7th-November-2026

خبرنامہ نمبر9740/2026
لاہور : گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات، بین الصوبائی تعاون اور قومی یکجہتی کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان اور پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیز کے درمیان تعلیمی و تحقیقی اشتراک کو فروغ دینے، طلبہ و فیکلٹی کے تبادلے اور طبی تعلیم و تربیت کے جدید تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کیلئے تمام وفاقی اکائیوں کے درمیان مضبوط روابط، باہمی اعتماد اور مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔ اس سلسلے میں عوامی سطح پر روابط بڑھانے، ثقافتی و سماجی تبادلوں کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ گورنر بلوچستان نے بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن کے فروغ، پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی استعداد کار میں اضافے، ریسرچ کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی اداروں کے مابین روابط کے قیام کیلئے پنجاب کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے طلبہ و طالبات کو پنجاب کے معیاری تعلیمی اداروں میں داخلے کے مواقع فراہم کرنے اور اعلیٰ تعلیم کے حصول میں ہر ممکن سہولت و تعاون فراہم کیا جائےگا۔ گورنر بلوچستان نے گورنر پنجاب کو کوئٹہ کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ دونوں صوبوں کے درمیان تعاون کے امکانات کو وسعت دی جا سکے اور تعلیمی و ترقیاتی امور پر عملی پیش رفت کی جائے۔ ملاقات کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صوبائی قیادت کے درمیان مسلسل رابطے، مشاورت اور باہمی تعاون کے ذریعے قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو مزید مستحکم کیا جائیگا۔

خبرنامہ نمبر9741/2026
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امراض قلب کے علاج کے لیے جدید طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز (BICVD) کی تکمیل آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور 150 بستروں پر مشتمل اس جدید اسپتال کا افتتاح رواں ماہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کے قیام سے بلوچستان کے عوام کو امراض قلب کی تشخیص اور علاج کی جدید سہولیات صوبے ہی میں میسر آئیں گی اور مریضوں کو علاج کے لیے دیگر صوبوں کا سفر کرنے کی مشکلات سے نجات ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسپتال کی تکمیل، طبی سہولیات کی فراہمی، انتظامی ڈھانچے اور ادارے کو فعال بنانے کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر جلال خان کو بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز کا عبوری سربراہ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ڈاکٹر جلال خان ادارے کو جدید طبی تقاضوں کے مطابق فعال بنانے کے عمل کی نگرانی کریں گے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسپتال کے ابتدائی مرحلے میں اس سے منسلک تین سیٹلائٹ مراکز بھی فعال کیے جائیں گے تاکہ مریضوں کو بنیادی سطح پر طبی سہولیات کی فراہمی اور بروقت تشخیص ممکن بنائی جاسکے۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے اجلاس کو بتایا کہ دوسرے مرحلے میں سیٹلائٹ مراکز کا دائرہ کار تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز تک بڑھایا جائے گا جبکہ صوبے کے تمام اضلاع میں چیسٹ پین مینجمنٹ سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ سینے میں درد اور امراض قلب کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں مریضوں کو فوری طبی امداد اور بروقت تشخیص کی سہولت فراہم کی جاسکے۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں جدید طبی اداروں کا قیام اور عوام کو معیاری علاج کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا صوبائی حکومت کے اہم اقدامات کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز کو جدید طبی آلات، مستند ماہرین اور مؤثر انتظامی نظام کے ذریعے فعال بنایا جائے گا تاکہ امراض قلب کے مریضوں کو بروقت تشخیص، معیاری علاج اور ہنگامی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کا بنیادی مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور علاج معالجے کے لیے درپیش مشکلات کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ طبی سہولیات کی فراہمی میں صرف کوئٹہ نہیں بلکہ سیٹلائٹ مراکز کے ذریعے بلوچستان کے دور دراز اضلاع میں بھی یقینی جائے گی تاکہ صوبے کے ہر شہری کو امراض قلب کی بہتر طبی سہولیات تک رسائی حاصل ہو۔اجلاس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، بورڈ اراکین ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، ڈاکٹر محمد نواز، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی اور نو تعینات شدہ عبوری سربراہ ڈاکٹر جلال خان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ عمران زرکون، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون خان، اسپیشل سیکرٹری محکمہ صحت شہک بلوچ، اسپیشل سیکرٹری خزانہ محمد عارف خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔


خبرنامہ نمبر9742/2026
رکھنی :وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق عوام کو جدید طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے اور پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن عبدالباسط بزدار اور پراجیکٹ ڈائریکٹر رکھنی ڈویلپمنٹ پیکج نے رکھنی میں حکومت بلوچستان کی جانب سے 50 بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال کی تعمیر کے لیے مجوزہ سائٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رکھنی فہد حسین عمرانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے ایڈیشنل کمشنر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کو مجوزہ سائٹ کا معائنہ کرایا اور منصوبے سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی۔دورے کے دوران ہسپتال کی تعمیر کے لیے مختص جگہ کا جائزہ لیا گیا اور منصوبے پر پیش رفت کو مزید تیز کرنے سے متعلق امور کا مشاہدہ کیا گیا۔اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ رکھنی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیار کے مطابق پای? تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ علاقے کے عوام کو صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آسکیں۔حکومت بلوچستان وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت عوامی فلاح و بہبود، معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

خبرنامہ نمبر9743/2026
لسبیلہ:ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے میٹنگ روم میں ای پی آئی (EPI) ٹاسک فورس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیو اور دیگر مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسینیشن اور EPI کی ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) سید فرید اللہ شاہ ہاشمی، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر وقار، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر نذیر احمد رونجھو، پی پی ایچ آئی (PPHI) لسبیلہ کے ڈی ایم ڈاکٹر راول کمار، ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی سمیت محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ای پی آئی پروگرام کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جس پر ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ ضلع بھر مں کوئی بھی بچہ اس اہم ویکسینیشن سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون کو فروغ دیں اور فیلڈ ورکرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کڑی نگرانی کی جائے۔

خبرنامہ نمبر9744/2026
گوادر/ جیونی :گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول پاوان جیونی میں شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال> کے یومِ ولادت کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر اسکول کی طالبات اور اساتذہ نے علامہ اقبال> کی شخصیت، زندگی، علمی و ادبی خدمات، فلسف خودی اور قومی افکار پر روشنی ڈالتے ہوئے تقاریر پیش کیں مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال> کی شاعری نوجوان نسل میں خود اعتمادی، خودداری، بلند حوصلے، علم و عمل اور قومی شعور بیدار کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال> کا پیغام آج بھی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر ایک باشعور، باصلاحیت اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل ممکن ہے.

خبرنامہ نمبر9745/2026
ہرنائی (شاہرگ ):ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی کی بالخصوص ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہرنائی ڈاکٹر شعیب اکرم مینگل کے زیرِ اہتمام 8 نومبر بروز اتوار کو تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال شاہرگ میں ایک روز عظیم الشان مفت طبی کیمپ (Free Medical Camp) کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس طبی کیمپ کا بنیادی مقصد علاقہ مکینوں کے ساتھ ساتھ سخت کوش اور دشوار گزار حالات میں کام کرنے والے کوئلہ کان کے مزدوروں کو ان کی دہلیز پر معیاری صحتی سہولیات اور مفت علاج معالجہ فراہم کرنا ہے۔طبی کیمپ میں مختلف شعبہ جات کے ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کے ہمراہ مریضوں کا مفت طبی معائنہ کریں گے۔کیمپ کے دوران نہ صرف تمام آمدہ مریضوں کو طبی مشورے فراہم کیے جائیں گے بلکہ ضرورت کے مطابق تمام بنیادی اور ضروری ادویات بھی بالکل مفت تقسیم کی جائیں گی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کیمپ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور تمام تر طبی و لاجسٹک انتظامات کی فراہمی کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق طبی کیمپ اتوار 8 نومبر 2026ئ کو صبح 11:00 بجے سے سہ پہر 3:00 بجے تک ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہرگ میں بلاحضرت و تاخیر جاری رہے گا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ہرنائی اور ضلعی انتظامیہ نے تحصیل شاہرگ اور گردونواح کے تمام عوام بالخصوص کوئلہ کان کے محنت کش مزدوروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس رفاہی و صحتی اقدام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور مقررہ وقت پر کیمپ میں پہنچ کر اپنا اور اپنے اہل خانہ کا مفت طبی معائنہ یقینی بنائیں۔

خبرنامہ نمبر9746/2026
گوادر :گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال> کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یومِ اقبال کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس موقع پر طالبات نے علامہ اقبال> کی فکر و شاعری پر مبنی تقاریر، کلام، ملی و فکری نظمیں، ٹیبلو اور ڈرامے پیش کیے، جبکہ ’’شکوہ و جوابِ شکوہ‘‘ کی خصوصی پیشکش بھی تقریب کا حصہ رہی۔ اس کے علاوہ علامہ اقبال> کی زندگی اور فلسف خودی سے متعلق کوئز مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔پرنسپل کالج پروفیسر سبین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال> کے فلسف? خودی، نوجوان نسل کے لیے پیغام اور علمی و ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا پیغام خود اعتمادی، خودداری، بلند حوصلے اور عملی جدوجہد کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اقبال کے افکار کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے علم و کردار کے ذریعے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر میڈم شہانہ، میڈم مریم پیربخش اور لیکچرار میڈم زرگل نے بھی علامہ اقبال> کی زندگی، شاعری اور فلسف? حیات پر اظہارِ خیال کیا اور طالبات کو ان کے پیغام سے روشناس کرایا تقریب کے اختتام پر پرنسپل پروفیسر سبین بلوچ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں نقد انعامات تقسیم کیے جبکہ دیگر شرکائ کو تعریفی اسناد سے نوازا اور ان کی حوصلہ افزائی کی تقریب کا مقصد طالبات میں فکرِ اقبال، خودی، خود اعتمادی اور علم و عمل کا شعور اجاگر کرنا تھا.

خبرنامہ نمبر9747/2026
گوادر : گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جدید میں شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال> کے یومِ ولادت کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر حسن بلوچ تھے، جبکہ دیگر مہمانوں میں طارق محمود، جمیل ، مولانا عامر اور عبدالعزیز صاحب شامل تھے تقریب سے مہمانِ خصوصی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال> کی زندگی، فلسف خودی، افکار و تعلیمات اور نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی تربیت میں ان کی شاعری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ اقبال> کا پیغام خود اعتمادی، علم، عمل اور بلند کردار کا درس دیتا ہے، جو آج بھی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے اس موقع پر اسکول کے طلبہ نے بھی تقاریر پیش کیں اور علامہ اقبال> کے افکار و پیغام کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب کا مقصد طلبہ میں اقبال> کی فکر، قومی شعور اور علم و آگہی کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔

خبرنامہ نمبر9748/2026
گوادر: گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول سینٹر اسحاق وارڈ میں شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال> کے یومِ ولادت کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں طالبات نے تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے۔ اس موقع پر طالبات نے علامہ اقبال> کی زندگی، افکار و تعلیمات اور شاعری کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا تقریب کا مقصد نئی نسل میں علامہ اقبال> کے پیغامِ خودی، خود اعتمادی، علم و عمل اور قومی شعور کو فروغ دینا تھا۔ مقررین نے کہا کہ علامہ اقبال> کے افکار آج بھی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

خبرنامہ نمبر9749/2026
اوستہ محمد: اوستہ محمد میں ٹریفک کے نظام کو منظم بنانے، مرکزی شاہراہوں پر غیر ضروری رش کے خاتمے اور شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد محترمہ ماریہ شمعون کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیلدار، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور صدر رکشہ ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر کے مختلف علاقوں، بالخصوص مرکزی شاہراہوں اور اہم چوکوں پر رکشوں کی غیر منظم پارکنگ کے باعث ٹریفک کی روانی میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام رکشوں کو گنداخہ بس اڈہ منتقل کیا جائے گا، جبکہ ریلوے پھاٹک سے شبیر چوک تک رکشوں کی پارکنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد مرکزی شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کھلا رکھنا، ٹریفک جام سے بچاؤ اور پیدل چلنے والوں سمیت تمام شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنا ہے۔اجلاس کے فوری بعد اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون نے متعلقہ افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا اور شہر میں موجود تمام رکشوں کو مقررہ مقام گنداخہ بس اڈہ منتقل کروا دیا۔ اس موقع پر رکشہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو بھی انتظامیہ کے فیصلے پر عملدرآمد اور ٹریفک نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے تعاون کی ہدایت کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات پر مستقل بنیادوں پر عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔ متعلقہ ادارے اس نظام کی مسلسل نگرانی کریں گے تاکہ دوبارہ غیر قانونی پارکنگ اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا اور شہریوں کو محفوظ، آسان اور بلا رکاوٹ سفری سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

خبرنامہ نمبر9750/2026
کراچی : امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بلوچستان کے پارلیمانی سیکرٹری نواب زادہ میر محمد زرین خان مگسی اور سندھ ایکسپلوریشن اینڈ ایڈونچر سوسائٹی (سیز) کی قیادت کے ساتھ مہر گڑھ عجائب گھر بلوچستان کے لیئے امریکن ایمبیسیڈرز فنڈ فار کلچرل پریزرویشن (اے ایف سی پی) پروجیکٹ کی کام یاب تکمیل پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ یہ پراجیکٹ بلوچستان میں اے ایف سی پی کے تحت شروع کیا جانے والا پہلا اقدام ہے۔ سیز اور محکمہ ثقافت بلوچستان کے اشتراک سے مکمل کیئے جانے والے اس منصوبے کے تحت قدیم نیئولیتھک (حجری دور) اور تاریخی مہر گڑھ تہذیب کے آثار قدیمہ کو محفوظ کیا گیا، عجائب گھر کی کیوریشن کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید بنایا گیا، عوام میں آگاہی کے دائرہ کار کو وسعت دی گئی، اور آثار کی طویل مدتی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیئے مقامی ماہرینِ ثقاقفت کو تربیت دی گئی۔ اس منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ہی اے ایف سی پی کا دائرہ کار اب پاکستان کے تمام چاروں صوبوں تک پھیل چکا ہے، جو پاکستان کے عظیم الشان ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لیئے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے دیرپا عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پائیدار نتائج کے حصول اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی اعتماد کو استحکام دینے کے لیے امریکی مہارت کے کلیدی کردار پر زور دیا۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا: “آج ہمیں اس امر پر دلی مسرت ہے کہ عجائب گھروں اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں اعلٰی امریکی مہارت کی بدولت مہر گڑھ عجائب گھر بلوچستان، ۸۰۰۰ سال قدیم مہر گڑھ تہذیب اور دیگر تاریخی ادوار کو شاندار انداز میں اجاگر کرے گا۔ اس نوعیت کے منصوبے اس حقیقت کا ثبوت ہیں کہ امریکی مہارت دیرپا اور واضح نتائج دیتی ہے—جو نہ صرف تاریخ کو محفوظ بناتے ہیں بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کر کے مقامی برادریوں کو بھی بااختیار بناتے ہیں۔ امریکہ اور پاکستان باہمی اشتراک سے اس عظیم الشان ورثے کی حفاظت میں حقیقی پیشرفت کر رہے ہیں۔” تقریب کے دوران امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر، پارلیمانی سیکرٹری نواب زادہ زرین مگسی، اور پروجیکٹ لیڈز ڈاکٹر اسمائ ابراہیم اور ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری نے ایک یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی جو رواں ماہ کوئٹہ میں مہر گڑھ میوزیم کی باضابطہ دوبارہ کشادگی سے قبل میوزیم کے مرکزی دروازے پر نصب کی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر9751/2026
گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے تحصیل اورماڑہ کے دورافتادہ علاقے سرکی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے علاقے کے عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بنیادی مرکزِ صحت (BHU) کی تعمیر کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھا یہ منصوبہ اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت سے 24 ماہ کی مقرر مدت میں مکمل کی جا ئے گی ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے بسول، اور دیگر ملحقہ دورافتادہ علاقوں کے مکینوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل و ضروریات سے آگاہی حاصل کی ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے سرکی اور ملحقہ آبادیوں کے عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی اور انہیں علاج معالجے کے لیے دوردراز علاقوں کا سفر کرنے کی دشواری سے بھی بڑی حد تک نجات مل سکے گی۔
پریس ریلیز
کوئٹہ۔ پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں زیرِ تربیت ریکروٹ کانسٹیبل سمیع اللہ، ساکن ضلع شیرانی سینے میں تکلیف محسوس ہونے کے بعد دورانِ علاج انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں 29 اکتوبر 2026 سے ریکروٹ کورس کا آغاز ہوا تھا، جس میں بلوچستان کے تمام اضلاع سے منتخب نوجوانوں کو تربیت کے لیے کالج میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اسی سلسلے میں ریکروٹ کانسٹیبل سمیع اللہ (نمبر 09/RC)، ضلع شیرانی، 4 نومبر 2026 کو تربیت کے لیے کالج پہنچے تھے۔5 نومبر کی صبح انہیں اچانک سینے میں تکلیف محسوس ہوئی، جس پر فوری طور پر کالج کی ڈسپنسری منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طبی معائنے کے بعد ڈاکٹر نے انہیں مزید علاج کے لیے شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کوئٹہ ریفر کیا، جہاں دورانِ علاج وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ہسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق ان کی وفات کی وجہ ہارٹ اٹیک تھی۔مرحوم کی نمازِ جنازہ اور دیگر ضروری کارروائیوں کے بعد میت کو تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقے ضلع شیرانی روانہ کر دیا گیا۔پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ کی انتظامیہ نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

خبرنامہ نمبر9752/2026
نصیر آباد: کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے گوٹھ میر حسن کھوسہ میں معروف زمیندار میر منظور خان کھوسہ کے شالی کے ڈیرے پر اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں شروع کرنے اور آگ پر قابو پانے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر نصیرآباد ڈویژن کے تین اضلاع سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے بھرپور کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔آتشزدگی کے باعث ڈیرے پر رکھی دھان کی تیار فصل متاثر ہوئی، جبکہ واقعے کے دوران مقامی افراد نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں کیں اور فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔اہل علاقہ نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی جانب سے فوری نوٹس لینے، ہنگامی اقدامات اور تین اضلاع کی فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر روانہ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت امدادی کارروائیوں کے باعث آگ پر قابو پانے اور اسے قریبی مقامات تک پھیلنے سے روکنے میں مدد ملی۔

خبرنامہ نمبر9753/2026
کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد بڑیچ کے خصوصی اقدامات کے تحت شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،عوامی شکایت پر مجسٹریٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ عمران زیب کاسی کی نگرانی میں سپروائزر عبدالحق بلوچ نے جوائنٹ روڈ پر فٹ پاتھوں پر مچھلی فروخت کرنے والے ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائی کی۔کارروائی کے دوران فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات ختم کرتے ہوئے ریڑھی بانوں کا سامان اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔اس موقع پر مجسٹریٹ عمران زیب کاسی نے کہا کہ فٹ پاتھ عوام کی آمدورفت کے لیے مختص ہیں، انہیں تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو پیدل آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف کاروائی بلا امتیاز جاری رہے گی اور اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


خبرنامہ نمبر 9754/2026
سنجاوی:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سمالن سنجاوی کے زیر اہتمام سپورٹس ویک 2026 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔اس سلسلے میں حاجی نور محمد دمڑ فٹ بال اسٹیڈیم میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع زیارت کے صدر محمد نور دمڑ، سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد یوسف دمڑ اور اساتذہ کرام نے فیتہ کاٹ کر سپورٹس ویک کا افتتاح کیا۔سپورٹس ویک کے پہلے روز فٹ بال، 100 میٹر دوڑ، بلائنڈ پول گیم، گولہ پھینکنے سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں طلبہ نے بھرپور جوش و خروش اور دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔ اس موقع پر طلبہ نے اپنی جسمانی صلاحیتوں، کھیلوں کی مہارت اور مقابلے کے جذبے کا مظاہرہ کیا، جسے اساتذہ اور ساتھی طلبہ کی جانب سے سراہا گیا۔سپورٹس ویک کے انعقاد کا بنیادی مقصد طلبہ میں صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا، ان کی جسمانی و ذہنی نشوونما کو یقینی بنانا اور نوجوان نسل میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، برداشت، باہمی تعاون اور مثبت مسابقت کے جذبے کو پروان چڑھانا ہے۔اسکول انتظامیہ کے مطابق سپورٹس ویک کے دوران مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ جاری رہے گا، تاکہ طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

خبرنامہ نمبر 9755/2026
چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی ہدایات کی روشنی میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے چھٹے روز تحصیلدار چمن احمد خان نے مختلف علاقوں کا فیلڈ دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی، سیکیورٹی انتظامات، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے اور گھروں پر کی جانے والی مارکنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں کو خود بھی پولیو کے قطرے پلائے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا کہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہ جائے۔ انہوں نے متعلقہ پولیو افسران اور ٹیموں کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران مکمل ذمہ داری، مستعدی اور قومی جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیں اور ہر گھر تک رسائی یقینی بناتے ہوئے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔ اس موقع پر والدین اور سرپرستوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پولیو ویکسین کی اہمیت و افادیت اجاگر کی اور کہا کہ پولیو ایک خطرناک اور موذی مرض ہے، جس سے بچوں کو محفوظ رکھنے کا مؤثر ذریعہ بروقت پولیو ویکسین کی فراہمی ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ مستقبل کی نسل کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 9756/2026
کوئٹہ 07نومبر۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر ضلع کوئٹہ میں پولیو سے انکاری بچوں کی کوریج کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ محمد یوسف ہاشمی، اسسٹنٹ کمشنر سریاب اور اسپیشل مجسٹریٹ سریاب نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر انکاری خاندانوں سے ملاقاتیں کیں۔اسسٹنٹ کمشنر سریاب نے یونین کونسل احمد خانزئی اور انڈسٹریل زون جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ سریاب نے یونین کونسل پرکانی آباد میں والدین سے ملاقات کرکے انہیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر آمادہ کیا، جس کے نتیجے میں 13 انکاری بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ نے زرغون آباد اور کوتوال کے علاقوں میں انکاری گھروں کا دورہ کیا اور والدین کے تحفظات دور کرکے بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے۔افسران نے ہدایت کی کہ باقی ماندہ انکاری بچوں کو بھی مسلسل فالو اَپ اور کیچ اَپ کے ذریعے کور کیا جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے اور سو فیصد کوریج یقینی بنائی جا سکے۔

خبرنامہ نمبر 9757/2026
سوراب (07 نومبر: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے مرد و خواتین ممبران اور محکمہ تعلیم کی ٹیم کے ہمراہ جھالاوان ماڈل پبلک ہائی اسکول سوراب کا دورہ کیا جہاں تعلیمی معیار تدریسی سرگرمیوں بنیادی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا اس موقع پر طلبہ و طالبات نے پی ٹی اور جسمانی ورزشوں کا عملی مظاہرہ کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے ان سے نصابی سوالات بھی کیے اور ان کی تعلیمی صلاحیتوں، نظم و ضبط اور اعتماد کو سراہا انہوں نے اسکول کی عمارت، کلاس رومز صفائی، اساتذہ کی حاضری، ریکارڈ اور دیگر سہولیات کا بھی معائنہ کیا اسکول انتظامیہ کی جانب سے اضافی معاوضے پر اساتذہ کی خدمات حاصل کرکے شام کے اوقات میں بھی مفت تعلیم فراہم کرنے کے اقدام کو ڈپٹی کمشنر نے قابل تحسین قرار دیا نجی اسکولوں کی سردیوں کی فیس کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ فیسوں کے تعین اور وصولی کے لیے باقاعدہ پالیسی اور ایس او پیز مرتب کیے جائیں گے تاکہ والدین اور طلبہ کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے انہوں نے نجی اسکولوں میں سائنس لیبارٹریز کی دستیابی اور فعالیت پر بھی زور دیا ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر سوراب کے تمام نجی اسکولوں کا ریکارڈ، بالخصوص گزشتہ پانچ سال کی فیس وصولیوں اور تعلیمی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے تاکہ نجی تعلیمی اداروں کے لیے شفاف اور قابل عمل پالیسی تشکیل دی جا سکے۔*

خبرنامہ نمبر 9758/2026
کوئٹہ۔ سیکرٹری ثانوی تعلیم بلوچستان لعل جان جعفر نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات کی ذہنی، علمی اور جسمانی نشوونما کے لیے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی مقابلوں کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سائنس، کھیلوں اور تخلیقی سرگرمیوں کے فروغ سے طلبہ میں خود اعتمادی، تحقیق کا رجحان اور مثبت مسابقت کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 7 نومبر کو پاکستان چلڈرن اکیڈمی ٹرسٹ کوئٹہ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر اسکول بیڈمنٹن چیمپئن شپ، اسپیلنگ بی مقابلے اور سائنس اولمپیاڈ کے فائنلز اور تقسیم انعامات کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 28 اکتوبر 2026 سے شروع ہونے والے ان مقابلوں میں کوئٹہ کے مختلف تعلیمی اداروں نے بھرپور شرکت کی۔ ایونٹ کے تحت اسپیلنگ بی مقابلے میں 45 اسکولوں، سائنس اولمپیاڈ میں 135 اسکولوں جبکہ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں 135 اسکولوں نے حصہ لیا۔ بیڈمنٹن مقابلے گرلز سنگلز، بوائز جونیئر سنگلز اور بوائز سینئر سنگلز کی کیٹیگریز میں منعقد کیے گئے، جبکہ مجموعی طور پر 355 طلبہ و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
سیکرٹری اسکولز بلوچستان لعل جان جعفر نے اپنے خطاب میں بیگم ثاقبہ رحیم الدین کی دوراندیشانہ اور دیرینہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چلڈرن اکیڈمی ٹرسٹ کی جانب سے بچوں کی تعلیمی، سائنسی اور جسمانی تربیت کے لیے اس نوعیت کے مقابلوں کا انعقاد قابل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سائنس کی تعلیم کے شعبے میں تاریخی طور پر تعلیمی نتائج تسلی بخش نہیں رہے، ایسے میں سائنس اولمپیاڈ جیسے مقابلے طلبہ میں تجسس، تحقیق، تخلیقی سوچ اور سائنسی علوم سے دلچسپی پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان چلڈرن اکیڈمی ٹرسٹ کی انتظامیہ کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر دلی مبارکباد بھی پیش کی۔مقابلوں کے نتائج کے مطابق اسپیلنگ بی میں امت پبلک اسکول کوئٹہ نے پہلی جبکہ بیگم ثاقبہ اسکول آف ماڈرن ایج کوئٹہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس اولمپیاڈ میں امت پبلک اسکول اور پاک جناح ریزیڈنشل ہائی اسکول سیٹلائٹ ٹاؤن نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔بیڈمنٹن گرلز سنگلز میں امت پبلک اسکول کوئٹہ نے پہلی اور بیگم ثاقبہ اسکول آف ماڈرن ایج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بوائز جونیئرز کیٹیگری میں پاک عرب انٹرنیشنل اسکول نے پہلی جبکہ سی بی اسکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح بوائز سینئرز کیٹیگری میں ہورائزن اسکول نے پہلی اور دوسری دونوں پوزیشنیں اپنے نام کیں۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی لعل جان جعفر نے کامیاب طلبہ و طالبات میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں، جبکہ مقابلوں میں حصہ لینے والے دیگر تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں بھی تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سائنس، کھیلوں اور دیگر مثبت ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایسی کاوشوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر 9759/2026
کوئٹہ: سیکرٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات کی تعلیمی، سائنسی اور کھیلوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ایسے مقابلے نوجوان نسل میں خود اعتمادی، تخلیقی سوچ، تحقیق اور صحت مند مسابقت کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز پاکستان چلڈرنز اکیڈمی ٹرسٹ کوئٹہ کے زیر اہتمام انٹر اسکول بیڈمنٹن چیمپئن شپ، اسپیلنگ بی مقابلے اور سائنس اولمپیاڈ کے فائنلز اور تقسیم انعامات کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دس روزہ مقابلوں کا آغاز 28 اکتوبر 2026 کو ہوا تھا، جن کا اختتام 7 نومبر کو ہوا۔ ان مقابلوں میں کوئٹہ کے مختلف نمایاں تعلیمی اداروں نے بھرپور شرکت کی۔مقابلوں میں اسپیلنگ بی کے لیے 45 اسکولوں، سائنس اولمپیاڈ کے لیے 35 اسکولوں جبکہ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے لیے 35 اسکولوں نے حصہ لیا۔ بیڈمنٹن کے مقابلے گرلز سنگلز، بوائز جونیئرز سنگلز اور بوائز سینئرز سنگلز کیٹیگریز میں منعقد ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر 355 طلبہ و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔سیکرٹری اسکول ایجوکیشن لعل جان جعفر نے اپنے خطاب میں بیگم ثاقبہ رحیم الدین کی دوراندیشانہ سوچ اور نوجوان نسل کی تعلیمی و ہم نصابی تربیت کے لیے تاحیات خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنا ان کی شخصیت سازی اور مستقبل کی کامیابی کے لیے نہایت ضروری ہے۔صوبے میں سائنسی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سائنس کے مضامین میں تعلیمی نتائج تاریخی طور پر کمزور رہے ہیں۔ سائنس اولمپیاڈ جیسے مقابلے طلبہ میں تجسس، سائنسی علوم سے دلچسپی اور تحقیق کا رجحان پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان چلڈرنز اکیڈمی ٹرسٹ کی انتظامیہ کو ایک منظم اور بامقصد ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کی۔مقابلوں کے سرکاری نتائج کے مطابق اسپیلنگ بی میں امت پبلک اسکول نے پہلی جبکہ بیگم ثاقبہ اسکول آف ماڈرن ایج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس اولمپیاڈ میں بھی امت پبلک اسکول نے پہلی اور پاک جناح ریزیڈنشل ہائی اسکول، سیٹلائٹ ٹاؤن نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔بیڈمنٹن گرلز سنگلز میں امت پبلک اسکول نے پہلی جبکہ بیگم ثاقبہ اسکول آف ماڈرن ایج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بوائز جونیئرز سنگلز میں پاک عرب انٹرنیشنل اسکول نے پہلی اور سی بی اسکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ بوائز سینئرز سنگلز میں ہورائزن اسکول نے پہلی اور دوسری دونوں پوزیشنیں اپنے نام کیں۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی لعل جان جعفر اور اکیڈمی کے نمائندوں نے کامیاب طلبہ و طالبات میں ٹرافیاں، میڈلز اور پوزیشن سرٹیفکیٹس تقسیم کیے، جبکہ مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام طلبہ و طالبات کو شرکت کی اسناد بھی پیش کی گئیں۔ اس موقع پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی تعلیمی، سائنسی اور کھیلوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے ایسی سرگرمیوں کے تسلسل کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *