News

DGPR NEWS 23/06/2022

خبرنامہ نمبر 4050/2022
کوئٹہ 23جون :مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے صوبائی بجٹ برائے مالی سالی2022-23 کو ایک عوام دوست اور تاریخی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہے جس کا مجموعی حجم612 ارب روپے ہے جس میں تمام شعبوں پر بھر پور توجہ دی گئی ہے اور اس بجٹ پر عمل درآمد سے صوبے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا اور عوام کی زندگیوں میں ایک نمایاں تبدیلی رونما ہو گی۔ مشیر داخلہ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے مشکل مالی حالات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور اس بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 191.5 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے اور سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات بلاتاخیر عوام تک پہنچ سکیں اور اس مقصد کیلئے ترقیاتی بجٹ کا 92 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔ مالی سال 2022-23 کے صوبائی بجٹ کے حوالے سے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں مشیر داخلہ نے بجٹ کو صحیح معنوں میں ایک غریب پرور بجٹ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بجٹ میں عام آدمی کو خاطر خواہ ریلیف دیا گیا ہے۔ بجٹ میں 2852 سے زائد ملازمین کی مستقلی شامل ہے نئی آسامیاں پیدا کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں رواں سال مارچ سے دیئے گئے ڈی آر اے الاو نس سمیت مجموعی طور پر 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔مشیر داخلہ نے کہاکہ غریب اور متوسط طبقے پرمہنگائی کے اثرات کو کم کرنے اور اس طبقے کو ریلیف دینے کیلئے ہیلتھ کارڈ کیلے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ سماجی شعبہ شروع ہی دن سے بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست رہا ہے اور نئے بجٹ میں صحت و تعلیم سمیت دیگر سماجی شعبوں کے بجٹ میں تاریخی اضافہ کیا گیا ہے۔ ا نہوں نے کہاکہ صوبے کے امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو تحفظ دینے کیلئے پولیس کے بجٹ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے مشیر داخلہ کاکہنا تھا کہ بلوچستان کے رواں مالی سال کم کئے گئے ٹیکسوں کی شرح کو مالی سال2022-23میں برقرار رکھا جانا قابل ستائش ہیں۔ مشیر داخلہ نے مشکل مالی صورتحال کے باوجود ایک بہترین بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو، وزیر خزانہ سردار عبدالرحمان کھتیران، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقلی، اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 4051/2022
کوئٹہ 23جون :مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ ،اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کی ہے اپنے تعزیتی بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ مرحومہ کی وفات ان کے خاندان کے لئے نا تلافی نقصان ہے اور بلوچستان عوامی پارٹی اور بلوچستان کے عوام ان کے غم میں برابر کے شریک ہے انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلے دعا کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 4052/2022
کوئٹہ 23جون :مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے سینئر صوبائی وزیر سردار صالح بھوتانی،اور رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی ہمشیرہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو محکمہ داخلہ سے جاری بیان کے مطابق مشیر داخلہ نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ مشیر داخلہ کی جانب سے مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 4053/2022
لورالائی23جون۔ڈپٹی کمشنر عتیق الرحمان شاہوانی نے کہا ہے کہ شہر پر ٹریفک کا بوجھ کم کرنے کیلئے دو بڑے بائی پاس تعمیر کئے جائے رہے ہیں جو شمال اور جنوب سائڈ پر کوئٹہ ٹو ڈی جی خان روڈ تک ہونگے اور شہر میں دن کے وقت بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے چونگی چوک سے ڈی سی دفتر چوک تک روڈ کے درمیان دیوار لگآ کر دو رویہ کیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریفک پلان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ٹریفک پولیس کے محمد عثمان۔ایس آئی محمد ہاشم انجمن تاجران کے محمد عثمان جلالزئی۔اختر گل حمزہ زئی سمیت ٹرانسپورٹ یونین اور واٹر ٹینکرز یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ایس آئی محمد ہاشم نے اس موقع پر بتایا کہ ٹریفک پولیس کی کل نفری 27 ہے جو کہ صبح شام دو شفٹ پر ڈیوٹی کرتے ہیں شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ لگانا ہوتا ہے جس پر نفری ہوتی ہے اس وقت ہماری پاس موجود ہ نفری بہت کم ہے نفری کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے شرکاءسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی رش کی وجہ سے سول ہسپتال تک مریض کے پہنچانے اور دیگر کے لئے مشکلات ہیں اس لئے شہر کے پانچ نئے پارکنگ بنائے جائیں کوئی بھی دکاندار اپنے دکان کے باہر گا ڑی پارک نہیں کرے گا شہر کے اندر دن کے وقت ٹریکٹر ٹرک ٹنکر اور ہیوی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے کسی بھی غلط پارکنگ پر چالان ہوگی انہوں نےکہا کہ ٹریفک پولیس کو دو عدد لفٹر فراہم کئے جائیں گے تا کہ ضرورت کے وقت استعمال کیآ جاسکے اور ٹریفک پولیس کے سٹیزن ایکشن کمیٹی کے رضاکار بھی تعاون کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 4054/2022
کوئٹہ 23جون :وفاقی محتسب کی مداخلت کے بعد اسسٹنٹ پروفیسر بلوچستان یونیورسٹی کو ایم فل کی ڈگری عطا کروا دی گئی۔بلوچستان یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر فری نعیم نے وفاقی محتسب کے ریجنل آفس میں درخواست دائر کی تھی کہ 2013 میں ایم ایس کرنے کے باوجود ہائیر ایجوکیشن کمیشن ان کی ڈگری ویری فائی نہیں کر رہا تھا ۔ درخواست گزار پروفیسر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے دفتر کے کئی چکر لگائے اور کئی درخواستیں دائر کی تھیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔آخرکار خاتون پروفیسر وفاقی محتسب کے دفتر میں درخواست لے کر حاضر ہوئی اور دفتر کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا گیا اور آخر کار آج خاتون پروفیسر کو اس کا حق مل گیا۔ سرٹیفیکیٹ ملنے پر خاتون پروفیسر نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔اور فوری انصاف کو عوام کی جیت قرار دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 4055/2022
کوہیٹہ 23 جون:سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ صوبے میں مواصلات کی بہتری کے لیے موجودہ صوبائی حکومت شاہراہوں کا جال بچھائے گا جس کے لیے 57 ارب سے زائد کی اسکیمیں متعارف کی گئی ہیں اسکے علاوہ مالی سال 2022-23 میں وفاقی حکومت نے اہم شاہراہوں کے لیے 11 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے جوکہ موجودہ صوبائی حکومت کی اہم کامیابی ہے یہ بات سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے اپنے آفس میں آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر چیف انجینئرڈیزائن سجاد بلوچ اور ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار احمد کاکڑبھی موجود تھے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ذرائع مواصلات و تعمیرات کا اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ وسیع و عریض صوبہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی آبادی بھی پھیلی ہوئی ہے جس کا زمینی فاصلہ بہت زیادہ ہے اسی فاصلے کو کم کرنے میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کلیدی کردار ہے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو مو¿ثر انداز میں مکمل کرنے کے لیے ان کے معیار میں شفافیت اولین ترجیح ہے اس حوالے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بہتر جانچ پڑتال کے لیے مانیٹرنگ ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے محکمہ کی لیبارٹری کو مزید بہتر اور جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اس کے علاوہ آئی ٹی ونگ کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جسکا مقصد ترقیاتی منصوبوں کے معیار ان میں شفافیت اور اپنے وقت مقررہ پر مکمل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کی قیادت میں صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پر عزم ہے موجودہ بجٹ میں صوبائی حکومت نے روڈ اور بلڈنگ انفراسٹرکچرز کے لئے اربوں روپے کی اسکیمیں متعارف کی ہیں جس سے صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کی بہتری سے ہی صوبہ ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کا ڈویژن بھی یہی ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کی پسماندگی اور احساس محرومی دور کرنے کے لیے صوبے کے وسائل عوام کی فلاح وبہبود اور بنیادی ترقی پر استعمال کیے جائیں تاکہ صوبے کے طول وعرض میں خوشحالی آئے اہم شاہراہوں کی تعمیر سے تمام منسلک علاقوں کو اس کے ثمرات ملنا شروع ہوں گے جس سے دور افتادہ علاقوں کی پسماندگی دور ہونے میں کافی حد تک مدد ملے گی اور صوبے میں ترقی اور خوشحالی آنے کے ساتھ ساتھ غربت اور بےروزگاری کم کرنے میں مدد ملےگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 4056/2022
سبی 23 جون :ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی سربراہی میں ضلعی جائزہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں تمام محکموں کے سول و انتظامی آفیسران ،سیاسی رہنماوں نے شرکت کی جائزہ کمیٹی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے کہا کہ یہ اجلاس بلانے کا بنیادی مقصد علاقے کے عام شہریوں کی فلاح و بہبود ، سرکاری امور کی انجام دہی میں شفافیت اور خود احتسابی کو مزید بہتر بنانا ہے فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ڈویژنل رویو کمیٹی کے اجلاس میں جن مسائل پر بات چیت ہوئی تھی جو مسائل افسران اور سیاسی رہنماوں نے اجاگر کیے تھے ان پر اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ حل طلب مسائل پر فوری اقدامات کیے جائیں گے اور آپ سب کی جو بھی سفارشات ہوں گی وہ ڈویژنل روہو کمیٹی کے اجلاس میں رکھی جائیں گی انہوں نے کہا ضلع سبی محکمہ تعلیم میں اس وقت 26 سکول غیر فعال ہیں اور 20 سے زائد سکولوں کی چار دیواری یا چھت میسر نہیں انہوں نے کہا کہ ایسے تمام سکولوں پر فوری اقدامات کیے جائیں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف بھی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ انکے خلاف قانونی کاروائی کی جا سکے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں خصوصی طور پر مانیٹرنگ کی ضرورت ہے مانیٹرنگ کے لیے بھی خصوصی طور پر مختلف اداروں کے افسران جائزہ لیں گے انہوں نے کہا کہ اب عملی طور پر کام کرنا ہوں گے جو کام نہیں کریں گے انہیں فارغ کردیا جائیگا انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی ضرورت کے مطابق فراہم کیا جا رہا ہے انہوں نے ایکس ای این پی ایچ ای کو بھی ہدایت جاری کیں کہ وہ شہر میں واٹر سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے پی ایچ ای کے ایکس ای این نے بتایا کہ شہر میں پانی کی فراہمی پر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں پر پانی کی ترسیل میں سب سے گھمبیر مسلہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے محکمہ پی ایچ ای شمسی توانائی کے منصوبے بھی شروع کرے تاکہ عوام کو کسی دقت کا سامنا نا کرنا پڑے محکمہ صحت کے حوالے سے انہوں نے کہا یہاں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز کا کمی ہے 30 سے زائد ڈاکٹرز کی خالی نشستیں ہیں صرف 3 سے 4 ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈویڑنل کمیٹی کے اجلاس میں یہ تجویز بھی دی گئی تھی کہ جو بھی ڈاکٹرز ایم بی بی ایس پاس کر کے فارغ ہوں گے انہیں ایڈہاک کے طور پر لگا دیا جائے گا انہوں نے میونسپل کمیٹی کے حوالے سے کہا کہ انہیں بھی جتنی مشینری کی ضرورت ہے لسٹ بنا کر دی جائے نئی مشینری لینے کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں گے تاکہ شہر کی صفائی ، ستھرائی کے حوالے سے بھی کوئی خلل نہ پڑے مختلف سیاسی نمائندوں نے بھی مسائل کے حل کے لیے تجاویز دیں ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ یہاں کے لوگ پرامن اور ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیں سبی شہر کی خوبصورتی اور فلاح کے لیے بہت سنجیدہ ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 4057/2022
سبی 23 جون :سلام پولیو ہیروز ایوارڈ کی پروقار تقریب گزشتہ شب ڈپٹی کمشنر آفس سبی میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی تھے DHO ڈاکٹر منظور بلوچ ، ،ڈاکٹر رفیق ، شعیب خجک ،فہیم احمد اور پیرامیڈیکس نے شرکت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی وحید شریف عمرانی نے پولیو مہم کے دوران بہترین کارکردگی پیش کرنے پر پولیو ورکرز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ انہوں نے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی مہم ہو یا پولیو کے قطرے گھر گھر جا کر پلانا سب نے بہتر انداز میں کام کیا انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ان کٹھن گرمی کے دنوں میں بھی تمام متعلقہ اہلکاران نے جان کی پروا کے بغیر تن دہی سے کام کیا ہے ہم سلام پیش کرتے ہیں ان تمام افسران اور سٹاف کو کہ وہ پولیو کے خلاف دن رات لگن اور محنت سے فراض منصبی ادا کر رہے ہیں انہوں نے اس عظیم کا اعادہ کیا کہ وہ مزید جانفشانی اور دل جمعی سے کام کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 4058/2022
گوادر23جون:چیف سیکرٹری بلوچستان کے ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیو ایمرجنسی سنٹر گوادر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹین(ر) جمیل احمد کی سربراہی میں پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج بہت خوشی کا مقام ہے ہم اپنے فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہمارے ورکرز پولیو پروگرام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں جو مشکل موسمی حالات میں بھی قومی جذبے کے ساتھ پولیو جیسے موذی مرض سے بچاو¿ کیلئے گھر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے اور مستقبل کے مہماروں کو محفوظ بناتے ہیں۔ ضلع گوادر میں پولیو کے سے بچاو کی گزشتہ قومی مہم کی کامیابی سہرا ہماری ٹیم کی بہتر حکمت عملی وجہ سے ممکن ہوا اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری ٹیم اور فرنٹ لائن ورکرز ہر قومی مہم میں اسی جذبے کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ پروگرام میں پولیو سیرویلنس اور کمپین کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر انام بشیر نے شرکائ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ انسداد پولیو کی گزشتہ تینوں مہم کامیابی سے انعقاد کا سہرا فرنٹ لائن ورکرز کی شب و روز محنت کے باعث ممکن ہوا۔ ڈپٹی کمشنر گوادر جمیل احمد کی ویکسینیشن پروگرامز میں زاتی دلچسپی کی وجہ سے ضلع گوادر کے انڈیکیٹرز مثالی ہوئے ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ ان کے وژن کے مطابق ورکرز آئندہ بھی مکمل لگن کے ساتھ کام کریں گے۔ ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نے کہا کہ پوسٹ کمپین ریوویو کے رزلٹ انتہائی حوصلہ افزاءہیں۔ انورمینٹل سیمپل میں ایس ایل آنا خوش آئند ہے۔ ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹر عبدلواحد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ٹیم ورکر مثالی ہیں۔ اس گرم موسم میں فرنٹ لائن ورکرز کا تسلی بخش کام ہمارے مثالی کمنٹمنٹ کی عکاس پے۔ ہم اپنے محدود وسائل کے ساتھ اپنی بھرپور کوشش کرتے ہیں کہ لوگوں کی صیح خدمت کر سکیں۔ ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مرتضٰی بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی پی ایچ آءہر قومی مہم کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے حصہ لیتی ہے ہم ہر وقت اپنا حصہ ڈالنے کیلئے تیار ہیں۔ اجلاس کے آخر میں ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے ڈاکٹر عبدلواحد ڈی ایچ او گوادر، ڈکٹر انام بشیر امیونزیشین آفیسر ڈبلیو ایچ او، عیسی خان ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر ، مرتضٰی بلوچ ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نے پولیو ورکز میں تعریفی اسناد تقسیم کئے پولیو پروگرام کو سپورٹ کرنے پر ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے سابق ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹر محمد موسی، آئی او ڈاکٹر انام بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر عیسی خان ڈی ایس ایم مرتضٰی بلوچ کو بھی تعریفی اسناد دیئے گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 4059/2022
پسنی23جون:معروف ٹرانسپورٹر اور مکران کراچی ٹرک اونر ایسوسی ایشن ضلع گوادر کے صدر حاجی یعقوب عبدالرحمان کلانچی نے بلوچستان کے نئے مالی سال 2022_2023ء کے نئے مالی سال کے بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے بجٹ میں صحت، تعلیم، ذراعت، سمیت مختلف شعبوں کو ترجیح دینا بالخصوص سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا خوش آئند بات ہے کیونکہ گذشتہ دو سال کے بجٹ میں ملازمین اور متوسط طبقہ کو نظر انداز کیا گیا تھا جس سے ملازمین احتجاج پر مجبور ہوگئے تھے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور اسکی کابینہ کو کامیاب بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع گوادر جو اپنے قدرتی محل وقوع اور سی پیک کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہے یہاں کے عوام کو گوادر کی ترقی میں شامل کرنے کیلئے سب سے پہلے عوام کے بنیادی مسائل کا حل ضروری ہے، گوادر بالخصوص گوادر کے دیہی علاقوں کلانچ جو وسیع و عریض علاقے پر پھیلا ہوا ہے، کلانچ کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اشد ضروری ہے، امید امید ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں گوادر خصوصا دیہی علاقوں اور کلانچ کے مسائل کو ترجیح دی جائے گی، اس سلسلے میں علاقے کے مسائل کے حل کیلئے علاقائی متعبرین و معززین کی مشاورت اور تجاویز کارگر ثابت ہوگی، اگر انکے مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں کا پیزبلٹی رپورٹ بناکر پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے تو اس سے علاقے کے مسائل بہتر انداز میں حل ہوسکتے ہیں اور ان منصوبوں سے علاقے کے عوام براہ راست فائدہ اٹھا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ وزیراعلی میر عبدالقدوس گوادر کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی لے رہا ہے جبکہ علاقے کے منتخب نمائندہ میر حمل کلمتی ایک نوجوان باصلاحیت شخصیت کا مالک ہے پچھلے پندرہ سالوں سے اسمبلی میں ہونے کی وجہ سے وہ بہتر تجربہ رکھتے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ وہمعتبرین، معززین اور عوام کی مشاورت اور تجاویز سے ایسے منصوبوں کو ترجیح دے کر پی ایس ڈی پی میں شامل کرینگے جس سے علاقے کے مسائل بہتر انداز میں حل ہوسکیں اور عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے براہ راست مستفید ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 4060/2022
زیارت 23 جون:ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر کی زیر صدارت افسران کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں افسران نے ا پنے محکموں کی رپورٹ پیش کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کے افسران اپنے محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور اپنے سپورٹنگ اسٹاف کو بھی ڈیوٹی کا پابند کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلع زیارت میں تعلیم صحت اور دیگر شعبوں کو فعال کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے،تعلیم اور صحت کے ساتھ دیگر شعبوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں کی وہ خود مانیٹر گ کریں گے افسران اپنی زمہ داریاں لگن سے ادا کریں اور ان کے جو فرائض منصبی ہے ان کو ادا کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں افسران دفاتر کے ساتھ فیلڈ میں بھی جاکر عوام کے مسائل حل کریں اور عوام کی مشکلات کو کم کریں انہوں نے کہا وہ عوامی شکایات پر کاروائی کرنے گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 4061/2022
چمن 23جون :ڈپٹی کمشنر چمن ڈاکٹر محمد یاسر خان بازئی کی زیر صدارت لائزینگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عوام کی شکایات کو حل کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نادرا آفیسر جمعہ رحیم و متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام لائنز ڈویلپمنٹ محکموں کے آفیسرز عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کریں اور انہیں عوام کو سہولت دینے کے ساتھ ساتھ انہیں جتنا ممکن ہوسکے سہولیات فراہم کریں گے۔ اس موقع پر نادرا آفیسر جمعہ رحیم نے ڈپٹی کمشنر چمن کو عدم سہولیات اور رش اور دیگر مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی چمن کی کوششوں سے نادرا کے ہیڈ آفس کے منظوری سے عوام کی سہولت کیلئے دو کاو¿نٹر قائم کردیے ہیں۔ جس سے شناختی کارڈ بنانے والے افراد کو زیادہ انتظار کئے بغیر شناختی کارڈ کے حصول میں آسا نی ملے گی صرف یہی نہیں بلکہ ڈی سی چمن کی درخواست پر ڈی جی نادرا نے خواتین کے لئے بھی ایک کاو¿نٹر منظور کیا تھا ان کا باقاعدہ طور پر خواتین کیلئے کھول دیا گیا انہوں نے کہا کہ بہت جلد چمن کے دور افتادہ علاقوں کے فیمیل اور سینئر سیٹیزن کیلیے نادرا شناختی کارڈ بنانے والی وین بھیجی جائیگی جس سے لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوجائے گی اور ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرحدی شہر چمن میں شہریوں کو قومی شناختی آسانی سے فراہم کیا جائے۔ علاو¿ہ ازیں چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت 27 جون سے شروع ہونے والی قومی پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے ان لائن شرکت کی۔جس میں چیف سکریٹری نے شریک تمام ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد یاسر خان بازئی نے چیف سکریٹری کے احکامات پر فوری عملدرآمد کروانے کے لیے متعلقہ محکموں کےسربراہان کو ضروری ہدایات جاری کیے اور کہا کہ پولیو ایک موزی مرض ہے جس کا تدارک حکومت کی اولین ترجیح ہے پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلتِ اور کوتاہی نہیں برتی جائے اس ضمن میں متعین کر دہ ہداف کی حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ بچے ہمارا مستقبل ہے ان کو صحت مند زندگی کے مواقع فراہم کرنا ہماری بنیادی زمہ داری ہے۔ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پولیو ٹیم کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 4062/2022
کوئٹہ۔ 23 جون:بلوچستان میں خواتین کے  تحفظ اور انہیں قانونی معاونت کی فراہمی کے لئے گوادر،  تربت اور نصیر آباد میں نئے خواتین پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ بلوچستان پولیس وویمن سیفٹی ایپ کو موثر بنانے کے لئے اے آئی جی جینڈر ارسلہ سلیم کی سربراہی میں خصوصی ٹیم کو متحرک کر دیا گیا ہے پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور انسپیکٹر جنرل بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صنفی بنیادوں پر خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے  سمیت صوبے میں فرانزک لیب کے قیام کے لئے قانونی سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،  آئی جی پولیس بلوچستان نے بتایا کہ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں خواتین کا پہلا علیحدہ پولیس  اسٹیشن قائم کردیا گیا ہے جو فعال کردار ادا کررہا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں گوادر ، تربت اور نصیر آباد میں خواتین کے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم کئے جائیں گے ان خصوصی تھانوں سمیت صوبے کے تمام پولیس اسٹیشن پر علحیدہ سے فیمیل ڈیسک کے قیام کے لئے اعلی حکام کو سمری بھیجوائی گئی ہے جس میں خواتین پولیس افسران اور اہلکاران کی بھرتی کی اجازت طلب کی گئی ہے بھرتی کے عمل میں خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے شرائط میں نرمی برتی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ وویمن پارلیمنٹرین کاکس کی سفارشات پر وویمن سیفٹی ایپ کو موثر بنانے اور فرانزک لیب کے قیام کے لئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور و چئیرپرسن وویمن پارلیمنٹرین کاکس فورم  ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بلوچستان پولیس کی جانب سے وویمن پولیس اسٹیشن کے قیام سمیت خواتین کے تحفظ اور قانونی معاونت کی فراہمی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ڈبلیو پی سی قانون سازی سمیت تحفظ نسواں کے ضمن میں اٹھائے جانے والے اقدامات میں ہر ممکن تعاون کرے گی،
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 4063/2022
پشین 23جون :چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت 27 جون سے شروع ہونے والی قومی پولیو مہم کے حوالے سے چیف سکریٹری نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کیے جس کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی نے چیف سکریٹری کے احکامات پر فوری عملدرآمد کروانے کے لیے متعلقہ محکموں کےسربراہان کو ضروری ہدایات جاری کیے اور کہا کہ پولیو ایک موزی مرض ہے جس کا تدارک حکومت کی اولین ترجیح ہے پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلتِ اور کوتاہی نہیں برتی جائے اس ضمن میں متعین کر دہ ہداف کی حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ بچے ہمارا مستقبل ہے ان کو صحت مند زندگی کے مواقع فراہم کرنا ہماری بینادی زمہ داری ہے۔ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پولیو ٹیم کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 4064/2022
پشین 23 جون:مالی سال 2022-2023 کیلئے پیش کردہ صوبائی بجٹ میں پشین کے حلقہ PB-19 سے نامزد رکن صوبائی اسمبلی و اپوزیشن رہنما حاجی اصغر ترین نے اپنے حلقہ انتخاب کیلئے مجموعی طور پر ڈیڈھ ارب روپے کے مختلف اسکیمات منظور کرائے۔جس میں پشین کے واحد تاج لالا فٹ بال اسٹیڈیم میں گراسنگ کارپیٹ اور بجلی کنمبوں کی تنصیبات کیلئے دس کروڑ، خانشہید فیڈر1 اور 2 کی تقسیم، نیو فیڈر لمڑان، فیض آباد، سنگر طالبان اور کلی لالا حبیب اللہ کیلئے 4 کروڑ، ڈب خانزئی میں 132KV ٹرانسمیشن لائن گریڈ اسٹیشن کی تعمیر کیلئے 53کروڑ، پی ایچ ای میں واٹر سپلائی اسکیمات کیلئے 40 کروڑ، مختلف سڑکوں کیلئے 30 کروڑ، ٹرانسفارمر اور کنمبوں کیلئے 5 کروڑ اور میونسپل کارپوریشن پشین میں دس کلو میٹر روڈ اور نالیوں کیلئے دس کروڑ سمیت کلی غرشیان میں سیلابی ندی میں پ±ل کی تعمیر کیلئے بھی خطیر رقم شامل ہے۔مالی سال 2022-23 میں ضلع پشین کے حلقہ پی بی 19 کیلئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کرانے پر حلقہ پی بی 19 کے عوام نے عوامی نمائندہ حاجی اصغر ترین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے موصوف نے اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کاموں کیلئے انتھک محنت اور کوششوں سے مذکورہ حلقے کے دیرینہ مسائل کے خاتمے کیلئے اسمبلی کی فلور پر آواز اٹھا کر انکے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھی انہوں نے کہاکہ حاجی اصغر ترین نے الیکشن کے دوران ووٹروں اور سپورٹرز سے جو وعدے کئے تھے انہیں آخر کار عملی جامعہ پہنادیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 4065/2022
صیرآباد خبرنامہ 23جون :ضلع نصیرآباد سے جہالت کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ یونیسیف کا کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہم سب کو مل کر بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ علم کی شمع کو مزید روشن کیا جا سکے ضلع بھر سے جہالت کا خاتمہ ہم سب کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے یونیسیف کے اے ایل پی سینٹرز سے 519بچے اور بچیوں کو جماعت پنجم پاس کروا کر انہیں مزید علم کے حصول کے لیے سرکاری اسکولوں میں داخل کروانا خوش آئند اقدام ہے نصیرآباد انتظامیہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اقدامات کرنے والوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرے گی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے یونیسیف کے زیر اہتمام اے ایل پی سینٹرز سے پوزیشن ہولڈرز بچے اور بچیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈی او ای نصیرآباد مدثر حسین یونیسیف ضلع نصیرآباد کے کوآرڈینیٹر مولا بخش جمالی ڈی ڈی ای او محمد صادق عمرانی ڈی ڈی ای او فیمیل خانزادی بلوچ مقبول احمد عمرانی ممتاز علی عمرانی سمیت اے ایل پی سینٹرز کے طلبائ و طالبات شریک تھے تقریب کے موقع پر یونیسیف کے کوآرڈینیٹر مولا بخش جمالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیسیف نے اس پروگرام کے تحت ان بچوں کو سلیکٹ کیا جو مختلف وجوہات کی بنا پر اسکولوں میں داخل نہ ہو سکے اور ان کی عمریں اول جماعت میں داخل ہونے سے بڑھ چکی تھی ہم نے اس پروگرام کے تحت ان بچوں اور بچیوں کو ضلع نصیرآباد کی چار تحصیلوں میں قائم اے ایل پی سینٹرز میں داخل کیا اور جماعت پنجم تک بہترین تعلیم کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے آج یہ تمام بچے اور بچیاں پوزیشن ہولڈرز ہیں جنہیں مزید تعلیم کے لیے سرکاری سکولوں میں داخل کیا گیا ہے تاکہ ان کا مستقبل سنوارا جاسکے تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہا کہ یونیسیف کی کارکردگی قابل ستائش ہے نصیر آباد ضلعی انتظامیہ پرائمری مڈل انٹرمیڈیٹ اور کالجز کے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے حصول کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے نصیرآباد کے بچوں اور بچیوں میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے مگر ضروری ہے کہ انہیں ایک بہتر پلیٹ فارم دیا جا سکے جس کی بنیاد پر وہ مزید تعلیم کے میدان میں کامیابی حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر معاشرے کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ضلع نصیرآباد میں بہترین تعلیمی ماحول کو مزید پروان چڑھایا جاسکے۔تقریب کے آخر میں آفیسران صحافی برادری اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات اسناد تقسیم کی گئیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
محکمہ واسا کے ٹیوب ویل آپریٹر عبدالسلام ولد حاجی غوث بخش دوران ڈیوٹی وفات پا گئے ہیں۔ محکمے کے آفیسران و اہلکاران نے انکی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿