خبر نامہ نمبر8484/2026
حب 02اکتوبر ۔ بلوچستان میں ٹیکنیکل تعلیم اور نوجوانوں کو جدید ہنر فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی ٹیوٹا) اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کا ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد صوبے کے نوجوانوں کو آٹو مینوفیکچرنگ اور آٹو میکینک کی جدید ترین عملی تربیت فراہم کرنا ہے۔
اس معاہدے پر ایم ڈی بی ٹیوٹا عبدالکبیر خان زرکون اور پاک سوزوکی کمپنی کے ڈپٹی ایم ڈی (Yoshitaka Oishi) نے دستخط کیے۔ تقریب کے اہم مہمان سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور صالح محمد ناصر تھے، جبکہ اس موقع پر بی ٹیوٹا کے ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور پاک سوزوکی کمپنی کے اعلیٰ حکام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت پاک سوزوکی کمپنی نے بی ٹیوٹا کے مختلف ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز کے لیے 12 جدید ترین گاڑیوں کے انجن فراہم کر دیے ہیں، تاکہ طالب علم آٹو میکینک ٹریڈ میں محض نظریاتی علم تک محدود نہ رہیں بلکہ ان انجنوں پر براہِ راست عملی مشق کر سکیں۔اس شراکت داری کے اگلے مرحلے میں پاک سوزوکی کمپنی بی ٹیوٹا کے آٹو میکینک انسٹرکٹرز کی قابلیت میں اضافے کے لیے انہیں خصوصی ٹریننگ دے گی۔ ان سیشنز کے ذریعے اساتذہ کو آٹوموبائل کی دنیا میں آنے والی نئی ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ وہ طالب علموں کو انڈسٹری کے جدید ترین معیار کے مطابق تربیت دے سکیں۔ دونوں اداروں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ آئندہ بھی اس قسم کا باہمی تعاون اور اساتذہ و طلبہ کے لیے تربیتی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر8485/2026
بارکھان 02اکتوبر ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بارکھان ڈاکٹر مہر دین کھیتران نے بنیادی مرکز صحت (BHU) عیشانی کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مرکزِ صحت میں عملے کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی باقاعدگی، ذمہ داری اور احسن انداز میں انجام دیں اور عوام کو بروقت و بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں۔ڈاکٹر مہر دین کھیتران نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی بہتر بنانے، عملے کی حاضری یقینی بنانے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر8486/2026
رکھنی: 02اکتوبر ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بارکھان ڈاکٹر مہر دین کیتھران نے رکھنی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بی ایچ یو رکھنی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسٹاف کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈی ایچ او بارکھان نے اسٹاف کی حاضری اور صفائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تمام ملازمین اپنی حاضری یقینی بنائیں جبکہ بی ایچ یو میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ مریضوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر ڈی ایچ او بارکھان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بی ایچ یو رکھنی کو درپیش مختلف مسائل اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی اور بی ایچ یو میں موجود مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بعد ازاں ڈی ایچ او بارکھان نے ریسکیو 1122 مرکز رکھنی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مرکز کے انتظامات، عملے کی حاضری اور عوام کو فراہم کی جانے والی ہنگامی خدمات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ہنگامی صورتحال میں عوام کو بروقت اور موثر امدادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ڈی ایچ او بارکھان نے کہا کہ صحت مراکز اور ریسکیو 1122 جیسے ادارے عوام کو بنیادی اور ہنگامی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان اداروں میں نظم و ضبط، صفائی، اسٹاف کی حاضری اور سروسز کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر8487/2026
حب 02اکتوبر ۔ دفتر الیکٹرک انسپکٹر، محکمہ توانائی بلوچستان، حب کے زیرِ اہتمام کے الیکٹرک کے صارفین کو درپیش بجلی سے متعلق مسائل اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے آج 2 اکتوبر 2026 کو کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت الیکٹرک انسپکٹر محکمہ توانائی بلوچستان انجینئر سراج احمد سمالانی نے کی۔کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد ضلع حب کے کے الیکٹرک صارفین کو بجلی کی فراہمی، زائد بلنگ، غلط میٹر ریڈنگ، بجلی کے بلوں میں بے ضابطگیوں، تکنیکی خرابیوں اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے لیے براہِ راست اور موثر پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، جہاں صارفین نے اپنی شکایات اور مسائل متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیے۔اس موقع پر الیکٹرک انسپکٹر انجینئر سراج احمد سمالانی نے صارفین کی جانب سے پیش کی گئی شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان کے ساتھ موجود متعلقہ دستاویزی ثبوت، بالخصوص بجلی کے بل، سابقہ درخواستوں و شکایات کی نقول اور دیگر ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو شکایات کے فوری ازالے اور صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ضروری احکامات بھی جاری کیے۔کھلی کچہری کے دوران صارفین نے اپنے مسائل براہِ راست الیکٹرک انسپکٹر کے سامنے پیش کیے، جبکہ انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ جائز شکایات کے ازالے کے لیے مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
B-TEVTA and Pak Suzuki Sign Technical Training Agreement in Balochistan
HUB Balochistan: In a major initiative to modernize technical education and empower youth in Balochistan, the Balochistan Technical Education and Vocational Training Authority (B-TEVTA) and Pak Suzuki Motor Company Limited have officially signed a technical training agreement. The partnership aims to upgrade technical facilities and provide industry-aligned practical skills training across the province.
The agreement was formally signed by Managing Director B-TEVTA, Abdul Kabeer Khan Zarkoon, and Deputy Managing Director of Pak Suzuki Motor Company, Yoshitaka Oishi. The signing ceremony was witnessed by Secretary Labour and Manpower Department, Saleh Muhammad Nasir, alongside B-TEVTA Directors, Assistant Directors, and senior officials from Pak Suzuki.
Under the initial phase of the agreement, Pak Suzuki has provided 12 modern automobile engines to various B-TEVTA technical training institutes. This initiative ensures that students in the auto-mechanic trade receive hands-on practical experience on contemporary engines rather than relying solely on theoretical education.
Going forward, Pak Suzuki will also conduct specialized capacity-building training programs for B-TEVTA’s auto-mechanic instructors. These training sessions will keep the teaching staff updated on the latest technological advancements in the automotive industry. Both organizations expressed their commitment to maintaining a long-term strategic collaboration to further boost technical education and employment opportunities for the youth of Balochistan.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز۔
کوئٹہ 02اکتوبر۔ چیئرپرسن بلوچستان سینئر سٹیزن ویلفیئر کونسل حکومتِ بلوچستان احمد علی درانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے شہریوں کو سفری سہولیات میں درپیش مشکلات کے ازالے کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ذاتی اور مخلصانہ کاوشوں کی بدولت جناح پیپلز میٹریو ٹرین سروس کا آغاز کوئٹہ کے شہریوں کے لیے سفری سہولیات میں بہتری کی جانب اہم پیشرفت ہے جس کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ان کی صوبائی حکومت خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں کے لیے مفت سفری سہولیات کا اعلان انتہائی قابل ستائش اقدام ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سینئر سٹیزن ویلفیئر ایکٹ 2017 کے تحت بزرگ شہریوں کو حاصل سہولیات کے پیشِ نظر اور اپنی بصیرت کے مطابق کوئٹہ کے شہریوں اور بالخصوص کوئٹہ کے بزرگ شہریوں کو مفت سفری سہولیات کی فراہمی کا جو اقدام کیا ہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور امید کی جاتی ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے کے بزرگ شہریوں کو درپیش دیگر مسائل کے خاتمے کے لیے سینئر سٹیزن ویلفیئر کونسل کی مخلصانہ سرپرستی اور تعاون کے لیے اپنی خدائداد صلاحیتوں کے مطابق بزرگ شہریوں کی خدمت کو اولین ترجیح دیں گے تاکہ بزرگ شہریوں کو مستقبل میں پیش آنے والے مسائل و مشکلات کا قانون کے منصوبہ بندی کی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر8488/2025
کوئٹہ 2 اکتوبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ جمہوریت محض انتخابی عمل کا نام نہیں بلکہ جمہور کی حکمرانی، اجتماعی ذمہ داری اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کا سیاسی نظام ہے۔ ہم حکومت کو ہر سطح پر مضبوط کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اس وقت نوجوانوں کو اپنے قریب لانا اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا ازحد ضروری ہے۔ نوجوان ہی ملک و قوم کا اصل سرمایہ ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ انہیں معیاری تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجٹل مہارتیں سکھائی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں صوبائی وزرائ میر عاصم کرد گیلو، نور محمد دومکی، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل اور پارلیمانی سیکرٹری محمد خان لہڑی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ جمہوری اداروں کا بنیادی فرض ہے کہ وہ عوام میں اپنے حقوق و فرائض کا شعور اجاگر کریں، سماجی انصاف کو مضبوط بنائیں اور شہریوں کے آئینی حقوق و اختیارات کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ نومنتخب عوامی نمائندوں پر سیاسی و سماجی اعتبار سے اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ انہیں معاشرے میں تقسیم اور فاصلے پیدا کرنے کی بجائے قومی اتحاد اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے عملی اور شعوری کوشیں کرنی ہوں گی۔ عوامی نمائندے اپنے انتخابی حلقوں میں بالخصوص اس خاموش اکثریت کی موثر آواز بنیں جو اپنے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کی خاطر خود بھرپور انداز میں آواز بلند نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے اختیار کی گئی معاشی پالیسیوں اور اقدامات کے نتیجے میں ملک معاشی مشکلات سے نکلنے کی جانب پیش رفت کر رہا ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشی استحکام کو عوامی خوشحالی میں تبدیل کرنے کے لیے کاروباری، تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جائے اور عام شہریوں کیلئے روزگار اور معاشی مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموار کی جائے۔ گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ جمہوری نظام کی مضبوطی کا انحصار صرف حکومتی اداروں پر نہیں بلکہ عوامی نمائندوں کے طرزِ عمل، سیاسی برداشت، شفافیت اور عوام سے مسلسل رابطے پر بھی ہے۔ منتخب نمائندے اگر اپنے حلقوں کے مسائل کو ترجیح دیں اور اجتماعی اہداف اور مفادات کو مقدم رکھیں تو اس سے نہ صرف جمہوری ادارے مستحکم ہوں گے بلکہ عوام کا نظامِ حکومت پر اعتماد بھی مزید مضبوط ہوگا۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوامی فلاح، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور معاشرتی ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کریں۔
خبر نامہ نمبر8489/2025
حب 2اکتوبر۔چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساوتھ سے ملاقات حب میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کے چیئرمین عبداللہ خان نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساوتھ زمان خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں ٹیکس اصلاحات، ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی، ادارہ جاتی رابطہ کاری اور دونوں محکموں کے درمیان باہمی تعاون سے متعلق مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبے میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور صوبائی اپنے ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدن میں اضافے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ملاقات میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے درمیان رابطہ کاری اور معلومات کے تبادلے کو مزید موثر بنانے پر بھی زور دیا گیا، تاکہ ٹیکس قوانین پر عملدرآمد بہتر، ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی موثر اور محصولات کی وصولی کے نظام کو مزید فعال بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر8490/2025
کوئٹہ 2اکتوبر۔ بلوچستان پولیس کے سینئر پولیس افسر علی نواز بلوچ (بگٹی) 38 سالہ طویل، شاندار اور قابلِ قدر پولیس سروس کے بعد 6 اکتوبر 2026ءکو اپنی مقررہ عمرِ ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے۔علی نواز بلوچ (بگٹی) نے سال 1988ء میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) بلوچستان پولیس میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات کا آغاز کیا اور اپنی محنت، لگن، فرض شناسی اور بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کے باعث مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (SP) کے عہدے تک ترقی حاصل کی۔انہوں نے بطور ڈی ایس پی اور ایس پی مختلف اہم عہدوں پر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں، جن میں ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی ٹریفک، ایس پی ہرنائی و دکی، رینج کمپلینٹ آفیسر اور زونل کمانڈر ایلیٹ فورس شامل ہیں۔اس موقع پر کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد اور ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری محترمہ شہلا قریشی نے علی نواز بلوچ (بگٹی) کی 38 سالہ گراں قدر اور شاندار خدمات کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے علی نواز بلوچ (بگٹی) کی محکمہ پولیس کے لیے طویل عرصے تک انجام دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ وابستگی، فرض شناسی اور محنت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔اس موقع پر علی نواز بلوچ (بگٹی) کو تحائف پیش کیے گئے جبکہ انہیں یادگاری سووینئرز بھی دیے گئے۔ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد اور ڈپٹی کمانڈنٹ محترمہ شہلا قریشی نے ان کے لیے آئندہ زندگی میں صحت، خوشی، سکون اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے لیے دلی دعاوں کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر8491/2025
اوتھل 2اکتوبر۔خبرنامہ اوتھل میں زرعی ترقیاتی بینک کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب ڈویژنل ہیڈکوارٹر اوتھل میں منعقد کی گء چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ و چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ اور جنرل منیجر زرعی ترقیاتی بنک سندھ بلوچستان سید مجتبیٰ جیلانی نےپروقار تقرہب میں بنک کی نءعمارت کاافتتاح فیتہ کاٹ کر کیازرعی ترقیاتی بنک کے ریجنل بزنس ہیڈ کوئٹہ پرویز احمد نے افتتاحی تقریب کے موقع پرزمینداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک اوتھل کی برانچ بلڈنگ کے قیام سے ون ونڈو آپریشن کی سہولت زمینداروں کو میسر ہوگءہے عوام کو بینک کی موجودگی اور سہولیات سے بہتر آگاہی حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک بالخصوص چھوٹے زمینداروں کی معاونت کرتا ہے۔ ایسے زمیندار جن کے پاس زمین موجود ہے لیکن اسے آباد کرنے کے لیے سرمایہ دستیاب نہیں، انہیں مناسب قرض فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ زمین کی لیولنگ، کھاد، ٹیوب ویل اور لائیو اسٹاک کے لیے بھی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں۔پرویز احمد نے کہا کہ زمینداروں کی مدد کے لیے بینک کی ٹیم ہر وقت موجود ہے، زرعی شعبے، لائیو اسٹاک یا دیگر متعلقہ ضروریات کے لیے بینک سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔کسی بھی معلومات کیلئے منیجر 03111181115 اور MCO زرعی بنک اوتھل 03312833511 سے رابطہ کرسکتے ہیں.،افتتاحی تقریب میں منیجر زرعی ترقیاتی بنک اوتھل حسیب عزیز خان،معروف ایڈوکیٹ عامر جلیل ،کاروباری شخصیت شیخ حیدر ،MCO پرویز اقبال رونجہ،آپریشنل آفیسر محمد یوسف،مولانا نبی بخش صدیقی دودا طاہری ،سابق جنرل کونسلر پرکاش کمار لاسی،جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی اوتھل نصیر احمد لنگاہ،میر اللہ بخش دودا،شفیع جاموٹ،ابراہیم دودا سمیت بینک افسران، زمینداروں اور معززین بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 8492/026
اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مسلم باغ کا دورہ کیا۔دورانِ دورہ انہوں نے سکول کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ سے ملاقات کی اور سکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی امور، طلبہ کی حاضری اور مجموعی تعلیمی ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر اساتذہ سے تعلیمی معیار، طلبہ کی حاضری اور تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور خلوصِ نیت سے ادا کریں اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ایک بہتر اور سازگار تعلیمی ماحول یقینی بنائیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم نے کہا کہ معیاری تعلیم اور طلبہ کی بہتر تربیت معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہیں، اور تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانا اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔
خبرنامہ نمبر8493/026
قلات۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات شاہنواز بلوچ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید احمد ساسولی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خالق آباد عبدالوہاب نیچاری، تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی، ٹیکسیشن آفیسر محمد یوسف، سینیٹری انسپکٹر منظور احمد لانگو سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں قلات اور خالق آباد شہروں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال اور جاری صفائی مہم سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو قلات اور خالق آباد میں روزانہ کی بنیاد پر جاری صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں اور اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے کہا کہ ضلع قلات کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ متعلقہ ادارے صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے عمل کو مؤثر بنائیں۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور کچرا سڑکوں، گلیوں اور دیگر مقامات پر پھینکنے کے بجائے مقررہ جگہوں پر ڈالیں، تاکہ میونسپل کمیٹی کے عملے کو کچرا اٹھانے میں آسانی ہو۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صاف ستھرا اور صحت مند ماحول ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس لیے ہر شہری صفائی ستھرائی کے عمل میں اپنا کردار ادا کرے۔
خبرنامہ نمبر8494/026
خضدار 02 اکتوبر2026: خضدار میں کلرک ایسوسی ایشن اور مقامی قبائلی افراد کے درمیان جاری دیرینہ زمینی تنازع پر ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے دونوں فریقین کو بات چیت اور مسئلے کے پرامن حل کے لیے اپنے دفتر طلب کیا تھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اکبر علی مزارزئی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر خضدار کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں منعقدہ اجلاس میں دونوں فریقین کا موقف تفصیل سے سنا گیا۔ ذرائع کے مطابق تنازع کا پس منظر یہ ہے کہ سرکاری ملازمین کا موقف ہے کہ مذکورہ اراضی حکومت کی جانب سے انہیں باقاعدہ طور پر دھائیوں قبل الاٹ کی گئی ہے، جبکہ دوسری جانب قبائلی فریق اس میں سے ایک حصے کو اپنی ملکیت قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے اور اسٹے حاصل کرنے کا دعویٰ کر رہا ہے۔
اجلاس میں فریقین کے درمیان کافی دیر تک بحث و مباحثہ ہوا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے دونوں اطراف کو سننے کے بعد واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کا مقصد کسی کی حق تلفی نہیں بلکہ قانون، ریکارڈ اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق مسئلے کا مستقل حل نکالنا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ معاملے کی مزید چھان بین کے لیے متعلقہ پٹواریوں سے زمین کا مکمل ریکارڈ اور رپورٹ طلب کی جائے گی، اور آج جمعہ کے روز دوبارہ مشترکہ بیٹھک منعقد کی جائے گی جس میں رپورٹ کی روشنی میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین بشیر احمد جتک، جنرل سیکرٹری عبدالقدیر زہری، مولانا محمد اسحاق شاہوانی، میر عبدالرحمان زہری، حافظ حمید اللہ مینگل، عبدالحمید بلوچ، جمعہ خان شکرانی، عبداللہ شاہوانی، میر اشرف علی مینگل، سفر خان مینگل، منیر احمد زہری، میر ادریس زہری، ڈاکٹر حضور بخش زہری ،ایڈووکیٹ غلام نبی مینگل سمیت دیگر نمائندگان موجود تھے۔ کلرک ایسوسی ایشن کی جانب سے منظور احمد، نوشاد، اسلم زہری نصیر کھیازئی و دیگر نے شرکت کی، جبکہ قبائلی عمائدین میں ملک عبدالطیف شاہوانی، عبدالکبیر شاہوانی و دیگر شریک تھے۔ تاہم اس نشست کے اختتام تک زمین کے مسئلے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
خبرنامہ نمبر8495/026
کوئٹہ2 اکتوبر 2026۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ویسٹ نےلنک شاہوانی روڈ پر ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر کی نگرانی میں انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ میں ملوث 21 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس کارروائی میں ایس ایچ او ہزارہ ٹاؤن، ایس ایچ او شالکوٹ تھانہ اور ایس ایچ او کیچی بیگ تھانہ نے حصہ لیا۔حکام کے مطابق لنک شاہوانی روڈ پر ون ویلنگ کے باعث جمعہ کے روز سڑک سے گزرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، جبکہ قریبی علاقوں کے مکینوں کی جانب سے بھی ون ویلنگ اور اس سے پیدا ہونے والی مشکلات کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی تھیں۔جبکہ اکثر حادثات بھی رونما ہوتے ہیں جس سے شہریوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں لہذاعوامی شکایات اور شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا۔انتظامیہ کے مطابق ون ویلنگ ایک خطرناک عمل ہے۔ عوامی سڑکوں پر ون ویلنگ اور دیگر خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
خبرنامہ نمبر8496/026
ہرنائی: (لورالائی) :
ڈی آئی جی لورالائی رینج کی ہدایات کی روشنی میں آج ایس پی آفس ہرنائی میں ایک اہم کرائم اینڈ پروگریس ریویو اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ایس پی ہرنائی نے کی، جس میں ضلع ہرنائی کے تمام ایس ایچ اوز (SHOs) اور انویسٹی گیشن افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع ہرنائی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، سنگین مقدمات کی پیشرفت، زیرِ التواء کیسز اور تمام تھانوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ ایس پی ہرنائی نے تھانہ جات کی انویسٹی گیشن فائلز کا معائنہ کرتے ہوئے تفتیشی افسران کی کارکردگی کو پرکھا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ہرنائی نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو درج ذیل اہم ہدایات جاری کیں تمام زیرِ التواء کیسز کی تفتیش کو میرٹ پر جلد از جلد مکمل کر کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے جائیں۔ ضلع بھر کے حساس مقامات پر گشت اور ناکہ بندی کے نظام کو مزید سخت کیا جائے تاکہ جائم پیشہ عناصر کا قلع قمع ہو سکے۔ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ان کی شکایت پر فوری قانونی کارروائی کی جائے۔اجلاس کے اختتام پر تمام افسران کو جاری کردہ ہدایات پر روح کے مطابق عمل درآمد کرنے اور کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے اعلیٰ حکام کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی۔
خبرنامہ نمبر8497/026
جامعہ تربت: وائس چانسلر کی زیر صدارت اہم اجلاس، داخلہ عمل میں تکنیکی رکاوٹیں دور کرنے اور دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو یونیورسٹی کے تعلیمی پروگراموں تک رسائی کے لئے رہنمائی فراہم کرنے کی ہدایت۔خطے میں اعلی تعلیم و تحقیق کے فروغ اور یونیورسٹی کے تمام امور کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیر صدارت 2 اکتوبر 2026 کو تمام تدریسی و انتظامی سربراہان کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسپرنگ 2027 کے نئے تعلیمی سیشن کے داخلوں، اسمارٹ آن لائن ایڈمیشن سسٹم اور امیدواروں کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے آغاز میں رجسٹرار گنگزار بلوچ نے داخلوں کی تفصیلات کے بارے میں مفصل بریفنگ دی۔ اس کے بعد وائس چانسلر نے ادارے کے تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے تمام شعبہ جات کو ہدایت کی کہ داخلہ عمل کو مزید بہتر و آسان بنایا جائے اور دور افتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں کو یونیورسٹی کے تعلیمی پروگراموں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں، تاکہ وہ اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔ اسی تناظر میں وائس چانسلر نے آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرانے کے دوران پیش آنے والے تکنیکی مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی۔
اجلاس کے دوران پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے اپنے حالیہ دورہ کوئٹہ کے دوران یونیورسٹیز فنانس کمیشن کے اجلاس اور گورنر بلوچستان، صوبائی وزیر تعلیم و سیکرٹری تعلیم سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان ملاقاتوں میں ادارے کے مالی استحکام، ای گورننس اور انتظامی امور کی مکمل آٹومیشن کے علاوہ یونیورسٹی کی خالی آسامیوں کو مستقل بنیادوں پر پر کرنے کے حوالے سے مثبت گفتگو ہوئی۔
خبر نامہ نمبر 2026/8498
حب2اکتوبر:ـڈائریکٹر جنرل ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ (ساؤتھ زون) محمد زمان سے چیرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں صوبائی ریونیو میں اضافے، ٹیکس وصولی کے نظام میں بہتری، ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی ایکسائز محمد زمان نے محکمہ ایکسائز کے ریونیو وصولی کے نظام اور اسے مزید مؤثر و شفاف بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق ٹیکس نظام کو بہتر بنا کر ریونیو وصولی میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔ملاقات میں ٹیکس امور پر باہمی تعاون اور رابطہ کاری جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔


