September 8, 2024
File 1 News

DGPR NEWS FILE EVENING SHIFT 05.07.2024

خبرنامہ نمبر 2785/2024
کوئٹہ 5 جولائی۔گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان جو گذشتہ نصف صدی سے زائد عرصے سے ملک کے دیگر صوبوں کو قدرتی گیس فراہم کر رہا ہے لیکن اسکے باوجود اس کے اپنے متعدد اضلاع آج بھی گیس کی سہولت سے محروم ہیں. اس افسوسناک صورتحال کی بہتری کیلئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر مروج سسٹم میں گیس سے محروم اضلاع کو شامل کرنا مشکل ہے تو متبادل کے طور پر ایل پی جی (LPG) گیس کی فراہمی کا بندوبست کرنا لازمی ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے جی ایم فاروق احمد خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان کو سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صوبے میں گیس کی فراہمی کی صورتحال اور گیس صارفین کی شکایات کے حوالے سے بریفنگ دی. گورنر بلوچستان نے بریفنگ کے دوران کہا کہ سردی کے موسم میں گیس کا استعمال تو زیادہ ہوتا ہے لیکن گرمی کے موسم میں گیس کی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے. انہوں نے کہا کہ بیشتر صارفین کی جانب اوور بلنگ کی شکایات عام ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پرانے گیس میٹرز کے مقابلے میں نئے لگائے گئے گیس میٹرز کی رفتار غیرمعمولی طور پر زیادہ ہے. گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی. گورنر بلوچستان نے کہا کہ سردی کے موسم میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس کے حوالے سے جان لیوا حادثات بھی کبھی کبھار رونما ہوتے ہیں. ان حادثات کی روک تھام کیلئے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے جانے چاہیے. اسکے ساتھ ہی عوامی شعور و آگہی کی بھرپور مہم بھی چلائی جانی چاہیے. گورنر بلوچستان نے کہا دیگر صوبوں کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے بلوچستان کا پچھلے کئی عشروں میں ایک اچھے سہولت کار کا کردار رہا ہے لہٰذا بلوچستان کے عوام کو اس معاملے میں خصوصی رعایت دینی چاہیے
خبرنامہ نمبر 2786/2024

خبرنامہ نمبر2787/2024
کو ئٹہ5جولائی۔ محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان اور کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک سائیکل ریس (پیس فار ہیلتھ۔ ہیلتھ فار پیس) کا انعقاد کیا گیا ہے، یہ سائیکل ریس آج بروز ہفتہ 6جولائی 2024ء سہ پہر 4بجے ہو گی، سائیکل ریس آئی ٹی یونیورسٹی (بیوٹمز)سے شروع ہو گی اور اس کا اختتام عسکری پارک ایئر پورٹ روڈ پر ہو گا۔کوئٹہ سائیکل ریس کے آرگنائز اور بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جان عالم نے اس حوالے سے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر بیوٹمز یونیورسٹی پہنچ جائیں، اس سائیکل ریس میں تمام سائیکلنگ کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں، سائیکل ریس کو چار کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں پروفیشنل، ماسٹر، یوتھ اور ایلیٹ شامل ہیں، تمام کھلاڑی اس سائیکل ریس میں بھر پور طور پر شرکت کریں، پروفیشنل کھلاڑی چاہیے کسی بھی ڈیپارٹمنٹ سے ہیں خصوصی طور پر کوئٹہ میں موجود ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑی لازمی طور پر اس سائیکل ریس میں شرکت کریں،سائیکل ریس میں اسکولوں کے لڑکے اور لڑکیاں بھی شرکت کر رہی ہیں، جبکہ بیوٹمز کی خواتین سائیکلسٹ خصوصی طور پر سائیکل ریس میں حصہ لے رہی ہیں، سوئی سدرن گیس کمپنی کی پروفیشنل سائیکلنگ ٹیم کوئٹہ پہنچ چکی ہے، جان عالم نے اپنے اس عزم کو دہرایا ہے کہ بلوچستان میں سائیکلنگ کے فروغ کے لئے بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی جدوجہد جاری رہے گی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ڈائریکٹر جنرل کھیل آصف لانگو کھیلوں کے فروغ کے لئے بہترین کام کر رہے ہیں۔
خبرنامہ نمبر2788/2024
پشین 5جولائی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا ہے کہ صحت عامہ کے شعبے کی بہتری اولین ترجیحات کا حصہ ہے جس کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لانے کے لیے مناسب اور بروقت اقدامات کیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں موجود متعدد نجی ہسپتالوں اور میڈیکل اسٹوروں کا اچانک دورہ کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس دوران اسسٹنٹ کمشنر پشین سلمان علی بلیدی،ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر سلطان موسیٰ خیل اور ڈرگ انسپکٹر بھی انکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر کے اس دورے کا مقصد میڈیکل اسٹورز اور نجی ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینا،زائدالمیعاد ادویات کے فروخت کو روکنا اور مطلوبہ لائسنس سمیت وہاں موجود ڈاکٹروں کی ڈگریاں بھی چیک کرنا تھا اس بابت دوران چیکینگ لائسنس نہ ہونے کے سبب متعدد میڈیکل اسٹوروں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ اکثر میڈیکل اسٹوروں اور نجی ہسپتالوں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ زائدالمیعاد ادویات کے فروخت اور میڈیکل اسٹوروں کی صفائی و ستھرائی پر توجہ دیں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع کے تمام نجی ہسپتالوں اور میڈیکل اسٹوروں کا ہفتہ وار دورہ کیا جائے گا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر سلطان محمد موسیٰ خیل نے کہا کہ صحت کا شعبہ عبادت اور خدمت خلق کے جزبے سے سرشار ہو نا ضروری ہے اگر کسی میڈیکل اسٹور میں جعلی ادویات یا زائدالمیعاد ایٹم پایا گیا تو اس کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا جبکہ موقع پر ہی اس ہسپتال/ میڈیکل اسٹور کو سیل کر دیا جائے گا اور کسی کو عوامی صحت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر2789/2024
کچھی5جولائی۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نوید بلوچ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات سمیت دیگر امور کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں چیئر مین میونسپل کمیٹی بھاگ, ایس ایس پی پولیس بھاگ سرکل,میڈیکل آفیسر سول ہسپتال بھاگ,لائن سپر یٹنڈ نٹ واپڈا بھاگ,ایس ایچ او پولیس تھانہ بھاگ,ایس ایچ اولیویز تھانہ بھاگ, مختلف مشائخ علمائکرام / متولی امام بارگا سیدار شد الدین شا ہ حافظ محمد یوسف گویا, قاری الریشد بریلوی,حافظ اصغر علی مغیری,نیاز علی متولی مرکزی امام بارگا مولا بخش متولی امام بارگا حسینی مسعود احمد متولی امام بارگاہ کا ظمیہ گوٹھ چھلگری,علاقہ متبرین،ہندو پنچایت کے ممبران اور صحافی حضرات نے شرکت کی اجلاس میں امن وامان، سیکیورٹی کی صورتحال دیگر مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی جانب سے محرم الحرام میں فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں جس پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے گا اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ 10 محرم الحرام کے جلوس کی حفاظتی اقدامات امن و امان اور دیگر امور پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سکیورٹی کے بہتر سے بہتر انتظامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر تمام شرکا نے اپنی تجاوزات پیش کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
خبرنامہ نمبر2790/2024
لسبیلہ 5جولائی:۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرہ بلوچ نے مورخہ 8 جولائی 2024 بروز سوموار 3 بجے دن بی اینڈ آر ریسٹ ہاؤس بیلہ میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا ہے۔ کھلی کچہری میں تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران، ایس ایس پی لسبیلہ، اسسٹ کمشنرز، تحصیلدار، میونسپل افسران، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، چیئرمین میونسپل کمیٹی شرکت کریں گے۔ کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے جائیں گے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی جائیں گی۔ لہذا عوام الناس کھلی کچہری میں شرکت کریں تاکہ ان کے حل طلب مسائل کا فوری ازالہ ہوسکے۔
خبرنامہ نمبر2791/2024
نصیرآباد5جولائی:۔کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا ہے کہ نصیرآباد ڈویژن میں متوقع مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈویژن بھر کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز عوام کے بہترین مفاد میں اقدامات کررہے ہیں شہر کے تمام بند نالوں کی صفائی سندھ بلوچستان قومی شاہراہ اور ریلوے ٹریک پر واقع پلوں کی صفائی کی کاروائی جاری ہے تاکہ بارشوں کے پانی کو اخراج کا راستہ دیا جا سکے تمام کینال سسٹم اور اس کی زیلی شاخوں سمیت ڈرینیج سسٹم ذیلی شاخوں کی پشتوں کو مزید مضبوط کرنے کے لیے بھاری مشینری کے ذریعے کام جاری ہے ہم عوام کے بہتر مفاد میں حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں تمام ضلعی ڈویژنل انتظامیہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سرگرداں ہے میڈیا پرسنز کو چاہیے کہ وہ متصدقہ نیوز چلائیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں مزید درست معلومات کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں سخت موسمی حالات کے باوجود تمام اضلاع میں افسران اپنی نگرانی میں کام کروا رہے ہیں ہم عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے مفاد میں بہترین امور کی انجام دہی میں ہر ممکن وسائل برو کار لا رہے ہیں کمشنر نصیرآباد معین الرحمن خان نے کہا کہ ڈویژن بھر کے تمام اضلاع میں ممکنہ سیلا کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹینٹ سٹی قائم کرنے کے لیے مختلف جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ کٹھن حالات کے موقع پر عوام کو سٹی میں شفٹ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ممکنہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت کی ٹیموں کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے تمام تحصیل ہسپتالوں بی ایچ یوز۔ آر ایچ سیز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف کو الرٹ کیا گیا ہے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جس کی چھٹیوں کو بھی منسوخ کیا گیا ہے تاکہ خدانخواستہ مشکل حالات میں عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں معین الرحمن خان نے کہا کہ تمام ضلعی آفیسران کی جانب سے حکومت کے ساتھ ساتھ این جی اوز سے بھی عوام کے بہتر مفاد میں کام لیا جا رہا ہے طبی سہولیات سمیت دیگر امور کے حوالے سے بھی مختلف این جی اوز تمام اضلاع میں مصروف عمل ہیں جن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر کر رہے ہیں۔قدرتی آفات کا مقابلہ تو نہیں کیا جا سکتا مگر ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ان قدرتی آفات کے موقع پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل برو کار لائے جا رہے ہیں۔

Pictorial News

7-9-2024 (F-2)

News

7-9-2024

Pictorial News

7-9-2024(F-1)

News

5-9-2024