خبرنامہ نمبر8230/2026
کوئٹہ، 25 ستمبر ۔ بلوچستان میں عوام کو جدید، محفوظ اور کم خرچ سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے جناح پیپلز ٹرین منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے حکومت بلوچستان کے مطابق اس منصوبے سے کوئٹہ اور گردونواح کے شہریوں کو ریلوے کے ذریعے باقاعدہ سفری سہولت میسر آئے گی۔ جناح پیپلز ٹرین کے لیے 32 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا کام صرف 120 روز میں مکمل کیا گیا، جبکہ منصوبے پر تقریباً 3 ارب روپے لاگت آئی ہے۔ جناح پیپلز ٹرین کے روٹ پر 7 اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں کچلاک، بلیلی، شیخ ماندا، جی او آر، کوئٹہ، لوڑ کاریز اور سریاب شامل ہیں۔ ٹرین کے ذریعے کوئٹہ اور مضافاتی علاقوں کے درمیان روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو متبادل اور نسبتاً کم خرچ سفری ذریعہ دستیاب ہوگا منصوبے سے طلبہ، سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین، کاروباری افراد اور روزمرہ سفر کرنے والے شہریوں سمیت بڑی تعداد میں مسافروں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ جناح پیپلز ٹرین نہ صرف شہریوں کی سفری مشکلات میں کمی لائے گی بلکہ کوئٹہ میں بڑھتے ہوئے ٹریفک دباو کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار مسرت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لکھا کہ عوام کو جدید، محفوظ، باعزت اور کم خرچ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جناح پیپلز ٹرین کوئٹہ اور گردونواح کے شہریوں کے لیے سفری مشکلات کم کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ طلبہ، ملازمین اور کاروباری افراد کے لیے کوئٹہ اور مضافاتی علاقوں کے درمیان آمدورفت بھی مزید آسان ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8231/2026
کوئٹہ: 25ستمبر۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے سیاحت و ثقافت نوابزادہ زرین خان مگسی اور سیکریٹری سیاحت و ثقافت حمید اللہ خان ناصر کی خصوصی ہدایات پر محکمہ سیاحت بلوچستان اور ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے اشتراک سے ”ڈیجیٹل میڈیا انگیجمنٹ پروگرام“ کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کا مقصد بلوچستان کے نوجوان سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو ڈیجیٹل میڈیا کے موثر استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے کے سیاحتی، ثقافتی اور تاریخی ورثے کو سوشل میڈیا کے ذریعے ملکی و عالمی سطح پر اجاگر کرنا تھا۔ تقریب میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوان سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر سیاحت بلوچستان گہرام بخشی بلوچ نے شرکائ کو بلوچستان کے اہم سیاحتی مقامات، قدرتی حسن، تاریخی ورثے، ثقافت اور روایات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا بلوچستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور صوبے کے سیاحتی مقامات کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کا موثر ذریعہ ہے۔ نوجوان انفلوئنسرز اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے بلوچستان کی خوبصورتی، ثقافت اور تہذیب کو دنیا کے سامنے موثر انداز میں پیش کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان کوئٹہ صدیقہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان بلوچستان کی ثقافت، روایات اور مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں نوجوانوں کو جدید ذرائع ابلاغ سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کے ذریعے بلوچستان کے مثبت تشخص اور سیاحتی امکانات کو وسیع پیمانے پر اجاگر کیا جا سکتا ہے۔سینئر پروڈیوسر ریڈیو پاکستان کوئٹہ کلیم اللہ بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے صوبے کے قدرتی حسن، ثقافت اور سیاحتی مقامات کو دنیا تک پہنچانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے پروگرامز نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے لیے موثر پلیٹ فارم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔پروگرام کے دوران شرکاءکے لیے خصوصی ثقافتی و میوزیکل پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں بلوچستان کے مختلف علاقوں کے علاقائی و ثقافتی گیت پیش کیے گئے۔ شرکائ نے علاقائی موسیقی اور ثقافتی رنگوں سے بھرپور پروگرام سے بھرپور محظوظ ہوئے۔بعدازاں نوجوان سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو کوئٹہ کے معروف سیاحتی و ثقافتی مقام مری آباد کا دورہ بھی کرایا گیا، جہاں انہوں نے مختلف مقامات کی فوٹوگرافی اور ویڈیو ریکارڈنگ کی جبکہ مختصر ویڈیوز اور سوشل میڈیا ریلز بھی تیار کیں۔اس موقع پر نوجوان انفلوئنسرز نے کہا کہ وہ بلوچستان کے سیاحتی اور ثقافتی مقامات کے حوالے سے تیار کردہ تصاویر، ویڈیوز اور ریلز کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کریں گے، تاکہ بلوچستان کے قدرتی حسن، ثقافت اور سیاحتی مقامات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جا سکے اور صوبے کے مثبت تشخص کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا جا سکے۔نوجوان سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے حکومت بلوچستان سے اس بات پر زور دیا کہ اس نوعیت کے ڈیجیٹل میڈیا انگیجمنٹ پروگرامز کا دائرہ صوبے کے دیگر اضلاع تک بھی وسیع کیا جائے، تاکہ نوجوان اپنے علاقوں کے سیاحتی، تاریخی اور ثقافتی مقامات سے روشناس ہونے کے ساتھ ساتھ جدید ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے بلوچستان کی خوبصورتی اور مثبت تشخص کو ملکی و عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8232/2026
کوئٹہ 25ستمبر۔ تعمیراتی منصوبے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر خار تار کوئٹہ کا پیش رفت کا جائزہ اجلاس سیکریٹری محنت و افرادی قوت بلوچستان صالح محمد ناصر کے زیر صدارت انکے دفتر بلوچستان سول سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں تعمیراتی منصوبے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر خار تار علمدار روڈ کوئٹہ کی کی پیش رفت کا مفصل طور پر جائزہ لیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روداد اجلاس محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان کے متعلقہ فورم کی منظوری کے لئے پیش کیا جائیگا اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری محنت و افرادی قوت ، زوار احمد ، چیف آف سیکشن محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان ، شکیل بزدار، ڈائریکٹر مین پاور ارشاد احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی ٹیوٹا سہیل احمد۔ ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو شاہ محمد ، سیکشن آفیسر ڈولپمنٹ محنت و افرادی قوت بلوچستان، اقبال بازئی اور دیگر نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8233/2026
گوادر 25ستمبر۔ گوادر پورٹ اتھارٹی (GPA)اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی(BRA) کے درمیان باہمی تعاون، گوادر میں کاروباری سرگرمیوں اور ٹیکس محصولات کے ممکنہ صلاحیت پر تبادلہ خیا ل کو ئٹہ: چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ نے آج چیئرپرسن بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گوادر میں کاروباری سرگرمیوں، گوادرپورٹ سے ٹیکس محصولات کے امکانات، ٹیکس دہندگان کی سہولت، ڈیجیٹلائزیشن، ڈیٹا شیئرنگ اور گوادر پورٹ اتھارٹی و بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے درمیان باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں گوادر کی کاروباری سرگرمیوں، گوادر پورٹ سے متعلق معلومات کے موثر تبادلے، ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ٹیکس انتظامیہ میں شفافیت و موثریت کے فروغ اور دونوں اداروں کے مابین تعاون و ڈیٹا شیئرنگ کے ذریعے ٹیکس محصولات کی صلاحیت سے بھرپور ا ستفادے پر زور دیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8234/2026
پسنی 25 ستمبر . : گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول حیدر گوٹھ پسنی میں طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دینے کے لیے سائنس فیسٹیول 2026 اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات اور اساتذہ نے بھرپور حصہ لیا سائنس فیسٹیول میں جماعت پنجم تا ہشتم کی طالبات نے کباڑ اور ویسٹ میٹریل کو کارآمد بناتے ہوئے مختلف سائنسی تصورات پر مبنی تخلیقی ماڈلز پیش کیے۔ اس موقع پر “سوال پوچھنا ہی سائنس ہے” کا پیغام نمایاں کیا گیا، جس کا مقصد طالبات میں تجسس، تحقیق اور سائنسی سوچ کو فروغ دینا تھا۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں دریں اثنا اسکول ٹیچر سمیرہ کی زیرِ نگرانی اور چیمپئن کلب کے تعاون سے اسکول میں شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف اقسام کے پھل دار، پھول دار اور سایہ دار پودے لگائے گئے، جبکہ طالبات کو اپنے لگائے گئے پودوں کی نگہداشت اور آبیاری کی ذمہ داری بھی سونپی گئی اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ حیدر گوٹھ کی طالبات کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائنس، تخلیقی سرگرمیوں اور ماحول دوست اقدامات میں طالبات کی شرکت ان کی صلاحیتوں اور مثبت سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ اسکول انتظامیہ نے اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا جنہوں نے طالبات کو محنت، تحقیق اور آگے بڑھنے کی ترغیب دی سائنس فیسٹیول اور شجرکاری مہم کے ذریعے طالبات میں سائنسی شعور، تخلیقی صلاحیتوں، ماحولیاتی ذمہ داری اور درختوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8235/2026
بارکھان، 25 ستمبر۔بارکھان میں امن و امان کی صورتحال، عوامی مسائل اور جاری و زیرِ غور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں علاقے کی مجموعی صورتحال اور درپیش مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔جرگے میں کمانڈنٹ کوہلو، لیفٹیننٹ کرنل بارکھان محمد یونس، ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ، ایس پی بارکھان عبدالحق، مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان و نمائندگان، سرکاری افسران اور قبائلی معتبرین نے شرکت کی۔جرگے میں بارکھان میں امن و امان کی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل، بنیادی سہولیات، سڑکوں، تعلیم، صحت اور دیگر ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے علاقے میں پائیدار امن کے قیام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ، سیاسی قیادت، قبائلی معتبرین اور عوام کے درمیان باہمی رابطے اور تعاون کو مزید موثر بنانے پر زور دیا۔اس موقع پر ترقیاتی منصوبوں کو موثر انداز میں آگے بڑھانے، عوامی مسائل متعلقہ اداروں تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ بارکھان میں امن و استحکام، عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی عمل کے فروغ کے لیے تمام طبقات باہمی تعاون سے اپنا کردار ادا کریں گے۔جرگے کے انعقاد سے مختلف طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر علاقے کے امن، عوامی مسائل اور ترقی سے متعلق امور پر باہمی مشاورت کا موثر موقع فراہم ہوا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8236/2026
گوادر 25 ستمبر ۔: ضلعی آفیسر تعلیم گوادر زاہد بلوچ کی زیرِ صدارت 5 اکتوبر کو ٹیچرز ڈے کے موقع پر ضلعی سطح پر مرکزی تقریب کے انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے معاون وسیم صمد اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹیچرز ڈے کے حوالے سے مجوزہ پروگرام، انتظامی امور اور اساتذہ کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے سمیت مختلف امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع گوادر کی سطح پر مرکزی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گوادر میں منعقد کی جائے گی، جس کی صدارت رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کریں گے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تقریب میں ضلع بھر سے اساتذہ، تعلیمی اداروں کے سربراہان، محکمہ تعلیم کے افسران اور تعلیم کے شعبے سے وابستہ افراد کو مدعو کیا جائے گا، جبکہ تقریب کو موثر، باوقار اور یادگار بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔اس موقع پر کہا گیا کہ اساتذہ نئی نسل کی تعلیم و تربیت اور معاشرے کی مثبت تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ٹیچرز ڈے کی تقریب کو خصوصی انداز میں منعقد کیا جائے گا۔اجلاس میں پروگرام کو مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے آئندہ بھی متعلقہ حکام کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کرنے اور تمام انتظامات کو بروقت مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8237/2026
قلات 25ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے کہا ہےکہ حکومت خواتین کی فلاح و بہبودانہیں ہنر مند اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہےخواتین کو جدید فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی سے انہیں باعزت روزگار کے مواقع میسر آ سکتے ہیں اور وہ اپنے خاندانوں اور معاشرے کی تعمیر ترقی میں موثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے بیت المال کے زیرِ انتظام دستکاری سینٹر دورےکے موقع پر انسٹرکٹراورزیرتربیت طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خواتین کی تعلیم، فنی تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ماسٹرٹرینر فیشن ڈیزائننگ سلیمہ افضل اوردیگراسٹاف نے ڈپٹی کمشنر کو سینٹر میں جاری فیشن ڈیزائننگ، بیوٹیشن، کمپیوٹر بیسک، کارپٹنگ، دستکاری، تدریسِ قرآن اور دیگر تربیتی کورسز، طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات، وظائف اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنرنے طالبات پر زور دیا کہ وہ حاصل کردہ ہنر کو عملی زندگی میں بروئے کار لاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں اور خود انحصاری کی جانب بڑھیں۔ ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے فیشن ڈیزائننگ، بیوٹیشن، کمپیوٹر، کارپٹنگ، دستکاری اور دیگر مختلف کورسزمکمل کرنے اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹستقسیم کیے۔ڈپٹی کمشنر انجیننئرعائشہ زہری کی دستکاری سینٹر آمد پر کوارڈینیٹر بیت المال سی ای او گیاوان ڈسٹینیشن بلوچستان محترمہ شازیہ اکبر زہری ہیڈ مسٹریس پروین نذر کھیتران اور ماسٹر ٹرینرز نے انکا شکریہ اداکیا
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8238/2026
خضدار 25 ستمبر ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نیاز اللہ سمالانی کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کھنڈ کا تفصیلی دورہ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے گورنمنٹ بوائز ائی سکول کنڈ کے دورے کے دوران اسکول کی لائبریری، کمپیوٹر و ڈیجیٹل لیب، سائنس لیب اور تمام کلاس رومز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف جماعتوں میں جا کر طلبہ سے تعلیمی حوالے سے سوالات کیے اور ان کی علمی استعداد، تدریسی سرگرمیوں اور تعلیمی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے اسکول میں تعلیمی ماحول، طلبہ کے نظم و ضبط، اساتذہ کی تدریسی کاوشوں، اسکول کی صفائی ستھرائی اور دستیاب تعلیمی سہولیات کو سراہا۔ طلبہ کی جانب سے مختلف سوالات کے اطمینان بخش جوابات اور کلاس رومز میں جاری تعلیمی سرگرمیوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر گورنمنٹ بوائز ائی سکول کھنڈ کے ہیڈ ماسٹر نے۔ ادارے کو درپیش بنیادی مسائل اور ضروریات سے بھی معزز افسران کو آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون اور ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔دورے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کھنڈ کی مجموعی تعلیمی کارکردگی، نظم و ضبط اور مثبت تعلیمی ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا اور ادارے کی بہتری کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8239/2026
دکی25ستمبر ۔: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی نے ایس پی دکی منصور احمد بزدار کے ہمراہ بی ایس ڈی آئی پروگرام فیز III کے تحت منظور شدہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قائداعظم مونومنٹ چوک، مسجد روڈ اور ٹیکسی اسٹینڈ عیدگاہ روڈ کے مقامات کا جائزہ لیا اور منصوبوں کے لیے مختص جگہوں کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں پر عملی کام جلد از جلد شروع کیا جائے اور تمام ضروری تقاضے بروقت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کام میں معیار اور مقررہ ڈیزائن و منصوبہ بندی کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ منصوبوں پر کام کی پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ BSDI فیز III کے تحت منظور شدہ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہو سکیں اور شہریوں کو بہتر شہری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8240/2026
جیونی 25 ستمبر۔: اسسٹنٹ کمشنر طارق امام بلوچ کی زیرِ صدارت جاری قومی انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی، بچوں کی ویکسینیشن کوریج اور مہم میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں پولیو ٹیموں کی فیلڈ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ پانچ سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے اور مہم کو موثر بنانے کے لیے فیلڈ سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8241/2026
شیرانی،25ستمبر ۔ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر آج شیرانی ٹاون میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیرانی عبدالستار شیرانی کی زیرِ صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر شیرانی حبیب الرحمان ناصر سمیت تمام متعلقہ محکموں کے ہیڈز اور افسران نے شرکت کی، جبکہ علاقے کے عوام کی بڑی تعداد نے بھی کھلی کچہری میں شرکت کرکے اپنے مسائل اور مطالبات پیش کیے۔اس موقع پر عوام کی جانب سے تعلیم، صحت، سڑکوں، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق مختلف مسائل اور مطالبات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیے گئے۔ عوام نے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل کے فوری حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالستار شیرانی نے عوام کے مسائل اور مطالبات کو غور سے سنا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں اور اپنے اپنے محکموں سے متعلق شکایات پر عملی پیش رفت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کو مزید موثر بنانا اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر سن کر بروقت حل کرنا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8242/2026
گوادر25 ستمبر ۔: ضلع گوادر پولیس کے پولیس کانسٹیبلان کا A-1 امتحان یونیورسٹی آف گوادر کے ہال میں منعقد ہوا۔ امتحان کی نگرانی ایس ایس پی گوادر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عطا الرحمن PSP-PPM نے کی۔ امتحان میں ضلع گوادر پولیس کے 278 پولیس کانسٹیبلان نے شرکت کی اس امتحانی عمل کے دوران شفافیت، میرٹ، نظم و ضبط اور محکمانہ ضابطہ کار کو خصوصی اہمیت دی گئی جبکہ امیدواروں کے لیے ضروری انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا۔ امتحان کا انعقاد پرامن اور منظم ماحول میں ہوا اور تمام امیدواروں کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق امتحان میں شرکت کا موقع فراہم کیا گیا اس پر پولیس حکام کی جانب سے امتحانی عمل کی نگرانی اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا تاکہ امتحان کے دوران میرٹ اور شفافیت کے تقاضوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے گوادر پولیس کے مطابق A-1 امتحان کا انعقاد اہلکاروں کی پیشہ ورانہ استعداد، محکمانہ ترقی اور صلاحیتوں کے فروغ کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے، جبکہ ایسے امتحانات پولیس فورس میں میرٹ، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ معیار کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8243/2026
جیونی 25 ستمبر ۔ : اسسٹنٹ کمشنر طارق امام بلوچ سے ان کے دفتر میں شے آباد سے تعلق رکھنے والے وفد اور مقامی ماہی گیروں کے وفد نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران علاقے کے مختلف مقامی مسائل، عوامی ضروریات، بنیادی سہولیات اور ماہی گیروں کو درپیش مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جیوانی کے علاقے شے آباد کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر کو علاقے کے مختلف مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا، جبکہ ناکو غلام نبی کی قیادت میں ماہی گیروں کے وفد نے مقامی ماہی گیروں کو درپیش مسائل، ماہی گیری سے متعلق امور اور دیگر ضروریات سے آگاہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر طارق امام بلوچ نے دونوں وفود کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل، تجاویز اور گزارشات کو غور سے سنا اور متعلقہ امور پر ضروری اقدامات اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ اور بنیادی سہولیات کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ مقامی ماہی گیروں درپیش جائز مسائل کے حل اور ان کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے بھی انتظامیہ اپنا کردار جاری رکھے گی ان کا کہنا تھا کہ عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطہ مسائل کے موثر حل میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور مقامی لوگوں کی نشاندہی پر سامنے آنے والے مسائل کو متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر حل کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8244/2026
دکی 25ستمبر۔ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال کی زیرِ صدارت ضلع دکی میں کول مائنز کمپنیوں کے مالکان، منیجرز اور مجاز نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کوئلہ کانوں کے حفاظتی انتظامات، موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور ضروری حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مائنز انسپکٹر قادر خان مری، نائب تحصیلدار اکرام اللہ خان ترین اور مختلف کول مائنز کمپنیوں کے مالکان، منیجرز و نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال نے کہا کہ کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں، عملے اور تنصیبات کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری ہے، لہٰذا تمام کول مائنز انتظامیہ اپنی اپنی کانوں کے سیکیورٹی انتظامات کا ازسرِنو جائزہ لے کر موجودہ تقاضوں کے مطابق موثر اقدامات یقینی بنائیں۔ اجلاس میں سیکیورٹی گارڈز و چوکیداروں کی تعیناتی، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، رات کے اوقات میں سیکیورٹی و روشنی، کانوں کی حدود، مشینری اور حساس تنصیبات کا تحفظ، CCTV کیمروں کی دستیابی و فعالیت سمیت دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ کان مالکان اور منیجرز کو سیکیورٹی انتظامات میں موجود خامیوں کو فوری طور پر دور کرنے، غیر متعلقہ افراد کی آمدورفت پر کڑی نظر رکھنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں ہنگامی صورتحال کے دوران پولیس، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے فوری رابطے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ہنگامی رابطہ نمبرز اور ذمہ دار افراد کی معلومات ہر وقت اپ ڈیٹ رکھنے پر زور دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ حفاظتی اقدامات محض رسمی کارروائی تک محدود نہیں ہونے چاہئیں بلکہ ان پر عملی اور موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ مائنز، پولیس اور کول مائنز انتظامیہ کے باہمی تعاون سے سیکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی اور بہتری کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8245/2026
دکی25ستمبر۔ : ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول سیل کمیٹی (DNCC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع دکی میں بھنگ کی کاشت کے خاتمے کی مہم 2026 اور انسدادِ منشیات کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس پی د کی منصور احمد بزدار، اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال، اسسٹنٹ کمشنر لونی فتح خان بنگلزئی، ایکسائز آفیسر محمد حسین کار، محکمہ زراعت کے نمائندگان، نائب تحصیلداران اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں بھنگ کی کاشت کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے واضح اور سخت ہدایات جاری کیں کہ جہاں کہیں بھی بھنگ کی کاشت پائی جائے، اسے فوری طور پر تلف کیا جائے اور قانون کے مطابق متعلقہ زمیندار کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے زمین کی ضبطی/ضبطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو بھنگ کی کاشت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت موثر نگرانی اور فوری کارروائی یقینی بنانے، باہمی رابطہ و تعاون کو مزید موثر بنانے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا سستی سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسدادِ منشیات مہم کے دوران تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں مکمل ذمہ داری اور موثر انداز میں ادا کریں اور ضلع سے بھنگ کی کاشت کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8246/2026
لورالائی25ستمبر ۔: اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے عوامی شکایات پر شہر کے مختلف بازاروں میں تندوروں اور ایرانی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی کارروائی کے دوران تندوروں کا معائنہ کیا گیا جہاں بعض تندور مالکان کی جانب سے روٹی 80 روپے فی عدد فروخت کیے جانے کی شکایات سامنے آئیں۔ عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر کارروائی کی اور خلاف ورزی کرنے والے تندور مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں جیل روانہ کر دیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوام سے مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گیاسی کارروائی کے دوران ایرانی پٹرول پمپس کا بھی معائنہ کیا گیا اور پٹرول کی پیمائش، نرخ اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عوام کو مقررہ نرخ اور درست پیمانے کے مطابق اشیاءکی فراہمی یقینی بنائی جائے ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ عوامی شکایات پر فوری کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا اور مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8247/2026
نصیرآباد25ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ایک اہم انٹرنل میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر میں جاری مختلف انتظامی امور، ماہانہ و ہفتہ وار پیش رفت رپورٹس، سرکاری امور کی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں متعلقہ افسران اور ذمہ دار اہلکاروں نے شرکت کی اور اپنے اپنے شعبوں سے متعلق پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران مختلف سرکاری و انتظامی پورٹلز پر موجود امور اور ان کے اسٹیٹس کا جائزہ لیا گیا، جبکہ پرائس کنٹرول، کھلی کچہری پورٹل، عدالتی کیسز، بازاروں میں تجاوزات، زیرِ التوا سرکاری خطوط، عوامی شکایات، مختلف محکموں سے متعلق رپورٹس اور دیگر اہم انتظامی معاملات پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران سے ہر معاملے کی موجودہ صورتحال پیش رفت کی رفتار اور زیرِ التوا امور کی وجوہات کے بارے میں معلومات حاصل کیںمیٹنگ میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ تمام سرکاری امور کو مقررہ مدت اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے، جبکہ زیرِ التوا معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹاتے ہوئے ان کی پیش رفت سے متعلق رپورٹس باقاعدگی سے پیش کی جائیں اس موقع پر مختلف انتظامی امور کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں دور کرنے کے لیے ضروری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی نوعیت کے معاملات، شکایات اور درخواستوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کے ازالے کے لیے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سے متعلق تمام امور میں شفافیت، ذمہ داری، بروقت کارروائی اور موثر مانیٹرنگ کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، اس لیے کسی بھی معاملے میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گیانہوں نے مزید ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے جاری اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے اور انتظامی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیں اسی طرح عدالتی کیسز، سرکاری خطوط اور پورٹلز پر زیرِ التوا امور کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے تاکہ مقررہ وقت کے اندر تمام معاملات کو نمٹایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ ہفتہ وار اور ماہانہ پیش رفت رپورٹس میں تمام متعلقہ امور کی درست اور مکمل صورتحال درج کی جائے اور کسی بھی زیرِ التوا معاملے کی نشاندہی کے ساتھ اس کی تکمیل کے لیے واضح ٹائم لائن بھی مقرر کی جائے انہوں نے کہا کہ موثر نگرانی، باقاعدہ مانیٹرنگ اور بروقت رپورٹنگ کے ذریعے ضلعی انتظامی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے، جس کا براہِ راست فائدہ عوام کو بہتر اور بروقت سرکاری سہولیات کی فراہمی کی صورت میں حاصل ہوگا اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اجلاس میں دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور آئندہ اجلاس میں تمام زیرِ بحث امور کی عملی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8248/2026
حب 25ستمبر۔کمشنر لسبیلہ ڈویژن کے زیرصدارت چیمبرآف کامرس حب میں صنعتکاروں لیڈاآفیشل انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ لیبرویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کی جوائنٹ میٹنگ منعقد کی گءمیٹنگ میں ڈپٹی کمشنرحب جمعداد مندوخیل معروف صنعتکار چیمبرآف کامرس کی ایگزیکٹیوکمیٹی کے صدریعقوب کریم اور جنرل سیکرٹری رفعت انجم ایگزیکٹیو کمیٹی ممبرشعیب ودیگر شریک ہوئے چیمبرآف کامرس کے جنرل سیکرٹری رفعت انجم نے اجلاس کے شرکاءکوحب انڈسٹریل زون کے صنعتی یونٹس کی آپریشنل سرگرمیوں اوربلوچستان کی صنعتی شعبے سے وابستہ صنعتکاروں کو درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی رفعت انجم نے بتایا کہ لسبیلہ چیمبرآف کامرس 1995 میں رجسٹرڈکی گء2022میں انتظامی تبدیلی کے بعدحب چیمبرآف کامرس قائم کی گءانہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ انویسٹرزتیزی سے پھیلتےصنعتی شہرحب کے اسپیشل صنعتی زون میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں حکومت نے 406 ایکڑ sez کیلئے مختص کئےہیں جنرل سیکرٹری چیمبرآف کامرس نے بتایا کہ نئے صنعتی زون اورانڈسٹریز کی صنعتی ضروریات کیلئے بجلی فراہمی میں کےالیکٹرک کی جانب سے مناسب رسپانس نہ ملنے کی و جہ سےلیڈا کا sez منصوبہ آگے نہیں بڑھ ریا ہے ملکی معیشت کی ترقی کیلئے صنعتکاراربوں روہے ٹیکس ادائیگی کے باوجود مسائل سے دوچار ہیں کراچی پورٹ سے نزدیک ترین لیڈاکے صنعتی شعبے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 50میگاوات کےپاورپلانٹ کا منصوبہ کءسالوں سے پائپ لاِئن میں ہےانہوں نے بتایا کہ گیس بلوچستان سے نکلتی ہے لیکن بلوچستان کے صنعتکار آج بھی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں حالانکہ یہ ہماراآئینی بنیادی حق ہے کہ جس صوبے سے گیس نکلتی ہے اس صوبے کی صنعتی اداروں کوگیس کی سہولت فراہم کیجائے چیمبرآف کامرس کے جنرل سیکرٹری نے تجویز ہیش کی کہ حکومت کراچی سے گڈانی تک ریلوے لائن ٹریک بچھانے کی منظوری دے تو گڈانی کی شپ بریکنگ انڈسٹری سمیت ضلع حب کی انڈسٹریزکی صنعتی پیداوارآگے بڑھیں گی صنعتی ترقی کیساتھ سیاحت کوبھی فروغ حاصل ہوگاانہوں نےکمشنر کوبریفنگ میں بتایا کہ حب انڈسٹریل زون کے فیکٹریز کے آڈٹ اورجدید ٹیکنالوجیز کی مشینری انسٹالشین کیلئے فارنرانجینئرزکی خدمات حاصل کرنے کیلئے این او اوسی کی ضرورت ہوتی ہے این او سی اجراءکیلئےسیکیورٹی ایس اوپیز کو سہل بنانے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں کے پی کے حکومت نے آن لاِِِئن این اوسی اجراءکا ماڈل متعارف کروایا ہے بلوچستان کے حوالے سے اس ماڈیول پرکام کرنے کی ضرورت ہے ماربل انڈسٹری سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماربل سٹی کا انفراسٹرکچرسسٹم ناکارہ ہوچکاہےسڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ماربل سٹی میں ان لوڈنگ ہونیوالی قیمتی معدنیات بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاءجاتی ہیں انہوں نےبتایا کہ ایم ڈی لیڈا کی کوششوں سے ایس پی حب نے پولیس سیکیورٹی تعیناتی کےآرڈرکئےان پرعمل نہیں ہوا گڈانی ماربل سٹی کے بجلی سپلاءلائن کی تاریں چوری ہونا معمول بن چکی ہیں لیڈا کی ٹیمیں گھنٹوں کیبل کی سرچنگ کرتی ہیں انڈسٹریز بند ہونےکیوجہ سےمنرل پراسیس کاعمل رک جاتا ہےمائنزاونرسہولیات کے فقدان کے باعث کراچی منگوپیر لیجانےپر مجبورہوحاتےہیں انہوں نے بریفنگ میں کمشنر کو بتایا کہ قدرتک آفات سمیت تعلیم صحت اوردیگرسیکٹر میں بھی چیمبر ہمیشہ انتظامیہ کی کوآرڈینیشن سے کام کرتی رہی ہے انہوں کمشنر لسبیلہ ڈویژن کی جانب سے صنعتکاروں اورچیمبر آف کامرس لیڈاودیگراسٹیک ہولڈر کی جوائنٹ میٹنگ کے انعقادپر انتظامیہ کی کوآرڈینیشن کو مثبت اقدام قراردیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8249/2026
حب 25ستمبر۔ کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطائنے کہا ہےکہ اکنامک گروتھ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ سے آتی ہے ضلع حب بلوچستان کی معاشی ترقی کاگیٹ وے اورسب سے بڑاصنعتی مرکز ریا ہے 150بلین کی انویسٹمنٹ سے قائم ہونیوالے حب صنعتی زون کے ایشوزکو صنعتکاروں کی مشاورت سے حل کیاجائیگا یہ بات انہوں نے چیمبر آف کامرس لیڈا اوراسٹیک ہولڈر کی کوآرڈینیشن میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی کمشنر نے کہا کہ بنگلہ دیش نےصنعتی ترقی کوفوکس کیاآج وہ ہم سے آگے نکل چکے ہیں کمشنر نے کہا کہ ٹیکیکل گائیڈلائن فراہم کرنے والےانجینئر کیلئے این اوسی اجراء کا طریقہ کار اورپالیسی سازی کیلئے چیف سیکرٹری کے نوٹس میں لاءجائینگی کمشنر نے کہا ک بلوچستان سے ایف بی آر کو ٹیکس دینےوالے صنعتکاروں کے 300صنعتی یونٹس میں 29 ٹیکس ریٹرن کلیکشن بلوچستان ریونیواتھارٹی میں رجسٹرڈ ہیں بلوچستان کے ٹیکس ریٹرن کاشیئر سندھ اورپنجاب کے شیئرمیں چلاجاتاہے اس معاملے کوبھی ایف بی آر اوربلوچستان ریونیواتھارٹی کی کوآرڈینیشن سے حل کیا جائیگا کمشنر لسبیلہ نےکہا کہ ضلع حب میں300صنعتی یونٹس قاِئم ہیں لیڈاانڈسٹریل زونکے163میں 70انڈسٹریزاپریشل دیگر نان فنکشنل ہوچکے ہیں لیٰڈاآفیشل ہمیں ان وجوہات اورایشوزکی نشاندیی کریں انڈسٹریز بند نہیں ہونے دینگےہمیں اپنامائنڈسیٹ تبدیل اورآگے بڑھنا ہوگا کمشنر نے لیڈاافسران کو مخاطب کرتے یوئے کہا کہ کمپنیز کی ٹیکس ایشوز پروڈکشن کی نشاندہی کیساتھ انڈسٹریزمیں کام کرنے والے محنت کشوں کے ویجز جاب ڈیٹاکلیکشن لیبرزکی ہیلتھ اینڈسیفٹی انوائرمنٹ ایس اوپیزہربھی عملدرآمدکریں ٹیکس دینے والی انڈسٹریز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے انتظامیہ گائیڈلائن اور ہرممکن معاونت فراہم کریگی کیونکہ انڈسٹریز سے ہزاروں محنت کشوں کا روزگاروابستہ ہےکمشنر لسبیلہ نے کہا کہ CSR ایکٹ پر سینٹ میں بل آچکا یے قانون سازی کے بعد اس ایکٹ پر عملدرآمدکمیٹی سفارشات کی روشنی میں کیاجائیگا گڈانی ماربل سٹی سے متعلق انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی مائننگ کا 70فیصد میٹیریل ماربلزپراسیس کیلئے مائنز اونرزیہاں لاتےہیں کےالیکٹرک منیجمنٹ سے متعلق بجلی ایشوز حل کرنے اور50میگاواٹ کے پاورپلانٹ منصوبے کی منظوری وفاقی وزیرتجارت جام کمال کے توسط سےحاصل جائیگی اسپیشل اکنامک زون سمیت انڈسٹریلائزیشن کیلئےوفاقی حکومت اورحکومت بلوچستان کی پالیسی کے تحت انویسٹرزکو پرامن اورمحفوظ سرمایہ کاری کیلئے ماحول فراہم کیاجائیگا اجلاس میں لیڈاایڈمنسٹریشن کے افسران ایم ڈی لیڈا چیمبر آف کامرس کے صدر یعقوب کریم ودیگر صنعت کاروں انوائرمنٹ لیبرڈیپارٹمنٹ افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انڈسٹری کی ترقی اوراسپیشل اکنامک زون وانڈسٹریل زون کی سیکیورٹی ایس اوپیز پر سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت عملدرآمد کیاجائیگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8250/2026
نصیرآباد25ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل سے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویژنل انفارمیشن آفس نصیرآباد نیک محمد نے ملاقات کی ملاقات کے دوران انہوں نے ڈویژنل انفارمیشن آفس کی جانب سے ڈویژن بھر میں حکومت بلوچستان کی عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی اقدامات، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے محکمے کی کارکردگی سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی آگاہ کیااس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کی عوامی خدمت کے لیے جاری سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں، انتظامی اقدامات، عوامی سہولیات اور مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کو ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام تک پہنچانے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں اس کا بنیادی مقصد عوام کو حکومتی اقدامات سے بروقت آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل شکایات اور ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو بھی اجاگر کرنا ہے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کی بنیادی ضروریات علاقائی ترجیحات اور عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جن کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی معیارِ زندگی میں بہتری اور دیرپا بنیادوں پر مسائل کا حل یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوامی مفاد میں کیے جانے والے اقدامات اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس لیے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو چاہیے کہ وہ حکومتی اقدامات عوامی فلاحی منصوبوں اور ضلعی انتظامیہ کی سرگرمیوں کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید فعال اور مربوط انداز میں انجام دےڈپٹی کمشنر نے ڈویژنل انفارمیشن آفس نصیرآباد کی جانب سے حکومتی اقدامات کو عوام تک پہنچانے اور عوامی مسائل کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ محکمہ آئندہ بھی اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ خدمات جاری رکھے گا تاکہ حکومت اور عوام کے درمیان موثر رابطے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8251/2026
کوئٹہ25 ستمبر: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ بجلی کی فراہمی کے نظام میں بہتری لانے کیلئے صرف اعلانات کافی نہیں بلکہ عملی اقدامات اور ان کے تسلسل کو یقینی بنانا ہوگا۔ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر ختم کر کے بجلی کے صارفین کو مناسب وولٹیج کے ساتھ بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ کیسکو حکام اپنے دفتری اور انتظامی طریقہ کار کو مزید موثر اور عوام دوست بنائیں اور شکایات سیل 118 پر موصول ہونے والی بجلی صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے اور عوام کے ساتھ شائستہ رویہ اختیار کرنا ادارے کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر مرزا اعزاز بیگ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور خصوصاً اوور بلنگ کے منفی اثرات کے باعث باقاعدگی سے بجلی کے بل ادا کرنے والے صارفین بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ایسے صارفین کو سہولت فراہم کرنا ضروری ہے جو اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے بروقت بجلی کے بل ادا کرتے ہیں۔گورنر بلوچستان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ واپڈا اور متعلقہ اداروں کے واجبات کی ادائیگی پر بھرپور توجہ دی جائے تاکہ اداروں کی مجموعی مالی اور انتظامی کارکردگی بہتر ہو اور بجلی کے نظام پر غیر ضروری دباو کم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بڑے سرکاری دفاتر میں دفتری اوقات کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور دیگر اہم عوامی مراکز کو بجلی کی فراہمی میں خصوصی ترجیح دی جائے کیونکہ ان اداروں کی معمول کی سرگرمیاں بجلی کے تسلسل سے براہِ راست وابستہ ہیں۔ گورنر بلوچستان نے عوام پر زور دیا کہ وہ بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی میں بھرپور تعاون کریں۔ حکومت اور بجلی کے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کریں جبکہ صارفین کا تعاون بجلی کے نظام کو مستحکم بنانے اور سروس ڈیلیوری کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8252/2026
کوئٹہ، 25 ستمبر ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اسٹڈیز اینڈ پریکٹسز (آئی ڈی ایس پی) کی سربراہ ڈاکٹر قر العین بختیاری نے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان میں انسانی وسائل کی ترقی، نوجوانوں کی تعلیم و تربیت، کمیونٹی ڈویلپمنٹ، خواتین کی بااختیاری اور سماجی ترقی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبے میں نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم اور عملی تربیت کی فراہمی، ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں معاشی و سماجی ترقی کے عمل میں موثر طور پر شامل کرنے کی ضرورت پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے انسانی وسائل کی استعداد کار میں اضافہ بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرکے ترقی کے عمل کا فعال حصہ بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان تعلیم، فنی تربیت، خواتین کی معاشی و سماجی بااختیاری اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں موثر اقدامات کر رہی ہے، جبکہ ان شعبوں میں کام کرنے والے اداروں کے تجربات اور مہارت سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8253/2026
کوئٹہ25ستمبر۔کوئٹہ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت سوشو پولیٹیکل اسٹیئرنگ کمیٹی کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ حافظ محمد قاسم سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر خزانہ کو گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت اور مختلف اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں، تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو سکل ڈویلپمنٹ پروگرامز کے ذریعے بااختیار اور حوصلہ افزائی دینی چاہیے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کی ترقی میں موثر مثبت کردار ادا کر سکیں۔اجلاس میں BSDI پروجیکٹ کے فیز ٹو کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ منصوبے کے آئندہ مراحل میں بھی کام کی رفتار اور معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مقررہ اہداف حاصل کیے جائیں گے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت منعقدہ سوشو پولیٹیکل اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر صوبائی سطح پر موثر اور عملی انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے فوکل پرسن کو ہدایت کی کہ متعلقہ اداروں سے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت کی ماہانہ بنیادوں پر رپورٹ مرتب کی جائے اور وفاقی حکومت کو بروقت آگاہ کیا جائے، تاکہ فیصلوں پر عملدرآمد کے عمل کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8254/2026
کوئٹہ: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس* (پی اے ایس) کے 48ویں بیچ کے افسران نے خصوصی تربیتی پروگرام کے سلسلے میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا، جس کا مقصد زیر تربیت افسران کو بلوچستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے، ہنگامی صورتحال میں ردعمل اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا تھا۔یہ مطالعاتی دورہ حکومت بلوچستان کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی درخواست پر منعقد کیا گیا، جس میں زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔ریلیف کمشنر و ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈائریکٹر ریسکیو/پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن نوید* احمد نے وفد کا استقبال کیا اور ایک خصوصی تعارفی و انٹرایکٹو سیشن کی صدارت کی۔ اجلاس میں *ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکی اصغر علی جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ سلیمان عزیز، ایس ڈی او بالاچ بلوچ، مینیجر آپریشنز محمد فہد سمیت دیگر افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔اس موقع پر *ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو اصغر علی جمالی نے پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مینڈیٹ، فرائض اور آپریشنل میکنزم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے قدرتی آفات سے قبل تیاری، ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل، ریسکیو آپریشنز میں معاونت و رابطہ کاری اور امدادی سرگرمیوں میں پی ڈی ایم اے کے کردار پر روشنی ڈالی۔بریفنگ کے دوران سیلاب، زلزلوں، خشک سالی، ہیٹ ویوز اور دیگر قدرتی آفات کے دوران پی ڈی ایم اے کی جانب سے اختیار کیے جانے والے ہنگامی اقدامات، ریسکیو و ریلیف آپریشنز اور متعلقہ اداروں کے ساتھ بین الادارہ جاتی رابطہ کاری سے بھی آگاہ کیا گیا۔پی اے ایس افسران نے پی ڈی ایم اے کے انتظامی و ادارہ جاتی ڈھانچے، مختلف محکموں کے ساتھ رابطہ کاری کے طریقہ کار اور صوبے میں حالیہ ہنگامی صورتحال کے دوران حاصل ہونے والے عملی تجربات میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔بعد ازاں وفد نے پی ڈی ایم اے کے آلات و مشینری یارڈ کا دورہ کیا، جہاں افسران نے بھاری مشینری، ریسکیو گاڑیوں، ایمبولینسز اور دیگر جدید و خصوصی ہنگامی آلات کا معائنہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ یہ وسائل بلوچستان کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں سمیت صوبے بھر میں ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت تعیناتی کے لیے ہمہ وقت دستیاب رکھے جاتے ہیں۔تربیتی پروگرام کا اہم حصہ صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (PEOC)* کا دورہ بھی تھا، جہاں مینیجر آپریشنز نے وفد کو پی ای او سی کے مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، ہنگامی اطلاعات کی مانیٹرنگ، ابتدائی وارننگز کے اجرا اور ضلعی انتظامیہ و عوام تک بروقت ہنگامی معلومات کی ترسیل کے نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔پی اے ایس افسران نے بلوچستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور انسانی امداد کی موثر فراہمی کے لیے پی ڈی ایم اے بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا۔دورے کے اختتام پر وفد اور پی ڈی ایم اے افسران نے گروپ فوٹو بنوائی اور سرکاری اداروں کے مابین باہمی تعاون اور روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
QUETTA: Officers of the 48th Batch of the Pakistan Administrative Service (PAS) visited the Provincial Disaster Management Authority (PDMA) Headquarters in Quetta as part of a special training programme aimed at familiarising future administrators with disaster management mechanisms in Balochistan.The study visit was organised at the request of the Services and General Administration Department (S&GAD), Government of Balochistan, and included Under Training (UT) officers of BS-17.Representing Relief Commissioner and Director General PDMA, Mr Naveed Ahmed, Director (Rescue/Planning and Coordination), welcomed the delegation and chaired an interactive session attended by senior officials, including Deputy Director (Rescue) Mr Asghar Ali Jamali, Deputy Director (Disaster Risk Management) Mr Suleman Aziz, SDO Mr Balach Baloch, Manager Operations Mr Muhammad Fahad and other officers/Officials.During the session, Mr Asghar Ali Jamali delivered a detailed presentation on the mandate, functions and operational framework of PDMA Balochistan. He highlighted the authority’s role in disaster preparedness, emergency response, rescue coordination and relief operations during floods, earthquakes, droughts, heatwaves and other natural hazards.The PAS officers showed keen interest in the institutional structure of PDMA, inter-departmental coordination mechanisms and lessons learned from recent emergency situations in the province.The delegation was later taken to the PDMA equipment yard, where officers observed heavy machinery, rescue vehicles, ambulances and specialised disaster-response equipment maintained for round-the-clock deployment across Balochistan, including remote and difficult-to-access areas.A visit to the Provincial Emergency Operation Centre (PEOC) formed a key part of the programme. Mr Muhammad Fahad, briefed the visiting officers on the centre’s role in centralised Command & Control System, issuing early warnings and disseminating emergency information to district administrations and communities in a timely manner.The visiting officers appreciated the efforts of PDMA Balochistan in strengthening disaster preparedness and ensuring effective humanitarian response across the province.The visit concluded with a group photograph and exchange of best wishes for continued cooperation between public institutions.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8255/2026
کوئٹہ25ستمبر ۔ وزیراعظم پاکستان کے عوامی رابطے اور مسائل کے فوری حل کے وژن کے تحت اکاونٹنٹ جنرل بلوچستان کے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اکاونٹنٹ جنرل بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق کھلی کچہری 5 اکتوبر 2026 بروز پیر صبح 00 11::بجے اکاونٹنٹ جنرل بلوچستان کے دفتر میں منعقد ہوگی۔کھلی کچہری کے دوران اکاونٹنٹ جنرل بلوچستان صوبائی سرکاری محکموں کے ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز (DDOs)، سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنیں گے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے جائیں گے۔اکاونٹنٹ جنرل بلوچستان نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز پر زور دیا ہے کہ وہ کھلی کچہری اور شکایات سیل جیسے اقدامات سے بھرپور استفادہ حاصل کریں اور اپنے مسائل و شکایات کے حل کے لیے براہِ راست رابطہ کریں، تاکہ انہیں بروقت سنا اور قانون و قواعد کے مطابق حل کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کے ازالے کے لیے موثر اور براہِ راست رابطہ فراہم کرنا اور شکایات کے بروقت حل کو یقینی بنانا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8256/2026
تربت. 25 ستمبر ۔:ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سے نثار آدم جوسکی کی سربراہی میں انجمن تاجران کیچ کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انجمن تاجران کیچ کے صدر نثار آدم جوسکی نے سینما چوک پر نو تعمیر شدہ دکانوں کی مکان مالکان کو منتقلی سمیت تاجروں کو درپیش دیگر مسائل سے ڈپٹی کمشنر کیچ کو آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے تاجروں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں گے اور سینما چوک کی نو تعمیر دکانوں کی مکان مالکان کو منتقلی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ملاقات میں آل مکران تاجران کے صدر اسحاق روشن، جمال مری، غلام اعظم دشتی اور زیرِ تربیت نائب تحصیلدار بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8257/2026
سیوی25ستمبر ۔ناظمِ اعلیٰ جنگلات سیوی زاہد خان رند کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جاری مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل سیوی میں بھی شجرکاری کی گئی، جس میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات اور محکمہ جیل خانہ جات کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل سیوی حماد اعوان، ڈویژنل فارسٹ آفیسر سیوی طارق شاہ، اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف محمد رفیق خجک، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سیوی طاہر خان ڈومکی اور اسسٹنٹ جیل تیمور شاہ نے دیگر عملے کے ہمراہ جیل کے احاطے میں مختلف اقسام کے پودے لگائے اور خود بھی شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے حکام نے کہا کہ مون سون کا موسم شجرکاری کے لیے انتہائی موزوں ہوتا ہے اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سیوی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے یہ مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے شہریوں میں بھی شعور اجاگر کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں درخت لگا کر آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8258/2026
حب 25ستمبر ۔ایم ڈی لیڈا لیاقت علی کاشانی نے کہا ہےکہ لیڈا صنعتکاروں کو ون ونڈوآپریشن کے تحت سہولیات فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبرآف کامرس کے دفتر میں کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاءاوراجلاس کے شرکاءکوبریفنگ میں بتایاایم ڈی لیڈا نےکہاکہ لیڈا کےانڈسٹریل زون کی سیکیورٹی ایس اوپیز کے تحت سات سیکیورٹی انٹری گیٹ بنائے گِئے ہیں ہائیٹ پولیس ڈیپار?ٹمنٹ کوانڈرٹیکنگ کا عمل باقی یے چیمبر آف کامرس کے تعاون سے موبائل گشت کیلئے موٹرسائیکلیں پولیس کو فراہم کی گءہیں انڈسٹریل زون میں قائم صنعتی یونٹس کے جاب ڈہٹا کلیکشن سےمتعلق بتایا کہ سوشل سیکورٹی اورای اوبی۔آءکے حوالے سے مستند کوائف صمعتکار فراہم نہیں کررہے ہیں ایم ڈی لیڈانے ادارے کی منیجمنٹ ذمہ داریوں صنعتی اداروں کو درپیش مسائل ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایشوز سے آگاہ کیا کمشنرلسبیلہ کو ایم ڈی لیڈانے بتایا کہ ساحلی پٹی گڈانی میں صنعتی شعبے کی ترقی کیلئےماسٹرپلان کی کنسلٹنسی پر کام جاری ہےکراچی سے نزدیک ترین لیڈا کا انڈسٹریل اسپیشل اکنامک زون اورگڈانی سائٹ انفراسٹرکچر سہولیات اورسیکورٹی کے حوالے سے موزوں ترین ہے لیڈااسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کار گہری دلچسپی رکھتے ہیں لیڈا انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات فراہم کرکے سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہمی کیلئے تیارے ایم ڈی لیڈانے کمشنر کو بتایا کہ لیڈاانڈسٹریل زون میں صنعتی شعبے کی ضروریات کے پیش نظر گریڈاسٹیشن منصوبے پر کام جاری ہےایم ڈی لیڈا نے بریفنگ میں بتایا کہ بلوچستان کو ایف بی آرکی جانب سے 200بلین ٹیکس ریونیوشیئرملا ہے وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی اورچیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر لیڈا ضلع حب میں بندصنعتوں کے حوالے سے پالیسی مرتب کرچکی ہے بند صنعتوں کی بحالی سے روزگار کے نئے مواقع ہیدااورٹیکس جنریشن میں اضافہ ہوگاایم ڈی نے بتایا کہ ریونیوجنریشن میں لیڈاکلیدی اہمیت اختیارکرچکا یےایف بی آر کے ٹیکس ریونیو جنریشن میں بلوچستان کاشیئر 200بلین ظاہر کیا گیا جبکہ یہاں کےانڈسٹریلسٹ اس سے زیادہ ٹیکس ادائیگی کررہے ہیں صنعتکارٹیکس ریٹرن بلوچستان ریونیواتھارٹی سے شیئرکریں توصوبے کے وسائل بڑھیں گے کمشنر نے لیڈامنیجمنٹ کی انڈسٹریلائزیشن ترقیاتی پروگرام کی افادیت سراہاکمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نےایم ڈی لیڈا لیاقت علی کاشانی کو صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے لیڈاانڈسٹریل ماسٹرپلان انڈسٹریلائزیش کے عمل کو تیزکرنے کے حوالے سے احکامات جاری کیں کمشنر نے چیف سیکرٹری کی ہدایت پرلیبرزکی جاب ڈیٹا کلیکشن کے حوالے سےلیڈامنیجمنٹ کو کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیاکمیٹی میں چیمبرزکے نمائندے لیبر ڈیپارٹمنٹ ایڈمبسٹریشن بھی شامل ہوگی کمیٹی کی سپرویڑن ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کریگی اجلاس میں صنعتکاروں نے حب باءپاس روڈ کی مینٹیننس نہ ہونے کیوجہ سےہیوی ٹریفک کے شہر کارخ کرنے سے پیداشدہ صورتحال سے حکام کوآگاہ کیااوربتایا ٹریفک جام سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں ٹرانسپورٹیشن متاثر ہوتی ہیں بلکہ اسکے منفی اثرات کی وجہ سے صنعتی پیداوار کاعمل متاثر ہوتا ہےاس پرفوری توجہ کی ضرورت ہےکمشنر نے اس معاملے پر سیکرٹری مواصلات کو فوری لیٹرلکھنے کی ہدایت کی۔.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8259/2026
حب 25ستمبر۔ کمشنر لسبیلہ ڈویژن کے زیرصدارت چیمبرآف کامرس حب میں صنعتکاروں لیڈاآفیشل انوائرمنٹ ڈیپار?ٹمنٹ لیبرویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کی جوائنٹ میٹنگ منعقد کی گءمیٹنگ میں ڈپٹی کمشنرحب جمعدادمندوخیل معروف صنعتکار چیمبرآف کامرس کی ایگزیکٹیوکمیٹی کے صدریعقوب کریم اور جنرل سیکرٹری رفعت انجم ایگزیکٹیو کمیٹی ممبرشعیب ودیگر شریک ہوئے چیمبرآف کامرس کے جنرل سیکرٹری رفعت انجم نے اجلاس کے شرکاء کوحب انڈسٹریل زون کے صنعتی یونٹس کی آپریشنل سرگرمیوں اوربلوچستان کی صنعتی شعبےسے وابستہ صنعتکاروں کو درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی رفعت انجم نے بتایا کہ لسبیلہ چیمبرآف کامرس 1995 میں رجسٹرڈکی گء2022میں انتظامی تبدیلی کے بعدحب چیمبرآف کامرس قائم کی گءانہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ انویسٹرزتیزی سے پھیلتے صنعتی شہرحب کے اسپیشل صنعتی زون میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں حکومت نے 406 ایکڑ sez کیلئے مختص کئےہیں جنرل سیکرٹری چیمبرآف کامرس نے بتایا کہ نئے صنعتی زون اورانڈسٹریز کی صنعتی ضروریات کیلئے بجلی فراہمی میں کےالیکٹرک کی جانب سے مناسب رسپانس نہ ملنے کیوجہ سےلیڈا کا sez منصوبہ آگے نہیں بڑھ ریا ہے ملکی معیشت کی ترقی کیلئے صنعتکاراربوں روہے ٹیکس ادائیگی کے باوجود مسائل سے دوچار ہیں کراچی پورٹ سے نزدیک ترین لیڈاکےصنعتی شعبے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 50میگاوات کےپاورپلانٹ کا منصوبہ کءسالوں سے پائپ لاِئن میں ہےانہوں نے بتایا کہ گیس بلوچستان سے نکلتی ہے لیکن بلوچستان کے صنعتکار آج بھی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں حالانکہ یہ ہماراآئینی بنیادی حق ہے کہ جس صوبے سے گیس نکلتی ہے اس صوبے کی صنعتی اداروں کوگیس کی سہولت فراہم کیجائے چیمبرآف کامرس کے جنرل سیکرٹری نے تجویز ہیش کی کہ حکومت کراچی سے گڈانی تک ریلوے لائن ٹریک بچھانے کی منظوری دے تو گڈانی کی شپ بریکنگ انڈسٹری سمیت ضلع حب کی انڈسٹریزکی صنعتی پیداوارآگے بڑھیں گی صنعتی ترقی کیساتھ سیاحت کوبھی فروغ حاصل ہوگاانہوں نےکمشنر کوبریفنگ میں بتایا کہ حب انڈسٹریل زون کے فیکٹریز کے آڈٹ اورجدید ٹیکنالوجیز کی مشینری انسٹالشین کیلئے فارنرانجینئرزکی خدمات حاصل کرنے کیلئے این او اوسی کی ضرورت ہوتی ہے این او سی اجراءکیلئے سیکیورٹی ایس اوپیز کو سہل بنانے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں کے پی کے حکومت نے آن لاِِِئن این اوسی اجراءکا ماڈل متعارف کروایا ہے بلوچستان کے حوالے سے اس ماڈیول پرکام کرنے کی ضرورت ہے ماربل انڈسٹری سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماربل سٹی کا انفراسٹرکچرسسٹم ناکارہ ہوچکاہےسڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ماربل سٹی میں ان لوڈنگ ہونیوالی قیمتی معدنیات بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاءجاتی ہیں انہوں نےبتایا کہ ایم ڈی لیڈا کی کوششوں سے ایس پی حب نے پولیس سیکیورٹی تعیناتی کےآرڈرکئےان پرعمل نہیں ہوا گڈانی ماربل سٹی کے بجلی سپلاءلائن کی تاریں چوری ہونا معمول بن چکی ہیں لیڈا کی ٹیمیں گھنٹوں کیبل کی سرچنگ کرتی ہیں انڈسٹریز بند ہونے کی و جہ سےمنرل پراسیس کاعمل رک جاتا ہےمائنزاونرسہولیات کے فقدان کے باعث کراچی منگوپیر لیجا ن ےپر مجبورہوحاتےہیں انہوں نے بریفنگ میں کمشنر کو بتایا کہ قدرتک آفات سمیت تعلیم صحت اوردیگرسیکٹر میں بھی چیمبر ہمیشہ انتظامیہ کی کوآرڈینیشن سے کام کرتی رہی ہے انہوں کمشنر لسبیلہ ڈویژن کی جانب سے صنعتکاروں اورچیمبر آف کامرس لیڈاودیگراسٹیک ہولڈر کی جوائنٹ میٹنگ کے انعقادپر انتظامیہ کی کوآرڈینیشن کو مثبت اقدام قراردیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8260/2026
تربت۔ 25 ستمبر ۔: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ضلع کیچ میں انٹر اسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی تھے۔تقریب میں پی سی بی کوئٹہ ریجن کے صدر و ٹورنامنٹ کے سرپرستِ اعلیٰ شہدوست دشتی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ امجد شہزاد، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کیچ کے سابق صدر عبدالرحیم بلوچ، اسپورٹس آفیسر کیچ غفار یوسف، اسپورٹس آفیسر تمپ حبیب مراد، آل مکران تاجر اتحاد کے صدر اسحاق روشن دشتی، انجمن تاجران کیچ کے چیئرمین غلام اعظم دشتی، جمال مری سمیت سیاسی، سماجی، تعلیمی اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ڈیلٹا اسکول تربت اور کیچ گرامر اسکول کے درمیان کھیلا گیا، جس میں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں، اساتذہ اور منتظمین میں بھرپور جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ نوجوانوں میں موجود کھیلوں کے ٹیلنٹ کو تلاش کرکے اسے نکھارنے اور مناسب مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اسکول سطح کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کیچ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی کوئٹہ ریجن کے صدر شہدوست دشتی اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کو کھیلوں کے لیے بہتر ماحول اور سہولیات کی فراہمی کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ امجد شہزاد نے کہا کہ اسکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ سے طلبہ میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور صحت مند مسابقت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، جبکہ ایسے پروگرام مستقبل کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تیاری میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔پی سی بی کوئٹہ ریجن کے صدر و ٹورنامنٹ کے سرپرستِ اعلیٰ شہدوست دشتی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد کیچ کے اسکولوں میں موجود باصلاحیت کرکٹرز کو سامنے لانا اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کیچ میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام پر بھی کام کرنے کا اعلان کیا، تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو مقامی سطح پر کوچنگ، تربیت اور بنیادی سہولیات میسر آسکیں۔ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کیچ کے سابق صدر عبدالرحیم بلوچ نے کہا کہ پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام دور دراز علاقوں کے نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا اہم موقع فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کیچ میں کرکٹ کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ایسے ٹورنامنٹس کے تسلسل پر زور دیا۔واضح رہے کہ انٹر اسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ میں ضلع کیچ کے 12 سرکاری و نجی اسکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں 8 سرکاری اور 4 نجی اسکول شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا مقصد اسکول سطح پر موجود باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو بہتر مواقع فراہم کرنا اور انہیں ضلعی، ریجنل اور قومی سطح تک آگے بڑھنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔افتتاحی تقریب کے دوران کمنٹیٹر نثار ڈی سی نے برجستہ کمنٹری کے ذریعے تقریب کو مزید دلچسپ بنائے رکھا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر8261/026
کوئٹہ، 25 ستمبر 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ضلع چاغی کی معروف شخصیت شہید ملک کریم داد حسنی کے صاحبزادوں نے ملاقات کی۔ سابق معاون خصوصی میر اعجاز احمد سنجرانی بھی اس موقع پر موجود تھے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید ملک کریم داد حسنی کی بے مثال سماجی، قومی اور عوامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے صاحبزادوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت بلوچستان کی جانب سے تعریفی خط پیش کیا تعریفی خط میں حکومت بلوچستان کی جانب سے شہید ملک کریم داد حسنی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت، قیام امن اور پاکستان کے استحکام کے لیے وقف کر دی تھی۔ وہ بلوچستان میں امن، استحکام، ہم آہنگی اور ترقی کے ہمیشہ علمبردار رہے۔ خط میں کہا گیا کہ شہید ملک کریم داد حسنی نے پاکستان کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کے عزم کے ساتھ زندگی گزاری۔ ان کا غیر متزلزل عزم، حب الوطنی اور دہشت گردی و انتہاپسندی کے خلاف بے خوف جدوجہد قیادت اور عوامی خدمت کی اعلیٰ روایات کی عکاس تھی۔ ان عظیم مقاصد کے حصول کی جدوجہد میں انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہید ملک کریم داد حسنی کی شہادت کو ملک و قوم کی خدمت میں دی جانے والی عظیم قربانی قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ امن کے لیے ان کی جرأت، وفاداری اور وابستگی موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ رہے گی۔ تعریفی خط میں کہا گیا کہ شہید ملک کریم داد حسنی کی گراں قدر قومی و عوامی خدمات، حب الوطنی اور عظیم قربانی کے اعتراف میں حکومت بلوچستان انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ امن، قومی اتحاد اور پاکستان کے دفاع و سلامتی کے لیے ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گاوزیر اعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید ملک کریم داد حسنی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے سوگوار خاندان کو صبر و استقامت عطا کرے۔
خبرنامہ نمبر8262/026
کوئٹہ، 25 ستمبر
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہرنائی گورنمنٹ ہائی اسکول کو پاکستان پیپلز پارٹی ہرنائی کے جنرل سیکرٹری شہید شین گل خان ترین کے نام سے منسوب کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہید شین گل خان ترین کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہرنائی گورنمنٹ ہائی اسکول کو ان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی خدمات اور قربانیاں نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید شین گل خان ترین کے نام سے منسوب اسکول شہید کی یاد اور ان کی قربانی کی علامت ہوگا۔ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے قوم اور وطن کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا قومی ذمہ داری ہے اور ان کے نام سے عوامی فلاح کے اداروں کو منسوب کرنا نئی نسل کو ان کی خدمات اور قربانیوں سے روشناس کرانے کا ذریعہ بنے گا۔
خبرنامہنمبر8263/026
25 ستمبر 2026ء ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رکھنی فہد حسین عمرانی نے مختلف ہوٹلز اور کھانے پینے کے مراکز کا اچانک دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی، کھانے پینے کی اشیاء کے معیار اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی نے ہوٹلز کے کچن، کھانے کی تیاری کے مقامات، برتنوں اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہوٹل مالکان اور عملے کو صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے، کھانے پینے کی اشیاء کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق محفوظ رکھنے اور شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا اور معیاری کھانا فراہم کرنا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ہوٹل مالکان صفائی ستھرائی کے مقررہ معیار اور صحت کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ بھی ہوٹلز اور کھانے پینے کے مراکز کی اچانک چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری خوراک یا حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو معیاری، محفوظ اور صحت بخش اشیائے خورونوش کی فراہمی کے لیے نگرانی اور چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
خبرنامہ نمبر8264/026
نصیرآباد25 ستمبر 2026ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ایک اہم انٹرنل میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر میں جاری مختلف انتظامی امور، ماہانہ و ہفتہ وار پیش رفت رپورٹس، سرکاری امور کی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں متعلقہ افسران اور ذمہ دار اہلکاروں نے شرکت کی اور اپنے اپنے شعبوں سے متعلق پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی
اجلاس کے دوران مختلف سرکاری و انتظامی پورٹلز پر موجود امور اور ان کے اسٹیٹس کا جائزہ لیا گیا، جبکہ پرائس کنٹرول، کھلی کچہری پورٹل، عدالتی کیسز، بازاروں میں تجاوزات، زیرِ التوا سرکاری خطوط، عوامی شکایات، مختلف محکموں سے متعلق رپورٹس اور دیگر اہم انتظامی معاملات پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران سے ہر معاملے کی موجودہ صورتحال پیش رفت کی رفتار اور زیرِ التوا امور کی وجوہات کے بارے میں معلومات حاصل کیں
میٹنگ میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ تمام سرکاری امور کو مقررہ مدت اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے، جبکہ زیرِ التوا معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹاتے ہوئے ان کی پیش رفت سے متعلق رپورٹس باقاعدگی سے پیش کی جائیں اس موقع پر مختلف انتظامی امور کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں دور کرنے کے لیے ضروری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی نوعیت کے معاملات، شکایات اور درخواستوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سے متعلق تمام امور میں شفافیت، ذمہ داری، بروقت کارروائی اور مؤثر مانیٹرنگ کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، اس لیے کسی بھی معاملے میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول ک حوالے سے جاری اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے اور انتظامی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیں اسی طرح عدالتی کیسز، سرکاری خطوط اور پورٹلز پر زیرِ التوا امور کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے تاکہ مقررہ وقت کے اندر تمام معاملات کو نمٹایا جا سکے
ڈپٹی کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ ہفتہ وار اور ماہانہ پیش رفت رپورٹس میں تمام متعلقہ امور کی درست اور مکمل صورتحال درج کی جائے اور کسی بھی زیرِ التوا معاملے کی نشاندہی کے ساتھ اس کی تکمیل کے لیے واضح ٹائم لائن بھی مقرر کی جائے انہوں نے کہا کہ مؤثر نگرانی، باقاعدہ مانیٹرنگ اور بروقت رپورٹنگ کے ذریعے ضلعی انتظامی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے، جس کا براہِ راست فائدہ عوام کو بہتر اور بروقت سرکاری سہولیات کی فراہمی کی صورت میں حاصل ہوگا اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اجلاس میں دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور آئندہ اجلاس میں تمام زیرِ بحث امور کی عملی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے
خبرنامہ نمبر8265/026
Fdi Engages Stakeholders in Balochistan to Advance Provincial Menstrual Health and Hygiene Policy
Initiative focuses on establishing dedicated hygiene facilities in schools and public spaces , alongside making menstrual hygiene products accessible and affordable across the province.
QUETTA –25 September 2026: Forum for Dignity Initiatives (fdi) has urged the government and relevant authorities to formally adopt a comprehensive Menstrual Health and Hygiene (MHH) Policy for Balochistan, backed by dedicated budgetary allocations to guarantee essential hygiene facilities in schools and public spaces throughout the province.
The call to action was made during a series of consultative engagements with provincial stakeholders in Quetta, led by Uzma Yaqoob, Executive Director of fdi.
Addressing the stakeholders, Uzma Yaqoob emphasized that menstrual health remains one of the most neglected areas of public service provision in Balochistan, despite directly impacting more than half of the population. She pointed out that in the absence of an overarching provincial framework, basic provision in schools, healthcare facilities, and administrative offices continues to rely entirely on the arbitrary capacity and willingness of individual institutions—leaving girls and women in some facilities adequately supported, while those in others are left without basic necessities.
Uzma Yaqoob stressed that infrastructure must not only be established but maintained sustainably. She highlighted that washroom privacy, clean running water, soap, safe waste-disposal mechanisms, and designated rest areas must be treated as fundamental rights rather than optional amenities. She further recommended that menstrual hygiene products be provided free of cost within educational institutions and public facilities.
Highlighting the province’s vulnerability to climate shocks, Uzma Yaqoob noted that recurrent floods, severe droughts, and resulting displacements make menstrual health a critical component of disaster preparedness and emergency response. In displacement settings, she observed, menstrual supplies and basic personal privacy are often the first necessities to be lost, yet humanitarian relief planning consistently overlooks these needs from the outset.
Furthermore, she called for sustainable policy interventions to bring down the cost of menstrual hygiene products. Uzma Yaqoob cautioned that financial affordability alone is insufficient; products must be physically available in schools, healthcare centers, and institutional facilities where women often lack independent means to acquire them.
She also pointed out the persistent gap in age-appropriate, accurate education, noting that educators are rarely trained or equipped to discuss the subject, leaving young girls dependent on incomplete or inaccurate information.
”A girl’s access to education and ability to stay in school must never depend on whether her school has a functional washroom with a locking door. Without a dedicated policy and an explicit budget line, we are leaving the dignity and future of our girls entirely to chance,” said Uzma Yaqoob.
Forum for Dignity Initiatives reaffirmed its commitment to continuing provincial stakeholder dialogues to accelerate the formal notification of the policy and ensure menstrual health and hygiene is prioritized in Balochistan’s development planning and annual budgeting.
خبرنامہ نمبر8265/026
زیارت25 ستمبر 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ضلع زیارت میں تعلیمی معیار کی بہتری اور طلباء کو عملی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تعلیمی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سمالن سنجاوی میں تدریسی و تعلیمی سرگرمیاں عروج پر ہیں، جہاں طلباء کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں سکول کے سائنس ٹیچر نیک محمد نے کلاس نہم کے طلباء کو مضمونِ فزکس کے عملی تجربات (پریکٹیکلز) کروائے۔
اس موقع پر طلباء نے فزکس کے مختلف عملی تجربات میں بھرپور حصہ لیا اور سائنسی اصولوں کو عملی طور پر سمجھنے کا موقع حاصل کیا۔ سائنس ٹیچر نے طلباء کو تجربات کے طریقہ کار، احتیاطی تدابیر اور سائنسی اصولوں سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔
سکول انتظامیہ کے مطابق عملی تعلیم کا مقصد طلباء میں سائنسی سوچ، مشاہدے، تحقیق اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم حاصل کر سکیں۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے تعلیمی اداروں میں معیاری اور عملی تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
خبرنامہ نمبر 8266/026
کوئٹہ، 25 ستمبر 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ کی سربراہی میں مختلف ڈویژنوں اور اضلاع سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداران اور رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی امور، تنظیمی معاملات اور عوام کو درپیش مسائل سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل اور ضروریات سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے وفد میں شامل پارٹی رہنماؤں کے مسائل اور تجاویز غور سے سنیں اور مفاد عامہ سے متعلق مختلف امور کی منظوری بھی دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے عوام کو بہتر اور جدید سفری و طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو ایمرجنسی رسپانس ٹراما سینٹر، پیپلز ایئر ایمبولینس، پیپلز گرین بس اور پیپلز پنک بس سروس عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جدید، محفوظ اور کم خرچ سفری سہولت کی فراہمی کے لیے جناح پیپلز ٹرین سروس بھی بہت جلد شروع کر دی جائے گی، جس سے کوئٹہ اور گردونواح کے شہریوں کو سفری سہولت میسر آئے گی۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان عوام سے براہ راست رابطے میں رہتے ہوئے ان کے مسائل کی نشاندہی اور حل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت بلوچستان کے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا ملاقات میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور عہدیداران نے بھی اپنے علاقوں سے متعلق مختلف امور پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سے گفتگو کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی بھی موجود تھے
خبر نامہ نمبر 2026/8269
کوئٹہ 25 ستمبر:ـوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعہ کو آرمی پبلک اسکول سیون اسٹریم کے طلبہ سید عبداللہ حسین، سید عبدالرحمن حسین اور سید عبدالرحیم حسین نے ملاقات کی۔ طلبہ نے وزیر اعلیٰ کو عسکری اداروں سے متعلق نایاب ڈاک ٹکٹوں کا قیمتی مجموعہ پیش کیا، جسے وزیر اعلیٰ نے گہری دلچسپی سے دیکھا اور طلبہ کی کاوش کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے ان بچوں نے نایاب ڈاک ٹکٹ جمع کرکے نہ صرف ایک منفرد شوق کو فروغ دیا بلکہ اپنی صلاحیتوں سے پاکستان میں اپنے صوبے کا نام بھی روشن کیا، جو ان کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈاک ٹکٹ محض کاغذ کے ٹکڑے نہیں بلکہ ملکی تاریخ کے اہم واقعات اور عسکری اداروں کی خدمات کی یادگار ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مجموعے میں شامل بعض ڈاک ٹکٹ ان شہداء سے بھی منسوب ہیں جنہوں نے مختلف جنگوں میں وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہداء کی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا قابل فخر باب ہیں اور ان کی قربانیوں کے باعث ملک کی سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ ممکن ہوا۔ وزیر اعلیٰ نے طلبہ کی اس منفرد کاوش کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی مثبت اور تعمیری سرگرمیاں بچوں میں تحقیق، مطالعے اور تاریخ سے وابستگی کا شعور اجاگر کرتی ہیں۔ انہوں نے آرمی پبلک اسکول سیون اسٹریم کی انتظامیہ اور اساتذہ کی بھی تعریف کی کہ طلبہ کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ایک، ایک لاکھ روپے انعام دیا اور مستقبل میں بھی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی تخلیقی و تحقیقی سرگرمیوں کی سرپرستی ایک روشن اور باشعور معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے۔
خبر نامہ نمبر 2026/8270
کوئٹہ25 ستمبر :ـوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن دشمن عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم قابلِ فخر ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضلع نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی جانے والی کارروائی میں 11 دہشت گردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی اور بروقت کارروائی کا نتیجہ ہے۔ آپریشن شبان کے دوران دہشت گردوں کے مزید ٹھکانوں کے خلاف کارروائی اور پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت بھی ایک اہم کامیابی ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ ریاستی اداروں کی مسلسل کارروائیوں کے باعث دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف دباؤ بڑھ رہا ہے اور ان کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ امن دشمن عناصر کے عزائم کو مسترد کیا ہے۔ صوبے کے عوام اپنی سرزمین پر امن، استحکام اور ترقی چاہتے ہیں، جبکہ دہشت گردی کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں قومی عزم کی عکاس ہیں۔ پاکستان سے غیر ملکی معاونت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی اداروں کی مشترکہ کاوشیں جاری رہیں گی۔ میر سرفراز بگٹی نے کارروائیوں میں حصہ لینے والے سکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز اور عوام کا عزم مضبوط ہے اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد پوری ثابت قدمی سے جاری رہے گی۔
خبر نامہ نمبر 2026/8271
کوئٹہ25 ستمبر:ـوزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف جاری مؤثر کارروائیاں اس عزم کا اظہار ہیں کہ ریاست دشمن عناصر کو عوام کے امن و سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ضلع نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی کارروائی میں 11 دہشت گردوں کا ہلاک ہونا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بروقت انٹیلی جنس کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ شاہد رند نے آپریشن شبان کے دوران دہشت گردوں کے مزید ٹھکانوں کے خلاف کارروائی اور پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت کو بھی اہم پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کی برآمدگی اس امر کی واضح نشاندہی کرتی ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور نے کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مسلسل کارروائیاں ملک اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔ قوم اپنی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کارروائیوں میں حصہ لینے والے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ عزم اور جدوجہد جاری رہے گی۔
خبر نامہ نمبر 2026/8272
کوئٹہ25ستمبر: ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت جاری انسداد پولیو مہم کے پانچویں روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیو مہم کی پیش رفت، رفیوزل کوریج اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے دو روزہ کیچ اَپ سرگرمیاں شروع کی جائیں گی، جس کے تحت رہ جانے والے بچوں اور بالخصوص رفیوزل کیسز کی سو فیصد کوریج یقینی بنائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے سب ڈویژن میں پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور رفیوزل کیسز کی مکمل کوریج کو یقینی بناتے ہوئے کیچ اَپ پلان پر مؤثر عملدرآمد کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ کم کوریج والے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور تمام متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کی نگرانی کریں تاکہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔
خبر نامہ نمبر 2026/8273
ڈیرہ مراد جمالی25ستمبر:_ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس (ET&AN) بلوچستان کی جانب سے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ روڈ، عبداللہ شاہ ٹاؤن کے قریب کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔کارروائی سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان سید ظفر علی شاہ بخاری اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس (ساؤتھ زون) حب محمد زمان کی خصوصی ہدایات پر کی گئی۔ای ٹی او جعفرآباد/نصیرآباد کے عملے نے کارروائی کے دوران ایک شخص محمد آصف عرف کاشف کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 6 کلو گرام آئس برآمد کرلی۔ ملزم کے زیرِ استعمال ایک موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی، جسے مبینہ طور پر منشیات کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ (FIR) درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ محمکہ اایکسائز حکام نے بتایا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔



