خبرنامہ نمبر551/2024
کوئٹہ15 فروری :- سیکرٹری صحت عبداللہ خان کی زیر صدرت اجلاس ملیریا اور ٹی بی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر فاروق ہوت ، منیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر آصف انور شا ھوانی ، صوبائی کوارڈنیٹر ملیریا / وی بی ڈی پروگرام ڈاکٹر عامر رئیسانی ، سربراہ ڈبلیو ایچ او بلوچستان ڈاکٹر اسفند یار شیرانی ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر غلام مصطفے چیف پلاننگ آفیسر عبدالسول زھری ، ڈپٹی منیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی اور سیکشن آفیسر ریاست علی نے شرکت کی۔منیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر آصف انور شیرانی ، صوبائی کوارڈنیٹر ملیریا / وی بی ڈی پروگرام ڈاکٹر عامر رئیسانی نے ڈسٹرکٹس میں ملیریا اور ٹی بی کی صورتحال پر بریفنگ دی اجلاس میں ڈسٹرکٹس میں ملیریا پروگرام کی کارکردگی , ملیریا کے تدارک ,علاج و معالجہ اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مختصر مدت میں صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں۔صحت کے شعبے میں اہداف کے حاصل کرنے کیلئے ایک مضبوط نظام صحت کے حصول کیلئے کام کرنا ہو گا۔بلوچستان صحت کے شعبے میں ایک بھر پور اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔یماریوں کے بین الاسرحدی پھیلاو کو روکنے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دینا ہے۔ ملیریا اور ٹی بی کے پھیلاو¿ کے روک تھام کیلئے ایک دوسرے کی معاونت کا پختہ عزم کرنا ہوگا۔ملیریا اور ٹی بی ہائی رسک ایریاز کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔بلوچستان کو ملیریا فری بنانے کیلئے سول سوسائٹی پارٹنرز اور صحت سے منسلک ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ملیریا اور ٹی بی پروگرام کی جانب سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سیکرٹری صحت کی منیجر ٹی بی کنٹرول پوگرام اور ڈائریکٹر وی بی ڈی کو عوام کو ٹی بی ملیریا سے بچاو¿، تشخیص اور فوری علاج سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر552/2024
لورالائی15فروری ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد الم بلوچ کی زیر صدارت 26 فروری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ملک امان کدیزئی، ڈی ایس،ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر فہیم اتمانخیل، این سٹاف ڈاکٹر حمیدخان،ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر عزت اللہ،محکمہ اطلاعات کے میر محمودبلوچ،فوکل پرسن پولیو ڈی سی آفس بابو مختیار اللہ لونی کے علاوہ تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ڈی ایچ او ڈاکٹر ملک امان کدیزئی و ڈبلیو ایچ کے نمائندہ ڈاکٹر عزت اللہ نے 26 فروری سے 3 مارچ تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران درپیش مسائل ان کے تدارک کیلئے محکمے کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور سو فیصد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے مختلف تجاویز پیش کی اور تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا اور ان کی نگرانی پہلے سے سخت کی جائے گی تاکہ کوئی بھی بچہ مس نہ ہو جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم بلوچ نے کہا کہ 26 فروری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ قومی مہم کے دوران محکمہ ہیلتھ اور اس مہلک بیماری کو اپنے ضلع و صوبے سے ختم کرنے کےلئے سخت محنت کرنی پڑے گی اور ایک ایک بچے تک جانا پڑے گا انہوں نے کہا کہ ہماری تھوڑی سی لاپرواہی کی وجہ سے ہمارے آنے والے مستقبل کے معمار عمر بھر معذوری کا شکار ہو جاتے ہیں اور معاشرے پر بوجھ بن جاتے ہیں اس لیے ہمیں سخت محنت اور جدوجہد کرنے کی اشد ضرورت ہے مہم کے دوران کام کرنے والے ٹیم ممبران کو چاہیے کہ وہ جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی ادا کریں اور ہر اس بچے تک پہنچنے کی کوشش کریں جس کو پولیو کے قطرے پینے کی ضرورت ہے اور اس میں لاپرواہی کرنے کے مرتکب ملازمین یا ممبران کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ ہماری آنے والی نئی نسل کے مستقبل کا سوال ہے جس سے ہم سب کا مستقبل وابسطہ ہے ڈپٹی کمشنر سجاد اسلم بلوچ نے کہا کہ پولیو ایک بیماری ضرور ہے مگر ہمارے بچوں کو عمر بھر کے لئے اپاہج بنا دیتی ہے سب کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کےلئے والدین سمیت دیگر زندگی کے تمام شعبہ سے وابستہ افراد کو بھی حکومتی جدوجہد میں برابر کردار ادا کرنا ہوگا تب جا کر ہم پولیو سے پاک معاشرہ قائم رکھنے میں کامیاب ہو سکیں گے اس میں سستی یا کاہلی کا مظاہرہ ہرگز نہ کیا جائے اور مانیٹرنگ کرنے والے افسران کی کارکردگی قابل تعریف ہے مگر انہیں مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے کوئی بھی ٹیم اگر اپنے فرائض منصبی صحیح معنوں میں ادا نہ کرے تو اسی کو دوسرے یو سی میں منتقل کیا جائے جہاں وہ بہتر انداز میں کام کر سکیں اگر پھر بھی کسی بھی ٹیم کی جانب سے غفلت یا لاپرواہی سامنے ائی تو ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر553/2024
کچھی15فروری ۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈھاڈر میں زیر تعمیر بلڈ بینک و بلڈ ٹرانسفیوڑن سینٹر کا معائینہ کیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ مری، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی کچھی عمران خان خجک، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کچھی ڈاکٹر ایاز احمد قریشی،ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر رحیم زرکون بھی ہمراہ تھے اس موقع ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ذمہ داران کو کام جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے جو منصوبے زیر تعمیر ہیں ان کی بروقت اور معیار کے مطابق تکمیل عوام کے مفاد میں ہے انجینیئرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تعمیراتی منصوبے کے معیار کو پرکھیں اور اسے اپنی مقررہ تکمیل مدت کو مکمل کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ اس منصوبے سے جلد از جلد لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں ہم سب کا مقصد صرف عوام کے لیے بہتر اقدامات کرنا ہے اور حکومت جو اقدامات کر رہی ہے ان سے عوام کو مستفید کروانا ہے انہوں نے سختی سے ہدایات دیں کہ تعمیراتی منصوبے کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہ کیا جائے پی سی ون کے مطابق منصوبے کو مکمل کروانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والے افیسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا عوام کے مفادات ہمیں عزیز ہیں اس لیے پوری کوشش کی جائے گی کہ عوام کے حق میں بہتر سے بہتر اقدامات کیے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر554/2024
زیارت 15فروری ۔ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں ڈی پیک کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر بدر ندیم انصاری، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی فرید اللہ پانیزئی،ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر شہبازایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین نے شرکت کی ضلع زیارت میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 26فروری کو شروع ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی مہم ہے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا اگر ایک بچہ بھی قطروں سے رہ گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہوگا، والدین کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے پھول جیسے بچوں کو معذور ہونے سے بچائیں انہوں نے پولیو ورکرز پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جاکر پانچ سال تک بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا پاکستان میں پولیو کی موجودگی ملک کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے پولیو کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے انشاءاللہ ایک دن پولیو پر مکمل قابو پالیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
File 1
News
Pictorial News
Pictorial News 15.02.2024
- February 15, 2024
- Less than a minute
- 9 months ago