January 22, 2025
File 1 News

DGPR NEWS, FILE-1, 27-6-2024

خبرنامہ نمبر2587/2024

کوئٹہ 27 جون ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے پی پی پی کے رہنما ملک ثناء اللہ شاہوانی اور ملک سیف اللہ شاہوانی کے والد محترم کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
خبرنامہ نمبر2588/2024
کوئٹہ 27جون ۔صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کے زیرِ صدارت مالی سال 2024-25 روڈ سیکٹر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ڈپارٹمنٹل سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف انجینئر ڈیزائن ڈاکٹر سجاد بلوچ چیف انجینئر روڈز سبی زون میر احمد مینگل ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنکل واجہ نعمت بلوچ کے علاو¿ہ محکمہ پلانگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اجلاس کو صوبے میں جاری مالی سال2024-25 میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی اور نئے منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی اس موقع پر سیکرٹری مواصلات نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو اپنے مالی سال کے اندر وقت مقررہ یا اس سے بھی پہلے مکمل کرنا محکمہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی بدولت صوبے میں ترقی اور خوشحالی آہیگی ہماری اولین ترجیح ہے تمام متعلقہ انجینئر آفیسران اپنے اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کو اپنے وقت مقررہ سے بھی پہلے مکمل کریں تاکہ صوبے کے دور افتادہ علاقوں کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد میسر ہوں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ان اضلاع پر مثبت اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ ان علاقوں کی پسماندگی دور کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی انفراسٹرکچر کی بہتری سے ہی صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا اور منصوبوں کی تکمیل سےان اضلاع میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا انفراسٹرکچر کی بہتری سے عوام اور صوبے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 2589/2024
پسنی27جون ۔ انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) کے زیر اہتمام ہفتلار جزیرہ کے ڈویلپمنٹ AIMP منیجمنٹ پلان کے حوالے سے پسنی میں ایک روزہ کنسلٹنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ کنسلٹنٹ ورکشاپ میں سکریٹری جنگلات و جنگلی حیات دوستین جمالدینی، ڈسٹرکٹ چیرمین گوادر سید معیار جان نوری، پاکستان نیوی کے کمانڈر سمیع اللہ ،آئی یو سی این سندھ کے منیجر نوید سومرو، آئی سی یو این کے کنسلٹنٹ عبد الرحیم بلوچ اور کنزرویٹر وائلڈ لائف بلوچستان شریف الدین نے شرکا کو اس حوالے سے بریفگ دیا انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد اسٹولہ جزیرہ کے حوالے سے پالیسی بنانے میں مقامی لوگوں کی شراکت داری کو یقین بنانا ہے کیونکہ مقامی لوگوں کی شراکت داری کے بغیر کوئی پروگرام پائیدار نہیں ہوسکتا ہے۔ ہفتلار جزیرہ کے حوالے سے ایک پائیدار پالیسی بنانے کا مقصد یہ ہے کہ مقامی ماہی گیروں کی روزگار پر قدغن لگائے بغیر ایک جامعہ اور مربوط پالیسی کو یقینی بنانا ہے اور پائیدار ماہی گیری کو فروغ دینا ہے۔پروگرام میں چیرمین میونسپل کمیٹی پسنی میر نوراحمد کلمتی، اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم گچکی، پاکستان کوسٹ گارڈز کے میجر جلال، تحصیلدار پسنی محمد اکبر، ڈائریکٹر میرین فشریز لسبیلہ احمد ندیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی میر خالد علی،محمکہ سیاحت و ثقافت گوادر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر گہرام بخشی ، سمیت محمکہ فشریز ، جنگلات و جنگلی حیات اور ماہی گیر نمائندوں، سول سوسائٹی اور تاجر برادری شریک رہے۔اس موقع پر شرکا نے اسٹولہ جزیرہ کے حوالے سے منیجمنٹ پلان کے حوالے سے اپنے تجاویز دئیے اور اسکو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسٹولہ کو 2017 میں میرین پروٹکٹڈ ایریا قرار دینے کے بعد اب اس حوالے سے پلان بنانا ایک خوش آئند امر ہے اور اس سے ہفتلار میں میرین لائف کو تحفظ ملے گا کیونکہ ہفتلار پاکستان کا سب سے بڑا جزیرہ ہے اور یہاں انواع و اقسام کے آبی حیات پائے جاتے ہیں اس سے پہلے پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے آبی حیات معدومیت کے خطرے سے دوچار تھے اور اب اس طرح کے اہم اقدامات سے آبی حیات کو تحفظ ملے گا اس حوالے سے پالیسی بنا کر اس پر من و عن عملدرامد کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2590/2024
کچھی 27جون ۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائر جمیل احمد بلوچ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر مچھ ارسلان خان و بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا تحصیل مچھ کے مختلف ڈیری فارم مللک شاپ پر کاروائیاں مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف جرمانے عائد کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر مچھ کی نگرانی میں شہر کے مختلف مقامات پر ڈیری فارم پر مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا گیا اس موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے سخت احکامات دیے گئے کہ مضر صحت اور غیر معیاری دودھ فروخت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اگر کوئی بھی شخص اس عمل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور بھاری جرمانے بھی عائد ہوں گے عوام کو مضر صحت اشیاءخوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے کیونکہ مضر صحت اشیاءکے استعمال سے کئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں ہم ڈیری فارم مالکان اور دودھ فروش تاجران کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ حفظان صحت کو خاطر ملحوظ رکھ کر صاف ستھرے اور معیاری دودھ دہی کے فروخت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر انہیں ضلع انتظامیہ کسی صورت نہیں چھوڑے گی بعد اسسٹنٹ کمشنر ارسلان خان نے شہر کے مختلف دکانوں پر اشیا خردونوش کے نرخ نامہ چیک کیے دکانوں کی صفائی ستھرائی اور کھانے پینے کی اشیاءکو ڈھانپ کر رکھنے کی تاکید کی انہوں نے دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ گراں فروشی کے عمل سے اجتناب کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی مقرر کردہ نرخ ناموں سے تجاوز کر کے عوام سے لوٹ مار کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر فعال ہے جو گاہے بگاہے دورہ کر کے تمام اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیتی رہے گی ہمارے اقدامات کا مقصد عوام کے وسیع تر مفاد میں کام کرنا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2591/2024
کوئٹہ27 جون۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ڑوب، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، جھل مگسی، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، خضدار، قلات، لسبیلہ میں چند مقامات پر آندھی اور گرسج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ڑوب، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، جھل مگسی، بارکھان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں ???(48 °C)، نوکنڈی میں (45°C)، لسبیلہ میں (44°C)، کوئٹہ میں (37°C) اور گوادر میں (36°C) ریکارڈ کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2592/2024
نصیرآباد27جون ۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی کی ہدایات کی روشنی میں,ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد,الہدی ایجوکیشنل سوسائٹی, نصیرآباد ایجوکیشنل کونسل اور یونیسیف کے تعاون سے نصیرآباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جماعت نہم اور دہم کے طلباء و طالبات کے لئے سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں طلباءو طالبات کو انگلش,ریاضی,فزکس کیمسٹری اور بیالوجی کے بنیادی تصورات سکھائیں جائیں گے.آج سے کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ضلع نصیرآباد کے جماعت نہم اور دہم کے تمام طلباءو طالبات اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی اپنے ریاضی,انگلش, فزکس,کمیسٹری, اور بائیولوجی کے سبجیکٹس کو بہتر بناسکتے ہیں.سمر کیمپ میں کیمسٹری بصیر بھٹو انگلش انصاف سیال بائیولوجی عبدالوہاب جمالی فزکس عبدالکبیر ابڑو ریاضی رحمت اللہ ساسولی سمیت دیگر ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کلاسز لیں گے کلاسز الہدی پبلک سکول ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہورہے ہیں.سمر کیمپ کے طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو نے کہا کہ گرمیوں کے ایام میں اسکولوں کی چھٹیوں کے بعد بچوں کو تدریسی عمل میں مصروف رکھنے کے لیے سمر کیمپ قائم کیا گیا ہے تاکہ بچوں کی پڑھائی متاثر نہ ہو اور انہیں اسکول ہی کی طرح تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا سکے بچوں پر لازم ہے کہ وہ اس سمر کیمپ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی کی جانب سے علم دوست پالیسی سے کئی بچے اور بچیاں مستفید ہو رہی ہیں عوام کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس سمر کیمپ میں آپ کو مختلف مضامین پر قابلیت دلانے کے لیے اساتذہ کڑی محنت سے کام کریں گے تاکہ آپ کے لیے آگے تمام مضامین پر کسی قسم کی مشکلات سامنے نہ آئیں انہوں نے کہا کہ آپ کے بہتر مستقبل کے لیے نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے کئی اساتذہ رضاکارانہ طور پر آپ کے بہتر مفاد میں اپنی تمام جوہر آزمائیں گے سمر کیمپ میں طلبہ و طالبات کی جانب سے شرکت کرنا اور علم کے حصول میں مزید تگو دو کرنا خوش آئند اقدام ہے تمام مضامین انگلش زبان میں پڑھائے جائیں گی اس عمل سے بچوں کو مستقبل میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا انہیں تمام مضامین پر مہارت دلانے کے لیے اساتذہ محنت سے کام کر رہے ہیں نصیر آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سمر کیمپ کا انعقاد بچوں کے بہتر مستقبل کے مفاد میں ہے ان شاء اللہ محکمہ ایجوکیشن کے ساتھ مل کر مزید اس قسم کے اقدامات کر کے علم دوست پالیسیوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Pictorial News

21-01-2025

News

21-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS