خبرنامہ نمبر 9116/2024گوادر 30 دسمبر۔ شہر کے اہم رہائشی علاقے نیو ٹاون میں پانی کی شدید قلت کے مسئلے کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹرعبدالشکور نے نیو ٹاون کا دورہ کیا، اور پانی کی فراہمی کے جاری منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔نیو ٹاون کے مکینوں کی مسلسل شکایات اور پانی کی قلت کے پیش نظر جی ڈی اے پائپ لائن سے نیو ٹاون کو پانی فراہم کرنے کے لیے ایک نئے کنکشن کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، اور جلد ہی علاقے میں پانی کی قلت کو کسی حد تک کم کرنے کی امید ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف نیو ٹاون کے مکینوں کی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ علاقے کی مجموعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ اس اقدام کو شہریوں نے سراہتے ہوئے انتظامیہ کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔گوادر جیسے اہم شہر میں پانی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی کے لیے یہ منصوبہ ایک مثبت پیشرفت ہے جو شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر9117/2024مستونگ 30 دسمبر۔ شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ میں ہونیوالی سات روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا گیا۔ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالمنان ترین، ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی، ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر انور گولہ نے بچوں کو پولیو کےقطرے پلا کر کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر سلیم ڈپٹی ڈی ایچ او مستونگ، ڈسٹرکٹ پولیس فوکل پرسن انسپکٹر زبیر احمد علیزئی، فوکل پرسن ڈپٹی کمشنر مستونگ رحمت شاہ، ڈاکٹر شہزاد عمرانی این اسٹاپ آفیسر، ڈاکٹر ارسلان لہڑی آئی او مستونگ، افتخار شاہ مشوانی سی سی او، ڈاکٹر صمد سنجرانی ڈی ایس او، ڈاکٹر نثار بلوچ ایم ایس ڈی ایچ کیو مستونگ و دیگر بھی موجود تھے۔پولیو مہم کے افتتاح کے بعد تمام شرکا نے ہسپتال کے سی ای او آفس میں پولیو مہم کے حوالے سے میٹنگ بھی کی۔ شرکا نے اس موقع پر کہا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے جس کے لئے تمام ترطبقات مل کر کردار ادا کریں۔ پولیو کا مرض نئی نسل کی نشونماءکیل رکاوٹ ہے اس مرض کا خاتمہ کرکے صحت مند نسل کو پنپنے کاموقع فراہم کیا جارہا ہے۔ بلوچستان حکومت ایک طویل عرصہ سے پولیو کے خاتمہ کے لئے تمام اضلاع میں خصوصی مہم کے تحت جدوجہد کررہی ہے اور انسدادِ پولیو مہم کے باعث کافی حد تک اس مرض پر قابو پالیا گیا ہے۔ اس موقع پر شرکا نے عوام سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اس حوالے سے والدین پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرکے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائیں۔ پولیو مرض سے نہ صرف ایک فرد اپاہج بن جاتا ہے بلکہ اس سے پورا خاندان زندگی بھر کی پریشانیوں میں جکڑا جاتاہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ قومی فریضہ سمجھ کر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر 9118/2024 چمن 30 دسمبر۔ چمن میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ڈی سی چمن نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا اس دوران ڈی سی چمن نے تمام پولیو ٹیموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین ہر حال میں پلائی جائیں اس دوران ڈی سی چمن اور اے ڈی سی جنرل فدا بلوچ نے شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف پولیو ٹیموں اور انکی سیکیورٹی پر مامور لیویز افسران اور اہلکاروں کی کام اور کاکردگی کا جائزہ لیا ڈی سی چمن اور اے ڈی سی نے علیحدہ علیحدہ ایریاز میں بچوں کے فنگر پرنٹس چیک کیں انہوں نے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر مامور لیویز فورس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز کو اکیلا نہ چھوڑا جائے اور آخر وقت تک پولیو ورکرز کے ساتھ موجود ہونے کے ساتھ ساتھ آس پاس موجود مشکوک اور انجان لوگوں پر نظر رکھیں اور ضرورت پڑنے پر مشکوک افراد سے پوچھ گچھ اور تفتیش پھی کیا جائے تاکہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری رہیں۔ اس دوران شہر و آس پاس کی رابطہ سڑکوں اور ناکوں اور چوراہوں پر بھی تفتیش اور جامع تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے﴾﴿﴾﴿﴾﴿خبرنامہ نمبر 9119/2024زیارت 30 دسمبر۔ ڈپٹی کمشنر ذکاء للہ درانی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او زیارت ڈاکٹر یاسر طاہر، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عرفان الدین اور محکمہ صحت کے باقی افسران سمیت ڈبلیو ایچ اواور یونیسیف کے نمائندے بھی موجود تھے. ڈی ایچ او نے کہا کہ ضلع زیارت میں 19 یونین کونسل میں انسداد پولیو مہم کے دوران 26362 بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جائیں گے. ضلع زیارت میں 139 موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے اور اس سلسلے میں 29 فکسڈ سائٹس اور 12 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی نےکہا کہ تمام پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے، انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،حکومت کے ساتھ والدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ایک بچہ بھی قطروں سے محروم نہ رہ جائے. انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ایک موزی مرض ہے اس مرض سے ہمارے پھول جیسے بچے ہمیشہ کے لیے معذور ہو رہے ہیں اس مرض کا سد باب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہےاس مرض کے خاتمے کے لیےتمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہوگا اور ان کا سد باب کرنا ہوگا، اس مرض کے خاتمے سے ہم اپنے مستقبل کے معماروں کو اس موذی مرض سے بچا سکتے ہیں اور اپنے مستقبل کو روشن کر سکتے ہیں۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿