December 26, 2024
News

DGPR NEWS 20.07.2022

خبر نامہ نمبر4494/2022
کوئٹہ 20 جولائی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان و چیئرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت منعقد ہونے والے کیو ڈی اے کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی و امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس کو ڈائریکٹر جنرل کیو ڈی اے مزمل حسین ہالییپوتو نے ایجنڈا آئٹمز پر بریفنگ دیتے ہوئے اتھارٹی کے مالیاتی امور،ترقیاتی منصوبوں، مستقبل کے منصوبوں, سالانہ ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ اور مجوزہ اسکیموں پر بریفنگ دی وزیراعلیٰ نے کیو ڈی اے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیو ڈی اے کو مالیاتی طور پر خود انحصار ادارہ ہونا چاہیے انہوں نے ہدایت کی کہ کیو ڈی اے شہری ترقی کے اپنے مینڈیٹ کے مطابق اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے اور پریزنٹیشن کی بجائے عملی طور پر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ ہمارے صوبے کا سب سے بڑا شہر ہے اور یہاں بہت سے مسائل بھی ہیں جن کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے ہدایت دی کہ کیو ڈی اے نجی ہاؤسنگ سکیموں گھروں اور تجارتی عمارتوں کی تعمیر میں بلڈنگ کوڈ پر عمل درآمد یقینی بنائے اور ضلعی انتظامیہ ایم سی کیو کے ساتھ ملکر کوئٹہ شہر کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی میں اپنا کردار ادا کرے اور کوئٹہ کی ترقی کے زمہ دار اداروں میں مربوطیت قائم کی جائے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تعطل کا شکار ہونے والے کوئٹہ ماسٹر پلان کی تیاری کے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے اور نجی شعبہ میں پرانی اور نئی ہاؤسنگ اسکیموں کو صحیح معنوں میں ریگولیٹ کیا جائے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہر کی ترقی کا ذمہ دار اہم ادارہ ہے لیکن بدقسمتی سے سیاسی و دیگر وجوہات کی وجہ سے ادارے کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کا نتیجہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے وزیر اعلیٰ نے کوئٹہ ماسٹر پلان میں تاخیر اور ادارے کے دیگر امور میں بے قاعدگیوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ کیو ڈی اے اپنے ریونیو میں اضافہ کرے اور کوئٹہ شہر کی ترقی کے لیے ایسے اقدامات کرے جو عملی طور پر نظر بھی آئیں اجلاس میں گورننگ باڈی کے اراکین پارلیمانی سیکرٹری کیو ڈی اے شاہینہ کاکڑ، سیکریٹری خزانہ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن،اسٹیشن کمانڈر کوئٹہ برگیڈئیر شکیل اور ایڈمنسٹریٹر کیو ایم سی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
خبر نامہ نمبر4495/2022
کوئٹہ 20 جولائی:۔ وزیراعلیٰ بلوچستان وچیئرمین گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی کی کاغذی کاروائی بہت ہوچکی اب عمل کا وقت ہے گوادر کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی،گوادر اولڈ ٹاؤن کی بہتری اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی،چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی،سیکریٹری خزانہ،چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی،وزارت ریلوے،وزارت مواصلات،وزارت پلاننگ اور فائنانس ڈویژن کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں اتھارٹی کے ترمیم شدہ بجٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ کے تحت گوادر کی ترقی اور تفریحی و سیاحتی سرگرمیوں کے مجوزہ منصوبوں کی منظوری دی گئی اجلاس نے مجوزہ کلمت انڈسٹریل اسٹیٹ زون منصوبے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے منصوبے کو مجوزہ ترامیم کے ساتھ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی اجلاس کو ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمان قمبرانی نے ایجنڈا میں شامل نکات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اتھارٹی کے مالی وسائل میں اضافہ کرکے ادارے کے وفاقی اور صوبائی حکومت پر انحصار کو کم کیا گیا ہے اجلاس کے شرکاء کی جانب سے اتھارٹی کے ریونیو میں اضافے اور اسے خود انحصاری کی جانب گامزن کرنے کے اقدامات کو سراہا گیا اجلاس کو سمارٹچپورٹ سٹی ماسٹر پلان پر بھی بریف کیا گیا جب کہ اجلاس میں اتھارٹی کے بعض انتظامی امور افسروں اور سٹاف کی ترقی اور ضروری مشینری کی خریداری کی منظوری بھی دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ مجوزہ منظور شدہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے اور جی ڈی اے گوادر اولڈ ٹاؤن کی بہتری اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے انہوں نے ہدایت کی کہ گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کی مزید بہتری کے لئے گورننگ باڈی کی تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کے عوام کو گوادر کے جانب راغب کرنے کے لئے واٹر اسپورٹس اور دیگر تفریحی سہولیات میں اضافہ کیا جائے وزیر اعلیٰ نے کراچی تا گوادر تا عمان فیری سروس منصوبے پر بھی عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔
خبر نامہ نمبر4496/2022
پنجگور20جولائی:۔ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی بدھ کے روز ایک روزہ دورے پر پنجگور پہنچے۔ سیکرٹری بلدیات دوستین خان جمالدینی، سیکرٹری کمیونیکیشن علی اکبر بلوچ، سیکرٹری صحت صالح ناصر، ڈی جی پی ڈی ایم اے بھی ان کے ہمراہ تھے، پنجگور پہنچنے پر کمشنر مکران شبیراحمد مینگل، ڈی سی پنجگور عبدالرزاق ساسولی اور دیگر حکام نے ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا اور مری آباد میں سیلاب سے جان بحق بچوں کے ورثا کے گھر جاکر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی۔ بعد ازاں وہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس گئے جہاں انہیں ایکسئین بلڈنگ اسداللہ بلوچ نے ترقیاتی منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔ چیف سیکریٹری اوردیگر سکریٹریز نے یونیورسٹی آف مکران ٹیچنگ اسپتال اور پچاس بستروں پر مشتمل اسپتال کا بھی معائنہ کیا جہاں یونیورسٹی انتظامیہ رجسٹرار آفتاب اسلم اور ایم ایس ڈاکٹر انور عزیز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر نادر نے اپنے محکموں اور اداروں سے متعلق انہیں بریفنگ دی۔ وہ احتجاجی طلباء سے بھی ملے اور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اوریونیورسٹی کے احتجاجی طلباء سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات پر حکومت فوری اقدامات اٹھائے گی لہذا وہ بلا تعطل اپنے تدریسی عمل جاری رکھیں۔ احتجاجی طلباء نے اپنے مطالبات تحریری ڈرافٹ کی صورت میں چیف سیکریٹری کے حوالے کئے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے سیلاب متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، اُنہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سیلاب اور طوفانی بارشوں سے پہنچنے والے نقصانات اور متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کررہی ہے اور محکمہ ریونیو کے زریعے نقصانات کی تفصیلات اکھٹے کیئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت  سیلاب سے جان بحق افراد کے لیے فی کس10  لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گی اور جو زخمی ہوئے ہیں ان کے لیے دو لاکھ اور معمولی زخمی کو فی کس ایک لاکھ روپے امداد دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے تھے انہیں بھی معاوضہ دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے شکار افراد کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے جانی نقصانات کے ساتھ ساتھ زمینداروں کے فصلات اور زراعت کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے اور جنکے مکانات گرے ہیں انکی بھی امداد کی جائے گی۔
خبر نامہ نمبر4497/2022
کوئٹہ 20جولائی:۔صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری مون سون تھرڈ اسپیل تیز بارشوں کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے اور بلوچستان پولیس کو امدادی سرگرمیوں میں ضلعی انتظامیہ کی مکمل معاونت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ مشیر داخلہ نے تمام ڈی آئی جیز، ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ پی ڈی ایم اے کے افسران اہلکار اور پولیس ٹیموں کے ساتھ ساتھ ٹریفک وارڈنز،اہلکار بھی امدادی سرگرمیوں میں ضلعی انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کریں اورشہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ تیز بارشوں والے علاقوں میں پولیس افسران ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن رکھیں اورٹریفک وارڈنز، اہلکار اور پیرو ٹیمیں بارش میں پھنسے شہریوں کو ہر ممکن مدد اور راہنمائی فراہم کریں۔ مشیر داخلہ نے کہاکہ بلوچستان سمیت صوبے کے تمام اضلاع جہاں ندی نالوں یا دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے وہاں محکمہ پی ڈی ایم اے، پولیس ٹیمیں ہائی الرٹ رہیں اورکسی بھی ہنگامی صورتحال میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے اضافی ٹیموں کو تعینات رکھا جائے۔ مشیر داخلہ نے ہدایت کی کہ تمام ٹریفک افسران بارش میں شاہرات پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ذاتی نگرانی میں خصوصی اقدامات یقینی بنائیں اورٹریفک افسران بارش کے دوران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ وزٹس کرکے ٹریفک کی ہموار روانی کا جائزہ لیں۔صوبائی مشیر داخلہ نے یہ ہدایات مون خبر نامہ نمبر4498/2022
نصیرآباد 20جولائی:۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک سے ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والے تاجر برادری اور ہندو کمیونٹی کے وفد نے گزشتہ روز ملاقات کی ملاقات کرنے والے وفد میں کامریڈ تاج بلوچ صدر انجمن تاجران۔لیاقت علی چکھڑا جنرل سیکریٹری انجمن تاجران۔میر جان مینگل صدر ٹریڈ یونین۔سیٹھ تارا چند نائب صدر انجمن تاجران۔علی محمد بوہڑ نائب صدر ٹریڈ یونین۔ ہرپالداس جنرل سیکریٹری ٹریڈ یونین عبدالعزیزکھوسہ صدر کھاد یونین۔سیٹھ رمیش لعل عرف بالچند جنرل سیکریٹری میڈیکل یونین۔دیدارعلی صدر اناج منڈی۔جیلانی مارکیٹ کے عبدالشکور بنگلزئی۔راجیش کمار۔محمد عظیم جتک و دیگر تاجر شامل تھے تاجر برادری نے اپنے درپیش مسائل حالیہ بارشوں کے باعث شہر و محلوں میں جمع پانی و صفائی ستھرائی دیگر کئی اہم مسائل سے کمشنر کو آگاہ کیا جس پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک نے خود گلیوں اور محلوں کا دورہ کیا جہاں کہیں نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا تھا فوری طور متعلقہ افسران کو نکالنے کے احکامات دیئے جس پر تاجربرداری علاقے کے معتبرین غریب لوگوں نے کمشنر کو اپنے ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ کمشنر ہمارے ہر دکھ اور مسائل حل کرنے کیلئے جس طرح کام کر رہے ہیں وہ ناقابل یقین ہے اور بتایا کہ ڈویژنل انتظامیہ کے احکامات پر ڈیرہ مراد جمالی کی تاجر برادری کے مسائل حل کئے جارہے ہیں اور ان کی کاوشوں کی بدولت ضلعی اور تحصیل انتظامیہ تاجر برادری کے مسائل حل کررہی ہے نہ صرف یہی بلکہ ان کی سربراہی میں ڈویژن بھر کے لوگوں کے مسائل حل کرنے پر تمام آفیسران مصروف عمل ہیں جس سے ہم تاجر برادری اور علاقے کی عوام آپ کے مشکور ہیں آپ کی تعیناتی کے بعد آج تک عوام کے مفادات میں بہتر اقدامات ہونا خوش آئند اقدام ہیں لوگوں نے چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے بھی گزارش کی کہ ایسے عوام دوست آفیسران کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ دیگر آفیسران میں بھی عوام کی خدمت کا جذبہ مزید پروان چڑھے تاجربرداری و موجود اہل محلہ سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ہمارے فرائض منصبی کا حصہ ہے عوام کی جانب سے نشاندھی کئے گئے مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں گے تاجران کی جانب سے ڈویژنل انتظامیہ پر اعتماد کا اظہار خوش آئند بات ہے انہوں نے کہا کہ میونسپلٹی عملہ مختلف مارکیٹیں سبزی منڈی اناج منڈی سمیت سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر واقع دکانوں کے سامنے صفائی ستھرائی کے عمل کے لیے سختی سے ہدایت کی گئی ہے تاکہ تاجر برادری کو اس بابت کسی مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے انہوں نے کہا کہ بھاری مشینری کے ذریعے شہر کی مختلف مارکیٹوں سے بارشوں کا پانی نکالنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جس کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ میں خود بھی نگرانی کر رہا ہوں۔
خبر نامہ نمبر4499/2022
کوئٹہ، لورالائی، خضدار20 جولائی:۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا ناقص، ملاوٹی اور زائد المعیاد اشیاء خوردونوش کے تدارک کیلئے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس ضمن میں بی ایف اے کی کارروائیوں کے دوران کوئٹہ میں 1 ملک سپلائی یونٹ سیل، 18 مراکز جرمانہ جبکہ لورالائی میں 10 اور نال ضلع خضدار میں 8 مراکز پر جرمانے عائد کر دئیے گئے, نیو سبزل روڈ،اسپنی روڈ،ہزارہ ٹاؤن (کوئٹہ) میں عوام کو ملاوٹی و غیر صحت بخش دودھ فروخت کرنے پر 1 ملک سپلائی یونٹ سیل، 7 ملک شاپس پر جرمانے عائد کی گئے، بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیموں کے مطابق دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر 1 مکان میں واقع دودھ فراہم کرنے والا یونٹ سربمہر کر دیا گیا جبکہ 7 ملک شاپس پر جرمانے عائد کر دئیے گئے۔اسی طرح طوغی روڈ، جان محمد روڈ، سریاب میں صفائی کے ناقص انتظامات، غیر صحت بخش خوراک کی تیاری و فروخت پر بی ایف اے (ہیڈ کوارٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 2 کیٹرنگ یونٹس، 2 بیکنگ یونٹس، 2 جنرل اسٹورز، 2 ہوٹل،اور 1 پولٹری شاپ پر جرمانے عائد کیے۔جان محمد روڈ اور سریاب روڈ میں بیکنگ یونٹس کے خلاف گزشتہ ہدایات کے باوجود بیکنگ ایریاز میں گندگی، تیار اشیاء کی ناقص اسٹوریج، آلودہ و زنگ زدہ مشینری اور ورکرز کی ذاتی صفائی کی بری حالت پر ایکشن لیا گیا۔ طوغی روڈ و ملحقہ علاقے میں 2 کیٹرنگ یونٹس کو پکوان میں چائنیز نمک کے استعمال، صفائی کے ناقص انتظامات جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور بی ایف اے فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی پر 2 ہوٹلوں،2 جنرل اسٹورز اور 1 پولٹری شاپ کو بھی جرمانہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں عوامی شکایات پر بی ایف اے زونل فوڈ سیفٹی ٹیم (لورالائی) نے زونل ڈائریکٹر شراف الدین کی سربراہی میں لورالائی میں متفرق اشیاء خوردونوش کے مراکز کی انسپیکشن کی، دوران معائنہ ملک شاپس سے نمونے لیکر جدید مشینوں پر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹ کردہ ملک سیمپلز میں سے 4 مراکز کے دودھ میں ملاوٹ (خشک دودھ اور پانی) پائی گئی، تاہم کسی سیمپل میں کیمیکل موجود نہیں پایا گیا، 2 جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد خوردنی اشیاء (مشروبات، پیکٹ ملک کریم، مصالحے) اور پابندی عائد اشیاء برآمد ہوئیں جس پر بیان کردہ مراکز کے خلاف کارروائی کی گئی۔ مزید برآں دوران انسپیکشن مجموعی طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 ہوٹل، 1 بیکری، 1 میٹ شاپ اور 1 فروٹ اینڈ ویجیٹیبل شاپ پر بھی جرمانے عائد کیے گئے۔ بی ایف اے حکام نے مراکز مالکان کو فوڈ سیفٹی سے متعلق خصوصی کتابچے اور فوڈ بزنس لائسنس کے حصول کیلئے لائسنس فارم بھی فراہم کیے۔ مزید برآں بی ایف اے زونل ٹیم (قلات) نے ضلع خضدار تحصیل ” نال ” میں دوران انسپیکشن 2 سوئیٹس اینڈ بیکرز سے ایکسپائرڈ کولڈرنکس، مصالحے، جوس اور باسی و خراب مٹھائیاں جبکہ 3 جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد مشروبات و دیگر مختلف ایکسپائرڈ خوردنی اشیاء اور ممنوعہ چائنیز نمک و گٹکاپان پراگ برآمد کیا جس پر مذکورہ پانچوں مراکز کو فائن کیا گیا۔ علاوہ ازیں بی ایف اے زونل حکام نے صفائی کی انتہائی ابتر صورتحال پر 1 ہوٹل زائد المعیاد مصالحے فروخت کرنے پر 1 مصالحہ شاپ اور ایکسپائرڈ ٹکی ٹافیاں، چپس و پیکٹ دودھ رکھنے پر 1 ہولسیل ٹریڈر کو بھی جرمانہ کیا۔ کارروائی کے دوران مزکورہ مراکز سے برآمد ہونے والی مضر صحت اشیاء بعدازاں تلف کر دی گئیں جبکہ معمولی نقائص پر 7 مراکز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔
خبر نامہ نمبر4500/2022
گوادر 20جولائی:۔وزیر صحت بلوچستان سید احسان شاہ، سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر اور ڈی جی ھیلتھ بلوچستان ڈاکٹر نور محمد قاضی کی خصوصی ہدایت پر ڈاکٹر اختر علی بلیدی صوبائی کوارڈینیٹر حفاظتی ٹیکہ جات بلوچستان نے ڈسٹرکٹ گوادر کے ہیلتھ ٹیم کو ہیلتھ کیمپ کے انعقاد میں تکنیکی معاونت اور تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے میڈیسن اسٹور کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ان کے ساتھ ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹر عبدالواحد اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہنواز و دیگر ذمہ داران کے ساتھ ایک اجلاس میں بھی شرکت کی اسہال اور ہیضہ سے متاثرہ مریضوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیلئے متاثرہ علاقوں کی ترجیحی بنیاد پر سلیکشن کیا گیا اور فری میڈیکل کیمپ میں جنرل او پی ڈی کے ساتھ ساتھ حاملہ خواتین کی چیک اپ، بچوں کا معائنہ، غذائی قلت کے شکار خواتین اور بچوں کی نشاندھی اور سپلیمنٹس کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ان میڈیکل کیمپوں میں بچوں اور خواتین کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔ مریضوں کومفت ادویات، او آر ایس کے ساشے اور پانی کو صاف کرنے والی ٹیبلٹس بھی فراہم کی جائیں ڈاکٹر اختر بلیدی کہا ھیکہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم بلوچستان کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور ہم سے جتنا ممکن ہوگا ہم اپنے بلوچستان کے عوام کی خدمت کریں اور انہیں ہر ممکن صحت عامہ کی فراہمی کو ممکن بنائیں۔
خبر نامہ نمبر4501/2022
تربت20جولائی:۔ ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ر بشیر احمد بڑیچ کے احکامات کی روشنی میں ضلع کیچ میں ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر اسپرے مہم شروع کردیا گیا ہے۔اس دوران چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت عبید بلوچ کی نگرانی میں بدھ کے روز تربت شہر کے مختلف مقامات جسمیں کمشنر مکران آفس،ڈپٹی کمشنر کیچ آفس،ٹیچنگ ہسپتال تربت اور سرکٹ ہاؤس تربت وغیرہ شامل ہیں وہاں پر بلدیہ کے اہلکاروں نے ڈینگی وائرس کے تدارک کیلئے بڑے پیمانے پر اسپرے اور فوگنگ کیا۔ اس دوران چیف آفیسر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ضلع کیچ کے مزید علاقوں میں فوگنگ کا عمل جاری رہے گا۔واضح رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ڈینگی وائرس کے کچھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کے تدارک کیلئے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ میونسپل کارپوریشن حکام کے ساتھ ملکر اسپرے اور فوگنگ کا کام کررہی ہے۔
خبر نامہ نمبر4502/2022
خضدار20 جولائی:۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ خضدار کے علاقہ سنی میں 4.5 بلین روپے کی لاگت سے گھربا ڈیم بن رہاہے گھربا ڈیم کی پانی زخیرہ کرنے کی گنجائش 34536 ایکڑ فٹ ہوگی جس کے پانی ترسیل کے چینلز 20 کلومیٹرز پر مشتمل ہونگے اور پورے سٹی کو اس سے فائدہ پہنچے گا انہوں نے کہا کہ یہ جھالاوان میں آبی ذخائر کا سب سے بڑا مرکز ثابت ہوگاخضدار شہر کے نبض پر ضلع کی تاریخ کا سب سے بڑا آبی ذخائر کا منصوبہ بننے جارہاہے انہوں نے کہا کہ خضدار میں ایسے دیرپا منصوبے لائے ہیں کہ جس کا فائدہ نسلوں تک کو ہوگا پانی کی کمی کا مسئلہ حل اور زراعت کے شعبے کو فائدہ پہنچے گا۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے آج یہاں اپنی گفتگو میں بتایا کہ گھربا سنی میں ساڑھے چار ارب روپے کا ڈیم بن رہاہے جس کا ٹینڈر ایوارڈ مکمل ہوچکا ہے۔ خضدار شہر کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے اس منصوبے کو اپنی ذاتی دلچسپی سے بجٹ میں شامل کروایا میریونس عزیز زہری کا کہنا تھا کہ جو وعدے عوام سے کیئے تھے ان کی تکمیل ہورہی ہے اور تاریخ میں پہلی بار اس بڑے پیمانے پر عوام کے لئے فلاح و بہبود کی اسکیم مختص کئے گئے ہیں۔ خضدار: ہم نے وعدوں کی ایک اور تکمیل کردی جس کا فائدہ پورے ٹاؤن کو ہوگا۔ میریونس عزیز زہری نے کہا کہ جییوآئی سیاسی درسگاہ ہے, تنقید کو خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہیں۔ایک محتاط اندازے کے مطابق خضدار میں تاریخی منصوبے لانے میں کامیاب ہو چکے ہیں میں نے ایسے دیرپا منصوبے لائے ہیں کہ جس کا فائدہ نسلوں تک کو ہوگا۔خضدار کا پورا شہر اس گھربا ڈیم سے سیرآب ہوگا۔سون بارشوں کے جاری 3سپیل کے پیش نظر صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو جاری کئے ہیں۔خبر نامہ نمبر4503/2022
لسبیلہ20جولائی:۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی نے کہا ہے کہ بارشوں کے تمام متاثرین کیلئے جاری ریلیف آپریشن کی وہ خود نگرانی کررہے ہیں اور کسی کو ناانصافی کی کوء شکایت نہیں ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں وندر اوتھل بیلہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے کہا کہ سیاسی سماجی کارکنوں کو اپنے علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں کو کامیاب اور عوام کے اطمینان کے مطابق بنانے کیلئے انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرنا یوگا ڈی سی لسبیلہ نے کہا کہ دوجولاء سے جاری مون سون بارشوں سے لسبیلہ میں 525 گھرانے بے گھر اور 1270 جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں دہیی علاقوں میں برساتی نالوں دریاؤں کی گزرگاہوں میں خودرو درختوں اورجھاڑیوں کی وجہ سے سیلابی ریلوں نے نشیبی گوٹھوں اور زمینداروں کی زرعی فصلات کو نقصان پہنچایا ہے لوگوں کی ٹیوب ویلوں سمر سیبل شمسی سولر پلیٹیں بھی سیلاب سے متاثر ہوء ہیں ڈی سی لسبیلہ نے کہا کہ پورالی ندی میں حالیہ بارشوں کے دوران ایک لاکھ 38 ہزار کھیوسک پانی اخراج ہونے والے سیلابی ریلوں سے لاکھڑا میں ڈاؤن اسٹریم ہر رابطہ سڑکیں اورزرعی بندات کو شدید نقصان پہنچا ہے ضلعی انتظامیہ نے ان حالات میں محدود وسائل میں ریسکیو ریلیف آپریشن بلامتیاز طریقے سے سرانجام دی ہیں ایدھی ویلفئیر ٹرسٹ لسبیلہ ویلفئر ٹرسٹ پاکستان کوسٹ گارڈ ایف سی پاک نیوی لیویز پولیس کے جوان حالیہ مون سون سیزن کے دوران مقامی انتظامیہ کیساتھ شروع دن سے امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سیلاب کے دوران حفاظتی بندات رابطہ سڑکیں اور شری ہنگلاج ماتا مندر کے 13 کلومیٹر لنک روڈز کی بحالی ممکن بناء ہے ضلعی انتظامیہ کے زیرنگرانی تمام ادارے متحرک اور دستیاب وسائل میں امداد وبحالی کے کاموں میں شریک ہیں انہوں نے نمائندہ وفد کو بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 400 خیمے اور 300 پیکٹ ریلیف اشیاء موصول ہونے کے بعد سیلاب متاثریں میں سیاسی تفریق کے بغیر تقسیم کی گئیں ریلیف آہریشن کے حوالے سے اگر کوء جائز شکایت سامنے آء تو اس کا ازالہ کیا جائیگا کسی کیساتھ کوء ناانصافی نہیں ہوگی افتخار بگٹی نے کہا کہ سیلاب متاثرہ تمام یونین کونسلوں میں سروے کا سلسلہ تاحال جاری ہے جن سیلاب متاثرہ علاقوں میں سروے ٹیموں کی رساء ممکن ہوء ہے وہاں سیلاب کے تباہ کارہوں کی ابتداء سروے رپورٹ غیر جانبدارانہ طریقے سے مرتب کی گء ہیں انہوں نے نمائندہ وفد کے تحفظات بھی سنے اور انہیں بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی بحالی اور ریلیف آپریشن کو وسعت دینے اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں رساء ممکن بنانے کیلئے انتظامیہ مصروف عمل ہے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے وندر بیلہ اوتھل اور مضافاتی علاقوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی وامدادی سرگرمیوں کیلئے سرکاری حکام اور مقامی افراد پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کی یقین دہانی کراء جومقامی انتظامیہ کے زیر نگرانی جاری سروے اور ریلیف آپریشن کیلئے متاثرہ گوٹھوں کی نشاندیی کریگی۔

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Pictorial News

25-12-2024

News

25-12-2024