خبرنامہ نمبر9793/2026
کوئٹہ 10نومبر۔ عدالت عالیہ بلوچستان، کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے آج سابقہ چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اور سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے خلاف سرکار کی جانب سے دائر کردہ اپیل کو منظور کرتے ہوئے فاضل ایڈیشنل سیشن جج-VIجج/ ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ-II، کوئٹہ کے مورخہ 4 ستمبر 2020 کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ، جس کے نتیجے میں عبدالمجید اچکزئی کو تیز رفتاری ، غفلت اور لاپروائی سے گاڑی چلاتے ہوئے ،ٹریفک سب انسپکٹر حاجی عطااللہ کو دوران ڈیوٹی گاڑی سے کچلنے کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہونے پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 320 کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے ، دس (10) سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دیا اور مجرم کو مقتول کے قانونی ورثاءکو دیت کی رقم بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ مزید براں عدالت نے فاضل ایڈیشنل سیشن ججVI- کوئٹہ کو بھی ہدایت جاری کردی کہ زیر ضمانت مجرم عبدالمجید اچکزئی کی فوری گرفتاری اور سزا بھگتنے کے لیے جیل بھیجنے کی غرض سے ، ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے جائیں اور متعلقہ حکام وارنٹِ گرفتاری پر قانون کے مطابق فوری عمل درآمد یقینی بنائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9794/2026
گوادر10 نومبر ۔: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گوادر کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے محکمے کے دفتری امور اور مستحق و خصوصی افراد کے لیے جاری امدادی پروگراموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میرجان سے ملاقات کی اور کمک پروگرام کے تحت مستحق افراد کی فہرستوں کی تیاری، خصوصی افراد کی رجسٹریشن اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کیں ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ کمک پروگرام کے تحت مستحقین کی فہرستیں تکمیل کے مراحل میں ہیں، جبکہ خصوصی افراد کے لیے ای بائیکس، وہیل چیئرز اور دیگر معاون آلات کی فراہمی سے متعلق فہرست سازی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ متعلقہ فہرستیں جلد اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائیں گی تاکہ امدادی سہولیات کی فراہمی کا عمل آگے بڑھایا جا سکے۔رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ہدایت کی کہ مستحق اور خصوصی افراد کی درست نشاندہی کرتے ہوئے تمام ضروری کارروائی جلد مکمل کی جائے تاکہ سرکاری امداد حقیقی حقداروں تک بروقت پہنچ سکے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ فلاحی منصوبوں پر موثر عملدرآمد اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ معاشرے کے مستحق اور خصوصی افراد بہتر سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9795/2026
گوادر 10 نومبر ۔: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے محکمہ جنگلات گوادر کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈپٹی کنزرویٹر جنگلات ضلع گوادر اسد اللہ بلوچ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس ڈی او وائلڈ لائف عصمت اللہ بھی موجود تھے ملاقات میں شجرکاری مہم کی پیش رفت، سات روزہ عوامی آگاہی پروگرام کی تیاریوں اور جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا رکن صوبائی اسمبلی نے علاقے میں شکار کے اجازت ناموں کے اجرائ مختلف اقسام کے شکار کے لیے مقررہ فیس اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن کے استعمال سے متعلق تفصیلات دریافت کیں ایس ڈی او وائلڈ لائف نے بتایا کہ قانونی طریقہ کار کے تحت شکار کی فیس سے حاصل ہونے والی رقم کا 80 فیصد مقامی آبادی کی فلاح و بہبود جبکہ 20 فیصد سرکاری خزانے میں جمع کیا جاتا ہے انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شکار کی فیس سے حاصل ہونے والی آمدن کے استعمال میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے اور مقامی آبادی کے لیے خرچ کی جانے والی رقم کی باقاعدہ تفصیلات اور رپورٹ فراہم کی جائے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ عوام کے نام پر حاصل ہونے والے وسائل واقعی عوام ہی کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو رہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9796/2026
کوئٹہ، 10 نومبر۔بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد مندوخیل کے ہمراہ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر حب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے تحت شروع کیے گئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام کے سلسلے میں نوجوانوں کی مہارتوں کی جانچ اور تشخیصی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر پروگرام کے مختلف پہلووں اور ہنرمند نوجوانوں کو بین الاقوامی روزگار کے مواقع سے منسلک کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے فنی و پیشہ ورانہ تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا صوبے کی معاشی ترقی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنرمند افرادی قوت کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتی ہے اور نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت فراہم کرکے ان کے لیے روزگار کے وسیع تر مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت نوجوانوں کی فنی استعداد میں اضافے، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس کے ذریعے بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور بہتر مستقبل کی تعمیر کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی فنی تربیت، مہارتوں کی بہتری اور روزگار کے مواقع سے ان کی موثر وابستگی کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, November 10: Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment & Trade (BBoIT), Mr. Bilal Khan Kakar, accompanied by Deputy Commissioner Hub, Mr. Juma Dad Mandokhail, visited the Technical Training Center, Hub, where he reviewed the skills assessment and evaluation process being conducted under the Overseas Employment Program, launched in line with the vision of Chief Minister Balochistan, Mir Sarfraz Bugti. During the visit, various aspects of the programme, ongoing training activities, and initiatives aimed at connecting skilled youth with international employment opportunities were also discussed.Emphasizing the importance of technical and vocational training, Vice Chairman Bilal Khan Kakar stated that equipping young people with practical skills aligned with global market requirements and emerging industry demands is essential for the province’s economic development, reducing unemployment, and securing a brighter future for its youth. He said that a skilled workforce is a valuable asset for any society and that providing young people with training in accordance with international standards can open up wider employment opportunities both locally and abroad.He further stated that under the leadership of Chief Minister Balochistan, Mir Sarfraz Bugti, the provincial government is taking practical measures to enhance the technical capabilities of young people, expand employment opportunities, and empower them economically. The Overseas Employment Program is an important component of this vision, aimed at preparing talented youth of Balochistan in line with the requirements of the global job market and facilitating their access to better international employment opportunities.Mr. Bilal Khan Kakar reaffirmed that cooperation among relevant institutions would be further strengthened to improve technical training, enhance the skills of young people, and effectively connect them with employment opportunities, enabling the province’s young workforce to play a meaningful role in the process of economic development..
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9797/2026
جعفرآباد10نومبر۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی، مفاد عامہ کے اقدامات اور محکمہ صحت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو صحت کی بنیادی اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، تاہم اب یہ محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی اقدامات اور ان کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ غیر حاضر عملے کی تنخواہوں سے کٹوتی کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی تاکہ سرکاری طبی مراکز میں عملے کی حاضری یقینی بنانے کے ساتھ عوام کو بلا تعطل علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ محکمہ صحت جعفرآباد میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیار اور منظور شدہ پی سی ون کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، جبکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی معیار پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ سرکاری وسائل کا درست استعمال ممکن ہو اور عوام ان منصوبوں سے حقیقی معنوں میں مستفید ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9798/2026
گوادر/کراچی10نومبر : سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی کاروباری وفد نے چیئرمین سعودی پاکستانی بزنس کونسل شہزادہ منصور ایم سعد آل سعود کی سربراہی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں گوادر اور کراچی بندرگاہوں کی تجارتی استعداد، ترقیاتی منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سعودی وفد کے سربراہ نے گوادر پورٹ کی تجارتی صلاحیتوں، بالخصوص کارگو سروسز، ٹرانزٹ ٹریڈ، ٹرانس شپمنٹ اور انرجی ٹرمینلز کے منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے جلد گوادر کا دورہ کرنے کی دعوت بھی قبول کرلی۔ وفد میں سعودی پاکستانی بزنس کونسل کے وائس چیرمین الاشرفی عبدالعزیز اے، وائس چیئرمین العجلان ایم عبدالعزیز ایم اور دیگر اعلیٰ سطحی کاروباری شخصیات شامل تھیں۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ پہنچنے پر سیکرٹری میری ٹائم افیئرز کیپٹن (ر) محمد خرم آغا، چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ اور چیرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئر ایڈمرل (ر) شاہد احمد نے وفد کا استقبال کیا۔ سیکرٹری میری ٹائم افیئرز کیپٹن خرم آغا نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے سعودی وفد کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر چیرمین گوادر بندرگاہ نورالحق بلوچ نے سعودی کاروباری وفد کو گوادر بندرگاہ کی تجارتی اہمیت، آپریشنل صلاحیت اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوادر پورٹ کو خطے کی ایک اہم ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ بندرگاہ بنانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ بندرگاہ پر کنٹینرز کی ہینڈلنگ کے لیے طویل انتظار یا قطار کی ضرورت نہیں، جبکہ وسیع یارڈز اور جدید سہولیات دستیاب ہیں۔ چیرمین نورالحق بلوچ نے بتایا کہ گوادر پورٹ وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے ایک قریبی اور اہم تجارتی راستہ فراہم کرتی ہے۔ بندرگاہ پر 48 ہزار 278 مربع میٹر کے کنٹینر یارڈز، 400 ریفر کنٹینر پوائنٹس اور سالانہ 2 لاکھ ٹی ای یو کنٹینرز ہینڈل کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ بندرگاہ کی گہرائی 12.5 میٹر ہے، جہاں 50 ہزار ڈی ڈبلیو ٹی تک کے جہاز لنگرانداز ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 30 روزہ مفت اسٹوریج اور خطے میں مسابقتی پورٹ چارجز کی سہولت بھی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے گوادر پورٹ کے آبنائے ہرمز سے باہر واقع ہونے کو بھی ایک اہم جغرافیائی اور تجارتی خصوصیت قرار دیا۔ چیرمین گوادر بندرگاہ نے مزید بتایا کہ گوادر میں 750 ایکڑ اراضی پر انرجی ٹرمینلز کے قیام کے وسیع امکانات موجود ہیں، جہاں ایل این جی اور ایل پی جی کی درآمد، ذخیرہ کرنے، ری گیسیفکیشن اور ایل این جی کی برآمد کے منصوبے شروع کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گوادر پورٹ پر بنکرنگ کی سرگرمیاں پہلے ہی جاری ہیں۔ بریفنگ میں حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں عالمی تجارت، توانائی کی ترسیل اور متبادل بحری تجارتی راستوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ چیرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئر ایڈمرل (ر) شاہد احمد نے بھی سعودی وفد کو کراچی پورٹ کی عالمی حیثیت، جدید انفراسٹرکچر، ڈریجنگ، ڈیجیٹلائزیشن اور قومی شاہراہوں و ریلوے نیٹ ورک سے رابطوں کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے گرین پورٹ منصوبوں، مینگرووز کی بحالی، صاف توانائی کے استعمال اور مینوڑہ شپ یارڈ کی بحالی کے ذریعے جہازوں کی تعمیر و مرمت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع سے بھی آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ پاکستان کی توانائی کی درآمدات اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے تناظر میں متبادل تجارتی و توانائی راستوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ بریفنگ کے بعد سعودی وفد کے سربراہ شہزادہ منصور ایم سعد آل سعود نے پاکستان کی بندرگاہوں کی تجارتی و جغرافیائی اہمیت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو معاشی اور تجارتی تعاون کی نئی جہتوں سے مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بالخصوص گوادر پورٹ کی کارگو سروسز، ٹرانزٹ ٹریڈ، ٹرانس شپمنٹ اور مجوزہ ایل این جی و ایل پی جی انرجی ٹرمینلز کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے سعودی وفد کے سربراہ اور دیگر اراکین کو گوادر پورٹ کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دی، جسے شہزادہ منصور آل سعود نے قبول کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ بہت جلد گوادر کا دورہ کریں گے اور وہاں بندرگاہ کی تجارتی و آپریشنل صلاحیتوں، کارگو سروسز اور سرمایہ کاری کے امکانات کا خود جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی جغرافیائی اہمیت اور خطے میں تجارتی رابطوں کے فروغ کی صلاحیت قابلِ توجہ ہے، جبکہ وہاں کاروباری اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔شہزادہ منصور آل سعود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں کے درمیان روابط کو فروغ دے کر باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات تلاش کیے جائیں گے۔ سعودی وفد کی جانب سے گوادر کے مجوزہ دورے کی دعوت قبول کرنا بندرگاہ میں سعودی کاروباری دلچسپی اور پاکستان سعودی تجارتی تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9799/2026
گوادر 10 نومبر ۔ جامعہ گوادر کے گوش اقبال کے زیرِ اہتمام شاعرِ مشرق، حکیم الامت علامہ محمد اقبال کے 150ویں جشنِ ولادت کی تقریبات کے سلسلے میں ایک پروقار علمی و ادبی تقریب جامعہ کے سیمینار ہال میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت پرو وائس چانسلر جامعہ گوادر، پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد نے کی۔ تقریب میں جامعہ کے سینئر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور دیگر شرکا نے شرکت کی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مجلس پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد نے کہا کہ علامہ اقبال کی فکر و فلسفہ محض شاعری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ہمہ گیر فکری و عملی تحریک ہے، جو انسان کو خود شناسی، خود اعتمادی، بلند کردار اور مقصدِ حیات کا شعور عطا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا پیغام بالخصوص نوجوان نسل کے لیے رہنمائی کا موثر ذریعہ ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ان کے افکار کو تعلیمی اداروں میں فروغ دیا جائے تاکہ نئی نسل ان کی تعلیمات سے حقیقی معنوں میں استفادہ کر سکے۔ معروف محقق اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر رحیم بخش مہر نے اپنے خطاب میں علامہ اقبال کی علمی، فکری اور ادبی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اقبال نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے مسلمانوں میں بیداری، خودی اور اجتماعی شعور کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ”علامہ اقبال اور بلوچی زبان و ادب“ کے موضوع پر بھی اظہارِ خیال کیا اور اس حوالے سے ایک مفید علمی و ادبی بحث پیش کی۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسف خودی انسان کو اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کی پہچان، خود اعتمادی اور مسلسل جدوجہد کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقبال کے افکار کو محض تقریبات اور ادبی نشستوں تک محدود رکھنے کے بجائے عملی زندگی، تعلیمی سرگرمیوں اور نوجوانوں کی کردار سازی کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔ دیگر مقررین نے بھی علامہ اقبال کی شاعری، فلسف? خودی، تصورِ شاہین، فکرِ ملت اور نوجوان نسل کے لیے ان کے پیغام پر اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ اقبال کی تعلیمات عصرِ حاضر کے فکری، سماجی اور اخلاقی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے آج بھی غیر معمولی اہمیت رکھتی ہیں۔ تقریب کے دوران طلبہ نے بھی بھرپور حصہ لیا اور علامہ اقبال کا منتخب کلام پیش کیا۔ اس کے علاوہ جامعہ کے فیکلٹی ممبر اور نوجوان شاعر سمین زیب نے ”اقبال اور ان کا علمِ کلام“ کے موضوع پر اپنا مضمون پیش کیا۔ طلبہ کی جانب سے اقبال کے اشعار کی خوبصورت انداز میں پیشکش نے تقریب کو مزید پراثر بنایا اور شرکا کو شاعرِ مشرق کے افکار و پیغام سے روشناس کرایا۔ اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر (تمغ امتیاز) نے اپنے تہنیتی پیغام میں علامہ اقبال کے 150ویں جشنِ ولادت پر اہلِ وطن، بالخصوص نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فکرِ اقبال خودی، بیداری اور مسلسل جدوجہد کا ابدی پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا تصورِ شاہین نوجوانوں کو علم، تدبر، بلند ہمتی اور پاکیزہ کردار اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اقبال کے افکار کو مشعلِ راہ بنا کر گوادر سے خیبر تک ایک باکردار اور باوقار معاشرے کی تشکیل کے لیے نوجوانوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ تقریب کے اختتام پر گوش اقبال کے انچارج مرزا غالب نے تمام معزز مہمانوں، مقررین اور شرکا کا شکریہ ادا کیا اور ان کی شرکت کو جامعہ میں علمی و ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض جامعہ کے فیکلٹی ممبر ولید وفا نے خوش اسلوبی سے سرانجام دیے۔ یہ تقریب علامہ اقبال کے افکار و نظریات کو نئی نسل تک منتقل کرنے اور جامعہ گوادر میں علمی، ادبی اور فکری سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک اہم کاوش تھی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9800/2026
گوادر10 نومبر ۔ : صوبائی حکومت بلوچستان کی معیاری تعلیم، انسانی وسائل کی ترقی، نوجوان نسل کی مثبت تربیت اور پائیدار تعلیمی ترقی کے وژن کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشی کالونی گوادر میں طالبات کی ذہنی صحت، جذباتی نشوونما، خود اعتمادی اور مستقبل کے پیشہ ورانہ شعبوں کے انتخاب کے حوالے سے تین روزہ خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا اہتمام ماہرِ نفسیات میڈم گراناز ہوت نے اسکول کی ہیڈمسٹریس کے تعاون سے کیا ورکشاپ کے پہلے روز طالبات کو ذہنی صحت کی اہمیت، جذباتی توازن، خود آگاہی، مثبت سوچ اور روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے ذہنی و جذباتی مسائل کو مو¿ثر انداز میں سمجھنے اور ان سے نمٹنے کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔ دوسرے روز طالبات کی دلچسپیوں، صلاحیتوں اور فطری رجحانات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف کیریئر اسیسمنٹ سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جبکہ انہیں مختلف تعلیمی، فنی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں دستیاب مواقع اور مستقبل کے امکانات سے بھی روشناس کرایا گیا ورکشاپ کے تیسرے روز انفرادی کیریئر کونسلنگ سیشنز کا اہتمام کیا گیا، جن میں طالبات کو اپنی صلاحیتوں، دلچسپیوں اور تعلیمی رجحانات کی بنیاد پر مستقبل کے تعلیمی و پیشہ ورانہ اہداف کے تعین، درست فیصلوں اور عملی منصوبہ بندی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ابتدائی اور اختتامی جائزوں کے ذریعے ورکشاپ کے نتائج کا بھی تقابلی مطالعہ کیا گیا، جس سے طالبات میں ذہنی صحت سے متعلق شعور، خود اعتمادی، اپنی صلاحیتوں کی پہچان، پیشہ ورانہ مواقع کے ادراک اور مستقبل کے فیصلے کرنے کی استعداد میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے اس موقع پر اسکول کی ہیڈمسٹریس نے ورکشاپ کو طالبات کی ذہنی، تعلیمی اور شخصی نشوونما کے لیے ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے میڈم گراناز ہوت کی کاوشوں اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد محض نصابی علم کی فراہمی نہیں بلکہ طالبات کی ذہنی و اخلاقی تربیت، شخصیت سازی، خود اعتمادی اور انہیں عملی زندگی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا بھی ہے۔اس نوعیت کی سرگرمیاں صوبائی حکومت بلوچستان کی تعلیم دوست اور عوامی فلاح پر مبنی پالیسیوں کے عین مطابق طالبات کو باصلاحیت، پراعتماد اور خودمختار بنانے کے ساتھ ساتھ ایک صحت مند، باشعور اور ہنرمند معاشرے کی تشکیل اور پائیدار ترقی کی بنیاد مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9801/2026
صحبت پور10نومبر۔ ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال صحبت پور میں دو روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح کیا واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے ڈاکٹرز اور متعلقہ طبی عملے کے ہمراہ فری آئی کیمپ کا افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنکھیں اللہ تعالیٰ کی جانب سے عطا کردہ ایک عظیم نعمت اور انمول تحفہ ہیں جن کی حقیقی قدر ان افراد سے پوچھی جا سکتی ہے جو بصارت جیسی نعمت سے محروم ہیں آنکھوں کی بینائی کی حفاظت اور آنکھوں کے امراض میں مبتلا افراد کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا نہایت اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد ایک قابلِ تحسین انسانی خدمت ہے جس کے ذریعے مستحق اور غریب مریضوں کو آنکھوں کے معائنے اور علاج معالجے کی مفت سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے اس اہم فلاحی اقدام میں کردار ادا کرنے والی تنظیموں ڈاکٹرز طبی عملے اور مخیر حضرات کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور ضرورت مند افراد کی مدد کرنا ایک عظیم کارِ خیر ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے صاحبِ استطاعت افراد پر زور دیا کہ وہ معاشرے کے محروم اور مستحق طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے آگے آئیں اور صحت تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اپنی استطاعت کے مطابق بھرپور کردار ادا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکےبعد ازاں ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے ڈاکٹرز کے ہمراہ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں دستیاب طبی سہولیات انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا انہوں نے طبی عملے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور اس امر پر زور دیا کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجے کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9802/2026
نصیرآباد10نومبر۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل کے فوری حل شکایات کے ازالے اور سرکاری محکموں کی کارکردگی کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانے کے لیے ضلع نصیرآباد کی تحصیل منجھو شوری میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے تمام ضلعی محکموں کے سربراہان اور متعلقہ افسران نے شرکت کھلی کچہری میں منجھو شوری اور گردونواح کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے درپیش مسائل زبانی اور تحریری طور پر ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ محکموں کے افسران کے سامنے پیش کیے اس موقع پر شرکاءنے علاقے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال، زرعی پانی کی قلت، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد کے سروے نہ ہونے اور دیگر بنیادی عوامی مسائل کی نشاندہی کی ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے عوام کی شکایات اور گزارشات کو نہایت توجہ سے سنا اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کو موقع پر ہی مسائل کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں انہوں نے متعدد شکایات پر موقع پر احکامات صادر کرتے ہوئے بعض مسائل کے فوری حل کے اقدامات کیے جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھانے اور پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر اپنی شکایات پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا متعلقہ محکموں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا اور مسائل کے حل کے لیے موثر رابطہ کاری کو فروغ دینا ہے انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ عوامی شکایات کو محض رسمی کارروائی نہ سمجھیں بلکہ ان کے حل کے لیے سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریںکھلی کچہری میں شریک عوام نے اپنے مسائل سننے اور متعدد شکایات پر موقع پر احکامات جاری کرنے پر ڈپٹی کمشنر وریندر لعل اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا شرکاءنے اس امید کا اظہار کیا کہ پیش کیے گئے دیگر مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اس نوعیت کی کھلی کچہریوں کا باقاعدگی سے انعقاد جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کو اپنے مسائل اعلیٰ ضلعی حکام تک براہ راست پہنچانے اور ان کے حل کے لیے موثر پلیٹ فارم میسر رہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9803/2026
کوئٹہ 10نومبر ۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، تمام رینجز کے ڈی آئی جیز اور آر پی اوز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت سیکیورٹی انتظامات پولیس کارکردگی اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ صوبے میں عوام کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالادستی بلوچستان پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ امن و امان کے استحکام کو برقرار رکھنےکے لیے تمام ذمہ دار افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری محنت، دیانت داری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کریں جبکہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں صوبے کے تمام رینج ڈی آئی جیز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز (ڈی پی اوز) کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں صوبے بھر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات، جرائم کی روک تھام پولیس کی کارکردگی اور عوام کے تحفظ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے اپنے متعلقہ ریجنز اور اضلاع میں امن و امان کی صورتحال درپیش چیلنجز اور جرائم کے سدباب کے لیے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے آئی جی پولیس کو بریفنگ دی۔آئی جی پولیس محمد طاہر نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مربوط اور موثر حکمت عملی اپنائی جائے اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے پولیس گشت بڑھانے اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی اقدامات کی مزید بہتری موثر بنانے اوراس کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیسنگ کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی پولیس نے پولیس افسران کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں کی سطح پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائےسائلین کو عزت و احترام دیا جائے ان کی شکایات کا فوری ازالہ جائے اور میرٹ پر ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ انہوں نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں پولیس دربار کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جائے جس میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کا موازنہ کریں اور بہتر کارکردگی کرنے والے اہلکاروں کی کارکردگی کی حوصلہ افزائی کی جائے۔جبکہ عوام کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔اجلاس کے اختتام پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان پولیس صوبے میں امن و امان کے قیام جرائم کے خاتمے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کے لیے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتی رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9804/2026
گوادر10 نومبر۔ گوادر پورٹ پر ٹرانسشپمنٹ سرگرمیوں میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاناما کے پرچم بردار بحری جہاز M.V. GREAT WENTAO کی کامیاب برتھنگ کے بعد 26 ہزار 321 میٹرک ٹن سے زائد کارگو کی ان لوڈنگ شروع کر دی گئی ہے۔ یہ کارگو گوادر پورٹ سے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ منتقل کیا جائے گا۔ ترجمان جی پی اے کے مطابق 187.30 میٹر طویل بحری جہاز 26,321.992 میٹرک ٹن کارگو لے کر گوادر پورٹ پہنچا، جہاں کامیاب برتھنگ کے بعد کارگو اتارنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ کارگو کو بندرگاہ پر عارضی طور پر محفوظ طریقے سے اسٹیک کرنے کے بعد دوسرے بحری جہاز کے ذریعے فجیرہ روانہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے کہا کہ گوادر پورٹ پر ٹرانسشپمنٹ سرگرمیوں کا تسلسل بندرگاہ پر عالمی شپنگ کمپنیوں اور تجارتی حلقوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اپنی جغرافیائی اہمیت اور دستیاب آپریشنل سہولیات کی بدولت علاقائی اور بین الاقوامی بحری تجارت میں ایک اہم کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ چیرمین نورالحق بلوچ کے مطابق ٹرانسشپمنٹ کارگو کی آمد سے بندرگاہ کی آپریشنل سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، جبکہ شپنگ، لاجسٹکس، کارگو ہینڈلنگ اور دیگر متعلقہ شعبوں میں بھی نئے تجارتی مواقع پیدا ہوں گے۔ چیرمین گوادر بندرگاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گوادر پورٹ کو علاقائی بحری تجارتی اور لاجسٹکس مرکز بنانے کے لیے آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی اور خلیجی خطے میں بحری تجارتی راستوں کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں گوادر پورٹ پر ٹرانسشپمنٹ سرگرمیوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ حالیہ عرصے میں مختلف بحری جہازوں کی آمد اور کارگو ہینڈلنگ کا تسلسل گوادر پورٹ کے علاقائی بحری تجارت میں ابھرتے ہوئے کردار اور مستقبل کے تجارتی امکانات کو اجاگر کرتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9805/2026
نصیرآباد11نومبر۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل سے آج فوڈ اتھارٹی کے افسران نے ملاقات کی جس کے دوران انہیں ضلع نصیرآباد سمیت ڈویڑن بھر میں اشیائے خوردونوش کے معیار کو یقینی بنانے، ملاوٹ کی روک تھام اور غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر فوڈ اتھارٹی کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف مارکیٹوں، دکانوں، ہوٹلوں، دودھ کی دکانوں اور بیکریوں میں کی جانے والی چیکنگ، اشیائے خوردونوش کے معیار کی جانچ پڑتال اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ غیر معیاری دودھ، بیکری مصنوعات، مضر صحت اشیائے خوردونوش اور ملاوٹ شدہ خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں انہوں نے کہا کہ خوراک میں ملاوٹ انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مارکیٹوں، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، بیکریوں، دودھ فروشوں اور دیگر کاروباری مراکز کی باقاعدگی سے انسپکشن کی جائے اشیائے خوردونوش کے معیار اور صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف جرمانوں کے ساتھ سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کی صحت اور تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس لیے فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور موثر نگرانی کے ذریعے ملاوٹ مافیا کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ شہریوں کو محفوظ معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9806/2026
نصیرآباد10نومبر۔ ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ نصیرآباد میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن پر تنصیب و درپیش مسائل کے متعلق جائزہ اجلاس منعقدہوا واپڈا کے ٹرانسفارمرز اور بجلی کے کھمبوں کی واپسی کے لیے متعلقہ مالکان کو نوٹسز جاری کرنے اور عدم تعمیل پر قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی واضح رہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر قابو پانے اور زرعی شعبے کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے صوبے بھر میں ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد جاری ہے اس سلسلے میں ضلع نصیرآباد میں بھی مجموعی طور پر 309 ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے جن میں سے اب تک 249 ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ باقی ماندہ 60 ٹیوب ویلوں کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے ان میں سے 46 ٹیوب ویلوں کے لیے فنڈز جاری ہو چکے ہیں، جبکہ 14 ٹیوب ویلوں کے کیسز تاحال زیرِ التوا ہیںاس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ زراعت واپڈا اور محکمہ خزانہ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کے عمل، فنڈز کے اجرا زیرِ التوا کیسز اور منصوبے پر مو¿ثر انداز میں عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے منصوبے کی موجودہ پیش رفت اور درپیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اجلاس میں اس امر کا بھی جائزہ لیا گیا کہ بعض ٹیوب ویل مالکان کی جانب سے سولر سسٹم کی تنصیب کے بعد واپڈا کے پرانے ٹرانسفارمرز اور بجلی کے کھمبے تاحال واپس نہیں کیے گئے، جس کے باعث سرکاری سامان کی واپسی اور اس کے ریکارڈ کی تکمیل کا معاملہ توجہ طلب ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس معاملے پر متعلقہ محکموں کے افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو واپڈا کے ٹرانسفارمرز اور بجلی کے کھمبے واپس نہ کرنے والے ٹیوب ویل مالکان کی نشاندہی کرے گی اور انہیں سرکاری سامان واپس کرنے کے لیے باقاعدہ نوٹسز جاری کرے گی انہوں نے واضح کیا کہ نوٹسز کے باوجود ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے اور سرکاری سامان واپس نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کے منصوبے پر عمل درآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے زیرِ التوا کیسز کی پیش رفت تیز کرنے اور سرکاری املاک کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی رابطے اور موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جائیں تاکہ منصوبے کے مقررہ اہداف حاصل کیے جا سکیں اور سرکاری وسائل کا موثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9807/2026
گوادر10 نومبر۔ : رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے ہاشو فاونڈیشن کے گوادر آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پر ہاشو فاونڈیشن کے پروجیکٹ مینیجر اکبر علی نے انہیں (UNDP) کے تعاون سے جاری منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت گوادر میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، ماحولیات کے تحفظ، ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور کمیونٹی کی موسمیاتی لچک کو فروغ دینے کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔اس موقع پر پروجیکٹ مینیجر نے یقین دہانی کرائی کہ منصوبے کے تحت دستیاب ملازمتوں اور عہدوں پر گوادر کے مقامی افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔مزید بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت اسکولوں اور یونیورسٹی میں طلبہ کے لیے موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی تحفظ اور اس کے اثرات کے حوالے سے آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے منصوبے کے حوالے سے اپنی تجاویز اور خیالات کا اظہار کیا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے منصوبے کی سرگرمیوں میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9808/2026
کوئٹہ 10نومبر۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیرِ صدارت اوور سائٹ اسٹریٹجک پروجیکٹس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں زیرِ التوا اور جاری اہم اسٹریٹجک منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی مفاد سے وابستہ تمام اہم منصوبے مقررہ مدت میں معیار اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی منصوبے میں تاخیر قابلِ قبول نہیں ہوگی اور ذمہ دار آفیسران کو ہر ممکن اقدام کے ذریعے کام کی رفتار تیز کرنی ہوگی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ یہ منصوبے صرف تعمیراتی سرگرمیاں نہیں بلکہ عوام کی بنیادی ضروریات، سہولیات اور معیار زندگی کے بہتر امکانات کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ان کی تکمیل سے صوبے کی معیشت کو مثبت فروغ ملے گا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور عوامی خدمت کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ منصوبوں کی نگرانی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا، جبکہ ہر منصوبے کی پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبوں میں معیار، شفافیت اور وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے اور رکاوٹوں کی صورت میں فوری طور پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی وسائل کا شفاف اور موثر استعمال حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اور تمام ادارے اپنی ذمہ داریوں کی بھرپور ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ منصوبوں کی تکمیل کے بعد ان کی دیکھ بھال اور پائیداری کے لیے بھی عملی منصوبہ بندی کی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 34 اسٹرٹیجک منصوبوں میں سے 14 مکمل کئے جا چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ منصوبوں پر کام جاری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9809/2026
جعفرآباد10نومبر۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو اپنے مذہبی عقائد اور روایات کے مطابق مذہبی تہوار منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے، جبکہ مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام، رواداری اور بھائی چارے کا فروغ ایک پرامن اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران کیا، جہاں انہوں نے ہندو برادری کے معززین کے ہمراہ دیوالی کا کیک کاٹ کر ان کی خوشیوں میں شرکت کی اور انہیں مذہبی تہوار کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں، ہندو برادری سمیت تمام اقلیتی برادریوں کو آئین پاکستان کے تحت یکساں حقوق اور مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی خوشیوں، روشنی، امید اور محبت کا پیغام دینے والا تہوار ہے، ایسے مذہبی اور ثقافتی مواقع مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی محبت و احترام کو فروغ دینے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ جعفرآباد اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ، مذہبی آزادی اور ان کے مذہبی تہواروں کو پرامن ماحول میں منانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی، اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارے کی فضا کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں تاکہ تمام شہری بلا تفریق مذہب و مسلک امن، محبت اور احترام کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں۔ انہوں نے ہندو برادری کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی کی خوشیاں سب کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کا پیغام لے کر آئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9810/2026
دکی 10نومبر۔ ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت زرعی ٹیوب ویلز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی دکی محمد یونس رضا، نمائندہ کیسکو، نمائندہ ایگریکلچر، زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل، کسانوں کو درپیش مسائل اور حکومتِ بلوچستان کی پالیسی کے تحت سولرائزیشن پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نمائندہ کیسکو نے بریفنگ میں بتایا کہ سولرائزیشن مکمل ہونے کے بعد ٹیوب ویلز سے اتارے گئے ٹرانسفارمرز، بجلی کے میٹرز اور دیگر سامان کیسکو کے حوالے کیا جانا تھا، تاہم بعض زمیندار تاحال سامان جمع کرانے میں تاخیر کر رہے ہیں، جس پر ڈپٹی کمشنر دکی نے ہدایت کی کہ جو زمیندار سرکاری سامان کیسکو کے حوالے نہیں کریں گے، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر متعلقہ اداروں کو باہمی رابطہ مزید موثر بنانے اور تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی، تاکہ سولرائزیشن پروگرام کامیابی سے مکمل ہو اور زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9811/2026
نصیرآباد10نومبر۔ ۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی سربراہی میں تحصیل منجھو شوری میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران انہوں نے عوام کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات کے فوری ازالے اور درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 9812/2026
لورالائی؛10نومبر۔ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت ضلعی انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی (DICC)، ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی (DIC) اور ضلعی رابطہ کمیٹی (DCC) کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع لورالائی کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات، حساس معاملات، انتظامی امور اور عوامی مفاد سے متعلق مختلف اہم معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلی جنس اداروں اور ضلعی محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے، سیکیورٹی کے موجودہ انتظامات کو مزید موثر بنانے، حساس مقامات اور اہم تنصیبات کی نگرانی، جرائم کی روک تھام اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ضلع میں درپیش سیکیورٹی چیلنجز، مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی، متعلقہ اداروں کے درمیان معلومات کے بروقت تبادلے، باہمی رابطہ کاری اور انتظامی اقدامات کو مزید فعال بنانے پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے ذمہ داریاں پوری کریں اور امن و امان کے قیام کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لورالائی میں پائیدار امن کا قیام، عوام کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششیں، موثر حکمتِ عملی اور بروقت اقدامات ناگزیر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ کاری اور معلومات کا بروقت تبادلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس لیے تمام ادارے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری مستعدی، فرض شناسی اور باہمی تعاون کے ساتھ ادا کریں۔ کسی بھی حساس معاملے کو نظرانداز نہ کیا جائے بلکہ اس کے تدارک کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حساس تنصیبات، اہم سرکاری عمارتوں اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے اور امن و امان سے متعلق معاملات کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری امور میں غفلت، عدم دلچسپی اور غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گیانہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوامی شکایات اور انتظامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکمے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور شہریوں کو درپیش مسائل کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد مزید مضبوط ہواجلاس کے اختتام پر ضلع لورالائی میں امن و استحکام برقرار رکھنے، قانون کی عملداری یقینی بنانے، سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے اور عوامی مفاد کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ضلع میں امن، ترقی اور بہتر انتظامی نظام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9813/2026
تربت: 10 نومبر .: عالمی یومِ سائنس کے موقع پر گورنمنٹ عطا شاد ڈگری کالج تربت کے لائبریری میں سائنس نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے اپنی سائنسی صلاحیتوں، تخلیقی سوچ، فنی مہارتوں اور جدید سائنسی تصورات پر مبنی مختلف منصوبے پیش کیے۔نمائش میں طلبہ کی جانب سے تیار کردہ مجموعی طور پر 17 سائنسی منصوبے پیش کیے گئے، جن میں کوانٹم گریویٹی، سائبر شیلڈ، فائر ڈیٹیکشن سسٹم، خودکشی کی روک تھام کے لیے خصوصی سیلنگ فین، ڈیجیٹل حاضری کا نظام، خودکار آبپاشی کا نظام اور فارنزک سائنس سمیت دیگر سائنسی ماڈلز شامل تھے۔ ان منصوبوں کے ذریعے طلبہ نے سائنسی اصولوں کو عملی شکل دینے اور جدید مسائل کے تخلیقی حل پیش کرنے کی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔نمائش کا باقاعدہ افتتاح گورنمنٹ عطا شاد ڈگری کالج تربت کے پرنسپل پروفیسر ظہیر احمد بلوچ نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ اور پروفیسرز بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد پرنسپل نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، طلبہ کے تیار کردہ سائنسی منصوبوں کا معائنہ کیا اور ان سے منصوبوں کے طریق کار اور افادیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے طلبہ کی محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور سائنسی علوم میں دلچسپی کو سراہا۔نمائش میں پیش کیے گئے منصوبوں کا جائزہ لینے اور ان کی جانچ کے لیے ممتاز ماہرینِ تعلیم پر مشتمل ایک پینل تشکیل دیا گیا تھا، جس میں پروفیسر ڈاکٹر حنیف الرحمٰن، ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، یونیورسٹی آف تربت، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس، سربراہ شعب تعلیم، بیوٹمز خضدار سب کیمپس تربت، اور پروفیسر ڈاکٹر ارشاد میار، سربراہ شعب نیچرل اینڈ بیسک سائنسز، یونیورسٹی آف تربت شامل تھے۔ معزز ججز نے سائنسی تصورات، جدت، انفرادیت، فنی کارکردگی، عملی افادیت اور منصوبوں کی پیشکش کے مختلف پہلوو¿ں کا جائزہ لیا اور طلبہ کو مفید علمی رہنمائی بھی فراہم کی۔سائنس نمائش میں مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ، سائنس ٹیچرز، طلبہ اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر گورنمنٹ بوائز انٹر کالج تمپ کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر واحد بخش، شہید ایوب بلیدی ڈگری کالج بلیدہ کے پرنسپل پروفیسر الٰہی بخش اور گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت کے پرنسپل اکبر علی نے بھی نمائش کا دورہ کیا اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔نمائش میں گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جوسک، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کاودہ یوسف محلہ آپسر، برائٹ فیوچر ہائی اسکول تربت اور لا کالج کے طلبہ و نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اس علمی سرگرمی نے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور سائنسی علوم کے تبادلے کا موقع فراہم کیا۔اس موقع پر اس امر کو اجاگر کیا گیا کہ سائنسی نمائشیں طلبہ میں تحقیق، تخلیقی سوچ، عملی تجربات اور مسائل کے سائنسی حل تلاش کرنے کا جذبہ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ایسی سرگرمیاں نوجوان نسل کو جدید سائنسی رجحانات سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موثر ذریعہ بھی ہیں۔گورنمنٹ عطا شاد ڈگری کالج تربت کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ طلبہ میں سائنسی شعور، تحقیق و تخلیق اور عملی تعلیم کے فروغ کے لیے اس نوعیت کی علمی و تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 9814/2026
شیرانی:10نومبر : ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شیرانی کی نگرانی میں ضبط شدہ اور ممنوعہ اشیاء کو تلف کرنے کے لیے باقاعدہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس اقدام کا مقصد قانون کی عملداری کو یقینی بنانا، ممنوعہ اشیاء کے غیر قانونی استعمال اور ممکنہ ترسیل کی روک تھام اور معاشرے کو غیر قانونی سرگرمیوں کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنا ہےکارروائی کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ سمیت مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے جنہوں نے تلفی کے تمام مراحل کا مشاہدہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شیرانی نے خود کارروائی کی نگرانی کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام مراحل شفافیت، احتیاط اور قانونی ضابطوں کے مطابق مکمل کیے جائیں اس موقع پر انچارج کسٹمز انفورسمنٹ کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی کہ جلائی گئی ممنوعہ اشیاء کی باقیات کو مکمل طور پر ٹھکانے لگانے تک مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے، تاکہ تلفی کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی یا قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی کا امکان باقی نہ رہے ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کاکڑ کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک، ممنوعہ اشیاء کی روک تھام اور قانون کی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں مذکورہ کارروائی تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف اور منظم انداز میں مکمل کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مفاد، امن و امان کے قیام اور قانون کی عملداری کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔
خبرنامہ نمبر 9815/2026
زیارت:ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی زیر صدارت بلاک شناختی کارڈ کےسلسلے میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایف سی ونگ 155کرنل ذیشان،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالمالک درانی ،میجر عامر،اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی شیر شاہ غلزئی ،نادرا انچارج سعید احمد پانیزئی, تحصیلدار نور احمد کاکڑ نے شرکت کی اجلاس میں درخواست گزاروں نے ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کو اپنی درخواستیں پیش کیں۔
خبرنامہ نمبر 9816/2026
زیارت:ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی اور لیفٹیننٹ کرنل زیشان صادق، ونگ کمانڈر 155 ونگ، بہترین انتظامی امور کی انجام دہی، سرکاری فرائض میں ذمہ داری، محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی شیر شاہ غلزئی، تحصیلدار زیارت نور احمد اور اے ایس آئی نور زمان کو تعریفی اسناد پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر افسران کی ضلعی انتظامیہ میں مؤثر معاونت، عوامی خدمات کی فراہمی اور انتظامی معاملات میں نمایاں کردار کو سراہا گیا۔ یہ اسناد ان کی خدمات کے اعتراف اور مزید بہتر کارکردگی کے لیے حوصلہ افزائی کے طور پر پیش کی گئیں۔
خبرنامہ نمبر 9817/2026
دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت سرکاری ملازمین کے SAP سسٹم میں تاریخِ پیدائش (Date of Birth) کی درستگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی دکی محمد یونس رضا، مختلف سرکاری محکموں کے متعلقہ افسران اور ملازمین نے شرکت کی اجلاس کے دوران سرکاری ملازمین کی تاریخِ پیدائش میں درستگی کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں اور کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ متعلقہ سرکاری ریکارڈ، دستاویزی شواہد اور دیگر ضروری کوائف کا بھی باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر ہر کیس کو انفرادی طور پر متعلقہ قانونی، مالی اور محکمانہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں زیرِ غور لایا گیا تاکہ ریکارڈ میں کسی بھی قسم کی غلطی یا بے ضابطگی کی نشاندہی کرکے اسے قواعد کے مطابق درست کیا جا سکے
ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تاریخِ پیدائش کی درستگی کے تمام معاملات میں شفافیت، میرٹ اور قانونی تقاضوں کو ہر صورت ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔ کسی بھی درخواست پر کارروائی کرتے وقت مستند دستاویزات اور اصل سرکاری ریکارڈ کی مکمل تصدیق یقینی بنائی جائے، تاکہ سرکاری ملازمین کا ڈیٹا درست اور مستند بنیادوں پر مرتب کیا جا سکےانہوں نے مزید ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے زیرِ التواء کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے لیے ضروری اقدامات کریں اور SAP سسٹم میں ملازمین کے کوائف کی درستگی اور یکسانیت برقرار رکھنے کے لیے باہمی رابطے اور تعاون کو یقینی بنائیں اجلاس کا مقصد سرکاری ملازمین کے سروس ریکارڈ کو درست، شفاف اور مستند بنانا اور انتظامی امور میں بہتری لانا ہے۔
خبرنامہ نمبر 9818/2026
وندر:کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے آج وندر ڈیم منصوبے کا دورہ کیا، پراجیکٹ ڈائریکٹر (PD)انجینئرناصرمجید اورڈپٹی پی ڈی نوابزادہ جنید گچکی نے انہیں منصوبے کے معاشی تکنیکی پہلوئوں اورمختلف حصوں، تعمیراتی پیش رفت، موجودہ صورتحال اور تکمیل کے حوالے سےبریفنگ دی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر وندر ڈیم پروجیکٹ انجینئر ناصرمجیدنے بریفنگ میں بتایاوندر ڈیم حکومت پاکستان کے تعاون سے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں ریفلیکٹ ہونے والا انتہائی اہم پروجیکٹ ہے
اس پروجیکٹ پر کام 2021 سے جاری ہے۔کمشنر کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ وندر ڈیم سے نہ صرف زرعی انقلاب آئیگا بلکہ 10 ہزار ایکڑ زمین پر کاشت کاری ممکن ہو گی بلکہ پورے علاقے کو پینے کا صاف پانی بھی مہیا ہو گا۔ ڈیم کی تعمیر سے زیر زمین پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگا اور کسان یقینی طور پر اپنے کمانڈ ایریاز میں اضافہ کریں گے اور زیادہ زرعی پیداوار حاصل کریں گے۔اس ڈیم کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس ڈیم کی لمبائی 5۔1 کلو میٹر اور گہرائی 41 میٹر ہے اور ڈیم کا کنوینس سسٹم 20 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے جو کہ 4 ڈسٹری بیوٹریز پر مشتمل ہے۔ اس اہم آبی ذخیرے کی بر وقت تکمیل سے نہ صرف ڈسٹرکٹ لسبیلہ بلکہ پورے صوبے کی سوشیو اکنامکس کنڈیشن پر مثبت نتائج مرتب ہوں گے اور ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار ہو گی۔اس موقع پر کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے منصوبے کے مختلف حصوں پرجاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وندر ڈیم لسبیلہ کے عوام بالخصوص زراعت، آبپاشی اور علاقے کی معاشی ترقی کے لیے نہایت اہم منصوبہ ہے۔کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے، تعمیراتی معیار کو یقینی بنایا جائے اور تمام امور مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے تاکہ عوام اس اہم منصوبے کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
خبرنامہ نمبر 9819/2026
زیارت 10 نومبر :ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی، ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوارڈینیشن کمیٹی، ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی اورڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپرنٹینڈنٹ آف پولیس زیارت عبد المالک ،ایف سی 155 ونگ کے لیفٹیننٹ کرنل زیشان، میجر عامر،اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی شیر شاہ غلزئی، ،سی ٹی ڈی انچارج عبدالمجید، اسپیشل برانچ کے محمد شاکر، نادرا آفیسر سعید احمداور دیگر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں تعمیراتی سرگرمیوں کی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اور ڈسٹرکٹ زیارت میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا شرکاء نے منصوبوں کی حفاظت، تعمیراتی عمل کی بلا تعطل تکمیل اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر ضلع زیارت کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا بھی ازسرِ نو جائزہ لیا گیا۔
خبرنامہ نمبر 9820/2026
ہرنائی:پی پی ایچ آئی (PPHI) ڈسٹرکٹ آفس ہرنائی کی جانب سے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی اور بنیادی مراکزی صحت کی فعال سازی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی ہرنائی نے بنیادی صحت مرکز (BHU) بیلی اور بنیادی صحت مرکز (BHU) خیدرانی کا تفصیلی دورہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں نے دونوں بنیادی صحت مراکز کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور طبی عملے کی حاضری، او پی ڈی (OPD) کے رجسٹرز، ادویات کی فراہمی، صفائی ستھرائی کے صورتحال اور متعلقہ سرکاری ریکارڈ کی باقاعدہ جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے تمام عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ وقت کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنائیں اور مراکز پر انے والے مریضوں کو بلا تاخیر تمام تر دستیاب طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی صحتی سہولیات کی فراہمی پی پی ایچ آئی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت یا لاپرواہی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور مراکز صحت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایسے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ مستقبل میں بھی بلا تعطل جاری رہے گا۔
خبر نامہ نمبر 2026/9821
چمن10نومبر:ـضلع چمن میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو مؤثر، منظم اور سہل بنانے سمیت مدارس کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی جانب سے اہم مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا۔اس سلسلے میں جاری کردہ مراسلے کے مطابق اجلاس آج بروز منگل 10 نومبر 2026ء کو دوپہر 12 بجے ڈپٹی کمشنر آفس چمن میں منعقد کرنے کے لیے طلب کیا گیا، جس میں ضلع چمن کے مختلف دینی مدارس کے مہتممین، علماء کرام اور نمائندگان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اجلاس کا بنیادی مقصد دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے درپیش انتظامی و قانونی امور، رجسٹریشن کے طریقۂ کار اور دیگر متعلقہ مسائل کا تفصیلی جائزہ لینا اور مدارس کے ذمہ داران کی مشاورت و تجاویز کی روشنی میں قابلِ عمل اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے اس حوالے سے مدارس کے مہتممین اور نمائندگان کی مشاورت کو اہمیت دیتے ہوئے اس امر پر زور دیا ہے کہ باہمی تعاون، مؤثر رابطہ کاری اور مثبت تجاویز کے ذریعے رجسٹریشن کے عمل کو مزید بہتر اور سہل بنایا جا سکتا ہے، تاکہ دینی مدارس کو درپیش مسائل کا مناسب اور پائیدار حل تلاش کیا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ چمن کی جانب سے دینی مدارس کے ذمہ داران کے ساتھ مؤثر روابط اور باہمی مشاورت کے ذریعے متعلقہ امور کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔




