خبر نامہ نمبر9432/2026
بارکھان/رکھنی، 29 اکتوبر ۔ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، کوہِ سلیمان ڈویژن رکھنی ڈاکٹر مہردین کھیتران نے 27 اکتوبر 2026ءکو بنیادی مرکزِ صحت (BHU) رکھنی کا اچانک دورہ کیا اور مرکز میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے حفاظتی ٹیکہ جات کے توسیعی پروگرام (EPI)، نیوٹریشن سینٹر اور مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ (MCH) سینٹر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ ریکارڈ، عملے کی حاضری اور دیگر انتظامی امور کی جانچ پڑتال بھی کی گئی، جبکہ مرکز میں دستیاب طبی سہولیات اور ادویات کے ذخیرے کا جائزہ لیا گیا۔ڈویژنل ڈائریکٹر نے صحت مرکز میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے طبی خدمات کی بہتری، عملے کی پابندی وقت اور مریضوں کو معیاری علاج کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔حکومتِ بلوچستان کی عوام دوست پالیسیوں کے تحت دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے اور عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی خدمات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9433/2026
گوادر29 اکتوبر۔رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر بلوچ سے ملاقات کی، جس میں ضلع بھر میں صحت عامہ کی سہولیات، ادویات کی دستیابی، طبی عملے کی تعیناتی اور جاری صحت منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ضلع گوادر کے ہسپتالوں کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے حال ہی میں موصول ہونے والی ادویات کی کھیپ کی تقسیم سے متعلق رپورٹ طلب کی اور اس بات پر زور دیا کہ ادویات کی شفاف اور منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے تاکہ مستحق مریضوں کو بروقت طبی سہولیات میسر آسکیں ملاقات میں گوادر ریزیڈنشل نرسنگ کالج اور جیونی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منظور شدہ آسامیوں پر تعیناتی، جیونی میں سرد خانے کے قیام کے لیے پیش رفت اور بنیادی مراکزِ صحت کی فعالیت سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ دشت، مٹینگ اور دیگر علاقوں میں مزید بی ایچ یوز کے قیام کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع گوادر میں صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل، ادویات کی مسلسل فراہمی، طبی عملے کی دستیابی اور صحت کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں، کیونکہ معیاری اور قابلِ رسائی طبی سہولیات عوام کا بنیادی حق ہیں ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر نے ضلع کے ہسپتالوں اور مراکزِ صحت میں سہولیات کی بہتری اور عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں مزید موثر کوششوں کی یقین دہانی کرائی ملاقات میں حق دو تحریک بلوچستان کے ضلعی ذمہ داران بھی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے ہمراہ موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9434/2026
گوادر29 اکتوبر ۔ جامعہ گوادر میں ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈین کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر محب اللہ، ڈین فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے کی۔ اجلاس میں جامعہ کے تعلیمی اور انتظامی امور کو ڈیجیٹل اور خودکار بنانے، شفافیت، کارکردگی اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔ اس سلسلے میں مالیاتی امور، انسانی وسائل کے انتظام، طلبہ کے معلوماتی نظام، خریداری، اثاثہ جات و انوینٹری کے انتظام اور تنخواہوں کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کے اہم شعبوں کے طور پر شناخت کیا گیا۔ کمیٹی موجودہ وسائل کا جائزہ لے گی، انتظامی خامیوں کی نشاندہی کرے گی اور ڈیجیٹل نظام کے موثر نفاذ کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کرے گی۔ کمیٹی کو نوٹیفکیشن کے اجرا کے دس ورکنگ دنوں کے اندر جامع ڈیجیٹل تبدیلی کی تجویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ اقدام جامعہ گوادر کے انتظامی و تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، ادارہ جاتی نظم و نسق کو مضبوط بنانے اور طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ اجلاس میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد، کیمسٹری ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ، ڈائریکٹر آئی ٹی شہیک فتح اور کمپیوٹر سائنس ڈپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبر فہد فیصل نے شرکت کی
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9435/2026
تربت۔ جامعہ تربت کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز نے اپنی آن لائن سیشنز کی سیریز کو جاری رکھتے ہوئے “انٹرپرینیورشپ اور کاروباری حکمتِ عملی” کے عنوان پر ایک آن لائن سیشن منعقد کیا۔ اس سیشن کا مقصد انٹرپرینیورشپ، مارکیٹنگ اور برانڈنگ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے علاوہ کلاس روم کی تعلیم اور عملی کاروباری دنیا کے درمیان خلا کو کم کرنا تھا۔ سیشن سے شعبے کے چیئرمین اور انٹرپرینیورشپ کے کورس انسٹرکٹر ڈاکٹر غلام جان، ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر شاہد قریشی، چمن ڈرائی فروٹس کے سی ای او محمد احمد اور گفٹنگ کمپنی کے سی ای او نثار موسی نے خطاب کیا۔ مقررین نے مارکیٹنگ کی حکمت عملی، انٹرپرینیورشپ اور موثر برانڈنگ پر گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ کو کاروبار شروع کرنے، چیلنجز سے نمٹنے، جدید آئیڈیاز تخلیق کرنے اور انہیں کاروباری منصوبوں میں تبدیل کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ طلباء نے سیشن میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موضوع سے متعلق مختلف سوالات کیے۔ سیشن کے اختتام پر کورس انسٹرکٹر ڈاکٹر غلام جان نے اپنا قیمتی وقت اور تجربہ طلباء کے ساتھ شیئر کرنے پر تمام مہمان مقررین کا شکریہ ادا کیا۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے اس طرح کی مفید سیشن کے انعقاد پر شعبہ مینجمنٹ سائنسز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہارت پر مبنی ایسے سیشنز یونیورسٹی اور صنعت کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے، طلباء کو کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد دینے اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9436/2026
تربت: 29 اکتوبر ۔گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چاہسر میں طلبہ میں سائنسی شعور، تخلیقی سوچ اور عملی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں فزکس، کیمسٹری اور بائیولوجی کے تقریباً 36 سائنسی پروجیکٹس پیش کیے گئے۔نمائش میں طلبہ نے اپنے تیار کردہ سائنسی ماڈلز مہمانوں کے سامنے پیش کیے اور ان کے طریق کار اور افادیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر صابر علی، ایڈیشنل ڈویژنل ڈائریکٹر صابر دانش، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر اصغر علی، ایڈیشنل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دشت شیر جان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نعیم گچکی نے نمائش کا دورہ کیا اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔اسکول کے اساتذہ کے مطابق ان پروجیکٹس کا مقصد طلبہ کو عملی تعلیم کی طرف راغب کرنا اور انہیں سائنسی ماڈلز بنانے کا تجربہ فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ مستقبل میں اعلیٰ جماعتوں میں سائنسی سرگرمیوں میں بہتر انداز میں حصہ لے سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عملی سرگرمیوں سے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور سائنسی تصورات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔آخر میں اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ نے نمائش میں شرکت کرنے والے تعلیمی افسران کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9437/2026
29اکتوبرنصیراباد۔سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد ڈویژن مدثر ظفر کھوسہ نے ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال شمس الملک بادینی کے ہمراہ پٹ فیڈر کینال آر ڈی 418 میر حسن پل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نہری پانی کی ترسیل اور ربیع سیزن کے دوران کاشتکاروں کو زرعی پانی کی فراہمی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سب ڈویڑنل آفیسر عبدالظاہر مینگل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران سپرنٹنڈنگ انجینئر مدثر ظفر کھوسہ نے نہری نظام کے مختلف امور کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے پانی کی دستیابی، ترسیل اور تقسیم کے طریقہ کار کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ربیع سیزن کے دوران کاشتکاروں کو ان کے مقررہ حصے کے مطابق زرعی پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور نہری پانی کی تقسیم کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال شمس الملک بادینی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی، صوبائی سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمن بلوچ اور چیف انجینئر کینالز قربان علی جتوئی کے احکامات کی روشنی میں پانی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو موثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی کاشتکار کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور تمام حقدار زمینداروں کو منصفانہ طریقے سے زرعی پانی فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ربیع سیزن میں فصلوں کی بہتر نشوونما اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے بروقت اور مناسب مقدار میں پانی کی فراہمی انتہائی اہمیت رکھتی ہے، اس لیے متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ نہری پانی کی تقسیم میں بے ضابطگیوں کی روک تھام کے لیے کڑی مانیٹرنگ کی جائے، پانی کی چوری یا غیر منصفانہ تقسیم کی شکایات پر فوری توجہ دی جائے اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نے واضح کیا کہ محکمہ آبپاشی کاشتکاروں کو ان کے جائز حق کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9438/2026
کوئٹہ 29اکتوبر۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ امیر حمزہ کے ہمراہ شہید بے نظیر ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں، طبی سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر شہزاد واحد نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے مسائل، ضروریات، او پی ڈی، ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی دستیابی سمیت ایل ایم او سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، یونٹس اور او پی ڈیز کا دورہ کیا اور وہاں موجود ڈاکٹروں و طبی عملے سے ملاقات کرکے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی بات چیت کی اور علاج معالجے کی سہولیات، درپیش مشکلات اور شکایات کے بارے میں دریافت کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ویکسینیشن یونٹ کا بھی معائنہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے ہسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری، مریضوں کو بروقت علاج کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی، عملے کی حاضری اور ہسپتال کے انتظامی امور کو موثر بنانے کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں ہسپتالوں کی کارکردگی اور عوامی شکایات کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9439/2026
کوئٹہ 29اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت السلام لائسنس کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے اسلحہ ڈیلرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد انور کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی امیر حمزہ کے علاوہ مخلتف اسلحہ ڈیلرز نے شرکت کی۔اجلاس میں اسلحہ ڈیلرشپ کے کمپیوٹرائزڈ لائسنس، ڈیجیٹلائزیشن، لائسنس کارڈز کے اجرا اور متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسلحہ ڈیلرز کو درپیش مسائل سنے گئے اور متعلقہ قوانین و ضوابط کے تحت وضع کردہ معیاری طریقہ کار (SOPs) پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اسلحہ ڈیلرز پر زور دیا کہ وہ تمام قانونی تقاضوں اور جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں، جبکہ متعلقہ امور میں شفافیت اور ریکارڈ کی درستگی کو بھی برقرار رکھا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9440/2026
29اکتوبرنصیرآباد۔صوبائی محتسب اعلیٰ بلوچستان سعادت اللہ خان بازئی کے احکامات کی روشنی میں ریجنل ڈائریکٹر محتسب نصیرآباد ڈویژن علی رضا مگسی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال ڈیرہ مراد جمالی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عبدالجلیل سرپرہ، اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز جمالی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سلیم خان ڈومکی، ڈپٹی کنزرویٹر فارسٹ فرید احمد رند سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے تعلیم، لوکل گورنمنٹ اور یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی، لال شاہ قبرستان کی اراضی پر مبینہ قبضے، اسلامی ریلیف کی جانب سے سیلاب متاثرین کے گھروں کی عدم تعمیر، جمعہ خان میموریل ہسپتال کی غیر فعالیت، تاجروں کو درپیش مسائل، نئے بس اڈے پر منتقلی کے حوالے سے خدشات اور گیس پائپ لائن کے ادھورے منصوبوں سمیت مختلف عوامی مسائل سے متعلق تحریری اور زبانی طور پر شکایات پیش کیں اور متعلقہ محکموں کی توجہ ان مسائل کے حل کی جانب مبذول کرائی۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب نصیرآباد ڈویژن علی رضا مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی، سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری اور شہریوں کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے پیش کی گئی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی اور متعلقہ محکموں کے حکام کو عوامی شکایات کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں، عوام کے لیے دستیاب رہیں اور شہریوں کی شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر فعال محکموں اور فرائض میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ سرکاری امور میں بہتری، شفافیت اور عوامی اعتماد کو فروغ دیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9441/2026
گوادر 29 اکتوبر ۔ رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے محکمہ تعلیم ضلع گوادر میں لواحقین کوٹہ کے تحت تعینات ہونے والے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 24 مرد و خواتین میں تقرری کے آرڈرز تقسیم کیےاس پیش رفت کے ساتھ ضلع گوادر صوبے کا پہلا ضلع بن گیا ہے جہاں لواحقین کوٹہ کے تحت بھرتیوں کے بعد امیدواروں کو تقرری کے آرڈرز حوالے کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام صوبائی حکومت کی لواحقین کوٹہ پالیسی پر عمل درآمد اور مرحوم سرکاری ملازمین کے اہلِ خانہ کو روزگار کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی کوششوں سے اس عمل کی تکمیل کے نتیجے میں 24 مستحق خاندانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں، جس سے ان کے معاشی استحکام اور مالی مشکلات میں کمی لانے میں مدد ملے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے نئے تعینات ہونے والے ملازمین کو مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض دیانت داری، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیتے ہوئے ضلع میں تعلیمی معیار کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی شعبے کی ترقی اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے موثر اقدامات ناگزیر ہیں لواحقین کوٹہ کے تحت تقرریاں ایسے خاندانوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہیں جن کے کفیل سرکاری ملازمت کے دوران انتقال کر گئے۔ اس اقدام سے متاثرہ خاندانوں کو معاشی سہارا فراہم کرنے اور ان کے اہلِ خانہ کو باعزت روزگار کے مواقع دینے میں مدد ملے گی تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین بلوچ سمیت یونیسف کے ضلعی مینجر عادل نودزئی نے بھی خطاب کیا اور تقریب میں محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران اور دیگر معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9442/2026
29اکتوبرصحبت پور۔صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے گرین بیلٹ میں تعمیر و ترقی کا فروغ حکومت کے وڑن کا اہم حصہ ہے، موجودہ حکومت گرین بیلٹ بالخصوص نصیرآباد ڈویڑن میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ کاشتکاروں کو اپنی زرعی اجناس بروقت اور آسانی کے ساتھ منڈیوں تک پہنچانے میں سہولت میسر آسکے اور زرعی شعبے کو مزید ترقی دی جاسکے، اس کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی شعبوں میں سرکاری عمارتوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروایا جارہا ہے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے جلد از جلد مستفید ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیرآباد ڈویڑن کے دورے کے موقع پر ضلع صحبت پور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے اور متعلقہ افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ کی زیر صدارت ترقیاتی امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات نصیرآباد زون بشیر ناصر نے انہیں روڈز اور بلڈنگز کے شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ان پر ہونے والی پیش رفت اور تعمیراتی کاموں کو مقررہ معیار کے مطابق مکمل کروانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل میں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں سپرنٹنڈنگ انجینئرز فدا حسین کھوسہ اور ارسلا رند، ایگزیکٹو انجینئرز عبدالستار بنگلزئی، ارشاد علی سیلاچی، بوستان خان چانڈیو، خلیل احمد عمرانی، عتیق الرحمن، غلام دستگیر زہری، مجیب الرحمن ہاشمی. حاجی ریاض احمد کھوسہ اور عطا اللہ کھوسہ سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ بعدازاں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ نے ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین کے ہمراہ ضلع صحبت پور میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کی پیش رفت، معیار اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات بشیر ناصر کو ہدایت کی کہ تمام ایگزیکٹو انجینئرز کو سختی سے پابند بنایا جائے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی ذاتی طور پر کڑی نگرانی کریں اور تعمیراتی کاموں کے دوران موقع پر موجود رہ کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ منصوبوں میں معیاری مٹیریل استعمال ہو اور تعمیراتی امور طے شدہ معیار اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ محض دفتری کارروائیوں تک محدود رہنے کے بجائے عملی طور پر تعمیراتی مقامات پر موجود رہیں، کام کی مسلسل نگرانی کریں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا ناقص تعمیراتی عمل کو ہرگز برداشت نہ کریں۔ میر سلیم خان کھوسہ نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی معیاری تکمیل نہ صرف عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ضروری ہے بلکہ اس سے محکمے کی ساکھ اور مورال بھی بلند ہوتا ہے، لہٰذا تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ سرکاری وسائل عوامی مفاد میں شفاف اور موثر طریقے سے استعمال ہوں، تاکہ بلوچستان کے گرین بیلٹ میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرکے عوامی ضروریات کے مطابق دیرپا اور معیاری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9443/2026
29 اکتوبر کوئٹہ: صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دومڑ نے چیف کیسکو ایگزیکٹو انجینئر مرزا اعزاز بیگ سے اہم ملاقات کی، جس میں تحصیل سنجاوی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی فراہمی سے متعلق عوام کو درپیش مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دومڑ نے سنجاوی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو درپیش مشکلات سے چیف کیسکو کو آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ علاقے میں بجلی کی فراہمی کو سابقہ ٹائم ٹیبل کے مطابق بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے اس موقع پر چیف کیسکو میرزا اعزاز بیگ نے متعلقہ ایکسین اور ایس ڈی او کو فوری احکامات جاری کرتے ہوئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے اور پرانے ٹائم ٹیبل کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی چیف کیسکو کی جانب سے صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دومڑ کو یقین دہانی کرائی گئی کہ کل سے سنجاوی میں بجلی کی فراہمی سابقہ ٹائم ٹیبل کے مطابق بحال کر دی جائے گی اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام ضروری اقدامات کریں گے صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دومڑ نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے روزمرہ مسائل کا حل ان کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سنجاوی سمیت حلقے کے دیگر علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے جاری رکھے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9444/2026
29اکتوبرجعفرآباد۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت کھاد کی شفاف ترسیل اور نگرانی کے نظام پر عملدرآمد کے حوالے سے ضلعی سطح کی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کھاد کی ترسیل، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور کھاد کی تقسیم و ترسیل کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ کھاد کی نقل و حرکت کو ڈسٹری بیوٹرز اور ہول سیلرز سے لے کر مجاز ڈیلرز تک موثر انداز میں مانیٹر کیا جائے اور ترسیل سے متعلق دستاویزات، انوائسز، ڈیلیوری چالان، سکیورٹی کوڈز، کیو آر کوڈز اور سیریل نمبرز کی باقاعدہ تصدیق یقینی بنائی جائے۔ مزید برآں کھاد کے ڈیلرز اور سب ڈیلرز کے اسٹاک کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنے، کھاد کی آمد و فروخت اور باقی ماندہ ذخیرے کی تفصیلات محفوظ رکھنے کے ساتھ معمول کی اور اچانک فزیکل انسپکشنز کرنے کی ہدایات پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ کھاد صرف مجاز ذرائع سے حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کی جائے اور کاشتکاروں تک اس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔ ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری، بلیک مارکیٹنگ، غیر معیاری یا جعلی کھاد کی فروخت اور کھاد کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس سلسلے میں پولیس، اسپیشل برانچ، کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور مشترکہ چیک پوسٹوں کے ساتھ مربوط رابطہ کاری کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا تاکہ کھاد کی غیر قانونی ترسیل اور اسمگلنگ کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔ اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ کھاد کی ترسیل اور تقسیم کا مرکزی ضلعی ریکارڈ مرتب کرکے ہر پندرہ روز بعد محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان اور ڈائریکٹوریٹ جنرل زراعت توسیع کو جامع رپورٹ ارسال کی جائے تاکہ نظام میں شفافیت برقرار رکھتے ہوئے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9445/2026
29اکتوبرجعفرآباد۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے بچے کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر ضلع جعفرآباد میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انسداد پولیو مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر کو مہم کے حوالے سے کیے گئے انتظامات، ٹیموں کی تشکیل، بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کے لیے مرتب کیے گئے مائیکرو پلان اور دیگر ضروری امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان موثر رابطہ کاری، فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کی نگرانی اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کے لیے مربوط اور موثر اقدامات کیے جائیں اور کوئی بھی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جس سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر مہم میں والدین، محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی حاضری، کارکردگی اور گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے، جبکہ رہ جانے والے بچوں تک رسائی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ مل کر انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور ضلع جعفرآباد کے ہر بچے کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9446/2026
کوئٹہ 29 اکتوبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ الحمدللہ! آج ہمارے لیے دو بڑی خوشخبریاں باعثِ مسرت و افتخار ہیں۔ پہلی خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان بھر میں سخت مقابلہ کے نتیجے میں بیوٹمز یونیورسٹی ژوب کیمپس کے دو ہونہار طلبہ ثناء اللہ اور محمد اخلاص نے کمپیوٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے آٹانومس ریجن فل فنڈڈ اسکالرشپ حاصل کر لی ہے۔ دونوں طلبہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سیکیورٹی کے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے چائنا جائینگے۔ دوسری بڑی خوشخبری یہ ہے کہ بیوٹمز ژوب کیمپس کے 14 طلبہ نے پبلک سروس کمیشن کے مقابلے کے امتحان میں نمایاں نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ نتائج اس حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں کہ اگر نوجوانوں کو معیاری تعلیم، بہتر مواقع اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے تو وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔ یہ کیمپس کی کامیابیوں کے نئے ریکارڈ اور باصلاحیت طلبہ کی قابلیت کا شاندار اعتراف ہے۔ انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام لودھی اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین کے مستحق قرار دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گورنر ہاوس کوئٹہ میں بیوٹمز یونیورسٹی ژوب کیمپس کے فیکلٹی ممبرز اور اسٹوڈنٹس سے انٹرایکشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے مختلف سوالات کیے گئے جن کا فرداً فرداً گورنر بلوچستان تفصیلی جوابات دئیے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ژوب کیمپس میں داخلہ فیس میں کمی کا جو فیصلہ کیا، اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں طلبہ و طالبات کی تعداد دگنی ہو جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ تعلیم تک رسائی آسان اور سستا بنانے سے نوجوانوں کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھلتے ہیں۔ ان کامیابیوں نے میرے اس عزم اور یقین کو مزید مضبوط کیا ہے کہ ژوب ڈویژن کو پورے خطے کیلئے ” ہب آف ماڈرن ایجوکیشن” بنانے کا خواب اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ ہمارا مقصد محض ایک بیوٹمز یونیورسٹی کیمپس چلانا نہیں بلکہ ایسا تعلیمی ماحول تشکیل دینا ہے جہاں جدید علوم، سائنٹفک ریسرچ، ڈیجٹل ٹیکنالوجی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ ملے اور ہمارے نوجوان قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی ذاتی پہچان بنا سکیں۔ گورنر مندوخیل نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ دن قریب ہے جب ڑوب شہر میں ایک جدید فل فلیجڈ یونیورسٹی کا قیام عمل میں آئیگا۔ یہ یونیورسٹی نہ صرف ژوب ڈویژن بلکہ پورے خطے کے نوجوانوں کیلئے کوالٹی ایجوکیشن، جدید ریسرچ اور روشن مستقبل کے نئے امکانات پیدا کریگی۔ ہم اس عزم کا بھی اعادہ کرتے ہیں کہ بیوٹمز زژوب کیمپس کی خواتین اسٹاف اور طالبات کیلئے دو کوسٹرز، چائنا کیلئے مزید اسکالرشپس اور اسپورٹس کی جدید سہولیات فراہم کرنے کی خاطر عملی اقدامات کیے جائینگے تاکہ بالخصوص ہماری خواتین کو محفوظ، سازگار اور معیاری تعلیمی ماحول میسر آئے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ تعلیم پر سرمایہ کاری دراصل نوجوانوں کے مستقبل، معاشرے کی ترقی اور پورے خطے کی خوشحالی پر سرمایہ کاری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9447/2026
کوئٹہ، 29 اکتوبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع کیچ کے علاقے میناز، بولیدہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیاں امن دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے ناگزیر ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میناز، بولیدہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنا سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی ہے۔ دو خواتین کو اپنے ہمراہ لے جانے والے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی سیکیورٹی فورسز کی مستعدی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور موثر حکمت عملی کا مظہر ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں امن دشمن عناصر کے عزائم کی راہ میں موثر رکاوٹ ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک ریاست کا عزم غیر متزلزل رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9448/2026
کوئٹہ، 29 اکتوبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے میناز، بولیدہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد ہلاک کر دیا گیا۔ شاہد رند نے کہا کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، جو دہشت گردوں کی سرگرمیوں کے خلاف اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ معاون وزیر اعلیٰ برائے اطلاعات و سیاسی امور نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اس عزم میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9449/2026
کوئٹہ، 29 اکتوبر: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری سرگرمیوں میں اضافے اور مقامی مصنوعات کو قومی سطح پر متعارف کرانے کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام 18 اور 19 نومبر کو صوبے کی تاریخ کی پہلی بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو (BITE 2026) منعقد ہوگی۔ ایکسپو میں ملک بھر کی معروف کمپنیوں کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے مقامی کاروباری ادارے بھی شرکت کریں گے اور اپنی مصنوعات اور کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے۔اس بات کا اعلان بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے بیوٹمز میں BITE 2026کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالمنان، بیوٹمز کے شعبہ معاشیات کے پروفیسر احسن اچکزئی اور ایکسپو کے انعقاد میں معاونت کرنے والے رضاکار طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کی انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو صوبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع متعارف کرانے، کاروباری روابط کو فروغ دینے اور مقامی مصنوعات کو وسیع تر منڈیوں تک رسائی دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وژن ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ کاروبار، جدت اور کاروباری سرگرمیوں کی جانب بھی راغب کیا جائے تاکہ وہ مستقبل میں روزگار کے متلاشی ہونے کے بجائے روزگار فراہم کرنے والے بن سکیں۔وائس چیئرمین نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اسی وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ملک بھر کی کاروباری برادری کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر رہا ہے۔ ایکسپو کا بنیادی مقصد مقامی کاروباری اداروں کو اپنی مصنوعات متعارف کرانے، نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے اور قومی سطح کی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری روابط قائم کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔تقریب میں طلبہ و طالبات کی شرکت کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں کاروباری سرگرمیوں سے جوڑنے کے لیے ایسے اقدامات کو فروغ دیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
QUETTA, October 29: In a significant step towards promoting investment, expanding business activities, and showcasing local products, the Balochistan Board of Investment and Trade (BBoIT) will organize the province’s first-ever Balochistan Investment and Trade Expo (BITE 2026) on November 18 and 19. Leading companies from across Pakistan, along with local businesses from Balochistan, will participate in the expo and showcase their products and business capabilities.
This was announced by BBoIT Vice Chairman Bilal Khan Kakar while addressing the launch ceremony of BITE 2026 at the Balochistan University of Information Technology, Engineering and Management Sciences (BUITEMS). The event was attended by BBoIT Chief Executive Officer Abdul Mannan, Professor Ahsan Achakzai of the Department of Economics at BUITEMS, and a large number of student volunteers supporting the organization of the expo.
Bilal Khan Kakar said that an investment and trade expo of this scale was being organized in Balochistan for the first time. He expressed confidence that the event would help highlight investment opportunities, strengthen business linkages, and provide local enterprises with a platform to introduce their products to wider markets.
He said that Chief Minister Balochistan Mir Sarfraz Bugti’s vision was to encourage young people to pursue entrepreneurship and business opportunities alongside their education, enabling them to become job creators rather than merely job seekers.
The Vice Chairman stated that BBoIT was working to translate this vision into reality by bringing the business community from across the country together on a common platform. He emphasized that promoting local businesses and their products remained the Board’s foremost priority.
He added that the expo would provide local enterprises with opportunities to showcase their products, explore new markets, establish business connections with leading national companies, and highlight their potential to contribute to the province’s economic development.
Bilal Khan Kakar further said that Balochistan offered significant opportunities for investment and business growth. BITE 2026 would serve as an important platform to highlight these opportunities, attract investors, and encourage greater participation by the local business community.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9450/2026
کوئٹہ، 29 اکتوبر بلوچستان ہائی کورٹ کا ہزارہ ٹاون اور ہزار گنجی میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی کا نوٹس، متعلقہ حکام کو ذاتی طور پر پیش ہونے اور جامع رپورٹ جمع کرانے کا حکم چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ہزارہ ٹاون، کرخسہ اور ہزار گنجی میں پینے کے پانی کی فراہمی اور نجی ٹیوب ویل مالکان کی مبینہ اجارہ داری سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی جانب سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔دورانِ سماعت چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے ریمارکس دیے کہ مذکورہ آئینی درخواست 21 ستمبر 2023ءکو دائر کی گئی تھی، تاہم عدالت کی جانب سے مختلف اوقات میں متعدد احکامات اور بار بار ہدایات جاری کیے جانے کے باوجود کوئٹہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی (کیو واسا) کی جانب سے تاحال خاطر خواہ پیش رفت سامنے نہیں آئی۔عدالت کے استفسار پر واسا کے ایگزیکٹو انجینئر نے موقف اختیار کیا کہ کرخسہ کے علاقے میں ٹیوب ویلز فعال کیے جا چکے ہیں، جبکہ 3 لاکھ اور 2 لاکھ گیلن گنجائش کے دو آبی ذخائر بھی موجود ہیں، جن کے ذریعے ان علاقوں میں پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے جہاں پائپ لائنوں کا نیٹ ورک دستیاب ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہزار گنجی کے علاقے میں 11 ٹیوب ویلز کی تنصیب کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے، تاہم بعض سرکاری اور انتظامی مسائل کے باعث کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اہلکاروں کو پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے بعد کام میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ اب واسا کے حق میں این او سی جاری ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ باقی ضروری کام آئندہ پانچ سے چھ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔دوسری جانب درخواست گزار کے وکیل نے علاقہ مکینوں، بالخصوص ہزارہ ٹاون کے رہائشیوں کی جانب سے واسا کے موقف کی تردید کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ علاقے کے مکینوں کو تاحال پینے کے پانی کی مناسب سہولت میسر نہیں اور نجی ٹیوب ویل مالکان مبینہ طور پر پانی کی فراہمی پر اجارہ داری قائم کیے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق علاقہ مکین ماہانہ ادائیگیاں کرنے کے باوجود سرکاری سطح پر پانی کی فراہمی سے محروم ہیں، جبکہ نجی ٹیوب ویل مالکان کی جانب سے پانی کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے مزید موقف اختیار کیا کہ عدالت کی جانب سے 9 اکتوبر 2025ءاور یکم دسمبر 2025ءکو جاری کردہ احکامات کے باوجود نجی ٹیوب ویل مالکان کو واسا کی پائپ لائنوں کے استعمال اور پانی کی فروخت سے روکنے کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے گئے، جس کے باعث علاقہ مکینوں کے مسائل بدستور برقرار ہیں۔عدالت نے ان حالات کے پیش نظر کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، منیجنگ ڈائریکٹر واسا، چیف انجینئر واسا، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) اور دیگر متعلقہ حکام کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر پیش ہونے اور جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، بطور چیئرمین بلوچستان گراونڈ واٹر رائٹس، کو خصوصی طور پر ہدایت کی کہ وہ علاقے میں قائم اور فعال ٹیوب ویلز کی مجموعی تعداد، ان کی تفصیلات اور قانونی حیثیت سے متعلق رپورٹ پیش کریں، نیز واضح کریں کہ آیا متعلقہ ٹیوب ویل مالکان کے پاس مجاز حکام کی جانب سے جاری کردہ این او سیز موجود ہیں یا نہیں۔مزید برآں، عدالت نے واسا کے قانونی مشیر کو ہدایت کی کہ وہ بی واسا (B-WASA) کے حوالے سے جاری کردہ قانونی مشورہ بھی عدالتی ریکارڈ پر پیش کریں۔ حکم نامے کی نقول ضروری معلومات اور تعمیل کے لیے متعلقہ حکام اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کے دفتر کو ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 نومبر 2026ء تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9451/2026
مستونگ ، 29 اکتوبر۔ڈسٹرکٹ مستونگ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی قادر بخش بنگلزئی نے مستونگ کہ انٹرنیشنل ویٹ لفٹرمحمد یاسر بنگلزئی کو مبارکباد پیش کی جس نے مستونگ کا نام روشن کر دیا ہے۔مستونگ کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ انٹرنیشنل ویٹ لفٹرمحمد یاسر بنگلزئی نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی دوسری ایشین اینڈ ورلڈ ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ اور گرینڈ پرکس 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین اور ورلڈ برونز میڈلز جیت لیے۔محمد یاسر بنگلزئی کی اس نمایاں کامیابی نے نہ صرف بنگلزئی بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی کامیابی محنت، عزم، مستقل مزاجی اور کھیلوں سے وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان کی اس شاندار کامیابی پر اہلِ مستونگ اور کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ محمد یاسر بنگلزئی کی کامیابی نوجوان نسل کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے کہ محنت، لگن اور حوصلے سے بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا جا سکتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9452/2026
29 اکتوبر چمن: ضلعی انتظامیہ چمن کی جانب سے عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر سٹی چمن عزیز اللہ خان کاکڑ اور تحصیلدار احمد خان نے آج چمن شہر کے مختلف بازاروں اور تجارتی مراکز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران افسران نے اشیائے خوردونوش، میوہ جات، پھلوں، سبزیوں اور دیگر ضروری اشیاءکی قیمتوں، معیار اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا، جبکہ نانبائیوں کی دکانوں پر روٹی کے پیڑوں اور تیار روٹی کے وزن، مقررہ نرخوں اور معیار کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر دکانداروں کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں شفافیت برقرار رکھنے، سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد یقینی بنانے، دکانوں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھنے اور زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت سے گریز کرنے کی ہدایات دی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی چمن عزیز اللہ خان کاکڑ نے واضح کیا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اور صحت بخش اشیائے خوردونوش کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے دکانداروں اور تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخ ناموں، اشیاءکے معیار، وزن اور صفائی سے متعلق ضابطوں کی پابندی کریں اور عوام کو کسی بھی قسم کی ناجائز منافع خوری یا غیر معیاری اشیاء کی فروخت کے ذریعے مشکلات سے دوچار نہ کریں۔ضلعی انتظامیہ چمن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بازاروں میں قیمتوں، وزن، معیار اور صفائی ستھرائی کی نگرانی کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے گا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9453/2026
29 اکتوبر چمن۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی چمن عزیز اللہ خان کاکڑ اور تحصیلدار احمد خان نے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش، پھلوں، سبزیوں اور میوہ جات کی قیمتوں، معیار اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا، جبکہ نانبائیوں کی دکانوں پر روٹی کے وزن اور مقررہ نرخوں کی بھی جانچ پڑتال کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کی صحت و سلامتی کے تحفظ اور حفاظتی تدابیر (سیفٹی پری کاشنز) پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کسی قسم کی مصلحت پسندی سے کام نہیں لیا جائے گا*۔ انہوں نے دکانداروں کو سرکاری نرخ ناموں کی پابندی، صفائی برقرار رکھنے اور زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت سے اجتناب کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر9454/2026
بارکھان/رکھنی، 29 اکتوبر۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی کی زیرِ صدارت ماڈل بازار رکھنی، رکھنی بائی پاس روڈ اور کارٹ مارکیٹ کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر رکھنی فہد حسین عمرانی، ایس ای محکمہ مواصلات و تعمیرات عبدالرزاق، ایکسیئن فضل محمد زرکون، آر ای عبداللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جلال خان، ڈی ایف او زبیر خان، ایس ڈی او واپڈا عبدالغفار حسنی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں منصوبوں پر پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان نے روڈ الائنمنٹ اور رائٹ آف وے (ROW) کی کلیئرنس، اسسٹنٹ کمشنر رکھنی نے کارٹ مارکیٹ کے سروے، جبکہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام نے ماڈل بازار کے ترقیاتی کاموں سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔کارٹ ایریا کی سڑکوں اور ڈیزائن، بائی پاس روڈ پر شجرکاری اور جاری تعمیراتی کاموں سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے، محکموں کے مابین موثر رابطہ برقرار رکھا جائے اور منصوبوں میں مقررہ معیار پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ماڈل بازار، بائی پاس روڈ اور کارٹ مارکیٹ کے منصوبے رکھنی میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، ٹریفک کی روانی اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے اہم ہیں۔ تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں ادا کریں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔حکومتِ بلوچستان کے ترقیاتی وژن کے تحت ان منصوبوں کی تکمیل سے رکھنی شہر میں جدید تجارتی سہولیات کے فروغ اور شہری ماحول و بنیادی ڈھانچے کی بہتری میں مدد ملے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر9455/026
چمن 29 اکتوبر 2026
چمن:رکن بلوچستان اسمبلی ملک نعیم خان بازئی نے ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ضلع چمن کی مجموعی صورتحال، امن و امان، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع میں امن و امان کے قیام، ترقیاتی سرگرمیوں میں بہتری اور عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لیے باہمی تعاون اور مربوط اقدامات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
خبرنامہ نمبر9456/026
چمن 29 اکتوبر 2026:
چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت ان کے دفتر میں محکمہ صحت اور پولیو پروگرام کے افسران کا ایک تفصیلی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نومبر میں شروع ہونے والی آئندہ انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں، سکیورٹی انتظامات اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ضلع چمن کے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے، مہم کے مؤثر انعقاد، ٹیموں کی بروقت تشکیل، تربیت، مائیکرو پلاننگ اور سکیورٹی سمیت مختلف امور پر غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر مہم کی کامیابی کے لیے محکمہ صحت، پولیو پروگرام اور متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط رابطے اور مؤثر حکمتِ عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کے لیے تمام تر تیاریاں بروقت مکمل کی جائیں، پولیو ٹیموں اور متعلقہ عملے کو مکمل طور پر تیار رکھا جائے اور سکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع چمن کے پانچ سال تک کی عمر کے کسی بھی بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ مہم کی مؤثر نگرانی، ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور سنجیدگی سے انجام دیں، تاکہ انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر9457/026
چمن 29 اکتوبر 2026:
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے آج چمن شہر کا تفصیلی دورہ کیا
اس دوران انہوں نے شہر میں صفائی ستھرائی، سڑکوں کی کلیئرنس، ٹریفک کی روانی اور دیگر مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو شہر کی صفائی مزید بہتر بنانے، سڑکوں اور شاہراہوں سے تجاوزات و رکاوٹیں فوری طور پر ہٹانے، نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے اور عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہر سے جمع ہونے والا کوڑا کرکٹ اور دیگر غلاظت شہر سے دور منتقل کی جائے تاکہ آئندہ شہر میں کچرا اور گندگی نظر نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول، بہتر سفری سہولیات اور منظم شہری خدمات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ شہر کی صفائی اور روڈ کلیئرنس کے اقدامات کی مسلسل نگرانی کی جائے اور غفلت یا کوتاہی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
خبرنامہ نمبر9458/026
چمن 29 اکتوبر 2026:
چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت آج ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمیٹی (DDC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمیٹی کے ارکان، متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع چمن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ترقیاتی امور اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی سرگرمیوں کو مؤثر، شفاف اور بروقت مکمل کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، معیار کو برقرار رکھنے اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کو یقینی بنایا جائے، درپیش مسائل کے حل کے لیے مربوط اقدامات اٹھائے جائیں اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع چمن میں ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنانے، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان باہمی رابطے اور مؤثر تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر9459/026
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبائی مالیاتی امور اور ٹیکس نظام کی بہتری کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کی کارکردگی، ادارے میں اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری فنانس جہانگیر خان نے بی آر اے کو درپیش چیلنجز اور نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں نشاندہی کی گئی کہ ادارے کی کارکردگی کو مؤثر بنانے کے لیے واضح قوانین، باصلاحیت و جوابدہ قیادت، مضبوط تنظیمی ڈھانچہ اور ماہر عملہ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے صوبے میں ٹیکس کلیکشن کے نظام کو شفاف اور تیز تر بنانے کی سخت ہدایت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹیکس وصولی کے عمل کو آسان اور جدید بنایا جائے تاکہ صوبائی آمدنی میں اضافہ ممکن ہو سکے اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی معاشی خودمختاری اور ترقی کا دارومدار ایک مضبوط، شفاف اور فعال ٹیکس کے نظام پر ہے۔ ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے نہ صرف ٹیکس چوری کا سدباب ہو بلکہ عام شہری اور ٹیکس دہندگان کے لیے بھی آسانیاں پیدا ہوں۔ تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں مکمل پیشہ ورانہ مہارت اور ایمانداری سے ادا کریں تاکہ صوبے کے تمام طے شدہ ریونیو اہداف کو وقت پر حاصل کیا جا سکے اور عوامی وسائل کا بہتر استعمال یقینی ہو۔ اجلاس میں چیئرمین بی آر اے عبداللہ خان بھی موجود تھے۔
خبرنامہ نمبر9460/026
کوئٹہ29 اکتوبر2026:۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنجپائی عبدالقیوم محمد حسنی نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نوحصار کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی عمل، اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری، سرکاری ریکارڈ، انتظامی امور اور خواتین کے لیے جاری فنی تربیتی پروگرامز کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالقیوم محمد حسنی نے اسکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور وہاں جاری تدریسی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ اور عملے کی حاضری، پابندیٔ وقت اور سرکاری فرائض کی انجام دہی سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے تعلیمی ادارے میں نظم و ضبط اور انتظامی معاملات کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے اسکول میں موجود سرکاری ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا تاکہ تعلیمی و انتظامی امور کی انجام دہی اور ریکارڈ کی باقاعدہ دیکھ بھال کا جائزہ لیا جا سکے۔ تعلیمی اداروں میں مؤثر نگرانی، ذمہ داری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی اور انتظامی معاملات میں بہتری کو معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔
دورے کے دوران خواتین کے لیے جاری فنی تربیتی پروگرامز خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ان پروگرامز کی پیش رفت کا جائزہ لیا، جن کا بنیادی مقصد خواتین کو مختلف فنی مہارتوں سے آراستہ کرکے انہیں عملی زندگی میں بہتر مواقع فراہم کرنے کے قابل بنانا ہے۔خواتین کو فنی تعلیم اور ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنا انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانے، خود انحصاری کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع تک رسائی میں مدد دینے کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔ اس نوعیت کے تربیتی پروگرامز خواتین کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
خبرنامہ ننبر9461/026
کوئٹہ 29اکتوبر2026:۔معزز عدالت عالیہ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور دیرینہ ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لیے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے مشترکہ اور عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن بشیر احمد بڑیچ اور ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ دوستین دشتی نے مشترکہ طور پر شہر کی اہم و مصروف ترین شاہراہوں ڈبل روڈ اور زغون روڈکا تفصیلی دورہ کیا،دورے کے دوران دونوں حکام نے ٹریفک کے بہاؤ، بے ہنگم پارکنگ اور سڑکوں پر موجود رکاوٹوں کا معائنہ کیا اور مختلف سائٹس کو مخصوص پارکنگ پوائنٹس کے طور پر مختص کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔دورے کے موقع پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اعلیٰ افسران، مجسٹریٹ عمران زیب کاسی، لاء آفسر عبداللہ خان، زون سپروائزر قاسم خان اور دیگر متعلقہ اہلکار و حکام بھی موجود تھے۔معائنے کے دوران ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد بڑچ اور ایس ایس پی ٹریفک نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آج کے بعد ڈبل روڈ اور زغون روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر کسی بھی گاڑی یا موٹر سائیکل کو سڑک کے کناروں (روڈ سائیڈ) پر کھڑا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، اور اسپتال کے سامنے بھی پارکنگ کی بالکل اجازت نہیں ہوگی۔ تمام شہریوں اور ڈرائیورز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں صرف میٹروپولیٹن کارپوریشن کے قائم کردہ اور مختص شدہ پارکنگ پوائنٹس پر ہی پارک کریں،حکام نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کا عملہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اہلکار سڑکوں کو صاف اور ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے موقع پر موجود رہیں گے اور شہریوں کی رہنمائی و تعاون یقینی بنائیں گے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور سڑک پر غیر قانونی پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں اور تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کوئٹہ شہر کو ٹریفک جام کے عذاب سے نکالنے اور سڑکوں کو کشادہ رکھنے کے لیے انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اپنی گاڑیاں صرف مقررہ پارکنگ ایریاز میں ہی کھڑی کریں۔
خبرنامہ نمبر9462/026
دکی 29 اکتوبر 2026:
دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول اور ریونیو امور سے متعلق ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس دکی میں منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال، اسسٹنٹ کمشنر تھل عبدالسلام شاہوانی، تحصیلدار دکی سردار عبدالرازق دمڑ، تحصیلدار لونی بلال احمد، نائب تحصیلدار اکرام اللہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے، سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد، بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی، ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ریونیو امور، سرکاری واجبات کی وصولی، ریکارڈ کی درستگی اور متعلقہ دفتری امور کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مارکیٹ میں قیمتوں کی باقاعدہ نگرانی یقینی بنائی جائے اور سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ریونیو سے متعلق امور کو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹایا جائے، سرکاری محصولات کی وصولی میں بہتری لائی جائے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں اور انتظامی امور میں شفافیت، قانون کی عملداری اور عوامی مفاد کو ترجیح دیں۔
خبرنامہ نمبر9463/026
تربت 29 اکتوبر 2026: جامعہ تربت کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے ایم ایس اسکالر محمد یوسف مجاہد بلوچ نے اپنے ایم ایس تھیسس کا کامیابی سے دفاع کیا۔ یہ تحقیقی مقالہ جامعہ تربت کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر اور کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض احمد کی زیر نگرانی مکمل کیا گیا۔ زبانی امتحان کے لیے جامعہ گوادر کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے لیکچرر ڈاکٹر محمد ارشاد بلیدی کو ایکسٹرنل ایگزامینر مقرر کیا گیا تھا، جنہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے امتحان میں شرکت کی۔ انہوں نے امیدوار کے تحقیقی کام کا جائزہ لیا اور اس کے تحقیقی طریقۂ کار اور اخذ کردہ نتائج کے بارے میں سوالات کیے۔ جامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی قیادت میں اپنے طلبہ کو معیاری تحقیق کے مواقع فراہم کرنے اور اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ہے۔
خبرنامہ نمبر9463/026
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے امور سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے، شفافیت کو فروغ اور عوامی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جامع اصلاحاتی منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کارپوریشن کے انتظامی و مالی امور، موجودہ نظام اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹائزیشن کے نظام کا فوری نفاذ، تمام دفاتر میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے اور ای فائلنگ سسٹم لاگو کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے حکومتی امور میں سہولت، رفتار اور شفافیت پیدا کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کارپوریشن میں بائیو میٹرک اور فیشل ریکگنیشن سسٹم پر عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حاضری اور عملی کارکردگی کی نگرانی کو قابلِ اعتماد بنایا جائے تاکہ ادارے کے وسائل کا بہترین استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے عمارتوں کےنقشہ جات کی منظوری کے نظام میں بہتری کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کو ایک فعال، شفاف اور عوام دوست ادارے کے طور پر مضبوط بنایا جائے گا، تاکہ شہریوں کو بروقت اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔ چیف سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اصلاحاتی اقدامات کی عملی نگرانی کی جائے اور پیش رفت کی باقاعدہ رپورٹ دی جائے۔
خبرنامہ نمبر9464/026
موسیٰ خیل
27 اکتوبر 2026:
ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خان خجک سے ایس ڈی او واپڈا نے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ضلع میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اس سے جڑے دیگر مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ عوام کو بلاجواز اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ لوڈشیڈنگ کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے اور بجلی کی فراہمی کے نظام میں بہتری لائی جائے تاکہ عام شہریوں، کاروباری طبقے اور بالخصوص طالب علموں کی روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کا حل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایس ڈی او واپڈا نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ پیش آمدہ مسائل کو حل کرنے اور بجلی کی بہتر فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔
خبرنامہ نمبر9465/026
گوادر۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے دانش اسکول اتھارٹی، وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے تحت طلباء کے داخلوں اور داخلہ فارم کی دستیابی سے متعلق معلومات ضلع گوادر کی تمام یونین کونسلوں کے اہل اور مستحق بچوں تک پہنچانے کے لیے جامع آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ محکموں کے فوکل پرسنز مقرر کیے جائیں گے جبکہ طلباء اور ان کے والدین کی رہنمائی اور معاونت کے لیے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا جائے گا۔اس سلسلے میں جاری کردہ مراسلے میں تمام متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں دانش اسکولوں میں داخلوں سے متعلق معلومات کی وسیع پیمانے پر تشہیر اور مؤثر ترسیل یقینی بنائیں۔ تمام متعلقہ محکموں کے فوکل پرسنز مقرر کرکے ان کے درمیان رابطہ کاری کو مؤثر بنایا جائے گا تاکہ ضلع گوادر کی تمام یونین کونسلوں، بالخصوص دور دراز علاقوں میں رہنے والے اہل اور مستحق طلباء تک داخلوں کی معلومات بروقت پہنچائی جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے مطابق ہیلپ ڈیسک کے ذریعے طلباء اور ان کے والدین کو داخلہ فارم کے حصول، داخلے کے طریقہ کار اور متعلقہ معلومات کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جائے گی تاکہ درخواست گزاروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے اور وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق داخلے کے لیے درخواست دے سکیں۔مراسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور دیگر متعلقہ تعلیمی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام سرکاری اسکولوں اور متعلقہ تعلیمی اداروں تک معلومات کی فراہمی یقینی بنائیں، جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار، یونین کونسل سیکرٹریز اور مقامی حکومتوں کے متعلقہ حکام اپنے اپنے علاقوں میں عوامی آگاہی مہم کو مؤثر بنائیں گے۔ اس کے علاوہ کمیونٹی نمائندوں، عوامی نوٹس بورڈز، سوشل میڈیا اور دیگر دستیاب ذرائع کو بھی استعمال کیا جائے گا تاکہ کوئی بھی اہل طالب علم معلومات کی کمی کے باعث اس موقع سے محروم نہ رہے۔ڈپٹی کمشنر گوادر نے ہدایت کی ہے کہ اس اقدام کی تشہیر ترجیحی بنیادوں پر کی جائے، تمام محکمے باہمی تعاون سے کام کریں اور داخلوں سے متعلق معلومات کی ہر یونین کونسل تک رسائی یقینی بنائیں۔ متعلقہ محکمے آگاہی اور تشہیر کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعمیل رپورٹ بھی مرتب کرکے متعلقہ دفتر میں پیش کریں گے۔
خبرنامہ نمبر9466/026
گوادر: نوجوانوں کے لیے تعلیم، فنی تربیت اور بیرونِ ملک روزگار کے نئے مواقع۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے زبانوں کے کورسز اور سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اہل نوجوان بروقت درخواست دے کر ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے مستقبل کو بہتر بنائیں۔
خبرنامہ نمبر9467/026
لسبیلہ:صوبائ وزیر صحت بخت محندکاکڑنے کہاہے ک وِزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کی قیادت میں حکومت بلوچستان صحت عامہ کی شعبے کی ترقی کیلئےجامع اصلاحاتی پالیسی پر کام کررہی ہےبلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہسپتال اورمیڈیسن ویئریاؤسز کوگرین انرجی پر منتقل کیاگیاہے ڈی ایچ کیوہسپتال اوتھل میں آئندہ ہفتے ڈائلیسز سینٹر کام شروع کریگا یہ بات ابہوں نے لسبیلہ ڈویژن کے صدرمقام اوتھل دورے کے موقع پر یونیسیف کے تعاون سے جدید ترین ویئریائوس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس میں کہی۔صوبائ وزیرصحت نے کہا کہ بلوچستان میں ادویات کی ترسیل اورای پی آئ ویکسیینیشن کولڈروم کے حوالے سے ہمیں چیلنجز درپیش تھیں ہمیں اس بات کاعتراف ہے کہ ہیلتھ سیکٹر جس پیمانے پر کام ہوناچاہیے تھاوہ نہیں ہواموجودہ حکومت نے الحمدولللہ گراس روٹ لیول سے بنیادی سہولیات فراہمی کیلئے عملی طورپرکام۔شروع کیا ہے اس حوالے سے تین سینٹرل مراکز قیام کی منظوری دی گئ سائوتھ زون کے لئے لسبیلہ ڈویژن میں ویئرہائوس میڈیسن اسٹاک کولڈروم قائم کردی گئ ہے جس سے مکران ڈویژن لسبیلہ ڈویژن اورقلات ڈویژن میں ویکسین میڈیسن کی بروقت ترسیل ممکن ہوگی۔صوبائ وزیرصحت نے کہا کہ آرٹیشل اٹینڈنٹس کے زریعے ملازمین کی جائے تعیناتی پر حاضری یقینی بنانے کیلئے جدیدٹیکنالوجی کااستعمال فائدہ مندثابت ہوایے اوراس سسٹم کو مزید مئوثر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔صونائ وزیرصحت نے کہا کہ لسبیلہ۔ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے بی ایس ڈی آئ میں ہیلتھ سیکٹر کی 9اسکیمات شامل کی گئ ہیں جو صحت عامہ کے شعبے میں نمایاں تبدیلی لائینگی انہوں نے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ماڈرنائزیشن اوربنیادی سہولیات فراہمی کیلئے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا صوبائ وزیر صحت نے کہا ہائیویز پر ٹراماسینٹر قیام کی پالیسی کی حکومت نے منظوری دی ہے۔انہوں نے لسبیلہ ڈویژن میں ٹراماسینٹر قیام کے حوالے سے کہا کہ لسبیلہ زیروہوائنٹ ہر ہونے کی وجہ حادثات کی شرح زیادہ ہے وہ خودایم پی اے نوابزادہ زرین خان مگسی کوساتھ لیکر وزیراعلی سے ٹراماسینٹر قیام کی منظوری لیں گے
صوبائ وزیر صحت نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عام غریب مریضوں تک فراہمی اورسسٹم میں شفافیت کیلئے ڈیجیٹلائزیشن پر حکومت کام کررہی ہے لوگ جلدتبدیلی دیکھیں گے ۔صوبائ وزیر صحت نے ٹراماسینٹر قیام کے حوالے سے کہا کہ لسبیلہ زیروہوائنٹ ہر ہونے کی وجہ حادثات کی شرح زیادہ ہے وہ خودایم پی اے نوابزادہ زرین خان مگسی کوساتھ لیکر وزیراعلی سےرجوع کرینگےاور ٹراماسینٹر قیام کی منظوری لیں گے
صوبائ وزیر صحت نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل کیلئے دوایمبولینس فراہمی کا اعلان بھی کیا صوبائ وزیرصحت کے دورے کے موقع پر سیکرٹری صحت مجیب الرحمان یونیسیف کی چیف آف فیلڈ آفس Fitsum Aseefa اوریونیسیف کی ٹیکنیکل ایڈوائزر بلوچستان ڈاکٹرعامراکرم کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء ڈی سی لسبیلہ حمیرابلوچ ایڈیشنل ڈہٹی کمشنر سراج۔کریم بلوچ اسسٹنٹ کمشنر کنراج کشش چوہدری اوراسسٹنٹ کمشنر بیلہ بھی انکے ہمراہ موجودتھے
خبر نامہ نمبر 9468/2026
تربت29 اکتوبر:ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کے احکامات اور اسسٹنٹ کمشنر ندیم اقبال بنگلزئی کی ہدایات کی روشنی میں میرانی ڈیم کے کمانڈ ایریا میں غیر قانونی آبی کنکشنز اور غیر قانونی آبی گزرگاہوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں تحصیلدار کھڑان بہوت دشتی نے محکمہ آبپاشی کے متعلقہ عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی آبی کنکشنز اور پانی کی غیر قانونی ترسیل کے ذرائع کے خاتمے کے لیے اقدامات شروع کیے ہیں۔حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد پانی کی غیر قانونی ترسیل کی روک تھام، آبی وسائل کی منصفانہ تقسیم اور متعلقہ قوانین و ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے، تاکہ میرانی ڈیم کے کمانڈ ایریا میں پانی کی تقسیم کو قواعد کے مطابق منظم کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایات کی روشنی میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر قانونی آبی کنکشنز اور آبی گزرگاہوں کے خاتمے کے لیے قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے اور آبی وسائل کے مؤثر اور منصفانہ استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
خبر نامہ نمبر 2026/9469
حب29اکتوبر:ـصوبائی وزیر صحتے بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے 50بیڈڈ گورنمنٹ جام غلام قادر سپتال حب کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال میں بجلی کی عدم فراہمی، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور مریضوں کو ادویات میسر نہ ہونے پر سخت ایکشن لے لیا سرکاری ژرائع کے مطابق جائے تعیناتی پر ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اور غیر حاضری پر تین ڈاکٹروں کو موقع پر معطل کرنے کے احکامات جاری کے صوبائی وزیرصحت نے سرکاری خبررساں ادارےسے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وزیراعلی بلوچستان کی واضح ہدایات ہیں کہ ڈیوٹی کادورانیہ عوام کی مقدس امانت ہوتا یے اورڈیوٹی کے دورانیہ میں غیرحاضری خیانت تصورکی جاتی یے سرکاری ہسپتال عوام کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے قائم کیے گئے ہیں، مریضوں کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلتء برداشت نہیں کی جائے گی۔جام غلام قادر ہسپتال حب میں بنیادی سہولیات فراہمی کے لئے پی ایس ڈی پی میں 500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں اور جلدہی منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گاصوبائی وزیرصحت نے عوام کو ہدایت کی کہ صحت سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے منسٹر ہیلتھ ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔انہوں نے کہا وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کی جائینگی صوبائی وزیرصحت نے واضح کیا کہ عدم فرض شناسی اورڈیوٹی سے لاپروائ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی طبی عملے کی حاضری مانیٹرنگ جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم arttendence کے ذریعے کی جارہی ہے اوراس جدید سسٹم کی بدولت بیرون ملک بیٹھ کرتنخواہیںں لینےوالے کئ ڈاکٹروں کو ملازمت سےبرطرف کیاگیا ہے.
خبر نامہ نمبر 2026/9470
قلات29اکتوبر:ـشہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دیرینہ مسائل کے حل کے لیے میونسپل کمیٹی قلات کے فنڈز سے بلوچ کالونی میں نصب نئے واٹر سپلائی بور کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری، چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ شعیب جان زہری، اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ سمیت علاقے کے ممتاز قبائلی اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز پر ممتاز عالم دین سید احمد شاہ نے منصوبے کی کامیابی اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
اس واٹر سپلائی بور کی فعال ہونے سے بلوچ کالونی کے مکینوں کو پینے کے پانی کی شدید قلت سے نجات ملے گی۔ علاقہ مکینوں اور معززین نے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے اس عوامی مہم اور فلاحی اقدام کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔
خبر نامہ نمبر 2026/9471
موسیٰ خیل29 اکتوبر:ـڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خان خجک سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ (P&D) کے ڈائریکٹر رفیق بلوچ نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ضلع موسیٰ خیل میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص موسیٰ ٹاؤن پروجیکٹ (جس میں شہر کی خوبصورتی و ڈویلپمنٹ اور بائی پاس روڈ کی تعمیر شامل ہے)، درگئی شبوزئی تا تونسہ شریف روڈ اور کنگری تا موسیٰ خیل روڈ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران یہ اہم فیصلہ بھی سامنے آیا کہ بائی پاس روڈ پر جلد ہی کام کا دوبارہ باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک نے کہا کہ ضلع موسیٰ خیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مواصلاتی ڈھانچے کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور کسی بھی قسم کے ناقص کام یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا بعد ازاں ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی اور ٹیکنیکل ٹیم نے موسیٰ ٹاؤن پروجیکٹ، اس کے تحت زیرِ تعمیر مختلف ترقیاتی کاموں، درگئی شبوزئی تا تونسہ شریف روڈ اور کنگری تا موسیٰ خیل روڈ کا موقع پر جا کر تفصیلی معائنہ کیا معائنے کے دوران پی اینڈ ڈی کی ٹیم نے موسیٰ خیل سے کوٹ خان محمد پورشن پر کام کی سست روی اور ناقص مٹیریل کے استعمال پر شدید برہمی اور سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی نے متعلقہ حکام اور ٹھیکیداروں کو کام کا معیار بہتر بنانے اور تمام کام مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی سخت ہدایت کی ملاقات کے اختتام پر ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی رفیق بلوچ نے ضلعی انتظامیہ کے بہترین تعاون، باہمی ہم آہنگی اور بریفنگ پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا شکریہ ادا کیا۔




