خبرنامہ نمبر 804/2025کوئٹہ 4 فروری۔ بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر و پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ 05 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر دن کا مقصد منقسم کشمیر کے سبھی حصوں میں بسنے والے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرنا ہے یہ دن منانے کا سلسلہ گذشتہ کئی سال سے بلا تعطل جاری ہے اور بلوچستان کے عوام بھی اپنے کشمیری بہن، بھائیوں کے ساتھ 05 فروری کو پورے عزم اور حوصلے کے ساتھ یکجہتی دن منانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ شیخ عبداللہ اور اندرا گاندھی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے وقت 1975ئ میں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 28 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منانے کا اعلان کیا تاہم اس دن کو سرکاری طور پر 05 فروری کے روز منانے کا آغاز 2004ئ میں ہوا ، انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد کشمیریوں کے منصفانہ جہدوجہد، حق خود ارادیت، سیاسی و سفارتی حمایت اور غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ استصواب رائے کے ذریعے جس کے ساتھ جانا چاہیں جاسکتے ہیں، انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ کشمیریوں نے جہدوجہد آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دیں اور مظالم برداشت کیے،76 برسوں سے بھارت غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگوں کو ڈرانے اور دبانے کی مذموم مہم چلا رہی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کے لوگ ان تمام انسانیت سوز سلوک اور مظالم کے باوجود اپنے وطن کی آزادی کیلئے جہدوجہد کر رہے ہیں ہم پاکستان کے عوام ان کی تحریک آزادی کی عظیم جہدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، میر صادق عمرانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا واحد اور حتمی حل صرف و صرف کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق جمہوری طریقے سے اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ غیر جانب اور آزاد استصواب رائے سے کیا جائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 805/2025کوئٹہ 4 فروری۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور کشمیری عوام کی لازوال قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے آزادی کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں، لیکن بھارتی قابض افواج ان کی آواز کو دبانے کے لیے ظلم و جبر کا سہارا لے رہی ہیں۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے اور ہر بین الاقوامی فورم پر ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام دل و جان سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر سطح پر ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدامات نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ بخت محمد کاکڑ نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا جائز حق، یعنی حق خودارادیت، دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے پاکستانی عوام پر زور دیا کہ وہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں، ریلیوں اور سیمینارز میں بھرپور شرکت کریں، اور سوشل میڈیا سمیت ہر پلیٹ فارم پر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کریں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کو آزادی کی منزل نصیب کرے اور پاکستان جلد اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مل کر جشن آزادی منائے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 806/2025 کوئٹہ 4 فروری۔صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہا ر کرتے ہیں اور حق خود ارادیت کے حصول کی اس جدوجہد میں ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے ایک پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ حق خود ارادیت کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے جسے ریاستی جبرو تشدد کے ذریعے کسی صورت دبایا نہیں جا سکتا، ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تب تک کھڑے رہیں گے جب تک انہیں ان کا یہ بنیادی حق نہیں ملتا۔ صوبائی وزیر نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی قرار داد وں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے پر امن حل سے وابستہ ہے، دنیا کو اس اہم مسئلہ کی نزاکت کوسمجھنا ہوگا اور اس مسئلے کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر807/2025کوئٹہ4 فروری۔صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کے زیرِ صدارت محکمہ تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں اور جاری پی۔ایس۔ ڈی پی 2024۔2025 کے حوالے سے منعقدہ ہوا۔ جائزہ اجلاس محکمہ تعلیم پی۔پی آئی یو میں ہوا۔ اِجلاس میں سیکریٹری تعلیم صالح ناصر ،سیکرٹری موصلات و تعمیرات لعل جان جعفر ،ایڈشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ تعلیم سمیع اللہ کاکڑ اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ تمام جاری اور نئے سکیموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی بھر پور کوشش کی گئی جبکہ حالیہ پی۔ ایس۔ ڈی۔ پی کے تحت منظور شدہ اسکیموں میں ٹینڈرز کا عمل بھی مکمل کردیا گیا اور نئے تعلیمی سال 2025 کے آغاز قبل مفت سرکاری درسی کتب کی تقسیم کا عمل بہت بڑے پیمانے جاری رہے گیں۔ صوبے کے تمام سرد علاقوں اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو کتب کی فراہمی کی عمل جاری ہیں۔ نئے تعلیمی سال کیلئے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نے 93 لاکھ سے زائد درسی کتب کی چھپوائی ہیں۔ صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے حالیہ پی۔ایس۔ڈی۔ پی 2024. 2025 کی جاری اور نئے سکمات کو نئے تعلیمی سال کی آغاز کے ساتھ ہی مکمل کریں تاکہ سکولوں میں طلبا و طالبات کو بہترین اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار حکومت بلوچستان محکمہ تعلیم کے لیے مختص کی گئی ترقیاتی بجٹ تعلیم کی بہتری کے لیے خرچ کریگی تاکہ سکولوں کی استعداد کار میں مزید بہتری رونما ہوسکے جبکہ ہمارے صوبے کے طلبائ و طالبات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے مزید آسانی اور مددگار ثابت ہو سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت تک مکمل کرنے کے عمل کو مزید موثر اور تیز کریں اور ٹینڈرز کے عمل کو مکمل طور پر صاف وشفاف بنایا جائے جبکہ کام کی معیار کو مزید شفافیت کو یقینی بنایا جائے اجلاس کے آخر میں صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ تمام سکمات کی جامہ پلان پر فوری طور پر عمل کرتے ہوئے پی۔ایس۔ ڈی۔پی کے ترقیاتی منصوبوں سے عوام جلد از جلد مستفید ہوسکیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 808/2025کوئٹہ 4 فروری۔ صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان ملاخیل نے 5 فروری یوم کشمیر کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور ان کی ازادی کی جدوجہد میں دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اس دن کو ہم صرف ان کے ساتھ یکجہتی کے دن کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کی ان کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دینا ہے اوراسی تناظر میں ہمیشہ 5 فروری کو پورے ملک میں یوم کشمیر کو ملکی سطح پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرنے اور کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا پے۔پاکستان ہمیشہ سے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کا حامی رہا ہے اور بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرتا رہا ہے۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ نہیں، بلکہ یہ انسانی حقوق کا ایک عالمی مسئلہ ہے۔ اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کے باوجود، کشمیری عوام کو اب تک اپنے حق خودارادیت سے محروم رکھا گیا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجی موجودگی کو مزید بڑھا دیا ہے، اور وہاں کے عوام پر ظلم و تشدد کے نئے باب لکھے جا رہے ہیں۔ انکی جداگانہ حثیت کو ختم اور ہندو مذہبی رجعت پسندی کو فروغ دینے سمیت ہندوو ں کو آباد کر کے مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف عالمی سطح پر اواز بلند کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت مسلمان اور پاکستانی ہونے کی بنائ پر ہمیں نہ صرف کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے، بلکہ عالمی سطح پر بھی اس اہم ایشیو پر اپنا کشمیری بھائیوں کے حق میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ وہ بھی ہناری طرح ایک آزاد شہری کی طرح اپنی زندگی بسر کر سکیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 809/2025کوئٹہ 4 فروری۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں گرانفروشوں ،ناجائز منافع خوروں اور منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز 164 دکانوں اور منی پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا گیا جہاں خلاف ورزی پر 14 دکانیں اور 40 منی پمپس سیل،17 دکاندار اور 32 پمپ مالکان گرفتار، 45 افراد جیل منتقل، 22 دکاندارکو جرمانے اور 50 منی پمپس کے سامان ضبط کرلیا گیا۔تفصلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کوئٹہ کے تما سب ڈویژنز میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس حوالے سے دودھ فروشوں تندوروں قصابوں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت 104 دودھ کی دکانوں، تندوروں اور قصاب خانوں کا دورہ کیاگیا اس موقع پر تندوروں پر قیمتوں اور وزن، دودھ کی دکانوں پر قیمتوں، معیار اور مقدار جبکہ قصاب خانوں میں قیمتوں کا جائزہ لیاگیا۔کاروائی دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 14 دکانیں اور تندور سیل کردئیے گئے جبکہ 17 افراد کو گرفتار کرکے 15 افراد کو جیل اور 22 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے گئے جبکہ متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیا گیا اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) ماریہ شمعون نے سریاب مل برما ہوٹل اور دیگر علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 40 دکانوں کا دورہ کیا کاروائی کے دوران 5 دکانیں سیل جبکہ 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس کے علاو اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے کوئٹہ شہر کے اندر مختلف علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 36 دکانوں کا دورہ کیا جس میں 5 دکانیں سیل جبکہ 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی عالموں چوک شہباز ٹاون میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 32 دکانوں کا دورہ کیا اس موقع پر 6 افراد کو گرفتار جبکہ 4 دکانیں سیل کی گئیں۔ علاہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ شہر کے اندر منی پیٹرول پمپوں کے خلاف بڑے کریک ڈاون کے جوائنٹ روڈ، سریاب روڈ ،کیچی بیگ، مغربی بائی پاس ،جان محمد روڈ ، طوغی روڈ اور نواں کلی عالمو پر منی پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں کی گئیں ان کاروائیوں کے دوران 40 پیٹرول پمپس سیل اور ان تمام پمپوں کا سامان ضبط کرلیا۔ اس دوران 32 پیٹرول پمپس مالکان کو گرفتار کرکے ان میں سے 30 پمپس مالکان کو 14 دن کے لیے جیل بھجوا دیا۔ کاروائی کے دوران ضلعی انتظامیہ نے کم عمر بچے جوکہ پیٹرول پمپس چلا رہے تھے انکو سخت وارننگ جاری کیں۔کاروائی کے دوران منی پیٹرول پمپوں سے بیٹری، چارچرز اور دیگر سامان ضبط کرلیا اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) کیپٹن (ر) عبداللہ بن عارف اور اسپیشل مجسٹریٹ (سٹی) احسام الدین کاکڑ نے جان محمد روڈ، جوائنٹ روڈ، کاسی روڈ اورطوغی روڈ پر منی پیٹرول پمپوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 22 پمپ سیل اور 10 دکانداروں کو گرفتار کرکے 14 دنوں کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) ماریہ شمعون نے سریاب روڈ کے مختلف علاقوں میں منی پیٹرول پمپوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 28 منی پیٹرول پمپس سیل جبکہ 10 مالکان کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا۔ اس دوران پیٹرول پمپوں کے سامان ضبط کرلیا گیاجبکہ اسپیشل مجسٹریٹ سب ڈویژن (صدر) حسیب سردار نے نواں کلی میں منی پیٹرول پمپوں کے خلاف کاروائیوں میں 13 پیٹرول پمپ سیل کرکے سامان ضبط کرلیا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 810/2025تربت 4 فروری۔:محکمہ امور حیوانات اور ایف اے او کے زیراہتمام تربت میں ڈی وارمنگ مہم شروع کردیا گیاہے جس میں ہزاروں جانوروں کو ویکسین کی گئی ڈاکٹر محمد حنیف بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ امور حیوانات تربت اور اخلاق احمد FAO تربت کیچ کی قیادت میں تربت GRASP کے منتخب یونین کونسل میں ڈی وارمنگ مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد مقامی کسانوں میں مویشیوں کی صحت سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور بکریاں اور بھیڑیں کو بیماریوں سے محفوظ بنانا ھے اس مہم میں ضلع بھر کے مختلف فارمر فیلڈ اسکول کے ممبران نے بھر پور شرکت کی اور محکمہ لائیو اسٹاک کے ماہرین سے رہنمائی حاصل کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیوسٹاک حنیف بلوچ کا کہنا ہے کہ ایف اے او اور محکمہ لائیوسٹاک کی شاندار کار کردگی اور انتھک محنت کے نتیجے میں ہزاروں جانوروں کو کامیابی سے ڈی وارمنگ کیا گیا ہے ڈاکٹر حنیف بلوچ نے اس موقع پر مزید بتایا کہ مہم کو مزید وسعت دی جائے گی اور یہ آئندہ کئی دنوں تک جاری رہے گی تا کہ زیادہ سے زیادہ جانوروں کو اس سہولت سے مستفید کیا جا سکے انہوں نے کسانوں کو مویشیوں کی باقاعدہ دیکھ بال اور بیماریوں سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی تلقین بھی کی فارمر فیلڈ اسکولز کے کسانوں نے اس مہم کو ایک مثبت اور ضروری قدم قرار دیتے ہوئے محکمہ لائیو اسٹاک اور FAO کی کاوشوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ ڈی وارمنگ سے ان کے مویشیوں کی صحت میں نمایاں بہتری آئے گی جس سے نہ صرف بیماریوں میں کمی ہو گی بلکہ دودھ اور گوشت کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا کسانوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے مہم جاری رہیں گی تا کہ ان کے مویشی صحت مند رہے اور ان کے روز گار میں بہتری آئے ایف اے او کے اخلاق احمد نے کہا کہ یہ مہم تربت میں مال مویشی پال کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم پیش رفت ھے محکمہ لائیو اسٹاک اور FAO کے نمائندوں نے عزم ظاہر کیا کہ آئندہ بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی تا کہ مویشی پال حضرات کو در پیش چیلنجز کا حل نکالا جا سکے اور ان کے معاشی استحکام میں بہتری آئے اس مہم کے کامیاب انعقاد نے ثابت کیا کہ مشترکہ کوششوں اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے مویشی پال کسانوں کی مشکلات کم کی جاسکتی ہیں اور ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ممکن بنایا جاسکتا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 811/2025 چمن 4 فروری۔ لیویز فورس چمن نے ایک کامیاب اور بیمثال کاروائی کو سرانجام دیتے ہوئے خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپے کے دوران بھاری ہتھیاروں کو برآمد کر کے ضبط کر لیا۔ چمن میں اسلحہ و گولہ بارود کو لیویز فورس چمن نے اچانک چھاپے کے دوران برآمد کر لیا کل شام لیویز فورس چمن کو ایل ایل یو سے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کی گئی جہاں لیویز و کیو آر ایف فورسز نے روغانی میں ایک مشتبہ جگہ پر چھاپہ مارا جہاں درج ذیل اسلحہ برآمد کرلیا گیا 2x LMGs۔ 2x ماsرٹر گن۔ 1X طیارہ شکن ہتھیار لیویز فورس چمن نے کہا کہ یہ اسلحہ دہشت گردوں کی جانب سے ضلع چمن میں امن و امان کو سبوتاڑ کرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا لیویز فورس نے کہا کہ اس موقع پر کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے وہاں پر کوئی شخص نہیں پایا گیا انہوں نے کہا کہ نامعلوم شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے اور تاہم علاقے میں امن و امان کی قیام کیلئے گشت کا سلسلہ بڑھایا گیا ہے اور سنیپ چیکنگ شروع کر دی گئی ہے اور چمن کے تمام رابطہ سڑکوں پر لیویز و پولیس چوکیوں اور ناکوں پر تفتیش اور جامع تلاشی اور چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 812/2025تربت 04 فروری۔ یونیسف اور سی پی ڈی (CPD) کے زیر اہتمام بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (فیز 2) کے تحت، یورپین یونین کے تعاون سے 8 روزہ ریاضی اور پیڈاگوجی ٹریننگ کے اختتام پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت میں تقسیمِ اسناد کی ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر اسکولز مکران ڈویژن، غفور دشتی تھے۔ اس ٹریننگ میں 20 کلسٹرز سے تعلق رکھنے والے مڈل لیول کے اساتذہ نے شرکت کی، جن میں 38 مرد اور 41 خواتین اساتذہ شامل تھے تقریب میں حاجی لیاقت ڈپٹی ڈائریکٹر مکران ڈویژن، منظور احمد ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن تربت منظور احمد سینئر ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول کلاتک، اصغر علی (پرنسپل ماڈل ہائی اسکول تربت، دلشاد احمد، فیض الرحمن (ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر، یونیسف اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ڈائریکٹر اسکولز مکران ڈویڑن، غفور دشتی نے 8 روزہ ریاضی اور پیڈاگوجی ٹریننگ کے کامیاب انعقاد پر یونیسف اور سی پی ڈی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی ٹریننگ اساتذہ کی تدریسی مہارتوں کو فروغ دیتی ہیں، جس کے نتیجے میں وہ بچوں کو بہتر انداز میں تعلیم دے سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اساتذہ نے اپنے ماسٹر ٹرینرز سے بہت کچھ سیکھا ہوگا تقریب کے آخر میں، ڈسٹرکٹ ٹریننگ منیجر سی پی ڈی، نزیر احمد نے تمام شرکائ، بالخصوص ضلعی اور ڈویڑن تعلیمی افسران کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے تقریب میں شرکت کرکے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر/2025 813 خضدار 4 جنوری۔پانچ فروری کو خضدار میں یوم کشمیر منایا جائے گاضلعی انتظامیہ خضدار کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ کل 5 فروری بوقت دن گیارہ بجے یوم کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی خاطر ایک ریلی نکالی جائیگی۔ جو کہ ڈپٹی کمشنر خضدار کے آفس سے برآمد ہوگی۔ اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سماجی اداروں تاجر برادری وکلاء صحافی بلدیاتی نمائندے کونسلران اقلیتی کمیونٹی کے نمائندوں سول سوسائٹی سوشل ورکرز ، عام خواتین و حضرات اور تمام سرکاری ملازمین و سرکاری محکمہ جات کے سربراہان کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اس ریلی میں شرکت کرکے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا حصہ بنیں۔دریں اثنائ ضلع خضدار کے تمام تحصیلوں میں بھی کشمیر ڈے منایاجائیگا جہاں اسسٹنٹ کمشنرز اظہارِ یکجہتی کشمیر پروگرامات کو لیڈ کریں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 814/2025 چمن 4 فروری۔ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے اج تین بی ایچ یوز کا اچانک دورہ کیا انہوں نے گلشنِ خان بی ایچ یو، حبیب آباد بی ایچ یو اور حاجی فیض اللہ خان بی ایچ یو کا علیحدہ علیحدہ مختصر مگر تفصیلی دورہ کیا انہوں نے تینوں بی ایچ یوز میں ادویات کی سٹاک اور ڈاکٹروں اور تمام سٹاف کی حاضری رجسٹرز کو چیک کیے اور تینوں بی ایچ یوز میں ڈاکٹرز اور سٹاف اپنی ڈیوٹیوں پر موجود پائے گئے اس موقع پر ڈی سی چمن نے وہاں پر موجود مریضوں سے حال احوال پوچھا اور معلومات حاصل کیں اور تینوں بی ایچ یوز کے ڈاکٹرز نے ڈی سی چمن کو تفصیلی معلومات فراہم کیں ڈی سی چمن نے کہا کہ چمن ایک سرحدی ضلع اور پہاڑوں اور دور افتادہ علاقوں پر پھیلا ہوا اور شہر سے کافی دور ہے لہذا تمام ڈاکٹرز خدمت خلق کو اور مریضوں کی علاج و معالجہ کو بحیثیت انسان اور مسلمان اپنا فرض سمجھتے ہوئے اپنے خدمات ایمانداری اور دیانتداری سے سرانجام دیں تاکہ ہم ایک خوشحال ماحول میں صحت مند زندگی گزارنے کے قابل ہو جائیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 815/2025چمن 4 فروری۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے اج انسداد پولیو مہم کے دوران فیلڈ میں جاکر پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا انہوں نے بچوں کے فنگر پرنٹس چیک کیں اور دروازوں پر پولیو مارکنگ کو بھی دیکھ لیا انہوں نے پولیو ٹیموں کو سختی سے پابند کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال تک کی بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے دو قطرے ہر حال میں پلائیں اور کہا کہ اگر ایک بھی بچہ پولیو قطرے سے محروم رہا تو پھر ذمہواروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر مامور لیویز فورس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ آخر وقت تک پولیو ممبران کے ساتھ موجود رہیں اور سستی اور غفلت کا مظاہرہ اجتناب کریں ڈیوٹی کے دوران الرٹ اور چوکنا رہیں اور ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 816/2025چمن 4 فروری۔فاسسٹنٹ کمشنر صدر امتیاز علی بلوچ نے مختلف بی ایچ یوز کا اچانک دورہ کیا انہوں نے روغانی 2 کلی باز اڈہ کہول بی ایچ یو محمودآباد بی ایچ یو کا ویزٹ کیا انہوں نے ڈاکٹروں اور سٹاف کی حاضری رجسٹر چیک کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے پی ایچ اوز میں ادویات کی سٹاک کا بھی جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر نے تمام سٹاف پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ حاضریوں کو یقینی بنا? اور وقت کی پابندی کریں انہوں نے کہا کہ ہسپتال اور مریضوں کی علاج و معالجہ کے حوالےسے ہم کسی قسم کی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوں گے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر/2025 817خضدار 4 جنوری۔ڈپٹی کمشنر خضدار کی سربراہی میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس امیدواروں کے اصل دستاویزات کی جانچ پڑتال ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی سربراہی میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس تعلیمی سیشن 2024 اور 25 کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کے اصل دستاویزات اور لوکل سرٹیفکیٹ شناختی کارڈ بے فارم کی جانچ پڑ تال اور تصدیق کا عمل مکمل کیا گیا اس موقع پر کل 113 امیدوار اپنے دستاویزات کے ساتھ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے جانچ پڑتال کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علم دین ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر رفیق احمد ساسولی عبدالمالک بلوچ نادرہ کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران شامل تھے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 818/2025کوئٹہ 4 فروری۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) محمد وقار کاکڑ کی زیرصدارت کوئٹہ میں موجود سرکاری اور نجی ہاسٹلز کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایجوکیشنل بوائز اینڈ گرلز ہاسٹل، ایکسلینس ہاسٹل، ایور گرین ہاسٹل، شارجہ ہاسٹل، نیو بلیک ڈائمنڈ ہاسٹل، نیشنل بوائز ہاسٹل، ہمدرد ہاسٹل، المرحبا ہاسٹل، الجنت ہاسٹل، پرنس ہاسٹل، اے ون ہاسٹل، اسلامک ہاسٹل، دبی ہاسٹل، مائی ہوم ہاسٹل و دیگر ہاسٹل مالکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو کوئٹہ کے تمام ہاسٹلز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کوئٹہ کے موجودہ حالات کے پیش نظر اجلاس میں کوئٹہ کے تمام ہاسٹلز کے بارے میں اہم فیصلے کیے گیے۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد وقار کاکڑ نے کہا کہ ہاسٹلز کے مالکان تمام طالب علموں کے جو ہاسٹلز میں رہائش پذیر ہے انکا مکمل ڈیٹا فراہم کریگے۔ ہاسٹل میں جگہ دیتے وقت طالب علم اپنے اور والدین کی معلومات اور ضروری دستاویزات فراہم کریگے جنکو ہاسٹل انتظامیہ ضلعی انتظامیہ کو جمع کرائی گی اگر کسی طالب علم کا شناختی کارڈ نہیں بنا ہو یا کم عمر ہووہ طالب علم اپنا ب فارم جمع کرائے گا۔ ضلعی انتظامیہ ایک آن لائن ایپلیکیشن پر کام کررہی ہےجس کے تحت تمام ہاسٹل ضلعی انتظامیہ کے ساتھ منسلک ہو جائیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا اپلوڈ کیا جاسکے گا ہاسٹل میں طالب علوں کو کسی بھی مہمان کو رات گزارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہاسٹل انتظامیہ تمام ہاسٹلز میں داخلے اور چھوڑ کے جانے والے طالب علموں کا مکمل ڈیٹا ہر مہینے ضلعی انتظامیہ کو جمع کرائی گی کسی بھی قسم کےواقعے یا کسی سنگین مسلے کےدوران ہاسٹل مالکان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کرے گے اور ضلعی انتظامیہ ہر قسم کا ممکن تعاون فراہم کریگی۔
خبرنامہ نمبر 819/2025نصیرآباد 4 فروری۔ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے ٹیموں کے ساتھ ملاقات کر کے جاری پولیو مہم کے متعلق آگاہی حاصل کی جبکہ بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے اور مختلف علاقوں میں ڈور مارکنگ اور بچوں کی فنگر مارکنگ کے عمل کا مشاہدہ بھی کیا انہوں نے ٹیموں کو سختی کے ساتھ ہدایت دی کہ وہ اپنے کام کو جاری رکھیں ریفیوزلز پر خصوصی توجہ دی جائے اگر کوئی بھی والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پھیلانے سے انکاری رہیں تو ان کے متعلق ہمیں آگاہی فراہم کی جائے تاکہ ضلعی انتظامیہ اس عمل کی روک تھام کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں پولیو کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی اس لیے تمام ورکرز پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 820/2025دالبندین 4 فروری۔ ڈپٹی کمشنر چاغی عطائ المنعم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی نظام رحیم بلوچ اور دیگر کمیٹی ممبران مختلف کالجز میں داخلے کے لیے جمع کرنے والے امیدواروں سے انٹرویو لیے۔ چاغی کے وہ طلبائ و طالبات تھے جنہوں نے فرسٹ ایئر بی ڈی ایس / ایم بی بی ایس برائے تعلیمی سال 2024-2025 کے لیے بولان میڈیکل کالج، مکران میڈیکل کالج، تربت، جلاوان، خضدار، لورالائی میڈیکل کالج اور دیگر صوبوں میں بلوچستان کے متعین کوٹہ پر داخلے کے لیے کاغذات جمع کیے تھے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 821/2025کوئٹہ 4 فروری۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم شمالی اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ٹھنڈی راتیں بھی ہوسکتی ہیں۔ بدھ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے وقت شدید سردی ہوگی۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سمنگلی میں ٹریس بارش ہوئی۔ قلات میں سب سے کم درجہ حرارت (-5.5/07.5) ریکارڈ کیا گیا۔
خبرنامہ نمبر822/2025کوئٹہ 4 فروری ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اپنی جدوجہدِ آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں، اور وہ وقت دور نہیں جب انہیں حقِ خودارادیت حاصل ہوگا۔ کشمیری عوام کی اس جدوجہد میں ہزاروں جوان، بچے، بزرگ اور خواتین اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ خطے میں حقیقی امن اسی وقت ممکن ہوگا جب کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے۔ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے، اور اس کے حل کے بغیر خطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں۔ بھارت نے زبردستی کشمیر پر قبضہ جما کر وہاں کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے اور ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے، مگر بھارت کا مکروہ چہرہ اب زیادہ دیر تک دنیا سے چھپا نہیں رہ سکتا، اور نہ ہی وہ کشمیریوں کی آواز کو دبا سکتا ہے وزیراعلیٰ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے مظالم کا نوٹس لے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستانی قوم کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اور بلوچستان کے عوام بھی کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار میں کسی سے پیچھے نہیں۔ ہماری دعائیں اور حمایت کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، اور وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، مقبوضہ کشمیر بھارتی ریاستی جبر سے آزاد ہوگا، اور ایک آزاد ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر823/2025کوئٹہ4 فروری ۔صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات و پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ 5 فروری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے طورپر منایا جاتا ہے یہ دن بھارت کے ظلم و استبداد اور ہٹ دھرمی کے خلاف کشمیریوں کی لازوال جہدوجہد آزادی کی حمایت میں تجدید عہد کا دن ہے یہ صرف پاکستان اور آزادکشمیر میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھرمیں جوش وجذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے اور آزادی کے متوالوں مظلوم کشمیریوں کو یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ بھارت کے تسلط سے کشمیر کو آزادی دلانے میں وہ تنہا نہیں ہم ان کے ساتھ ہیں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات کے تناظر میں اس سال یوم یکجہتی کشمیر کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ 5 اگست 2019 کومودی سرکارنے جموں وکشمیر کی مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب بڑی جیل میں بدل دیا ہے پانچ سال پانچ ماہ گزرنے کے باوجود 80 لاکھ سے زائد مسلمان آبادی تمام بنیادی سہولتوں انسانی حقوق سے محروم اور محاصرے کی کیفیت میں ہیں وادی کے عوام کی زندگی 9 لاکھ بھارتی فوج کے ہاتھوں اجیرن ہو چکی ہے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ 5 اگست2019 کا واقعہ اچانک نہیں ہوا یہ مودی کا دیرینہ خواب اور ایجنڈا تھا جس پر اس نے عمل کرکے آر ایس ایس اور ہندوو?ں کو خوش کیا ہے۔ مودی نے انتخابات سے پہلے اپنی قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آکر بابری مسجد کو مندر کشمیر کوانڈین یونین کا حصہ اور اکھنڈ بھارت بنائیں گے جن میں وہ اپنے دو وعدوں پر عمل کر چکا ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی قوم کا اصولی اور تاریخی مواقف ہے جس پر قائداعظم سے لیکرآج تک پاکستانی قوم اورمسلمانان جموں وکشمیر قائم ہیں وہ اس پر کسی انحراف یا سمجھوتے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔مسئلہ کشمیر ان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت سے کم کسی بات کو قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہ دوائی نہ ہی خوراک دستیاب ہے۔پولیس مقابلے میں نوجوانوں کا قتل عام روز کا معمول ہے عالمی برادری انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی فوج کے ظلم وجبر پر زبانی مذمت کرنے کے سوا کچھ نہیں کررہی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنی قربانیوں سے مسئلہ کشمیر زندہ رکھا ہوا ہے بھارت کا کوئی ظلم و جبر ان کے جذبہ مزاحمت کو ختم نہیں کر سکا وہ جدو جہد آزادی کو جاری رکھے ہوئے ہیں اپنے دلی جذبات کے اظہار کیلئے ہر سال 5 فروری کو گلی کوچوں میں سڑکوں، چوراہوں پر کشمیریوں کی جہدوجہد آزادی سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر824/2025کوئٹہ4 فروری ۔صوبائی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک جامع اور موثر حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خواتین کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے مختلف عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو این ویمن بلوچستان کی صوبائی سربراہ عائشہ ودود، پورٹفولیو منیجر سمن احسن اور داود ننگیال کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں بلوچستان میں خواتین کو درپیش چیلنجز، ان کے حقوق اور خواتین کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ خواتین کی ترقی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تعلیم، صحت، روزگار اور معاشی مواقع کی فراہمی انتہائی اہم ہے۔ حکومت بلوچستان فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی شرکت یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے تاکہ انہیں مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبوں اور پروگرامز پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ حکومت ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے۔خواتین کی بہبود کے لئے یو این ویمن کے کردار کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ خواتین کو ایک محفوظ، خوشحال اور خودمختار ماحول فراہم کرنے کے لئے یو این ویمن اور دیگر شراکت داروں کا کردار قابل تعریف ہے اور حکومت بلوچستان ان اداروں کیساتھ مل کر صوبے کی خواتین کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿Quetta: (February 4, 2025) Provincial Advisor for the Department of Women’s Development, Dr. Rubaba Khan Buledi has emphasized the urgent need for a comprehensive and effective strategy to address the challenges faced by women in Balochistan. She stated that women’s welfare is the top priority of the government, and various practical measures are being taken to achieve this goal. She expressed these views during a meeting with the Provincial Head of UN Women Balochistan, Ayesha Wadood, Portfolio Manager Saman Ahsan, and Dawood Nangyal.During the meeting, there was a detailed discussion on the challenges faced by women in Balochistan, their rights, and the provision of development opportunities for them. Dr. Rubaba Khan Buledi stated that no society can progress without the development of women. Providing education, healthcare, employment, and economic opportunities to women is crucial for their empowerment. The Government of Balochistan is committed to ensuring women’s participation in the decision-making process to provide them with equal opportunities.Highlighting various projects and programs for women’s welfare, Dr. Rubaba Khan Buledi said that the government is working on multiple initiatives to bring positive change to their lives. She also appreciated the role of UN Women in women’s welfare and acknowledged the contributions of other partners in this cause. She affirmed that the Government of Balochistan is determined to collaborate with these organizations to provide development opportunities for women in the province, ensuring a safe, prosperous, and independent environment for them.﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر825/2025لورالائی 4فروری ۔ سابق صوبائی وزیر ورکن صوبائی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما حاجی محمد خان طور اوتما نخیل نے کہا ہے کہ 5 فروری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے طورپر منایا جاتا ہے یہ دن بھارت کے ظلم و استبداد اور ہٹ دھرمی کے خلاف کشمیریوں کی لازوال جہدوجہدآزادی کی حمایت میں تجدید عہد کا دن ہے یہ صرف پاکستان اور آزادکشمیر میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھرمیں جوش وجذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے اور آزادی کے متوالوں مظلوم کشمیریوں کو یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ بھارت کے تسلط سے کشمیر کو آزادی دلانے میں وہ تنہا نہیں ہم ان کے ساتھ ہیں رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمدخان طور اتمانخیل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات کے تناظر میں اس سال یوم یکجہتی کشمیر کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ 5 اگست 2019 کومودی سرکارنے جموں وکشمیر کی مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب بڑی جیل میں بدل دیا ہے پانچ سال پانچ ماہ گزرنے کے باوجود 80 لاکھ سے زائد مسلمان آبادی تمام بنیادی سہولتوں انسانی حقوق سے محروم اور محاصرے کی کیفیت میں ہیں وادی کے عوام کی زندگی 9 لاکھ بھارتی فوج کے ہاتھوں اجیرن ہو چکی ہےانہوں نے مذید کہا کہ 5 اگست2019 کا واقعہ اچانک نہیں ہوا یہ مودی کا دیرینہ خواب اور ایجنڈا تھا جس پر اس نے عمل کر کہ آرٓ ایس ایس اور ہندووں کو خوش کیا ہے۔ مودی نے انتخابات سے پہلے اپنی قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آکر بابری مسجد کو مندر کشمیر کوانڈین یونین کا حصہ اور اکھنڈ بھارت بنائیں گے جن میں وہ اپنے دو وعدوں پر عمل کر چکا ہے کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی قوم کا ا±صولی اور تاریخی مواقف ہے جس پر قائداعظم سے لیکرآج تک پاکستانی قوم اورمسلمانان جموں وکشمیر قائم ہیں وہ اس پر کسی انحراف یا سمجھوتے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔مسئلہ کشمیر ان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت سے کم کسی بات کو قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہ دوائی نہ ہی خوراک دستیاب ہے۔پولیس مقابلے میں نوجوانوں کا قتل عام روز کا معمول ہے عالمی برادری انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی فوج کے ظلم وجبر پر زبانی مذمت کرنے کے سوا کچھ نہیں کررہی کشمیریوں نے اپنی قربانیوں سے مسئلہ کشمیر زندہ رکھا ہوا ہے بھارت کا کوئی ظلم و جبر ان کے جذبہ مزاحمت کو ختم نہیں کر سکا وہ جدو جہد آزادی کو جاری رکھے ہوئے ہیں اپنے دلی جذبات کے اظہار کیلئے ہر سال 5 فروری کو گلی کوچوں میں سڑکوں، چوراہوں پر کشمیریوں کی جہدوجہد آزادی سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر826/2025کوئٹہ فروری ۔: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑکی زیر صدارت بوستان اکنامک زون سے متعلق سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالکبیرخان زرکون، اسپیشل اکنامک زونز کے ڈائریکٹرآصف نواز کھوسہ، سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر پروجیکٹس عبدالمنا ن اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ مقامی زمینداروں کے مسائل حل کیلئے جائیں گے, چار کمپنیوں نے پلاٹ کی الاٹمنٹ کے بعد نہ تو اپنے واجبات ادا کیے ہیں اور نہ ہی کام شروع کیا ہے،لہذا ان کی الاٹمنٹ کو منسوخ کر دیا جائے گا۔اسکے علاوہ ان 11 اداروں کو حتمی نوٹس جاری کیے جائیں گے جنہوں نے ابھی تک کام شروع نہیں کیا ہے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ کمیٹی 65 جمع کرائی گئی انٹرپرائز درخواستوں کا جائزہ لے گی اور بقیہ 85 ایکڑ پلاٹ سب سے موزوں کمپنیوں کو الاٹ کیے جائیں گے۔متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر غیر ترقی یافتہ لیکن صاف (غیر متنازعہ) زمین کی تفصیلات فراہم کرے گا جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت ترقی کے لیے تجویز کی جائے گی۔اس موقع پر بلال خان کاکڑ نے کہا کہ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا صنعتی شعبہ سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع پیش کرتا ہے، حکومت بلوچستان خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کیلئے خصو صی مراعات دے رہی ہے کیونکہ صنعتی شعبے کو ترقی دیکر بلوچستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے سے وابستہ سرمایہ کار بلوچستان آئیں اور اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کریں، ہم انہیں ہر قسم کی سہولیات اور معاونت فراہم کرینگے۔انہوں نے کہا کہ گوادر فری ٹریڈ زون اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز سمیت خصوصی اقتصادی زونز میں حکومت پلانٹ، مشینری اور آلات کے لیے درآمدی ڈیوٹی پر 25% ریلیف کے ساتھ PME درآمدات پر 5% کسٹم ڈیوٹی ریلیف جیسی مراعات دے رہی ہے۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿Quetta: A meeting regarding the Bostan Economic Zone was held under the chairmanship of Bilal Khan Kakar, Vice Chairman of the Balochistan Board of Investment. The meeting was attended by Chief Executive Officer Abdul Kabeer Khan Zarkoon, Director of Special Economic Zones Asif Nawaz Khosa, Director of Projects at the Investment Board Abdul Manan, and other officials.During the meeting, it was decided that The problems of local landlords will be resolved ,four companies, after being allotted plots, neither paid their dues nor commenced any work; therefore, their allotments will be canceled. Additionally, final notices will be issued to 11 institutions that have yet to begin their operations.The meeting also resolved that a committee will review 65 submitted enterprise applications, and the remaining 85 acres of plots will be allotted to the most suitable companies. The concerned Assistant Commissioner will provide details of undeveloped but clear (non-disputed) land, which will be proposed for development under the Public-Private Partnership (PPP) model.On this occasion, Bilal Khan Kakar stated that Balochistan’s industrial sector offers excellent opportunities for investment. The Government of Balochistan is providing special incentives for investors in Special Economic Zones because by developing the industrial sector, Balochistan can be set on the path to prosperity.He further encouraged investors associated with the industrial sector to come to Balochistan and invest in Special Economic Zones, assuring them that all necessary facilities and support will be provided. He added that in Special Economic Zones, including the Gwadar Free Trade Zone and Export Processing Zones, the government is offering incentives such as 25% relief on import duties for plants, machinery, and equipment, along with 5% customs duty relief on PME imports.﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر827/2025پشین 4 فروری۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے کوارڈینیٹر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور صوبائی کوارڈینیٹرانعام الحق قریش نے قومی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو نمائندگان کے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی اور ملک بھر کی طرح ضلع پشین میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ سے ڈپٹی کمشنر پشین زاہد خان نے بھی ملاقات کی،اس موقع پر ٹیم لیڈر عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر جہانزیب خان، فوکل پرسن برائے بی،ایم،جی،ایف ڈاکٹر نجیب اللہ مروت،ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر سلطان محمد موسیٰ خیل،ضلعی کوارڈینیٹر ڈاکٹر عبداللہ خان،سی،سی،او منور خان پانیزئی بھی موجود تھے، انسداد پولیو کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت نے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ وزیراعظم پاکستان کی ترجیحات میں نمایاں طور پر شامل ہے جبکہ پولیو ایمرجنسی پروگرام کو در پیش مشکلات و مسائل سے نمٹنے کیلئے حکومت اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پولیو اب بھی ہمارے بچوں کیلئے خطرہ ہے،جبکہ دنیا کے تمام ممالک اس موذی مرض کا خاتمہ کرچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ میرا ذاتی مشن بھی ہے،جس کیلئے آج میں صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین آیا ہوں،انہوں نے کہا کہ ہم اس ضمن میں بین الاقوامی شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اس موذی مرض کا خاتمہ چاہتے ہیں جبکہ پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں میں پیش رفت حوصلہ افزائ ضرور ہے،مگر پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے تک پہنچنے کے لیے ابھی مزید موثر اور بروقت مثبت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،اس موقع پر صوبائی کوارڈینیٹر برائے انسداد پولیو انعام الحق قریش نے سینئر حکام کو پولیو کی موجودہ صورتحال اور قومی اور صوبائی سطح پر جاری اس کے خاتمے کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی اس دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پولیو کے خاتمے کی خاطر جاری کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صوبائی سطح پر بھی گزشتہ سال سے بھرپور انسداد پولیو مہمات چلائی جارہی ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ بچوں میں پولیو وائرس کے حملے سے بچاو¿ کیلئے زیادہ سے زیادہ قوت مدافعت ہو اور وہ صحت مند رہیں،صوبائی کوآرڈینیٹرز نے ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کو اپنی صوبائی سطح کی کارکردگی اور اس بابت درپیش مشکلات و مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔صوبائی پولیو پروگرام کی قیادت اور ڈپٹی کمشنر زاہد خان نے وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت کا ضلع پشین کے دورے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے صوبہ بھر سمیت ضلع پشین سے پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا،پولیو سے پانچ سال تک کے عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں۔اس بیماری سے بچے عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں۔حتیٰ کہ بچوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے اس موذی مرض سے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلوا کر ہی چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے جبکہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے پلوا کر اس موذی وائرس کو پھیلنے سے بچایا جاسکتا ہے،کیونکہ بار بار پولیو قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں مگر بد قسمتی سے ہمارے ملک پاکستان میں یہ وائرس اب بھی موجود ہے،تاہم انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے،دریں اثناء ڈپٹی کمشنر زاہد خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع پشین کے قبائلی و سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگ پولیو ٹیموں کے ساتھ ملکر اس موذی مرض کے خاتمے کیلئے تیار اور برسرپیکار ہیں۔تاہم ضلع میں پولیو وائرس کی موجودگی کی بڑی وجہ افغانستان سے نقل مکانی کرنے والے خانہ بدوش ہیں،کیونکہ یہاں موجود پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کا تعلق بڑی تعداد میں خانہ بدوش خاندانوں سے ہیں،جس میں ایک بھی مقامی بچہ متاثر نہیں ہوا ہے، کیونکہ ضلع کے مقامی عوام تعلیم یافتہ اور باشعور ہونے کے ساتھ ساتھ پولیو وائرس سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل کرنے کے حامی و متمنی ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر828/2025حب 4فروری ۔ مئیر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ اور پی ایس ٹو منسٹرانڈسٹریز اینڈایگریکلچر میرعلی اصغر زہری نےکہاہیکہ حب کی ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز بلدیاتی نمائندوں کی کوآرڈینیشن میٹنگ کا انعقاد عوامی مسائل کی حل کی جانب اہم پیش رفت ہےصوبائی وزیر میر علی حسن زہری ضلع حب کے عوام کو گزشتہ چالیس سالوں سے درپیش مسائل سے چھٹکارا دلانے کی نیک نیتی سے کوششیں کررہے ہیں حب ماسٹر پلان کی منظوری اقلیتوں کے لیے پچیس کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے حب شہر کی انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر منصوبہ بندی کے تحت ترقیاتی اسیکیمات شروع کرنا تاریخی اقدامات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسلران اورسرکاری افسران کے مابین کو?رڈینیشن میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا تمام سرکاری ادارے ماسٹر پلان منظور یونے کے بعد حب شہر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے سے قبل تمام سرکاری ادارےمیونسپل کارپوریشن سے این او سی لینے کے پابند ہیں لوکل گورنمنٹ رولز کے تحت این او سی اجرا میونسپل کارپوریشن کی صوابدیدی اختیارات میں شامل ہیں بابو شیخ نے کہا کہ ماضی میں حب شہر میں توجہ نہیں دی گئی موجودہ قیادت صدر مملکت جناب آصف علی زرداری صوبائی وزیر میر علی حسن کی کاوشوں کی بدولت حب اہم صنعتی ماڈرن انڈسٹریل ٹاو¿ن بننے جارہا ہے میونسپل کارپوریشن حب کے انجینئر پی سی ون تیاری میں جی پی ایس سسٹم کے تحت سائٹ پلان کوآرڈینیٹ اور دیگر تیکنیکی پہلووں پرمنصوبہ بندی کے تحت کام کررہہے ہیں وڈیرہ بابو فیض شیخ نے کہاکہ حب ٹاون میں اقلیت کمیونٹی سمیت یکسہ بنیاد پر تمام یونین کونسلو میں ترقیاتی منصوبے پلان کیے گئے ہیں انجینئر میر شاہ نے ہندو محلہ میں سولر بور اسکیمات ٹف ٹائل پروجیکٹس کی منظوری اور پچاس ہزار اسکوائر فٹ ٹف ٹاٹلنگ پرکام شروع ہوچکا ہے کی گئے لال مندر کی سولرازیشن کے لیے منصوبہ پر عملدرآمد کیا جارہا ہے ہندو کمیونٹی کی اکثریت سولر اسکیم کی سائٹ پلان کے حوالے سے مشاورتی میٹنگ کررہی ہے کونسلر اور کمیونٹی کی باہمی مشاورت سے اس پر کام شروع ہوگا میئرمیونسپل کارپوریشن نے کہا کہ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے اقلیت برادری حب کیلئے پچیس کروڑ روپے کے اسکیمات کی منظوری دی ہے ضلع حب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر829/2025کوئٹہ 4فروی ۔ مینجنگ ڈائرریکٹر ٹراما سینٹر کوئٹہ ڈاکٹر ارباب کامران نےکہا ہے کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائیگی۔ اس وقت ٹراما سینٹر اپنی استطاعت سے بڑھ کر مریضوں کو مفت علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہیں۔ کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں کسی بھی حادثے کی صورت میں ٹراما سینٹر کوئٹہ کی خدمات کسی سی بھی ڈھکی چھپی نہیں۔سال 2024 میں ٹراما سینٹر کوئٹہ میں 37571 مریضوں کاعلاج کیا گیا۔جس میں 3571 مریض داخلے ہوے اور 4466 آپریشن کیے گئے۔ جبکہ 34557 ایکسرے ، 1789 الٹراساونڈ , 75576 لیبارٹری ٹیسٹ , 24514 سی ٹی سکین اور 2994 مریضوں میں خون کی منتقلی کے کیسز کیے گئے۔ٹراما سینٹر میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کے 19814 ، چھت سے گرنے کے 13965 ، لڑائی جھگڑے کے 2126 ، گن شاٹ کے 1093 ، کرنٹ لگنے کے 104 ، بم بلاسٹ کے257 اور چاقو سے زخمی 214 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ٹراما سینٹر میں صوبے کے طول و عرض سے مریض علاج و معالجے کے لیے آتے ہیں۔ سال 2024 میں کوئٹہ ڈویژن کے 32653 ، قلات ڈویڑن کے 1232 ، سبی ڈویژن کے 679 ، لورالائی ڈویژن کے 447 ژوب ڈویژن کے 1348 ، نصیرآباد ڈویژن کے 308 ، مکران ڈویژن کے 102 اور رخشان ڈویڑن کے 770 مریضوں علاج و معالجہ ٹراما سینٹر کوئٹہ میں کیا گیا۔عوام اس ادارے پر اعتماد کرتے ہیں۔شہر کے وسط میں واقع ہونے کے باعث ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ میں ہر وقت رش کی وجہ سے بیڈز فل ہوتے ہیں۔ اس لیے وہ ٹراما سینٹرمیں علاج و معالجے کے لیے روزانہ ہوتے ہیں۔ٹراما سینٹر کوئٹہ کے نیورو سرجنز ، آرتھوپیڈک سرجنز ، جنرل سرجنز ، میگزوفیشل سرجنز ، پیڈز سرجنز ، ڈاکٹرز ، فارماسسٹس ، نرسز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر معاونین عملہ اپنے ڈیوٹی شیڈول کے مطابق تین شفٹوں میں باقاعدگی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور میڈیسن 24/7 دستیاب ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر830/2025تربت4 فروری ۔ٹیچنگ اسپتال کیچ میں میونسپل کارپوریشن تربت اور ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کی مشترکہ کاوشوں سے ہسپتال میں ایک وسیع پیمانے پر گرینڈ صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، جو ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔ اس مہم کا مقصد ہسپتال کی صفائی کو یقینی بنانا، مریضوں اور عملے کے لیے صحت مند ماحول فراہم کرنا اور گندگی و کچرے کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے یم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر وحید بلیدی نے میونسپل کارپوریشن تربت کے چیئرمین بلخ شیر قاضی، چیف آفیسر شعیب ناصر کا شکریہ ادا کیا۔ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال نے صفائی مہم کے لیے میونسپل کارپوریشن ترب