News

28-12-2024

خبرنامہ نمبر 9102/2024
کوئٹہ، 28 دسمبر
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے انتخابات میں “دی ڈیموکریٹس” پینل پر صحافتی برادری کے اعتماد کو جمہوری عمل کا حصہ قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صحافیوں کے مسائل کے حل اور آزادی صحافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے صدر فاضل جمیلی، جنرل سیکریٹری محمد سہیل افضل خان، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف، خزانچی عمران ایوب، اور گورننگ باڈی کے منتخب ارکان حفیظ بلوچ، حماد حسین، کفیل احمد، مونا صدیقی، منظور شیخ، اور محمد فاروق کو خصوصی طور پر مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ صحافت جمہوریت کا ستون ہے، اور کراچی پریس کلب کی نئی قیادت اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بہترین انداز میں نبھائے گی۔ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اور کراچی کے صحافیوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی امید ظاہر کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

خبرنامہ نمبر 9103/2024
سکھر ، 28 دسمبر :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سکھر میں ضیاء الدین اسپتال کیمپس کے قیام کو سندھ میں معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ سکھر میں ضیاء الدین اسپتال کیمپس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس اقدام کو عوام کی صحت کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی سنجیدگی اور عزم کا مظہر قرار دیا۔وزیر اعلیٰ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صحت کے شعبے میں گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضیاء الدین اسپتال کا قیام سندھ کے عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے، جو صحت کے شعبے میں مثالی تبدیلی کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت بھی پیپلز پارٹی کی قیادت سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے صوبے کے عوام کو صحت کی جدید اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ ملک کے تمام حصوں میں صحت کی سہولتیں برابری کی بنیاد پر فراہم کی جا سکیں۔

خبرنامہ نمبر 9104/2024
کوئٹہ ، 28 دسمبر
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے دی ڈیموکریٹس کے بھرپور کامیابی پر کراچی کی صحافتی برادری کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ کامیابی شفافیت، جمہوری اقدار اور صحافیوں کے اتحاد کی عکاس ہے۔ شاہد رند نے صدر فاضل جمیلی، جنرل سیکریٹری محمد سہیل افضل خان، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف، خزانچی عمران ایوب، اور گورننگ باڈی کے منتخب ارکان حفیظ بلوچ، حماد حسین، کفیل احمد، مونا صدیقی، منظور شیخ، اور محمد فاروق کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ یہ ٹیم صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ادارے کی روایات کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پریس کلب کی تاریخ میں یہ نیا باب مثبت پیش رفت کا سبب بنے گا، اور بلوچستان کی حکومت صحافتی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی تاکہ ملک بھر میں صحافت کی آزادی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Pictorial News

4-01-2025

News

4-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

03-01_2025