خبرنامہ نمبر9771/2026
کوئٹہ9 نومبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال کی فکر اور ولولہ انگیز شاعری برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری، خودی، آزادی اور اتحاد کا جذبہ پیدا کرنے کا موثر ذریعہ بنی۔ انکے افکار و خیالات نے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا بلکہ دنیابھر کے مسلمانوں کو بھی ایک نئی فکری سمت اور عملی جدوجہد کا پیغام دیا۔ علامہ محمد اقبال نے اپنی پوری زندگی مسلمانوں کی فکری و اخلاقی تربیت، ترقی اور عظمتِ رفتہ کی بحالی کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ انکی شاعری کا بنیادی مقصد مسلمانوں میں خود اعتمادی، خودی، اتحاد، اجتماعی شعور اور عمل کا جذبہ بیدار کرنا تھا۔ علامہ اقبال کا پیغام کسی ایک دور یا خطے تک محدود نہیں بلکہ موجودہ عالمی حالات میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ان کے اتحاد، علم، خودی، برداشت اور اجتماعی جدوجہد کے افکار پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔ علامہ اقبال نے اپنی فکر انگیز شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک نئی روح پھونکی اور انہیں اپنی الگ قومی شناخت، سیاسی حقوق اور آزاد مستقبل کے حصول کی خاطر بیدار کیا۔ آج یومِ اقبال منانے کا اصل مقصد محض تقریبات کا انعقاد اور ان کی شاعری پڑھنا نہیں بلکہ ان کے افکار و نظریات کو سمجھنا، اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں اپنانا اور ان کے پیغامِ خودی، علم، عمل اور اتحاد کو عملی شکل دینا ہے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمیں بحیثیت قوم علامہ اقبال کے افکار سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے جدید علم، قومی یکجہتی اور اجتماعی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہی شاعرِ مشرق کو حقیقی خراجِ عقیدت اور ان کے خوابوں کی تعبیر کی جانب ایک عملی قدم ہوگا.
خبرنامہ نمبر9772/2026
کوئٹہ 9نومبر:صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی نے 9 نومبر یومِ ولادتِ شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال کی فکری و ادبی خدمات برصغیر کی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں بیداری، خودداری، اتحاد اور جدوجہد کا جذبہ پیدا کیا اور نوجوان نسل کو ایک باوقار اور خودمختار مستقبل کا تصور دیا۔میر ظہور بلیدی نے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ خودی آج بھی ہماری قومی زندگی کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ ان کا پیغام ہمیں علم، تحقیق، محنت، خود اعتمادی اور عملی جدوجہد کی طرف راغب کرتا ہے۔ بالخصوص نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اقبال کے افکار سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کے روشن مستقبل کے لیے تعلیم، شعور، جدید مہارتوں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ناگزیر ہے۔ علامہ اقبال کا پیغام بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے بھی حوصلے، امید اور آگے بڑھنے کا درس دیتا ہے۔ صوبے کی ترقی، خوشحالی اور پائیدار استحکام کے لیے ضروری ہے کہ نوجوان تعلیم اور علم و ہنر کے میدان میں آگے بڑھیں اور قومی ترقی کے عمل میں بھرپور حصہ لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل، باصلاحیت نوجوانوں اور بے شمار مواقع سے مالا مال ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اقبال کے تصورِ خودی، خود اعتمادی اور مسلسل جدوجہد کو اپناتے ہوئے صوبے میں ترقی، تعلیم اور خوشحالی کے نئے راستے ہموار کیے جائیں۔میر ظہور بلیدی نے کہا کہ یومِ اقبال ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم علامہ اقبال کے افکار و نظریات کو اپنی عملی زندگی میں اپناتے ہوئے ایک تعلیم یافتہ، متحد، خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان اور پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
خبرنامہ نمبر9773/2026
قلات 9نومبر:ملک بھر کی طرح قلات میں بھی یومِ اقبال قومی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ قلات اور محکمہ تعلیم کے زیرِ اہتمام مختلف گرلز اور بوائز اسکولوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال> کی ملی، ادبی اور فکری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔یومِ اقبال کے مرکزی سلسلے میں گورنمنٹ ماڈل داؤد ہائی اسکول قلات میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری، ایف سی کرنل نوید، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ثنائ اللہ ثنائ، پرنسپل ماڈل داؤد ہائی اسکول غلام مصطفیٰ بنگلزئی، اساتذہ کرام اور طلبائ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس موقع پر طلبائ نے ملی نغمے، ٹیبلوز اور علامہ اقبال کی شخصیت، شاعری اور فلسفہ خودی کے حوالے سے اردو اور انگریزی میں تقاریر پیش کیں۔ طلبائ نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے علامہ اقبال کے افکار و نظریات کو اجاگر کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کرنل نوید ثنائ اللہ ثنائ غلام مصطفی بنگلزئی نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ علامہ اقبال> برصغیر کے عظیم مفکر، شاعر اور فلسفی تھے، جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں خودی، خود اعتمادی، بیداری اور آزادی کا شعور پیدا کیا۔ اقبال کا پیغام آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل بالخصوص طلبائ کو علامہ اقبال کے افکار و نظریات کا مطالعہ کرنا چاہیے اور ان کے پیغام کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم ہی وہ بنیادی ذریعہ ہے جس کے ذریعے ہم ایک باشعور، ترقی یافتہ اور مضبوط معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ علامہ اقبال نے نوجوانوں کو شاہین کا تصور دے کر بلند حوصلے، خود اعتمادی اور مسلسل جدوجہد کا درس دیا۔ طلبائ کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے حصول، کردار سازی اور ملک و قوم کی خدمت کو اپنا مقصد بنائیں۔ یومِ اقبال منانے کا مقصد نئی نسل کو شاعرِ مشرق کے افکار، فلسفہ خودی اور قومی شعور سے روشناس کرانا ہے۔ تعلیمی اداروں میں ایسی تقریبات طلبائ کی علمی، ادبی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب کے اختتام پر علامہ اقبال> کی قومی، ادبی اور فکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ان کے پیغامِ خودی، علم اور عمل کو نئی نسل تک پہنچانے کے لیے ایسی مثبت اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔
خبرنامہ نمبر9774/2026
قلات9نومبر: چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے قلات میں ہندو برادری کے ساتھ دیوالی کے مذہبی تہوار کی خوشیوں میں شرکت کی اور انہیں دیوالی کی دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہندو برادری کے مہاراج سمیت دیگر برادری کے ساتھ خوشیاں بانٹیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب جان زہری قلات کے ہندؤ برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی خوشیوں، محبت، امن، بھائی چارے اور روشنی کا تہوار ہے، جو ہمیں امید، رواداری اور ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کے احترام کا درس دیتا ہے۔ بلوچستان کی سرزمین مختلف مذاہب، زبانوں اور ثقافتوں کے ماننے والوں کا مشترکہ گھر ہے، جہاں تمام اقوام نے ہمیشہ باہمی احترام اور بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو برادری بلوچستان کی سماجی، ثقافتی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ مذہبی اقلیتوں کے جان و مال، عزت و آبرو، مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک پرامن اور خوشحال معاشرے کی بنیاد باہمی احترام، برداشت، مذہبی ہم آہنگی اور یکساں حقوق پر قائم ہوتی ہے۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ بلوچستان میں بسنے والا ہر شہری بلاامتیاز مذہب و نسل خود کو محفوظ، باعزت اور معاشرے کا برابر کا حصہ محسوس کرے۔آخر میں نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے ہندو برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی کی یہ خوشیاں محبت، امن اور بھائی چارے کے فروغ کا ذریعہ بنیں جس کے بعد ہندو برادری کے مہاراج سمیت دیگر افراد نے ان کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ میر شعیب جان زہری ہمارے اس تہوار کے خوشیوں میں شریک ہوکر باہمی رواداری اور آپس میں محبت کا ایک بہترین مثال قائم کیا۔
خبرنامہ نمبر9775/2026
موسیٰ خیل9نومبر:حکومت بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ملک بھر کی طرح ضلع موسیٰ خیل میں بھی شاعرِ مشرق، مصورِ پاکستان علامہ محمد اقبال کا یومِ ولادت (یومِ اقبال) نہایت پرجوش اور پروقار انداز میں منایا گیا۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ موسیٰ خیل کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے ایک پروقار اور عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جس میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، معزز قبائلی عمائدین، علمائ کرام، اساتذہ، طلبائ اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ کمپلیکس موڑ پر اختتام پذیر ہوئی۔اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر کے مختلف سرکاری سکولوں میں بھی یومِ اقبال کے حوالے سے پروقار تقاریب کا انعقاد کیا گیا، جن میں طلبائ نے علامہ اقبال کے کلام، تقاریر اور ملی نغموں کے ذریعے مفکرِ پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ریلی اور تقاریب کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے علامہ اقبال کی فکر، خودی کے پیغام اور امتِ مسلمہ کے لیے ان کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سا لمیت، ترقی اور خودمختاری کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
خبرنامہ نمبر9776/2026
چمن9نومبر: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے یومِ اقبال کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبال> کی فکری و علمی خدمات برصغیر کے مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کے افکار و نظریات نے مسلمانوں میں خودی، خوداعتمادی، آزادی، اتحاد اور ایک الگ قومی تشخص کا شعور بیدار کیا، جو تحریکِ پاکستان کی فکری بنیاد بنا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال> کا فلسفہ خودی انسان کو اپنی صلاحیتوں پر اعتماد، بلند مقاصد کے تعین اور مسلسل جدوجہد کا درس دیتا ہے۔ ان کا پیغام محض شاعری تک محدود نہیں بلکہ ایک ایسی فکری رہنمائی ہے جو نوجوان نسل کو علم، کردار، خودداری، محنت اور قومی ذمہ داریوں کا احساس دلاتی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہم علامہ اقبال> کے افکار کی روشنی میں قومی اتحاد، تعلیم، ترقی، امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔ بالخصوص نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ اقبال> کے تصورِ شاہین، بلند نظری اور خودی کو اپنا نصب العین بناتے ہوئے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ لے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی تشکیل کے لیے باہمی احترام، قومی یکجہتی، مثبت سوچ اور عملی جدوجہد ناگزیر ہے۔ یومِ اقبال ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ قومیں محض خواب دیکھنے سے نہیں بلکہ عزم، علم، اتحاد اور مسلسل محنت سے ترقی کرتی ہیں۔
خبرنامہ نمبر9777/2026
قلعہ عبداللہ9نومبر: علامہ اقبال> کا پیغامِ خودی، اتحاد اور خوداعتمادی آج بھی ہماری قومی رہنمائی کا سرچشمہ ہے، نوجوان نسل اقبال کے افکار کو اپنا شعار بنائے۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی , ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی نے یومِ اقبال کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ شاعرِ مشرق حضرت علامہ محمد اقبال> کی شخصیت، فکر اور شاعری ہماری قومی تاریخ کا عظیم سرمایہ ہیں۔ انہوں نے اپنی شاعری اور فکری بصیرت کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی، خودی، خودداری اور قومی تشخص کا شعور اجاگر کیا اور ایک آزاد وطن کے تصور کو فکری بنیاد فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال> کا فلسفہ خودی انسان کو اپنی پہچان، صلاحیتوں اور مقصدِ حیات کا ادراک کرنے کے ساتھ ساتھ بلند حوصلے، مستقل مزاجی اور عملی جدوجہد کی ترغیب دیتا ہے۔ ان کی تعلیمات آج بھی بالخصوص نوجوان نسل کے لیے رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہیں، جو انہیں علم و شعور، کردار سازی، محنت اور قومی خدمت کی جانب راغب کرتی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یومِ اقبال منانے کا حقیقی مقصد صرف تقریبات کا انعقاد نہیں بلکہ ان کے افکار و تعلیمات کو سمجھنا اور اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی میں اپنانا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اقبال> کے پیغامِ اتحاد، ایمان، خوداعتمادی اور عمل کو اپنا کر معاشرے میں مثبت تبدیلی، بھائی چارے، برداشت اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعلیم یافتہ، باشعور، باصلاحیت اور ذمہ دار نوجوان نسل بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم علامہ اقبال> کے خوابوں کے مطابق ایک متحد، مضبوط، پُرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کے لیے انفرادی و اجتماعی سطح پر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔
خبرنامہ نمبر9778/2026
دکی 9نومبر :ضلع دکی میں شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال> کا یومِ پیدائش قومی جوش و جذبے، عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمٰن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک پروقار سیمینار منعقد ہوا، جس میں ایس پی دکی محمد یونس رضا ہزارہ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال> کی عظیم قومی، ادبی، فکری اور فلسفیانہ خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال> نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی، خودداری، اتحاد، خودی اور بیداری کا شعور اجاگر کیا اور انہیں ایک الگ قومی تشخص کے حصول کے لیے فکری رہنمائی فراہم کی مقررین کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال> کا فلسفہ خودی، بلند حوصلہ، مسلسل جدوجہد، اتحاد اور عمل کا پیغام آج بھی پوری قوم، بالخصوص نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان کی شاعری نوجوانوں میں خود اعتمادی، مثبت سوچ، علم دوستی، کردار سازی اور قومی خدمت کا جذبہ پیدا کرتی ہےانہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال> کا تصورِ پاکستان محض ایک سیاسی خواب نہیں بلکہ ایک ایسی فکری بنیاد تھی جس نے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن کے حصول کے لیے متحد اور متحرک کیا۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اقبال> کے افکار و تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں، تعلیم، تحقیق، محنت اور نظم و ضبط کو فروغ دیں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فضل الرحمٰن کبدانی نے علامہ اقبال> کی فکر و فلسفے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اقبال> کا پیغام ہمیں خود اعتمادی، محنت، اتحاد اور قومی ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ علامہ اقبال> کے افکار سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے علم و شعور اور کردار کی مضبوطی کو اپنی زندگی کا مقصد بنائے۔تقریب کے اختتام پر شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال> کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور ان کی قومی و ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
خبرنامہ نمبر9779/2026
شارگ: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہرنائی غلام حیدر ترین کے احکامات اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر حاجی محمد یونس ملازئی کی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول شارگ میں شاعرِ مشرق مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبال> کے یومِ ولادت کے حوالے سے ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلبائ اور اساتذہ نے بھرپور اور پرجوش انداز میں شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی اسکول کے سینئر استاد حفیظ اللہ جاموٹ تھے، جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکنڈ ہیڈ ماسٹر سید زاہد شاہ نے انتہائی خوبصورتی سے نبھائے۔ تقریب میں گورنمنٹ مڈل اسکول کے ہیڈ ماسٹر عبدالغفور نے بھی خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ اور طلبائ نے مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبال> کی حیات، ان کی گراں قدر علمی و ادبی خدمات اور نظریہ پاکستان کے فروغ کے لیے ان کی لازوال کوششوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال> کے افکار نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ آخر میں مولانا عطائ الحق حقانی نے علامہ اقبال> کے بلندیِ درجات، ملک و ملت کی سلامتی اور امن و ترقی، نیز اساتذہ و طلبائ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعا فرمائی، جس کے ساتھ ہی یہ یادگار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔
خبرنامہ نمبر9780/2026
ہرنائی 9نومبر:شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبال> کے یومِ ولادت کی مناسبت سے گورنمنٹ ڈگری کالج ہرنائی میں ایک پروقار اور پرجوش بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو فکرِ اقبال اور ان کے خودی کے پیغام سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ کالج کے طلبائ میں صحت مند اور مثبت ورزشی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔ تقریب میں اساتذہ، طلبائ، اور مقامی کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے کھلاڑیوں کو داد دی۔بیڈمنٹن مقابلوں کے دوران کالج کی مختلف ٹیموں اور کھلاڑیوں نے بہترین کھیل، بہترین حکمتِ عملی اور اعلیٰ سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کو محظوظ کیا۔ سنسنی خیز مقابلوں کے بعد فائنل کے فاتح اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں، سرٹیفکیٹس اور دیگر انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اساتذہ اور مقررین نے کہا کہ علامہ اقبال> کا خواب ایک خوددار اور متحرک نوجوان نسل کی تشکیل تھا، اور تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیاں ہی نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔کالج انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد اور طلبائ کی بھرپور شرکت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اس طرح کے غیر نصابی اور ورزشی ایونٹس آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ منعقد کیے جاتے رہیں گے۔
خبرنامہ نمبر9781/2026
ہرنائی 9نومبر: شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال> کے یومِ ولادت اور افکار کی روشنی میں خدمتِ انسانیت کے جذبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضلع ہرنائی میں خصوصی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی کی خصوصی ہدایات اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہرنائی کے انتظامات کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال شاہرگ میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا بنیادی مقصد پسماندہ طبقات اور بالخصوص کوئلے کی خطرناک کانوں میں دن رات محنت کرنے والے جانثار کان کنوں کو دہلیز پر صحت کی معیاری اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا تھا۔یومِ اقبال کی مناسبت سے لگائے گئے اس مفت طبی کیمپ میں محکمہ صحت ہرنائی کی سرکردہ طبی ٹیم نے بھرپور حصہ لیا۔ کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز بشمول ڈاکٹر عارف شاہ، ڈاکٹر وقاص، ڈاکٹر بختاور، اور ڈاکٹر شعیب مینگل نے انتہائی جانفشانی اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ فرائض انجام دیے۔ اس دوران دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں مریضوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا، جنہیں موقع پر ہی مفید طبی مشورے اور ہسپتال میں دستیاب مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ ویکسینیٹر دولت اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھی اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھاتے ہوئے کیمپ کے امور میں کلیدی معاونت فراہم کی۔علاقے کے معززین، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مقامی محنت کشوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اس فلاحی اقدام کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ شرکائ کا کہنا تھا کہ شاہرگ جیسے صنعتی اور کان کنی کے حامل علاقے میں جہاں مزدور طبقے کو صحت کے مسائل کا سامنا رہتا ہے، اس نوعیت کے مفت طبی کیمپوں کا انعقاد حکومت کی عوامی فلاحی سوچ کا مظہر ہے۔تقریب کے اختتام پر یہ عزم دہرایا گیا کہ مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبال> کا پیغامِ خودی اور خدمتِ خلق ہمارا روشن راستہ ہے، اور ضلعی انتظامیہ ہرنائی عوام کی فلاح و بہبود، صحت کی سہولیات کی فراہمی اور عامتہ الناس کے مسائل کے حل کے لیے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی پوری تندہی کے ساتھ جاری رکھے گی۔
خبرنامہ نمبر9782/2026
گوادر09: شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان اور عظیم فلسفی علامہ ڈاکٹر محمد اقبال> کے یومِ ولادت کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول گوادر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا رحمدل نے انجام دیے۔ اس موقع پر طلبہ اور اسکول کے پرنسپل عبدالمجید کے۔ بی۔ بلوچ نے علامہ اقبال> کی ہمہ جہت شخصیت، فکر و فلسفے، فنِ شاعری، ادبی و علمی خدمات اور قومی و ملی افکار پر اظہارِ خیال کیا مقررین نے کہا کہ علامہ اقبال> کی شاعری محض الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک زندہ فکری تحریک ہے، جو نوجوان نسل میں خودی، خودداری، خود اعتمادی، بلند نظری، عمل پیہم اور حصولِ علم کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ ان کا فلسفہ خودی انسان کو اپنی صلاحیتوں پہچاننے، بلند مقاصد متعین کرنے اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کا درس دیتا ہے۔ اقبال> نے اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کو شاہین کی بلند پروازی، حوصلے، آزادیِ فکر اور کردار کی بلندی کا پیغام دیا، جو آج بھی قومی تعمیر و ترقی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔منعقدہ تقریری مقابلے میں طلبہ نے علامہ اقبال> کی فکر، شاعری اور فلسفہ خودی کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا۔ مقابلے میں مدثر عبدالغفور مہر نے پہلی، خلیل علی نے دوسری جبکہ ثالث اکرم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل عبدالمجید کے۔ بی۔ بلوچ، وائس پرنسپل خالد کریم اور دیگر اساتذہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔
خبرنامہ نمبر9783/2026
تربت:9 نومبر :شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال> کے یومِ ولادت کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت اسکول کے پرنسپل جناب اکبر اسماعیل نے کی۔ تقریب میں اساتذہ کرام اور طلبائ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران علامہ محمد اقبال> کی علمی و ادبی خدمات، فلسفہ خودی، فکری بصیرت اور نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی تربیت کے حوالے سے ان کے افکار پر روشنی ڈالی گئی۔ اساتذہ اور طلبائ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے علامہ اقبال> کی شاعری اور پیغام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔پروگرام میں طلبائ نے علامہ اقبال> کے منتخب کلام سے اشعار بھی پیش کیے، جن میں خودی، خود اعتمادی، جہدِ مسلسل، بلند نظری اور قومی بیداری جیسے موضوعات نمایاں تھے۔ طلبائ کی جانب سے پیش کی گئی تقاریر اور کلام کو شرکائ نے سراہا۔اس موقع پر مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ علامہ اقبال> کا پیغام محض مطالعے تک محدود رکھنے کے بجائے اسے نوجوانوں کی عملی زندگی، تعلیمی جدوجہد اور کردار سازی کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال> کی فکر نوجوان نسل کو خود اعتمادی، علم کے حصول، محنت اور قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کا درس دیتی ہے۔تقریب کا مقصد طلبائ میں علامہ اقبال> کی فکر و فلسفے سے آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں مثبت سوچ، خود اعتمادی، علم و عمل سے وابستگی اور قومی ذمہ داریوں کا شعور بیدار کرنا تھا۔تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ علامہ اقبال> کی تعلیمات کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں اپنانے کی کوشش جاری رکھی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر9784/2026
کوئٹہ، 09 نومبر :سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ شیردل خان بلوچ اور ایس پی ٹریفک صدر سرکل عاصم شاہ کی نگرانی میں آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ ٹیم نے سی پیک چوک اسپنی روڈ پر خصوصی کارروائی کرتے ہوئے 07 غیر قانونی رکشوں کو تحویل میں لے کر بند کر دیا۔کارروائی کے دوران رکشوں کے کاغذات، رجسٹریشن اور کمپیوٹرائز نمبر پلیٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری اور عوام کی سہولت کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں کوئٹہ شہر میں بغیر روٹ پرمٹ، جعلی دستاویزات یا غیر معیاری رکشے نہ صرف ٹریفک نظام میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں بلکہ عوام کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اس موقع پر انہوں نے رکشہ مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے تمام قانونی دستاویزات مکمل رکھیں، رکشوں کی رجسٹریشن ، روٹ پرمٹ ، کمپیوٹرائز نمبر پلیٹ اور فٹنس کو یقینی بنائیں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ رکشوں کو بھی ضبط کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہر میں دو نمبر اور جعلی دستاویزات پر رکشہ چلانے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر9785/2026
قلعہ عبداللہ9نومبر: ڈپٹی کمشنر آفس جنگل پیرعلیزئی میں اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ عرفان احمد خلجی کی زیرِ صدارت پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کے ڈائریکٹر نوید شیخ اور اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) کے وفد کے ساتھ اہم کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا۔ وفد میں نعمان خان اور کاکڑ شراف الدین شامل تھے۔اجلاس میں ضلع قلعہ عبداللہ میں اقوام متحدہ کے تعاون سے جاری خشک سالی (Drought) سے متعلق سروے کی پیش رفت، مختلف امور، اداروں کے مابین باہمی رابطہ کاری اور سروے کے عمل کو مزید مؤثر اور منظم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سروے کے دوران درست معلومات کے حصول، متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون اور بروقت معلومات کے تبادلے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا، تاکہ ضلع میں خشک سالی کی صورتحال کا بہتر جائزہ لے کر مستقبل کی منصوبہ بندی اور ضروری اقدامات کو مؤثر بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر9786/2026
سوراب 9نومبر:یوم اقبال کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ اور ایف سی بلوچستان 61 ونگ کمانڈر کرنل سید فخر رفیق طلحہ نے ڈی سی کمپلیکس سوراب میں قومی پرچم لہرایا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی، ڈی ایس پی سوراب بلاول احمد محمد حسنی، ایس ایچ او سوراب محمد یونس محمد شئی سمیت دیگر ضلعی افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی تقریب کے دوران شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی قومی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اس موقع پر شرکائ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علامہ اقبال کے افکار، خودی، اتحاد اور قومی یکجہتی کے پیغام کو اپنی زندگیوں میں اپناتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
خبرنامہ نمبر9787/2026
سوراب9نومبر::ڈپٹی کمشنر سوراب کی ہدایات پر پرنسپل گرلز ڈگری کالج سوراب میڈم فرزانہ اسلم کی زیر نگرانی یوم اقبال (9 نومبر) اور گولڈن ویک کی اختتامی تقریبات کے سلسلے میں کالج میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر نصرت اللہ بلوچ تھے تقریب میں ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ، ایف سی بلوچستان 61 ونگ کمانڈر کرنل سید فخر رفیق طلحہ، پرنسپل بوائز ڈگری کالج سوراب امان اللہ زہری سمیت کالج کے اساتذہ، عملے اور طالبات نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد طالبات نے نعت رسول مقبول ﷺ، ملی نغمے، تقاریر اور مختلف ٹیبلوز پیش کرکے علامہ محمد اقبال کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا طالبات کی جانب سے پیش کیے گئے پروگرامز کو شرکائ نے بے حد سراہا اس موقع پر مہمان خصوصی ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر، اعزازی مہمان ڈپٹی کمشنر سوراب اور دیگر معزز مہمانوں نے اپنے خطاب میں علامہ اقبال کی فکر فلسف? خودی نوجوان نسل کے لیے ان کے پیغام اور تعلیم و تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی مقررین نے طالبات پر زور دیا کہ وہ علامہ اقبال کے افکار کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے حصول علم مثبت سرگرمیوں اور کھیلوں کے میدان میں بھرپور حصہ لیں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں تقریب کے اختتام پر پروگرام میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات اور کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات اور نقد رقوم تقسیم کی گئیں مہمانوں نے طالبات کی صلاحیتوں اور محنت کو سراہتے ہوئے ان کی مزید حوصلہ افزائی کی۔
خبرنامہ نمبر9788/2026
کوئٹہ 09نومبر۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی کے ویژن کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑ اور سیکرٹری ٹی اے بلوچستان عبدالمجید جونیجو کی ہدایت پر اسسٹنٹ ریونیو آفیسر پی ٹی اے بلوچستان جان محمد محمد حسنی نے پشین میں المنیر کوچ کمپنی کی نئی اور جدید بسوں کو افتتاح کردیا اس موقع پر کوچ کمپنی کے مالکان کریم داد اور دیگر ٹرانسپورٹرز کی بڑی تعداد موجود تھے۔اس موقع پر حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت عوام کو بہتری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی اس سلسلے میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری کے لیے نئی اور جدید کوچز کی سروس انقلابی اقدام ہے جس کی ہرممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ نئی اور جدید بسوں کے آنے سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی مقابلے کا رحجان پیدا ہو رہا ہے اور دیگر ٹرانسپورٹرز بھی اس مقابلے میں شامل ہورہے ہیں جس سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نمایاں تبدیلی کے ساتھ ساتھ عوام کو آرام دے اور بہترین سہولیات مل رہے ہیں انہوں نے کہاکہ عوام کو جدید سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ اس شعبے سے منسلک افراد مزید سرمایہ کاری کریں انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں جس سے فایدہ اٹھاکر مزید لوگ اس شعبے میں شامل ہو سکتے ہیں اور دوسری جانب عوام کو بھی بہتر سہولیات میسر آئے گی۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ٹرانسپورٹ ٹرانسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہاہے اور انہیں ہرممکن سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑےگی۔
خبرنامہ نمبر9789/2026
ہرنائی9نومبر:شاعرِ مشرق، مفکرِ اسلام علامہ محمد اقبال (رحمۃ اللہ علیہ) کے یومِ ولادت کے موقع پر ضلع ہرنائی میں ایک پروقار اور پرُجوش ریلی اور خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔9 نومبر “یومِ اقبال” کی مناسبت سے ضلع ہرنائی میں ایک عالی شان ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جکھرانی اور ڈی سی ہرنائی ارشد حسین جمالی نے مشترکہ طور پر کی۔ ریلی میں تمام انتظامی و طریقہ کار سے منسلک سرکاری لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مقامی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔یہ ریلی شہر کے مختلف اہم شاہراہوں اور بازاروں سے ہوتی ہوئی گزری، جہاں شرکائ نے الّامہ اقبال کے افکار، خودی کے پیغام اور قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ریلی کے اختتام پر گورنمنٹ ماڈل اسکول ہرنائی میں ایک پروقار اور بابرکت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے علامہ محمد اقبال (رح) کی حیاتِ طیبہ، اُن کے سحر انگیز فلسفے، فکرِ خودی اور دو قومی نظریے کے فروغ کے لیے اُن کی تاریخی و قومی خدمات پر مفصل روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات اور اُن کا فکر و فلسفہ آج بھی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے اور اُن کے دیے گئے پیغام پر عمل پیرا ہو کر ہی قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے۔
خبرنامہ نمبر9790/2026
کوئٹہ9نومبر: صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے 9 نومبر یومِ اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال> برصغیر کے عظیم مفکر، شاعر اور فلسفی تھے، جنہوں نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے مسلمانوں میں خودی، خود اعتمادی، اتحاد، بیداری اور آزادی کا شعور اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال> نے اپنی فکر و فلسفے کے ذریعے نوجوان نسل کو بلند حوصلے، خود اعتمادی، محنت اور مسلسل جدوجہد کا درس دیا۔ ان کا پیغام آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، خصوصاً نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اقبال> کے فلسفہ خودی کو سمجھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بروئے کار لائیں حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ علامہ اقبال> کا خواب ایک ایسے معاشرے کا قیام تھا جہاں انصاف، مساوات، اخوت، بھائی چارہ اور اسلامی اقدار کو فروغ حاصل ہو۔ ہمیں بحیثیت قوم ان کے افکار پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ یومِ اقبال محض ایک دن منانے کا نام نہیں بلکہ یہ دن ہمیں اپنے قومی شاعر کے افکار، تعلیمات اور نظریات پر غور کرنے اور ان پر عملی طور پر عمل کرنے کا درس دیتا ہے آخر میں صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علامہ اقبال> کے پیغامِ خودی، اتحاد اور یقین و عمل کو اپناتے ہوئے نئی نسل کی بہتر تعلیم و تربیت اور ملک کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔
خبرنامہ نمبر 9791/2026
حب:ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل نے بی ٹیوٹا کے تحت اوورسیز ملازمتوں کے لیے آنے والے امیدواروں کی رہائش اور دیگر سہولیات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج حب کا دورہ کیا۔امیدواروں کی رہائش کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج حب میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں متعلقہ تمام عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا اور امیدواروں کی سہولت کے لیے ضروری انتظامات مکمل کیے گئے تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب نے امیدواروں سے ملاقات کی اور ان سے رہائش، کھانے پینے اور دیگر فراہم کردہ سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ امیدواروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی ضروریات کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ تمام انتظامات کو مؤثر اور منظم انداز میں جاری رکھا جائے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے امیدواروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خبرنامہ نمبر 9792/2026
بیکڑ: حکومت بلوچستان کی جانب سے عوام کو معیاری اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کے تحت ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر مہردین کھیتران نے میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال بیکڑ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات بھی کی اور ان سے علاج معالجے سمیت دستیاب سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر مہردین کھیتران نے ہسپتال انتظامیہ اور طبی عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات، معیاری علاج اور ضروری ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔






