خبرنامہ نمبر992/2025تربت 10 فروری ۔جونم پرائیوٹ لمیٹڈ اور ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت جونم پرائیوٹ لمیٹڈ نہ صرف جونم ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ملازمین اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی وردیاں تیار کرے گا بلکہ مکران میڈیکل کالج تربت میں ایک جدید کنٹینر لائبریری کے قیام کے لیے فنڈنگ بھی فراہم کرے گی یہ معاہدہ جونم پرائیوٹ لمیٹڈ کے سی ای او مسلم عزیز،قمر بزنجو اور ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر وحید بلیدی کے درمیان طے پایا، جس پر دونوں افسران نے دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق، جونم پرائیوٹ لمیٹڈ نہ صرف طبی شعبے کے معیار کو بہتر بنانے میں معاونت کرے گا بلکہ مکران میڈیکل کالج کے طلبہ کے لیے جدید تعلیمی سہولیات بھی فراہم کرے گا معاہدے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سی ای او مسلم عزیز نے کہا کہ ان کا ادارہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکران میڈیکل کالج کے طلبہ کو جدید تعلیمی وسائل فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے، اور کنٹینر لائبریری اسی مقصد کے تحت بنائی جا رہی ہے ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر وحید بلیدی نے معاہدے کو صحت اور تعلیم کے شعبے میں مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جونم پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے کی جانے والی یہ شراکت داری ایک احسن قدم ہے جو تربت اور اس کے گردونواح کے طبی اور تعلیمی اداروں کے لیے مفید ثابت ہوگی یہ معاہدہ نہ صرف طبی عملے کی بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگا بلکہ تربت کے طلبہ کے لیے بھی تعلیمی مواقع میں اضافہ کرے گا۔ جونم پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے اس اقدام کو مقامی سطح پر بھی بے حد سراہا جا رہا ہے﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر993/2025کوئٹہ 10فروری ۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کی زیر صدارت میٹرک کے ہونے والے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)کوئٹہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریوینیو) کوئٹہ ،کنٹرولر بلوچستان بورڈ، کوئٹہ کے چار سب ڈویڑن کے اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس ، تحصیلداران نائب تحصیلداران اور تمام تمام متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو میٹرک امتحانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں امتحانات کے حوالے سے کی جانے والی تمام تر تیاریوں کاجائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اجلاس سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ اس بار میٹرک امتحانات میں کسی صورت نقل نہیں ہونے دینگے صاف شفاف امتحان کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام طالب علموں کی امتحانی مراکز میں داخلے سے پہلے سخت چیکنگ کی جائیگی امتحانی حال میں موبائل پر سختی سے پابندی ہوگی جس طالب علم سے موبائل برآمد ہوا اسکا پرچہ کینسل کیا جاے گا۔ کوئٹہ کے تمام امتحانی مراکز میں ضلعی انتظامیہ کے آفیسران ڈیوٹیاں سرانجام دینگے جو امتحان کے دوران سخت اور کھڑی نظر رکھے گے امتحان کے دوران سخت سکیورٹی فراہم کی جائیگی تاہم کسی بھی سینٹر میں ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو بروقت ایکشن لیا جائے گا امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کو کسی صورت داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جو بھی غیر متعلقہ فرد امتحانی مرکز کے احاطے میں پایا گیا تو اسکو پکڑ کر ایف آئی آر درج کی جائے گی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ کوئٹہ کے تمام امتحانی مراکز پر کھڑی نظر رکھی جارہی ہے تمام متعلقہ محکمے اور ادارے میٹرک امتحانات کی مانیٹرنگ کریں گے۔ مختلف محکموں کے آفیسران اس دوران امتحانی مراکز میں صبح سے لیکر شام تک ڈیوٹیاں سرانجام دیں گےآخرمیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ جس سینٹر میں نقل پائی گئی تو اس سینٹر کے عملے کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی کی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کو بھی خاطر میں نہیں لایا جائیگا۔ ضلعی انتظامیہ کی ساری توجہ میٹرک امتحانات کی نقل سے پاک صاف و شفاف انعقاد پر مرکوز ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر994/2025کوئٹہ10 فروری ۔
علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر اور منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبداللہ، پشین، چاغی، ژوب سمیت اس کے گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں چمن میں (4.0) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پشین (3.0)، مسلم باغ (2.0)، قلات (02.0 ملی میٹر)، دالبندین (ٹریس)، نوکنڈی (ٹریس)، سمنگلی (ٹریس) اور کوئٹہ آر ایم سی میں (ٹریس) بارش (ملی میٹر) ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿ پریس ریلیزتربت 10 فروری ۔بلوچستان اکیڈمی کیچ کے زیر اہتمام ماہانہ ادبی وعلمی نشست چیئرمین ڈاکٹر غفور شاد کی زیر صدارت میں منعقد کیا گیا اس ادبی پروگرام کے مہمان خاص معروف ادبی وسماجی جہدکار بجار بلوچ،ڈاکٹر بدل خان بلوچ،ممتازیوسف،ویعقوب بزگ تھے ادبی نشست تین حصوں پر مشتمل تھا پہلا حصہ بلوچی زبان وادب کی ترویج میں کیچ کے علمی وادبی شخصیات اور نوجوانوں کا کردار تھا جبکہ دوسرا حصہ نثری تھا جس میں قدوس نود نے اپنا افسانہ مشکتءپروگرام،نوجوان افسانہ نگار زیڈ جے زہیران نے اپنا افسانہ گماں گوناپ دئے ایں،جبکہ معروف افسانہ نگار پروفیسر غنی پرواز نے اپنا افسانہ قلم پیش کیا نشست کے پہلے حصے سے اظہار خیال کرتے ہوئے بجار بلوچ،ممتاز یوسف،عبید شاد نے بلوچی زبان وادب کی تاریخ اور معاشرے پر اسکے اثرات اور زبان وادب کی ترقی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں 80کی دہائی سے لیکر آج تک مختلف علمی وادبی شخصیات نےخدمات سرنجام دیاہے، 80کی دہائی میں طلبہ تنظیموں نے بھی عملی وادبی سرکلوں کے زریعے زبان کی ترقی میں خدمات سرانجام دیا ہےان کا کہنا تھا کہ 90سے لیکر آج تک بلوچی زبان وادب کی ترقی کیلئے مختلف ادارے واکیڈمیاں اور پبلشرز کام کر رہے ہیں، یہ وہی تسلسل ہے جو ماضی سے لیکر اب تک جاری ہے ماضی میں جوبھی طلبہ تنظیم تھے انہوں نے بھی ادبی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور اسکی وجہ سے کیچ سمیت دیگر علاقوں میں علم وادب کی ترویج ہوئی اس موقع پر معروف بلوچ اسکالر ڈاکٹر بدل خان بلوچ نے بلوچی زبان وادب اور یوروپی ممالک میں اس پر تحقیق کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچی زبان ہندو ایرانی زبانوں کے شاخ میں سے ایک قدیم زبان ہے، بلوچی زبان نے اپنے آپکو ایک حدتک اپنے ارد گرد کی زبانوں کے اثرات سے محفوظ کیا ہے بلوچستان میں چونکہ موسمیات کی وجہ سے یہاں کے حالات کی وجہ سے کسی بھی حملہ آور کو یہاں تا دیر تک قیام کرنے کا موقع نہیں ملا یہی وجہ ہیکہ بلوچی زبان ان اثرات سے ایک حدتک محفوظ رہا یونانی یہاں آئے انہوں نے یہاں بندرگاہ قائم کرنے کی کوشش کی تاکہ وہ سینٹرل ایشیاءمیں اپنا مرکز قائم کرسکیں لیکن وہ کامیاب نہ رہے-البتہ ماضی کی نسبت بلوچی زبان کو موجودہ دور میں دیگر زبانوں سے خطرات لاحق ہیں، موجودہ دور میں انگریزی، فارسی،اردو وعربی زبان سے خطرات ہیں یا وہ متاثر ہے، بین الاقوامی سطح پر بلوچی زبان کو ابھی انتی اہمیت نہیں دی جارہی ہے جب تک ہم خود بلوچی زبان کی اہمیت کو اجاگر نہیں کرسکیں گے تب تک بہتری کی امید نہیں کی جاسکتی ہے پروگرام کا تیسرا حصہ شعر وشاعری پر مشتمل تھا جہاں بلوچی زبان کے بزرگ شاعر واجہ یعقوب بزگر،ممتاز یوسف،ڈاکٹر غفورشاد،واجہ یوسف عزیز گچکی،عابد علیم،سلام کریاب،حامد نیاد،صغیر ساگر، اللہ بخش تمل،زاہد رئیس،ودیگر شعراء نے اپنے اشعار پیش کیے جبکہ معروف ادبی جہدکار واجہ بجار بلوچ نے اپنے خوبصورت آواز میں سید ہاشمی کا شعر پیش کرکے سامعین سے داد وصول کیا-جبکہ پروگرام میں معروف بلوچ اسکالر ڈاکٹر بدل خان بلوچ سمیت و دیگر علمءوادبی حلقوں سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کیا تھا
خبرنامہ نمبر995/2025لورالائی10فروری۔
ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم میٹرک کی سالانہ امتحانات کی تیاری کے حوالےسے اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں سالانہ ایس ایس سی امتحان 2025 کے دوران امتحانی مراکز کے معائنے اور نگرانی کے امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لورالائی اجمل خان مندوخیل،اسسٹنٹ کمشنر میختر یحیی خان کاکڑ،ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر محمد مدثر،اور انتظامیہ ایجوکیشن آفیسران اور دیگر متعلقہ آفیسرز نے شرکت کی۔اجلاس میں بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BBISE) بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں امتحانی مراکز کے معائنے کے لیے انسپکٹرز کی نامزدگی اور نقل کی روک تھام اور امن و امان کی قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی نے کہا کہ میٹرک کے امتحان مقررہ تاریخ پر ہی شروع کیا جائے گا اور امتحان تمام پرچوں اور ٹیسٹ وغیرہ مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔ اور لورالائی میختر میں کل گیارہ امتحانی مراکز میں میٹرک کی امتحانات ہوں گے اور نقل کی روکھ تھام یقینی بنانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم لورالائی ہر حوالے سے تیاریاں مکمل کر لیں۔ اجلاس میں امتحان منعقد کرنے کے لیے انسپکشن ٹیموں کی تیاری کے حوالےسے غور و خوض کے بعد انسپکٹرز کی تعیناتی کے حوالےسے تفصیلی فیصلے کیے گئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امتحانات کے دوران تمام امتحانی مراکز میں CCTV کیمرے نصب کیے جائیں گے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ امتحانی مراکز میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی موبائل فون یا غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور امتحانی عمل کو مکمل دیانت داری اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیا جائے گا،ڈی سی لورالائی نے کہا کہ نقل کی روکھ تھام کیلئے فوٹوسٹیٹ دکانوں میں اگر نقل کی سہولت کاری کرتے ہوئے پایا گیا تو متعلقہ فوٹو سٹیٹ دکان اور دکاندار کیخلاف آیف آئی آر کھاٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ دوران امتحان دفعہ 144 نافذ رہے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر996/2025نصیرآباد10فروری ۔
کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے آج سپرنٹنڈنٹ انجینیئر بلڈنگز ارسلا خان و ایس ڈی او بلڈنگز عابد علی پہنور ایس ڈی او بلڈنگ سجاد علی عمرانی کے ہمراہ زیر تعمیر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا جس میں 40 ملین کی لاگت سے زیر تعمیر ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس ڈیرہ مراد جمالی ،20 ملین کی لاگت سے اپگریڈیشن گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سلطان ہجوانی ، 50 ملین کی لاگت سے تعمیر ھونے والی آر ایچ سی میر برام خان بلیدی،30 ملین کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ریزیڈینشل کوارٹر آر ایچ سی میربہرام خان بلیدی، 5۔8 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے شلٹر لیس گورنمنٹ پرائمری سکول حقداد خان مینگل ،41 ملین روپے کی لاگت سے اپگریڈیشن آف گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول نور محمد مینگل ، ایک کروڑ 69 لاکھ روپے کی لاگت سے اپگریڈ ھونے والے ماڈل ہائی سکول تاج محمد لہڑی ، زیر تعمیر شلٹر لیس گورنمنٹ پرائمری سکول محمد رفیق منجھو شامل ہیں دورہ کیا ان زیر تعمیر میگاہ منصوبوں کے متعلق سپرنٹنڈنٹ انجینئر بلڈنگز ارسلا خان رند نے تفصیل کے ساتھ کمشنر نصیرآباد کو آگاہی فراہم کی کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن خان نے ان ترقیاتی منصوبوں کے معیار کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر بلڈنگز کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ان ترقیاتی منصوبوں کو نہ صرف پی سی ون کے مطابق مکمل کروائے جائیں بلکہ ان کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے دیر پا ثابت ہوں اور زیادہ سے زیادہ عوام ان منصوبوں سے مستفید ھو سکیں انہوں نے کہا کہ یہ تمام ترقیاتی عمل حکومت بلوچستان عوام کے مفاد و ان کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر شروع کئے جاتے ہیں اس لیے ان کو مقررہ وقت میں انجینئرز کی نگرانی میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور ان کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 997/2025استا محمد10 فروری:
محکمہ سیول ڈیفنس نے عوام میں شعور بیدار کرنے کے سلسلے میں مختلف مقامات پر سیمینار منعقد کرکے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں میں شعور اجاگر کرنے میں مصروف عمل ہے اس حوالے سے ڈائریکٹر سیول ڈیفینس علی محمد زہری نے بلوچستان بھر میں عوام میں شعور بیدار کرنے اور ہنگامی حالات میں محفوظ رہنے و احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی غرض سے اقدامات کرنے کا آغاز کر دیا ھے اس سلسلے میں ڈائریکٹر سول ڈیفنس کوئٹہ علی محمد زہری ڈپٹی ڈائریکٹر سیول ڈیفینس سبی عبدالمالک بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر سیول ڈیفنس نصیرآباد عنایت اللہ بلوچ نے گزشتہ روز استامحمد میں عوام میں شعور بیدار کرنے کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیمینار منعقد کئے گئے ہیں اس سے قبل سبی اور نصیرآباد بھی میں منعقد ھوئے آج ضلع استامحمد میں منعقد کیا گیا ھے شرکت کرنے والے مختلف محکموں کے ملازمین اور تمام والنٹیئرز کو ٹریننگ کروائی گئی ہے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ اس عمل کو مزید وسعت دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ہنگامی حالات میں محفوظ رکھنے اور دیگر لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے بارے میں ان میں سمجھ بوجھ مہیا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ سول ڈیفنس کا بنیادی مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ھے ہم اپنی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل رہے ہیں ڈویژنل افسران کی خدمات قابل ستائش ہیں سیول ڈیفینس کے توسط سے سیلابی صورتحال سمیت دیگر ہنگامی حالات میں والنٹیئرز کے ذریعے جو خدمات سرانجام دی جا رہی ہیں انہیں مزید بہتر معنوں میں سرانجام دیا جائےگا تاکہ لوگوں کی بہتر معنوں میں خدمت کی جا سکے انہوں نے کہا کہ سیول ڈیفنس کا ادارہ مفاد عامہ میں بہتر معنوں میں اقدامات کر رہا ہے نصیرآباد ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بھی تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ مستقبل میں آنے والے چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد ہنگامی حالات میں نہ صرف خود حاضر دماغی سے کام کریں بلکہ دوسروں کی مدد بھی کریں آج کے اس ٹریننگ سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے بہتر مفاد میں اقدامات کرنا ہے تاکہ ہنگامی حالات میں لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ رکھا جا سکے تمام شرکاء پر لازم ہے کہ وہ اخذ کیے گئے تمام علوم سے دیگر لوگوں کو بھی مستفید کروائیں تاکہ وہ بھی ہنگامی حالات میں بہتر معنوں میں اپنی اور دیگر لوگوں کی جانیں بچا سکیں ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ مستقبل میں بھی اسی قسم کے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ سرکاری محکموں کے ملازمین و والنٹیئرز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ ہنگامی حالات میں لوگوں کی خدمت کی جا سکے انہوں نے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے حالات ابتر ہو جاتے ہیں اس لیے والنٹیئرز پر لازم ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رہیں تاکہ لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو آنے والے چیلنجز کے لیے تیار کریں۔
خبرنامہ نمبر 998/2025استامحمد10 فروری:
صحت اللہ تعالی کی طرف سے ایک نعمت ہے اس نعمت کی حفاظت کرنا تمام ذی شعور انسان کا فرض ہے یہ تبھی ہی ممکن ہو سکتے ہیں جب ہم اپنے امراض کے متعلق بہتر طور پر (ڈائگنوسس) تشخیص کریں مگر توجہ کم دینے اور لا پرواہی کرنے کی صورت میں بہت سے پیچیدگیاں درپیش آجاتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے این جی اوز (spo( کے ریجنل کوارڈینیٹر ڈاکٹر سارا ندیم کی قیادت میں ملنے والے وفود سینئر ڈسٹرکٹ فیلڈ سپروائزر طارق شاہ، پروجیکٹ اسسٹنٹ خدیجہ، ڈسٹرکٹ فیلڈ سپروائزر عبدالرزاق سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی و دیگر بھی موجود تھے ملنے والے وفود نے ڈپٹی کمشنر کو اپنی خدمات کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ہماری ٹیم ڈاکٹروں کو ٹریننگ دے رہی ہے ٹی بی کے امراض کی تشخیص کے متعلق تاکہ وہ ڈاکٹر نہ صرف ہسپتالوں میں ٹی بی سے متاثرہ افراد کا علاج ومعالجہ کر سکیں بلکہ وہ اپنی پراویٹ کلینکس میں جا کر بھی آنے والے مریضوں کا ٹی بی کی ڈائئگنوسس و نشاندہی کر سکیں انہوں نے بتایا کہ ہم وقتآ فوقتآ ٹی بی کے علاج ومعالجہ و ان کی تشخیص کے لیے کیمپس لگاتے رہتے ہیں تاکہ دور دراز سے لوگ اس کیمپس سے مستفید ہو سکیں اور ان کے تمام ٹیسٹ بھی کیے جاتے ہیں ان کے بعد ان کو ادویات بھی فراہم کی جاتی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت نصیرآباد ڈویژن میں ٹی بی کا امراض بڑھنے کی وجہ لوگوں میں شعور کی کمی اور بہتر طور پر جانکاری کا نہ ہونا بڑا اسباب ہے اس لئے ضروری ہے کہ لوگوں میں شعور آگاہی اور ان بیماری کی پھیلنے کی وجہ کے متعلق آگاہی دینا ہے اور ان کی روک تھام کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اس لیے مفاد عامہ میں کئے جانے والے اقدامات کی ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرے گی۔
خبرنامہ نمبر 999/2025گوادر10
فروری: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں امتحانات کے دوران نقل کے رجحان کو جڑ سے ختم کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے نامزد مانیٹرنگ افسران نے شرکت کی، جنہیں امتحانی عمل کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے اہم ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں درج ذیل نکات پر زور دیا گیا. تمام مانیٹرز کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے متعلقہ امتحانی مراکز کی مسلسل اور مؤثر نگرانی یقینی بنائیں۔ امتحانی مراکز میں کسی بھی سطح پر نقل کی اجازت نہ دی جائے اور اس ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔ امتحانی مراکز میں کسی بھی ڈپلیکیٹ یا غیر مجاز امیدوار کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، اس حوالے سے سخت چیکنگ کی جائے۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی گئی کہ امتحانی مراکز میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت محدود کرنے اور امتحانی ماحول کو سازگار بنانے کے لیے دفعہ 144 پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو امتحانی ہال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، مانیٹرز اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ صرف متعلقہ عملہ اور طلبہ ہی امتحانی مراکز میں موجود ہوں۔ امتحانات کے اختتام پر ہر امتحانی مرکز سے تفصیلی معائنہ رپورٹ مرتب کی جائے گی، جس میں مانیٹرنگ افسران کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور نقل کے سدباب کے لیے کیے گئے فیصلوں کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام مانیٹرز کو ہدایت دی کہ وہ امتحانات کے دوران اپنی ذمہ داریوں کو انتہائی سنجیدگی اور دیانت داری سے نبھائیں تاکہ امتحانی عمل کو مکمل شفاف اور منصفانہ بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 1000/2025استامحمد10 فروری۔
آج تاجر برادری کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی سے ملاقات کی. ملاقات میں انہوں نے اپنے درپیش مسائل کے متعلق تمام صورتحال سے آگاہی دی اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے تاجر برادری کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے کسی قسم کے مسائل حل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے دروازے ہمیشہ کے لیے کھلے رہیں گے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کا تعاون نہایت ہی ضروری ہے کہ وہ عوام کو مناسب دام پر ایشیاء خود نوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ حکومت اور تاجر برادری مل کر لوگوں کو مناسب قیمتوں پر ایشیا خردونوش سبزیاں و دیگر چیزیں فروخت کریں. انہوں نے تاجر برادری کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تمام درپیش مسائل کے حل کرنے کے لیے ہر ممکن یقین دہانی کرائی۔
خبرنامہ نمبر 1001/2025حب10 فروری :
ڈی جی انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی بلوچستان محمد ابراہیم بلوچ کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹر عمران سعیدکاکڑ کی زیرنگرانی مانیٹرنگ ٹیم نے لیڈاانڈسٹریل زون میں واقع سپر پیپر ملز کا سرپرائزدورہ کیا .معائنے کے دوران مانیٹرنگ ٹیم کو نشاندہی کی گئ کہ انڈسٹریل زون سوئی گیس کی کم پریشر کے باعث پیپر مل میں بوائلر چلانے کے لیے لکڑی کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے نے مل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ لکڑی کےایندھن کے طور پر استعمال کوفوری بند کیا جائے اور ممکنہ ماحولیاتی نقصان کو روکنے کے لیے پروڈکشن آپریشنل ایکٹیویٹی کوماحول دوست صاف توانائی کے ذرائع پر منتقل کیا جائےاس سلسلے میں ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد اورای پی اےایکٹ کی تعمیل کے لیے مذکورہ فیکٹری کوانتباہی نوٹس بھی جاری کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات ریجنل افس کا کہنا ہےکہ وارننگ نوٹس اجراء کے بعداحکامات پرعدم تعمیل کی صورت میں متعلقہ فیکٹری کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ضلع حب کے عوامی حلقوں نے ڈی جی انوائرمنٹ کے ایکشن کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کیلئے صوبہ بھرمیں محکمہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے موثر طریقے سے اقدامات کررہا ہے علاوہ ازیں ریجنل آفس ای پی اے حب میں ڈپٹی ڈائریکٹر عمران سعید کاکڑ اورمحکمہ انڈسٹریزکےچیف انسپکٹر بوائلرانوارلحق کے مابین کوآرڈینیشن میٹنگ کاانعقادکیا گیا محکمہ انڈسٹریز کے چیف انسپکٹربوائلر نے ای پی اے آفس کے ذمہ دارافسر کو یقین دہانی کرائی کہ محکمہ انڈسٹریز صنعتی زون اوردیگر مقامات میں دوران انسپکشن صنعتی اداروں کے بوائلرفٹنس سرٹیفکیٹ اجراء سے متعلق انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کو آگاہ کریگا تاکہ اس سلسلے میں حکومت بلوچستان کے صنعتی اداروں اورماحولیاتی قوانین سے متعلق ایس اوپیزپر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
خبرنامہ نمبر 1002/2025
کوئٹہ 10فروری:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کو رواں سال جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں کوئی سست روی قبول نہیں کی جائے گی، وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لئے مختص ترقیاتی فنڈز کے اجراء میں سست روی پر وزیر اعظم کو مراسلہ لکھا جائے گا، پیر کے روز وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی پر عمل درآمد اور پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں بلوچستان کے لیے وفاقی ترقیاتی فنڈز کے اجراء میں سست روی کی نشاندہی کی گئی۔ وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور بلیدی نے وزیر اعلیٰ کو اس صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، جس کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان نے فوری طور پر وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھنے کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ وفاقی منصوبوں کے فنڈز کے اجراء کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ کچھی کینال سمیت دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کے حوالے سے ایک جامع اور مفصل خط وزیر اعظم پاکستان کو ارسال کیا جا سکے اجلاس میں صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی، وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی، وزیر انڈسٹریز سردار کوہیار خان ڈومکی، وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب الدین، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات حافظ عبدالباسط، پرنسپل سیکرٹری بابر خان اور تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی کی جانب سے اجلاس کو ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد اور ان کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تمام ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور ان کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی انہوں نے تمام محکموں کو پابند کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے واضح ٹائم لائنز مقرر کریں اور ان پر سختی سے عمل کیا جائے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ رواں مالی سال جون سے قبل ترقیاتی منصوبوں پر سو فیصد نہ سہی 90 فیصد کام ضرور مکمل کیا جائے انہوں نے محکمہ خزانہ کو بھی ہدایت دی کہ منظور شدہ منصوبوں کے لیے فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے اس حوالے سے کسی قسم کی تاخیر قابل برداشت نہیں فنڈز کے اجراء میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے فنانس کے موجودہ قوانین کو مزید بہتر بنایا جائے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قوانین میں بہتری کے لیے کمیٹی تشکیل دی جس کی سربراہی صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی کریں گے جبکہ سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، سیکرٹری مواصلات، سیکرٹری آئی ٹی اور پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر کمیٹی کے ممبران ہوں گے وزیر اعلیٰ نے نامزد کمیٹی کو ایک ہفتے میں جامع سفارشات مرتب کرکے اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں محکمہ صحت کی سروسز کی بہتری کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی وزیر اعلٰی نے نصیر آباد میں گمبٹ کی طرز پر منظور شدہ اسپتال کی تعمیر کا کام جلد شروع کرنے کا حکم دیا تاکہ عوام کو فوری طور پر طبی سہولیات میسر آ سکیں اجلاس میں محکمہ جنگلات کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام سے استفسار کیا تو حکام تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جس پر وزیر اعلٰی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ بغیر تیاری اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کا کیا مقصد ہے؟ وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت کی کہ غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پریس کلب تربت اور پریس کلب جعفر آباد کے تمام ترقیاتی فنڈز کے فوری اجراء کا حکم دیا اور ہدایت دی کہ دونوں پریس کلبز کو رواں مالی سال جون تک مکمل کیا جائے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے بیشتر مسائل پی ایس ڈی پی کو درست سمت میں لا کر حل کیے جا سکتے ہیں۔ اگر ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کیے جائیں تو بیشتر مسائل خود بخود ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پی ایس ڈی پی میں شفافیت کو یقینی بنا کر پائیدار اور عوامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عام آدمی کی بہتری کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں کیونکہ عوام حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ رکھتے ہیں اس لئے ہر کابینہ اراکین سمیت ہر رکن صوبائی اسمبلی اور ہر افسر کو خدمت خلق کے پختہ عزم سے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانی ہوں گی انہوں نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، لیکن لوگ صرف وہ اقدامات یاد رکھتے ہیں جو عام آدمی کے مفاد میں ہوں گے انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ بجٹ میں تمام منظور شدہ اسکیموں کو بجٹ میں شامل کیا جائے گا تاکہ ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار نہ ہوں اور عوامی وسائل کا درست استعمال یقینی بنائیں جائے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اقلیتوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جامع منصوبے تجویز کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گرین اور پنک بسیں جلد روڈ پر لائی جائیں تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں وزیر اعلٰی بلوچستان نے محکمہ مذہبی امور کے ترقیاتی منصوبوں میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے ایک طویل مدتی پالیسی کی ضرورت ہے وزیر اعلٰی نے میر ظہور بلیدی کی سربراہی میں قائم کمیٹی ایک کمیٹی کو صوبے کی ترقی کے لئے جامع روڈ میپ کا ابتدائی خاکہ مرتب کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے ابتدائی رپورٹ دس روز میں پیش کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ اس ابتدائی روڈ میپ کو مشاورت سے بہتر اور دیرپا بنایا جائے گا تاکہ بلوچستان کے عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے دیرپا ترقیاتی منصوبوں کو نتیجہ خیز بنایا جاسکے.
خبرنامہ نمبر 1003/2025
کوئٹہ 10فروری:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تربت میں ہندو مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ اور پشتون معاشروں میں اقلیتوں کو ہمیشہ تحفظ حاصل رہا ہے، اور معصوم افراد کے قتل کے بعد اب اقلیتوں کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو صوبے کی روایات کے منافی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، اور عام غریب مزدوروں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد بزدل ہیں ان کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
خبرنامہ نمبر 1004/2025
بذریعہ نوٹس ہذا عوام الناس کو مطلع جاتا ہے کہ حکومت بلوچستان نے میٹرک کے امتحان سال 2025 میں نقل کی روک تھام کے سلسلے میں انتہائی سخت احکامات جاری کئے ہیں۔ تمام امتحانی مراکز میں سیکورٹی کے سخت انتظامات ہونگے اور CCTV کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ نقل پر مکمل پابندی ہوگی۔ سپرنٹنڈنٹس امتحانی مراکز اور اسسٹنٹ کمشنرز تمام امتحانی مراکز کی نگرانی کریں گے۔ اگر کسی بھی امیدوار کو نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا یا کسی بھی فرد / فوٹو اسٹیٹ دوکان کو نقل کی سہولت کاری کرتے ہوئے پکڑا گیا ان کے خلاف FIR رج کر کے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوران امتحانات دفعہ 144 نافذ ہوگا جس کے تحت امتحانی مراکز کے اردگرد کسی بھی غیر متعلقہ شخص کی آمد ورفت پر دوران امتحان مکمل پابندی عائد ہوگی۔ لہذا اس نوٹس کے ذریعے تمام امیدواروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ مندرجہ بالا ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے۔
خبرنامہ نمبر 1005/2025
استامحمد10فروری:آج تاجر برادری کے ایک وفود نے ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے اپنے درپیش مسائل کے متعلق تمام صورتحال سے آگاہی دی اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی نے تاجر برادری کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے کسی قسم کے مسائل حل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے دروازے ہمیشہ کے لیے کھلے رہیں گے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کا تعاون نہایت ہی ضروری ہے کہ وہ عوام کو مناسب دام پر ایشیاء خود نوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ حکومت اور تاجر برادری مل کر لوگوں کو مناسب قیمتوں پر ایشیا خردونوش سبزیاں و دیگر چیزیں فروخت کریں. انہوں نے تاجر برادری کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تمام درپیش مسائل کے حل کرنے کے لیے ہر ممکن یقین دہانی کرائی۔
خبرنامہ نمبر 1006/2025
استامحمد10فروری:۔صحت اللہ تعالی کی طرف سے ایک نعمت ہے اس نعمت کی حفاظت کرنا تمام ذی شعور انسان کا فرض ہے یہ تبھی ہی ممکن ہو سکتے ہیں جب ہم اپنے امراض کے متعلق بہتر طور پر (ڈائگنوسس) تشخیص کریں مگر توجہ کم دینے اور لا پرواہی کرنے کی صورت میں بہت سے پیچیدگیاں درپیش آجاتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے این جی اوز(spo)کے ریجنل کوارڈینیٹر ڈاکٹر سارا ندیم کی قیادت میں ملنے والے وفود سینئر ڈسٹرکٹ فیلڈ سپروائزر طارق شاہ، پروجیکٹ اسسٹنٹ خدیجہ، ڈسٹرکٹ فیلڈ سپروائزر عبدالرزاق سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی و دیگر بھی موجود تھے۔ملنے والے وفود نے ڈپٹی کمشنر کو اپنی خدمات کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ہماری ٹیم ڈاکٹروں کو ٹریننگ دے رہی ہے ٹی بی کے امراض کی تشخیص کے متعلق تاکہ وہ ڈاکٹر نہ صرف ہسپتالوں میں ٹی بی سے متاثرہ افراد کا علاج ومعالجہ کر سکیں بلکہ وہ اپنی پراویٹ کلینکس میں بھی جا کر آنے والے مریضوں کا ٹی بی کی ڈاءئگنوسس و نشاندہی کر سکیں انہوں نے بتایا کہ ہم وقتاً فوقتاً ٹی بی کے علاج ومعالجہ و ان کی تشخیص کے لیے کیمپس لگاتے رہتے ہیں تاکہ دور دراز سے لوگ اس کیمپس سے مستفید ہو سکیں اور ان کے تمام ٹیسٹ بھی کیے جاتے ہیں ان کے بعد ان کو ادویات بھی فراہم کی جاتی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت نصیرآباد ڈویژن میں ٹی بی کا امراض بڑھنے کی وجہ لوگوں میں شعور کی کمی اور بہتر طور پر جانکاری کا نہ ہونا بڑا اسباب ہے اس لئے ضروری ہے کہ لوگوں میں شعور آگاہی اور ان بیماری کی پھیلنے کی وجہ کے متعلق آگاہی دینا ہے اور ان کی روک تھام کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اس لیے مفاد عامہ میں کئے جانے والے اقدامات کی ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرے گی۔
خبرنامہ نمبر 1007/2025
کوئٹہ 10فروری: اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات جمہوری عمل کی ایک شاندار مثال ثابت ہوئے۔ یہ الیکشن شفافیت، غیرجانبداری اور عوامی اعتماد کا مظہر تھے، جس پر ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان اور اس سے منسلک تمام اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے آزادانہ، منصفانہ اور کامیاب انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنایا۔ اسپیکر نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں اور مختصر عرصے میں بہتر طرزِ حکمرانی، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کے قیام میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر چکی ہیں۔ اسپیکر عبدلخالق خان اچکزئی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بھی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، اور انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ تاہم، کچھ سیاسی عناصر جو انتخابات کے نتیجے میں مختلف اسمبلیوں میں پہنچ چکے ہیں، تنخواہیں بھی لے رہے ہیں، مگر پھر بھی ملک کے جمہوری عمل پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جو ہمیشہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے عادی رہے ہیں، ماضی میں دھاندلی اور سازشوں کے ذریعے نام نہاد لیڈر بنے، اور ہمیشہ جس دسترخوان پر بیٹھے، اسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ اسپیکر نے کہا کہ عوام کو ایسے عناصر سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔ یہ عناصر عوامی مفاد کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں اور ان سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ اسپیکر نے کہا کہ بلوچستان اور چمن کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہماری کاوشیں جاری تھیں جاری ہیں اور جاری رہیں گی۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ امن و امان کے حوالے سے حکومت ملک دشمن عناصر کی سرکوبی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ ہر وہ قوت، چاہے اندرونی ہو یا بیرونی، جو پاکستان کو نقصان پہنچانے کے خواب دیکھ رہی ہے، اسے ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ عبدالخالق خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کی قیادت میں ایک مضبوط اور خودمختار ملک کے طور پر ابھر رہا ہے اور ان شاء اللہ رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا۔جو عناصر انتخابات کے نتائج سے ناخوش ہیں، وہ اسمبلیوں سے مستعفی ہو یا پھر پاکستان کے مقدس ایوانوں میں صرف اور صرف پاکستان کی بات کریں۔ ان ایوانوں میں ایک ہی نعرہ گونجے گا اور وہ ہوگا پاکستان زندہ باد۔
خبرنامہ نمبر 1008/2025
کوئٹہ۔ 10 فروری :محکمہ زراعت توسیعی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیعی بلوچستان مسعود بلوچ نے 13 فروری سے شروع ہونے والے تاریخی سبی میلے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے نمائشی گراؤنڈ سبی کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر اڈاپٹیو ریسرچ شوکت علی بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سبی غلام مصطفیٰ بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈی جی ذراعت بلوچستان نے سبی میلہ کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ زراعت کی جانب سے کی جانی والی کاوشوں کو سراہا۔ ڈی جی ذراعت نے مزید کہا کہ نمائشی گراؤنڈ میں زرعی اجناس کے سٹال لگانے کیلئے مختلف ٹیموں کی تشکیل اور خصوصاً تمام ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کئے گئے ہیں تاکہ بروقت بلوچستان کے تمام کسان بھائی سبی میلہ میں پھلوں سبزیوں اور خشک میوہ جات اور مال مویشیوں کے نمائشی مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرسکیں اور تاریخی سبی میلے کو چار چاند لگا دیں۔ محکمہ زراعت کی جانب سے خصوصی نمائش اور آگائی نشستیں منعقد کئے جائینگے تاکہ کسانوں کو جدید و جدید زرعی ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا جاسکے مختلف بیجوں اور انکے کاشت کے طریقہ کار سمیت تحقیقی پیش رفت سے آگاہ کیا جاسکے۔
خبرنامہ نمبر 1009/2025
کوئٹہ، 10 فروری :محکمہ داخلہ بلوچستان نے ڈیرہ مراد جمالی کے صحافی نصیر احمد پر ایف آئی آر کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نصیر آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے ، محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق مقامی صحافی پر ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق ابتدائی رپورٹ کی طلبی کے ساتھ ضروری کارروائی کی تکمیل کے بعد ایف آئی آر سے صحافی کے نام کے اخراج کی ہدایت بھی دی گئی ہے