December 23, 2024
News

DGPR NEWS 03-06-2022

خبرنامہ نمبر2278/2022
کوئٹہ 03جون ؛۔صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور و پی ڈی ایم اے میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بروقت تکمیل سے صوبے کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔ پی ایس ڈی پی کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے جس کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو میعار کے مطابق بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس ضمن میں تاخیری عمل برداشت کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے صوبے کے خوشحالی اور عوام کی میعار زندگی بہتر بنانے کیلئے ترتیب دئیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے صوبائی بجٹ 23 -2022 کے حوالے سے ڈسٹرکٹ قلات کے محکمہ جات کے اعلیٰ آفیسران سے سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سنجیدہ ہے اور آنے والا بجٹ 23-2022 عوام دوست اور تاریخی بجٹ ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں آنے والے بجٹ میں بلا تفریق و نسل صوبے کے تمام حلقوں میں مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے تشکیل دیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں اور سب ایک ساتھ ملکر صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ عوام دوست بجٹ کا انعقاد صوبائی حکومت اور اس میں شامل تمام حلقوں کی محنت کا ثمر ہے جس سے صوبے کی عوام مستفید ہونگے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2279/2022
کوئٹہ 03جون ؛۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے اپنے ایک پیغام میں حکومت بلوچستان کی جانب سے معذور افراد کے لئے اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے معذور افراد کے لئے ایک احسن قدم اٹھاتے ہوئے اسپورٹس فیسٹیول منعقد کیا ہے جو کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہو رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں معذور افراد کو ہمیشہ سے نظر انداز کیا جاتا ہے جس سے یہ طبقہ احساس محرومی کا شکار ہوکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی ہمت کھو دیتا ہے۔اس طرح کے اقدامات سے معاشرے کا یہ طبقہ بھی دیگر طبقات کی طرح اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کے کارآمد شہری بننے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں اور جس سے وہ بھی معاشرے کا ایک اہم حصہ تصور ہونگے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی معذور افراد کے لئے بہت سے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا جس سے معذور افراد ضلعی صوبائی، نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں معذور افراد کے ایونٹس کا انعقاد اور رحجان نہ ہونے کے برابر ہے لیکن کوشش ہے کہ یہ ایونٹس تحصیل اور یونین کونسل لیول پر بھی منعقد ہوں اور معذور افراد کو بھی معاشرے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کا موقع برابری کی سطح پر میسر ہو انہوں نے معذور افراد کے لئے فیسٹیول کے انعقاد پر سیکرٹری اسپورٹس اسحاق جمالی کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس منعقد کرواکر اپنا مرکزی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2280/2022
کوئٹہ 3جون :۔ سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کوئٹہ کے جاری کر دہ ایک اعلامیہ کے مطابق ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن سی ٹی ڈی بلوچستان کوئٹہ ارسلاں سلیم (BPS-18/PSP)کا تبادلہ کرکے انہیں اے آئی جی آئی ٹی سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ تعینات جبکہ ایس پی آپریشن سٹی کوئٹہ شوکت علی ڈی ایس پی کا تبادلہ اور تعیناتی کے منتظر ڈی ایس پی ضیاءالحق کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2081/2022
کوئٹہ۔ 03 جون ؛۔پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی جیلوں میں قیدیوں کی تعلیمی استعداد کار میں اضافے کے لئے قدیمی جیل مینوئل میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں جو محکمہ قانون سے جائزہ عمل کی تکیمل کے بعد ضروری کارروائی کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کردی گئی ہیں ان ترامیم کے تحت صوبے کی جیلوں میں لئے جانے والے تعلیمی لیئنگوجز پروگرام میں بلوچی اور براہوئی شعبوں کا اضافہ کیا گیا ہے ان ترامیم سے قبل یہ دونوں زبانیں جیل مینوئل کے تدریسی شعبے میں شامل نہیں تھیں اپنے ایک بیان میں پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان کی تجویز کردہ ترامیم وقت کی اہم ضرورت ہیں بلوچی اور براہوئی زبان سے تعلق رکھنے والے قیدی مڈل اسٹینڈرڈ لیول کے مساوی اور اس سے بالائی جیل کے تعلیمی مینوئل لینگویجز میں حصہ نہیں لے پاتے تھے اب یہ دونوں زبانیں بھی جیل مینوئل لینگویجز میں شامل کرنے کے لئے ترامیم تجویز کی گئی ہیں جو محکمہ قانون سے جائزہ عمل( ویٹج) کے بعد محکمہ داخلہ کو ارسال کردی گئی ہیں اور امید ہے کہ متعلقہ محکمہ ضروری کارروائی کا عمل مکمل کرکے اس میں جلد پیش رفت ممکن بنائے گا  ، پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے جیل اصلاحات کے لئے آئی جی جیل خانہ جات  ملک محمد شجاع کاسی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی جیلوں کو معاشرتی اصلاح کا عملی نمونہ بنانے کے لیے سربراہ جیل خانہ جات کی ان  سنجیدہ کاوشوں کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہونگے اور بلوچستان کی جیلوں میں قیدیوں کی تعلیمی استعداد کار میں اضافے ،  ہنر مندی کی تربیت اور دیگر مثبت اقدامات سے بہتری کا نمایاں پہلو سامنے آئیگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2282/2022
کوئٹہ۔ 03 جون ؛۔بلوچستان میں انسداد ہراسگی کے لئے خاتون محتسب سیکرٹریٹ اور بلوچستان بار کونسل کے مابین باہمی سمجھوتے کی دستاویزات  پر دستخط کر دئیے گئے اس معاہدے کے تحت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں بار کونسل کے وکلاء خواتین کی قانونی معاونت و دادرسی کے لئے تعاون کریں گے،  جبکہ خواتین وکلاءکی استعداد کار میں اضافے اور بہبود کے لئے خاتون محتسب سیکرٹریٹ تعاون کریگا ایم او یو پر دستخط کی سادہ مگر پروقار تقریب خاتون محتسب سیکرٹریٹ آفس میں منعقد ہوئی جس میں ایم او یو پر صوبائی خاتون محتسب صابرہ اسلام اور بلوچستان بار کونسل کے وائس چئیرمین قاسم گاجیزئی نے دستخط کئے اس موقع پر بلوچستان بار کونسل کے چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی  محمد ایوب ترین اور بار کونسل کے چئیرمین بین الصوبائی رابطہ راحب خان بلیدی ، محتسب سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر عبدالغنی ، قاہر خان خلجی ، عبداللہ کاکڑ ، رضیہ امان بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی خاتون محتسب برائے انسداد ہراسگی  صابرہ اسلام اور بلوچستان بار کونسل کے وائس چئیرمین قاسم گاجیزئی نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات کو موثر میں یہ معاہدہ ایک غیر معمولی پیش رفت ثابت ہوگا جس کے تحت صوبائی خاتون محتسب سیکرٹریٹ خواتین پر تشدد، سائبر کرائم سمیت دیگر مقدمات بلوچستان بار کونسل کو ریفر کریگا اس کے علاوہ خواتین وکلائ کی بہبود کے لئے بھی کلیدی کردار ادا کیا جائیگا جبکہ دوسری جانب بلوچستان بار کونسل ہراسگی سے متلق کیس صوبائی خاتون محتسب سیکرٹریٹ ریفر کریگا ، اس کے ساتھ ساتھ صوبائی خاتون محتسب کو پراپرٹی رائٹس ملنے کی صورت میں بلوچستان بار کونسل قانونی معاونت کے لئے وکلاءکا پینل فراہم کریگی تاکہ پراپرٹی سے متعلق مقدمات کے فیصلے انصاف و قانونی تقاضوں کے مطابق نمٹائے جاسکیں،  فریقین نے اس بات پر اتفاق کا اظہار کیا کہ ہراسگی سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی پر گامزن ہوتے ہوئے ہراسرز کے خلاف بھرپور  قانونی کارروائی کی جائیگی اور ہراسگی سے متعلق  اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اس موقع پر خاتون محتسب صابرہ اسلام نے بلوچستان بار کونسل کے عہدیداروں کو انسداد ہراسگی قوانین پر مشتمل کوڈ آف کنڈیکٹ کا چارٹ پیش کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2283/2022
کوئٹہ 03جون ؛۔سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نےکہا ہے صوبائی سنڈیمن ہسپتال کے ہر شعبے کی عمارت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اس حوالے سے متعلقہ حکام کو بھرپور وسائل فراہم کیے جائیں گے یہ بات سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے صوبائی سنڈیمن ہسپتال کا تفصیلی دورہ کرنے کے موقع پر کہا اس موقع پر چیف انجینئرڈیزائن سجاد بلوچ ایم ایس سول سنڈیمن ہسپتال امین خان مندوخیل چیف انجینئر بلڈنگز ملک رشید خواجہ خیل کے علاوہ متعلقہ محکمے کے حکام بھی موجود تھے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ ایک ماسٹر پلان تشکیل دی جائے جس میں ہسپتال سے متعلق جو بھی ترقیاتی منصوبے ہیں ان کے لیے مو¿ثر پلان تشکیل دیتے ہوے انہیں بہتر انداز سے مکمل کیے جائیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ہسپتال کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل منصوبوں کو آج ہی سے شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہمیت کے حامل منصوبوں پر کسی بھی کسی قسم کی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور جاری منصوبوں کے معیار پر بھی کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے متعلقہ حکام کو ہسپتال سے متعلق جتنے بھی منصوبے ہیں ان کی رپورٹ آنے والے ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی تاکہ اپنے وقت مقررہ پر ان منصوبوں مکمل کیا جائے اس سلسلے میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ایم ایس صوبائی سنڈیمن ہسپتال اور چیف انجینئر بلڈنگز پر مشتمل ایک کمیٹی بھی قائم کی جو ہسپتال کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جو بھی مسائل ہوں انہیں جلد از جلد ختم کریں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ہسپتال کے اندر ٹریفک کے مسائل کو بھی ختم کرنے کی بھی ہدایت دی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 03جون؛۔کوئٹہ کرکٹ کلب آف بلائیڈ نے سپورٹس ڈپیارنمنٹ آف بلوچستان کے تعاون سے کوئٹہ میں تھرڈ بلوچستان بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کا انعقاد کروایا جس میں ملک بھر میں چار ٹیمو ں نے شرکت کی یہ ٹورنامنٹ یکم جون سے 4جون 2022ئ تک فاطمہ جناح کرکٹ گروانڈ میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر سید سلطان شاہ صدر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ ایسو سی ایشن اور چیئرمین بلائنڈ کرکٹ کونسل پاکستان مہمان خصوصی تھے۔اس سلسلے میں پہلا میچ کوئٹہ اور گلگت بلستان کے درمیاں کھیلا گیا جس میں کوئٹہ کی ٹیم کامیاب ہوئی جبکہ دوسر ا میچ کراچی اوراٹک کے مابین کھیلا گیا جس میں اٹک کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تیسرا میچ کوئٹہ اورکراچی کے مابین کھیلا گیا جس میں کوئٹہ کی ٹیم فاتح رہی ،چوتھا میچ اٹک اور گلگت بلتستان کے مابین کھیلا گیا جس میں اٹک کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ کل چار جون کو اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کوئٹہ اوراٹک کے مابین کھیلا جائے جس کی اختتامی تقریب دن 12بجے منعقد کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 03جون ؛۔پاکستان چیسٹ ایسوسی ایشن بلوچستان چیپٹر کے زیر اہتمام ورلڈ ڈے(world no smoking day)پر ایک سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا سیمینار فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز بروری کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا سیمینار میں ڈاکٹرز ،لیڈی ڈاکٹرز اورماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمود شاہوانی نے تمام شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا سیمینارسے ماہرین نے نو سموکنگ کے حوالے سے اپنے مقالے پیش کئے اس موقع پر ڈاکٹر سعدالرحمن نے تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے حوالے سے ساٹیفیک گائیڈ لائن پر اپنی پریزٹیشن دی جبکہ ڈاکٹر ناصر عظیم نے سموکنگ اور میڈیا کے کردار کے حوالے سے شرکاءکو آگاہ کیا جبکہ ڈاکٹر عطاء الرحمن نے تمباکو نوشی اور معاشرے میں اثرات پر اہم نکات پیش کیے سیمنار میں سینئر ڈاکٹرز ،ڈاکٹر کلثوم صابر ،ڈاکٹر عبدالجبار ،ڈاکٹر ثناءاللہ ترین نے تمباکو نوشی کے مضر اثرات پر نظر ڈالیں سیمینار کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سید ظہور شاہ نے نو سموکنگ ڈے پر بہترین پروگرام کے انعقاد پر فاطمہ جناح چیسٹ انسٹیٹیوٹ کے تمام اسٹاف اور انتظامیہ کو مبارکباد دی اور صحت کے حوالے سے چیسٹ سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہا۔فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر شیرین خان نے اس دن کی مناسبت سے اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر امراض سینہ و تپ دق اور صحت کے دوسرے مسائل کے حوالے سے انسٹیٹیوٹ کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے مزید سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا سیمینار کے آخر میں پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر مقبول احمد نے تمام شرکاءکی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ تمام انتطامیہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت فارموسٹویکل کمپنیز کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے حوالے سے عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔سیمینار کے اختتام پر ایک آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

22-12-2024

News

22-12-2024

News

22-12-2024

News

21-12-2024

News

22-12-2024