24th-May-2026

خبرنامہ نمبر4444/2026
بیجنگ 24 مئی: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کوئٹہ میں ریلوے پھاٹک کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع اور زخمیوں پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور تخریب کاری کی تمام قسم کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ گورنر نے شہداء کیلئے مغفرت، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

خبرنامہ نمبر4445/2026
بیجنگ 24 مئی: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سردست گلوبل سطح پر سیاسی و معاشی منظرنامے میں بڑی تبدیلیوں کے باوجود، چین اور پاکستان ایک دوسرے کے سب سے قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔ اپنے تقریباً چالیس سالہ سیاسی کیرئیر کے ساتھ میں ”مفاد خلق پر مبنی مستقبل” کا حامی ہوں۔ ”جنرل وِل” کا تصور اب بھی گڈ گورننس اور ترقی پسند سیاست کا محور و مرکز ہے۔ آج ڈپٹی پرائم منسٹر اسحق ڈار اور چینی وزیر لیو ہائیکسنگ (Liu Haixing) نے پارٹی ٹو پارٹی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ چین پاکستان کے مشترکہ مستقبل کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم عملی قدم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنا پاکستان پولٹیکل پارٹیز فورم کی منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع ڈپٹی پرائم منسٹر آف پاکستان اسحق ڈار، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے مسٹر (Liu Haixing), کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی وائس منسٹر (Ms. Sun Haiyan)، اور وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور پاکستان مسلم لیگ اور دیگر سیاسی تنظیموں کے رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء سے خطاب میں گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ چین ہمارے نوجوانوں کیلئے اسکالرشپ، پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کیلئے بھرپور اسپورٹ اور بلوچستان کیلئے تجارتی مواقعوں کے ذریعے عملی مظاہرہ کر سکتا ہے۔ اعتماد حاصل کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کا تیز ترین ذریعہ روزگار کے حقیقی فوائد ہیں۔ گورنر مندوخیل نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت عوامی سطح پر نئے پولیٹیکل ڈسکورس کی اشد ضرورت ہے۔ سیاسی تنظمیں عوام کیلئے اہم پل کا کردار ادا کرتی ہیں۔ پاک چین تعلقات کو آگے بڑھانے اور جھوٹے بیانیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا اور اپنی ساکھ کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان روز اول سے باہمی طور پر دیرپا تعاون کی مثال قائم کر چکے ہیں۔ ہماری شراکت داری تجارت، انفراسٹرکچر، توانائی، تعلیم اور دفاع پر محیط ہے۔ ہم نے پولٹیکل اکانومی کے ساتھ ساتھ عوام سے عوام دوستی بھی قائم کی ہیں۔ ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے تحفظ کیلئے ہم ملکر اقوام متحدہ (UNO) اور شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) میں سرگرم عمل ہیں۔ گورنر مندوخیل نے قدیم شاہراہ ریشم کو ”ڈیجیٹل سلک روٹ” کے طور پر بحال کرنے کی تجویز پیش کی۔ ڈیجیٹل سلک روٹ کا وژن ہی تعاون اور اشتراک کے اگلے محاذ کے طور پر ڈیجیٹل اور تکنیکی اختراع کی راہ ہموار کریگا۔ انہوں نے انقلابی رہنما چیئرمین ماؤ کی سوچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کہ حقائق سے سچائی تلاش کرنے کے اصول پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور گرین ٹیکنالوجیز ہی شاندار منصوبہ سی پیک کو اس کے اگلے مرحلے میں کیسے لے جا سکتی ہیں۔ حقائق سے سچائی تلاش کرنے کا انتخاب کرکے، ہم اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہماری پالیسیاں بنیادیں رہیں اور ہماری ترقی عوام مفادات پر مرکوز رہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے کے حوالے سے اس معزز فورم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ گورنر مندوخیل اس اہم موقع پر ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار اور مسلم لیگ (ن) کے معزز رہنماؤں کا بھی ان کی فعال شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

خبرنامہ نمبر4446/2026
بیجنگ 24 مئی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں معاشی انقلاب برپا کرنے اور منصفانہ سماجی نظام متعارف کرانے میں عوامی سیاست اور سیاسی قیادت کا کلیدی کردار ہیں۔ عوامی سیاسی قیادت دراصل سیاسی نظریات، عوامی ضروریات اور تشکیل شدہ پالیسیوں کو ہم آہنگ کرنے کا سب سے زیادہ معتبر وسیلہ ہے۔ اہل سیاست کا کام معاشی خودمختاری اور مساویانہ سماجی انصاف کے خواب کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنا ہے جس کا چینی قوم ایک قابلِ تقلید ماڈل کے طور پر تجربہ رکھتی ہے۔ یہ بات انہوں نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی وائس منسٹر (Ms. Sun Haiyan) سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ جب ہم پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی بات کرتے ہیں تو اس کا محرک چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) ہے۔ میگا پروجیکٹ سی پیک ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت علاقائی ترقی کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔ یہ تجارتی منڈیوں، خطے کے عوام اور نیٹ ورکس کو جوڑتا ہے، جس سے معیشتوں اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے نئے امکانات روشن ہو جاتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی درحقیقت صنعتکاری، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ بلوچستان کو تجارت، صنعت اور جدت کاری کا ایک عالمی مرکز بنانے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی مشترکہ کاوشوں سے اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ اس کے فوائد اور ثمرات غریب عوام تک پہنچیں۔

خبرنامہ نمبر4447/2026
کوئٹہ، 24 مئی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی یومِ مارخور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر پاکستان کے قومی جانور اور دنیا کی معروف پہاڑی انواع میں شمار ہونے والے مارخور کی ماحولیاتی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے آج کا دن بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کے تحت ہر سال 24 مئی کو عالمی یومِ مارخور کے طور پر منایا جاتا ہے۔اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے اعلان کے بعد عالمی یومِ مارخور پہلی بار سال 2024 میں منایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مارخور (Capra falconeri) ایک اہم ماحولیاتی نوع ہے جو وسطی اور جنوبی ایشیا کے پہاڑی علاقوں بشمول پاکستان میں پائی جاتی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو اس بات پر فخر ہے کہ یہاں نایاب جنگلی حیات کے اہم مساکن موجود ہیں، اور صوبائی حکومت خطرے سے دوچار انواع کے تحفظ اور بقا کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارخور کی بقا کو درپیش بڑے خطرات میں قدرتی مساکن کیتباہی، غیر قانونی شکار اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مارخور اور اس کے قدرتی ماحول کا تحفظ نہ صرف ایک ماحولیاتی ذمہ داری ہے بلکہ یہ علاقائی سطح پر تحفظِ ماحول کے اقدامات کو مضبوط بنانے، پائیدار سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کی معاشی ترقی کے لیے بھی اہم موقع فراہم کرتا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے جنگلی حیات کے ماہرین، تحفظِ ماحول کی تنظیموں، مقامی آبادی اور اقوام متحدہ کی جانب سے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور نایاب جنگلی حیات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ مارخور کا تحفظ دراصل ہماری قدرتی میراث اور ماحولیاتی توازن کے تحفظ کے مترادف ہے۔ جنگلی حیات اور انسانیت کے محفوظ اور پائیدار مستقبل کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔

خبرنامہ نمبر4448/2026
محکمہ اسکولز ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے سلسلے میں صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے محکمہ اسکولز ایجوکیشن بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے پیر 25 مئی 2026 سے جمعہ 29 مئی 2026 تک بند رہیں گے تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے پیر یکم جون 2026 سے دوبارہ کھل جائیں گے اور معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیاں بحال کر دی جائیں گی اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ سمر زون میں واقع اسکولوں کے لیے پہلے سے نافذ موسم گرما کی تعطیلات بدستور برقرار رہیں گی اور ان پر اس نئے نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق سمر زون اسکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات 23 مئی 2026 سے 31 جولائی 2026 تک جاری رہیں گی محکمہ اسکولز ایجوکیشن بلوچستان نے تمام متعلقہ افسران، ضلعی تعلیمی حکام، سرکاری و نجی اسکولوں کے سربراہان اور انتظامیہ کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

خبرنامہ نمبر4449/2026
کوئٹہ، 24 مئی:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے کے حوالے سے ایک خصوصی اعلیٰ سطحی اجلاس اتوار کو یہاں منعقد ہوا جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور دھماکے کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں آئی جی بلوچستان پولیس محمد طاہر خان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران آئی جی بلوچستان پولیس نے چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی اور واقعے سے متعلق اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی اجلاس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے اس بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت اس دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ درندہ صفت دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا ہے محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں بلوچستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے خون کے مقروض ہیں اور ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر اور سخت انداز میں جاری رکھی جائیں گی انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور حکومت ہر سطح پر ان کی معاونت جاری رکھے گی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ خود زخمیوں کے علاج معالجے کی نگرانی کر رہے ہیں اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

خبرنامہ نمبر4450/2026
حکومت بلوچستان نے گہرے رنج و غم اور شدید تشویش کے ساتھ تصدیق کی ہے کہ اتوار کے روز کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ٹرین شٹل سروس کو ایک خودکش گاڑی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا یہ بزدلانہ دہشت گرد حملہ نہ صرف معصوم انسانی جانوں پر حملہ ہے بلکہ بلوچستان کے امن، استحکام اور شہری زندگی کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش بھی ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس المناک واقعے میں 14 افراد شہید جبکہ 20 زخمی ہوئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ شہداء میں فرنٹیئر کور کے تین اہلکار بھی شامل ہیں، جبکہ اکثریت عام شہریوں، راہگیروں، مسافروں اور دھماکے کے مقام کے قریب واقع گھروں کے مکینوں پر مشتمل ہے۔ ایک ہی خاندان کے چار افراد، جن میں والد، والدہ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں اس اندوہناک سانحے میں شہید ہوئے، جس نے پورے صوبے کو سوگوار کر دیا ہے واقعے کے فوراً بعد صوبائی حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا کوئٹہ کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور طبی عملے کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لیا گیا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد اور بہترین ممکنہ علاج کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 پہلے ہی سے نافذ ہے جس کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے حفاظتی اقدامات پر مامور تھے دھماکے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے تاکہ امدادی سرگرمیوں، رابطہ کاری اور صورتحال کی نگرانی کو مؤثر بنایا جا سکے اس کے ساتھ ساتھ محکمہ داخلہ بلوچستان میں خصوصی مانیٹرنگ اور کوآرڈینیشن سیل بھی فعال کر دیا گیا ہے تمام متعلقہ محکمے، قانون نافذ کرنے والے ادارے، ریسکیو سروسز اور ضلعی انتظامیہ بھرپور انداز میں امدادی، سیکیورٹی اور ریسپانس آپریشنز میں مصروف ہیں دھماکے کی جگہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ متعلقہ ادارے شواہد اکٹھے کرنے، علاقے کی کلیئرنس اور فرانزک تحقیقات کے عمل میں مصروف ہیں تاکہ واقعے کے ذمہ دار عناصر کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے وفاقی اور صوبائی حکومت نے اس گھناؤنے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے حکومت نے واضح کیا ہے کہ معصوم شہریوں کے خون سے کھیلنے والے عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر4451/2026
استا محمد۔۔۔ڈپٹی کمشنر اُستا محمد، محمد رمضان پلال نے خریف سیزن کے دوران نہری پانی کی دستیابی اور آبپاشی کے مجموعی نظام کا جائزہ لینے کے لیے کھیرتھر کینال کے خانپور اور فیض آباد ریگولیٹرز کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے موقع پر ایس ڈی او اپر زیشان جمالی اور جونیئر انجینئر اپر ریاض میمن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے نہری نظام پانی کی ترسیل کے طریقہ کار اور ریگولیٹرز کی کارکردگی کا بغور معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے تفصیلی بریفنگ بھی لی انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ خریف سیزن کے دوران کاشتکاروں کو مقررہ شیڈول کے مطابق پانی کی بروقت اور منصفانہ فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ زرعی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زرعی معیشت کے استحکام میں مؤثر آبپاشی نظام کلیدی کردار ادا کرتا ہے لہٰذا نہری نظام کی بہتری اور پانی کی شفاف تقسیم ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے فوری حل اور پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ زراعت کے شعبے کو مزید مستحکم اور فعال بنایا جا سکے

خبرنامہ نمبر4452/2026
شاہرگ/ہرنائی: صوبائی حکومت کے ویژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے تحصیل شاہرگ میں ایک تاریخی اور گرینڈ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری کی صدارت ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد جمالی نے کی، جبکہ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سمیت تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ضلعی سربراہان نے اس اہم عوامی اجتماع میں خصوصی شرکت کی۔ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد شاہرگ کے عوام کے مسائل براہِ راست سننا اور ان کے جائز مطالبات کو بلوچستان سوشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز III کے جامع ترقیاتی پلان کا حصہ بنانا تھا۔کھلی کچہری میں شاہرگ، زردالو اور گردونواح کے علاقوں سے معززین، قبائلی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عوامی نمائندوں اور شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے سامنے اپنے دیرینہ مسائل کھل کر بیان کیے۔ عوام نے صحت کے مراکز میں لیڈی ڈاکٹرز اور ادویات کی کمی، جبکہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی اور غیر حاضری جیسے سنگین مسائل کی نشاندہی کی۔ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، واٹر سپلائی اسکیموں کی غیر فعالی اور بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بھی شدید شکایات درج کرائی گئیں۔شاہرگ کی خستہ حال رابطہ سڑکوں کی فوری مرمت اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ حفاظتی بندوں کی تعمیرِ نو کا مطالبہ بھی زور و شور سے سامنے آیا۔ترقیاتی منصوبوں میں مقامی ضروریات کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، کھلی کچہری کے شرکاء اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد جمالی نے کہا کہ انتظامیہ بند کمروں کے بجائے عوام کے درمیان جا کر فیصلے کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شاہرگ کے عوام کے حقوق اور بنیادی سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام نے جن منصوبوں اور بنیادی ضروریات کی نشاندہی کی ہے، انہیں ترجیحی بنیادوں پر BSDI فیز III میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ فنڈز کا شفاف اور مؤثر استعمال عوام کی ضروریات کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی تمام لائن ڈیپارٹمنٹس (بشمول تعلیم، صحت، پی ایچ ای اور کیسکو) کے افسران کو عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے واضح ٹائم لائنز مقرر کرتے ہوئے سخت ہدایات جاری کیں اور کہا کہ فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔کھلی کچہری کے اختتام پر شاہرگ کے عمائدین اور شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی اس براہِ راست عوامی رابطہ مہم کو شاندار الفاظ میں سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے علاقے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

خبرنامہ نمبر4453/2026
ہرنائی/ شاہرگ اور گردونواح کے عوام کو ان کی دہلیز پر جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے ایک بڑے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) ہرنائی ڈاکٹر شعیب مینگل نے ایکسین بی اینڈ آر (XEN B&R) ایمل خان کو اپنے ہمراہ مدعو کیا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال شاہرگ کی پرانی عمارت کا ایک تفصیلی اور اہم دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد عمارت کی فوری بحالی، مرمت اور اس کی نئی تزئین و آرائش کے لیے پی سی ون (PC-I) کی تیاری کے عمل کا باریک بینی سے جائزہ لینا تھا۔محکمہ صحت اور بی اینڈ آر کے حکام نے مشترکہ معائنے کے دوران ہسپتال کو مکمل طور پر فعال اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اہم ترین سہولیات کو نئے ماسٹر پلان (PC-I) میں شامل کرنے کی درخواست کی، جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں ہسپتال کی لیبارٹری کے لیے جدید CBC اور کیمسٹری اینالائزر، ریفریجریٹر، ڈیجیٹل ایکسرے مشین اور الٹراساؤنڈ مشین کی فراہمی۔ ہسپتال کے لیے مخصوص 200 KV کا نیا بجلی ٹرانسفارمر اور زچہ و بچہ سنٹر (MCH Center) کی مکمل سولرائزیشن (شمسی توانائی پر منتقلی)۔ہسپتال کی حدود میں واٹر بورنگ اور پانی کے ذخیرے کے لیے ایک بڑا انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک (زیرِ زمین ٹینک) مریضوں اور عملے کے تحفظ کے لیے پورے ہسپتال میں CCTV کیمروں کی تنصیب عوام کو دہلیز پر علاج کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈی ایچ او اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شعیب کا کہنا تھا کہ شاہرگ میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا اور عوام کو علاج کے لیے دور دراز شہروں کے سفر سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے اس منصوبے کے پی سی ون (PC-I) کو جلد از جلد حتمی شکل دے کر منظوری کے لیے بھیجا جا رہا ہے، جس سے ٹی ایچ کیو شاہرگ ایک ماڈل ہسپتال کی شکل اختیار کر جائے گا۔ایکسین بی اینڈ آر ایمل خان نے یقین دلایا کہ عمارت کی بحالی اور تکنیکی تخمینوں کا کام ترجیحی بنیادوں پر اور انتہائی شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا تاکہ تعمیراتی کام کا آغاز جلد ممکن ہو سکے۔

خبرنامہ نمبر4454/2026
موسیٰ خیل 24 مئی:صحت مند معاشرہ ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے، اور اسی عزم کے تحت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع موسیٰ خیل ڈاکٹر نادر خان ایسوٹ نے مختلف بنیادی مراکز صحت (BHUs) کا تفصیلی اور مؤثر دورہ کیا۔ اس دورے میں سلی، حبیب آباد اور پائیو خان شامل تھے، جہاں حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام، ILR کی مینٹیننس اور ویکسین اسٹاک کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹر نادر خان ایسوٹ نے کولڈ چین سسٹم کی فعالیت، ویکسین کے محفوظ درجہ حرارت، اور دستیاب اسٹاک کی مکمل جانچ پڑتال کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت دی کہ“ویکسین کی حفاظت دراصل بچوں کے محفوظمستقبل کی حفاظت ہے”، لہٰذا ILR اور دیگر آلات کی باقاعدہ دیکھ بھال اور بروقت مرمت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔دورے کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کا مؤثر نظام نہ صرف بیماریوں سے بچاؤ بلکہ ایک صحت مند، مضبوط اور خوشحال نسل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے ویکسینٹرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت، احساسِ ذمہ داری اور دیانتداری ہی کامیاب صحت نظام کی اصل پہچان ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ہر بچے تک بروقت ویکسین کی رسائی، ویکسین کے ضیاع کی روک تھام، اور کولڈ چین کے معیار کو برقرار رکھنا تمام عملے کی اولین ذمہ داری ہے تاکہ عوام کو معیاری اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

خبرنامہ نمبر4455/2026
کوئٹہ:- صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے چمن پھاٹک کے قریب ٹرین پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلانہ ذہنیت کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات کو نشانہ بنانا امن دشمن عناصر کی بوکھلاہٹ اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ ایسے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلکہ عوام اور سیکیورٹی اداروں کے عزم کو مزید مضبوط بناتے ہیں حاجی نور محمد دمڑ نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت کاملہ نصیب کرے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

خبرنامہ نمبر4456/2026
لورالائی 24مئی 2026ضلع لورالائی میں کانگو وائرس (CCHF) کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے خصوصی اینٹی کانگو اسپرے مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ یہ مہم ڈپٹی کمشنر لورالائی، کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر کانگو وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر ڈاکٹر محمد رحیم نیازی کی نگرانی میں ویٹرنری آفیسرز، اسٹاک اسسٹنٹس اور دیگر عملے نے مختلف اسپرے پوائنٹس پر بڑے اور چھوٹے جانوروں پر اینٹی کانگو اسپرے کیا۔ مہم کے دوران جانوروں کو جراثیم کش ادویات کے ذریعے ٹِکس اور دیگر خطرناک جراثیم سے محفوظ بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے قائم کردہ اسپرے پوائنٹس میں لائیوسٹاک مارکیٹ/گنج منڈی، دکی پھٹا نکوٹ روڈ نزد حاجی منان پٹرول پمپ، اصغرلون روڈ اسپرے پوائنٹ، کوئٹہ روڈ کٹوی موڑ، سلاٹر ہاؤس اور مختر لائیوسٹاک مارکیٹ شامل ہیں، جہاں ویٹرنری ماہرین اور عملہ مسلسل فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ڈاکٹر محمد رحیم نیازی نے مختلف ٹرانزٹ اسپرے پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس ایک خطرناک مرض ہے جس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مویشی پال حضرات اور بیوپاریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے جانوروں کو اسپرے کروانے کے ساتھ صفائی ستھرائی کے اصولوں پر بھی عمل کریں محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے شہریوں میں آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہے، جس کے تحت قربانی کے جانور خریدنے اور ان کی دیکھ بھال کے دوران حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ محکمہ کے مطابق یہ خصوصی اسپرے مہم عیدالاضحیٰ تک بلا تعطل جاری رہے گی تاکہ ضلع بھر میں کانگو وائرس کے پھیلاؤ کو مؤثر انداز میں روکا جا سکے۔دوسری جانب اسپرے پوائنٹس پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کیے گئے ہیں، جہاں محکمہ پولیس کے اہلکار محکمہ لائیوسٹاک کے عملے کے ہمراہ موجود رہتے ہیں تاکہ مہم کو محفوظ، منظم اور مؤثر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر4457/2026
کوئٹہ 24 مئی: بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیرِ آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے چمن پھاٹک کے قریب بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے، اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ سفاک دہشت گرد عناصر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اس ظلم کا ان سے جلد حساب لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر مختلف کاروائیوں کے ذریعے آسان اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے خوف وہراس پھیلا کر ملک اور صوبے میں قیام امن کیلئے سنجیدہ کوششوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں تاکہ وہ پاکستان کو غیر مستحکم کرسکیں، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے قریب بابرکت دنوں میں دہشت عناصر نے ہمارے معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر ہمیں دلی صدمہ پہنچایا ہے جس کیلئے انہیں کبھی بھی معاف نہیں کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ غیر ریاستی عناصر اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے صوبے کے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ صوبے کے عوام ہمت اور حوصلے کے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ دہشت گردی کے اس ناسور سے جلد چھٹکارا حاصل کیا جاسکے، صوبائی وزیر نے دعاء کی اللّٰہ پاک اس سانحے میں جانبحق لوگوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے انہوں نے دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاء کی ہے۔

خبرنامہ نمبر4458/2026
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ نے عیدالاضحیٰ سے قبل کوئٹہ میں ہونے والے ٹرین دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ کارروائی انسانیت امن اور بلوچستان کے خلاف ایک سفاک حملہ ہیانہوں نے کہا کہ عید جیسے مقدس اور خوشیوں بھرے تہوار کے قریب معصوم اور بے گناہ شہریوں کو خون میں نہلانادراصل پاکستان کے امن عوامی خوشیوں اور قومی یکجہتی پر حملہ ہیدہشت گردوں نے ایک بار پھر اپنی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے انسانوں کو نشانہ بنایا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا کہ دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں کیونکہ وہ انسانیت کے دشمن ہیں بلوچستان کے عوام اور پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے سامنے کبھی نہیں جھکے گی اور نہ ہی اپنے حوصلے پست ہونے دے گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم سیکیورٹی ادارے اور عوام ایک صفحے پر متحد ہیں اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گاانہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثا سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی.

خبرنامہ نمبر4459/2026
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ نے عیدالاضحیٰ سے قبل کوئٹہ میں ہونے والے ٹرین دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ کارروائی انسانیت امن اور بلوچستان کے خلاف ایک سفاک حملہ ہیانہوں نے کہا کہ عید جیسے مقدس اور خوشیوں بھرے تہوار کے قریب معصوم اور بے گناہ شہریوں کو خون میں نہلانا دراصل پاکستان کے امن عوامی خوشیوں اور قومی یکجہتی پر حملہ ہیدہشت گردوں نے ایک بار پھر اپنی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے انسانوں کو نشانہ بنایا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا کہ دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں کیونکہ وہ انسانیت کے دشمن ہیں بلوچستان کے عوام اور پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے سامنے کبھی نہیں جھکے گی اور نہ ہی اپنے حوصلے پست ہونے دے گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم سیکیورٹی ادارے اور عوام ایک صفحے پر متحد ہیں اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گاانہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثا سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی

خبرنامہ نمبر4460/2026
کوئٹہ۔24 مئی۔وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسیمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے مسلمانوں کے مقدس ترین ایام میں کوئٹہ چمن پھاٹک میں مسافر ٹرین پر ہونے والے افسوسناک حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے معصوم شہریوں، خواتین، بچوں، بزرگوں کو نشانہ بنانے اور افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ دہشت گردانہ کارروائی ہے، ایسی مذموم سازشیں قوم کے حوصلے ہرگز پست نہیں کر سکتیں۔ پاکستان دشمن عناصر ملک میں بدامنی اور خوف و ہراس پھیلانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم اور مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہدہشت گرد انسانیت، امن اور پاکستان کے دشمن ہیں، ان کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی جاری رکھی جائے صوبائی مشیر نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے جائیں گے انہوں نیکہاکہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے ناسور کیخاتمہ کیلیے دن رات کوشاں ہیں اور ایسے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلیہرگز پست نہیں کر سکتے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور بلوچستان کے پرامن عوام دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت و کارکنان غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

خبرنامہ نمبر4461/2026
کوئٹہ۔24 مئی 2026.صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اربن پلاننگ و چئیرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی خان اسفندیار خان کاکڑ نے کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب مسافر ٹرین پر ہونے والے بزدلانہ اور سفاکانہ دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے،اپنے ایک خصوصی تعزیتی بیان میں اسفندیار خان کاکڑ نے چمن پھاٹک کے مقام پر مسافر ٹرین کو نشانہ بنانے کے اس المناک دہشت گردی کے واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں کے موقع پر اپنے گھروں کو جانے والے نہتے اور معصوم مسافروں کو خون میں نہلانا بدترین انسانیت سوز فعل ہے،جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے،انہوں نے اس سنگین دہشت گردی کے واقعے سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ حکومت اور پوری قوم اس مشکل گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہیں،چئیرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ وہ چمن پھاٹک پر مسافر ٹرین پر ہونے والے اس بزدلانہ حملے کے تمام شہداء کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام، پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل اور دہشت گردی کے اس واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو جلد اور مکمل شفاء عطا فرمائے،انہوں نے متعلقہ حکام اور سیکیورٹی اداروں پر زور دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ مسافر ٹرین پر دہشت گردی کے اس گھناؤنے واقعے کے ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، جبکہ انہوں نے انتظامیہ کو ہسپتالوں میں زیرِ علاج زخمیوں کو بہترین اور ترجیحی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ معصوم شہریوں کا خون بہانے والے اور ملک دشمن عناصر بلوچستان اور کوئٹہ کے امن و امان اور ترقی کے عمل کو سبوتاژ نہ کر سکیں۔

خبرنامہ نمبر4462/2026
۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق لائیو سٹاک ڈیری ڈیپارٹمنٹ جانوروں پر کانگو وائرس سے بچاؤ سے حکومتِ بلوچستان کی جانب سے ضلع زیارت تحصیل سنجاوی میں سی سی ایچ ایف (CCHF) کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے انسدادِ کانگو وائرس اسپرے مہم کامیابی اور خوش اسلوبی کے ساتھ جاری و ساری ہے۔موقع پر اسپرے کی کارروائی آن سائٹ اسپرے آپریشن ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر زیارت ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر نوید کی زیرِ نگرانی ویٹرنری ڈاکٹرز اور اسٹاک اسسٹنٹس,کیمپ مین اور وٹرنری کمپاؤنڈرز پر مشتمل خصوصی ٹیمیں عید الاضحیٰ کے حوالے سے قائم مقامی مویشی منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر اینٹی کانگو اسپرے کر رہی ہیں۔ ٹیموں نے منڈی میں لائے گئے جانوروں پر کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے بڑے پیمانے پر حفاظتی اسپرے کیا تاکہ کسی بھی ممکنہ آؤٹ بریک (پھیلاؤ) کے خطرات کو روکنے اور جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

Handout No 4463/2026
Chief Minister Balochistan Marks International Day of the Markhor

Quetta: 24, May: On the occasion of the International Day of the Markhor, observed annually on 24 May under the United Nations General Assembly Resolution A/RES/78/278, Chief Minister Balochistan Mir Sarfraz Bugti joined the global community in celebrating the ecological and cultural significance of the markhor — Pakistan’s national animal and one of the world’s most iconic mountain species.

In his message, the Chief Minister noted that the International Day of the Markhor was celebrated for the first time in 2024 following its proclamation by the United Nations General Assembly. He highlighted that the markhor (Capra falconeri) is an ecologically important species found across the mountainous landscapes of Central and South Asia, including Pakistan.

Mir Sarfraz Bugti stated that Balochistan takes pride in being home to valuable wildlife habitats and reaffirmed the provincial government’s commitment to the protection and conservation of endangered species. He emphasized that the greatest threats to the survival of the markhor include habitat loss, illegal hunting and poaching, as well as the growing impacts of climate change.

The Chief Minister further said that preserving the markhor and its natural habitat is not only an ecological responsibility but also an opportunity to strengthen regional conservation initiatives, promote sustainable tourism and support economic growth for local communities.

He appreciated the efforts of wildlife experts, conservation organizations, local communities and the United Nations in raising awareness about biodiversity conservation and protecting endangered wildlife for future generations.

“Protecting the markhor means protecting our natural heritage and ecological balance,” the Chief Minister said, adding that collective efforts are essential to ensure a safer and sustainable future for wildlife and humanity alike.

خبرنامہ نمبر 4464/2026
کوئٹہ، 24 مئی:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اتوار کے روز چمن پھاٹک بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے ٹراما سینٹر کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے زخمیوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ان سے علاج معالجے کی صورتحال، فراہم کی جانے والی سہولیات اور مجموعی انتظامات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہی حاصل کی اس موقع پر سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمٰن پانیزئی اور مینجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر ملک کامران کاسی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو زخمیوں کے علاج، طبی سہولیات اور جاری طبی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین، فوری اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی مکمل صحت یابی تک ان کی ہر ممکن دیکھ بھال حکومت کی زمہ داری ہے میر سرفراز بگٹی نے چمن پھاٹک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے بزدلانہ واقعات قوم کے حوصلے ہرگز پست نہیں کر سکتے دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم، ہر فرد اور ہر طبقے کی مشترکہ جنگ ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے واضح کیا کہ آزادی اور نظریے کے نام پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ایک بیرونی ایجنڈا ہے جسے اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ناکام بنایا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قومی یکجہتی اور اجتماعی عزم کے ساتھ دہشت گردوں کو شکست دی جائے گی، بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دی جانے والی قربانیاں تاریخ کا حصہ بن کر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

خبرنامہ نمبر 4465/2026
لورالائی:24مئی 2026 رکنِ صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کوئٹہ ٹرین دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا کہ کوئٹہ ٹرین دھماکہ ایک بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ دہشت گرد عناصر صوبے کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں، تاہم بلوچستان کے عوام ایسے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے اور اس افسوسناک واقعے سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورا ملک سوگوار ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ ہو سکے۔رکنِ صوبائی اسمبلی نے مزید اعلان کیا کہ شہداء کے احترام اور سوگ کے پیش نظر عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام سیاسی، سماجی اور ذاتی تقریبات منسوخ کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس بار نہ عید ملن پارٹیاں منعقد کی جائیں گی اور نہ ہی کسی قسم کی جشن کی سرگرمی ہوگی۔حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے اپنے کارکنان، معززین اور چاہنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ سادگی سے منائی جائے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہماری اولین ذمہ داری دکھی انسانیت کی دلجوئی اور شہداء کے لواحقین کے غم میں شریک ہونا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتیابی دے اور بلوچستان سمیت پورے ملک میں امن و امان قائم رکھے۔

خبرنامہ نمبر 4466/2026

لورالائی24مئی 2026 کے سرکاری باغ میں جھولا گرنے کے افسوسناک واقعے میں ایک بچہ یاسین ولد فتح محمد قوم سلیمانخیل جاں بحق جبکہ تین بچے جنید ولد عبد الغفار قوم حمزہ زئی۔ساکن خان صدیق گلی۔عطااللہ ولد عبد المتین قوم حمزہ زئی ساکن پہاڑی محلہ۔عادل ولد حاجی شیر جان قوم لونی ساکن پہاڑی محلہ شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیاسسٹنٹ کمشنر نے عوام کی حفاظت کے پیش نظر باغ میں موجود تمام جھولے فوری طور پر بند کرا دیے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت جاری کی۔ بعد ازاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جا کر زخمی بچوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے ہسپتال سپروائزر اسحاق ناصر کو ہدایت کی کہ زخمی بچوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور علاج میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام خصوصاً بچوں کی جانوں کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور واقعے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی مکمل رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم کے ہمراہ ڈی ایس پی غلام اکبر اور ناہب تحصیلدار عظیم خان بھی موجود تھے

خبرنامہ نمبر 4467/2026
صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب مسافر ٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت دشمن اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی و تعزیتی بیان میں انہوں نے واقعے میں خواتین، بچوں، عام شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ عید کی خوشیوں کے موقع پر اپنے پیاروں کے پاس جانے والے معصوم اور بے گناہ مسافروں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، تاہم حکومت اور عوام کے اتحاد سے ایسے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں، سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈز کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جا سکے۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت کاملہ نصیب کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *