January 22, 2025
File 1 News

Pictorial News

خبرنامہ نمبر440/2024
دُکی02فروری ۔ ڈپٹی کمشنر ضلع دکی/ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کیپٹن (ر)فیاض علی کی زیر صدارت جنرل انتخابات 8, فروری 2024سے قبل ضلع دکی میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے لیویز دربار منعقد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر / ریٹرننگ آفیسر دکی ظہورِ احمد بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالی، اسسٹنٹ کمشنر لونی ببرک لہڑی، تحصیلدار دکی، رسالدار میجر لیویز فورس دکی علی محمد شادوزئی سمیت لیویز فورس کے تمام جوانوں نے اس تقریب میں شر کی۔ڈپٹی کمشنر دکی کیپٹن (ر) فیاض علی نے لیویز فورس کے جوانوں کو جنرل الیکشن 2024 میں سیکورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں اور کہا کہ انتخابات کیلئے پر امن اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔ ضلعی انتظامیہ دکی انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے۔اور اس ضمن میں تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیویز فورس اپنے دیگر متعلقہ فورسز پولیس اور فوج کے ساتھ بھی رابطے میں ہوگی اور انشاءاللہ اپنے علاقے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر441/2024
چمن02فروری ۔ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس کی زیر صدارت اسپیشل عام انتخابات 2024 کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی زوہیب اللہ کبزئی ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر رشید ناصر، ڈی ایچ آو ڈاکٹر ایمل خان ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید، ایم این ای پی پی ایچ آئی ڈی ایس ایم ڈاکٹر داو¿د اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے اسپیشل عام انتخابات 08 فروری کے دن ڈسٹرکٹ چمن کے نیو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال اور پرانہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سٹاف اور ڈاکٹروں کو حاضر رہنے کی سخت ہدایات اور احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس 08فروری عام انتخابات کے دن ہسپتال کی تمام اسٹاف اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اپنی حاضریوں کو یقینی بنائے بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں نوکری سے برخواستگی بھی شامل ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام کو ایمرجنسی بنیادوں پر سہولیات دینے کے لیے تمام ایمبولینس اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنان کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائے اور اس دن تمام سٹاف چاک و چوبند اور چوکنا رہیں اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کے آفیسرز نے اپنی رپورٹ اور تجاویز ڈی سی چمن راجہ اطہر عباس کو پیش کیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر442/2024
نصیرآباد02فروری۔ڈپٹی کمشنر/ ریٹرننگ آفیسر نصیرآباد بتول اسدی کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے آفیسران اور امیدواران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک۔اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران اجمل خان مندوخیل عبدالحمید تھہیم اسسٹنٹ کمشنر محمد اسماعیل مینگل۔عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران میر محمد صادق عمرانی میر شوکت بنگلزئی بابو واحد بخش بنگلزئی میرمحمد وارث ابڑو بشیر احمد ماندائی علامہ عبد الحکیم انقلابی سید منصور شاہ دوست محمد ساتکزئی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر و ریٹرننگ آفیسر نصیرآباد بتول اسدی نے کہا کہ عام انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن کے قوانین کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اسلحہ لہرانے پر پابندی عائد ہے بغیر لائسنس کے اسلحہ ہولڈرز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ریلی نکالنے اور جلسہ جلوس سے قبل ضلعی انتظامیہ کو آگاہی فراہم کی جائے تاکہ سیکورٹی کے اقدامات کئے جائیں الیکشن کے موقع پر پولنگ بوتھ سے چار سو میٹر تک کسی بھی امیدوار کا کیمپ قائم نہیں بنایا جائے گا ضلع بھر میں امن و امان کی بحالی کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں الیکشن کے موقع پر فیمیل پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی اور غیر متعلقہ افراد کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا امن وامان کے حالات میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تمام امیدواروں پر لازم ہے کہ وہ انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ پر امن ماحول میں انتخابات کا عمل مکمل کیا جائے تمام امیدواران کو چاہیے کہ جنرل الیکشن کے دوران بھائی چارے کے عمل کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ عوام بغیر کسی پریشانی کے اپنا رائے حق دہی استعمال کرسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ02فروری ۔ نظامت ثقافت کی ایک پریس ریلیز کے مطابق کشمیر میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم کشمیر کے موقع پر نظامت ثقافت نے نوری نص?ر خان کمپلیکس سپنی روڈ کوئٹہ میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا ہے۔جس میں تمام لوگوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔نمائش کا اہتمام 3 سے 5 فروری بوقت صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک کیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Pictorial News

21-01-2025

News

21-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

20-01-2025