4th-April-2026

خبرنامہ نمبر3632/2026
بارکھان 04اپریل:وزیرِاعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر کمشنر کوہ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمن قمبرانی نے ہیڈکوارٹر رکھنی میں مجوزہ کمشنر کمپلکس اور دیگر سرکاری دفاتر کی تعمیر کے لیے مختص زمین کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران زمین کی حدود، دستیابی اور تعمیراتی ضروریات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ، ریونیو اسٹاف اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے کمشنر کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے زمین کے انتخاب، قانونی تقاضوں اور دیگر امور پر آگاہ کیا۔کمشنر مجیب الرحمن قمبرانی نے افسران کو ہدایت کی کہ مجوزہ منصوبوں کے لیے درکار تمام قانونی و انتظامی تقاضے جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ رکھنی میں جدید طرز کے کمشنر کمپلکس اور سرکاری دفاتر کے قیام سے نہ صرف سرکاری امور کی انجام دہی میں بہتری آئے گی بلکہ عوام کو بھی ایک ہی جگہ پر بہتر سہولیات میسر آئیں گی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ دور دراز علاقوں میں بھی بنیادی سہولیات اور سرکاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اور ایسے منصوبے علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

خبرنامہ نمبر3633/2026
قلات:وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کے احکامات کی روشنی میں بلوچستان بھر کی طرح قلات میں بھی ڈپٹی کمشنر منیر احمد درانی کی خصوصی دلچسپی سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل نثار احمد نورزئی، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل ثناء اللہ ثناء کی سربراہی میں داخلہ مہم کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا واک میں سی پی ڈی ڈسٹرکٹ مینیجر عرفان سمیت پس شہر کی کمیونٹی، والدین اور بچوں نے شرکت کی، واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر تعلیم کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے گھر گھر آگاہی واک کے شرکاء گھر گھر جاکر والدین کو اپنے بچوں کو سکول میں داخل کرنے اور تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی، اسکول سے باہر موجود بچوں کو تعلیم کے دھارے میں شامل کرنے اور اسکول میں بچوں کی تعداد بڑھانے کے لیے ”داخلہ مہم” قلات میں جاری ہے اس مہم کا بنیادی مقصد شرح خواندگی میں اضافہ اور ہر بچے تک معیاری تعلیم کی رسائی کو یقینی بنانا ہے شرکاء علاقے کے گھروں کا دورے کے موقع پر والدین کو اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کروانے پر آمادہ کیا سکول کونسل اور والدین کے ساتھ خصوصی نشستیں منعقد کی گئیں تاکہ انہیں مفت نصابی کتب اور دیگر حکومتی سہولیات کے بارے میں بتایا جاسکے، قلات کے باشعور عوام بالخصوص ان بچوں کے والدین سے اپیل ہیکہ جن کے بچے سکولوں سے باہر ہیں انہیں سکولوں میں داخل کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

خبرنامہ نمبر3634/2026
قلات: ڈی ایچ کیو ٹریننگ ہال قلات میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سال 2026 کے لیے RED/REC مائیکرو پلاننگ ورکشاپ کا آغاز کیا گیا۔ٹریننگ کے دوران ماسٹر ٹرینر میر بلال مینگل (ایم این ای آفیسر) نے شرکاء کو روٹین امیونائزیشن کی حکمت عملی کو مضبوط بنانے اور RED/REC مائیکرو پلاننگ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔اس تربیتی سیشن کی نگرانی ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم ضیاء بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال نورزئی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ پولیو فوکل پرسن عبد الوحید مینگل اور قائم مقام DSV آغا عبدالسلام نے کی۔ورکشاپ میں صوبائی مانیٹر محمد حیات مینگل نے بھی تربیتی عمل کا جائزہ لیا، قیمتی تجاویز دیں اور شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ بہتر مائیکرو پلاننگ کے لیے عملی کام پر بھرپور توجہ دیں۔تربیت میں تحصیل قلات کے 25 ویکسینیٹرز نے شرکت کی، جبکہ یہ تربیتی سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا۔

خبرنامہ نمبر3635/2026
سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے بلیلی کے علاقے میں جاری اہم ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا زیرِ تعمیر منصوبوں میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دفتر، ڈپٹی کمشنر ہاؤس اور اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس شامل ہیں جن پر کام تیزی سے جاری ہے دورے کے موقع پر چیف انجینئر کوئٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی، چیف آرکیٹیکٹ ڈاکٹر سہراب مری، ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ کچلاک ڈویژن عمر منیر سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ایگزیکٹو انجینئر عمر منیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبوں پر پیش رفت تسلی بخش ہے تاہم کچھ تکنیکی مسائل درپیش ہیں جن کے حل کے بعد کام کی رفتار مزید تیز ہو جائے گی اور منصوبے بروقت مکمل کیے جا سکیں گے انہوں نے کہا کہ ٹیم تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے اس موقع پر سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام تکنیکی اور انتظامی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائیسیکریٹی مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ یہ منصوبے علاقے کی انتظامی صلاحیت میں بہتری لانے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے، اس لیے ان کی بروقت اور معیاری تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

خبرنامہ نمبر3636/2026
بارکھان04 اپریل:کمشنر کوہ سلیمان ڈویژن رکھنی مجیب الرحمن قمبرانی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر بارکھان کا دورہ کیا جہاں ان کی آمد پر ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ ایس پی مولاداد کنرانی نے ان کا استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔بعد ازاں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی، جس میں ضلع کے انتظامی امور، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں تمام ضلعی افسران شریک ہوئے اور اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔کمشنر کوہ سلیمان ڈویژن نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور رفتار دونوں کو یقینی بنایا جائے اور عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے وقت پر کام مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کو سخت وارننگ دیتے ہوئیکہا کہ تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں بصورت دیگر متعلقہ ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ کیا جائے گا اور ایف آئی آر درج کی جائے گی۔انہوں نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے داخلہ مہم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے اساتذہ کے لیے کیش انعامات کا اعلان بھی کیا۔ کمشنر نے مزید کہا کہ سرکاری افسران عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں، کیونکہ عوامی مشکلات کے حل ہی میں بہتر حکمرانی کا راز پوشیدہ ہے۔

خبرنامہ نمبر3637/2026
کوئٹہ 04اپریل۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر شہر بھر میں رجسٹرڈ پیٹرول پمپس کے دورے اور غیر قانونی ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی فروخت کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے چار پیٹرول پمپس سیل کردئیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی، تحصیلدار سٹی، اسپیشل مجسٹریٹ اور ضلعی انتظامیہ کے عملے نے سب ڈویژن سٹی کے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔معائنے کے دوران 4 پیٹرول پمپس پر ایرانی ڈیزل کی فروخت پائے جانے پر انہیں موقع پر سیل کر دیا گیا جبکہ مالکان کو قانونی دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔دورے کے دوران سنٹرل پیٹرول پمپ، سلیم کمپلیکس پی ایس او پیٹرول پمپ، قورٹی روڈ،پی ایس او پاپلزئی، ڈبل روڈ شال بخاری پیٹرول پمپ، ڈبل روڈ نیو بولان پیٹرول پمپ گولیمار چوک،سپر پیٹرول پمپ، گولیمار چوک،فاسٹ پیٹرول پمپ، نیو سریاب روڈ پیٹرول پمپ، سریاب روڈ مبارک چوک،جن پیٹرول پمپ، سریاب روڈ،جی او / ارباب پیٹرول پمپ، سریاب روڈ،میکس فیولز پرکانی پیٹرول پمپ، پرانا سریاب روڈ،جن پیٹرول پمپ، نیو سریاب روڈ،بائیکو پیٹرول پمپ، کیزی چوک سمنگلی روڈ،شالی پمپ، صدر تھانہ،شالی پمپ، کوئلہ پھاٹک،شالی پیٹرول پمپ، زرغون روڈ،پی ایس او، زرغون روڈ پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

خبرنامہ نمبر3638/2026
بارکھان 04 اپریل:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن رکھنی مجیب الرحمن قمبرانی کا بارکھان کا اہم دورہ، ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ کمشنر کی آمد پر ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ اور ایس پی مولاداد کنرانی نے پرتپاک استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کر کے انہیں خوش آمدید کہا۔دورے کے دوران کمشنر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں ضلع بھر کے انتظامی امور، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔کمشنر مجیب الرحمن قمبرانی نے واضح اور دوٹوک انداز میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر اور ناقص معیار ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سست روی کا مظاہرہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہیں بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ ایف آئی آر درج کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے فوری حل کو اولین ترجیح دی جائے اور سرکاری افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہتر حکمرانی کا اصل معیار عوام کی خدمت اور ان کی مشکلات کا بروقت ازالہ ہے۔کمشنر نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے داخلہ مہم میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کے لیے نقد انعامات کا اعلان بھی کیا، جس پر اجلاس کے شرکاء نے خوشی کا اظہار کیا۔دورہ بارکھان کے دوران کمشنر کی جانب سے سخت اور واضح پیغام نے ضلعی انتظامیہ میں نئی جان ڈال دی ہے، جبکہ عوامی حلقوں نے بھی اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے۔

خبرنامہ نمبر3639/2026
کوئٹہ 04اپریل۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات کے مطابق اے سی سریاب مصور احمد، اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ اور تحصیلدار عبدالصمد مری نے سریاب میں مختلف پیٹرول پمپس کی اچانک انسپکشن کی۔انسپکشن کے دوران شیل، پی ایس او، پیوما، السراج پی ایس او، جی او، لہڑی پی ایس او، بس ٹرمینل کے قریب پی ایس او، مولانا پی ایس او، سیف اللہ بائیکو، گوہرآباد پی ایس او اور ثنائاللہ پی ایس او سمیت دیگر پمپس کا معائنہ کیا گیا۔تمام پمپس پر سرکاری نرخوں پر مکمل عملدرآمد اور پیمائش درست پائی گئی، جبکہ کسی بھی خلاف ورزی کا انکشاف نہیں ہوا۔حکام نے کہا کہ عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

خبرنامہ نمبر3640/2026
دُکی:4اپریل:ڈپٹی کمشنر دُکی محمد نعیم خان نے کمانڈر 87 ونگ کرنل شاہد بلال اور تحصیلدار سردار عبدالرازق دمڑ کے ہمراہ سرکاری افسران کے لیے مختص عارضی رہائشی منصوبے کے مقام کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور مختلف ڈھانچوں کے معیار، لوکیشن کے انتخاب اور تنصیب کے طریقہ کار پر متعلقہ حکام سے تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت جاری کی کہ منصوبے کو مقامی ضروریات اور طے شدہ معیارات کے مطابق تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے تاکہ سرکاری افسران کو بروقت رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام میں معیار اور رفتار دونوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ شفافیت اور نگرانی کے عمل کو بھی مؤثر بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ عارضی رہائشی یونٹس نہ صرف روزمرہ ضروریات کو پورا کریں گے بلکہ ہنگامی حالات میں فوری رہائش کے طور پر بھی مؤثر ثابت ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان نے تعمیراتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ترقیاتی منصوبے ضلع میں جدید انفراسٹرکچر کی فراہمی اور سرکاری نظام کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مزید برآں، انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دی کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد صفائی، سیکیورٹی اور بنیادی سہولیات جیسے پانی، بجلی اور نکاسی آب کے نظام کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ رہائش کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق دُکی میں ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے، جسکے تحت سڑکوں کی بحالی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے بھی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں مزید فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کا آغاز متوقع ہے، جو علاقے کی مجموعی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

خبرنامہ نمبر3641/2026
کوئٹہ4 اپریل :صوبائی مشیر وزیراعلی بلوچستان برائیماحولیات وموسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا ہے کہ تعلیم کے حصول سے ہی زندہ قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہے چونکہ کوئٹہ اور صوبے بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے اس لیے والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تمام بچوں اور بچیوں کو فوری طور پر قریبی سرکاری یا رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں میں داخل کروائیں تاکہ ان کے مستقبل کو محفوظ بنایاجاسکے یہ بات انھوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی مشیر نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا کہ تعلیم ہی وہ راستہ ہے جو ہمارے بچوں کو ایک محفوظ، روشن اور باوقار مستقبل کی طرف لے جاتا ہے اور تعلیم حاصل کرنا نہ صرف ہر بچے کا بنیادی حق ہے بلکہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے اردگرد موجود ہر بچے کو سکول تک پہنچائیں اور اسے علم کی روشنی سے محروم نہ رہنے دیں۔انھوں نے کہا کہ تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق کلاس 1 سیلیکر میڑک تک سرکاری سکولوں میں داخل ہونے والے تمام طلبا و طالبات میں مفت کتابیں تقسیم کی جائیں گی اس لیے والدین سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے لوگ بلوچستان سے جہالت کے خاتمے اور شعور وآگاہی کے پیغام کو عام کرنے کے لیے بچوں کا تعیلمی ادروں میں انرولمنٹ کو یقینی بنائے۔ تاکہ ہم اپنی آنے والی نسل کو ایک بہتر اور روشن مستقبل فراہم کر سکیں۔

خبرنامہ نمبر3642/2026
لورالائی 04اپریل:حکومتِ پاکستان کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کے اعلان کے بعد سرکاری نرخ پر پیٹرول فروخت نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے شہر میں موجود مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ اس دوران سرکاری نرخ پر پیٹرول فروخت نہ کرنے پر PSO اور Byco پیٹرول پمپس کو سیل کر دیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود بعض پیٹرول پمپ مالکان نے سرکاری نرخ پر پیٹرول فروخت نہیں کیا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پمپس کو سیل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے ہدایت جاری کی کہ غیر قانونی اور زائد نرخوں پر پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔

خبرنامہ نمبر3643/2026
چمن:ایڈیشنل کمشنر چمن فدا بلوچ نے آج شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے پیٹرول کی دستیابی، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔اے ڈی سی چمن آج نے مختلف پٹرول پمپس میں پٹرول کی دستیابی قیمتوں اور سیفٹی پریکاشنز کا جائزہ لیا انہوں نے پمپ مالکان کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی سرکاری نرخوں پر خرید وفروخت کو یقینی بنائیں اور پٹرول کی کسی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا بلوچ نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والے پمپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ من مانی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی انہوں نے کہا عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور آسانیاں پیدا کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے.

خبرنامہ نمبر3644/2026
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے زیرِ صدارت شہر میں مہنگے داموں پٹرول فروخت کرنے والے منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس اور تحصیلداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر میں غیر قانونی طور پر قائم منی پیٹرول پمپس اور مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے کے رجحان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ مہنگا اور غیر معیاری پیٹرول فروخت کرنے والے تمام منی پیٹرول پمپس کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو لوٹنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کی مکمل عملداری یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں منی پیٹرول پمپس کی مکمل نگرانی کریں، غیر قانونی تنصیبات کو فوری طور پر سیل کیا جائے جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاؤہ منی پیٹرول پمپس پر قیمتوں کی باقاعدہ چیکنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

خبرنامہ نمبر 3645/2026
کوئٹہ۔04 اپریل:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت قومی کفایت شعاری اور عوامی ریلیف اقدامات سے متعلق اہم اجلاس ہفتہ کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑے فیصلوں کا اعلان کیا گیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور خطے میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے جامع ریلیف پیکج متعارف کرایا ہے اس سلسلے میں کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں گرین اور پنک بس سروس کو عوام کے لیے ایک ماہ تک مکمل طور پر مفت کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو فوری سفری سہولت میسر آ سکے انہوں نے اعلان کیا کہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی ٹرانسفر/رجسٹریشن فیس 15 دن کے لیے معاف کر دی گئی ہے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس مدت میں اپنی گاڑیاں اپنے نام پر منتقل کریں تاکہ حکومتی سبسڈی سے فائدہ اٹھایا جا سکے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں تقریباً 80 ہزار پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ رجسٹرڈ ہیں جن میں گڈز ٹرانسپورٹرز کو خصوصی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے وفاقی سطح پر معاونت حاصل کی جا رہی ہے زرعی شعبے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گندم کی کاشت کے سیزن کے پیش نظر ساڑھے 12 ایکڑ تک زمین رکھنے والے چھوٹے کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے تھریشر اخراجات اور سبسڈائزڈ ڈیزل کی مد میں 15 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں موٹرسائیکل اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے بھی سبسڈی دینے پر غور جاری ہے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ حکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دے گی آئل و دیگر مارکیٹس کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس کو کسی بھی چیک پوسٹ پر نان کسٹم پیڈ سامان روکنے کا اختیار نہیں کیونکہ یہ ذمہ داری کسٹمز حکام کی ہے پولیس صرف امن و امان کے قیام پر توجہ دے گی اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی توانائی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے تحت وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ مارکیٹوں کو رات 8 بجے جبکہ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کو رات 10 بجے بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے جس پر تاجر برادری سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش آئل کرائسز کے بعد ممکنہ انرجی کرائسز کے خدشات کے پیش نظر یہ اقدامات ناگزیر ہیں انہوں نے عوام پر زور دیا کہ تعطیلات کو پکنک کے بجائے توانائی کے تحفظ کے لیے استعمال کریں وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبے میں کسی قسم کا لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جا رہا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں 50 فیصد عملہ کام کر رہا ہے غیر ضروری اخراجات ختم کر دیے گئے ہیں اور وزیراعلیٰ ہاؤس کی اضافی گاڑیوں کو نیلام کر کے ان کی جگہ بتدریج الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ صرف ایک ماہ کے دوران 1.4 ارب روپے سے زائد کی بچت کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں مجموعی طور پر 14 ارب روپے کی بچت ممکن بنائی گئی انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت قومی کفایت شعاری مہم کے تحت تین ماہ میں وفاق کو اپنے حصے کے 7 ارب روپے فراہم کر رہی ہے جن میں سے دو ارب روپے سے زائد پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ بلوچستان کابینہ نے دو ماہ کی تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو آئندہ بھی قومی مفاد میں یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک ایران میں جاری کشیدہ صورتحال اور جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں جس کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مشکل حالات میں جس انداز سے معاملات کو سنبھال رہی ہے وہ قابل تحسین ہے، تاہم اگر یہ صورتحال طویل ہوئی تو مزید چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان نے ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال میں مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے جس پر ملکی سول و عسکری قیادت خراج تحسین کی مستحق ہے، اور عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے پریس کانفرنس میں صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، میر ضیاء لانگو، بخت محمد کاکڑ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند بھی موجود تھے۔

خبرنامہ نمبر3647/2022
لورالائی 04اپریل:حکومتِ پاکستان کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کے اعلان کے بعد سرکاری نرخ پر پیٹرول فروخت نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے شہر میں موجود مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ اس دوران سرکاری نرخ پر پیٹرول فروخت نہ کرنے پر PSO اور Byco پیٹرول پمپس کو سیل کر دیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود بعض پیٹرول پمپ مالکان نے سرکاری نرخ پر پیٹرول فروخت نہیں کیا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پمپس کو سیل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے ہدایت جاری کی کہ غیر قانونی اور زائد نرخوں پر پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔

خبرنامہ نمبر3648/2022
بارکھان 04اپریل:وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی خصوصی ہدایت پر کمشنر کوہ سلیمان ڈویژن بمقام رکھنی مجیب الرحمن قمبرانی نے بارکھان کا دورہ کیا جہاں ان کی آمد پر ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے ان کا استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی بعد ازاں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر دفتر میں اجلاس کی صدارت کی، جس میں ضلع کے انتظامی امور، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں تمام ضلعی افسران شریک ہوئے اور اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا کمشنر کوہ سلیمان ڈویژن نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور رفتار دونوں کو یقینی بنایا جائے اور عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے وقت پر کام مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں بصورت دیگر متعلقہ ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ کیا جائے گا اور ایف آئی آر درج کی جائے گی۔انہوں نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے داخلہ مہم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے اساتذہ کے لیے کیش انعامات کا اعلان بھی کیا۔ کمشنر نے مزید کہا کہ سرکاری افسران عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں، کیونکہ عوامی مشکلات کے حل ہی میں بہتر حکمرانی کا راز پوشیدہ ہے۔

خبرنامہ نمبر3649/2022
پشین: 04 اپریل: ضلعی انتظامیہ پشین نے منی پیٹرول پمپس مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13 غیر قانونی پمپس سیل کر دیے جبکہ ناجائز منافع خوری میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر پشین منصور احمد قاضی کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، جس کا مقصد عوام کو مہنگے پیٹرول کی فروخت اور استحصال سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا اور موقع پر ہی متعدد پمپس کو سیل کر دیا۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کے استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر3650/2022
سبی 4 اپریل:میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کی مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے تحریری ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے۔ ٹیسٹ کے انعقاد کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر میر گہرام لاشاری ان کی ٹیم اور میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے عملے نے سنبھالی، جنہوں نے تمام مراحل کو منظم انداز میں مکمل کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی بھرپور تعاون فراہم کیا جس کے باعث امتحانی عمل خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔ ٹیسٹ کے دوران سکیورٹی اور نظم و ضبط کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ امیدواروں کی شفاف جانچ کو یقینی بنانے کے لیے نقل کے خلاف زیرو ٹولرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا۔ امتحانی مراکز میں موبائل فون اور دیگر ممنوعہ اشیاء پر مکمل پابندی عائد رہی اور امیدواروں کی بتصدیق سمیت دیگر ضروری اقدامات بھی کیے گئے۔ حکام کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت بھرتیوں کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ مستحق اور قابل امیدواروں کو ان کا حق مل سکے۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام تقرریاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی اور کسی بھی قسم کی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

    خبرنامہ نمبر3651/2022
زیارت 04اپریل:ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی زیر صدارت حالیہ بارشوں کے پیش نظر افسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایف سی کیپٹن حارث،اسسٹنٹ کمشنر سجاد الرحمان متعلقہ محکموں کے ڈسٹرکٹ افسران نے شرکت کی اجلاس میں حالیہ بارشوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی اور اس حوالے سے مختلف فیصلے کیے گئے اجلاس سے ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران تمام محکموں کے افسران ان کا مددگار اسٹاف الررٹ رہیں اور اپنے مشینری اسٹاف کو سٹینڈ بائی رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کے موقع پر مکمل طور پر تیار ہوکر عوام کی خدمت کریں محکمہ صحت کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے محکمہ ایریگیشن کے افسران ڈیلی بنیادوں پر ڈیموں کی وزٹ کریں اور ڈیموں کی سپیل وے چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ڈی سی آفس رابطہ کرسکتے ہیں 

    خبرنامہ نمبر3652/2022
زیارت 04اپریل:ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی زیر صدارت بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کے فیز ٹو اسکمیات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں  ایف سی کیپٹن حارث علی، کیپٹن ناصر، اسسٹنٹ کمشنر زیارت سجادالرحمان کوڑواور متعلقظ افسران نے شرکت کی۔  ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے افسران کو ہدایت کی کہ بی ایس ڈی اسکمیات فیز ٹو کا کام بیس اپریل سے پہلے شروع کی جائے اور ان سکیمات کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کی جائے تاکہ جلد عوام ان سے مستفید ہو سکییانہوں نے کہا کہ تمام بی ایس ڈی آئی سکیمات کے دورے جاری رکھیجائیں گے، غفلت اور ناقص کام کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام مطمئن رہیں، بی ایس ڈی آئی سکیمات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جن کی تکمیل سے عوام مستفید ہوں گے۔

خبرنامہ نمبر3653/2022
قلات: وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکریٹری بلوچستان،اور آئی جی بلوچستان پولیس کے احکامات کی روشنی میں ضلع قلات،کیپٹرول پمپ مالکان کیلئے ایڈوائزری جاری کردی گء ہے ایس پی آفس قلات کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایرانی پٹرول کی سرکاری قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کی گء ہے۔ اس سے ایک روپیہ بھی زیادہ وصول کرنا کھلی خلاف ورزی اور جرم تصور ہوگاپٹرول پمپ مالکان کو خبردارکیاگیاہے کہ سوموار سے ضلع بھر میں بلا امتیاز گرینڈ آپریشن شروع ہوگا جس میں ضلعی انتظامیہ اور قلات پولیس کی مشترکہ ٹیمیں بغیر کسی اطلاع، کسی بھی وقت، کسی بھی پٹرول پمپ پر چھاپہ مار یں گی۔اگر کسی بھی پٹرول پمپ پر ایرانی پٹرول 280 روپے سے ایک روپیہ بھی مہنگا پایا گیا تو فوری طور پر پٹرول قانونی طور پر ضبط کرکے اور مالک کو ہتھکڑی لگا کر سیدھا جیل بھیج دیا جائے گا اور اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس سلسلے میں کوئی سفارش دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا، اور نہ ہی کوئی معافی دی جائے گی۔حکومتِ بلوچستان نے غیر قانونی افغان باشندوں کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نے ضلع بھر میں عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے باقاعدہ آگاہی مہم کے آغاز کی منظوری دے دی ہے اس مہم کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، مقامی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے عوام تک مستند اور بروقت معلومات مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد تک یہ پیغام واضح طور پر پہنچ سکیمہم کا بنیادی مقصد شہریوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو جائیداد کرائے پر دینا یا ان کے ساتھ کسی بھی نوعیت کی کاروباری شراکت داری کرنا قانونی پیچیدگیوں اور ممکنہ کارروائی کا سبب بن سکتا ہے۔ حکام کے مطابق عوام کو قانون کی پاسداری یقینی بنانے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے اجتناب برتنے کے لیے مکمل رہنمائی اور آگاہی فراہم کی جائے گی ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کے پیش نظر اس نوعیت کی آگاہی مہمات کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا، تاکہ قانونکی عملداری کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ساتھ ہی شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی رہائش پذیر افراد کو جائیداد کرائے پر دینے یا ان کے ساتھ کاروباری روابط قائم کرنے سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

خبرنامہ نمبر3654/2022
بارکھان 04 اپریل:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر کمشنر کوہ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمان قمبرانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بارکھان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ، اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین بھنگر اور ڈی ایچ او ڈاکٹر مجیب الرحمن بگٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے ہسپتال میں طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے ملاقات کر کے مسائل دریافت کیے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول ایمرجنسی، او پی ڈی اور دیگر یونٹس کا دورہ کیا اور عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔بعد ازاں کمشنر نے ڈگری کالج بارکھان میں جاری زیر تعمیر ترقیاتی سکیمات کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کام کی سست روی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیداروں اور حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں اور ناقص کارکردگی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کمشنر نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم ہو سکیں اور حکومتی وسائل کا ضیاع نہ ہو۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوامی فلاحی منصوبوں کی خود نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

خبرنامہ نمبر3655/2022
تربت۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی) کے صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے پہنچے، جہاں انہوں نے صوبائی سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال تربت کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد مکران میڈیکل کالج تربت کو بطور تدریسی ادارہ تسلیم کرنے کے سلسلے میں جائزہ لینا تھا تاکہ یہاں پر پوسٹ گریجویشن کے کلاسس کا انعقاد ممکن بنایا جاسکے۔دورے کے دوران وفد میں سی پی ایس پی کے نائب صدر پروفیسر محمد شفیع، ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن پروفیسر عامر زمان خان، ریجنل ڈائریکٹر بلوچستان، وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم اور معروف گائناکالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ رضا فاروق، پروفیسر ڈاکٹر اسلم چوہدری اور پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر خان بھی شامل تھے۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی، اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی، ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر عبدالروف بلوچ، پی پی ایچ آئی کیچ کے سربراہ مرتضیٰ بلوچ اور دیگر متعلقہ حکام و پولیس افسران بھی موجود تھے۔ہسپتال کے دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی، مکران میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبد الخالق اور سینئر چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر مصباح منیر نے وفد کو مختلف شعبوں، طبی سہولیات، تدریسی نظام اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت بلوچستان نے کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔جائزہ مکمل ہونے کے بعد سی پی ایس پی حکام نے ٹیچنگ ہسپتال کی مجموعی کارکردگی اور دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے مکران میڈیکل کالج کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے کالج کو بطور تدریسی ادارہ تسلیم کرنے، تربیتی سیشنز کے انعقاد اور امتحانات کے اجرا کی یقین دہانی کرائی۔دورے کے اختتام پر سی پی ایس پی کے صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن نے ٹیچنگ ہسپتال میں سی پی ایس پی سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ حکام کے مطابق اب سی پی ایس پی کے امتحانات اور تربیتی پروگرامز تربت میں ہی منعقد ہوں گے، جس سے مقامی ڈاکٹروں کو بڑی سہولت میسر آئے گی اور انہیں پیشہ ورانہ ترقی کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔اس اہم پیش رفت کا سہرا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی، سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن، اسپیشل سیکرٹری صحت شیہک بلوچ اور مکران میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر افضل خالق کی مسلسل کاوشوں اور مشترکہ اقدامات کو جاتا ہے، جن کی بدولت یہ منصوبہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔

خبرنامہ نمبر3656/2022
تربت۔ یونیورسٹی آف تربت کے فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے فیکلٹی بورڈ کا تیسرا اجلاس ڈین فیکلٹی ڈاکٹر محمد طاہر حکیم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف تعلیمی اور تحقیقی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیکلٹی آف سوشل سائنسزکے ڈین ڈاکٹر محمد طاہر حکیم نے کہا کہ عہد حاضر کے تقاضوں اور مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی پروگرامز کو عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا اور انہیں جدید دنیا کے بدلتے ہوئے رجحانات سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سماجی و معاشرتی مسائل کے حل، مستحکم جمہوری نظام کے قیام، سماجی و معاشی ترقی اور طلبہ میں مثبت رویوں اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینے میں سوشل سائنسز کے علوم کلیدی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی ہدایات کے مطابق فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے تمام تعلیمی پروگرامز کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے رہنما اصولوں اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے تاکہ فارغ التحصیل طلبہ عملی زندگی میں درپیش چیلنجز کا موثر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔تربت یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیکلٹی بورڈ کے دوسرے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کے علاوہ شعبہ پولیٹیکل سائنس کے ڈیپارٹمنٹل بورڈ آف اسٹڈیز کے چھٹے اجلاس اور شعبہ سوشیالوجی کے چوتھے اجلاس کے منٹس کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں پولیٹیکل سائنس کے ایم فل، بی ایس اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کے نظرثانی شدہ جدید اسکیم آف اسٹڈیز کی منظوری دی گئی، جبکہ انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے نصاب کو جدید تبدیلیوں کے ساتھ منظور کیا گیا۔اجلاس میں شعبہ سوشیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر محمد یاسین، شعبہ ایجوکیشن کی سربراہ ڈاکٹر مہناز اسلم، شعبہ کیمسٹری کے سربراہ ڈاکٹر ظفر علی، شعبہ پولیٹیکل سائنس کے سربراہ چنگیز احمد اور کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض احمد کے علاوہفیکلٹی ممبران ڈاکٹر محمد شریف میر، ڈاکٹر نورل برکت، ڈاکٹر محمد سالم، شاہ حسین اور عطیہ اسلم نے شرکت کی جنہوں نییونیورسٹی آف تربت میں تعلیمی معیار کے استحکام اور مسلسل بہتری کے لیے اپنی قیمتی آراء اور تجاویز پیش کیں۔اجلاس کے اختتام پر ڈین فیکلٹی ڈاکٹر محمد طاہر حکیم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی قیادت میں ایسے معیاری اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی پروگرامز متعارف کرائے جارہے ہیں جن میں طلبہ کی زیادہ سے زیادہ دلچسپی ہو اور جو قومی و عالمی سطح کے تقاضوں پر پورا اتریں۔کیپشن:تربت یونیورسٹی کے فیکلٹی آف سوشل سائنسزکے ڈین ڈاکٹر محمد طاہر حکیم فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے فیکلٹی بورڈ کے تیسرے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

خبرنامہ نمبر3647/2022
چمن:ایڈیشنل کمشنر چمن فدا بلوچ نے آج شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے پیٹرول کی دستیابی، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔اے ڈی سی چمن نے آج مختلف پٹرول پمپس میں پٹرول کی دستیابی قیمتوں اور سیفٹی پریکاشنز کا جائزہ لیا انہوں نے پمپ مالکان کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی سرکاری نرخوں پر خرید وفروخت کو یقینی بنائیں اور پٹرول کی کسی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا بلوچ نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والے پمپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ من مانی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی انہوں نے کہا عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور آسانیاں پیدا کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *