12th-August-2026

خبرنامہ نمبر6891/2026
گوادر، 12 اگست.۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گوادر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کو سننے آیا ہوں، حکومت عوامی مسائل کے حل اور مقامی آبادی کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ملازمتوں میں ضلعی تخصیص شدہ کوٹے پر مقامی افراد کی بھرتی یقینی بنائی جائے گی اور کسی کا حق مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی وزیراعلیٰ بلوچستان کی گوادر آمد پر انتظامی افسران نے ان کا استقبال کیا، جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان سے آل پارٹیز گوادر کے عہدیداران اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے ملاقات کی، جس میں گوادر کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل، بنیادی سہولیات، روزگار اور دیگر علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے گوادر کو درپیش مختلف مسائل پر اظہار خیال کرتے ہوئے بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی، مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور درجہ چہارم کی آسامیوں کے ٹیسٹ و انٹرویوز مقامی سطح پر منعقد کرنے کا مطالبہ کیا وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے سیاسی نمائندوں کے مطالبات کا جائزہ لیتے ہوئے گوادر سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں درجہ چہارم کی آسامیوں کے ٹیسٹ مقامی سطح پر منعقد کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں ضلعی تخصیص شدہ کوٹے پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ مقامی نوجوانوں کو ان کا جائز حق مل سکے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی مقامی امیدوار کا حق مارنے کی اجازت نہیں دیں گے، بھرتیوں کے عمل میں میرٹ، شفافیت اور ضلعی کوٹے کی پابندی یقینی بنائی جائے گی اس موقع پر وزیراعلیٰ نے محکمہ فشریز اور محکمہ جنگلات گوادر کی درجہ چہارم کی آسامیوں پر غیر مقامی افراد کی تعیناتی سے متعلق شکایات کا بھی نوٹس لیا اور چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تحقیقات شفاف انداز میں مکمل کرکے حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے اور اگر کسی بھی سطح پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گوادر بلوچستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل شہر ہے اور یہاں کی ترقی کے ثمرات سب سے پہلے مقامی آبادی تک پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی صرف بڑے ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کا نام نہیں بلکہ مقامی لوگوں کو بنیادی شہری سہولیات، روزگار، تعلیم، صحت، پانی اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی بھی ترقی کا لازمی حصہ ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گوادر کی ترقی کے لیے ہر دور میں دعوے کیے گئے، اب گزشتہ 20 سال کا ریکارڈ دیکھا جائے گا کہ گوادر کی ترقی کے لیے کتنے وسائل خرچ کیے گئے اور ان وسائل کے استعمال سے عوام کی زندگیوں میں کتنا حقیقی فرق آیا انہوں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کے اثرات اور عوام کو حاصل ہونے والے فوائد کا جائزہ لے گی تاکہ مستقبل کی منصوبہ بندی زمینی حقائق اور عوامی ضروریات کے مطابق کی جا سکے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت گوادر کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں، منتخب نمائندوں، ضلعی انتظامیہ اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات اور جائز مطالبات کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گوادر بلوچستان کی ترقی کا اہم مرکز ہے، تاہم پائیدار ترقی اسی وقت ممکن ہے جب مقامی آبادی خود کو ترقی کے عمل کا حصہ سمجھے اور اسے اپنے بنیادی حقوق اور مواقع حاصل ہوں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گوادر کے عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی اور سرکاری وسائل کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے ملاقات میں گوادر سے منتخب رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج ، رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن، صوبائی وزراء میر ضیاء لانگو، سردار فیصل خان جمالی، قبائلی و سیاسی رہنمائ میر ساجد دشتی، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون، ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ سمیت دیگر متعلقہ انتظامی افسران بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6892/2026
تربت12اگست ۔ : صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے اپنی رہائش گاہ پر حلقے کے عمائدین، معززین اور مختلف وفود سے ملاقات کی، جس میں حلقے کے عوامی مسائل، ترقیاتی امور اور بنیادی سہولیات سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر میر ظہور احمد بلیدی نے حلقے کے معززین کے مسائل، تجاویز اور عوامی ضروریات کو تفصیل سے سنا اور متعلقہ امور کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ حلقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ حلقے کی پائیدار تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ عوامی نمائندے کی حیثیت سے ان کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حلقے کے عوام کے ساتھ رابطوں کو مزید مضبوط اور مو¿ثر بنایا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے براہِ راست رابطے کا سلسلہ بدستور جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6893/2026
گوادر 12 اگست ۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے پاک چائینہ گرلز ہائی اسکول فقیر کالونی گوادر کی ہونہار طالبہ آمنہ داد کریم کو صوبائی سطح پر انگریزی مضمون نویسی کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ایوارڈ پیش کیا تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے طالبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور تعلیمی استعداد کا روشن مظہر قرار دیا۔ انہوں نے طالبہ کے والدین، اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کی محنت کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا طلبہ کی جانب سے ایوارڈ اسکول کے استاد نسیم شیر محمد نے وصول کیا آمنہ داد کریم کی کامیابی وزیراعلیٰ بلوچستان کی تعلیم دوست پالیسی، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور باصلاحیت طلبہ کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کی عکاس ہے۔ یہ کامیابی گوادر، اسکول، اساتذہ، والدین اور پورے بلوچستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6894/2026
کوئٹہ 12آگست۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی امیر حمزہ نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ زرغون روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے رکشوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔کارروائی کے دوران زرغون روڈ کی سروس روڈ اور مختلف ہسپتالوں کے سامنے غیر قانونی طور پر کھڑے تمام رکشوں کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر امیر حمزہ نے رکشہ ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ وہ سڑکوں اور سروس روڈز پر رکشے کھڑے کرنے سے گریز کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا اور عوام کو بلا رکاوٹ آمدورفت کی سہولت فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ہسپتالوں کے سامنے رکشوں اور دیگر گاڑیوں کی بے ہنگم پارکنگ کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو بھی مشکلات پیش آتی ہیں، جس کے تدارک کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے ٹریفک پولیس اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اہم شاہراہوں، سروس روڈز اور ہسپتالوں کے اطراف ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6895/2026
گوادر12 اگست : ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے گوادر میں کوہ باتیل پر واقع پاکستان پوائنٹ ہر جشنِ آزادی کی پروقار تقریب میں شرکت کی، جہاں قومی جذبے، ثقافتی رنگوں اور شاندار پروگراموں نے گوادر کو جشنِ آزادی کی خوشیوں سے بھر دیا تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک کے بعد قومی پرچم کشائی سے ہوا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے قومی پرچم سربلند کیا تقریب میں ملی و قومی نغموں، بلوچی ثقافتی گیتوں، طلبہ کی پرفارمنس، گوادر آرٹس اکیڈمی کے خصوصی ٹیبلو اور روایتی لیوا رقص نے حاضرین کو محظوظ کیا، جبکہ شاندار آتش بازی سے گوادر کا آسمان رنگوں میں نہا گیا اور جشنِ آزادی کی خوشیوں کو چار چاند لگ گئے ۔ تقریب میں چینی شہریوں کی شرکت نے پاک چین دوستی اور باہمی خیرسگالی کے جذبے کو مزید اجاگر کیا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور وطنِ عزیز سے اپنی محبت و وابستگی کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی آزادی ہمارے لیے عظیم نعمت اور قومی ذمہ داری ہے۔ نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں، انہیں تعلیم، ہنر اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں انعامات سے نوازا گیا۔ جشنِ آزادی کی یہ شاندار تقریب قومی یکجہتی، حب الوطنی، ثقافتی ورثے اور پاکستان کی ترقی کے عزم کی خوبصورت عکاس بن گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6896/2026
کوئٹہ: 12اگست ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن، وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی کی رہنمائی اور چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ہدایات پر بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کی جانب سے ڈاکٹروں، کلینکس اور طبی سروس فراہم کرنے والے اداروں کی ٹیکس تعمیل یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔اس سلسلے میں متعلقہ ڈاکٹروں ،کلینکس اور طبی سروس فراہم کرنے والوں کو حتمی نوٹسز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ، 2015 کے تحت بی آر اے کے ساتھ اپنی رجسٹریشن مکمل کریں اور تمام قانونی تقاضوں کی پابندی یقینی بنائیں۔ نوٹسز میں متعلقہ سروس فراہم کنندگان کو بروقت ٹیکس ریٹرن فائل کرنے، واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی اور دیگر قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بی آر اے نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت میں تعمیل نہ ہونے کی صورت میں بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ، 2015 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے کہا ہے کہ ٹیکس قوانین پر موثر عملدرآمد، ٹیکس نیٹ میں توسیع، شفافیت اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کاری حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہیں، اور تمام سروس فراہم کنندگان سے قانون کی مکمل پاسداری کی توقع کی جاتی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6897/2026
کوئٹہ 12 اگست ۔ جشن آزادی پاکستان 14 اگست کے سلسلے میں کوئٹہ میں گرلز میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا . مہمان خصوصی مشیر وزیر اعلٰی برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کے ہمراہ سیکریٹری سپورٹس درا بلوچ، ڈی جی ڈی سپورٹس ڈاکٹر یاسر بازئی موجود تھے میراتھن ریس میں کئی سو لڑکیوں نے جشن آزادی پاکستان میراتھن ریس میں حصہ لیا۔ میراتھن ریس شہدا زیارت چوک سے شروع ہوکر ایوب اسپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں اختتام پذیر ہوئی اور پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی لڑکیوں میں مشیر مینا مجید بلوچ نے بالتریب 50 ،30 اور 20 ہزار روپے اور دیگر نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں میڈلز تقسیم کئے۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلٰی مینا مجید بلوچ نے کہا کہ صوبہ بھر میں 1 اگست سے جشن آزادی کی تقریبات میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت ملک پاکستان سے بے پناہ محبت کی روشن مثال ہے اور آج اس میراتھن ریس کا آغاز شہدا زیارت چوک سے کرنے کا مقصد اپنے ان پولیس کے بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا اور دہشت گردی کی مخالفت ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Quetta, August 12: A Girls’ Marathon Race was organized in Quetta as part of the Pakistan Independence Day celebrations. Chief Minister’s Adviser for Sports and Youth Affairs Mina Majid Baloch, Secretary Sports Dara Baloch and Director General Sports Dr. Yasir Bazai attended the event.Hundreds of girls participated in the marathon, which started from Shaheedan-e-Ziarat Chowk and concluded at Ayub Sports Complex Quetta. Mina Majid Baloch awarded cash prizes of Rs. 50,000, Rs. 30,000 and Rs. 20,000 to the first, second and third position holders, respectively, while medals were also presented to other outstanding participants.Speaking on the occasion, Mina Majid Baloch said the enthusiastic participation of youth in Independence Day celebrations across Balochistan reflects their immense love for Pakistan. She said the marathon was started from Shaheedan-e-Ziarat Chowk to pay tribute to the brave police martyrs and express solidarity against terrorism.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6898/2026
سوراب12اگست ۔ :وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی اور ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ سوراب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس، ایس پی آفس، پولیس تھانہ سٹی سمیت شہر کے مختلف اہم مقامات پر بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد تینوں برادر ممالک کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون اور دفاعی شراکت داری کے حوالے سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ بینرز پر پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قومی اہمیت کے مواقع پر شہر کو خوبصورت بنانے اور عوامی سطح پر مثبت پیغام اجاگر کرنے کے لیے مختلف اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ سوراب نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قومی یکجہتی، برادر اسلامی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے مثبت سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6899/2026
ہرنائی12اگست ۔ : پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تاریخی دفاعی معاہدے کے خیرمقدم میں ضلع بھر میں یکجہتی کا مظاہرہڈپٹی کمشنر کمپلکس ہرنائی، ایس پی آفس اور اسسٹنٹ کمشنر آفس شاہرگ میں تینوں برادر ممالک کے قومی پرچم لہرا دیے گئے یہ معاہدہ دفاعی تعاون کو مستحکم کرنے کے ساتھ خطے میں امن کا ضامن بنے گا,ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی پرچم کشائی تاریخی معاہدے پر خوشی اور برادر ممالک سے یکجہتی کا اظہار ہے – ڈپٹی کمشنر ہرنائیضلعی انتظامیہ تاریخی دفاعی معاہدے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے – ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالیدعا اللہ تعالیٰ اس معاہدے کو مسلم امہ کے لیے امن و خوشحالی کا ذریعہ بنائے, ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6900/2026
حب 12اگست ۔ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ اورضلعی انتظامیہ حب کے زیرِ اہتمام جاری بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول 2026 کے سلسلے میں ایک شاندار تائیکوانڈو ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے کر اپنی بہترین فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حب محمد ہاشم تھے۔ اس موقع پر مولانا سمیع اللہ، اسٹرائیکر شاکر بلوچ، غلام قادر مینگل اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کے لیے وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی مشیر کھیل مینامجید اورڈپٹی کمشنر حب جمعدادمندوخیل کی کاوشوں کو سراہاایونٹ میں ضلع حب کے چار مختلف تائیکوانڈو کلبز سے تعلق رکھنے والے تقریباً 50 کھلاڑیوں نے شرکت کی مختلف ویٹ کیٹیگریز میں ہونے والے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں نے شائقین سے خوب داد وصول کی۔ کھلاڑیوں نے نظم و ضبط، کھیل کے اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت کیا کہ ضلع حب میں تائیکوانڈو کا ٹیلنٹ کسی بھی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے شہریوں نے بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد میں انتظامیہ کے کردارسراہتے ہوئے کہا نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں لاِئق تحسین ہیں شہریوں نے وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منظم اسپور?ٹس ایونٹ کو کھیلوں کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی اور جدید کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات قراردیاہےاوراس توقع اظہارکیا ہے کہ یوم آزادی تقریبات میں اسپورٹس کے ضلع حب میں مختلف کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مزید مواقع میسر آئیں۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی گئی اور ٹرافی، نقد انعامات اور میڈلز سے نوازا گیا، جبکہ شرکاءنے حکومتِ بلوچستان اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد کو نوجوانوں کے لیے ایک خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیوں کے ذریعے بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ اور باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ مزید مضبوط ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6901/2026
گوادر12 اگست ۔: گوادر کو جدید، محفوظ اور اسمارٹ پورٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے وژن کے تحت گوادر سیف سٹی منصوبے پر تیزی سے عملی پیش رفت جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان سے پروجیکٹ ڈائریکٹر گوادر سیف سٹی ڈاکٹر آصف خان بڑیچ نے سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر سیف سٹی نے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کو منصوبے پر ہونے والے اب تک کی پیش رفت سمیت جاری تعمیراتی کام اور آئندہ کے مراحل سے متعلق بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ منصوبے پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور شہر کے مختلف اہم، حساس اور مصروف مقامات پر جدید سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب کے لیے انڈر گراونڈ کیبلنگ اور پولز کی تنصیب کا کام تقریباً مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ آئندہ مرحلے میں جدید کیمروں کی انسٹالیشن کا عمل شروع کیا جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ سیف سٹی منصوبے کے مرکزی کمپلیکس اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی تعمیر پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ مرکزی کنٹرول سینٹر مکمل ہونے کے بعد شہر کے مختلف مقامات پر نصب کیمروں کو ایک مربوط ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ذریعے مرکزی نظام سے منسلک کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں گوادر میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موثر اور چوبیس گھنٹے نگرانی کا نظام قائم ہوگا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان نے کہا کہ گوادر پاکستان کا معاشی مستقبل اور عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم ابھرتا ہوا مرکز ہے، جہاں دنیا بھر کے سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی نظریں مرکوز ہیں۔ ایسے میں شہریوں، سرمایہ کاروں، غیر ملکی ماہرین، کاروباری شخصیات اور سیاحوں کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے ان کہنا تھا کہ گوادر سیف سٹی منصوبہ شہر کے سیکیورٹی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ گوادر میں سرمایہ کاری، تجارت اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ منصوبے کی بروقت تکمیل جی ڈی اے کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ شعبوں کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6902/2026
زیارت 12 اگست ۔ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی ہدایت پرڈسٹرکٹ انتظامیہ زیارت کی جانب سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر زیارت کے دفتر سمیت زیارت بازار کے مختلف اہم مقامات پر خیرمقدمی اور اظہارِ یکجہتی کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔اس اقدام کا مقصد برادر اسلامی ممالک کے باہمی تعاون، یکجہتی اور مشترکہ دفاع کے عزم کو اجاگر کرنا ہے۔ بینرز پر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو امتِ مسلمہ کے اتحاد، باہمی تعاون اور امن و سلامتی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے اسے خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ زیارت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلامی ممالک کے درمیان باہمی اتحاد، بھائی چارے اور تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6903/2026
،لسبیلہ/ حب 12اگست ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹیچیف سیکرٹری شکیل قادرخان صوبائی وزیر صنعت و حرفت بلوچستان چیف سردار کوہیار خان ڈومکی کی خصوصی ہدایت پرڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب اورلیڈامنیجمنٹ کیجانب سے یومِ آزادی کی مناسبت سے لیڈا بلڈنگ کو قومی پرچموں سےسجادیا گیا ہے۔14اگست جشنِ آزادی کی مناسبت سے سرکاری عمارتوں کو قومی پرچموں سے سجانے کا مقصد وطن سے محبت اور قومی جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔ بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں یومِ آزادی کی سالگرہ تقریبات کوشاندارمنظم پرامن ماحول میں بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6904/2026
لسبیلہ /اوتھل12اگست ۔ میں جشنِ آزادی لسبیلہ اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں فٹسال مقابلوں کا آغاز جام محمد فٹسال اسٹیڈیم اوتھل میں ہوگیا ہے، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں۔افتتاحی مرحلے میں اوتھل ریڈ نے اوتھل یونائیٹڈ کو 2-1 سے شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں اوتھل گرین نے اوتھل مارخور کے خلاف 3-2 سے کامیابی حاصل کی۔تیسرے میچ میں اوتھل بازیگر نے اوتھل بادشاہ کو 1-0سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جبکہ ایک اور دلچسپ مقابلے میں اوتھل ایگل نے اوتھل ٹائیگر کو 5-2 سے شکست دی سیمی فائنل مرحلے میں پہلے میچ میں اوتھل بازیگر نے اوتھل ریڈ کو 3-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔آج کے دوسرے سیمی فائنل میں اوتھل گرین اور اوتھل ایگل کا مقابلہںہوا جسے اوتھل ایگل نے 6-5سے جیتا ،جس میں عارف کھوسہ کے پانچ گول نمایاں رہے۔ جس کے بعد فائنل میں اوتھل بازیگر کا سامن دوسری فائنلسٹ ٹیم اوتھل ایگل سے ہوگا۔جشنِ آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والے ان فٹسال مقابلوں سے شائقینِ کھیل میں بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے، جبکہ مقامی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع بھی فراہم ہورہا ہے۔کھلاڑیوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان مشیر کھیل محکمہ کھیل و ضلعی انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی و تعاون کو سراہا۔ آرگنائزر کیپٹن نزیر احمد شاہوک ان مقاچلوں کو آرگنائزر کر رہے ہیں. جبکہ شفیع بھائجان ہدایت اللہ ہدا گوادری۔کریم دودا۔شیر دل جاموٹ۔ مصطفی برہ۔ اور شوکت جاموٹ و دیگر بھرپور معاونت کررہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6905/2026
جعفرآباد12اگست ۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت محکمہ صحت سے متعلق ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مختلف طبی مراکز میں جاری ترقیاتی منصوبوں، دستیاب وسائل اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر خالد خان کو ضلع بھر کے طبی مراکز میں صحت کی سہولیات، جاری منصوبوں اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں علاج معالجے کی سہولیات، ادویات، ڈاکٹرز اور دیگر ضروری امور کو بہتر بنایا جائے گا جبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور درپیش مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6906/2026
اوتھل12اگست ۔ لسبیلہ ڈویژن میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لسبیلہ رینج عبدالقیوم پتافی لسبیلہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے آج باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی انجام دہی شروع کردی۔عبدالقیوم پتافی کی لسبیلہ آمد پر پولیس حکام اور افسران کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔ انہوں نے پولیس کے مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور رینج میں پولیسنگ کے نظام کو مزید موثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ حال ہی میں صوبائی حکومت کی جانب سے لسبیلہ، حب اور آواران پر مشتمل لسبیلہ ڈویڑن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ نئے قائم ہونے والے لسبیلہ ڈویڑن میں عبدالقیوم پتافی کی بطور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لسبیلہ رینج پہلی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔عبدالقیوم پتافی لسبیلہ رینج کے پہلے ڈی آئی جی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے، جس کے بعد ڈویژن میں پولیس کے انتظامی و پیشہ ورانہ امور کو مزید منظم کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6907/2026
شاہرگ 12اگست ۔ عوام کو صحت کی بہترین اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے انچارج رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) شاہرگ ڈاکٹر وقاص کاکڑ نے ہسپتال کا تفصیلی اور سرپرائز دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، عملے کی حاضری کا ریکارڈ چیک کیا اور زیر علاج مریضوں سے مل کر انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا دورے کے دوران انچارج آر ایچ سی شاہرگ نے او پی ڈی (OPD)، ایمرجنسی وارڈ، فارمیسی، اور لیبارٹری کا باری باری معائنہ کیا۔ انہوں نے حاضری رجسٹر اور ڈیوٹی روسٹر کی سخت جانچ پڑتال کرتے ہوئے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور سپورٹنگ اسٹاف کی موقع پر موجودگی کی تصدیق کی۔ڈاکٹر وقاص کاکڑ نے ایمرجنسی اور او پی ڈی میں موجود مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے براہِ راست گفتگو کی اور ہسپتال میں ملنے والے علاج، مفت ادویات اور عملے کے رویے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ہسپتال کی فارمیسی کا معائنہ کرتے ہوئے ضروری و حیات بخش ادویات (Life-saving drugs) کا اسٹاک چیک کیا تاکہ علاقے کے کانکنوں اور عام شہریوں کو ایمرجنسی کی صورت میں فوری اور بلا تعطل طبی امداد فراہم کی جا سکے اس موقع پر عملے سے خطاب کرتے ہوئے انچارج آر ایچ سی شاہرگ ڈاکٹر وقاص کاکڑ نے صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور تمام شعبوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کی سخت ہدایت کی۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو بلا تفریق اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح ہے۔ ڈیوٹی سے غفلت، غیر حاضری یا مریضوں کے ساتھ نامناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام ہسپتال عملہ وقت کی پابندی اور اپنے فرائض کی منصبی کو یقینی بنائے انہوں نے عزم کا اعادہ کیا کہ ہسپتال کے معیارِ خدمات کو برقرار رکھنے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اس طرح کے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6908/2026
نصیرآباد12اگست ۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ونگ کمانڈر کرنل رضوان طیب، اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ,منظور شیرازی سمیت مختلف محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کیاجلاس کے دوران بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو BSDI فیز ٹو کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ متعلقہ حکام نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع نصیرآباد میں BSDI فیز ٹو کے تحت مجموعی طور پر 28 ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے تھے جن میں سے 22 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 6 منصوبے تاحال زیرِ تعمیر ہیںاجلاس میں مکمل شدہ منصوبوں کی پیش رفت زیرِ تعمیر منصوبوں کی موجودہ صورتحال تعمیراتی رفتار، معیار اور درپیش مسائل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران سے باقی ماندہ منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے پیش رفت اور مقررہ اہداف کے بارے میں معلومات حاصل کیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے 22 ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باقی رہ جانے والے 6 زیرِ تعمیر منصوبوں کو 25 اگست 2026ءتک ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ ترقیاتی عمل کو مقررہ مدت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر شفافیت، میرٹ اور محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل اور دیگر امور کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائےڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبے صرف کاغذی کارروائی تک محدود نہ رہیں بلکہ ان کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں میں معیار پائیداری اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے طویل عرصے تک عوامی ضروریات پوری کرنے کے قابل رہیں اور زیادہ سے زیادہ شہری ان سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ زیرِ تعمیر منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں فیلڈ میں جاری کام کا معائنہ کریں اور اگر کسی منصوبے کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ درپیش ہو تو اسے فوری طور پر دور کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطے اور موثر نگرانی کے ذریعے باقی ماندہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ ضلع نصیرآباد میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے ثمرات عوام تک جلد از جلد منتقل ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6909/2026
ہرنائی 12اگست ۔ مکہ مکرمہ کی مقدس سرزمین پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کا فروغ مسلم دنیا میں باہمی اعتماد، یکجہتی اور مشترکہ سلامتی کے عزم کی ایک روشن مثال ہے۔ ستمبر 2025 میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹجک میوچل ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت کسی بھی ایک ملک پر جارحیت کو فریقین کے خلاف جارحیت تصور کرنے کا فیصلہ خطے میں پائیدار امن، دفاعی یکجہتی اور اجتماعی تحفظ کی بنیاد مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ہرنائی نے اپنے ایک اہم بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بین الاقوامی دفاعی معاہدوں کا بنیادی مقصد جنگ کو ہوا دینا ہرگز نہیں، بلکہ امن خودمختاری، علاقائی استحکام اور اجتماعی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور سیکیورٹی ضامن ریاست کے طور پر پرامن بقائے باہمی، مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے تنازعات کے حل کی پرزور حمایت کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان صدیوں پر محیط تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق دفاعی اور سفارتی شعبوں میں یہ پیش رفت ان تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گی اور نہ صرف مسلم امہ بلکہ پورے خطے میں امن و استقرار کے لیے ایک مثبت اور فعال کردار ادا کرے گی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ہرنائی نے تعلیمی و قومی جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ “اتحاد ہماری طاقت، امن ہماری منزل، تعلیم ہماری بنیاد اور مضبوط دفاع ہماری قومی ذمہ داری ہے۔” انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا باہمی تعاون ایک روشن، محفوظ اور مستحکم مستقبل کے ضامن کے طور پر ابھر رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر6910/2026
گوادر، 12 اگست۔: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طبی، فنی اور عملی مہارتوں کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ تعلیم گوادر، ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (ESP)، یونیسف (UNICEF) اور یورپی یونین کے اشتراک سے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شمبے اسماعیل گوادر میں قائم اسکل ایجوکیشن ہیلتھ کیئر سینٹر میں طالبات کی طبی و تکنیکی تربیت کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر افس کے کانفرس ھال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ھے اسکل ایجوکیشن ہیلتھ کیئر پروگرام طالبات کی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ انہیں ہنگامی طبی حالات سے نمٹنے، انسانی جانیں بچانے اور معاشرے کی موثر خدمت کے قابل بنائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت، محکمہ تعلیم، یونیسف اور یورپی یونین کی مشترکہ کاوشیں بلوچستان کے تعلیمی نظام میں مثبت اور دیرپا تبدیلی کی بنیاد رکھ رہی ہیں۔ ایسے پروگرامز کے ذریعے نوجوان نسل کو محض نصابی تعلیم تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں عملی زندگی، صحتِ عامہ، ایمرجنسی مینجمنٹ اور انسانی خدمت کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کی جا رہی ہیں رکن صوبائی نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ ہم اپنے اندر موجود صلاحیتوں کو بروقت پہچان نہیں پاتے اور نہ ہی انہیں درست سمت میں استعمال کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر بے شمار صلاحیتیں اور استعداد رکھی ہیں، جنہیں بروئے کار لا کر نہ صرف ذاتی زندگی بلکہ پورے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی خامیوں پر قابو پائیں، اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور ملک و قوم کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ ووکیشنل و اسکل ٹریننگ سینٹر کی کامیاب تربیت کے نتیجے میں علاقے کی میٹرک پاس طالبات کے لیے روزگار کے عملی مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ تربیت حاصل کرنے والی متعدد طالبات نے سول ہسپتال میں عارضی بنیادوں پر کام بھی شروع کر دیا ہے، جو اس پروگرام کی عملی کامیابی کا واضح ثبوت ہے تقریب سے ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ، ضلعی آفیسر تعلیم ذاہد حسین ، ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے منیجر عادل نودیزی اور ہیڈمسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شمبے اسماعیل بلقس سلیمان، نے بھی خطاب کیا اور اسکل ایجوکیشن ہیلتھ کیئر پروگرام کی افادیت، طالبات کی تربیتب پر روشنی ڈالی تقریب کے اختتام پر اسکل ایجوکیشن ہیلتھ کیئر کورس کے کامیابی سے مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، جبکہ کینگرو مقابلہ ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو بھی سرٹیفکیٹس دیے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر6911/2026
گوادر، 12 اگست ۔: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نوجوان نسل کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور طلبہ و طالبات کو تعلیم کے ساتھ عملی، طبی اور فنی مہارتوں سے آراستہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم گوادر اور ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (ESP) کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر گوادر کے کانفرنس ہال میں اسکل ایجوکیشن ہیلتھ کیئر پروگرام کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے حوالے سے منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ھے انہوں نے کہا کہ اسکول کی سطح پر طالبات کو بنیادی طبی مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نصابی تعلیم کے ساتھ ایسی عملی تربیت نوجوانوں میں خود اعتمادی، ذمہ داری اور ہنگامی طبی حالات میں موثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے اس پروگرام میں طالبات کو آٹھ ماہ پر مشتمل جامع تربیتی کورس کرایا گیا ہے جس میں ابتدائی طبی امداد (First Aid)، ایمرجنسی رسپانس، صحت و حفاظت، مریض کی بنیادی نگہداشت اور دیگر ضروری طبی مہارتیں شامل ہیں۔ تقریب میں بتایا گیا ھےکہ آٹھ ماہ کی تربیت مکمل ہونے کے بعد امتحان بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، کوئٹہ کے زیر اہتمام لیا جائے گا کامیاب طالبات کو باقاعدہ سرٹیفکیٹس جاری کیے جائیں گے، جو ان کی تعلیمی اور عملی صلاحیتوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں 120 طالبات کامیابی سے تربیت مکمل کر چکی ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں نئے طالبات کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام صوبائی حکومت کے اس عزم کا عملی اظہار ہے کہ نوجوان نسل کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم، ہنر اور بنیادی صحت کی مہارتوں سے آراستہ کیا جائے۔تقریب میں ضلعی آفیسر تعلیم ذاہدحسین، ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے منیجر عادل نودزئی ہیڈمسٹریس بلقیس سلیمان نے بھی خطاب کیا مقررین نے پروگرام کو طالبات کی صلاحیتوں میں اضافے، صحت و حفاظت سے متعلق شعور اجاگر کرنے اور انہیں معاشرے کی موثر خدمت کے قابل بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے کورس مکمل کرنے والے طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 6912/2026
سیوی 12 اگست ۔جشنِ آزادی 14 اگست اسپورٹس فیسٹیول 2026 کے سلسلے میں محکمہ کھیل بلوچستان کے زیرِ تعاون اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیوی کی زیرِ نگرانی پی سی بی گراونڈ سیوی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس سیوی ڈویژن رحیم بخش جوئیہ اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سیوی بابر علی سیلاچی نے کیا۔ اس موقع پر محکمہ کھیل کے افسران، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران، کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ افتتاحی میچ میں سیوی گرین کلب اور سیوی وائٹ کلب کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، جس میں سیوی گرین کلب نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیوی وائٹ کلب کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔ اس موقع پر محکمہ کھیل کے افسران نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اور تمام منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 6913/2026
سیوی 12 اگست ۔ ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیرِ صدارت جشنِ آزادی پاکستان کی تقریبات اور انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ایس پی سیوی عبدالحمید، چئیرمین ایم سی سردار محد خان خجک، اسسٹنٹ کمشنر سیوی منصور علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر میر گہرام لاشاری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات، سیکیورٹی، تعلیمی اداروں میں پروگرامز اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشنِ آزادی کو ضلع بھر میں قومی جوش و جذبے اور شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 14 اگست کو صبح 8 بجے مرکزی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی، جس میں سرکاری افسران، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ اس موقع پر اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات ملی نغموں، تقاریر، ٹیبلو اور دیگر ملی و ثقافتی پروگرامز پیش کریں گے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 13 اگست کو جشنِ آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جبکہ 14 اگست کومرکزی تقریب میں طلبہ و طالبات بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملی نغموں، ٹیبلو، تقاریر اور دیگر پروگرامز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اجلاس میں جشنِ آزادی کے موقع پر جیل اور ہسپتال کے خصوصی دورے بھی کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور جشنِ آزادی کی تقریبات کے دوران عوام کی سہولت، نظم و ضبط اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے تقریبات کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات بھی کیے جائیں گے۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ضلع بھر میں ملی جوش و جذبے، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر6914/2026
تربت12اگست: جشن آزادی پاکستان 2026ء کے سلسلے میں تربت میں پارلیمانی سیکریٹری برائے ماہیگیری حاجی برکت رند کی رہائش گاہ پر ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارلیمانی سیکریٹری برائے ماہیگیری حاجی برکت رند کے علاوہ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی، مسلم لیگ کے سینئر رہنما عطاء اللہ محمد زئی، معروف سیاسی رہنما صاحب داد رند، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے ضلعی رہنماؤں و کارکنان سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری برائے ماہیگیری حاجی برکت رند نے اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے دوران امن و استحکام کے فروغ اور ایران، امریکہ اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے عظیم الشان اجتماع سے واضح ہوتا ہے کہ بلوچستان کے عوام امن، خوشحالی، ترقی اور روزگار چاہتے ہیں۔حاجی برکت رند نے کہا کہ حکومت عوامی خدمت اور علاقے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ ڈھائی سال کے دوران علاقے میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا ہے، جن میں تحصیل مند کے علاقوں سورو بلو، تلمب اور دیگر علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی، صحت کے مراکز کی بحالی، تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، بجلی کی فراہمی اور دیہی علاقوں میں سولر پینلز کی فراہمی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے گئے ہیں جبکہ آئندہ ڈھائی سال کے دوران عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے تعلیم اور ہنر کے مواقع کو فروغ دیا جائے گا۔صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جلسے میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس امر کا اظہار ہے کہ بلوچستان کے عوام امن، ترقی، خوشحالی اور روزگار کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ ڈھائی سال کے دوران بلوچستان کے تمام اضلاع میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا ہے اور عوامی خدمت کو اپنی ترجیح بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سیاست کا محور عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے اور حکومت بلند و بانگ دعووں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
جلسے سے مسلم لیگ کے ضلعی رہنما عطاء اللہ محمد زئی، معروف سیاسی و سماجی شخصیت صاحب داد رند اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے جشن آزادی کی مناسبت سے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔بعد ازاں پارلیمانی سیکریٹری برائے ماہیگیری حاجی برکت رند اور صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی کی قیادت میں جشن آزادی کے سلسلے میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی حاجی برکت رند کی رہائش گاہ سے روانہ ہوئی اور نیشنل بینک چوک تک پہنچی، جہاں سے واپس روانہ ہو کر دوبارہ حاجی برکت رند کی رہائش گاہ پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘، ’’بلوچستان پائندہ باد‘‘ اور ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی کے شرکاء نے وطن عزیز سے اپنی والہانہ محبت، قومی یکجہتی اور پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا۔

خبرنامہ نمبر6915/2026
دکی12اگست۔ ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی نے بی ایچ یو ناصر آباد اور ریسکیو سینٹر 1122 کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے عوام کو فراہم کی جانے والی صحت اور ہنگامی امدادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ بی ایچ یو ناصر آباد کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور طبی عملے کی حاضری چیک کی، جبکہ مرکز میں دستیاب طبی سہولیات، مریضوں کے لیے انتظامات اور ادویات کے اسٹاک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے سے ادویات کی دستیابی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات اور مرکز کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو سینٹر 1122 کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کی حاضری، مرکز میں موجود سہولیات اور ایمرجنسی سروسز کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایمبولینسز کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور ان کی حالت، دستیابی، ضروری آلات اور ایمرجنسی صورتحال میں فوری رسپانس کی صلاحیت کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے متعلقہ حکام اور عملے کو ہدایت کی کہ تمام سہولیات کو فعال اور مؤثر رکھا جائے، ملازمین اپنی ڈیوٹیوں پر بروقت حاضری یقینی بنائیں اور عوام کو صحت و ہنگامی خدمات کی فراہمی میں فوری اور بہترین رسپانس کو یقینی بنایا جائے۔

خبرنامہ نمبر6916/2026
جعفرآباد12اگست۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کرکے تعمیر و مرمت کے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ترقیاتی عمل کے حوالے سے ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر بلڈنگز جعفرآباد عرفان علی سے بریفنگ حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے سول ہسپتال کے مختلف وارڈز میں جاری ترقیاتی کاموں کا باریک بینی سے معائنہ کیا، جبکہ ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد کاظم لونی اور سب ڈویژنل آفیسر محمد صدیق زہری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پی سی ون اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام جلد از جلد حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال میں جاری تعمیر و مرمت کا ترقیاتی عمل درپیش مسائل کے تدارک اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں معاون و سودمند ثابت ہوگا۔

خبرنامہ نمبر6917/2026
زیارت 12 اگست ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات کی روشنی میں محکمہ اسپورٹس زیارت کے زیرِ اہتمام جاری جشنِ آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں فٹسال ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا۔فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زیارت شیر شاہ غلزئی، اسپورٹس افسر ڈاکٹر محب اللہ اور کوچ محمد نواز کاکڑ بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نےکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے فٹسال ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور شائقین نے جشنِ آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کو سراہا۔

خبرنامہ نمبر 6918/2026
لورالائی12اگست ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے تحت لورالائی میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور منصوبوں پر جاری تعمیراتی کام، پیش رفت اور معیار کا موقع پر جائزہ لیا
دورے کے موقع پر ایکسین بی اینڈ آر احمد دین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) علی نواز جمالی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور کنٹریکٹرز بھی موجود تھےڈپٹی کمشنر نے سب سے پہلے ڈیجیٹل لائبریری اور خواتین جمنازیم کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں منصوبوں پر جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام کے مطابق دونوں منصوبوں کا گرے اسٹرکچر تکمیل کے آخری مراحل میں ہےڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ایکسین اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کی جائے، ضرورت کے مطابق لیبر کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں رفتار کے ساتھ ساتھ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گابی آر سی فٹسال گراؤنڈ کا بھی معائنہ ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاع نے بی آر سی فٹسال گراؤنڈ لورالائی کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ حکام نے انہیں منصوبے کی موجودہ پیش رفت، تعمیراتی مراحل اور استعمال ہونے والے میٹریل کے بارے میں بریفنگ دی۔حکام کے مطابق فٹسال گراؤنڈ کا منصوبہ ڈھائی ماہ سے بھی کم عرصے میں تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ گراؤنڈ میں آسٹرو ٹرف بچھانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ گراؤنڈ کی تکمیل کے لیے سلیکا سینڈ اور ربڑ انفِل کا کام جاری ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایکسین اور کنٹریکٹر کو سختی سے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام اور استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کو یقینی بنایا جائے اور باقی ماندہ کام کو بھی مقررہ معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فنڈز سے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے دیرپا، معیاری اور عوام کے لیے حقیقی معنوں میں مفید ہونے چاہئیں گورنمنٹ گرلز کالج میں فٹسال گراؤنڈ مکمل گورنمنٹ گرلز کالج لورالائی میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت تعمیر کیا جانے والا فٹسال گراؤنڈ بھی کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہےجدید فٹسال گراؤنڈ کی تکمیل سے کالج کی طالبات کو تعلیم کے ساتھ کھیلوں اور صحت مند جسمانی سرگرمیوں کے لیے بہتر، محفوظ اور موزوں سہولت میسر آئے گی۔ اس منصوبے کو طالبات میں کھیلوں کے فروغ اور ان کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہےڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاع نے کہا کہ نوجوان نسل بالخصوص طالبات کو کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوتے ہیں اور معاشرے میں صحت مند، باصلاحیت اور متحرک نسل پروان چڑھتی ہےانہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے لورالائی میں تعلیمی، کھیلوں، ڈیجیٹل اور تفریحی سہولیات کی بہتری کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، جو علاقے کی ترقی اور نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گےآئی ٹی ہب لورالائی افتتاح کے لیے تیارڈپٹی کمشنر نے آئی ٹی ہب لورالائی کے منصوبے سے متعلق بھی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ جدید آئی ٹی ہب آئندہ دنوں میں افتتاح کے لیے تیار ہے، جو لورالائی کے نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل مہارتوں، ٹیکنالوجی، جدت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہےبلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت قائم کیے جانے والے آئی ٹی ہب کا مقصد نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا، انہیں نئی مہارتیں سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا اور مستقبل کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔متعلقہ حکام کے مطابق آئی ٹی ہب نوجوانوں کے لیے ایک ایسے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل میں معاون ثابت ہوگا جہاں وہ جدید ٹیکنالوجی، آن لائن کام، ڈیجیٹل اسکلز اور جدت کے شعبوں میں اپنی صلاحیتیں نکھار سکیں گےڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاع نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم، ٹیکنالوجی اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا لورالائی کے روشن مستقبل کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا اصل مقصد عوام کو براہِ راست سہولیات فراہم کرنا اور علاقے میں پائیدار ترقی کی بنیاد مضبوط کرنا ہےانہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی جائے، تعمیراتی کام کے معیار کو یقینی بنایا جائے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور ان کی بروقت تکمیل کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی تاکہ لورالائی کے عوام بالخصوص نوجوانوں اور طالبات کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

خبرنامہ نمبر 6919/2026
دکی:12اگست۔ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر نائب تحصیلدار دکی اکرام اللہ خان نے دکی بازار کا دورہ کیا اور سڑکوں پر موجود ریڑھیوں کے باعث ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سڑکوں پر قائم ریڑھیوں کو ہٹا کر ریڑھی بانوں کے لیے مختص مقام پر منتقل کر دیا گیا، تاکہ بازار میں ٹریفک کی روانی بحال رہے، شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر ہو اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک رکھا جا سکے۔ نائب تحصیلدار نے ریڑھی بانوں کو ہدایت کی کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام پر ہی ریڑھیاں لگائیں اور سڑکوں، فٹ پاتھوں و عوامی گزرگاہوں پر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں۔ انتظامیہ کے مطابق دکی بازار میں نظم و ضبط برقرار رکھنے، تجاوزات کے خاتمے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

خبرنامہ نمبر6920/2026
لورالائی، 10 اگست وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں جشنِ آزادی، یومِ آزادی پاکستان 14 اگست کے سلسلے میں محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان بلوچستان کی جانب سے ضلع لورالائی میں کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد جاری ہے۔ اسی سلسلے میں 10 اگست کو ضلع لورالائی میں کرکٹ کے تین دلچسپ اور سنسنی خیز میچز کھیلے گئے، جن میں نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔فٹسال مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا، کھیلوں کے میدان آباد کرنا اور نوجوان نسل میں حب الوطنی، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ جشنِ آزادی کے موقع پر منعقد کیے جانے والے یہ کھیلوں کے مقابلے اس عزم کا اظہار ہیں کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔ضلع لورالائی میں کھیلے گئے فٹسال کے چاروں میچز میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کا جذبہ نمایاں رہا جبکہ شائقینِ کھیل نے بھی میچز میں بھرپور دلچسپی لی۔ کھلاڑیوں نے فٹنس، مہارت، تیز رفتاری اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلوں کو دلچسپ بنائے رکھا۔
محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کی جانب سے جشنِ آزادی کے موقع پر صوبے کے مختلف اضلاع میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے میدانوں سے جوڑنا اور ان کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ محکمہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کھیلوں کی یہ سرگرمیاں صرف 14 اگست تک محدود نہیں رہیں گی بلکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔س موقع پر نوجوان کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر فٹسال جیسے مقابلو کا انعقاد ان کے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانے، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور معاشرے میں صحت مند ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں واضح رہے کہ ضلع لورالائی میں فٹبال اور دیگر کھیلوں کے حوالے سے نوجوانوں میں خاصا جوش و شوق پایا جاتا ہے، جبکہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ریکارڈ میں بھی لورالائی سے متعدد فعال فٹبال کلبز اور ٹیمیں درج ہیں جشنِ آزادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والے ان فٹسال مقابلوں نے ضلع لورالائی کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع فراہم کیا۔ کھیلوں کی ان سرگرمیوں سے نہ صرف نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ مزید اجاگر ہو رہا ہے بلکہ انہیں صحت مند، مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھنے میں بھی مدد مل رہی ہے۔
محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کے مطابق صوبے کے نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان قومی سطح پر صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔

خبرنامہ نمبر6921/2026
شیرانی12اگست۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کی زیرِ صدارت ضلع شیرانی کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرکاری محکموں کی کارکردگی، عوامی سہولیات، جاری ترقیاتی و فلاحی سرگرمیوں اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران کو ضلع شیرانی میں تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران کی بنیادی ذمہ داری عوام کو بروقت اور معیاری سہولیات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام افسران اپنے فرائض ایمانداری، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیتے ہوئے عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔بعد ازاں مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ افسران نے محکموں کی مجموعی کارکردگی، جاری سرگرمیوں، عوامی خدمات، دستیاب وسائل، درپیش انتظامی مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع شیرانی میں اپنی حاضری اور موجودگی یقینی بنائیں اور سرکاری امور کو محض دفتری کارروائی تک محدود رکھنے کے بجائے فیلڈ میں جا کر عوامی مسائل کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تعلیم، صحت، آبنوشی، مواصلات، زراعت، لائیو اسٹاک اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کریں تاکہ دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ سرکاری منصوبوں اور جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی پر خصوصی توجہ دی جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائےڈپٹی کمشنر شیرانی نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کے ازالے، سرکاری امور کی بروقت انجام دہی اور حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنیں، ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں اور غیر ضروری تاخیر سے گریز کریں۔اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ضلع کے دور دراز علاقوں میں سرکاری سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے اور ایسے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے جہاں عوام کو بنیادی سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مکمل تعاون اور رابطہ کاری جاری رکھے گی، تاہم محکموں کے سربراہان اور متعلقہ افسران بھی اپنے فرائض کی ادائیگی میں فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر گورننس، شفافیت اور عوامی خدمت کے ذریعے ہی شہریوں کا سرکاری اداروں پر اعتماد مزید مضبوط کیا جا سکتا ہےاجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کریں اور عوامی مفاد سے متعلق امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے لیے عملی اقدامات تیز کریں۔

خبرنامہ نمبر6922/2026
دکی12اگست۔: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دکی منصور احمد بزدار، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، سیکیورٹی اداروں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں مختلف محکموں کے سربراہان سے تعارف کرایا گیا، جبکہ ضلعی سطح پر جاری سرکاری امور، محکموں کی کارکردگی اور باہمی رابطہ کاری کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات کے حوالے سے تیاریوں، انتظامات اور مختلف سرگرمیوں پر تفصیلی غور کیا گیا اور متعلقہ محکموں کو قومی دن کو شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں PSDP اور BSDI کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور منصوبوں کی بروقت تکمیل، معیار اور شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ لائن ڈیپارٹمنٹس کی فیلڈ میں موجودگی، عوامی مسائل کے حل اور سرکاری خدمات کی مؤثر فراہمی سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات، غیر قانونی پٹرول پمپس اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔ اجلاس کے حب دوران ضلع میں امن و امان، انتظامی امور اور عوامی مفاد سے متعلق دیگر اہم معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ذمہ داری، شفافیت اور باہمی رابطے کے ساتھ انجام دیں اور عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے فیلڈ میں فعال کردار ادا کریں۔

خبرنامہ نمبر6923/2026
کوئٹہ، 12 اگست ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع سوراب میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کی مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاستی عزم غیر متزلزل ہے، قوم اور سیکیورٹی فورسز مل کر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل صفایا کریں گے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کا اپنے ہی تیار کردہ بارودی مواد کی زد میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد عناصر کس قدر خطرناک اور تباہ کن منصوبوں میں مصروف ہیں۔ ریاست دشمن عناصر عوام کی جان و مال اور امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے پوری طرح متحرک ہیں میر سرفراز بگٹی نے سوراب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 18 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی قابلِ تعریف ہے، جبکہ آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو بھی قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے واقعے میں تین شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، جبکہ دہشت گرد عناصر صوبے کے عوام کو ترقی کے سفر سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے عناصر نہ بلوچستان کے خیرخواہ ہیں اور نہ ہی عوام کے نمائندہ۔ ان کا ایجنڈا صرف بدامنی، خوف اور تباہی پھیلانا ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔سیکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مربوط کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں کے نیٹ ورک، ان کے سہولت کاروں اور معاونت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان امن و امان کے قیام کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، مؤثر نگرانی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاست دہشت گردی کے سامنے کسی صورت نہیں جھکے گی۔ بلوچستان کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اب صوبے کو پائیدار امن کی طرف لے جانا ہمارا مشترکہ عزم ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے۔ عوام مشکوک سرگرمیوں اور عناصر کی نشاندہی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں تاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے دشمنوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، ریاست اپنی رٹ ہر صورت برقرار رکھے گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر6924/2026
نیویارک 12اگست۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہوتھ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا عالمی سربراہی اجلاس موجودہ وقت کے دو متعین کردار نوجوانوں اور مصنوعی ذہانت پر مرکوز ہے۔ نوجوان پوری انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس چوتھے صنعتی انقلاب کی عکاسی کرتی ہے۔ آج اس شاندار گلوبل سمیٹ میں یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہوں کہ بلوچستان نے ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔ پہلی مرتبہ ہم نے یونیورسٹی آف بلوچستان میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا بی ایس پروگرام شروع کیا ہے اور ہم نے اسی یونیورسٹی کو مکمل طور پر پیپرلیس انسٹیٹیوشن میں بھی تبدیل کر دیا ہے جو ڈیجیٹل تبدیلی اور جدید تعلیم کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ان سنگ میلوں کو حاصل کرنے کے بعد، ہمارا اگلا قدم بی ایس آرٹیفیشل انٹیلیجنس پروگرام اور پیپرلیس یونیورسٹی ماڈل کو دیگر تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں تک وسعت دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں “یوتھ اینڈ اے آئی سمٹ” کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ اس گلوبل سمٹ میں 186 ممالک کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ مذکورہ سربراہی اجلاس سے امریکہ میں مقیم ممتاز پاکستانی بزنس مین تنویر احمد اور میکسم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عذیر حسن بھی خطاب کرینگے۔ یوتھ اینڈ اے آئی سمیٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہدنیا تیزی سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔ یہ صرف ایک تکنیکی رجحان نہیں بلکہ یہ ایک متعین قوت ہے جو ہماری مستقبل کی ترقی اور یہاں تک کہ ہماری بقا کو بھی تشکیل دیتی ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک زندہ حقیقت ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس تمام کلیدی شعبوں بشمول تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، زراعت، صنعت، مالیات اور پبلک گورننس میں انقلاب برپا کر رہا ہے۔ ان متحرک تبدیلیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم بلوچستان کی تمام گیارہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں ڈیجیٹل تبدیلی کی مضبوط بنیادیں رکھ رہے ہیں۔ ہمارا مقصد اپنے یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کو فلسفیانہ تجسس، سائنٹفک نالج اور جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے جو انٹرنیشنل معیارات پر پورا اترتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ اس ضمن میں ہم اپنے نوجوانوں کو جدید سائنس، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے بااختیار بنانے کیلئے تعاون اور فکری رہنمائی کیلئے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بحیثیت گورنر اور ہمارے نوجوانوں کی امنگوں کا نمائندہ ہونے کے ناطے میں اس بات پر زور دینا چاہوں گا کہ پاکستان خطے کے ینگیسٹ ممالک میں سے ایک ہے جسکی آبادی کا تقریباً 64 فیصد حصہ نوجوان پر مشتمل ہے۔ اسطرح بلوچستان خصوصاً آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ نوجوان رکھنے کا صوبہ ہے۔ ہمارے نوجوان ٹیلنٹ اور عزم میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ انہیں مواقع اور رسائی فراہم کریں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ ہمیں محض تھیوری اور لیکچر پر مبنی کلاسوں سے اپلائیڈ ریسرچ اور پریکٹیکل سلوشن کی جانب بڑھنا ہوگا تاکہ ہم اپنے معاشی، زرعی اور سماجی چیلنجوں کا دیرپا حل ڈھونڈنے کے قابل بن جائیں۔ انٹرنیشنل رجحانات کے پیش نظر، یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل مہارتوں میں ٹریننگ دیں۔ یہ ہنر انہیں ملازمت کے متلاشیوں سے سرکاری اور پرائیویٹ دونوں شعبوں میں ملازمت فراہم کرنے والوں میں بدل دیگا۔ وہ ہمارے صوبے کے فارغ التحصیل افراد کو ایسے کاروباری بننے کے قابل بھی بنائیں گے جو دوسروں کیلئے روزگار پیدا کرتے ہیں۔ ہمارے نوجوانوں کو فلاسفی، ٹیکنالوجی اور مواقع سے بااختیار بنائیں تاکہ وہ ایک خوشحال، پرامن اور آگے بڑھتے ہوئے پاکستان اور بلوچستان کی تعمیر کر سکیں۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان کے نمائندوں کے طور پر، ہم گلوبل کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ ایک ذمہ دار آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے چلنے والے مستقبل کی تشکیل ہو جس میں تمام شامل ہو اور کسی کو پیچھے نہ چھوڑے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ جو لوگ وقت پر اڑنا نہیں سیکھتے، وہ ساری زندگی رینگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ اگر ہم اج جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز بالخصوص آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو اپنانے میں ناکام رہے تو ہم انسانی ترقی کے ہر شعبے میں پیچھے رہ جائیں گے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل یوتھ انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کامیاب گلوبل سمیٹ پر تمام منتظمین اور شرکاء کو مبارکباد پیش کی،۔

خبرنامہ نمبر6925/2025
کوئٹہ، 12 اگست: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ (BBoIT) کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری سے معروف کاروباری شخصیت اور آل پاکستان ڈرائی فروٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی فوجان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان کی تاجر و کاروباری برادری کو درپیش اہم مسائل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی تشکیل اور صوبے کے مختلف شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق سرمایہ کاری، تجارت اور صنعت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں دستیاب مواقع سے آگاہ کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ کاروباری برادری، سرمایہ کاروں اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ بلوچستان کی معاشی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں اور صوبے کی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔حاجی فوجان نے بلوچستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنے کے لیے مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

خبر نامہ نمبر2026/6926
کوئٹہ12 اگست:ـ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع سوراب میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کی مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاستی عزم غیر متزلزل ہے، قوم اور سیکیورٹی فورسز مل کر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل صفایا کریں گے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کا اپنے ہی تیار کردہ بارودی مواد کی زد میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد عناصر کس قدر خطرناک اور تباہ کن منصوبوں میں مصروف ہیں۔ ریاست دشمن عناصر عوام کی جان و مال اور امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے پوری طرح متحرک ہیں میر سرفراز بگٹی نے سوراب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 18 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی قابلِ تعریف ہے، جبکہ آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو بھی قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے واقعے میں تین شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، جبکہ دہشت گرد عناصر صوبے کے عوام کو ترقی کے سفر سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے عناصر نہ بلوچستان کے خیرخواہ ہیں اور نہ ہی عوام کے نمائندہ۔ ان کا ایجنڈا صرف بدامنی، خوف اور تباہی پھیلانا ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔سیکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مربوط کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں کے نیٹ ورک، ان کے سہولت کاروں اور معاونت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان امن و امان کے قیام کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، مؤثر نگرانی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاست دہشت گردی کے سامنے کسی صورت نہیں جھکے گی۔ بلوچستان کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اب صوبے کو پائیدار امن کی طرف لے جانا ہمارا مشترکہ عزم ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے۔ عوام مشکوک سرگرمیوں اور عناصر کی نشاندہی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں تاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے دشمنوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، ریاست اپنی رٹ ہر صورت برقرار رکھے گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
خبر نامہ نمبر 2026/6927
نیویارک 12: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہوتھ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا عالمی سربراہی اجلاس موجودہ وقت کے دو متعین کردار نوجوانوں اور مصنوعی ذہانت پر مرکوز ہے۔ نوجوان پوری انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس چوتھے صنعتی انقلاب کی عکاسی کرتی ہے۔ آج اس شاندار گلوبل سمیٹ میں یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہوں کہ بلوچستان نے ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔ پہلی مرتبہ ہم نے یونیورسٹی آف بلوچستان میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا بی ایس پروگرام شروع کیا ہے اور ہم نے اسی یونیورسٹی کو مکمل طور پر پیپرلیس انسٹیٹیوشن میں بھی تبدیل کر دیا ہے جو ڈیجیٹل تبدیلی اور جدید تعلیم کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ان سنگ میلوں کو حاصل کرنے کے بعد، ہمارا اگلا قدم بی ایس آرٹیفیشل انٹیلیجنس پروگرام اور پیپرلیس یونیورسٹی ماڈل کو دیگر تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں تک وسعت دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں “یوتھ اینڈ اے آئی سمٹ” کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ اس گلوبل سمٹ میں 186 ممالک کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ مذکورہ سربراہی اجلاس سے امریکہ میں مقیم ممتاز پاکستانی بزنس مین تنویر احمد اور میکسم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عذیر حسن بھی خطاب کرینگے۔ یوتھ اینڈ اے آئی سمیٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہدنیا تیزی سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔ یہ صرف ایک تکنیکی رجحان نہیں بلکہ یہ ایک متعین قوت ہے جو ہماری مستقبل کی ترقی اور یہاں تک کہ ہماری بقا کو بھی تشکیل دیتی ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک زندہ حقیقت ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس تمام کلیدی شعبوں بشمول تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، زراعت، صنعت، مالیات اور پبلک گورننس میں انقلاب برپا کر رہا ہے۔ ان متحرک تبدیلیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم بلوچستان کی تمام گیارہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں ڈیجیٹل تبدیلی کی مضبوط بنیادیں رکھ رہے ہیں۔ ہمارا مقصد اپنے یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کو فلسفیانہ تجسس، سائنٹفک نالج اور جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے جو انٹرنیشنل معیارات پر پورا اترتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ اس ضمن میں ہم اپنے نوجوانوں کو جدید سائنس، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے بااختیار بنانے کیلئے تعاون اور فکری رہنمائی کیلئے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بحیثیت گورنر اور ہمارے نوجوانوں کی امنگوں کا نمائندہ ہونے کے ناطے میں اس بات پر زور دینا چاہوں گا کہ پاکستان خطے کے ینگیسٹ ممالک میں سے ایک ہے جسکی آبادی کا تقریباً 64 فیصد حصہ نوجوان پر مشتمل ہے۔ اسطرح بلوچستان خصوصاً آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ نوجوان رکھنے کا صوبہ ہے۔ ہمارے نوجوان ٹیلنٹ اور عزم میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ انہیں مواقع اور رسائی فراہم کریں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ ہمیں محض تھیوری اور لیکچر پر مبنی کلاسوں سے اپلائیڈ ریسرچ اور پریکٹیکل سلوشن کی جانب بڑھنا ہوگا تاکہ ہم اپنے معاشی، زرعی اور سماجی چیلنجوں کا دیرپا حل ڈھونڈنے کے قابل بن جائیں۔ انٹرنیشنل رجحانات کے پیش نظر، یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل مہارتوں میں ٹریننگ دیں۔ یہ ہنر انہیں ملازمت کے متلاشیوں سے سرکاری اور پرائیویٹ دونوں شعبوں میں ملازمت فراہم کرنے والوں میں بدل دیگا۔ وہ ہمارے صوبے کے فارغ التحصیل افراد کو ایسے کاروباری بننے کے قابل بھی بنائیں گے جو دوسروں کیلئے روزگار پیدا کرتے ہیں۔ ہمارے نوجوانوں کو فلاسفی، ٹیکنالوجی اور مواقع سے بااختیار بنائیں تاکہ وہ ایک خوشحال، پرامن اور آگے بڑھتے ہوئے پاکستان اور بلوچستان کی تعمیر کر سکیں۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان کے نمائندوں کے طور پر، ہم گلوبل کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ ایک ذمہ دار آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے چلنے والے مستقبل کی تشکیل ہو جس میں تمام شامل ہو اور کسی کو پیچھے نہ چھوڑے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ جو لوگ وقت پر اڑنا نہیں سیکھتے، وہ ساری زندگی رینگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ اگر ہم اج جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز بالخصوص آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو اپنانے میں ناکام رہے تو ہم انسانی ترقی کے ہر شعبے میں پیچھے رہ جائیں گے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل یوتھ انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کامیاب گلوبل سمیٹ پر تمام منتظمین اور شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔
خبرنامہ نمبر2026/6928
دکی 12 اگست:ـڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دکی منصور احمد بزدار، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، سیکیورٹی اداروں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں مختلف محکموں کے سربراہان سے تعارف کرایا گیا، جبکہ ضلعی سطح پر جاری سرکاری امور، محکموں کی کارکردگی اور باہمی رابطہ کاری کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات کے حوالے سے تیاریوں، انتظامات اور مختلف سرگرمیوں پر تفصیلی غور کیا گیا اور متعلقہ محکموں کو قومی دن کو شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں PSDP اور BSDI کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور منصوبوں کی بروقت تکمیل، معیار اور شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ لائن ڈیپارٹمنٹس کی فیلڈ میں موجودگی، عوامی مسائل کے حل اور سرکاری خدمات کی مؤثر فراہمی سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات، غیر قانونی پٹرول پمپس اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔ اجلاس کے دوران ضلع میں امن و امان، انتظامی امور اور عوامی مفاد سے متعلق دیگر اہم معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ذمہ داری، شفافیت اور باہمی رابطے کے ساتھ انجام دیں اور عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے فیلڈ میں فعال کردار ادا کریں۔
Handout number 2026/6929
New York, August 12: Governor Balochistan Jaffar Khan Mandokhel said that the global Youth and Artificial Intelligence Summit focuses on two defining forces of our time: youth and artificial intelligence. Young people represent the shared future of humanity while artificial intelligence reflects the Fourth Industrial Revolution. Today, at this remarkable global summit, I am proud to announce that Balochistan has set a new benchmark. For the first time, we have launched a Bachelor of Science (BS) program in Artificial Intelligence at the University of Balochistan. We have also transformed the university into a fully paperless institution, marking an important step toward digital transformation and modern education. Having achieved these milestones, our next step is to expand the BS Artificial Intelligence program and the paperless university model to all other public-sector universitiesnof the province,” he said. He made these remarks while addressing participants of the “Youth and AI Summit” at the United Nations Headquarters in New York. Representatives from 186 countries are participating in the global summit. Prominent Pakistani-American businessman Tanveer Ahmed and Uzair Hassan Chief Executive Officer of Maxsim will also address the summit. Addressing the participants, Governor Mandokhel said the world was rapidly entering a new era of artificial intelligence. This is not merely a technological trend, it is a defining force that will shape our future development and even our survival. Artificial intelligence is now a living reality of our daily lives. It is revolutionizing all key sectors, including education, healthcare, agriculture, industry, finance & public governance,” he said. Keeping these dynamic changes in view, he said, Balochistan was laying strong foundations for digital transformation across all 11 public-sector universities of the province. Our objective is to equip our university students with philosophical curiosity, scientific knowledge & advanced digital skills that meet international standards, he said. Governor Mandokhel said that in this regard, Balochistan was looking toward the United Nations and other international institutions for cooperation and intellectual guidance to empower its youth with modern science, technology & artificial intelligence. As Governor and as a representative of the aspirations of our youth, I would like to emphasize that Pakistan is one of the youngest countries in the entire region, with approximately 64% percent of its total population comprising young people. Balochistan, in particular, has an exceptionally young population. Our youth are second to none in talent and determination. Therefore, it is essential that we provide them with opportunities and access. Governor Mandokhel said we must move beyond mere theory- and lecture-based classrooms toward applied research and practical solutions so that young people could contribute to finding sustainable solutions to the country’s economic, agricultural and social challenges. In view of international trends, it is essential that we train our youth on a large scale in digital skills. These skills will transform them from job seekers into job creators in both the public and private sectors. They will also enable our graduates to become entrepreneurs who create employment opportunities for others,” he said. Let us empower our youth with philosophy, technology & opportunities so that they can build a prosperous, peaceful and progressive Pakistan and Balochistan, he added. The Governor said that, as representatives of Pakistan, they stood with the global community in shaping a responsible, AI-driven future that was inclusive and left no one behind. Governor Mandokhel remarked, Those who fail to learn to fly in time are forced to crawl for the rest of their lives. If we fail today to embrace modern digital technologies, particularly artificial intelligence, we will fall behind in every sphere of human development. Governor Jaffar Khan Mandokhel congratulated all the organizers and participants of the successful global summit organized by the Youth International Organization.
خبر نامہ نمبر 2026/6930
کوئٹہ 12اگست۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی نگرانی میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جشنِ آزادی کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ جشنِ آزادی کے موقع پر شہر کو قومی رنگوں میں رنگنے اور شہریوں کے لیے ایک خوبصورت اور پرجوش ماحول فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف شاہراہوں، اہم چوکوں، سرکاری عمارات اور نمایاں مقامات کو خوبصورت برقی قمقموں، سبز ہلالی پرچموں اور قومی پرچموں سے سجانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں چراغاں اور خوبصورت روشنیاں شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جبکہ اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر قومی پرچموں کی بہار نے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ رات کے اوقات میں روشنیاں اور سبز ہلالی پرچموں سے سجی شاہراہیں جشنِ آزادی کے جذبے کو اجاگر کر رہی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق جشنِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے شہر کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف مقامات پر قومی پرچم، جھنڈیاں اور آزادی کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے جا رہے ہیں، جبکہ شہر کے اہم داخلی و خارجی راستوں اور مرکزی شاہراہوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا جا رہا ہے۔
خبر نامہ نمبر 2026/6931
زیارت12اگست:ـ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور حکومتِ بلوچستان کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی سربراہی میں محکمہ اسپورٹس زیارت کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں مختلف کھیلوں پر مشتمل شاندار اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔فیسٹیول کی اختتامی تقریب کا انعقاد تاریخی قائداعظم ریزیڈنسی زیارت میں کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی تھے۔ انہوں نے فیسٹیول کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اختتامی تقریب میں ایف سی ونگ 155 کے کرنل ذیشان، میجر عامر، اسسٹنٹ کمشنر زیارت شیر شاہ غلزئی، تحصیلدار نور احمد کاکڑ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ڈاکٹر محب اللہ اور کوچ محمد نواز کاکڑ سمیت دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔اسپورٹس فیسٹیول کے دوران کرکٹ، والی بال، فٹ بال، فٹسال اور بیڈمنٹن کے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں ضلع زیارت کے نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں شمولیت کے لیے کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ حکومتِ بلوچستان نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اسپورٹس فیسٹیولز کے انعقاد سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع ملتے ہیں اور ان میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مثبت سوچ کو فروغ ملتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر محکمہ اسپورٹس زیارت، منتظمین، کوچز، کھلاڑیوں اور تمام معاون اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد قومی جذبے اور وطن سے محبت کا خوبصورت اظہار ہے۔اختتامی تقریب کے موقع پر شرکاء نے پاکستان کی آزادی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے تقریب کا اختتام کیا۔
خبر نامہ نمبر 2026/6932
لسبیلہ 12اگست:ـپرنسپل گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول اوتھل ضلع لسبیلہ نے کلسٹر بجٹ کے تحت فراہم کیا جانے والا ضروری سامان مختلف فیڈر اسکولوں میں باقاعدہ طور پر تقسیم کر ناشروع کردیاہےسامان کی تقسیم کا مقصد اسکولوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنا اور طلبہ و اساتذہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہےصوبائ مشیرقانون سیاحت وثقافت کی کوششوں سے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے بی ایس ڈی آئ اسکیم کے تحت تعلیم دوست اقدامات شروع کئے ہیں اس موقع پر پرنسپل محمد سلیم سرپرہ۔ وائس چیرمین MC اوتھل محمد وسیم خاصخیلی کاکہنا ہیکہ نوابزادہ میرزرین خان مگسی کی ہدایت پر کلسٹر بجٹ میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے اقدامات ایک اہم تعلیمی اقدام ہے، جس کے ذریعے اسکولوں کی تمام ضروریات کو بروقت پورا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کو حقیقی معنوں میں طلبہ اور اسکولوں کی بہتری پر خرچ کرنا تعلیمی معیار میں بہتری کی حانب اہم قدم تصورکی جارہی یے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرابلوچ کہتی ہیں کہ ضلع لسبیلہ میں تعلیمی پسماندگی کے ازالے کیلئے اسکولوں میں ضروری تعلیمی سامان اور بنیادی سہولیات کی فراہمی بی ایس ڈی آئ میں شامل منصوبوں کا اہم حصہ ہے۔ اسی مقصد کے تحت کلسٹر بجٹ سے حاصل ہونے والے سامان کو متعلقہ اسکولوں تک پہنچایا گیا ہے تاکہ طلبہ براہِ راست اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر کہنا ہے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں دستیاب وسائل کا شفاف، منصفانہ اور مؤثر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے.
خبر نامہ نمبر 2026/6933
تربت12اگست :ـتربت میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و پارلیمانی سیکریٹری فشریز حاجی برکت رند کی جانب سے جشنِ آزادی کے سلسلے میں شاندار ریلی نکالی گئی، جس میں صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور احمد بلیدی سمیت مند، دشت اور دیگر علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔۔ شرکاء نے قومی پرچم لہراتے ہوئے بلوچستان، پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ریلی کے شرکاء نے ملک سے محبت اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔ مقررین نے جشنِ آزادی کے موقع پر پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

خبر نامہ نمبر6934/2026
کوئٹہ12 اگست:۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جوانسال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ثناء اللہ اچکزئی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور صدمہ انگیز ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان بالخصوص اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
خبر نامہ نمبر6935/2026
کوئٹہ12 اگست: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جوانسال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ثناء اللہ اچکزئی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے، جس پر دلی صدمہ ہوا۔ انہوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ اولاد کا بچھڑ جانا والدین کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کی شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ثناء اللہ اچکزئی کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
خبر نامہ نمبر6936/2026
کوئٹہ12 اگست: صوبائی وزیر خزانہ و مائنز اینڈ منرلز میر شعیب نوشیروانی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جوانسال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ ثناء اللہ اچکزئی کے اچانک انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور دل صدمہ پہنچانے والی ہے۔ انہوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔صوبائی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور دیگر پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
خبر نامہ نمبر6935/2026
کوئٹہ12 اگست:۔صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جوانسال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے کہا کہ ثناء اللہ اچکزئی کے انتقال کی افسوسناک اطلاع نے دلی صدمہ پہنچایا، کم عمری میں ان کا بچھڑ جانا اہلِ خانہ کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔انہوں نے کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور دیگر پسماندگان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔میر ظہور بلیدی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو یہ عظیم صدمہ صبر، استقامت اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو صبرِ جمیل اور اس ناقابلِ تلافی نقصان پر اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
خبر نامہ نمبر6936/2026
کوئٹہ12 اگست: صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جوانسال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ ثناء اللہ اچکزئی کے اچانک انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور دل صدمہ پہنچانے والی ہے۔ انہوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ اولاد کا بچھڑ جانا والدین کے لیے ناقابلِ بیان صدمہ ہوتا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔حاجی علی مدد جتک نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ثناء اللہ اچکزئی کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
خبر نامہ نمبر6937/2026
کوئٹہ12 اگست:۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جوانسال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں شاہد رند نے کہا کہ ثناء اللہ اچکزئی کے اچانک انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور صدمہ انگیز ہے۔ انہوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔شاہد رند نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ جوانسال بیٹے کی جدائی یقیناً ایک ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ثناء اللہ اچکزئی کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

خبر نامہ نمبر6938/2026
کوئٹہ12 اگست:۔ پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی محمد خان لہڑی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جوانسال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ ثناء اللہ اچکزئی کے اچانک انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور صدمہ انگیز ہے۔ انہوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ جوانسال بیٹے کی جدائی والدین اور اہل خانہ کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں حاجی محمد خان لہڑی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ثناء اللہ اچکزئی کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی سمیت تمام سوگوار پسماندگان کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔
خبر نامہ نمبر6939/2026
کوئٹہ12 اگست:۔سابق نگراں وزیر اعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جوانسال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ثناء اللہ اچکزئی کے اچانک انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور دل صدمہ پہنچانے والی ہے۔ ایک جوان بیٹے کی جدائی والدین اور اہل خانہ کے لیے ناقابلِ بیان صدمہ ہوتی ہے، جس کا ازالہ ممکن نہیں۔انہوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ثناء اللہ اچکزئی کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
خبر نامہ نمبر6940/2026
کوئٹہ12 اگست:۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جوانسال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ثناء اللہ اچکزئی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور صدمہ انگیز ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان بالخصوص اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
خبر نامہ نمبر6941/2026
موسیٰ خیل12 اگست:ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موسیٰ خیل میں 14 اگست، یومِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروقار تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایس پی پولیس موسیٰ خیل کلیم اللہ کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حافظ جمال الدین اور ڈی او ایجوکیشن عبد الوہاب بھی ان کے ہمراہ تھے سکول آمد پر طالبات نے کھڑے ہو کر پُرجوش انداز میں مہمانوں کا استقبال کیا، جبکہ ایک ننھی طالبہ نے پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے خیرمقدم کیا۔ تقریب کے دوران طالبات نے وطن سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے شاندار تقاریر، ملی نغمے اور دلکش ٹیبلوز پیش کیے، جنہوں نے حاضرین کے دل جیت لیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی پولیس موسیٰ خیل نے طالبات کو وطن سے وابستگی اور ذمہ دار شہری بننے کا درس دیا اور اس ضمن میں طالبات میں ”پیغامِ پاکستان” کتابیں تقسیم کیں۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور اس کی قدر ہماری آنے والی نسلوں کے تعلیمی عروج سے وابستہ ہے۔ ہماری بیٹیاں قوم کا معمار ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت ہی پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے انہوں نے مزید کہا کہ طالبات کا جوش و جذبہ اور ان کی صلاحیتیں دیکھ کر انہیں یقین ہے کہ یہ بیٹیاں آگے چل کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔ انہوں نے اس موقع پر سکول کے بہترین انتظامات اور تقریب کی شاندار ترتیب پر پرنسپل کی بے حد تعریف کی اور ان کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے انہیں بھی ”پیغامِ پاکستان” کی خصوصی کتاب بطور تحفہ پیش کی آخر میں، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی پرنسپل نے ڈپٹی کمشنر اور تمام مہمانوں کی شرکت پر دلی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ سکول انتظامیہ طلباء کی تعلیمی و ملی تربیت کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔
خبر نامہ نمبر6942/2026
اوتھل12 اگست: لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز (LUAWMS) میں 63واں اجلاس اسکالرز مینجمنٹ کمیٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد المالک ترین کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیکلٹی ممبران اور ملازمین کی اعلیٰ تعلیم، پی ایچ ڈی پروگرامز، مطالعاتی رخصت، اس میں توسیع اور دیگر متعلقہ امور سے وابستہ مختلف درخواستوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیااس کے علاوہ 5 جون 2026 کو منعقدہ 62ویں اجلاس اسکالرز مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران مختلف فیکلٹیز اور شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور ملازمین کی پی ایچ ڈی کے لیے مطالعاتی رخصت، مطالعاتی رخصت میں توسیع اور مطالعاتی رخصت سے متعلق فیصلوں پر نظرِ ثانی کی درخواستوں پر متعلقہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد المالک ترین نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم اور معیاری تحقیق کے فروغ کے لیے فیکلٹی ممبران کی استعداد کار میں اضافہ یونیورسٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام تعلیمی و انتظامی معاملات کو میرٹ، شفافیت اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق آگے بڑھایا جائے تاکہ جامعہ میں تدریس اور تحقیق کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر6943/2026
لسبیلہ 12اگست:۔پرنسپل گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول اوتھل ضلع لسبیلہ نے کلسٹر بجٹ کے تحت فراہم کیا جانے والا ضروری سامان مختلف فیڈر اسکولوں میں باقاعدہ طور پر تقسیم کر ناشروع کردیاہے سامان کی تقسیم کا مقصد اسکولوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنا اور طلبہ و اساتذہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے صوباء مشیرقانون سیاحت وثقافت کی کوششوں سے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے بی ایس ڈی آء اسکیم کے تحت تعلیم دوست اقدامات شروع کئے ہیں اس موقع پر پرنسپل محمد سلیم سرپرہ۔ وائس چیرمین MC اوتھل محمد وسیم خاصخیلی کاکہنا ہیکہ نوابزادہ میرزرین خان مگسی کی ہدایت پر کلسٹر بجٹ میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے اقدامات ایک اہم تعلیمی اقدام ہے، جس کے ذریعے اسکولوں کی تمام ضروریات کو بروقت پورا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کو حقیقی معنوں میں طلبہ اور اسکولوں کی بہتری پر خرچ کرنا تعلیمی معیار میں بہتری کی حانب اہم قدم تصورکی جارہی یے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرابلوچ کہتی ہیں کہ ضلع لسبیلہ میں تعلیمی پسماندگی کے ازالے کیلئے اسکولوں میں ضروری تعلیمی سامان اور بنیادی سہولیات کی فراہمی بی ایس ڈی آء میں شامل منصوبوں کا اہم حصہ ہے۔ اسی مقصد کے تحت کلسٹر بجٹ سے حاصل ہونے والے سامان کو متعلقہ اسکولوں تک پہنچایا گیا ہے تاکہ طلبہ براہِ
راست اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر کہنا ہے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں دستیاب وسائل کا شفاف، منصفانہ اور مؤثر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے.
خبرنامہ نمبر6944/2026
زیارت 12 اگست:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور حکومتِ بلوچستان کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی سربراہی میں محکمہ اسپورٹس زیارت کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں مختلف کھیلوں پر مشتمل شاندار اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔فیسٹیول کی اختتامی تقریب کا انعقاد تاریخی قائداعظم ریزیڈنسی زیارت میں کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی تھے۔ انہوں نے فیسٹیول کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔اختتامی تقریب میں ایف سی ونگ 155 کے کرنل ذیشان، میجر عامر، اسسٹنٹ کمشنر زیارت شیر شاہ غلزئی، تحصیلدار نور احمد کاکڑ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ڈاکٹر محب اللہ اور کوچ محمد نواز کاکڑ سمیت دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔اسپورٹس فیسٹیول کے دوران کرکٹ، والی بال، فٹ بال، فٹسال اور بیڈمنٹن کے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں ضلع زیارت کے نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں شمولیت کے لیے کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ حکومتِ بلوچستان نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اسپورٹس فیسٹیولز کے انعقاد سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع ملتے ہیں اور ان میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مثبت سوچ کو فروغ ملتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر محکمہ اسپورٹس زیارت، منتظمین، کوچز، کھلاڑیوں اور تمام معاون اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد قومی جذبے اور وطن سے محبت کا خوبصورت اظہار ہے۔اختتامی تقریب کے موقع پر شرکاء نے پاکستان کی آزادی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے تقریب کا اختتام کیا۔
خبرنامہ نمبر6945/2026
کوئٹہ 12اگست۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی نگرانی میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جشنِ آزادی کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ جشنِ آزادی کے موقع پر شہر کو قومی رنگوں میں رنگنے اور شہریوں کے لیے ایک خوبصورت اور پرجوش ماحول فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف شاہراہوں، اہم چوکوں، سرکاری عمارات اور نمایاں مقامات کو خوبصورت برقی قمقموں، سبز ہلالی پرچموں اور قومی پرچموں سے سجانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں چراغاں اور خوبصورت روشنیاں شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جبکہ اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر قومی پرچموں کی بہار نے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ رات کے اوقات میں روشنیاں اور سبز ہلالی پرچموں سے سجی شاہراہیں جشنِ آزادی کے جذبے کو اجاگر کر رہی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق جشنِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے شہر کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف مقامات پر قومی پرچم، جھنڈیاں اور آزادی کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے جا رہے ہیں، جبکہ شہر کے اہم داخلی و خارجی راستوں اور مرکزی شاہراہوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا جا رہا ہے۔
خبرنامہ نمبر6946/2026
لورالائی 12 اگست :صوبائی حکومت کے وژن کے تحت کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کے احکامات جبکہ ضلعی انتظامیہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لورالائی محب اللہ بلوچ کی ہدایات و نگرانی میں شہر بھر میں صفائی اور تزئین و آرائش کا خصوصی آپریشن جاری ہے، جس کا مقصد شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور جشنِ آزادی کے موقع پر شایانِ شان انداز میں سجانا ہے۔میونسپل کمیٹی کے صفائی عملے اور متعلقہ سپروائزرز کی نگرانی میں کڈی، میٹھا خان مسجد، قدرت گلی، ہسپتال روڈ، حریف گلی، بورڈ آفس، برف خانہ روڈ، حبیب پلازہ، سینما گلی، اے ڈی سی ہاؤس اور ٹیچنگ ہسپتال سمیت مختلف علاقوں میں کچرے کی صفائی، نالیوں کی صفائی اور جھاڑو لگانے کا عمل جاری رکھا گیا۔صفائی عملے کی جانب سے ٹریکٹر ٹرالی اور سوزوکی کے ذریعے مختلف مقامات سے جمع شدہ کچرا اٹھا کر منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں، گلیوں اور عوامی مقامات کو صاف رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔جشنِ آزادی 14 اگست کی تیاریوں کے سلسلے میں باچا خان چوک، قلب چوک، ڈاکخانہ چوک، پولیس تھانہ، ٹیچنگ ہسپتال، سپلائی چوک اور پشتونستان چوک سمیت شہر کے مختلف اہم مقامات پر 14 اگست کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں، جبکہ شہر کو قومی پرچموں اور دیگر آرائشی سامان سے خوبصورتی سے سجایا جا رہا ہے۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محب اللہ بلوچ نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ جشنِ آزادی کے موقع پر شہر کی صفائی، خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور صفائی آپریشن کو بلا تعطل جاری رکھا جائے۔میونسپل کمیٹی انتظامیہ کے مطابق شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور سرسبز بنانے کے ساتھ ساتھ 14 اگست کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

خبرنامہ نمبر6948/2026
نیویارک12 اگست: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جواں سال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے قائمقام گورنر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور سوگوار خاندان سے غمرازی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ثناء اللہ اچکزئی کا اچانک انتقال اہلِ خانہ کیلئے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ پروردگار مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان بالخصوص والدین کو یہ ناقابلِ برداشت صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین
خبرنامہ نمبر6949/2026
کوئٹہ 12اگست:۔ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کے جواں سال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے کہا کہ ثناء اللہ اچکزئی کے اچانک انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور صدمہ انگیز ہے۔ انہوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوان بیٹے کی جدائی والدین اور اہل خانہ کے لیے ناقابل تلافی صدمہ ہے۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کی شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ثناء اللہ اچکزئی کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی سمیت تمام سوگوار پسماندگان کو صبر جمیل اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *