December 26, 2024
File 1 News

DGPR NEWS EVENING SHIFT 23.07.24

خبر نامہ نمبر4024/2024
چمن23 جولائی:ڈپٹی کمشنرچمن کیپٹن ر راجہ اطہر عباس کی خصوصی ہدایات پر پولیو پروگرام اور محکمہ صحت کی جانب سے ضلع چمن کے تمام یونین کونسل میں مشترکہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔چمن پولیو پروگرام اور محکمہ صحت کی جانب سے ضلع چمن کے پانچ یونین کونسل میں آج سے باقاعدہ 4 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا آغاز کردیا گیا ہے ضلع چمن کے تمام یونین کونسل میں ہر روز ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوگا جس میں ہزاروں مریضوں کے علاج ومعالجہ کے ساتھ ساتھ انھیں مفت ادویات دی جائے گی فری میڈیکل کیمپ میں میل اور فیمیل ڈاکٹر مختلف مریضوں کا معائنہ کر کے پولیو پروگرام اور محکمہ صحت کی جانب سے قائم فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح ہر یونین کونسل کے قبائلی مشران نے اپنے اپنے حلقے میں کی فری میڈیکل کیمپ میں 5 یونین کونسل میں مختلف بیماریوں میں مبتلا سینکڑوں مریضوں جن میں مرد خواتین اور بچے شامل تھے انکا چیک اپ کرنے کے بعد انھیں مفت ادویات فراہم کی گئی ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیو اور محکمہ صحت کی جانب سے مختلف اوقات میں چمن کے لوگوں کے لئے اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت چمن کی عوام کو صحت کی سہولیات فراہمی کیلئے وہ تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں جس سے غریب عوام مستفید ہوں اس دوران شہریوں نے چمن کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر چمن، پولیو پروگرام اور محکمہ صحت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو ممکن بنایا.
خبر نامہ نمبر4025/2024
سبی 23 جولائی:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات پر عوامی مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ سبی کے زیرنگرانی سرکٹ ہاؤس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا. ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سروسز ڈیلیور کرنا ہمارا عزم اور سرکاری محکموں کے افسران کی ذمہ داری ہیعوام کو درپیش مسائل کو حل کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی سی سبی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ نے منعقدہ کھلی کچہری میں متعدد شہریوں کی درخواستوں پر جو مسائل بیان کیے گئے تھے وہ موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کیے اور بعض درخواستوں پر مسائل جن کا تعلق صوبائی حکومت سے تھا ان تمام درخواستوں کو متعلقہ اعلی حکام کو بھیجنے کے لیے کہا گیا تاکہ ان مسائل کا فوری حل ہو سکے کھلی کچہری میں ونگ 63 کے کرنل طاہر، ایس ایس پی عنایت اللہ بنگلزئی، اے ڈی سی علی اصغر مگسی، چیرمین ایم سی سردار محمد خان خجک،اے سی سبی جاراللہ خان، اے سی لہڑی بختیار آباد لیاقت جتوئی، ایکسین ایریگیشن خادم چانڈیو، ڈی ای او عبدالستار لانگو،ایکسین پی ایچ ای میر شہک بلوچ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو محکمہ زراعت پی پی ایچ آء اور دیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ قبل ازیں کھلی کچہری کے سلسلہ میں منعقدہ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کھلی کچہری کے شرکاء سے اپنا اور تمام ضلعی افسران کا تعارف کرایا اور انہوں نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا کھلی کچہری کے موقع پر شہریوں نے شجر کاری کے فروغ کے لیے اقدامات، پانی، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل، محکمہ تعلیم کے مسائل اور دیگر مسائل اور انکے حل کے لیے درخواستیں پیش کیں شہریوں نے متعلقہ حکام سے سوالات کیے متعلقہ محکموں کے افسران نے عوام کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے اور انہیں مطمئن کیا- سرکاری محکموں کے افسران نے زیر تکمیل منصوبوں اور جاری شدہ فنڈز کی تفصیلات سے عوام الناس کو آگائی بھی دی۔ سبی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کے انعقاد کو شہریوں، علاقائی معتبرین بلدیاتی نماِئندوں نے ڈی سی سبی کا بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے حکومت بلوچستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔
خبر نامہ نمبر4026/2024
گوادر 23 جولائی: کمشنر مکران داؤد خان خلجی کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں کے نتیجے میں گوادر شہر میں ”ڈپٹی کمشنر سمر اسپورٹس فیسٹیول” اور دیگر ثقافتی میلوں کا انعقاد ممکن ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی احکامات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) تابش علی نے فٹبال گراؤنڈ میں فٹبال میچز اور کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ میچز کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل تابش علی کے علاوہ دیگر سماجی عمائدین اور اسپورٹس کے شوقین افراد بھی موجود تھے۔ گراؤنڈ میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے تابش علی نے کہا کہ ”اسپورٹس نہ صرف جسمانی اور ذہنی فٹنس فراہم کرتی ہیں بلکہ زندگی کے دوسرے معاملات میں ہارنا اور جیتنا بھی سکھاتی ہیں۔ زندگی میں اسپورٹس کے بغیر کوئی کامیابی ممکن نہیں ہے، جس طرح پڑھنا اور لکھنا انسان کے لیے ضروری ہے، اسی طرح کھیل کود اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینا ایک زندہ معاشرے کے لیے ضروری ہے۔”تابش علی نے مزید کہا کہ ”یہ گوادر کے شہریوں اور نوجوانوں کی خوش قسمتی ہے کہ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی ذاتی دلچسپیوں پر کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو ایک صحت مند اور ترقی یافتہ معاشرہ فراہم کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ منفی رویوں اور منفی سرگرمیوں سے دور رہ سکیں اور 21ویں صدی کا مقابلہ کر سکیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے کھلاڑیوں اور شہریوں سے کہا کہ ”ایک صحت مند معاشرے کے لیے کھیل کود اور ثقافتی سرگرمیاں لازمی ہیں تاکہ شہری اپنی زندگی کو بہتر طور پر گزار سکیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ ”اسپورٹس ہمیں زندگی میں توازن برقرار رکھنے اور مختلف چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہیں۔ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن کی قیادت میں اس طرح کے مثبت اقدامات گوادر کے نوجوانوں کے لیے نہ صرف تفریحی مواقع فراہم کریں گے بلکہ ان کی مجموعی ترقی میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔
خبر نامہ نمبر4027/2024
گوادر23 جولائی: کمشنر مکران داؤد خان خلجی کی ہدایات پر، ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن نے شہر کی موجودہ بگڑتی ہوئی بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے آل پارٹیز گوادر اور کیسکو حکام کا اہم اجلاس طلب کیا۔ یہ اجلاس ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چیئرمین بلدیہ شریف میاداد، اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد احمد زہری، ایکسین کیسکو گریڈ اسٹیشنز مکران یاسین بلوچ، ایکسین کیسکو آپریشن گوادر امیر عبداللہ، اور دیگر سماجی عمائدین نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران کیسکو حکام کو گوادر کے عوام کو درپیش بجلی کے مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے عوامی شکایات کے رد عمل میں کیسکو گوادر کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لیا اور ان کی ادارے کی کمزوریوں کی نشاندہی کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کیسکو کو بہتر بجلی ترسیل کی سخت ہدایات جاری کیں اور موجودہ صورتحال پر اپنی غیر تسلی اور غیر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کیسکو نہ صرف بجلی مہیا کرنے میں ناکام رہا ہے بلکہ شہریوں کو بروقت سروسز فراہم کرنے میں بھی تاخیر کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عوام کو بہترین سہولیات اور سروسز نہیں ملیں گی، وہ کسی بھی ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کیسکو کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کے لیے بہتر اقدامات اٹھائے جائیں۔اجلاس کے دوران ایکسین گریڈ اسٹیشنز مکران نے بجلی کی ترسیل میں دشواریوں کے حوالے سے ٹیکنیکل امور پر تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کی وجہ سے ایران سے مکران کو بجلی کی فراہمی میں مشکلات ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے طویل لوڈ شیڈنگ، کم وولٹیج، اور بجلی کی سپلائی میں مشکلات کا سامنا ہے اجلاس میں آل پارٹیز اور سماجی عمائدین نے کیسکو انتظامیہ سے سخت سوالات پوچھے اور بجلی بحران کے حل کے لیے جلد از جلد اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ کیسکو حکام نے نیشنل گریڈ لائن کے حوالے سے سوالات کے جواب میں بتایا کہ نیشنل گریڈ اسٹیشن اور گوادر کے درمیان فاصلہ بہت زیادہ ہے، جس کی وجہ سے کم ترین وولٹیج میں بجلی کی ترسیل ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کی بجلی نیشنل گریڈ اسٹیشن کو نہیں پہنچائی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن نے کہا کہ شہریوں کے مطالبات جائز ہیں اور انہیں بجلی جیسی بنیادی ضرورت ہر صورت میں مہیا ہونی چاہیے۔ کیسکو کو ہدایت دی گئی کہ وہ بجلی کی ترسیل میں عوام کو سہولیات فراہم کرے اور ایک شیڈول جاری کرے تاکہ عوام کو لوڈ شیڈنگ کے بارے میں پیشگی آگاہی مل سکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی بحران اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اگلا اجلاس تین اگست کو منعقد کیا جائے گا۔
خبر نامہ نمبر4028/2024
ژوب23جولائی:۔گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کے ہمراہ صوبائی وزیر خوراک نور محمد دومڑ، صوبائی وزیر ریونیو عاصم کرد گیلو بذریعہ ہیلی کاپٹر گذشتہ روزضلع ژوب آمد ہوا۔ اس موقع پر کمشنر ژوب ڈویژن طارق الرحمن بلوچ،ڈپٹی کمشنر ژوب جناب محبوب احمد، اسسٹنٹ کمشنر ژوب ظہیر احمد زہری، ایس پی ژوب،ایس پی قلعہ سیف اللہ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے مہمانوں کو سلامی دی۔گورنر بلوچستان کے دورے کا مقصد ضلع ژوب کے دورافتادہ علاقوں کے معروضی حالات اور عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہی، ژوب ٹو وانا روڈ کا باقاعدہ افتتاح کرنا تھا۔گورنر بلوچستان نے 1 ارب 91 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ژوب وانہ روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اور اس منصوبے کے بارے میں متعلقہ حکام نے گورنر اور صوبائی وزراء کو تفصیلی بریفنگ دی۔
خبر نامہ نمبر4029/2024
گوادر23جولائی:۔ کمشنر مکران داؤد خان خلجی کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی ذاتی دلچسپی کے نتیجے میں، ضلع بھر میں 17 غیر فعال اسکولوں کو ہنگامی طور پر بحال کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔ آج دوسرے دن بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سربلند خان کی سربراہی میں عارضی بنیادوں پر اساتذہ کی بھرتی کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری رہا۔محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد علی اور ڈسٹرکٹ فیمیل ایجوکیشن آفیسر بلقیس قادر نے بھی ان انٹرویوز میں اہم کردار ادا کیا۔ لاتعداد میل اور فیمیل امیدواروں نے جوش و خروش کے ساتھ انٹرویوز میں حصہ لیا۔ انٹرویو کے دوران امیدواروں کی تعلیمی صلاحیتوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور مختلف مضامین کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے، جبکہ میرٹ کو مدنظر رکھا گیا۔ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن نے انٹرویوز کے دوران کہا کہ تعلیم اور صحت کے میدان میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور کوئی بے ضابطگی قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ذاتی طور پر ہر اسکول اور گاوں کا دورہ کریں گے اور ضلع میں جتنے غیر فعال اسکول ہیں، انہیں ہر صورت بحال کریں گے۔ بچوں کی تمام ضروریات، جیسے کتابیں، یونیفارم اور دیگر وسائل کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا کہ انہوں نے گوادر میں تعلیم کو عام کرنے کے لئے انقلابی اقدامات شروع کیے ہیں جو کہ ضلع گوادر اور معاشرے کی بہتری کے لئے خوش آئند ہیں۔ ان اقدامات سے علاقے میں تعلیمی معیار میں نمایاں بہتری آئے گی اور مقامی بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔ جائے گی۔

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Pictorial News

25-12-2024

News

25-12-2024