December 4, 2024
File 1 News

DGPR NEWS ENENING SHIFT 26.07.2024

خبرنامہ نمبر

خبر نا مہ نمبر5010/2024
استامحمد20جولاءی2024:ڈپٹی کمشنر استامحمد جلیل احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق ،ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر شاہجہاں مینگل ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈاکٹر عبدالجبار سومرو و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ہسپتالوں و بنیادی مراکز صحت میں لوگوں کو دی جانے والی طبی سہولیات ،ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کی اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی، ادویات کی دستیابی اور درپیش مسائل و دیگر کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد جلیل احمد نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور مون سون بارشوں سے قبل ہی پیشگی اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ اس سے قبل گزرے ھوئے سیلابوں کے دوران جو مشکلات درپیش تھی ان سے آپ بخوبی آگاہ ہیں اور اس کڑے چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے جس گمبھیر صورتحال سے نمٹنا پڑا وہ ناقابل یقین ہے اس لئے اب بھی وقت کا تقاضا ہے کہ ہمیں اپنی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی میں اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے سب سے پہلے ضروری ادویات کی دستیابی اور تمام ڈاکٹرز ودیگر اسٹاف کی اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنائیں تاکہ محکمہ صحت سے منسلک ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کو پابند کیا جائے اور غیر حاضر رہنے سے اجتناب کیا جائے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کو ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر شاہجہاں مینگل نے کارگردگی رپورٹ پیش کی۔

5009/2024
کوئٹہ 28 جولائی2024: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پولیٹکل فلاسفی ، شراکتی جمہوریت اور پولیٹکل ڈسکورس ایک دوسرے سے جڑے ہوئے وہ تصورات ہیں جو معاشرے میں جمہوری رویوں، سیاسی اداروں اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے طریقوں کو تشکیل دیتے ہیں۔ تقریباً پچھلے چار دہائیوں سے مسلسل پریکٹیکل پولیٹکس کرنے کی صورت میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ سیاست اور ریاست میں کوئی حتمی فیصلہ کرنے کی بجائے آپ ملکی سطح پر مسلسل باہمی مشاورت اور گرینڈ ڈائیلاگ کے رحجان کو جاری و ساری رکھیں کیونکہ مختلف سیاسی قائدین و ماہرین کے متنوع نقطہ ہائے نظر اور خاص طور پر خاموش اکثریت کی آوازوں کو سننے سے عوامی اعتماد پیدا کرنے میں اضافہ ہو جاتا ہے اور یہی ملکی امور و معاملات چلانے میں زیادہ منصفانہ نتائج کو فروغ دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بدقسمتی سے تیسری دنیا کی سیاست میں ماضی کی روایات اور گہرے عقیدے بھی شامل ہوتے ہیں جو انسانوں کی تقسیم اور پولرائزیشن کا باعث بنتے ہیں۔ یہ انسانوں کے درمیان مشترکہ بنیاد تلاش کرنا اور وسیع پیمانے پر احساس قبولیت حاصل کرنا مشکل بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست میں اپنے سیاسی اکابرین سے لوگوں کو تقسیم کرنے کی بجائے انھیں متحد کرنے کا سبق سیکھا ہے. اسطرح معاشرہ میں ٹکراو¿ کا ماحول پیدا کرنے کی بجائے مختلف اقوام اور مذہبی فرقوں کو آپس میں شیر و شکر بنانے کو ہمیشہ آولیت دی. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا کہ موجودہ مشکل ملکی معاشی صورتحال اور خطے میں رونما ہونے والی سیاسی اور معاشی تبدیلیوں کے پیش نظر ہم مزید نفرتوں، حق تلیفوں اور تنازعات کا متحمل نہیں ہو سکتے لہٰذا اس ضمن میں باہمی افہام و تفہیم اور شراکتی طریقہ کار ہمیں زیادہ جامع، مساوی اور منصفانہ سیاسی عمل کی طرف لے جا سکتے ہیں اور اسی میں احساس قبولیت، اختلاف رائے کا احترام اور سب سے بڑھ کر مشترکہ بنیاد تلاش کرنے کا راز پنہاں ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5010/2024
سبی 26 جولائی2024:ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کہا ہے کہ صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے محکمہ پی ایچ ای کے تمام نالہ جات کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے نالوں کی صفائی سے شہریوں کو صاف پانی میسر ہوگا محکمہ PHED شہریوں کی شکایت کو دور کرنے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے محکمہ کے اقدامات قابل تعریف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کے مرکزی نالوں اور تالاب کے دورے کے دوران کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی، ایکسین پی ایچ ای میر شہک بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے ایکسین پی ایچ ای نے ڈپٹی کمشنر کو برہفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نالوں کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے انہوں نے بتایا کہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے اس وقت پانی صاف نہیں ہے بارشوں کے بعد عوام کو ان کی دہلیز تک صاف پانی میسر ہوگا اور انہیں دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے محکمہ ایریگیشن کے دریائے ناڑی کے مقام پر واٹر ڈسٹریبیوشن سسٹم کا بھی معائنہ کیا ایکسین ایریگیشن خادم چانڈیو نے تقسیم آب کے متعلق ڈپٹی کمشنر سبی کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5011/2024
استامحمد26جولائی 2024:ڈپٹی کمشنر استامحمد جلیل احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق ،ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر شاہجہاں مینگل ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈاکٹر عبدالجبار سومرو و دیگر متعلقہ آفسیران نے شرکت کی اجلاس میں ہسپتالوں و بنیادی مراکز صحت میں لوگوں کو دی جانے والی طبی سہولیات ،ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کی اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی، ادویات کی دستیابی اور درپیش مسائل و دیگر کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد جلیل احمد نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور مون سون بارشوں سے قبل ہی پیشگی اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ اس سے قبل گزرے ھوئے سیلابوں کے دوران جو مشکلات درپیش تھی ان سے آپ بخوبی آگاہ ہیں اور اس کڑے چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے جس گمبھیر صورتحال سے نمٹنا پڑا وہ ناقابل یقین ہے اس لئے اب بھی وقت کا تقاضا ہے کہ ہمیں اپنی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی میں اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے سب سے پہلے ضروری ادویات کی دستیابی اور تمام ڈاکٹرز ودیگر اسٹاف کی اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنائیں تاکہ محکمہ صحت سے منسلک ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کو پابند کیا جائے اور غیر حاضر رہنے سے اجتناب کیا جائے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کو ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر شاہجہاں مینگل نے کارگردگی رپورٹ پیش کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5012/2024
کوئٹہ26جولائی 2024:کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی اے) کے ترجمان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کیو ڈی اے نے پرائیویٹ سیکٹر میں شراکت داری کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس کا فیصلہ ڈائریکٹر جنرل کیو ڈی اے عسکر خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ ڈائریکٹر ٹاو¿ن پلاننگ کوئٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ” زین کا سی ” کے مطابق بلوچستان صوبائی کابینہ کے اجلاس منعقدہ 27 دسمبر 2022ء کے فیصلے کے مطابق جس میں کوئٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو پرائیویٹ پارٹیوں کے ساتھ شراکت داری کی اجازت دی گئی تھی۔ جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کیو، ڈی، اے، نے خواہش مند اراضی مالکان سے درخواست طلب کی ہیں۔ واضح رہے۔ کہ کیو ڈی اے کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی عوامی مفاد کے کام اور منصوبے کرنا چاہتی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اس ضمن میں زمینوں کے مالکان کیو،ڈی،اے ڈی اے کے ساتھ شرکت داری کے لیے ڈائریکٹر ٹاو¿ن پلاننگ افس میں درخواستیں جمع کرائیں۔ جن پر قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلے کر کے زمین مالکان کو مدعو کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5013/2024
ژوب26جولائی 2024: کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرکیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا ہے، کہ پولیووائرس کے مکمل خاتمے کیلئے مو¿ثر انسداد پولیو مہم اورروٹین ایمونائزیشن کو مزید بہتر کرنا ہوگا۔ تین سے چارمو¿ثرانسداد پولیومہم سے ہی پولیووائرس کا مکمل خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ پچھلے سال کے مقابلے میں امسال صورتحال زیادہ بہترنہیں۔ پولیوکیسز کے ساتھ ساتھ انوائرنمینٹل سیمپلز پچھلے کی نسبت پانچ گنا زیادہ پاذیٹیو آئے ہیں۔ لیکن پولیووائرس کے مکمل خاتمے کیلئے ہم پوری طرح کمربستہ اور پرعزم ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے دورہ بلوچستان کے موقع پرکمشنر ژوب ڈویژن کے دفتر میں انسداد پولیو کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی کوآرڈینیٹرای او سی بلوچستان انعام الحق قریشی، ڈپٹی کمشنرژوب محبوب احمد اچکزئی، ٹیکنیکل فوکل پرسن بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاو¿نڈیشن ڈاکٹر نجیب اللہ مروت، ایریا کوآرڈینیٹرعالمی ادارہ صحت لورالائی ڈاکٹرایازچانڈیو، ایریا کوآرڈینیٹرعالمی ادارہ صحت ڑوب ڈاکٹرابراہیم کاکڑ، ڈی ایچ او ڈاکٹرمظفرشاہ، ایمونائزیشن آفیسر ڈبلیوایچ او ڈاکٹرنئیرلونی، کمیونیکیشن آفیسر د حریفال، این اسٹاف آفیسرژوب ڈاکٹرامین، این اسٹاف آفیسر کوئٹہ ڈاکٹرجان عنایت اللہ اورصحافی رفیع اللہ مندوخیل بھی موجود تھے۔ نیشنل ای او سی کوآرڈینیٹر کو گزشتہ ہفتے سہراب گوٹھ ژوب میں ہونے والے پولیو کیس اورانسداد پولیو کے حوالے بریفنگ دی گئی۔ کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا کہ ہماری زیادہ توجہ انسداد پولیو مہم کی کوالٹی کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ تھوڑی سی غفلت پولیوکیس کا سبب بنتی ہے۔ جہاں حفاظتی ٹیکہ جات (روٹین ایمونائزیشن) بہتر ہوگا وہاں پولیووائرس کا نمودار ہونا ممکن نہیں۔ اس سال مزید تین انسداد پولیومہم چلائے جائیں گے، جو ستمبر، نومبر اوردسمبر میں ہوں گے۔ ہمسایہ ملک افغانستان میں انسداد پولیو کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات قابل تقلید ہیں۔ ہماری کوشش ہے اور ہم افغان حکام سے بھی رابطے میں ہیں، کہ آنے والے کیمپئن سینکرونائزڈ یعنی بیک وقت کریں۔ بلوچستان کے حوالے سے سینٹرکیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا کہ یہ پاکستان کا ہرلحاظ سے اہم صوبہ ہے۔ لیکن یہاں مسائل بھی دیگر صوبوں کے مقابلے زیادہ ہیں۔ فرنٹ لائن ورکرز کلچرل بیریئراور نامساعد حالت کا سامنا کررہے ہیں، یہاں کی آبادی تقسیم ہے۔ لیکن ہم تمام وسائل کو بروئے کار لاکر یہاں سے پولیوکے خاتمے کو یقینی بنائیں گے۔ وہی بچے پولیوکا شکار ہوتے ہیں، جو ہماری لاپروائی کی وجہ سے ویکسین سے محروم رہ جاتے ہیں۔ والدین کی عدم توجہی اور غلط فہمی بھی بچے کی اپائج ہونے کی ذمہ دار ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو عمربھر کی معذوری اور کندھوں کا بوجھ بننے سے بچانے کیلئے ضرور انسداد پولیو کے قطرے پلوائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5014/2024
استامحمد26جولائی 2024:ضلع استامحمد میں عوام کے لیے آبنوشی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق نے میئر استامحمد مظفر خان جمالی ایگزیکٹو انجینیئر پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ احسن بشیر اور ایس ڈی او ایریگیشن کے ہمراہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فیز ون کے تالابوں کا جائزہ لیا انہوں نے اپنی نگرانی میں پی ایچ ای کے تالابوں میں پمپنگ مشینوں کے ذریعے پانی کو اسٹور کروانے کا عمل شروع کر دیا انہوں نے کہا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ انشائ اللہ اگلے دو روز میں پی ایچ ای کے تالاب کو پانی سے بھر دیا جائے گا تاکہ عوام کو آبنوشی کی فراہمی میں جو مشکلات درپیش آرہی ہیں ان کا فوری طور پر تدارک کیا جا سکے سخت گرمیوں کی لہر کی وجہ سے آبنوشی کی طلب میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران اور دیگر عملے کو بھی سختی سے پابند کیا گیا ہے وہ شہر میں منصفانہ طریقے سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے ہمارا مقصد لوگوں کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جس کے لیے ہم دن رات سرگرداں ہیں انہوں نے کہا کہ استا محمد پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تالابوں میں پانی کو مجمع کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی دہلیز تک فراہمی کا سلسلہ بھی جاری کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر5015/2024
چمن 26 جولائی 2024:ڈی سی چمن کیپٹن ر راجہ اطہر عباس کی سربراہی میں جے آئی ٹی اور ڈی آئی سی سی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی پی او چمن شاہد جمیل کاکڑ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم اور ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کے آفیسرز اور نمائندے اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شریک ہوئے اجلاس میں ڈی سی چمن راجہ اطہر عباس کو جے آئی ٹی اور ڈی آئی سی سی کے آفیسرز نے مسنگ پرسنز بارڈر سے متعلق مختلف ایشوز پاسپورٹ، نادرا چمن اور ون ڈاکومنٹ ریجیم کے حوالےسے تفصیلی بریفننگ دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہاکہ پانچ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے سرکاری مشینری اور وسائل استعمال کیے جائیں گے اور انکی بازیابی کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم اپنی بھرپور کوشش کریگی انہوں نے کہا کہ نادرا آفس چمن میں مرد اور خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ سیکشن بنائے گئے ہیں اور نادرا آفس چمن میں سٹاف کی تعداد بھی بڑھا دیا گیا ہے تاہم اگر ضروری ہوا تو نادرا آفس چمن میں مزید بہتری کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ نادرا اور پاسپورٹ آفس چمن کے حوالےسے ڈی سی چمن اور نادرا اور پاسپورٹ آفس چمن کے کئی اجلاس ہوئے ہیں جس میں نادرا اور پاسپورٹ کی شرائط وضوابط پورا کرنے والوں کیلئے آسانیاں اور نرمی پیدا کرنے کی ہدایات اور احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں اس ضمن میں نادرا آفس چمن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالےسے تفصیلی معلومات حاصل کی گئیں اور عوامی تجاویز اور مشورے تفصیل سے سنی گئی انہوں نے کہا کہ تاہم شناختی کارڈز اور پاسپورٹس بنانے والوں کیلئے شرائط وضوابط نرم کرنے اور آسانی پیدا کرنے اور سٹاف کی کارکردگی کو بہتر کرنے اور نادرا اور پاسپورٹ آفس میں عوام الناس کے ساتھ تعاون اور ہر قسم کی مدد اور انھیں تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اور ون ڈاکومنٹ ریجیم بارڈر پر مکمل طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی عوامی مسائل اور مشکلات جمہوری آئنی اور قانونی تقاضوں کے مطابق حل کیے جائیں گے۔

خبر نامہ نمبر5016/2024
صحبت پور26جولائی:۔ضلع صحبت پور میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کو زمینداروں کی جانب سے زرعی پانی کی غیر, منصفانہ تقسیم کے حوالے سے شکایت کی گئیں جس پر وزیر اعلی بلوچستان سرفراز خان بگٹی نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان کو احکامات دیے کہ پٹ فیڈرکینال و انکی تقسیم کار کے سسٹم کا باریک بینی سے جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں جس پر کمشنر نصیرآباد نے وزیراعلی بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں پٹ فیڈر کنال اور اس کی زیلی شاخوں جن میں بیدار ڈسٹریبیوشن،قیدی شاخ ڈسٹریبیوشن،بالان ڈسٹریبیوشن، اور باری ڈسٹریبیوشن شامل ہے دورہ کرکے پانی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور زرعی پانی کے تقسیم کار کا معائنہ کیا سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن عبدالحمید مینگل نے انہیں ڈسٹریبیوشن کے عمل کے حوالے سے تفصیل سے آگاہی فراہم کی کمشنر معین الرحمن خان نے کہا کہ کاشتکاروں کو زرعی پانی کی منصفانہ طریقہ کار سے تقسیم کرنا افسران اور عملے کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے کوشش کی جائے کہ بلا امتیاز تمام چھوٹے اور بڑے کاشتکاروں کو ان کے جائز حصے کے مطابق پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے پانی کی چوری کو ہر صورت روکا جائے تاکہ حقدار زمینداروں و کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کمشنر نے کہاکہ نصیر آباد ڈویژن کے کینال سسٹم میں بہتری لانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ کاشتکاروں کی شکایت میں واضح طور پر کمی لائی جائے انہوں نے سپرنٹنڈنگ انجینیئر کو ہدایات دیں کہ وہ پٹ فیڈر کنال اور اس کی زیلی شاخوں میں پانی کے تقسیم کار کا خود بھی گاہے بگاہ جائزہ لیتے رہیں اور جہاں پر کمی کوتاہی پائی جائے تو عملے کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ہم نہیں چاہتے کہ کاشتکاروں کی حق تلفی ہو تمام صورتحال کی تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے بہت جلد وزیراعلی بلوچستان کو بھجوائی جائے گی۔
خبر نامہ نمبر5017/2024
استامحمد26جولائی:۔ضلع استامحمد میں عوام کے لیے آبنوشی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق نے میئر استامحمد مظفر خان جمالی ایگزیکٹو انجینیئر پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ احسن بشیر اور ایس ڈی او ایریگیشن کے ہمراہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فیز ون کے تالابوں کا جائزہ لیا انہوں نے اپنی نگرانی میں پی ایچ ای کے تالابوں میں پمپنگ مشینوں کے ذریعے پانی کو اسٹور کروانے کا عمل شروع کر دیا انہوں نے کہا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ انشائاللہ اگلے دو روز میں پی ایچ ای کے تالاب کو پانی سے بھر دیا جائے گا تاکہ عوام کو آبنوشی کی فراہمی میں جو مشکلات درپیش آرہی ہیں ان کا فوری طور پر تدارک کیا جا سکے سخت گرمیوں کی لہر کی وجہ سے آبنوشی کی طلب میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران اور دیگر عملے کو بھی سختی سے پابند کیا گیا ہے وہ شہر میں منصفانہ طریقے سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے ہمارا مقصد لوگوں کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جس کے لیے ہم دن رات سرگرداں ہیں انہوں نے کہا کہ استا محمد پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تالابوں میں پانی کو مجمع کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی دہلیز تک فراہمی کا سلسلہ بھی جاری کیا جائے
خبر نامہ نمبر5018/2024
استامحمد26جولائی:۔ڈپٹی کمشنر استامحمد جلیل احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق، میئر استامحمد مظفر خان جمالی، ایگزیکٹو انجینیئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ احسن بشیر و دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں استامحمد میں شہریوں کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ایگزیکٹو انجینیئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ احسن بشیر نے پانی کی ترسیل و تالابوں میں پانی کی صورتحال و دیگر مسائل کے متعلق تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد جلیل احمد نے کہا کہ اس وقت لوگ پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے دوچار ہیں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی محکمہ پی ایچ ای کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے صوبائی وزیر ہیلتھ سردار زادہ فیصل خان جمالی نے بھی نوٹس لیا ہے اور ان کی جانب سے سخت احکامات دیے گئے ہیں اس لئے دن رات محنت کر کے تالابوں کو بھر کر شہریوں کو پانی کی فراہمی شروع کردی جائے اس میں کوئی سستی یا کاہلی کا مظاہرہ ہرگز نہیں ہونا چاہیے اور بغیر کسی دیر کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کی پریشانیوں کا ازالہ کیا جا سکے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو تالابوں کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی.
خبر نامہ نمبر5019/2024
جھل مگسی26جولائی:۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ کی زیر صدارت ضلع جھل مگسی میں بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے حوالے سے دوسرا جائزہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت توسیع جھل مگسی غلام سرور مگسی، ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جھل مگسی شکیل احمد انصاری، لائن سپرینٹنڈنٹ کیسکو گنداواہ عمران علی راہوجہ ودیگر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے عہدیداران نے شرکت کیاجلاس میں ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے حوالے سے گفت و شنید و تبادلہ خیال کیا گیااجلاس میں ضلع جھل مگسی کے تمام سب ڈویژن کے سطح پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی کمیٹی میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کیسکو کے نمائندگان ریوینیو کے آفیسران اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے عہدیداران شامل ہیں یہ کمیٹی مشترکہ طور پر ضلع کے تمام ٹیوب ویلز کی تفصیلی وحتمی رپورٹ تین روز میں اکٹھا کرکے دفتر ہٰذہ میں پیش کرے گی.اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت زراعت کے شعبے کو مستحکم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروے کار لا رہی ہے تاکہ ملک پاکستان اور کسان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Tenders

DGPR ADVERTISEMINTS

Pictorial News

1-12-2024

News

1-12-2024