خبرنامہ نمبر89/2025
کوئٹہ، 6 جنوری ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا معاشرے میں انتشار، عدم استحکام اور تشدد کو جنم دیتا ہے جس کا موثر تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے معاشرے کے تمام طبقات خصوصاً نوجوانوں کو درست سمت دکھانا اور انہیں حقائق سے آگاہ کرنا نہایت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز یہاں بلوچستان سینٹر آف ایکسیلینس آن کاونٹر وائلنٹ ایکسٹریزم کے بورڈ آف گورننس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا ، ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سینٹر آف ایکسیلینس تحقیق، آگاہی اور انسدادِ تشدد کے لیے ایک موثر اور مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہوگا جو انتہاپسندانہ رجحانات کے سدباب اور مثبت بیانیے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا انہوں نے زور دیا کہ انتہاپسندی کے تدارک کے لیے ادارہ جاتی تعاون، مربوط حکمتِ عملی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اقدامات ناگزیر ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور سوشل میڈیا کے ذریعے مثبت، تعمیری اور حقیقت پر مبنی بیانیے کو فروغ دیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو گمراہ کن عناصر کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے انہوں نے کہا کہ پائیدار امن و امان کے قیام کے لیے نوجوانوں کی شمولیت اور شعور بیداری ناگزیر ہے اور صوبائی حکومت اس حوالے سے جامع اقدامات کر رہی ہے اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال، انتہاپسندی کے خلاف جاری اقدامات اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی تفصیلی غور کیا گیا اور متعلقہ اداروں کو موثر ہم آہنگی کے ساتھ اقدامات کی ہدایت کی گئی دریں اثنائ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پورے بلوچستان میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر دیا گیا ہے، جس سے صوبے میں یکساں قانون کے نفاذ سے متعلق ایک دیرینہ انتظامی ابہام ختم ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ریاستی ذمہ داری مزید واضح ہوئی ہے اور عوام کے تحفظ کا دائرہ مضبوط سے مضبوط تر ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر891/2025
نصیرآباد6جنوری ۔صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی بھی ان کے ہمراہ تھے ملاقات کے دوران نصیرآباد ڈویژن میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، عوام کو درپیش مسائل، ان کے فوری اور دیرپا حل، ضلعی و ڈویژنل سطح پر حکومتی اقدامات اور انتظامی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور نصیرآباد ڈویژن میں تعلیم، صحت، آبپاشی، لائیو اسٹاک اور بنیادی انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آ سکیں، انہوں نے لائیو اسٹاک کے شعبے میں بہتری، مویشی پال حضرات کے مسائل، ویکسینیشن، جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی، مالاقات کے دوران کمشنر نصیرآباد ڈویژن، اقدامات خصوصاً ترقیاتی منصوبوں کی سخت نگرانی اور ڈپٹی کمشنر کے ذریعہ مانیٹرنگ کو سراہا۔ اور صوبائی حکومت کی حمایت کی مکمل یقین دہانی دہرائی۔ انہوں نے انتظامیہ کی طرف سے بند سکولز و ہسپتالوں کی بحالی اور اچھے طریقے سے کنٹریکٹ بھرتیوں کے عمل کو بھی سراہا۔ اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ باہمی اشتراک اور ہم آہنگی سے نصیرآباد ڈویژن کی مجموعی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کریں گی تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔بعد اذاں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان سے بھی ملاقات کی ملاقات کے موقع پر علاقے میں امن و امان کی بحالی اور عوام کے مفاد میں سکیورٹی کے انتظامات اور جرائم پیشہ ور افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر892/2025
نصیرآباد6جنوری ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد ڈویژن مدثر ظفر کھوسہ نے سب ڈویژنل آفیسر ربیع کینال محمد سلیم بہرانی کو محکمہ ایریگیشن میں پیشہ ورانہ فرائض احسن انداز میں انجام دینے اور کاشتکاروں کے مفاد میں موثر خدمات سرانجام دینے پر تعریفی سند سے نوازا، اس موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ایگزیکٹو انجینئر کچھی کینال غلام محمد بادینی، سب ڈویژنل آفیسر ذیشان جمالی، بابو غلام قادر کھوکھر، بابو صادق ڈومکی، غوث بخش جمالی، غلام مصطفیٰ مہیسر، سب انجینئر محمد وسیم بہرانی، بابو اللہ رکھیہ جمالی، داروغہ کے بی بلوچ سمیت دیگر افسران اور محکمہ ایریگیشن کے ملازمین بڑی تعداد میں موجود تھے، تقریب کے دوران سب ڈویژنل آفیسر محمد سلیم بہرانی نے سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن مدثر ظفر کھوسہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعزاز پر نہایت مشکور ہیں اور یہ تعریفی سند ان کے لیے مزید محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دینے کا باعث بنے گی، انہوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن کی جانب سے افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی ایک مثبت روایت ہے جس سے ادارے کی مجموعی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل مدثر ظفر کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایریگیشن کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد میں اقدامات کر رہا ہے اور نہری نظام کی بہتری، پانی کی منصفانہ تقسیم اور زرعی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ کی کامیابیاں کسی ایک فرد کا نتیجہ نہیں بلکہ تمام افسران اور ملازمین کی مشترکہ عملی جدوجہد کا ثمر ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایریگیشن میں بہتر معنوں میں خدمات سرانجام دینے والے افسران اور ملازمین کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی اور آئندہ بھی اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا تاکہ محکمے کی مجموعی کارکردگی میں مزید بہتری آئے اور کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد میں موثر اقدامات کیے جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر893/2025
د±کی6جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت اسٹامپ وینڈرز اور لائسنسنگ معاملات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر دکی ڈاکٹر عبد السلام ، اسسٹنٹ کمشنر لونی فتح خان بنگلزئی ،ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر عثمان بٹ، نائب تحصیلدار بلال احمد اور ضلع بھر کے اسٹامپ وینڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں اسٹامپ پیپرز کی دستیابی، قیمتوں، لائسنسوں کی تجدید، قواعد و ضوابط کیپابندی، ریکارڈ کی درستگی اور سرکاری ریونیو کے تحفظ جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسٹامپ وینڈرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقررہ قوانین کے مطابق اسٹامپ پیپرز کی فروخت یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی یا زائد وصولی سے مکمل اجتناب کریں۔ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹامپ وینڈرز عدالتی اور ریونیو نظام کا اہم حصہ ہیں، اس لیے شفافیت، دیانت داری اور قانون کی مکمل پاسداری نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اسٹامپ وینڈرز کے لائسنسنگ معاملات کو بروقت اور شفاف طریقے سے نمٹایا جائے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسٹامپ وینڈرز کی کارکردگی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی اور قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر894/2025
کوئٹہ6 جنوری۔عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور پیزا کارنرز کے خلاف خصوصی انسپیکشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مہم کے تحت کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں سمنگلی، مغربی بائی پاس، ایئرپورٹ روڈ، سریاب روڈ، علمدار روڈ، توغی روڈ، میکانگی روڈ، خدائیداد روڈ اور اسپنی روڈ میں کھانے پینے کے مراکز کی جامع جانچ پڑتال کی گئی۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق انسپیکشن مہم کے دوران مجموعی طور پر 48 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، جن میں فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 25 کھانے پینے کے مراکز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے دوران 16 ہوٹلوں، 4 فاسٹ فوڈ کارنرز اور 5 پیزا پوائنٹس پر جرمانے عائد کیے گئے۔انسپیکشن کے دوران متعدد مراکز میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، پکوان میں چائنیز نمک غیر معیاری اور مضرِ صحت اجزاء کے استعمال ورکرز کی ذاتی صفائی کی خراب حالت سمیت سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی جس پر متعلقہ مراکز کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔ کارروائی کے دوران چائنیز نمک کی بھاری مقدار ضبط جبکہ ناقص و مضرِ صحت کوکنگ آئل کی بڑی مقدار موقع پر ہی تلف کر دی گئی۔علاوہ ازیں معمولی نقائص پر 9 دیگر فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔خصوصی مہم سے متعلق ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے، غیر معیاری اور مضرِ صحت خوراک کی تیاری و فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ بزنس آپریٹرز صفائی ستھرائی، معیاری اجزاء کے استعمال اور فوڈ سیفٹی قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر جرمانوں کے ساتھ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل نے واضح کیا کہ شہر کے تمام علاقوں میں انسپیکشن مہم کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا اور عوام کو محفوظ، صاف اور معیاری خوراک کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر895/2025
کوئٹہ6جنوری۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل کے روز صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، مستونگ، ژوب اور قلات کے اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کی پیشگوئی ہے۔بدھ کے روز بھی صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، مستونگ، ژوب اور قلات کے اضلاع میں شام اور رات کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہا۔ سب سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور قلات میں منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں 4.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر95//2025
کوئٹہ6 جنوری ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور ان کے مذہبی مقامات کی ترقی و بحالی حکومتی سرپرستی میں یقینی بنائی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور حکومت اقلیتی برادریوں کے مذہبی و ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے یہ بات انہوں منگل کو یہاں سینیٹر دنیش کمار کی سربراہی میں ملنے والے اقلیتی برادری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ملاقات میں ہنگلاج ماتا مندر کے ماسٹر پلان، جاری و مجوزہ تعمیراتی منصوبوں اور اراضی کی فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہنگلاج ماتا مندر کے زیرِ تعمیر ترقیاتی منصوبوں کے لیے تمام منظور شدہ فنڈز کے فوری اجراءاور درکار اراضی کی جلد فراہمی کی ہدایت کی اجلاس میں سینیٹر دینش کمار، رکن صوبائی اسمبلی سنجے کمار، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات زاہد سلیم، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر، سیکرٹری جنگلات عبد الفتح بھنگر، ہنگلاج ماتا مندر کے لیے قائم کمیٹی کے اراکین اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اقلیتی وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی کی دستار بندی پر مبارکباد دی پھول پیش کئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر96//2025
کوئٹہ، 6 جنوری ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں کم بی ٹی یو گیس پر مبنی صنعتی منصوبوں سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں تکنیکی فزیبیلٹی کی تکمیل کے بعد منصوبوں کو کمرشل بنیادوں پر شروع کرنے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے لیے اخبارات میں ایکسپریشن آف انٹرسٹ (EOI) جاری کرنے کا باضابطہ فیصلہ کیا گیا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات زاہد سلیم، سیکرٹری توانائی داود خان بازئی، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری بابر خان سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اجلاس کو دی گئی تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع قلات میں واقع مارگند گیس فیلڈ اور سوئی میں زن گیس فیلڈ پر کم بی ٹی یو گیس کے موثر استعمال کے لیے مختلف صنعتی پلانٹس کی تنصیب تجویز کی جا رہی ہے جن میں فرٹیلائزر، سیمنٹ، توانائی اور سیرامکس سمیت دیگر ویلیو ایڈڈ صنعتیں شامل ہیں ان منصوبوں کا مقصد مقامی وسائل کو صنعتی ترقی سے ہم آہنگ کرتے ہوئے صوبے میں پائیدار معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ سرمایہ کار کمپنیاں سماجی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی اولین ترجیح مقامی ہنرمند افراد کو روزگار کی فراہمی کو بنائیں انہوں نے کہا کہ صنعتی منصوبوں سے نہ صرف صوبے کے لیے ٹیکس ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے جس سے مقامی معیشت مستحکم ہوگی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور حکومت ان وسائل کو جدید خطوط پر بروئے کار لا کر صنعتی ترقی اور معاشی خود انحصاری کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے ہدایت کی کہ سرمایہ کاری کے عمل کو شفاف، مسابقتی اور سرمایہ کار دوست بنایا جائے تاکہ سنجیدہ سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہو اجلاس میں اس امر کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ گیس فیلڈز سے متعلق ایکسپریشن آف انٹرسٹ کے اشتہارات جلد از جلد اخبارات میں شائع کیے جائیں گے، جبکہ مجوزہ صنعتی پلانٹس کی تنصیب کے لیے ممکنہ سائٹس، انفراسٹرکچر اور لاجسٹک سہولیات کا جامع جائزہ لے کر عملی اقدامات کیے جائیں گے.۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر97//2025
کوئٹہ 6جنوری ۔ کوئٹہ اسلام آباد میں 19 جنوری کو منعقد ہونے والی پاک چائنا زرعی سرمایہ کاری کانفرنس کے حوالے سے محکمہ زراعت بلوچستان میں ایک اہم اجلاس سیکرٹری زراعت بلوچستان نور احمد پرکانی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بلوچستان کے زرعی پوٹینشل سیکٹرز پر تفصیلی غور کیا گیا، جن میں کھجور، سیب، کپاس، خشک میوہ جات،خوبانی، ٹماٹر، پیاز اور زیتون شامل ہیں۔ ان زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن، پروسیسنگ اور پیکیجنگ کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ زرعی فرٹیلائزرز، بیج کی مختلف اقسام کی پیداوار، زرعی ادویات اور کارپوریٹ فارمنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں جوائنٹ وینچر کے تحت سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی، تاکہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر نئے کاروباری مواقع پیدا کیے جا سکیں۔مزید برآں، کانفرنس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، چیمبر آف سمال بزنس ، زمیندار ایکشن کمیٹی، پاکستان کسان اتحاد اور دیگر سرمایہ کاروں سے رابطہ کر کے بزنس ٹو بزنس (B2B) بنیادوں پر سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ زرعی شعبے میں پائیدار ترقی اور معاشی استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر98//2025
کوئٹہ،6جنوری ۔صوبے میں پولیسنگ کی معیار سے مراد ایسا پولیسنگ نظام ہے جو صرف قانون نافذ کرنے تک محدود نہ ہو بلکہ پیشہ ورانہ مہارت، شفافیت، جوابدہی اور عوامی خدمت پر مبنی ہو۔بلوچستان پولیس کے زیرِ انتظام پولیس ٹریننگ کالج (پی ٹی سی) کوئٹہ میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سابق لیویز اہلکاروں کے لیے رہائشی اور بنیادی سہولیات میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے، جس کے باعث تربیتی ماحول کو مزید موثر اور سہل بنایا گیا ہے۔ اس وقت مجموعی طور پر 772 سابقہ لیویز اہلکار پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں تربیت اور رہائش کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔بلوچستان میں بی ایریا سے اے ایریا میں ضم ہونے والے سابق لیویز اہلکاروں کو بہترین سطح پر تربیت کا کام یکم جنوری 2026سے شروع ہو چکاہے یہ تربیتی پروگرام تین ماہ پر مشتمل ہو گا۔دوران ٹریننگ جوانو ں کو جسمانی تربیت ، ہتھیاروں کا استعمال، نشانہ بازی ،دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرنے کی مہارت دی جاتی ہیں۔ جبکہ اس کا بنیادی مقصد ہے کہ تما م صوبو ں کے اضلاع میں یکساں عوام کے جان و مال کا تحفظ، جرائم کی موثر روک تھام اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کا فروغ ہوں۔بلوچستان پولیس کو پیشہ ورانہ تربیت کے تحت اہلکاروں کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کی جا رہی ہے، جس میں تفتیشی مہارتوں کی بہتری اور قانونی آگاہی کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے شہریوں کے ساتھ باوقار، غیر جانبدار اور منصفانہ سلوک جبکہ قانون کی یکساں عملداری کے تحت بلا امتیاز قانون کے نفاذاورجرائم کی پیشگی روک تھام کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ پولیسنگ اور کمیونٹی کی شراکت کو بھی فروغ دی جا رہی ہے۔اس حوالے سے کمانڈنٹ پی ٹی سی نے بتایا کہ تربیت کے دوران زیر تربیت اہلکاروں کو بہتر اور معیاری تربیتی ماحول فراہم کرنے کے لیے رہائشی بلاکس کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ اہلکاروں کو آرام دہ اور محفوظ رہائش سہولیات میسر آ سکے۔ انہوں نے بتا یا کہ اہلکاروں کے لیے موجودہ اورایک اور نیا تعمیر شدہ میس ہال میں صاف اور معیاری کھانا فراہم کرنے کی سہولیات موجود ہیں جہاں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق غذائی معیار اور نظم و ضبط کو یقینی بنایاگیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اہلکاروں کی جسمانی فٹنس اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جدید فٹسال گراونڈ قائم کیا گیا ہے، جبکہ پریڈ گراونڈ کو تربیتی تقاضوں کے مطابق بہتر ہموار اور محفوظ بنایا گیا ہے تاکہ عملی تربیت میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ اس کے علاوہ ہاسٹلز اور گراوڈز کے مجموعی ماحول کو خوشگوار اوربہتر بنانے کے لیے فوارے بھی نصب کیے گئے ہیں، جس سے ماحوال میں صفائی اور خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج شہزاد اکبر نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد سابق لیویز اہلکاروں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت کو مزید مو¿ثر بنانا ہے، تاکہ وہ بلوچستان پولیس میں باقاعدہ طور پر شامل ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے، عوامی خدمت اور امن و امان کے قیام میں اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں سرانجام دے سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس ٹریننگ کالج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عمل آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر99//2025
زیارت 6جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ کی زیر صدارت بلوچستان ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں فیز ون اور فیز ٹو کےترقیاتی کاموں کی پیشرفت کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی اجلاس میں ونگ کمانڈر 155کرنل ذیشان ،155ونگ ایف سی کے عبدالقدیر،اور حارث علی، اسسٹنٹ کمشنر سجادالرحمان کوڑو، ڈی ایچ او محمد رفیق مستوئی، ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین، ڈی ایس ایم نثاراحمد،ایکسین ایر یگیشن عمیر علی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد صدیق دمڑ، ایس ڈی او پی ایچ ای رفیع اللہ نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے کہا بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنت انیشیٹیو کے فیز ون اور فیز ٹو کے سکیمات کو بروقت مکمل کیا جائےترقیاتی کام عوام کی امانت اور عوام کے فائدے کے لیے ہیں اس کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ جلد ہی عوام ان کاموں سے مستفید ہو سکے ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ڈی آئی اسکیمات کی نگرانی کرکے جلد مکمل کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر100//2025
قلات 6جنوری۔حکومت بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل کی جانب اقدامات کا آغازکردیا گیا عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سےڈی سی کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنرمنیراحمددرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ کرنل زرار 329بریگیڈ اسسٹنٹ کمشنر قلات طاہرسنجرانی ڈی ایس پی ماہیوال ایف سی میجر طلحہ سمیت دیگر سرکاری محکموں کے سربراہاں این آرایس پی کے ڈسٹرکٹ مینیجرسمیت قبائلی عمائدین سیاسیرہنماﺅں اقلیتی برادری کونسلران میڈیا نمائندگان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں قلات کے علاقاءعمائدین اورمعززین نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ لوکل سرٹیفکیٹ اجرائمیں مشکلات سبزی منڈی کی فعالی گرانفروشی مختلف علاقوں میں پانی گیس کی عدم فراہمی بی آرسی کالج کے عمارت کی تعمیر میں تاخیر کلی درکزئی خالق آباد میں لائبریری قیام محلہ شیشہ ڈاغار میں کونسلر کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کرانے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی بندش محمدتاوہ میں پینے کی پانی کی فراہمی اور ادویات صحت اور تعلیم کے سہولیات کے فقدان سمیت دیگر اہم مسائل کی نشاندہی کی کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے لوگوں کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے اور دیگر مسائل کے حل کے لیئے محکموں کے سربران کو سختی سے ہدایات جاری کردی ۔ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کا برائے راست رابطہ کرانا ہےتاکہ عوام برائے راست اپنے مسائل بیان کرسکیں ہمیں لوگوں کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیئے کام کرناہے میرے لیئے سب برابر ہیں بلاتفریق عوام کی خدمت کرنا میرا ایمان ہے میں قلات کے عوام کو انشائ اللہ مایوس نہیں ہونے دونگا محکموں کے سربراہان عوام کے خادم ہوتے ہیں عوامی مسائل حل کرنا انکی زمہ داری ہے ہرایک کو اپنے حصے کاکام ایمانداری سے کرناہوگا محکموں کے سربراہاں اپنے دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی درخواست گزار کومشکلات پیش نہ ہو۔عوام اپنے علاقے کے نمائندے ہوتے ہیں آپ سب اپنے علاقوں میں مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ انکے فوری حل سے متعلق اقدامات کیئے جاسکیں ڈپٹی کمشنر نے علاقہ معززین سیاسی وقبائلی رہنماء صحافی برادری سے اپیل کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیئےضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں تاکہ قلات کے شہری اوردیہی علاقوں کے عوام کو ریلیف ملے.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Kalat. January 6In light of the orders of the Balochistan government,steps have been taken to resolve public issues. An open court was organized by the district administration at the DC Complex to redress public grievances. Deputy Commissioner Munir Ahmad Durrani, Additional Deputy Commissioner Shahnawaz Baloch, Colonel Zarar, 329 Brigade Assistant Commissioner Kalat Tahir Sanjrani, DSP Mahiwal FC Major Talha, heads of other government departments, NRSP District Manager, tribal elders, political leaders, minority community councilors, media representatives and a large number of people participated in the open court. In the open court, the elders and dignitaries of Kalat highlighted the following important issues: electricity load shedding, difficulties in issuing local certificates, functioning of vegetable markets, high prices, non-availability of water and gas in various areas, delay in construction of BRC College building, establishment of library in Khaliqabad, holding by-elections for vacant councilor seats in Mohalla Shisha Daghar, closure of Iranian petrol and diesel in Mohammad Tawa, lack of drinking water supply and medicines, health and education facilities, etc. In the open court, Deputy Commissioner Munir Ahmad Durrani issued on-the-spot orders for timely redressal of people’s complaints and issued strict instructions to the heads of departments to resolve other issues. Deputy Commissioner Munir Ahmad Durrani, while addressing the open court, said that the main purpose of the open court is to bring the public and the district administration into direct contact so that the public can directly express their problems. We have to work to solve the collective problems of the people. For me, everyone is equal. Serving the people without discrimination is my faith. I will not let the people of Kalat be disappointed, God willing. The heads of departments are the servants of the people. It is their responsibility to solve public problems. Everyone will have to do their part honestly. The heads of departments should ensure attendance in their offices so that no applicant faces any problems. The people are the representatives of their area. You all should identify the problems in your areas so that steps can be taken to solve them immediately. The Deputy Commissioner appealed to the respected political and tribal leaders of the area and the journalist community to fully cooperate with the district administration in solving public problems so that the citizens of Kalat and the people of rural areas get relief.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر101//2025
چمن6جنوری۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے روٹین ایمونائئزیشن پروجیکٹ کے حوالےسے محکمہ صحت کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں ڈی ایچ او چمن ڈاکٹر نوید بادینی ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبد الرشید اور اے کے یو ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر محمد علی اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے اجلاس میں اے کے یو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد علی نے ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چمن کو روٹین ایمونائئزیشن پروجیکٹ کے ماہ دسمبر کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جہاں پرفارمنس کے مضبوط اشارے شیئر کیے گئے ، جن میں NEIR کی حاضری بھی شامل ہے ، جس میں 98 فیصد سے زیادہ ، صفر کی مقدار کی کوریج 60 فیصد سے زیادہ ہے ، اور 23 فیصد ضلع میں سب سے کم ڈراپ آو¿ٹ کی شرح ہے جس پر ڈی سی اور ڈی ایچ او نے ای پی آئی پروگرام میں اس کی قیمتی شراکت کے لئے اے کے یو کی تعریف کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ تمام محکمہ صحت اور اے کے یو پروگرام کے آفیسرز اور سٹاف پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے خدمات انجام دیں اور حفاظتی ٹیکوں کی توسیع پروگرام کو یقینی بنائیں تاکہ ہمارے بچوں کی مستقبل کو ہر قسم کی موذی امراضِ سے محفوظ بنانے میں کامیابی حاصل ہو جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر102//2025
کوئٹہ6جنوری۔ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ آف پولیس محمد عمر (DSP/BPS-17) کو 18 نومبر 2025 سے سپرنٹینڈنٹ آف پولیس (SP/BPS-18) ایف ایس ایل کیڈر میں ترقی دیدی گئی ہے۔ جبکہ ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ آف پولیس (DSP/BPS-17) تاج محمد کو 18 نومبر 2025 سپرنٹینڈنٹ آف پولیس (SP/BPS-18) ٹیلی کمیونیکیشن کیڈر میں ترقی دیدی گئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر103/2026
کوئٹہ6 جنوری ۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جناب جسٹس کامران خان ملاخیل نے چیف منسٹر کوئٹہ ڈولپمنٹ پیکج کے مینٹیننس آفس اور کنٹرول روم انسکمب روڈ کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ بارشوں کے بعد کی صورتحال میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس جناب جسٹس کامران خان ملاخیل کے دورے کا مقصد چیف منسٹر کوئٹہ ڈولپمنٹ پیکج کے تحت چلنے والے سڑکوں کی توسیعی منصوبوں کا جائزہ لینا تھا چیف جسٹس نے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور باالخصوص انسکمب روڈ کی توسیع کے بعد ٹریفک کی تقسیم کار کے حوالے سے بریفنگ میں شرکت کی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر چیف منسٹر کوئٹہ ڈولپمنٹ پیکج رفیق بلوچ نے بریفنگ دی جبکہ ٹریفک انجینئیر ارین خان بڑیچ نے بریفنگ میں ٹیکنیکل معاونت دی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں کے توسیعی کام آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر پی ڈی نے کہا کہ سائنس کالج چوک تک سڑکیں مکمل ہوگئی ہیں۔ سولر پینل اور ٹریفک لائٹس کے نصب ہونے کے بعد یہ کام بھی پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔ بریفنگ میں کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور نئی سڑکیں بننے کے بعد کی صورتحال پر تفصیلات سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ کوئٹہ شہر اور اندرون بلوچستان سے روزانہ تقریبا 40 سے 42 ہزار گاڑیاں داخل ہوتی ہیں۔ اس وقت سردیوں کی وجہ سے 32 ہزار تک گاڑیاں یہاں سے گزرتی ہیں۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ نے کہا کہ اگلے مرحلے میں شہر بھر میں ٹریفک مینجمنٹ کیلیے مزید ٹریفک کیمرے لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگلے مرحلے کی تکمیل پر وہ دوبارہ منصوبے کا دورہ کریں گے۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ انسکمب روڈ کے توسیع کے بعد روزانہ 20 سے 22 ہزار گاڑیاں ڈائیورٹ ہوکر یہاں سے گزرتی ہیں جس سے زرغون روڈ اور ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کا دباو خاصا کم ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ان سڑکوں کی توسیع کے بعد ائیرپورٹ روڈ پر ٹریفک کی روانی میں بھی کمک ملی ہے۔ انہوں نے حالیہ بارشوں کے بعد امداد چوک پر نکاسی آب کی صورتحال پر تفصیلات حاصل کیں اور کہا کہ جاری کام کو مزید تیز کرکے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے امداد چوک سمیت دیگر سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر جاری ترقیاتی کام کا بھی معائنہ کیا اور جلد از جلد انکے تکمیل کی ہدایات دیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر104/2026
کوئٹہ 6جنوری ۔سیکرٹری زراعت بلوچستان نور احمد پرکانی نے نظامتِ افزائش تخمِ سبزیات مستونگ روڈ کوئٹہ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ جمعہ خان ترین ڈائریکٹر جنرل زرعی تحقیقات، بشیر احمد بنگلزئی ڈائریکٹر سبزیات، فہیم احمد ملغانی، شیر محمد لہڑی، عامر طارق، ملک جعفر خان بازئی، نور احمد بنگلزئی، مٹھا خان بلیدی اور دیگر افسران موجود تھے۔دورے کے دوران سیکرٹری زراعت نے سبزیوں کے تصدیق شدہ بیج کے لیے لگائی گئی فصلوں کا معائنہ کیا اور صوبے میں زمینداروں تک تصدیق شدہ بیجوں کی بروقت اور موثر رسائی یقینی بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سبزیات بشیر احمد بنگلزئی نے شعبہ کی کارکردگی پر جامع بریفنگ دی جس میں افزائشِ تخمِ سبزیات، غیر موسمی سبزیوں کی پیداوار، قطراتی آبپاشی، عمودی طرزِ کاشت، نئی اقسام کی تیاری اور زرعی تحقیق کے ذریعے زیادہ پیداوار کے اقدامات شامل تھے۔ سیکرٹری زراعت نور احمد پرکانی نے ریسرچرز کو ہدایت کی کہ زمینداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی تحقیق کو یقینی بنایا جائے، جبکہ تصدیق شدہ بیجوں کی پیداوار میں زمینداروں کی شمولیت بڑھائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاویز کو پراجیکٹس کی صورت میں ورکنگ پیپرز کے طور پر جمع کرایا جائے تاکہ صوبائی پی ایس ڈی پی کے تحت فنڈنگ کے لیے سفارش کی جا سکے۔دورے کے اختتام پر سیکرٹری زراعت نے ویجی ٹیبل سیڈ فارم کے ریسرچرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر محکمہ کے ڈائریکٹرز نے زرعی تحقیقات کے محدود بجٹ سے آگاہ کیا جس پر سیکرٹری زراعت نے محکمہ فنانس سے مناسب فنڈز کی فراہمی کے لیے سفارش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر105/2026
تربت6جنوری ۔ :ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف تربت پروفیسر ڈاکٹر گل حسن بلوچ اور بی این پی کے راہنماء ڈاکٹر غفور بلوچ کے ہمراہ کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کے دوسرے روز یونیورسٹی آف تربت کے مقام پر انڈور گیمز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال بلوچ ، رجسٹرار گنگوزار بلوچ، ڈین انسٹیٹیوٹ آف بلوچی فیکلٹی یونیورسٹی آف تربت ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز تربت یونیورسٹی اعجاز بلوچ، یونیورسٹی آف تربت کے اسپورٹس مینجر مظہر گچکی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور رند، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ملک ریحان دشتی، فیسٹیول سیکریٹری التاز سخی، یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ ذہنی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کے انڈور گیمز یونیورسٹی آف تربت میں منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، شطرنج اور دیگر کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ نے یونیورسٹی کے کھلاڑیوں کے ساتھ بیڈمنٹن کا میچ بھی کھیلا اور شطرنج سمیت دیگر انڈور گیمز سے بھی لطف اندوز ہوئے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مقبول انور رند، فیسٹیول سیکریٹری التاز سخی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ملک ریحان دشتی کے ہمراہ ایئرپورٹ روڈ پر واقع کیچ کرکٹ اسٹیڈیم میں یونیورسٹی آف تربت اور تربت بلیوز کے درمیان کھیلے گئے افتتاحی کرکٹ میچ بھی دیکھا اور وہاں پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔اس دوران میچ میں تربت بلیوز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونیورسٹی آف تربت کی ٹیم کو 74 رنز سے شکست دی۔ تربت بلیوز نے مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز بنائے، جس میں جعفر حسن کی تیز رفتار 51 رنز کی اننگز نمایاں رہی۔ جواب میں یونیورسٹی آف تربت کی ٹیم 74 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ میچ میں تربت بلیوز کے فیصل بلوچ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔دریں اثنا ڈسٹرکٹ فٹبال کلب گوادر اور عادل جی آر فٹبال کلب کراچی کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلہ بھی کھیلا گیا، جس میں گوادر کی ٹیم نے کراچی کی ٹیم کو 2-0 سے شکست دے دی۔اس موقع پر کھیلوں کے شائقین اور شہریوں نے ضلع کیچ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت سمت میں آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر106/2026
بارکھان 6 جنوری .۔بارکھان: پولیس کی منشیات و جرائم کے خلاف موثر حکمتِ عملی، اہم اجلاس منعقد انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس رینج لورالائی اور سپرنٹنڈنٹ پولیس بارکھان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بروز منگل 06 جنوری 2026 کو دفتر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سرکل رکنی میں ایک اہم اور بامقصد اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈی ایس پی سرکل رکنی محمد مرید بگٹی نے کی۔اجلاس میں تھانہ رکنی کے تمام افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی جن میں محمد دائم (IP/SHO)، امان اللہ شاہ (ASI/IO)، رسول بخش (ASI/IO) سمیت دیگر پولیس اہلکار شامل تھے۔ میٹنگ کے دوران منشیات کے خلاف بلاامتیاز اور موثر کارروائی، اشتہاری و روپوش ملزمان کی فوری گرفتاری اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کی گئی۔ افسران کو ہدایت دی گئی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور پیشہ ورانہ جذبے سے سرانجام دیں۔ڈی ایس پی محمد مرید بگٹی نے کہا کہ پولیس فورس منشیات اور جرائم کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور عوام کے تعاون سے علاقے میں پائیدار امن قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور احکامات کی خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس کے اختتام پر پولیس افسران نے عزم ظاہر کیا کہ عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر107/2026
اسلام آباد 6 جنوری۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے صوبے کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور بلوچستان کو دوسروں صوبوں کی تجارتی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے ڑوب بائی پاس کی جلد تکمیل اشد ضروری ہے لہٰذا مذکور منصوبے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے فوری طور پر فنڈ ز فراہم کیا جائے۔ ایک اچھی طرح سے منصوبہ بند ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر مضبوط معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے پورے علاقے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ سڑکوں کا جال بچھانے اور آمدورفت کے نئے ذرائع پیدا کرنے سے معاشی نظام کو نمایاں طور پر مضبوط اور مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر مواصلات اور صدر استحکام پارٹی عبد العلیم خان سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ایک اچھی طرح سے منصوبہ بند ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر نہ صرف شہروں اور دیہی علاقوں کے درمیان رابطے میں اضافہ کریگا بلکہ تجارت، زراعت اور سیاحت کو بھی فروغ دیگا۔ موثر نقل و حمل کے روابط سفر کے دورانیہ کو کم کرینگے، رسد کی لاگت کو کم کرینگے اور مارکیٹوں تک رسائی میں اضافہ کرینگے، اس طرح ہم بڑے پیمانے پر سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے بھی راغب کرنے کے قابل بن جائیں گے۔ گورنر مندوخیل نے نقل و حمل کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی جس سے بین الصوبائی تجارت مستحکم ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر110/2026
قلات6جنوری۔ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی نے لانگو اور کلوئی رندقبائل کے درمیان کئی سالوں سے جاری خونی تنازعے کے تصفیہ کو مثبت اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ برادرقبائل کے مابین تنازعات کا پرامن تصفیہ خوش آئنداقدام ہے ثالثی میں کرداراداکرنےوالے تمام امن پسند صلح جو شخصیات دونوں قبائل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہیکہ قلات اس خونی لڑائی کے تصفیہ سے علاقے میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتر ہو گی دونوں قبائل نے دوراندیشی اور فراخ دلی کا مظاہرہ کرکے ایک مثال قائم کردی یےاس کار خیر میں حصہ لینے والے اور ثالثی کا کردار اداکرنے والے سفید ریش معززین قبائلی رہنماءسردارچنگیز خان ساسولی میر نوراحمدلانگو ٹکری شفقت اللہ لانگو میر اللہ بخش راہیجہ رند میر مقبول لانگو حاجی محمداسحاق لانگو اور دیگر معززین کی مخلصانہ کوششیں لائق تحسین اور مبارکباد کے مستحق ہیں ڈپٹی کمشنر قلات نے کہا کی قبائلی تنازعات کے خاتمے سے علاقے میں امن کی رونقیں بحال ہونگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر111/2026
گوادر6جنوری ۔گوادرایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ گوادر ڈویژن مومن بلوچ نے گبد، کلاتو، سنٹ سر اور سائیجی کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سائیجی میں زیرِ تعمیر پانی کی پائپ لائن کے تعمیراتی کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور جاری پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر نے متعلقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی، واٹر سپلائی اسکیموں کی موجودہ صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں کو مقررہ مدت میں معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو صاف اور مسلسل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ہمی یقینی بنائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر112/2026
گوادر 6جنوری ۔ گوادر پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر (DSM) ڈاکٹر مرشد دشتی نے بنیادی صحت مرکز (بی ایچ یو) شادوبند اور بی ایچ یو گھٹی ڈور کا تفصیلی مانیٹرنگ دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے صحت مراکز میں طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور جاری خدمات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ڈاکٹر مرشد دشتی نے او پی ڈی رجسٹرز کی جانچ کی، ای پی آئی (Expanded Program on Immunization) سائٹس کا معائنہ کیا اور بچوں و خواتین کی ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹیلی ہیلتھ کلینک اور ماں اور بچے کی صحت (MNCH) مراکز کا بھی معائنہ کیا، جہاں فراہم کی جانے والی سہولیات اور ریکارڈ کی پڑتال کی گئی۔دورے کے موقع پر ڈاکٹر مرشد دشتی نے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، حاضری میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی ایچ آئی کا مقصد دور دراز علاقوں میں بھی بنیادی صحت کی سہولیات کو مور اور فعال بنانا ہے تاکہ عوام کو بہتر طبی خدمات میسر آ سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر113/2026
خضدار6 جنوری۔ کے روز سینئر ڈرگ انسپکٹر قلات ڈویژن سید یار محمد شاہ نے ایریا ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر رشید احمد کے ہمراہ ضلع خضدار کے مختلف میڈیکل آوٹ لیٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس معائنے کا مقصد عوام کو معیاری، محفوظ اور موثر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور ڈرگ ایکٹ کے تحت ادویات کی فروخت کے ضوابط پر عملدرآمد کا جائزہ لینا تھا۔دورانِ معائنہ مختلف میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز میں ادویات کی فروخت کے لائسنسز کی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ ادویات کی میعادِ استعمال (ایکسپائری ڈیٹ)، ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار، درجہ حرارت، صفائی کی صورتحال اور رجسٹرڈ ادویات کی دستیابی کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ حکام نے میڈیکل اسٹور مالکان کو ہدایت کی کہ ادویات کی فروخت صرف درست اور فعال لائسنس کے تحت کی جائے اور کسی بھی صورت غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ یا زائدالمیعاد ادویات فروخت نہ کی جائیں۔معائنے کے دوران تین مشتبہ ادویات کے نمونے ضابطے کے مطابق سیل کر کے ٹیسٹ اور لیبارٹری تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیے گئے۔ حکام کے مطابق لیبارٹری رپورٹس موصول ہونے کے بعد قواعد و ضوابط کے تحت مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر سینئر ڈرگ انسپکٹر سید یار محمد شاہ نے کہا کہ عوامی صحت کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل آوٹ لیٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ایریا ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر رشید احمد نے میڈیکل اسٹور مالکان پر زور دیا کہ وہ مقررہ قوانین کے مطابق ادویات کی ذخیرہ اندوزی اور فروخت کو یقینی بنائیں اور محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے معائنے مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے تاکہ عوام کو غیر معیاری ادویات سے محفوظ رکھا جا سکے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ضلع خضدار سمیت قلات ڈویژن بھر میں میڈیکل آوٹ لیٹس کی مانیٹرنگ کا عمل مزید موثر بنایا جا رہا ہے تاکہ ادویات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو اور شہریوں کو محفوظ علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کراچی 6 جنوری ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان حاجی علی مدد جتک آج یہاں کراچی میں ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما میر نصیر مینگل کی رہایش گاہ جا کر آن کی عیادت کی،۔ حاجی علی مدد جتک نے میر نصیر مینگل کی خیریت دریافت کی، ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعا کی۔اس موقع پر حاجی علی مدد جتک نے میر نصیر مینگل کے صاحبزادے، معروف سیاسی و قبائلی رہنما میر شفیق مینگل سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، قبائلی امور، عوامی مسائل اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 6جنوری ۔ کوئٹہ بلوچستان کے ایسے تمام امیدواران جنہوں نے بولان میڈیکل کالج اور بلوچستان کے دیگر سرکاری میڈیکل کالجز کے اکیڈمک سیشن2025-2026برائے داخلہ فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس MBBSاور بی ڈی ایسBDS))کورسز کے لئے درخواستیں جمع کی ہیں کو مطلع کیا جاتا ہے۔ کہ ان کی(Tentative list)عارضی لسٹ کالج کی ویب سائیڈ(WWW.bmc.edu.pk)پرآویزاں کردی گئی ہیں۔ جس میںان کے میٹرک ،ایف ایس سی اور MDCT کے مارکس بمع ضلع درجہ ہیں۔ لہذا تما م امیدواران کو ہدایت /آگا کیا جاتا ہے کہ اگر ان کے نام ،ولدیت ضلع ،نمبروں یاشناختی کارڈ نمبر میں کوئی غلطی ہو تو ایڈمیشن برانچ سے رابطہ کریں۔ رابطہ کی آخر تاریخ9جنوری2026ء دوپہر2:00بجے تک ہے۔ مقررہ تاریخ و وقت کے بعد کالج انتظامیہ ذمہ دارانہ ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر114/2026
لورالائی: ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے BSDI کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبوں کی رفتار، معیارِ تعمیر اور شفافیت کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے انہیں منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں اور معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے گا۔دورے کے دوران انہوں نے مقامی افراد سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے، جبکہ افسران کو ہدایت دی کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے.
۔۔۔






