September 8, 2024
File 1 News

DGPR NEWS (F-1) 26-8-2024

خبرنامہ نمبر48884/2024
کوئٹہ 26 اگست ۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ دہشت اور وحشت پر مبنی ذہنیت کے تہہ تک پہنچنے اور اسکے خاتمے کو یقینی بنانے کا وقت آپہنچا ہے. ہمارے پرامن اور انسان دوست صوبے میں خوف اور افراتفری پھیلانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں موسی خیل، قلات اور دیگر علاقوں میں ہونے والی دہشت گرد واقعات کی ہم سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پائیدار امن ہی ایک تہذیب یافتہ معاشرہ کا رہنما اصول ہے جو معاشرت، معیشت اور عوامی سیاست کو سچی بنیادیں فراہم کر کے ہمارے آگے کے راستے کو روشن کر سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور سرکاری املاک کو نقصان سے بچانے کیلئے ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے بالخصوص زیادہ ٹریفک والے علاقوں، عوامی مقامات، قومی شاہراہوں اور بس آڈوں پر ہر وقت اور ہر جگہ چوکس رہیں اور پائیدار امن کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں. ہمیں ہر قیمت پر اپنے عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا ہے تاکہ عام آدمی خوف و ڈر کی فضا سے آزاد ہو کر اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی روزی کمانے میں مشغول رہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ یہ ہر شہری کا قومی فریضہ بنتا ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہمارا صوبہ پورے خطے میں امن و آشتی کا مثالی گہوارہ بن جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4889/2024
کوئٹہ 26اگست ۔ صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ/ واسا ،سردار عبدالرحمن کھیتران نے راڑہ شم ،قلات میں حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور وحشیانہ اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس دلخراش واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ سردار کھیتران نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ مسافروں پر حملے کوغیر انسانی فعل اور سنگین جرم قرار دیتے ہوئے سردار کھیتران نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کے اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں ہونگے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، اس خطے کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ امن کا قیام اور شہریوں کے جان و املاک کا تحفظ کسی بھی ریاست یا حکومت کیلئے پہلی ترجیح ہوتی ہے۔صوبائی حکومت اس مقصد کیلئے تمام تر ممکنہ کاوشیں یقینی بنائے گی۔ صوبے میں امن و امان اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے عوام/پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4890/2024
کوئٹہ۔ 26 اگست۔ صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی نے موسیٰ خیل میں 23 افراد،مستونگ اور قلات میں 10افراد کی بے رحمانہ قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ اور نہتے شہریوں کو بلاوجہ قتل کرنا کسی بھی مذہب میں روا نہیں ، ان المناک واقعات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتا ہوں، جس میں موسی خیل میں 23 اور قلات میں 10 معصوم جانیں چلی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد اور ان کے سہولت کاروں کو ضرور سزا ملے گی۔حکومت بلوچستان دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کا مسلسل تعاقب کرے گی اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔ دہشت گردی کے خاتمے اور صوبے کے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کی مدد سے ملک میں بد امنی اور مایوسی پھیلانے کی کوشش کو ناکام بنائینگے، پاکستان میں رہنے والے سب ا?پس میں بھائی ہیں۔ بیرونی قوتیں پاکستان کے امن اور معشیت کو تباہ کرنے کے لئے ایک بار پھر سے سر گرم ہوگئی ہیں جس کا مقابلہ عوام اور سیکورٹی اداروں کو مل کر کرنا ہوگا، سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالٰی غمزدہ خاندانوں کو صبرو حوصلہ اور جاں بحق ہونے والوں کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔ آمین۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Handout
QUETTA: Balochistan’s Minister for Irrigation, Mir Sadiq Umrani, has expressed strong condemnation following the tragic incident in Musakhail district.Armed assailants halted buses and trucks along the inter-provincial highway, offloading passengers and opening fire. The brutal attack claimed at least 23 lives, with victims reportedly from Punjab.As investigations continue, Minister Umrani emphasizes the need for swift justice and improved security measures.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4891/2024
کوئٹہ 26 اگست ۔ کو صوبائی محتسب سیکریٹیریٹ بلوچستان میں ایک اجلاس ہوا جس کی صدارت سیکرٹری صوبائی محتسب محمد قسیم خان کاکڑ نے کی جس میں صوبائی محتسب کے مختلف انویسٹیگیشن و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی محتسب کو درپیش انتظامی مسائل اور عام عوام کو فوری انصاف کی فراہمی پر تفصیلی بات ہوی۔ انویسٹیگیشن افسران نے سکیٹری صاحب کو مختلف محکموں کے حوالے سے عوامی شکایات سے آگاہ کیا اور ساتھ سالانہ پروگرس رپورٹ دی جس میں مختلف کیسس کی نوعیت اور عمل درآمد کا بتایا گیا۔ سیکرٹری محمد قسیم خان کاکڑ نے محتسب افسران کی حوصلہ آفزائی کرتے ہوے کہا کہ عوام کی جو امیدیں صوبائی محتسب سے وابستہ ہے ان کو دیکھتے ہوے ہمیں اپنے معملات میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے انھوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کی رساہی صوبائی محتسب تک آسان ہو اور ہم تیزی کے ساتھ ان کو درپیش مسائل حل کر سکے آخر میں انھوں نے عوامی مسائل میں رکاوٹوں کے حوالے سے صوبائی محتسب کے افسران کو یقین دلایا کہ وہ دیگر صوبائی محکموں کے سیکریٹریز کو صوبائی محتسب کے ساتھ تعاون پر خصوصی بات کرینگے تاکہ عوام کو سستا انصاف مل سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4892/2024
کوئٹہ 26اگست ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما پارلیمانی سیکریٹری برائے توانائی میر اصغر رند نے موسی خیل میں 23 مسافروں کی بے رحمانہ قتل انتہائی افسوسناک ہے جتنی مذمت کی جائے کم ہے نہتے بے گناہ شہریوں مسافرو بلا وجہ قتل کرنا گاڑیوں سے اتار کر نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں نہ ہماری مذہب اجازت دیتی ہے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت امن امان کی صورت حال کو خراب کرنے کوشش کی جا رہی ہے بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کیا جا رہا ہے ایسے کرداروں اور سہولتکاروں کو قانون کے کہٹرے لانا سزا دینا وقت کی ضرورت ہے واقعہ میں شہید افراد کی مغفرت اور درجات کیلئے دعاگو ہیں
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4893/2024
کوئٹہ26 اگست ۔ رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر عبیداللہ گورگیج نے موسی خیل کے قریب پیش آنے والے دہشت گردی کے بدترین واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حاجی میر عبیداللہ گورگیج نے 23 افراد کے جاں بحق ہونے کے وا قعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر عبیداللہ گورگیج نے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا
اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موسی خیل کے قریب دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا۔ حاجی میر عبیداللہ گورگیج نے کہا کہ بلوچستان حکومت دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کا پیچھا کریگی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4894/2024
کوئٹہ 26اگست ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ فشریز بلوچستان معتبر حاجی برکت رند نے اپنے ایک جاری کردہ مذمتی بیان میں موسی خیل میں مسافروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ و نہتے مسافروں کا قتل انسانیت کا قتل ہے، معصوم مسافروں کے قاتل دہشتگرد رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے قلات میں لیویز فورس و پولیس کے جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیویز و پولیس کے جوانوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے، انکی قربانیاں لازوال ہیں۔انہوں نے مزید کہا پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں متحد و پرعزم ہے، ہمارے بہادر سیکورٹی فورسسز نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ملک دشمن عناصر مخصوص ایجنڈے کے تحت بلوچستان میں بدامنی پھیلانےکی کوشش کررہے ہیں، ہمارے بہادر سیکورٹی فورسز امن و امان قائم کرنے کے لیے لازوال قربانیاں دے رہیں، دہشتگرد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔آخر میں انہوں نے معصوم مسافروں و لیویز و پولیس کی جوانوں کی اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4895/2024
کوئٹہ 26اگست ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر اقلیتی رہنما پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی نے موسی خیل میں 23 مسافروں اور لیویز کے الکاروں کی بے رحمانہ قتل انتہائی افسوسناک ہے جس کی جتنی جتنی مذمت کی جائے کم ہے نہتے بے گناہ شہریوں مسافرو بلا وجہ قتل کرنا گاڑیوں سے اتار کر نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں کوئی بھی مذہب بے قصور انسانوں کے قتل کی اجازت دیتی نیں دیتا یہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت امن امان کی صورت حال کو خراب کرنے کوشش کی جا رہی ہے بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کیا جا رہا ہے ایسے کرداروں اور سہولتکاروں کو قانون کے کہٹرے لانا سزا دینا وقت کی ضرورت ہے واقعہ میں شہید افراد کی مغفرت اور درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
بی اے پی کے مرکزی نائب صدر میرضیاءاللہ لانگو نے موسی خیل، قلات ،مستونگ اور بولان میں دہشت گردی کے واقعات شدید الفاظ میں مذمت کی ہ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد وں نے معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا۔ میرضیاءاللہ لانگو نے دلخراش واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے دہشت گردوں کاکسی بھی مذہب یا قوم سے تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان میں بدامنی پھیلاکر ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے،بی اے پی نائب صدر میرضیاءلانگو نے سفاک دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کا نشانہ بناکر بربریت کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ی کی جنگ میں سیکورٹی فورسز اور عوام نے بڑی قربانیاں دی سیکورٹی فورسز
کی مدد سے دہشت گردوں کو انکے بلوں سے نکال کر کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ دہشت گردی کی جنگ میں عوام اپنے سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دہشت گرداور انکے سہولت کا ر عبت کے انجام سے نہیں بچ سکتے ۔ دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
سابق ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے گزشتہ رات کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی جانب سے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی کاروائیوں میں شہید ھونے والے شہریوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اگر یہ سمجھتا ھے کہ بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے غیر متزلزل عزم کو شکست دے سکتا ھے تو یہ بھول ہے بابر یوسفزئی نے کہا کہ دہشتگردوں کے تمام ناپاک عزائم کو اتحاد و اتفاق سے خاک میں ملائیں گے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں معصوم اور بے گناہ مسافروں کا قتل عام اسلامی و صوبائی روایات کے خلاف ہے سابق ترجمان وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ فارن فنڈنگ پر پلنے والے دہشتگرد اپنے آقاو¿ں کو خوش کرنے کے لئیے بے گناہ افراد کا قتل عام کررھے ھیں پوری قوم سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائے گی ۔صوبائی حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے قلع قمع کے لئیے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میںدہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے جاری کردہ ایک بیان میں سینیٹر منظور کاکڑ نے موسی خیل،بولان،قلات میں معصوم اور بے گناہ لوگوں کی قتل پردکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا دلخراش واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔شہداءکے غم میں برابرکے شریک ہیںموسی خیل اور بولان میں نہتے اور معصوم بے گناہ کو دہشت گردوں نے بربریت سے شہید کیاگیا،دہشت گردوں کو بلوچستان کی ترقی خوخشحالی ہضم نہیں ہورہی، دہشت گردی کی جنگ میں سیکورٹی فورسزاورعوام نے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا منظور کاکڑ نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں عوام اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، سینیٹرمنظورکاکڑنے کہا کہ شرپسند عناصر کے اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
کوئٹہ۔سابق وزیراعلی عبدلقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ موسی خیل،قلات اوردیگر علاقوں میں دہشت گردی واقعات میں بے گناہ اور نہتے لوگوں کو قتل کرنا بزدلانہ فعل ہے۔دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔سیکورٹی فورسز اور عوام ملکر دہشت گردی کے ناسور کو ختم کریں گی۔سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ہماری فورسز عوام کے ساتھ مل کر جلد صوبے کو امن کا گہوارہ بنائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4895/2024
قلات۔ 26 اگست۔گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لیویز اور پولیس اہلکاروں کا نماز جنازہ RTC گراو¿نڈ قلات میں ادا کر دیا گیا۔ شہداء کے نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر قلات فلائٹ لیفٹینینٹ ریٹائرڈ بلال شبیر ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کمانڈنٹ قلات سکاّوٹس بمقام خضدار کرنل حافظ کاشف ونگ کمانڈر ایف سی کرنل عمر فاروق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر دوست محمد لانگو ڈائریکٹر آپریشن بلوچستان لیویز فورس ڈاکٹر میر وائس اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی پرنسپل RTC قلات سکندر خان خجک کیو آر ایف میجر غلام مرتضی عمرانی DSP منظور احمد، DSP عبد الرحیم، DSP زوبیر احمد، SHO قلات لیویز منیر احمد مینگل لائن آفیسر لیویز نعمت اللہ میروانی ASHO نزیر احمد، SHO حبیب الرحمان بابئی، IP عزیر احمد محمد حسنی، SI جمیل احمد شاہوانی، ASI حاجی نسیم شاہوانی، IP کریم بخش، ASI محمد بخش لیویز اور پولیس کے اعلی عہدیداران سمیت سیاسی قبائلی رہنماوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لیویز اور پولیس کے دستوں نے شہداء کی سلامی لی شہداء کے درجات کی بلندی کے لیئے اجتماعی دعاکی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4896/2024
جھل مگسی26اگست .۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے مرکزی امام بارگاہ نقویہ گنداواہ سے برآمد کردہ چہلم بیاد نواسہ رسول? جگر گوشہ بتول? حضرت امام حسین (رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہہ) کے جلوس کے روٹس پر سیکورٹی صورتحال ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا.ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چہلم بیاد نواسہ رسول? جگر گوشہ بتول? حضرت امام حسین (رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ) کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ نقویہ گنداواہ اور امام بارگاہ حسن علی شاہ جھل مگسی سے برآمد ہوچکاہے جوکہ اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل مقصود پر اختتام پذیر ہوگا جلوسوں کی سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں داخلی و خارجی راستوں پر لیویز فورس اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اسپیشل برانچ کے اہلکاران روٹس کی سرچنگ وسوئیپنگ کرنے بعد جلوسوں کی موومنٹ کی جارہی ہے گنداواہ جلوس کی نگرانی ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی کررہے ہیں جبکہ جھل مگسی جلوس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی فہد شاہ راشدی کررہے ہیں ایمبولینسز کو ہائی الرٹ کرکے پیرامیڈیکل اسٹاف عزاداروں کو طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔

بی اے پی کے مرکزی نائب صدر میرضیاءاللہ لانگو نے موسی خیل، قلات ،مستونگ اور بولان میں دہشت گردی کے واقعات شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد وں نے معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا۔ میرضیاءاللہ لانگو نے دلخراش واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے دہشت گردوں کاکسی بھی مذہب یا قوم سے تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان میں بدامنی پھیلاکر ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے،بی اے پی نائب صدر میرضیاءلانگو نے سفاک دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کا نشانہ بناکر بربریت کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ی کی جنگ میں سیکورٹی فورسز اور عوام نے بڑی قربانیاں دی سیکورٹی فورسز
کی مدد سے دہشت گردوں کو انکے بلوں سے نکال کر کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ دہشت گردی کی جنگ میں عوام اپنے سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دہشت گرداور انکے سہولت کا ر عبت کے انجام سے نہیں بچ سکتے ۔ دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
سابق ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے گزشتہ رات کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی جانب سے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی کاروائیوں میں شہید ھونے والے شہریوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اگر یہ سمجھتا ھے کہ بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے غیر متزلزل عزم کو شکست دے سکتا ھے تو یہ بھول ہے بابر یوسفزئی نے کہا کہ دہشتگردوں کے تمام ناپاک عزائم کو اتحاد و اتفاق سے خاک میں ملائیں گے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں معصوم اور بے گناہ مسافروں کا قتل عام اسلامی و صوبائی روایات کے خلاف ہے سابق ترجمان وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ فارن فنڈنگ پر پلنے والے دہشتگرد اپنے آقاو¿ں کو خوش کرنے کے لئیے بے گناہ افراد کا قتل عام کررھے ھیں پوری قوم سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائے گی ۔صوبائی حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے قلع قمع کے لئیے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میںدہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے جاری کردہ ایک بیان میں سینیٹر منظور کاکڑ نے موسی خیل،بولان،قلات میں معصوم اور بے گناہ لوگوں کی قتل پردکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا دلخراش واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔شہداءکے غم میں برابرکے شریک ہیںموسی خیل اور بولان میں نہتے اور معصوم بے گناہ کو دہشت گردوں نے بربریت سے شہید کیاگیا،دہشت گردوں کو بلوچستان کی ترقی خوخشحالی ہضم نہیں ہورہی، دہشت گردی کی جنگ میں سیکورٹی فورسزاورعوام نے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا منظور کاکڑ نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں عوام اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، سینیٹرمنظورکاکڑنے کہا کہ شرپسند عناصر کے اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
کوئٹہ۔سابق وزیراعلی عبدلقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ موسی خیل،قلات اوردیگر علاقوں میں دہشت گردی واقعات میں بے گناہ اور نہتے لوگوں کو قتل کرنا بزدلانہ فعل ہے۔دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔سیکورٹی فورسز اور عوام ملکر دہشت گردی کے ناسور کو ختم کریں گی۔سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ہماری فورسز عوام کے ساتھ مل کر جلد صوبے کو امن کا گہوارہ بنائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4895/2024
قلات۔ 26 اگست۔گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لیویز اور پولیس اہلکاروں کا نماز جنازہ RTC گراو¿نڈ قلات میں ادا کر دیا گیا۔ شہداء کے نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر قلات فلائٹ لیفٹینینٹ ریٹائرڈ بلال شبیر ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کمانڈنٹ قلات سکاّوٹس بمقام خضدار کرنل حافظ کاشف ونگ کمانڈر ایف سی کرنل عمر فاروق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر دوست محمد لانگو ڈائریکٹر آپریشن بلوچستان لیویز فورس ڈاکٹر میر وائس اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی پرنسپل RTC قلات سکندر خان خجک کیو آر ایف میجر غلام مرتضی عمرانی DSP منظور احمد، DSP عبد الرحیم، DSP زوبیر احمد، SHO قلات لیویز منیر احمد مینگل لائن آفیسر لیویز نعمت اللہ میروانی ASHO نزیر احمد، SHO حبیب الرحمان بابئی، IP عزیر احمد محمد حسنی، SI جمیل احمد شاہوانی، ASI حاجی نسیم شاہوانی، IP کریم بخش، ASI محمد بخش لیویز اور پولیس کے اعلی عہدیداران سمیت سیاسی قبائلی رہنماوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لیویز اور پولیس کے دستوں نے شہداء کی سلامی لی شہداء کے درجات کی بلندی کے لیئے اجتماعی دعاکی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4896/2024
جھل مگسی26اگست .۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے مرکزی امام بارگاہ نقویہ گنداواہ سے برآمد کردہ چہلم بیاد نواسہ رسول? جگر گوشہ بتول? حضرت امام حسین (رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہہ) کے جلوس کے روٹس پر سیکورٹی صورتحال ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا.ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چہلم بیاد نواسہ رسول? جگر گوشہ بتول? حضرت امام حسین (رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ) کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ نقویہ گنداواہ اور امام بارگاہ حسن علی شاہ جھل مگسی سے برآمد ہوچکاہے جوکہ اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل مقصود پر اختتام پذیر ہوگا جلوسوں کی سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں داخلی و خارجی راستوں پر لیویز فورس اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اسپیشل برانچ کے اہلکاران روٹس کی سرچنگ وسوئیپنگ کرنے بعد جلوسوں کی موومنٹ کی جارہی ہے گنداواہ جلوس کی نگرانی ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی کررہے ہیں جبکہ جھل مگسی جلوس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی فہد شاہ راشدی کررہے ہیں ایمبولینسز کو ہائی الرٹ کرکے پیرامیڈیکل اسٹاف عزاداروں کو طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔

Pictorial News

7-9-2024 (F-2)

News

7-9-2024

Pictorial News

7-9-2024(F-1)

News

5-9-2024