خبرنامہ نمبر 980/2025
کوئٹہ، 09 فروری
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار سے اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا ہے انہوں نے لیویز، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور معاونت کار اداروں کو خاتون کی بازیابی کیلئے کامیاب کارروائی پر شاباش دی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اغواء ہونے والی خاتون کی بازیابی سے انصاف اور قانون کی بالادستی کی صورت میں حکومت پر عوام کا اعتماد بحال رہا ہے انہوں نے قانون کی حکمرانی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو انصاف فراہم کرنے میں حکومت کا عزم مضبوط ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی کو سراہا جس کے نتیجے میں اغوا کی واردات کا حل نکالا گیا انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف ضرور ملے گاوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ “پہلے بھی کہا، اب بھی کہتا ہوں، ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی تھی اور کھڑی رہے گی۔
خبرنامہ نمبر 981/2025
کوئٹہ، 09 فروری:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار سے اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا ہے انہوں نے لیویز، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور معاونت کار اداروں کو خاتون کی بازیابی کیلئے کامیاب کارروائی پر شاباش دی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اغواء ہونے والی خاتون کی بازیابی سے انصاف اور قانون کی بالادستی کی صورت میں حکومت پر عوام کا اعتماد بحال رہا ہے انہوں نے قانون کی حکمرانی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو انصاف فراہم کرنے میں حکومت کا عزم مضبوط ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی کو سراہا جس کے نتیجے میں اغوا کی واردات کا حل نکالا گیا انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف ضرور ملے گاوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ”پہلے بھی کہا، اب بھی کہتا ہوں، ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی تھی اور کھڑی رہے گی۔”
خبرنامہ نمبر 982/2025
نصیرآباد9فروری:سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد ڈویژن غلام سرور بنگلزئی نے کہا ہے کہ استامحمد کی عوام کو آبنوشی کی فراہمی کے لیے ایریگیشن اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے اس وقت شہر سے گزرنے والی خانپور کینال میں پانی وافر مقدار میں موجود ہے لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر محکمہ ایریگیشن کے انجینئرز اور عملہ سرگرم عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے استا محمد سٹی کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے کینالز کے جائزے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ایس ای ایریگیشن غلام سرور بنگلزئی نے کہا کہ صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی صوبائی سیکرٹری ایریگیشن حافظ عبدالماجد کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان اور چیف انجینیئر کینالز ناصر مجید کی ہدایت کی روشنی میں استامحمد سٹی کی عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو آبنوشی کی فراہمی جاری رکھی جائے اس حوالے سے محکمہ ایریگیشن محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ساتھ عوام کے مفاد میں تعاون کو یقینی بنا رہا ہے اس کے علاوہ کیرتھرکینال کی دیگر تمام ذیلی شاخوں میں بھی پانی کی دستیابی کا عمل جاری ہے اس حوالے سے ایگزیکٹو انجینئر کیر تھر کینال کو سختی کے ساتھ ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ بہتر معنوں میں اپنی فرائض منصبی سرانجام دیں اور لوگوں کو جو مشکلات درپیش ہیں ان کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں تاکہ محکمے کی کارگردگی میں مزید بہتری آ سکے اس حوالے سے محکمہ ایریگیشن کے تمام عملہ کو بھی ہدایت دی گئی ہیں انشاء اللہ ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ مفاد عامہ میں مزید بہتری لائی جائے ہمارے ان اقدامات سے لوگوں مستفید ہوں گے اور اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اس مرتبہ ربی سیزن کی جو بمپر کرافٹ فصل تیار ہو رہی ہے اسے کسی قسم کا نقصانی عمل نہ پہنچے کیونکہ یہاں کے لوگوں کا زیادہ تر گذر بسر ذراعت سے ہی وابستہ ہے ہم نہیں چاہتے کہ لوگوں کو مالی مشکلات سے نبرد آزما ہونا پڑے کیرتھر کینال میں زرعی پانی کے متعلق سندھ ایریگیشن سے متواتر رابطے میں ہیں ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اپنے جائز حصے کے پانی کے حصول کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے اس سلسلے میں ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے وفاقی دارالحکومت میں سندھ ایریگیشن کے اعلی حکام سے بھی ملاقات کر کے صوبہ بلوچستان کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے اپنے خدشات ان کے سامنے رکھے ہیں۔
خبرنامہ نمبر 983/2025
استامحمد9فروری:13واں سندھ بلوچستان سردار رستم خان جمالی اور سردار ناصر خان جمالی ٹورنامنٹ پی سی بی اسٹیڈیم استامحمد میں منعقد کیا گیا تقریب میں صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردارزاد فیصل خان جمالی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی سابق وزیر داخلہ زبیر خان جمالی، میئر میونسپل کارپوریشن میر مظفر خان جمالی، ڈسٹرکٹ چیئرمین سالار خان سمیت اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق نے بھی شرکت کی۔ دادو اور کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ میں ونر رنر میں ٹرافیاں اور نقد انعام تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی اور ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے کہا کہ استا محمد نوجوانوں کی جانب سے کھیلوں کے مقابلوں میں زیادہ حصہ لینا بہترین عمل کی نشانیاں ہے ضلع انتظامیہ اور صوبائی انتظامیہ کی یہی کوشش رہے گی کہ یہاں کے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں کی جانب راغب ہوں اور منفی سرگرمیوں کے عمل سے اجتناب کریں ہمیں صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ نوجوان نسل میں صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کو جاری رکھا جا سکے یہ عمل نوجوانوں کے بہتر مستقبل کو سنوارنے میں سود مند ثابت ہوگا۔
خبرنامہ نمبر 984/2025
حب 9 فروری۔ صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی بلوچستان نسیم الرحمان خان ملاخیل نے لسبیلہ و حب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف فیکٹریز اور پلانٹ کا معائنہ کیا اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریز و پلانٹ کے مالکان پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تنبیہ کی کہ وہ ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عمل کریں انہوں نے کہا کہ کسی بھی فیکٹری یا پلانٹ مالکان کو ہرگز یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنیں جس سے رہائشی علاقے متاثر ہوں اور علاقے کے عوام صحت اور زندگی متاثر ہو صوبائی مشیر نے تمام فیکٹریز مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنی فیکٹریز اور پلانٹ کے دھوئیں، کیمیکل کے اخراج کے نظام کو ماحولیاتی قوانین کے مطابق بہتر بنائیں تاکہ شہر کے ماحول پر کوئی منفی اثر نہ پڑے قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے ان کی فیکٹریز سیل اور بھاری جرمانہ عائد کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شہباز شریف اور وزیراعلیٰ بکوچستان میر سرفراز بگٹی کی بھی موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی حوالے سے سخت احکامات ہیں۔اس موقع پر علاقے کے عوام نے صوبائی مشیر نسیم الرحمان ملاخیل کے دورہ حب و لسبیلہ کو سراہتے ہوئے عوام نے انہیں مسائل سے آگا ہ کیا صوبائی مشیر نے انہیں اپنے اور اپنے محکمہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خدارا اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کی خاطر ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لئے یونائیٹڈ نیشن ایجنڈا 2030 کے تحت پائیدار ترقی کے اہداف کے لئے آج ہی سے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے عملی اقدامات کریں اور ہر شہری اپنے گھروں اور گلی محلوں میں کم سے کم ایک درخت ضرور لگائے جس سے صدقے جاریہ بھی ہوگا اور گرمی کی شدت کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کے خوشگوار بنانے میں معاون ثابت ہوگا انہوں نے اہل علاقہ سے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے یا ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پلانٹ فیکٹری، ادارے کی محکمہ ماحولیات کے عملے کو نشاندہی کریں اور اپنی شکایات درج کرا کرذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور صوبے بھر کے ماحولیاتی نظام کو بہتر کرنے میں محکمہ ماحولیات کا ساتھ دیں تاکہ ایسی فیکٹری یا کارخانوں کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔
خبرنامہ نمبر 985/2025
گوادر:ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی کی ہدایت پر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلیوں، سمندر کی سطح میں اضافے، زیرِ زمین پانی کی سطح میں تغیر اور پائیدار منصوبہ بندی پر تین روزہ ورکشاپ آج اختتام پذیر ہوا۔ ورکشاپ کے دوران ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ان سے نمٹنے کے لیے مختلف عملی تدابیر پر روشنی ڈالی اور اس بابت فوری اقدامات کو ناگزیر قرار دیا گوادر کے مستقبل کی بقا کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ کردار ادا کرنے پر زور دی، ورکشاپ کے ایک حصے کے طور پر شرکاء کو فیلڈ ٹرپ کے ذریعے شہر کے متاثرہ علاقوں، وٹلینڈز اور نکاسی آب کے مسائل کا مشاہدہ کرایا گیا، جہاں انہیں موسمیاتی چیلنجز کو براہِ راست سمجھنے کا موقع ملا۔ ماہرین نے گوادر کے ماحولیاتی مسائل کے ممکنہ حل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اختتامی تقریب میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر جی ڈی اے نادر بلوچ، پرنسپل جی ڈی اے ہائیر سیکنڈری اسکول راجہ امتیاز حسین، ماہر ماحولیات و کلائمیٹ چینج ڈاکٹر پزیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عبد الرحیم بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم نظر محمد اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں، اور جی ڈی اے کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تحقیقی و عملی اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ یہ ورکشاپ گوادر کی پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی، جس میں حاصل شدہ معلومات کو عملی اقدامات میں ڈھالنے پر زور دیا گیا۔ تین روزہ ورکشاپ میں یونیورسٹی آف گوادر، جی ڈی اے ہائیر سیکنڈری اسکول، گرلز ڈگری کالج سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔ قبل ازیں، جی ڈی اے نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور پائیدار منصوبہ بندی کی بہتری کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے ماہرین کو گوادر مدعو کیا تھا تاکہ شہر کی موسمیاتی صورتحال اور ممکنہ حل کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 986/2025
لورالائی 9فروری:کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے تحصیل میختر کا دورہ کیا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر میختر کے زیر تعمیر دفتر اور رہائش گاہ کا معائنہ کیا کمشنر نے زیر تعمیر منصوبوں کا بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میختر یحییٰ خان کاکڑ، ایکسین بلڈنگ سی اینڈ ڈبلیو احمد دین اور دیگر متعلقہ آ فسران بھی موجود تھے۔ کمشنر سعادت حسن نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور اس کی جلد و معیاری تکمیل کو یقینی بنارہی ہے کسی بھی منصوبے میں ناقص مٹیریل کا استعمال ناقابل برداشت ہیں انہوں نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر میختر کے آفس اور رہائش گاہ کی تعمیر سے یہاں پر آ فسران اورا سٹاف کی موجودگی سے علاقے میں امن وامان میں سمیت علاقے کے لوگوں کے لئے روز مرہ کاموں میں بھی سہولت ہوگی ایکسین بلڈنگ سی اینڈ ڈبلیو احمد دین نے کمشنر لورالائی ڈویژن کو جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ 5 ملین روپے سے اسسٹنٹ کمشنر میختر کادفتر اور رہائش گاہ زیر تعمیر ہے جس میں تین بڑے ہال دو کوارٹر بھی شامل ہیں انہوں نے اس منصوبے کی تکمیل 28, فروری 2025 تک یقینی بنانے کا عہد کیا کمشنر نے جاری ترقیاتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا
خبرنامہ نمبر 987/2025
گوادر: گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شفقت انور شاہوانی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر آئی ایس آئی ایس ڈاکٹر طلعت شبیر، ریسرچ فیلو اسداللہ خان اور دیگر کے ساتھ تفصیلی میٹنگ ہوئی۔ اس موقع پر وفد کو ملک کے اس نامور پالیسی ادارے کی جانب سے کی جانے والی تحقیق اور شائع شدہ مطالعات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت جاری منصوبوں، خاص طور پر جی ڈی اے پاک چین فرینڈشپ اسپتال کے مثبت اثرات پر گفتگو کی گئی۔ اس اسپتال کی بدولت مکران کے ہزاروں مستحق مریضوں کو جدید اور معیاری طبی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں، سی پیک منصوبوں میں ہسپتال اورپاک چائنا ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں جسے سی پیک کے شاندار عوامی منصوبوں میں شمار کیا جاتاہے۔ سی پیک کے ناقدین بھی ان منصوبوں کے متعرف ہیں۔جی ڈی اے اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز نے باہمی اشتراک سے ایک تحقیقی پلیٹ فارم کے قیام پر اتفاق کیااور باہمی تعاون کے یاداشتوں پر دستخط کئے جو خطے میں ترقیاتی منصوبہ بندی کے لیے رہنمائی فراہم کرے گا۔ اس پلیٹ فارم کا بنیادی مقصد مقامی آبادی، خصوصاً نوجوانوں اور خواتین کی امنگوں کو ترقیاتی منصوبوں میں شامل کرنا ہے تاکہ پائیدار اور متوازن ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر بلو اکانومی کے بے پناہ امکانات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ سمندری وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے خطے میں معاشی ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے مختلف امکانات پر غور کیا گیا، جس سے مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ یہ دورہ جی ڈی اے اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے درمیان ایک مثبت اور تعمیری تعاون کیلئے اہمیت کا حامل ہے، جو مستقبل میں خطے کی ترقی اور تحقیق کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔
خبرنامہ نمبر 988/2025
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اتوار کو پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی کے ہاں گئے جہاں انہوں نے ان کے چچا کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ نے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔
خبرنامہ نمبر 989/2025
خضدار 9 فروری : محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام خضدار میں ایک ہفتے سے جاری جشن جھالاوان سپورٹس فیسٹیول فٹبال کے فاٸنل میچ کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا، فائنل میچ ڈی ایف اے خضدار اور ڈی ایف اے قلات کے مابین میر غوث بخش فٹبال گراؤنڈ میں کھیلا گیا، میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، ڈی ایف اے خضدار نے پنلٹی ککس پر میچ جیت کر فائنل میچ اپنے نام کیا، اس موقع پر تماشائیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی، میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کو ٹرافی دی، جشن جھالاوان سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، فٹبال، شوٹنگ بال، آرچری، اسکواش، فٹسال، گلیل، تائیکوانڈو، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، سنوکر و دیگر کھیلوں کے مقابلے کھیلے گئے جس میں خضدار، قلات، سوراب، آواران، مستونگ اور تحصیل زہری سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، فیسٹول میں کھلاڑیوں سمیت اسکولوں اور کالجوں سے طلبہ و طالبات نے بھی حصہ لیا، وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینہ مجید بلوچ کی سربراہی میں سیکرٹری کھیل طارق قمر بلوچ، ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر خان بازئی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیوٹیز محمد آصف لانگو کے زیرنگرانی و انتھک محنت کی بدولت خضدار میں جاری رہنے والا جشن جھالاوان سپورٹس فیسٹیول کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہوا، محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا گیا جنہوں نے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں بھرپور ساتھ دیا، مقامی لوگوں نے اس فیسٹیول کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ہر سال اس طرح کے فیسٹیول کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ کھیلوں کے میدان آباد رہیں۔
خبرنامہ نمبر 990/2025
خاران9 فروری ۔ کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے خاران کے یوسی جامک میں محکمہ جنگلات کے ترقیاتی پروجیکٹ کلسٹر پلانٹیشن کا دورہ کیا۔ جہاں پلانٹیشن کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر کنزرویٹر آف فارسیٹ رخشان ڈویژن نزیر احمد اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر خاران بختیار احمد، رینج فارسیٹ آفیسر خاران نور حسن اور بلاک آفیسر جنگلات خاران سید سعادت اللہ شاہ موجود تھے۔ کنزرویٹر آف فارسیٹ رخشان نزیر احمد نے کمشنر رخشان کو اپنے کلسٹر پلانٹیشن پروجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ خاران کے یوسی جامک میں محکمہ جنگلات اور کمیونٹی کے اشتراک سے یہ کلسٹر پلانٹیشن سال 2022 کو شروع کیا گیا تھا جس میں 22 ہزار کے قریب مختلف اقسام کے درخت لگائے گئے ہیں اور پلانٹیشن کے تحت ریگستان کو مزید آگے بڑھنے سے روکنے کے لئے اس کے ارد گرد میں 40 ہزار کے قریب ایرانی گز کے قلمیں شیلٹر بیلٹس لگائی گئی ہیں سولر ٹیوب ویل سے کلسٹر پلانٹیشن کے درختوں کی آبیاری کیا جاتا ہے اور ہمارے محکمہ جنگلات و کمیونٹی کے لوگ پروجیکٹ کی مکمل بنیادوں پر دیکھ بھال کر رہے ہیں اور یہ پلانٹیشن مکمل کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اس موقع پر کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کلسٹر پلانٹیشن پروجیکٹ کو کامیاب بنانے میں کنزرویٹر آف فارسیٹ رخشان ڈویژن ڈویژنل فاریسٹ آفیسر خاران اور باقی ان کے اسٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا آگر ڈیپارٹمنٹ اور کمیونٹی مل کر ٹری پلانٹیشن کریں گے تو اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے یہ کلسٹر پلانٹیشن پروجیکٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے ایسے اور پروجیکٹس رخشان ڈویژن میں ہونی چاہئے ، کمشنر رخشان نے کہا کہ رخشان ڈویژن میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے جنگلات کو فروغ دینے آلودگی کو کم کرنے کے لیے شجر کاری اور جنگلات پر مکمل توجہ دینا چاہیے انھوں نے کہاکہ اس ریجن میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق شدید چیلنجز ہیں اس حوالے سے ٹری پلانٹیشن کمپیئن کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے رخشان ڈویژن میں ماحولیاتی نظام کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کےلئے فارمرز زمینداروں سمیت ہر شخص کو شہری اور دیہی علاقوں میں شجر کاری کرنا چاہیے ۔ کمشنر رخشان نے محکمہ جنگلات کے آفیسران کو ہدایت کی وہ رخشان ڈویژن کے فارمرز زمینداروں سے شجر کاری اور جنگلات کی اہمیت اور ضرورت کے پیش نظر خصوصی نشست کیا کریں تاکہ وہ ٹری پلانٹیشن کمپیئن کا حصہ بن کر اپنے ٹیوب ویلز میں بھرپور شجر کاری کرسکیں۔
خبرنامہ نمبر 991/2025
کوئٹہ 09 فروری :اتوار کے روز سہ پہر 04:30 بجے محکمہ ایکسائز کے نارکوٹکس ونگ کی ٹیم نے انسپکٹر احسان مری کی نگرانی میں منشیات کے سمگلر کے خلاف کلی اسماعیل کوئٹہ میں چھاپہ مارا، اس موقع پر منشیات فروشوں کے کارندوں نے نارکوٹکس ونگ کے ٹیم پر اچانک حملہ کرکے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں محکمہ ایکسائز کے تین سپاہی شدید زخمی ہوئے، زخمی سپاہیوں میں سنجیت کمار کو دو گولیاں لگیں جس ایک گولی کمر کے اوپر حصے میں جبکہ دوسری سر میں لگی، سپاہی منظور احمد اور سپاہی سلطان بھی گولی لگنے سےشدید زخمی ہوئے جنہیں ٹراما سینٹر سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ محکمہ ایکسائز کے نارکوٹکس ونگ کے متعلقہ عملے نے منشیات فروشوں کے خلاف مزید کارروائی کیلئے جناح ٹاؤن تھانے میں ایف آئی آر کروائی ہے