خبرنامہ نمبر10276/2026
کوئٹہ، 24 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس، جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل نظام کی جانب بڑھ رہی ہے اور حکومت بلوچستان بھی صوبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی کے فروغ پر عملی اقدامات کر رہی ہے۔ بلوچستان میں پہلی مرتبہ میرٹ کی بنیاد پر بھرتیوں اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں این ٹی سی ڈیٹا سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے بلوچستان میں پہلے ڈیٹا سینٹر کے قیام کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کوئٹہ میں جدید ڈیٹا سینٹر کا قیام صوبے میں ڈیجیٹل ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری نسل نے تختی سے ٹیبلٹ تک کا سفر طے کیا ہے اور بہت کم عرصے میں دنیا نے ٹیکنالوجی کے میدان میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔ آج دنیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے، ایسے میں بلوچستان کو بھی ان جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں واپس لانے اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کا موثر راستہ میرٹ، شفافیت اور بدعنوانی کے خلاف ٹھوس اقدامات ہیں۔ حکومت بلوچستان اسی وژن کے تحت ادارہ جاتی اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو میرٹ کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے مواقع میسر آسکیں۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ این ٹی سی اور وفاقی حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ اور اشتراک عمل قائم کریں تاکہ بلوچستان حکومت کے تمام محکموں کے ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کرکے محفوظ بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری معلومات اور دفتری رابطوں کی قومی سلامتی کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت ہے، اس لیے سرکاری ڈیٹا کی حفاظت اور محفوظ ذخیرہ کاری کے لیے اعلیٰ ترین حفاظتی معیار کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ڈیٹا سینٹر کی موجودگی ایک اہم موقع ہے جس سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے ڈیٹا کو محفوظ اور جدید نظام کے تحت یکجا کیا جاسکتا ہے۔ حکومت بلوچستان اس مقصد کے لیے این ٹی سی کے ساتھ اشتراک عمل کو مزید مضبوط بنانے اور ملک میں قائم دیگر ڈیٹا سینٹرز سے بھی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ڈیٹا سینٹر کے قیام اور افتتاحی تقریب میں مدعو کرنے پر این ٹی سی کی ٹیم اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون سے بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس، ادارہ جاتی استعداد اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید موثر بنایا جاسکے گا۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے این ٹی سی ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کیا اور مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10277/2026
تربت24 نومبر۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات و منصوبہ بندی بلوچستان زاہد سلیم کی سربراہی میں صوبائی سیکریٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی، اسپیشل سیکریٹری صحت شیہک بلوچ اور سیکریٹری زراعت داود خان خلجی پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت کا دورہ کیا، جہاں وفد نے ٹیچنگ اسپتال تربت کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی امور اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر مکران ڈویژن ڈاکٹر طفیل احمد، ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محب اللہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیچ ڈاکٹر عبدالروف بلوچ، ڈی ایچ او تمپ ڈاکٹر نوروز یعقوب اور دیگر متعلقہ ڈاکٹرز بھی وفد کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم نے سیکریٹری صحت، اسپیشل سیکریٹری صحت، سیکریٹری زراعت اور دیگر حکام کے ہمراہ اسپتال کے مختلف شعبوں، وارڈز اور طبی یونٹس کا معائنہ کیا اور وہاں دستیاب طبی سہولیات، مشینری، علاج معالجے کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ اسپتال تربت ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی نے وفد کو اسپتال کی مجموعی کارکردگی، طبی و انتظامی امور، دستیاب وسائل، درپیش مسائل اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران اسپتال میں مریضوں کے بڑھتے ہوئے دباو، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی ضروریات، طبی مشینری اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور صوبائی سیکریٹریز نے اسپتال کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے درپیش مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر حکام نے بتایا کہ ٹیچنگ اسپتال تربت کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو وسعت دینے کے لیے پی سی ون (PC-I) تیار کرکے منصوبے کو بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) میں شامل کیا جائے گا، جبکہ آپریشن تھیٹر کے لیے ضروری جدید مشینری اور دیگر طبی آلات بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ اسپتال کی علاج معالجے کی استعداد میں اضافہ کیا جاسکے۔وفد نے مزید بتایا کہ اسپتال میں بلڈ ڈونیشن اور تھیلیسیمیا کیئر کے شعبوں کو فعال بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، جس سے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو ایک ہی چھت تلے علاج، نگہداشت اور ضروری ٹیسٹنگ کی سہولیات میسر آسکیں گی۔ اس سلسلے میں حکام نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کیچ تھیلیسیمیا کیئر سینٹر کو بھی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ اس مرض میں مبتلا بچوں کو علاج کی سہولیات کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھا جاسکے۔دورے کے موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم نے ٹراما سینٹر کی زیر تعمیر عمارت کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے فنڈز جاری کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔وفد کے ارکان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت بلوچستان میں شعبہ صحت کی بہتری، طبی اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور عوام کو معیاری علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا اور بالخصوص دور دراز علاقوں کے عوام کو علاج معالجے کے لیے درپیش مشکلات میں کمی لانا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 10278/2026
کویٹہ 24 نومبر ۔حب ریجن میں وفاقی محکموں کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے سلسلے میں امیدواروں کے انٹرویوز تیسرے روز بھی جاری رہے۔ ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی نگرانی میں آج ضلع لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوز منعقد کیے گئے۔انٹرویوز کے دوران امیدواروں کی تعلیمی اسناد، ضروری دستاویزات اور متعلقہ آسامیوں کے لیے اہلیت کا جائزہ لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام انٹرویو پینلز کو ضروری سہولیات اور معاون عملہ فراہم کیا گیا ہے تاکہ بھرتیوں کا عمل منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر حب خود انٹرویوز کے انتظامات اور پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ بھرتیوں کے تمام مراحل میں میرٹ، شفافیت اور امیدواروں کو یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق انٹرویوز کا سلسلہ مقررہ شیڈول کے تحت جاری رہے گا، جبکہ 25 نومبر کو ضلع آواران کے امیدواروں کے انٹرویوز منعقد کیے جائیں گے۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اصل تعلیمی اسناد اور ضروری دستاویزات کے ہمراہ مقررہ وقت پر پہنچیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10279/2026
لورالائی24نومبر۔آی پی آئی ہال ملیریا کیس مینجمنٹ، آر ڈی ٹی کٹس کے استعمال اور ملیریا انفارمیشن سسٹم پر تین روزہ کمبو ٹریننگ کا انعقادڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فہیم خان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر زمان حمزہ زئی ،،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اسحاق خان موسی خیل ،امین اللہ میل آفیسر آئی ایچ ایچ آئی این،امیر عثمان ڈی ایل او،امیر عزیز ڈی ایم یو انچارج ،ماسٹر ٹرینیر ڈاکٹر شاہ زمان حمزہ زئی اور جلال شاہ اور دیگر آفیسران نے تربیت دی۔ انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک ضلع لورالائی کے زیر اہتمام ملیریا کیس مینجمنٹ، آر ڈی ٹی کٹس کے استعمال اور ملیریا انفارمیشن سسٹم پر تین روزہ کمبو ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ٹریننگ میں ضلع بھر کے مختلف صحت مراکز سے تعلق رکھنے والے ہیلتھ اسٹاف، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔تربیت کے دوران شرکاءکو ملیریا کی بروقت تشخیص، مریضوں کے درست علاج و معالجے، آر ڈی ٹی کٹس کے صحیح استعمال، رپورٹنگ اور ملیریا انفارمیشن سسٹم میں ڈیٹا کے اندراج کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ماہرین نے شرکاءکو بتایا کہ ملیریا کی بروقت تشخیص اور مکمل علاج ہی اس مرض پر قابو پانے کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔ اس موقع پر عملی مشقیں بھی کرائی گئیں تاکہ شرکاءفیلڈ میں بہتر انداز میں خدمات انجام دے سکیں۔شرکاءنے ٹریننگ کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اب وہ اپنے علاقوں میں ملیریا کے مریضوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کر سکیں گے۔آخر میں منتظمین نے شرکاءمیں تربیت کے مکمل کرنے کے اسناد تقسیم کئیے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع لورالائی میں ملیریا کے خاتمے کے لیے اس طرح کی تربیتی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10280/2026
شیرانی | 24 نومبر ۔ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کاکڑ اور ونگ کمانڈر عرفان نے BSDI (بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو) فیز تھری کے تحت ضلع شیرانی میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا مشترکہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ترقیاتی کاموں کی موجودہ صورتحال، تعمیراتی معیار، استعمال ہونے والے میٹریل اور منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیااس موقع پر متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر اور ونگ کمانڈر کو جاری ترقیاتی منصوبوں کے مختلف مراحل، تعمیراتی سرگرمیوں اور اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ دونوں افسران نے موقع پر جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی سرگرمیوں اور منصوبوں کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کاکڑ نے متعلقہ حکام اور تعمیراتی عملے کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے اور تعمیراتی کام منظور شدہ ڈیزائن، مقررہ معیار اور تکنیکی اصولوں کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبوں میں ناقص میٹریل کے استعمال، غیر ضروری تاخیر اور معیار پر سمجھوتے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاانہوں نے مزید ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور موثر حکمت عملی کے تحت کام کرتے ہوئے منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائیں، تاکہ عوام کو ان ترقیاتیہمنصوبوں کے ثمرات جلد از جلد میسر آسکیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ BSDI پروگرام ضلع شیرانی میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، عوامی سہولیات کی فراہمی اور مقامی ترقی کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔ ان منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل سے علاقے میں ترقیاتی ضروریات پوری کرنے اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے تاکہ سرکاری وسائل کا موثر اور شفاف استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ عوامی مفاد کے منصوبوں میں معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو ہر صورت ترجیح دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر اور ونگ کمانڈر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع شیرانی میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کی نگرانی اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ اہداف کے مطابق مکمل کرکے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10281/2026
دکی 24 نومبر ۔ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لونی فتح خان بنگلزئی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بازار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تدریسی و غیر تدریسی عملے کی حاضری، تعلیمی سرگرمیوں اور سکول میں جاری مڈل کے امتحانات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی مرکز کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور جاری امتحانی عمل، طلبہ کے لیے فراہم کردہ سہولیات، نظم و ضبط اور امتحانی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سکول انتظامیہ سے ضروری معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ امتحانات کو مکمل شفافیت، غیر جانبداری اور میرٹ کے اصولوں کے مطابق منعقد کیا جائے اور امتحانی عمل میں کسی قسم کی بے ضابطگی یا غیر ضروری مداخلت کی اجازت نہ دی جائے۔ انہوں نے امتحانی مرکز میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور طلبہ کو پرامن اور سازگار ماحول فراہم کرنے پر بھی زور دیا اسسٹنٹ کمشنر فتح خان بنگلزئی نے سکول انتظامیہ اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پابندی، دیانت داری اور احسن طریقے سے ادا کریں، اساتذہ کی بروقت حاضری اور تدریسی سرگرمیوں کا تسلسل یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کی تعلیمی استعداد میں مزید بہتری لائی جا سکے انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے، اس لیے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار، نظم و ضبط اور اساتذہ کی حاضری پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہےاسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور تعلیمی نظام میں بہتری، امتحانی شفافیت اور سرکاری اسکولوں کی فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10282/2026
دکی 24نومبر ۔ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے ختمِ نبوت چوک کا تفصیلی دورہ اور معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبے کے مختلف تعمیراتی حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے کام کی مجموعی پیش رفت، تعمیراتی معیار اور استعمال ہونے والے میٹریل کا معائنہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود متعلقہ عملے سے منصوبے کے مختلف مراحل اور تعمیراتی کام کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار اور منظور شدہ ڈیزائن پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور تعمیراتی کام میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر نہ ہونے دی جائے انہوں نے متعلقہ عملے اور ٹھیکیدار کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں، تمام کام مقررہ تکنیکی معیار اور منظور شدہ نقشے کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ منصوبے کی پائیداری اور افادیت برقرار رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کام کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر منصوبے کی تکمیل یقینی بنائی جائے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی پروگرام حکومت بلوچستان کا ایک اہم ترقیاتی اقدام ہے، جس کا مقصد شہری علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا، عوام کو جدید شہری سہولیات فراہم کرنا اور مقامی سطح پر ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ ختمِ نبوت چوک جیسے اہم منصوبوں کی تکمیل سے شہری ماحول میں بہتری اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایات کے مطابق ضلع میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ سرکاری فنڈز کا شفاف، موثر اور درست استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو پابند بنایا جا رہا ہےاسسٹنٹ کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دکی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا اور عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10283/2026
شیرانی | 24 نومبر ۔ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کاکڑ نے ضلع کے تمام سرکاری محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی پوری ذمہ داری، ایمانداری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ انجام دیں۔ سرکاری دفاتر میں افسران اور ملازمین کی بروقت حاضری یقینی بنائی جائے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنایا جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری اداروں کی بنیادی ذمہ داری عوام کو بہتر اور بروقت خدمات فراہم کرنا ہے، اس لیے تمام افسران اپنے دفاتر میں باقاعدگی سے موجود رہیں اور عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان کے حل کے لیے فوری اور موثر اقدامات کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری امور میں غفلت، غیر ذمہ داری اور فرائض سے کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ضلع شیرانی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، تعمیراتی کاموں کے معیار اور مقررہ مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔ ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی کی جائے تاکہ سرکاری وسائل کا درست استعمال ہو اور ان منصوبوں کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیںڈپٹی کمشنر نے صحت، تعلیم، مواصلات، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیگر عوامی خدمات سے متعلق محکموں کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں کارکردگی بہتر بنائیں، بنیادی سہولیات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں اور عوامی ضروریات کے مطابق عملی اقدامات اٹھائیں انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام محکمے آپس میں موثر رابطہ کاری کو فروغ دیں، سرکاری امور میں باہمی تعاون کو یقینی بنائیں اور اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر مقررہ وقت کے اندر عملدرآمد کریں۔ محکموں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا تاکہ انتظامی معاملات میں بہتری اور عوامی شکایات کے ازالے کے عمل کو مزید موثر بنایا جا سکےڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت، شفافیت، میرٹ اور بہتر طرزِ حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ تمام افسران اور ملازمین اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، کیونکہ عوامی اعتماد کا قیام اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10284/2026
دکی 24 نومبر ۔ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لونی فتح خان بنگلزئی نے بی ایچ یو محمد خان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی مرکز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے ملازمین کی حاضری، ادویات کی دستیابی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مرکز صحت میں موجود عملے کی حاضری چیک کی اور طبی ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام طبی عملہ اپنی ڈیوٹی پابندی اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دے اور مریضوں کو بروقت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرے انہوں نے ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان بخش انتظامات برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں میں قائم بنیادی مراکز صحت عوام کے لیے بنیادی طبی سہولیات کا اہم ذریعہ ہیں، لہٰذا ان مراکز کی فعالیت، عملے کی موجودگی اور ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر لونی فتح خان بنگلزئی نے بی ایس ڈی آئی (BSDI) پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے کا بھی معائنہ کیا اور موقع پر تعمیراتی کاموں کی رفتار، معیار اور مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور عملے کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور مقررہ معیار کے مطابق کام کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی کے لیے متحرک ہے۔ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے فیلڈ وزٹس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں غفلت، تاخیر اور ناقص کارکردگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10285/2026
لورالائی24نومبر۔ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل و فیمیل، آر ٹی ایم ایس کے نمائندوں سمیت محکمہ تعلیم کے مختلف اعلیٰ افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں ضلع لورالائی کے تعلیمی شعبے کو درپیش مسائل، سرکاری تعلیمی اداروں کی مجموعی کارکردگی، اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری، بند اسکولوں کی فعالیت، تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر تعلیمی اداروں کی نگرانی، انتظامی امور اور مختلف مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کی جانب سے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیاڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے محکمہ تعلیم کے تمام افسران اور ملازمین کو اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور سنجیدگی سے ادا کرنا ہوں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کے تمام سرکاری اسکولوں میں اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائےانہوں نے مزید ہدایت کی کہ بند اسکولوں کی نشاندہی کرکے انہیں فوری طور پر فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، جبکہ اسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کی باقاعدہ نگرانی، طلبہ کی حاضری میں بہتری اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ آر ٹی ایم ایس کے ذریعے اسکولوں کی مانیٹرنگ اور حاضری کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ تعلیمی اداروں کی حقیقی صورتحال کا بروقت جائزہ لیا جا سکےڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعلیمی مسائل کے حل کے لیے آپس میں باہمی روابط اور محکمانہ رابطہ کاری کو مضبوط بنایا جائے اور اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر مقررہ وقت کے اندر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی معاملات میں غفلت، لاپروائی اور فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی اجلاس میں بلاجواز غیر حاضر رہنے والے اراکین کے خلاف بھی مروجہ قواعد و ضوابط کے تحت محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کی گئی، تاکہ کمیٹی کے اجلاسوں کی اہمیت برقرار رہے اور تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے تعلیمی اصلاحات کے عمل میں فعال کردار ادا کریں ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے باہمی تعاون سے ضلع لورالائی میں تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے، سرکاری اسکولوں کی کارکردگی میں بہتری لانے اور بچوں کو معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10286/2026
شیرانی 24 نومبر ۔ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کاکڑ سے آج مانی خواہ میں کلی سمن زئی حریفال کے قبائلی مشران پر مشتمل ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قبائلی مشران نے اپنے علاقے کو درپیش مختلف عوامی، سماجی اور بنیادی نوعیت کے مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کے لیے اپنے مطالبات اور تجاویز پیش کیں اس موقع پر وفد نے علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، عوامی مشکلات کے ازالے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ قبائلی مشران نے اس امید کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے موثر کردار ادا کرے گی ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ نے قبائلی مشران کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل اور تجاویز کو نہایت توجہ سے سنا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ عوام کو درپیش جائز مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے افسران کو مسائل سے آگاہ کرکے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکےڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ اور قبائلی مشران کے درمیان مسلسل رابطہ اور باہمی مشاورت عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا ازالہ، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گےانہوں نے قبائلی مشران پر بھی زور دیا کہ وہ علاقے میں امن، بھائی چارے، سماجی ہم آہنگی اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں تاکہ اجتماعی مسائل کو باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جا سکے۔ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالستار شیرانی، اسسٹنٹ کمشنر مانی خواہ گل نواز بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن ستنو راغہ حبیب الرحمان ناصر بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10287/2026
ہرنائی24 نومبر۔حکومتِ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ ہرنائی کے وژن اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کھوسٹ اسرار احمد شاہوانی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے مقامی دفتر کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا بنیادی مقصد مستحق خواتین کی رجسٹریشن کے طریقہ کار، دفتری نظم و نسق اور سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا براہِ راست جائزہ لینا تھا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دفتر میں موجود مستحق اور ضعیف خواتین سے الگ الگ ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات انتہائی توجہ سے سنیں۔ دورے کے دوران متعدد متاثرہ خواتین نے اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا کہ بعض ایجنٹوں کی جانب سے ان کی امدادی رقوم سے غیر قانونی طور پر کٹوتیاں کی جا رہی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اسرار احمد شاہوانی نے اس سنگین شکایت کا فوری اور سخت نوٹس لیتے ہوئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے اور متعلقہ افراد سے کٹوتی کی گئی تمام رقوم برآمد کروا کر مستحق خواتین کے حوالے کروائیں، جس پر خواتین نے ضلعی انتظامیہ کے فوری اقدام کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے بی آئی ایس پی کے متعلقہ عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ مستحق افراد کی رجسٹریشن اور ادائیگی کے عمل کو مزید تیز، سہل اور سو فیصد شفاف بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دور دراز علاقوں سے آنے والی خواتین کو غیر ضروری تاخیر یا قطاروں کی زحمت سے بچانے کے لیے موثر انتظامات کیے جائیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کھوسٹ کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کی امدادی رقم غریب اور مستحق خاندانوں کی امانت ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی خورد برد یا غیر قانونی کٹوتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ آئندہ اگر کسی ایجنٹ یا اہلکار کے خلاف شکایت موصول ہوئی تو اس کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل، کرپشن کے خاتمے اور مستحق افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10288/2026
ہرنائی24 نومر۔ دفترِ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے اعلامیے کے مطابق 12 سے 15 دسمبر 2026ءتک جاری رہنے والی قومی انسدادِ پولیو مہم (NID) کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی پولیو ایراڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا اجلاس کل بروز بدھ 25 نومبر 2026ئکو دوپہر 12:00 بجے دفترِ ڈپٹی کمشنر ہرنائی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ایس پی ہرنائی، اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی، اسسٹنٹ کمشنر خوست اور ضلع ہرنائی کے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں مہم کے انتظامات اور انتظامات کو حتمی شکل دینے پر غور کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10289/2026
لورالائی 24 نومبر ۔گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول لورالائی میں ہیلپنگ ہینڈ کے زیرِ اہتمام شائننگ اسٹارز اور باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عالم لون، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسٹر جمالی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ تسنیم رانا نے شرکت کی اور خطاب کیا۔اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عالم لون نے ہیلپنگ ہینڈ کی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت طلبہ کی نشاندہی، ان کی تعلیمی ضروریات کی تکمیل اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ادارے کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے بچے مستقبل کے معمار ہیں، ان کی حوصلہ افزائی اور مثبت رہنمائی سے نہ صرف ان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں تعلیمی اداروں اور فلاحی تنظیموں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10290/2026
لورالائی24 نومبر ۔کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے ایڈیشنل کمشنر اعجاز احمد جعفر اور صدر ٹرک یونین لورالائی بلوچ خان وتما نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹول پلازہ سے متعلق امور، ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات اور ٹریفک و ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ دیگر اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صدر ٹرک یونین بلوچ خان وتما نے ٹول پلازہ کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز کے تحفظات، درپیش مشکلات اور یونین کے مطالبات سے کمشنر لورالائی ڈویژن کو آگاہ کیا۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل اور متعلقہ امور میں بہتری لانے کے لیے اپنے موقف سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے ٹرک یونین کے صدر کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل اور تحفظات کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ تمام متعلقہ امور کا جائزہ لیا جائے گا اور مسائل کے حل کے لیے قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی اور کاروباری حلقوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطہ اور مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ تمام معاملات کو باہمی افہام و تفہیم اور قانونی تقاضوں کے مطابق حل کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10291/2026
بارکھان 24نومبر۔ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر راڑہ شم انضمام قاسم سیلاچی نے جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں راڑہ شم میں قائم بوائز اور گرلز امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی ہالز، نگران عملے کی حاضری، امتحانی عمل کے طریقہ کار اور طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے امتحانی عملے سے انتظامات کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران طلبہ و طالبات کو پرامن، صاف ستھرا اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے اور تمام ضروری سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امتحانات میں نقل یا کسی بھی قسم کے ناجائز ذرائع کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس عمل میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10292/2026
گوادر24 نومبر ۔صوبائی حکومت کی تعلیم دوست پالیسی اور معیاری و جدید تعلیم کے فروغ کے وژن کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جھلی دھور گوادر میں پروجیکٹ بیسڈ اسیسمنٹ (Project-Based Assessment) کے تحت سائنس ماڈلز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں، سائنسی شعور اور عملی مہارتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔نمائش میں بائیولوجی، فزکس اور کیمسٹری کے مختلف موضوعات پر تیار کردہ ماڈلز پیش کیے گئے، جن میں پلانٹ سیل، اینیمل سیل، ایٹامک اسٹرکچر، پیریاڈک ٹیبل، نیوٹن کے قوانین، آتش فشاں، فوڈ چین، ماحولیات اور دیگر سائنسی موضوعات شامل تھے۔ طالبات نے اپنے ماڈلز کی سائنسی افادیت اور طریق کار کی وضاحت بھی کی اس موقع پر اسکول کے ہیڈ مسٹریس اور اساتذہ نے طالبات کی محنت، تخلیقی سوچ اور علمی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عملی اور پروجیکٹ بیسڈ تعلیم طلبہ و طالبات میں تحقیق، مشاہدے، خود اعتمادی اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے یہ سرگرمی صوبائی حکومت کے تعلیمی وڑن کے مطابق رٹہ سسٹم کے بجائے تحقیق، تخلیقی صلاحیتوں اور عملی سیکھنے کے رجحان کو فروغ دینے کی ایک مثبت کوشش ہے، جس کا مقصد طالبات کو جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور معیاری تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10293/2026
ہرنائی 24 نومبر ۔اعلیٰ حکام کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع ہرنائی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے خصوصی گشت (Special Patrolling) کا انعقاد کیا گیا ایس پی (SP) ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جکھرانی کی نگرانی میں تھانہ سٹی ہرنائی کی حدود (AOR) میں آنے والے شہر کے مختلف علاقوں، اہم تجارتی مراکز اور حساس مقامات پر پولیس نفری نے باقاعدہ گشت کیا۔ گشت کے دوران تمام اہم تنصیبات اور حساس پوائنٹس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کڑی نگرانی کی گئی۔ اس خصوصی گشت کا بنیادی مقصد شہر میں جرائم کی روک تھام، شرپسند عناصر کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا اور عوام میں تحفظ کے احساس کو اجاگر کرنا تھا۔ پورے عمل کے دوران شہریوں نے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا، جس کے باعث گشت کا مرحلہ انتہائی پرامن ماحول میں مکمل ہوا۔ایس پی ہرنائی کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے، تاکہ عوام بلاخوف و خطر اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10294/2026
کوئٹہ 24نومبر۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت اور عملدرآمد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ ثناء ماجبین،ڈویژنل ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد اور ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی عابد علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر وزیراعلیٰ ڈویلپمنٹ پیکج نے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کو جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، ان کے دائرہ کار، تکمیل کی پیش رفت اور مجموعی ترقیاتی اہداف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری نے مختلف منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کاموں میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے درمیان موثر رابطہ کاری، منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی اور شفافیت برقرار رکھنے پر بھی زور دیا تاکہ ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات براہِ راست کوئٹہ کے شہریوں تک پہنچ سکیں۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج پر موثر اور بروقت عملدرآمد شہر کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری، عوامی مسائل کے حل اور کوئٹہ کے مجموعی شہری منظرنامے کو بہتر بنانے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہونے دی جائے اور تمام امور کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنرز کوئٹہ ایسٹ اور کوئٹہ ویسٹ کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں اور دوران کام کسی بھی رکاوٹ کو ختم کرنے کے لیے انتظامی معاونت اعر متعلقہ محکموں کے درمیان رابطہ کاری انتہائی اہم ہے لہذا کام کی رفتار اور پیش کا مسلسل جائزہ لیاجائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10295/2026
کوئٹہ 24نومبر۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیرِ صدارت 12 دسمبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے ڈی پیک (DPAC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO)، پولیس حکام اور پولیو پروگرام کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں آئندہ پولیو مہم کے انتظامات، سکیورٹی پلان، ٹیموں کی تشکیل اور بچوں تک ویکسین کی رسائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے دوران کوئٹہ میں تقریباً 4 لاکھ 35 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے 1620 پولیو ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جبکہ ٹیموں کی حفاظت کے لیے 1600 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔اجلاس میں اس بات پر خصوصی زور دیا گیا کہ پولیو سے انکاری والدین (Refusal Cases)، زیرو ڈوز بچوں اور کم کوریج والی یونین کونسلز میں خصوصی توجہ دیتے ہوئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے اور ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ نے ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی موثر تیاری کے لیے تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جائے، جبکہ کم کوریج اور حساس علاقوں میں خصوصی سرگرمیاں (Special Activities) بھی ترتیب دی جائیں تاکہ مہم کے مقررہ اہداف حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے اور موثر حکمت عملی کے تحت تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10296/2026
0کوئٹہ، 24 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ضروریات ہمیشہ مقدم ہیں، ملک کے دفاع، قومی سلامتی اور استحکام کے لیے بلوچستان اپنی ضروریات اور وسائل میں سے حصہ دینے کے ساتھ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔ پاکستان نے حال ہی میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے خلاف جنگ لڑی ہے جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی ایک پیچیدہ سکیورٹی صورتحال کا سامنا ہے، جس میں سکیورٹی فورسز بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں۔ حکومت بلوچستان اور صوبے کے عوام ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ملکی دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پی بی 39 نواں کلی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ میر سرفراز بگٹی اسپورٹس کمپلیکس کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ عموماً ایسے منصوبوں کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کو ترجیح دیتے ہیں جو مکمل ہو چکے ہوں، تاہم نواں کلی اسپورٹس کمپلیکس کی تاخیر اور اس سے جڑے مسائل کے باعث انہوں نے خود اس منصوبے کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کا فیصلہ کیا تاکہ اس کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کرکے عملی کام کا فوری آغاز یقینی بنایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منصوبہ گزشتہ چھ سے سات ماہ سے زمین کے مسائل اور دیگر انتظامی و بیوروکریٹک رکاوٹوں کے باعث تاخیر کا شکار رہا۔ عوامی فلاح کے منصوبوں میں غیر ضروری سرخ فیتے اور انتظامی پیچیدگیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کمشنر کوئٹہ کو منصوبے کی ٹاسک فورس کا سربراہ مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا کام آج ہی شروع کیا جائے اور تمام متعلقہ ادارے اس کی بروقت تکمیل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ میر سرفراز بگٹی نے سیکریٹری کھیل اور سیکریٹری مواصلات و تعمیرات کو ہدایت کی کہ منصوبے کی مالیاتی تخصیص میں اضافہ کیا جائے، حکومت مطلوبہ فنڈز فراہم کرے گی تاہم ایک سال بعد اسی تاریخ کو اس منصوبے کی تکمیل یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نوجوانوں کے لیے اس اہم منصوبے کی تعمیر میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کی تکمیل میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کھیلوں کے میدان آباد کرکے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارا اور انہیں منفی سرگرمیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں، تعلیم اور صحت مند سرگرمیوں کے ذریعے آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی بھلائی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں، اس مقصد کے لیے وہ ہر ممکن ذمہ داری قبول کرنے کے لیے تیار ہیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی عوامی خدمات اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مختلف ذمہ داریاں پوری لگن اور احساس ذمہ داری کے ساتھ نبھائی ہیں۔ کوئٹہ کے ٹراما سینٹر، سول ہسپتال، باچا خان ہسپتال، مفتی محمود ہسپتال اور دیگر طبی اداروں سے متعلق دی گئی ذمہ داریوں پر ان کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بخت محمد کاکڑ ایک متحرک اور محنتی عوامی نمائندے ہیں اور ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت کو اس وقت مالیاتی مشکلات اور متعدد قومی و صوبائی ذمہ داریوں کا سامنا ہے، تاہم عوامی ترقی اور نوجوانوں کے مستقبل کے لیے وسائل کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے تقریب میں شریک عوامی نمائندوں، افسران اور علاقہ مکینوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام علاقوں کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی دہشت گردی کے خلاف جس عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود، صوبے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ میں ان کی ٹیم کا حصہ ہوں اور عوامی خدمت کے اس مشن میں اپنا کردار ادا کر رہا ہوں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہیں اور جب بھی ہم نے عوامی مشکلات اور ضروریات ان کے سامنے رکھی ہیں، انہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کیے۔ ان کی قیادت میں صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو عملی شکل دینے کے لیے کام کر رہی ہے بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کو دہشت گردی سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم وزیر اعلیٰ بلوچستان نے امن و استحکام کے قیام اور صوبے کی ترقی کے لیے واضح عزم کا اظہار کیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور عوام ایک صفحے پر ہیں اور ہم صوبے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے سمیت مختلف عوامی منصوبوں میں وزیر اعلیٰ کی خصوصی دلچسپی اور بروقت رہنمائی سے عملی پیش رفت ممکن ہوئی ہے۔ حکومت بلوچستان عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ نواں کلی میں جدید اسپورٹس کمپلیکس کا قیام نوجوانوں کے لیے ایک اہم سہولت ثابت ہوگا۔ کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملیں گے اور انہیں مثبت، صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جاسکے گا بخت محمد کاکڑ نے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا عوامی خدمت کے لیے تعاون اور سرپرستی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت کی ٹیم عوامی توقعات پر پورا اترنے اور بلوچستان کی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ تقریب سے قبل وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا اور دعا کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10297/2026
کوئٹہ 24 نومبر ۔صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ سے زیارت، ہرنائی اور سنجاوی سے تعلق رکھنے والے مختلف عوامی وفود نے سول سیکرٹریٹ آفس میں ملاقات کی اس موقع پر وفود نے اپنے اپنے علاقوں کے عوام کو درپیش مختلف مسائل اور مشکلات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے وفود کی شکایات اور مسائل کو نہایت توجہ اور غور سے سنا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور لوگوں کے مسائل کا بروقت حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور زیارت، ہرنائی اور سنجاوی کے عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور متعلقہ محکموں کے ذریعے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے اور اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے اس موقع پر فوکل پرسن ہرنائی حاجی باز محمد دمڑ، پرسنل سیکرٹری موسیٰ کاکڑ اور اسٹاف آفیسر کمال اختر بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10298/2026
کوئٹہ24 نومبر ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل بلوچستان ایکسپو 2026 میں محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کی موثر شرکت اور ڈیجیٹل اقدامات کو اجاگر کرنے کے حوالے سے سیکرٹری محکمہ بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر بڑیچ، ڈپٹی سیکرٹری الیاس بلوچ اور فوکل پرسن محکمہ بلدیات طحہٰ جنید ، سیکشن آفیسر مختیار زہری نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری عبدالروف بلوچ نے کہا کہ محکمہ بلدیات جدید ڈیجیٹل نظام کے فروغ، سرکاری خدمات کی موثر فراہمی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی، شفافیت اور عوامی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈیجیٹل بلوچستان ایکسپو 2026 کے لیے محکمہ بلدیات کے جاری اقدامات، جدید منصوبوں اور ڈیجیٹل سہولیات کو موثر انداز میں پیش کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی مرتب کی جائے، تاکہ عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور محکمہ کی ڈیجیٹل پیش رفت کو نمایاں کیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10299/2026
نصیرآباد، 24 نومبر ۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے وژن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویژنل انفارمیشن آفس نصیرآباد نیک محمد نے آج حکومت بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز سے مکمل ہونے والے ڈسٹرکٹ پریس کلب جعفرآباد کا دورہ کیا اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جعفرآباد دھنی بخش مگسی نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر مقامی صحافی اسماعیل جکھرانی،شاہد علی ابڑو اور محمد نواز کھوسہ بھی موجود تھے صدر پریس کلب نے بتایا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی محترمہ حادیہ نواز بہرانی نے پریس کلب کی تعمیر کے لیے دو کروڑ روپے کی خطیر رقم فراہم کی گئی جس کی بدولت یہ اہم منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی عمارت جدید طرزِ تعمیر اور صحافیوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کی گئی ہے جو بلوچستان بھر میں اپنی نوعیت کی ایک بہترین عمارت ہے اور کوئٹہ کے بعد نمایاں حیثیت رکھتی ہےانہوں نے بتایا کہ پریس کلب کے گراونڈ فلور پر پریس کانفرنس ہال صدر پریس کلب کا دفتر اور دو اضافی کمرے تعمیر کیے گئے ہیں جبکہ صحافیوں کی رہائش کے لیے بھی مناسب انتظام کیا گیا ہے اسی طرح فرسٹ فلور پر تین بیڈ رومز تعمیر کیے گئے ہیں تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مہمان صحافیوں کو قیام و طعام کے حوالے سے سہولت میسر آسکے اور وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بہتر انداز میں انجام دے سکیںصدر پریس کلب نے مزید بتایا کہ عمارت کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے تاہم صحافیوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اس وقت سولر سسٹم اور ضروری فرنیچر کی اشد ضرورت ہے جس کی فراہمی سے پریس کلب کی فعالیت اور افادیت میں مزید اضافہ ہوگااس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویژنل انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد نیک محمد نے کہا کہ حکومت بلوچستان صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل ان کی فلاح و بہبود اور صحافتی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پریس کلب کسی بھی ضلع میں صحافیوں کے لیے ایک اہم ادارے کی حیثیت رکھتا ہے جہاں صحافی نہ صرف اپنے پیشہ ورانہ امور انجام دیتے ہیں بلکہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور حکومتی اقدامات کو عوام تک پہنچانے میں بھی اپنا موثر کردار ادا کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ پریس کلب کی تعمیر کے دوران سیکرٹری انفارمیشن بلوچستان کی ہدایات پر وقتاً فوقتاً تعمیراتی کام کے معیار رفتار اور پیش رفت کا جائزہ لیا جاتا رہا، جبکہ بحیثیت صدر پریس کلب اس منصوبے کی تکمیل میں نہایت اہم کردار ادا کیا انہوں نے اس امر کو سراہا کہ تمام تر مراحل کی تکمیل کے بعد جعفرآباد کے صحافیوں کو ایک بہترین اور جدید عمارت میسر آئی ہےانہوں نے مزید کہا کہ یہ پریس کلب محض ایک سرکاری عمارت یا دفتری جگہ نہیں بلکہ آپ تمام صحافیوں کا مشترکہ گھر ہے جس کی حفاظت دیکھ بھال اور اسے فعال رکھنا اب آپ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے عمارت اور اس میں موجود سہولیات کی مناسب دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ اسے صحافتی سرگرمیوں مثبت مکالمے اور عوامی مسائل کی موثر نشاندہی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیےانہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی فلاح و بہبود کے لیے تعلیم صحت مواصلات آبپاشی بنیادی سہولیات اور دیگر شعبوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ان منصوبوں اور حکومتی اقدامات کے بارے میں عوام کو بروقت درست اور مثبت انداز میں آگاہ کرنا صحافیوں کی اہم ذمہ داری ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ جعفرآباد کے صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے عوامی مسائل کی نشاندہی حکومتی اقدامات کی موثر تشہیر اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے آخر میں انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نو تعمیر شدہ پریس کلب جعفرآباد صحافتی سرگرمیوں کے فروغ صحافیوں کے باہمی رابطوں اور عوامی مسائل کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم مرکز ثابت ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10300/2026
نصیرآباد 24 نومبر۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت آج انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی نصیرآباد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب اللہ پندرانی سمیت محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر میں پولیو مہم کی تیاریوں انتظامات اور مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر گزشتہ پولیو مہم کی مجموعی کارکردگی فیلڈ ٹیموں کو درپیش مشکلات بچوں تک رسائی والدین کے تعاون انکاری والدین کو قائل کرنے اور حساس علاقوں میں درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اس سلسلے میں پولیو ٹیموں کی موثر مانیٹرنگ سیکیورٹی کے مناسب انتظامات مائیکرو پلان پر عملدرآمد اور ہر علاقے میں پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے اس لیے اس اہم مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو مزید موثر بنایا جائے مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ضلع کا کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے انہوں نے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ وہ بلا خوف و خطر دسمبر کے مہینے میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں انہوں نے مزید کہا کہ والدین اور عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ہر گھرانے تک پولیو سے بچاو کا پیغام پہنچایا جا سکے اور ضلع نصیرآباد کو پولیو سے پاک بنانے کے قومی مشن کو کامیابی سے آگے بڑھایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10301/2026
کوئٹہ، 24 نومبر ۔چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) عبداللہ خان کی زیرِ صدارت ٹیکسیشن امور سے متعلق ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ٹیکس امور کے ماہر اور قانونی مشیر فضل امین، بی آر اے کے ممبران اور متعلقہ ٹیم نے شرکت کی اجلاس میں ٹیکس سے متعلقہ طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ قانونی تقاضوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے سمیت اہم تکنیکی اور انتظامی امور پر غور کیا گیا، بالخصوص اِن پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ (Input Tax Adjustment) کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ٹیکس کے طریقہ کار میں مزید وضاحت اور بہتری لانے، قانونی تقاضوں کی مکمل پاسداری یقینی بنانے اور ٹیکس انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی کو موثر بنانے کے حوالے سے مختلف امور زیرِ بحث آئے۔ اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ٹیکس نظام کو مزید شفاف، منظم اور قانونی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لئے متعلقہ اقدامات کو مزید موثر کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10302/2026
لورالائی 24نومبر ۔علاقے راغہ زنگیوال میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول شین آباد کی تزئین و آرائش اور بحالی کے بعد افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بوری احمد زیب کاکڑ تھے، جنہوں نے اسکول میں مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ افتتاح کیااس موقع پر عبید ترین اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لورالائی عبدالرزاق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اسکول کی عمارت کی مرمت و بحالی کے ساتھ طالبات کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا واش روم بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ تمام ترقیاتی کام ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (ESP) کے تحت یونیسف (UNICEF) کے تعاون سے مکمل کیے گئے ہیں افتتاحی تقریب کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد زیب کاکڑ نے اسکول کی عمارت، تزئین و آرائش کے کاموں اور فراہم کردہ بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اسکول کی بہتری اور طالبات کے لیے بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، عمارتوں کی بحالی اور طالبات کے لیے صاف ستھرا اور محفوظ ماحول یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہےانہوں نے اس امر پر زور دیا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری اور سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے تاکہ بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آسکے اور تعلیمی سرگرمیوں کو موثر انداز میں جاری رکھا جا سکے تقریب کے اختتام پر ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (ESP)، یونیسف (UNICEF)، پیرنٹ ٹیچر اسکول مینجمنٹ کمیٹی (PTSMC)، محکمہ تعلیم اور مقامی کمیونٹی کی مشترکہ کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ علاقے میں تعلیم کے فروغ، تعلیمی اداروں کی بہتری اور بچوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ کوششیں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10303/2026
زیارت 24 نومبر ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ صدارت قائداعظم ڈے 25 دسمبر کو شاندار انداز میں منانے کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ صدارت 25 دسمبر یومِ ولادت قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار اور پروقار انداز میں منانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایف سی ونگ 155 کے میجر عامر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالمالک درانی، اسسٹنٹ کمشنر حبیب الرحمن کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لطیف اللہ غرشین، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل) فرزانہ ارباب، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر نقیب اللہ کاکڑ، سی ٹی ڈی کے عبدالمجید، پولیس کے شاکر، ایس ڈی او وزیر خان، میراجان، ظفر اللہ، صابر خان، کمال خان سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 25 دسمبر کو قائداعظم ڈے کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات کی تیاریوں، انتظامات، سیکیورٹی، تعلیمی اداروں میں پروگراموں اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ 25 دسمبر کو قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کے موقع پر قائداعظم ریزیڈنسی زیارت میں ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں اعلیٰ حکام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور دیگر مہمان شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ضلع زیارت کے مختلف کالجوں اور اسکولوں میں بھی قائداعظم ڈے کی مناسبت سے خصوصی تقریبات، تقاریر اور دیگر پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ طلبائ و طالبات کو قائداعظم کے وڑن، جدوجہد، اصولوں اور پاکستان کے قیام کے تاریخی پس منظر سے آگاہ کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ قائداعظم ڈے کی تقریبات کے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور اس قومی دن کو بھرپور، منظم اور شاندار انداز میں منانے کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10304/2026
کوئٹہ 24 نومبر۔بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران کے لیے پارلیمانی امور میں مصنوعی ذہانت AI اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغازسیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کر دیا۔بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے، جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی اور پارلیمانی امور کی انجام دہی میں جدت لانے کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز (PIPS) کے زیر اہتمام چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز اسمبلی کے کمیٹی روم ہو گیا۔ ورکشاپ کا افتتاح سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام میں گریڈ 17 اور 18 کے ایسے افسران کو شامل کیا گیا ہے جو اپنی ملازمت کے MID دور میں ہیں اور مستقبل میں اسمبلی سیکرٹریٹ کی انتظامی و پارلیمانی ذمہ داریوں کو مزید موثر انداز میں انجام دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج تربیت حاصل کرنے والے افسران کل نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں جدید خطوط پر انجام دیں گے بلکہ مستقبل میں ماسٹر ٹرینرز کی حیثیت سے دیگر افسران کی رہنمائی بھی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی اداروں کی موثر کارکردگی کے لیے ضروری ہے کہ افسران جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل نظام اور مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے استعمال سے بھرپور استفادہ کریں۔ چار روزہ ورکشاپ کے دوران پارلیمانی و سیکرٹریٹ امور میں مصنوعی ذہانت کے استعمال، ای آفس (E-Office)، ای پارلیمنٹ (E-Parliament)، ای فائلنگ (E-Filing)، پارلیمانی سوالات کی تیاری و مسودہ سازی، تحریک التوائ، توجہ دلاو نوٹسز، قراردادوں کی تیاری اور قائمہ کمیٹیوں کے امور سے متعلق عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ قانون سازی کے مختلف مراحل اور پارلیمانی کارروائی میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے موثر استعمال پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ورکشاپ میں پہلے روز ڈائریکٹر پی ڈی پی، پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز، تاج محمد اور ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی، PIPS محمد نذیر خان سمیت بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران نے بطور تربیت حاصل کرنے والے شرکاءشرکت کی۔اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جدید تربیتی پروگراموں کے ذریعے اسمبلی سیکرٹریٹ کی ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافہ، دفتری امور میں شفافیت، تیز رفتار کارروائی اور پارلیمانی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10305/2026
لورالائی24نومبر : وائس چانسلر یونیورسٹی آف لورالائی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ نے 24 نومبر 2026ءکو ایف اے او (FAO) کے فیلڈ آفس لورالائی میں منعقدہ فارمر فیلڈ اسکول (FFS) لائیوسٹاک پروگرام کی تیسری تقریبِ تقسیم اسناد اور بڑے گرانٹس پروگرام (Large Grants Programme) کے تعارفی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تقریب کا انعقاد کچ امقزئی میں ایف اے او کے آر بی ڈبلیو آر پی (NRB) پروگرام کے تحت قائم لائیوسٹاک فارمر فیلڈ اسکول کے تربیتی پروگرام کی کامیاب تکمیل کے سلسلے میں کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک عبدالرحیم نیازی، ڈوینل فارسٹ آفیسر زبیر احمد، ایف اے او کے نمائندگان اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں تقریب کے دوران ڈاکٹر امین اللہ نے شریک چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد (SMEs) کو بڑے گرانٹس پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے لائیوسٹاک اور زراعت کے شعبوں سے وابستہ افراد کو گرانٹس کے حصول کے لیے اہلیت کے معیار، درخواست جمع کرانے کے طریقہ کار اور درخواستوں کی آخری تاریخ سے آگاہ کیا اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ نے ایف اے او کی جانب سے مقامی کسانوں اور مالداروں کی فنی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے شروع کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید معلومات اور عملی تربیت کے ذریعے لائیوسٹاک اور زراعت کے شعبوں کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کسانوں اور مقامی کاروباری افراد پر زور دیا کہ وہ بڑے گرانٹس پروگرام سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنے موجودہ کاروبار کو وسعت دیں اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں۔وائس چانسلر نے خطے میں زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں کی ترقی کے لیے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) اور یورپی یونین (EU) کے مسلسل تعاون اور کاوشوں کو بھی سراہا اور ان کی خدمات کو علاقے کی ترقی کے لیے اہم قرار دیاتقریب کے اختتام پر کچ امقزئی کے لائیوسٹاک فارمر فیلڈ اسکول کے تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے والے کسانوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر شرکائ نے تربیتی پروگرام کو مقامی کسانوں کی استعداد کار بڑھانے، جدید طریقہ ہائے کار متعارف کرانے اور زراعت و مالداری کے شعبوں میں معاشی ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر10306/26
کوئٹہ، 24 نومبر 2026:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو کوئی نہیں توڑ سکتا، پاکستان تا قیامت قائم و دائم رہے گا، بلوچستان پاکستان کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے۔ دہشت گردی چاہے مذہب کے نام پر ہو یا قوم پرستی کے نام پر، کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے اور دہشت گردی کی ایڈوکیسی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین۔ آئین پاکستان شہریوں کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، تاہم یہی آئین ریاست سے غیر مشروط وفاداری اور آئینی ذمہ داریوں کی پاسداری کا درس بھی دیتا ہے۔ کسی بھی نظریے یا بیانیے کی آڑ میں بے گناہ شہریوں کا قتل، تشدد اور ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کو جواز فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ بلوچستان کے مسائل کا حل تشدد نہیں بلکہ تعلیم، ترقی، بہتر طرز حکمرانی، معاشی مواقع کی فراہمی اور عوامی خدمت میں مضمر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو 28 ویں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، گورننس اصلاحات، انتظامی اقدامات اور مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گرمی میں جھلستے اور سردی میں ٹھٹھرتے عام بلوچستانی کے معیار زندگی میں بہتری، گورننس کے نظام کو مؤثر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ بلوچستان کو اس کی تاریخ، سماجی حالات اور زمینی حقائق کے تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ صوبے میں غیر متوازن ترقی اور محرومیوں کے مسائل کو کسی بھی صورت دہشت گردی، تشدد یا علیحدگی پسندی کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بارے میں حقائق کو مسخ کرکے احساس محرومی کا ایسا بیانیہ تشکیل دیا جاتا ہے جس کے ذریعے علیحدگی اور تشدد کے لیے جواز تلاش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ترقی کے حوالے سے موجود مسائل سے انکار نہیں، تاہم ان کا حل آئینی و جمہوری جدوجہد اور عوامی فلاح کے اقدامات میں ہے، نہ کہ معصوم شہریوں اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے میں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئین پاکستان شہریوں کو اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج اور اختلاف رائے کا حق دیتا ہے، لیکن ان حقوق کے ساتھ آئینی حدود اور ریاست کے ساتھ وفاداری کی ذمہ داریاں بھی وابستہ ہیں۔ پرامن سیاسی جدوجہد اور ریاست کے خلاف مسلح کارروائی دو بالکل مختلف معاملات ہیں ان دونوں کو ایک ہی تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا۔ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے، دہشت گردی میں ملوث ہونے یا اس کی ایڈوکیسی کرنے والوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہو سکتی۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آج بلوچستان کے ایک غریب محنت کش کا بچہ بھی ایچی سن کالج، لارنس کالج سمیت پاکستان کے بڑے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہے۔ یہ اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے قومی سطح پر تعلیم اور آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہیں حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے ہر بچے کو معیاری تعلیم اور ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق ملک و صوبے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر سکے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھے پاکستان مخالف عناصر منظم انداز میں بلوچستان کے نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں سے رابطے کرکے انہیں پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا حصہ بنانے اور ریاست کے خلاف اکسانے کی سازشیں کی جارہی ہیں نوجوانوں کو ایسے عناصر کے عزائم، ان کے بیانیے اور زمینی حقائق کو سمجھنا ہوگا اور پروپیگنڈے اور حقیقت میں فرق کرنا ہوگا۔ بلوچستان کے نوجوانوں کا مستقبل تشدد، انتہا پسندی اور نفرت میں نہیں بلکہ تعلیم، ترقی، امن اور قومی دھارے میں مثبت کردار ادا کرنے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں اور نہ ہی کسی علاقے کی محرومیوں کو بنیاد بنا کر دہشت گردی کا جواز پیدا کیا جا سکتا ہے۔ بلوچستان کے عوام ، سیکورٹی فورسز نے امن کے قیام اور ترقی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری اصل ترجیح عام شہری کی زندگی میں بہتری لانا ہے۔ حکومت گورننس میں بہتری، سرکاری محکموں کی کارکردگی میں اضافے، ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر تکمیل اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے اصلاحاتی اقدامات کر رہی ہے تاکہ ان کے ثمرات صوبے کے دور دراز علاقوں تک ہر شہری تک پہنچ سکیں۔ قبل ازیں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے نیشنل ورکشاپ کے شرکاء کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، انتظامی اصلاحات، گورننس کی بہتری اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
خبرنامہ نمبر10307/26
گوادر24 نومبر2026: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے تعلیمی امور، اسکولوں کی کارکردگی، اساتذہ کی حاضری اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ چند روز میں ضلع گوادر کے سرکاری اسکولوں میں ایک سو نئے ایس ایس ٹی ٹیچرز مرد و خواتین تعینات کیے جائیں گے، جس سے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے اور تدریسی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے میں مدد ملے گی اجلاس میں ضلعی ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین بلوچ ضلعی آفیسر تعلیم فیمل زرآتون سمیت یونیسیف کے ضلعی منیجر عادل نودیزئی نے محکمہ تعلیم کے ساتھ یونیسیف کے تعاون سے جاری اقدامات اور مختلف منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں کلسٹر بجٹ،، غیر فعال اسکولوں کی بحالی، بی ایس ڈی آئی اور پی ایس ڈی پی کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، اور درسی کتب کی تقسیم سمیت مختلف تعلیمی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ یونیسیف کے ایجوکیشن سپورٹ پروگرام، اساتذہ کی مسلسل پیشہ ورانہ تربیت، طلبہ کے اسکول چھوڑنے کی شرح میں کمی، تعلیمی نگرانی و رہنمائی اور ٹائم اسکیل کیسز کی منظوری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں کٹوتی اور وضاحت طلب کرنے کا عمل یقینی بنایا جائے، جبکہ محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ باقاعدگی سے فیلڈ وزٹس کریں اور اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری، تدریسی سرگرمیوں اور تعلیمی سہولیات کی نگرانی کو یقینی بنائیں اجلاس میں ضلعی ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین بلوچ، ضلعی ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) زرآتون، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر سین بلوچ، یونیسیف کے ضلعی منیجر عادل نودیزئی سمیت کمیٹی کے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی
خبرنامہ نمبر10308/26
گوادر24 نومبر2026: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے سرکاری اسپتالوں کی کارکردگی، صحت کی سہولیات، ڈاکٹروں اور طبی عملے کی دستیابی اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں مختلف طبی شعبوں میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی اور خالی آسامیوں پر غور کیا گیا۔ اس سلسلے میں آرتھوپیڈکس، سائیکاٹری، جنرل سرجری، کارڈیالوجی، نیورولوجی، نیفرولوجی، ای این ٹی اور امراضِ چشم کے ماہر ڈاکٹروں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات، بہتر مراعات اور خصوصی پیکیجز کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں طبی اداروں کے غیر حاضر عملے کی تنخواہوں میں قواعد و ضوابط کے مطابق کٹوتی، وضاحتی نوٹسز کے اجرا اور حاضری ریکارڈ کی بنیاد پر پے رول کی درستگی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ غیر حاضر عملے کی تفصیلات مرتب کرکے آئندہ ماہ کے پے رول میں ضروری کارروائی شامل کی جائے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ضلع گوادر میں عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے، طبی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور صحت کے نظام میں انتظامی امور کو مؤثر بنانے کے لیے مربوط اقدامات کیے اجلاس
اجلاس میں ضلعی آفیسر صحت ڈاکٹر یاسر طاہر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، سی ای او پاک اومان اسپتال ڈاکٹر چاکر بلوچ، سی ای او پاک چائنا فرینڈشپ اسپتال ڈاکٹر ناصر شیخ، پی پی ایچ آئی کے ضلعی منیجر ڈاکٹر منیر احمد سمیت محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کے دیگر افسران و اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
خبرنامہ نمبر10309/26
گوادر 24 نومبر 2026 ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان عتیق اللّٰہ خان نے اپنے آفس گوادر میں ڈائریکٹر میرین مشتاق احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز گوادر شاہ فہد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر صغیر زمان سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے ماہیگیر نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور سمندر کی صورتحال، ماہیگیروں کو درپیش مسائل اور سمندری وسائل کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ماہیگیر نمائندوں نے ڈائریکٹر جنرل کو بتایا کہ ماضی کے مقابلے میں سمندر میں غیر قانونی شکار میں کافی کمی آئی ہے، جس کے باعث مقامی ماہیگیر بہتر انداز میں اپنے روزگار سے وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ ان دنوں سمندر میں مچھلی کی پیداوار بہتر ہے اور ماہیگیروں کو پہلے کی نسبت اچھا شکار مل رہا ہے۔ماہیگیر نمائندوں نے فشریز ڈیپارٹمنٹ گوادر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سمندر کے تحفظ اور غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں بعدازاں ڈائریکٹر جنرل نے گوادر فشریز آفس کے افسران کے ہمراہ فیلڈ وزٹ بھی کیا اور سمندری صورتحال اور فشریز کے امور کا جائزہ لیا
ماہیگیر نمائندوں نے ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان عتیق اللّٰہ خان کی جانب سے ماہیگیروں کے مسائل سننے، ان سے براہِ راست رابطہ رکھنے اور سمندر کے تحفظ کے حوالے سے دلچسپی لینے کو سراہتے ہوئے ان کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
خبرنامہ نمبر10310/26
کوئٹہ: 24 نومبر 2026:
عوام کو معیاری، محفوظ اور ملاوٹ سے پاک اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیمیں صوبہ بھر میں متحرک ہیں۔ اس سلسلے میں کوئٹہ، لورالائی، ڈیرہ مراد جمالی، سبی، قلعہ سیف اللہ اور خضدارمیں کارروائیاں کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک بیکنگ یونٹ سیل، 17 مراکز پر جرمانے جبکہ 58 فوڈ بزنس یونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق ایئرپورٹ روڈ اور چشمہ اچوزئی کوئٹہ میں انسپیکشن کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال، حشرات کی روک تھام کے ناقص انتظامات، غیر محفوظ اسٹوریج اور دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر ایک بیکنگ یونٹ سیل جبکہ پانچ مراکز کو واجب الادا جرمانوں کی ادائیگی کے لیے حتمی نوٹسز جاری کیے گئے۔ سبزل اور اسپنی روڈ پر بھی کارروائی کرتے ہوئے ایک بیکنگ یونٹ کو جرمانہ اور تین مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ اسی دوران ڈبلیو ایف پی کے اسکول میلز پروسیسنگ یونٹ کے عملے کو خوراک کی محفوظ تیاری اور اسٹوریج سے متعلق رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔سیٹلائٹ ٹاؤن و زرغون آباد میں قائم بیکریوں اور بیکنگ یونٹس کے معائنے کے دوران ناقص صفائی، غیر معیاری خام مال، مضر صحت رنگوں کے استعمال، حشرات کی موجودگی اور مصنوعات پر تیاری و تنسیخ کی تاریخیں درج نہ ہونے پر ایک بیکری اور ایک بیکنگ یونٹ مالکان پرجرمانے عائد کیے گئے ۔علاوہ ازیں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں دودھ کے معیار کی جانچ کیلئے کرانی روڈ، علمدار روڈ اور فقیر محمد روڈ پر ملک سیفٹی ٹیموں نے دودھ اور دہی کے نمونے موقع پر ٹیسٹ کیے۔ سکمڈ ملک پاؤڈر اور پانی کی زائد مقدار کی ملاوٹ پر دو دودھ فروشوں کو جرمانہ جبکہ معمولی نقائص پر چھ ملک شاپس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔مزید برآں خضدار آزادی چوک، کرخ روڈ اور مختلف مضافات میں کارروائی کے دوران دو بیکنگ یونٹس اور دو بیکرز اینڈ سویٹس کے خلاف ایکشن جبکہ 10 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری ہوئے۔ کارروائی میں ناقص صفائی، حشرات کی موجودگی، اخبارات میں اشیاء کی پیکنگ، ایکسپائرڈ مشروبات و دیگر مصنوعات کی فروخت اور خوراک کی غیر محفوظ اسٹوریج پر ایکشن لیا گیا۔اسی طرح ڈیرہ مراد جمالی میں کریانہ و جنرل اسٹورز کی چیکنگ کے دوران فوڈ بزنس لائسنس کے بغیر کاروبار کرنے والے متعدد مراکز کے خلاف کارروائی جبکہ دیگر یونٹس کو معمولی نقائص دور کرنے اور لازمی لائسنس کے حصول سے متعلق ہدایات و اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔سبی شہر کے مختلف مضافات میں جنرل اسٹورز اور دیگر فوڈ بزنس یونٹس کا معائنہ کیا گیا۔ خلاف ورزیوں پر متعلقہ مراکز کے خلاف کارروائی کے ساتھ اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے، جبکہ فوڈ بزنس آپریٹرز میں لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے لائسنس فارم بھی تقسیم کیے گئے۔
قلعہ سیف اللہ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی ژوب زون نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دودھ میں پانی کی ملاوٹ، ناقص صفائی اور غیر صحت بخش اسٹوریج پر دو ملک یونٹس، جبکہ ناقص صفائی اور لائسنس کے بغیر کاروبار کرنے پر دو بیکنگ یونٹس کو جرمانے کیے۔ مزید پانچ مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کرتے ہوئے لائسنس کے حصول اور فوڈ سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق خوراک کے کاروبار سے وابستہ تمام افراد کے لیے صفائی، حفظانِ صحت، معیاری خام مال، محفوظ اسٹوریج اور فوڈ بزنس لائسنس کی شرائط پر عملدرآمد لازمی ہے۔ عوامی صحت سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خبرنامہ نمبر10311/26
گوادر، 24 نومبر 2026: صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق گوادر میں صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں صنعتی زون میں نئی فیکٹریوں کے قیام، صنعتی بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس وقاص احمد لاسی، جنرل منیجر اسٹیٹ محمد ہاشم اور الیکٹریکل انجینئر عزیز صاحب نے شرکت کی۔ شرکاء نے صنعتی سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی اور نئی صنعتوں کے قیام کے امکانات کا جائزہ لیا اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ گوادر کو صنعتی و تجارتی مرکز بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے، جس سے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ نجی سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور بلوچستان کی معاشی ترقی کو بھی فروغ ملے گا
خبرنامہ نمبر10312/26
کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے صوبے میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ان کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے کروڑوں روپے کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔جاری کردہ سرکاری اشتہار کے مطابق مختلف دہشتگردوں کے سروں پر 5 لاکھ روپے سے لے کر 25 کروڑ روپے تک انعام مقرر کیا گیا ہے۔ مطلوب افراد میں بشیر زیب اور رحمان گل سمیت متعدد دہشتگرد شامل ہیں، جن کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر حکومت بلوچستان کی جانب سے مقررہ انعامات ادا کیے جائیں گے۔اشتہار کے مطابق رحمان گل کے بارے میں اطلاع دینے پر 25 کروڑ روپے جبکہ بشیر زیب کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنے پر بھی 25 کروڑ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح دیگر مطلوب افراد کے لیے بھی ان کی حیثیت کے مطابق بھاری انعامات رکھے گئے ہیں۔معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا کہ حکومت بلوچستان دہشتگردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست اور ان کے سروں پر انعامات کا اعلان دہشتگردی کے خلاف جاری حکومتی اقدامات کا حصہ ہے۔بابر یوسفزئی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ مطلوب دہشتگردوں کے حوالے سے کسی بھی مستند اطلاع کی صورت میں حکومت بلوچستان کے متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اطلاع فراہم کرنے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی اور مستند معلومات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انعامات کی ادائیگی حکومت کے مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائے گی۔
امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائی اور بلوچستان میں پائیدار امن کا قیام حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
خبرنامہ نمبر10313/26
چمن: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ نے آج BSDI فیز تھری منصوبے کے تحت اسسٹنٹ کمشنر آفس چمن میں جاری مرمتی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مختلف حصوں میں جاری کاموں کی پیش رفت، معیار اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے اور ذمہ داران کو ہدایت کی کہ مرمتی کام مقررہ معیار، منظور شدہ منصوبہ بندی اور طے شدہ ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں، جبکہ تعمیراتی کاموں میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا بلوچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرکاری دفاتر میں بنیادی سہولیات کی بہتری، دفتری ماحول کو سازگار بنانے اور عوام کو بہتر انتظامی سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی و مرمتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر10314/26
چمن: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ نے آج بوائز ہائی اسکول چمن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جماعت ہشتم کے جاری بورڈ امتحانات کے انتظامات، امتحانی عمل اور طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے امتحانی ہالز کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملے سے امتحانی عمل کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانات کے انعقاد میں نظم و ضبط، شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت برقرار رکھنے پر زور دیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا بلوچ نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ امتحانی عمل کو مکمل شفاف، منظم اور پُرامن ماحول میں جاری رکھا جائے، جبکہ طلباء کو امتحانات کے دوران تمام ضروری سہولیات اور سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ وہ یکسوئی اور اعتماد کے ساتھ اپنے امتحانات دے سکیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعلیمی معیار کی بہتری اور امتحانی نظام میں شفافیت کے لیے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔
خبرنامہ نمبر10315/26
چمن: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ نے آج شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آٹے اور ایل پی جی (LPG) گیس سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور فروخت کے مقررہ نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے مختلف دکانوں پر اشیائے ضروریہ کے نرخ چیک کیے اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ آٹے، ایل پی جی گیس اور دیگر ضروری اشیاء کی فروخت سرکاری نرخ ناموں کے مطابق یقینی بنائی جائے، جبکہ نرخ ناموں کو نمایاں مقامات پر آویزاں رکھا جائے تاکہ عوام کو مقررہ قیمتوں پر اشیاء کی دستیابی میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا بلوچ نے واضح کیا کہ سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی، ناجائز منافع خوری اور مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور مارکیٹ میں سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بازاروں کی مسلسل نگرانی جاری رکھے گی۔
خبرنامہ نمبر10316/26
گوادر 24 نومبر 2026 : سٹرکٹ افسر ایجوکیشن فیمیل گوادر زرآتون نے نیو ٹاؤن گرامر ہائر سیکنڈری اسکول گوادر میں قائم مڈل اسٹینڈرڈز کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور بی ای اے سی کے سالانہ امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے طلبہ کو ریاضی کا پرچہ پُرامن ماحول میں مکمل شفافیت اور نقل سے پاک طریقے سے حل کرتے ہوئے دیکھا اور امتحانی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ایجوکیشن آفیسر نے امتحانات کے شفاف، منظم اور پُرامن انعقاد پر اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کے ساتھ امتحانی نظام میں شفافیت برقرار رکھنا قابلِ تحسین اقدام ہے۔
خبرنامہ نمبر10317/26
چمن 24 نومبر 2026:
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ نے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے آٹے اور ایل پی جی گیس سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور دکانداروں کو سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ زائد قیمت وصول کرنے اور سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بازاروں کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر 10318/26
چمن 24 نومبر 2026:
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ نے BSDI فیز تھری کے تحت اسسٹنٹ کمشنر آفس چمن میں جاری مرمتی و تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کیا اور کام کی پیش رفت و معیار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ معیار اور منصوبہ بندی کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ دفتری سہولیات میں بہتری اور عوام کو بہتر انتظامی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
خبرنامہ نمبر10319/26
انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان کی زیرِ صدارت خاران سمیت رخشان ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال، اسٹریٹ کرائم کے تدارک اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سمیت پولیس کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ ڈی آئی جی رخشان ڈویژن عبدالحئی بلوچ نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے پورے ڈویژن بالخصوص ضلع خاران میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، اسٹریٹ کرائم اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر خاران میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے، جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر حکمت عملی مرتب کرنے پر تفصیلی غور و خوض کی۔ آئی جی پولیس محمد طاہر خان نے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ عوامی تحفظ اور پبلک سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور جرائم کے سدباب کے لیے پولیس گشت و نگرانی کے نظام کو مؤثر بنایا جائے۔اجلاس میں خاران پولیس کو درپیش مسائل، افرادی قوت اور وسائل کی کمی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پولیس نفری میں اضافے، پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری اور ضروری سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے، تاکہ پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ ضروری ہے تاکہ امن و امان کے قیام کے لیے مزید مؤثر اقدامات اٹھایا جا سکے۔ خاران میں مختلف سیاسی جماعتوں کے دھرنوں، جلسوں اور احتجاجی سرگرمیوں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاران سمیت رخشان ڈویژن میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے پولیس کو درپیش مسائل کا حل، نفری میں اضافہ، وسائل کی فراہمی اورانفراسٹرکچر کی بہتری ضروری ہے۔ صوبائی حکومت اس سلسلے میں پولیس کو ہر ممکن تعاون اور وسائل فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خاران میں امن و امان کی بہتری، جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ سیکیورٹی ادارے باہمی تعاون اور مؤثر حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری رکھیں۔






