہ نمبر 2026/7799
تربت15 ستمبر :ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے تربت شہر سمیت ضلع کیچ میں بولان گاڑیوں کے مقررہ کرایوں سے زائد وصولی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے بولان گاڑی ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور گاڑی مالکان کو اپنے دفتر طلب کرلیا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹرانسپورٹ سے وابستہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں بولان گاڑیوں کے کرایوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور مقررہ کرایوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی اور مناسب کرایوں کا تعین و نفاذ انتظامیہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔اس حوالے سے شہریوں کی جانب سے شکایات سامنے آئی ہیں کہ بولان گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کے باعث طلباء و طالبات، اساتذہ، سرکاری ملازمین اور روزانہ سفر کرنے والے دیگر شہریوں کو مشکلات اور اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے۔ڈپٹی کمشنر کیچ نے واضح کیا کہ مسافروں سے مقررہ کرایوں سے زائد وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین و ضوابط کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر نامہ نمبر 2026/7800
تربت15 ستمبر:ـ کمشنر مکران ڈویژن ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ کی زیرِ صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس ایس این آئی ڈی ستمبر 2026 کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کیچ اور گوادر میں شروع ہونے والی ستمبر پولیو مہم کی تیاریوں اور مؤثر عملدرآمد کے لیے وضع کردہ حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سمیت ڈویژنل پولیو آفیسر احسان اللہ، ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر ارسلان درازئی، ڈائریکٹر ہیلتھ محب اللہ، ایم ایس سول ہسپتال گوادر ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرتضیٰ، آر ایم او سول ہسپتال تربت ڈاکٹر مہرین باقر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع کیچ اور گوادر میں پولیو مہم کی تیاریوں، پولیو ٹیموں کی تشکیل و تعیناتی، سکیورٹی انتظامات، ٹیموں کی مؤثر نگرانی اور پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں تک سو فیصد رسائی کو یقینی بنانے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کی نشاندہی اور انہیں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے مؤثر مائیکرو پلاننگ اور مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر بھی زور دیا گیا۔کمشنر مکران نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور پولیو ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی، ضروری سہولیات اور مؤثر نگرانی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران کسی بھی بچے کے پولیو کے قطروں سے محروم رہ جانے کی گنجائش نہیں، اس لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مؤثر نگرانی کے ذریعے مہم کے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کو مزید مؤثر بنانے، فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی اور مہم کے دوران درپیش مسائل کے فوری حل کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
خبر نامہ نمبر 2026/7801
کوئٹہ 15ستمبر:۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو) کوئٹہ حافظ محمد طارق نے تحصیلدار سب ڈویژن صدر کریم بگٹی اور محکمہ مال کے دیگر افسران و اہلکاروں کے ہمراہ سرہ غرگئی میں بننے والے مجوزہ سپورٹس کمپلیکس کی جگہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر افسران نے سپورٹس کمپلیکس کے لیے مختص زمین کا موقع پر معائنہ اور جانچ پڑتال کی جبکہ زمین کی حدود اور ریکارڈ سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو) نے متعلقہ عملے کو زمین کی مکمل جانچ پڑتال اور ضروری ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
خبر نامہ نمبر 2026/7802
قلات15ستمبر:ـوزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرول 100 روپے فی لیٹر سستا فروخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس اقدام کے تحت موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان سستے پیٹرول کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے رجسٹرڈ پیٹرول پمپ مالکان کو وزیراعظم پاکستان کے احکامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سستے پیٹرول کے حصول کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ کار درج بالا اشتہار میں فراہم کیا گیا ہے۔عوام کی سہولت اور رہنمائی کے لیے ڈپٹی کمشنر قلات کے دفتر میں خصوصی ڈیسک بھی قائم کیا جا رہا ہے، جہاں شہریوں کو سستا پیٹرول حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن کے مکمل طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔ مزید رہنمائی کے لیے رجسٹریشن سے متعلق ویڈیو بھی جاری کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر قلات انجینیئر عائشہ زہری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا یہ احسن اقدام غریب عوام کے لیے ایک اہم ریلیف ہے۔ اس سے عوام کو سفری اخراجات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ شہری رجسٹریشن کا عمل مکمل کرکے سستے پیٹرول کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

خبر نامہ نمبر7803/2026
کوئٹہ 15ستمبر:۔چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں سیکرٹریز نے مختلف محکموں کی گزشتہ دو برس کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اصلاحات، اہداف کے حصول اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیااجلاس میں سیکرٹریز سی ایم آئی ٹی، پراسیکیوشن، بین المذاہب ہم آہنگی، ویمن ڈیولپمنٹ اور آئی پی سی نے اپنے شعبوں کی کارکردگی، جاری اقدامات، درپیش چیلنجز اور آئندہ ترجیحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹریز نے محکموں میں نافذ کیے گئے اصلاحاتی اقدامات، سروس ڈلیوری میں بہتری، انتظامی کارکردگی اور عوامی سہولت کے فروغ سے متعلق پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام محکمے اپنی کارکردگی میں شفافیت، رفتار اور جوابدہی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے محکموں میں ڈیجیٹائزیشن پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے سرکاری امور میں سہولت، تیزی اور شفافیت لائی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر آن لائن سسٹمز، ڈیجیٹل ریکارڈ، ای-گورننس اور مربوط مانیٹرنگ میکانزم کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت ادارہ جاتی اصلاحات، بہتر گورننس اور عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور مستقبل کے لیے واضح، قابلِ عمل اور نتیجہ خیز روڈ میپ کے مطابق کام کریں۔
خبر نامہ نمبر7804/2026
گڈانی 15ستمبر:۔حکومت ہاکستان نے ہانگ کانگ کنونشن کی توثیق کے بعد شپ ری ساِئیکلنگ گرین یارڈمنصوبے پرکام شروع کردیا ہے وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت 12ارب کی لاگت سے گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری کی ماڈرانائزیشن پراجیکٹ پرکامیابی سے عملدرآمد جاری یے بی ڈی اے بلوچستان منصوبے کی ریگولیٹری اتھارٹی کے طورہر پراجیکٹ مانیٹرنگ کررہی یے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے 100ایکڑ رقبے پر مشتمل گڈانی پراجیکٹ سائٹ کے مختلف سیکشن کا دورہ کیا پراجیکٹ ڈائریکٹر سعیدعمرانی نے کمشنر کوبتایا کہ ہانگ کانگ کنونشن کے آئیڈیازکے تحت گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ویسٹ منیجمنٹ پلان سائٹ 30بیڈڈ ہسپتال فائر فائٹنگ ریسکیو سینٹر لیبرز ٹریننگ سینٹرسولر سسٹم کی تنصیب اسکول کی تعمیرگرین یارڈ اوردیگر ترقیاتی پراجیکٹس پر کام شروع کردیا گیا ہے کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی توسیعی منصوبے پر بھی کام شروع کردیا گیاہے اس سلسلے میں کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گء ہیں پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ میں بتایا کہ ایکنیک نے 2024 میں منصوبے کی منظوری دی اور2025 میں پراجیکٹ پر کام شروع کیا گیا انہوں نے بتایا کہ نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں پراجیکٹ کی کنسلٹنسی فیزیبلٹی اسٹڈی کیلئے پراجیکٹ کا پانچ فیصد فنڈزمختص کیا گیا ہے ای ٹینڈرنگ کے ذریعے پہلے مرحلے میں 26ایکڑ رقبے 5میگاواٹ سولرائزیشن 19ایکڑ رقبے پر ہاء اسکول اورسات ہزاراسکوائرفٹ رقبے پر ڈاکٹرزکالونی تعمیرکا کام شروع کیا گیا ہے ان ترقیاتی کاموں کے منصوبوں کے ورک آرڈرجاری کئے گئے ہیں تاہم ابھی تک ڈپٹی پی ڈی انجین?رزڈائریکٹرفنانس ڈائریکٹر ایڈمن کی تقرری ہوناباقی ہے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ پاکستان 06 دسمبر 2023 کو بحری جہازوں کی محفوظ اور ماحولیاتی طور پر درست ری سائیکلنگ کے لیے ہانگ کانگ کے بین الاقوامی کنونشن کی توثیق کرنے والا 23 واں ملک کا اعزاز حاصل کرچکا ہے.
خبر نامہ نمبر7805/2026
گڈانی 15ستمبر:۔کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے کہا ہیکہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی تیزی سے ماڈرنائزیشن اورترقی کی جانب پیشرفت یقینا انڈسٹری کی ترقی کیلئے پاکستان شپ بریکنگ ایسوسی ایشن کے عزم اورریاست کے تمام اسٹیک ہولڈر کے مابین کوآرڈینیشن کانتیجہ ہے حکومت انویسٹرزکویرممکن سہولیات فراہم کررہی ہے یہ بات انیوں نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پلاٹ نمبر 71دورے کے موقع پر پاکستان شپ بریکرزایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگوکرتے یوئے کہی کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کام کرنے والے محنت کشوں کی پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت سے متعلق کام کرنے کے طریقہ کارناکارہ بحری جہازوں کے ویسٹ روم اورآئل اسٹوریج ٹینک کی انوائرمنٹلی اورشپ ریسائیکلنگ پلان سے متعلق شپ بریکرز سے بریفنگ حاصل کی پاکستان شپ بریکرزایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلام سینئرایزیگٹیو کمیٹی ممبر عبدالغنی آصف خان نے کمشنر کو بتایاکہ جدید مشینری کے استعمال کی بدولت جہاز کی کٹاء کے دوران حادثات کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے مآضی میں ناکارہ بحری جہازوں کی ری سائیکلنگ کے دوران کارکن غیر محفوظ کام کے حالات سے دوچار ہوتے رہے ہیں اب انڈسٹری میں کام کرنے والے لیبرز ہیلتھ اینڈسیفٹی ایس اوپیزکے تحت کام کررہے ہیں شپ بریکرز نے کمشنر کو دورے کے موقع پرسی ایس آر کے تحت ایجوکیشن ہیلتھ سیکٹر میں فلاحی سرگرمیوں اورکمیونٹی ویلفئیر سے متعلق آگاہ کیا کمشنر کو بتایا گیا کہ ایرانی اسکریپ کی اسمگلنگ کی وجہ سے پاکستان کی شپ بریکنگ انڈسٹری کو ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا کمشنر کو بتایا گیا کہ دیگر صوبوں میں صنعت کاروں کو ٹیکس ہالیڈے کی سہولیات میسر کی گء ہیں جبکہ ملکی صنعت خاص طورپر بلوچستان میں سرمایہ لگانے والے صنعت کار وں کو کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں ہیں چیئرمین ایف بی آرسے بھی میٹنگ اورایشوزسے آگاہ کرچکے ہیں کمشنر نے یقین دہانی کراء کہ وہ اس سلسلے میں شپ بریکرز کے ایشوزپروفاقی وزیرتجارت جام کمال سے بات کرینگی۔گڈانی کے صنعتکاروں نے شپ ری سائیکلنگ یارڈ کا دورہ کرنے اور اس صنعت سے منسلک اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ نئے آئیڈیازشیئرکرنے پر کمشنر لسبیلہ ڈویژن سے خوشی کا اظہار کیا.

خبرنامہ نمبر 2026/7806
پشین 15ستمبر:ـانسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور دہشت گردی جیسے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پولیس فورس کو عزم، تندہی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور دلیری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنا ہوں گی۔ پولیس افسران اور جوان عوام کے محافظ ہیں، اس لیے ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض کو قومی و عوامی خدمت اور عبادت سمجھ کر ایمانداری، خلوص اور فرض شناسی کے جذبے کے ساتھ انجام دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین کے دورے کے دوران پولیس افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ژوب رینج سہیل احمد، ایس ایس پی پشین کیپٹن (ر) نوید عالم سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔دورے کے موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر کو ضلع پشین میں مجموعی سکیورٹی صورتحال، امن و امان کے قیام، پولیس کی کارکردگی، دستیاب وسائل اور حالیہ بھرتی ہونے والے نئے پولیس جوانوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ متعلقہ افسران نے ضلع میں سکیورٹی کے انتظامات، پولیس کی استعدادِ کار اور عوام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آئی جی پولیس کو آگاہ کیا۔ائی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ صوبے کی روایات اور اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ امن کے قیام کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے، اس لیے پولیس افسران اور اہلکار عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ہر شہری کو بلاامتیاز تحفظ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پولیس فورس کو نہ صرف دہشت گردی اور جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھنی ہوں گی بلکہ جدید تقاضوں کے مطابق اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرنا ہوگا۔ پولیس افسران اور جوان اپنی ڈیوٹی کے دوران غیر معمولی چوکس رہیں اور امن دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے باہمی رابطے، مؤثر حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لائیں۔ائئی جی پولیس محمد طاہر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان پولیس دہشت گرد عناصر کے مکمل قلع قمع، جرائم کے سدباب اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا مقصد صرف دہشت گردی اور جرائم کا مقابلہ کرنا نہیں بلکہ عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانا بھی ہے، کیونکہ ایک مضبوط اور بااعتماد پولیس ہی معاشرے میں امن، تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس نے محدود وسائل اور مشکل حالات کے باوجود صوبے میں امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں۔ پولیس کے افسران اور جوانوں نے مختلف چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں، جو قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کے حوصلے، جذبۂ خدمت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورس کی پیشہ ورانہ استعداد میں مزید اضافے اور اہلکاروں کو درکار سہولیات کی فراہمی پر بھی توجہ دی جائے گی۔آئی جی پولیس بلوچستان نے نئے بھرتی ہونے والے پولیس جوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تربیت اپنی توجہ مرکوزکرنے کے علاوہ نظم و ضبط، قانون کی پاسداری، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کو اپنی عملی زندگی کا بنیادی اصول بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کے پولیس جوان مستقبل میں بلوچستان پولیس کی نمائندگی کریں گے، اس لیے ان کی تربیت میں کردار سازی، قانون سے آگاہی، جدید پولیسنگ اور عوامی خدمت کے جذبے کو خصوصی اہمیت دی جانی چاہیے۔آئی جی پولیس محمد طاہر نے پولیس افسران و جوانوں سے کہا کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں اور ہر مشکل صورتحال میں حوصلے، صبر اور بہادری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس فورس کی اصل طاقت عوام کا اعتماد، اہلکاروں کا نظم و ضبط اور فرض شناسی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ژوب رینج سہیل احمد، ایس ایس پی پشین کیپٹن (ر) نوید عالم اور دیگر افسران نے آئی جی پولیس بلوچستان کو ضلع پشین میں امن و امان اور سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں پولیس فورس کی جانب سے عوام کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔دورے کے اختتام پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے پولیس افسران اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ نظم و ضبط کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے علاقے میں امن کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں۔
خبر نامہ نمبر 2026/7807
چمن15ستمبر:شہر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور حالیہ دنوں میں کتوں کے کاٹنے سے متعدد بچوں کے زخمی ہونے کے واقعات کے پیشِ نظر میونسپل کارپوریشن چمن کی جانب سے آوارہ کتوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہےحالیہ دنوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے کئی بچوں کو نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کتے کے کاٹنے سے بچاؤ کی ویکسین/انجیکشن کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے میونسپل کارپوریشن چمن کے میئر اور ڈپٹی میئر کی نگرانی میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے خطرناک اور آوارہ کتوں کو تلف کرکے شہر سے باہر مناسب جگہ پر ٹھکانے لگایا جا رہا ہے، تاکہ شہریوں بالخصوص بچوں کو ان کے حملوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔میئر اور ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن چمن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آوارہ کتوں کی موجودگی کی اطلاع میونسپل کارپوریشن کو دیں اور اس مہم میں عملے کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ چمن شہر کو آوارہ کتوں سے پاک اور شہریوں کے لیے محفوظ بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہریوں کے تحفظ اور شہر میں صفائی و صحت کے بہتر ماحول کے قیام کے لیے آوارہ کتوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *