February 8, 2025
News

30-01-2025

خبرنامہ نمبر693/2025
دکی30جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللہ کاکڑ کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کلا خان ترین کول مائنز اور یونائیٹڈ کول مائنز کے درمیان انڈر گراونڈ سروے کے مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کا مقصد کئی سالوں سے جاری تنازعے کو شفاف، منصفانہ اور پائیدار بنیادوں پر حل کرنا تھا، تاکہ علاقے میں پائیدار امن اور مائننگ کے عمل کو منظم کیا جا سکے۔اجلاس میں شریک افراد اور ان کے کرداراجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالی اکبر علی، تحصیلدار عبدالرازق، سروے آفیسر منیر احمد، شیر جان لونی، ایس ایچ او دکی ہمایوں خان ناصر، نواب ایاز جوگیزئی کے علاوہ ثالثی کے فرائض انجام دینے والے سردار ہدایت اللہ ونیچی، ترین قوم کی طرف سے اورنگزیب خان اور ناصر قوم کی طرف سے ٹیکنیکل بندہ انجینئر فرید کاکڑ مع ثالث کی تکنیکی ٹیم اور دونوں فریقین کے دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔سروے کی تکمیل اور سیکیورٹی انتظامات اجلاس کے بعد، متعلقہ ٹیم نے ثالث کے نمائندے، اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کی سربراہی میں متنازع مائنز کا دورہ کیا اور دونوں مائننگ کمپنیوں کے درمیان انڈر گراونڈ سروے مکمل کرایا، جو دو دن میں پایہ تکمیل کو پہنچا۔ سروے کے نتائج کو مرتب کرکے ثالث کے پاس جمع کرایا جائے گا، جو بعد ازاں متعلقہ فریقین کو پیش کیے جائیں گے۔ اس دوران ایف سی، پولیس، اور لیویز کی جانب سے سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی تاکہ عمل کی شفافیت اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللہ کاکڑ نے اس دوران سروے کی درستگی اور شفافیت پر زور دیا اور تمام متعلقہ فریقین کو مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے بھرپور تعاون کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سروے کے نتائج کو تمام قانونی اور تکنیکی پہلووں کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کے تنازعات سے بچا جا سکے۔مائننگ کے عمل کو شفاف اور منظم بنانے کے لیے تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں گے۔علاقے میں پائیدار ترقی کی راہ ہموارڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ یہ سروے علاقے کے دیرینہ مسائل کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس سے نہ صرف مقامی سطح پر امن و استحکام پیدا ہوگا بلکہ کوئلے کی کان کنی کے عمل کو بھی قانونی اور محفوظ دائرے میں لایا جا سکے گا۔انہوں نے زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی ادارے، مائننگ کمپنیز اور مقامی قبائل مل کر کام کریں تاکہ دکی میں کان کنی کا عمل منظم، محفوظ اور تنازعات سے پاک ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر694/2025
ژوب۔30جنوری اسسٹنٹ کمشنر ژوب کی قیادت میں لیویز فورس ژوب کا ضلع ژوب میں غیر قانونی منشیات کوکنار پوست کی کاشت کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن آج ضلعی انتظامیہ ژوب نے شکایات اور خفیہ اطلاع کے بنیاد پر ضلع ژوب کے علاقے لکہ بند میں غیر قانونی طور پر کاشت کیے گئے کوکنار ، پوست منشیات کی فصل کو تلف کرنے کیلئے پورے علاقے میں صبح سے شام تک لیویز نے 50 ایکڑ زمین پر منشیات کی فصل کے خلاف جامع آپریشن کیا۔ آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم نے کی۔ اس موقع پر لیویز فورس ژوب کے تمام لیویز ایس ایچ اوز و اہلکاروں نے شرکت کی۔ آپریشن کے دوران کاشت کی گئی منشیات کوکنار/ پوسٹ کی فصل کو ٹریکٹرز کے ذریعے طلف کیا گیا۔ جو لوگ غیر قانونی طور پر کوکنار / پوست کر رہے تھے۔ ان لوگوں کے کمروں اور سامان کو آگ لگا دی گئی۔ جبکہ کچھ کوکنار منشیات کے فصلوں کو آگ بھی لگائی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ژوب نے علاقے کے لوکل لوگوں اور معتبرین سے بھی ملاقات کی۔ اور انہیں ہدایات دی کہ علاقے میں اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں اور منشیات کی کاشت کے روک تھام کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب نے کہا کہ جن لوگوں کے زمینوں پر منشیات کی کاشت کی گئی ہے ان کے مالکان کے خلاف ضلعی انتظامیہ خلاف ایف آئی آر درج کریں گی۔ اورآہندہ بھی کسی بھی غیر قانونی پوست/ کوکنار و منشیات کی کاشت کرنے والے کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی۔ اور منشیات کے کاشت کے خلاف اس طرح کا آپریشن ضلع ژوب کے باقی علاقوں میں بھی جاری رہے گا۔ اور جو لوگ بھی اس غیر قانونی دھندے میں ملوث ہے حکومت ان کے ساتھ سختی سے نمٹنے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر695/2025
دکی30 جنوری ۔کمشنر لورالائی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ضلع دکی کی ہدایات پر مختلف علاقوں میں مال مویشی کی ویکسینیشن جاری ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک ڈاکٹر محمدیار ترین کے مطابق مال مویشی کو مختلف بیماریوں سے بچاوّ کے لئے ویکسینیشن جاری ہے مالداران مال مویشیوں کو ضرور ویکسین دے کربیماریوں سے بچائیں قصائی لاغر جانوروں کی گوشت فروخت کرنے سے گریز اور صفائی کاخاص خیال رکھیں حکومت بلوچستان لائیوسٹاک پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر محمد یار ترین نے مزید کہاکہ محکمہ لائیو سٹاک نے ضلع دکی کے مختلف دور دراز علاقوں ہوسڑی ، لونی ، تلاو سگھر ، بنی کوٹ ، اسماعیل شہر، ناناصاحب زیارت ، ول زرکون جھالار، یاروشہر ، خالہ شہر ، رباط ، جنگل ودیگر علاقوں میں مال مویشیوں کو بیماریوں سے بچاو کےلئے ویکسین کررہے ہیں اور مفت ادویات فراہم کیا جارہاہے مالداران اپنے مال مویشی کو ویکسین دے کر صحت مند بنائیں اور مہلک بیماریوں سے بچائیں انہوں نے کہاکہ مال مویشی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی جیسی اہمیت کاحامل ہے حکومت بلوچستان مال مویشی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ قصائیوں کو لاغر کمزور جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور انھیں صفائی پابند کیا جائیگا غفلت برتنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی کسی سے بھی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر696/2025
نصیرآباد30جنوری ۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے لوکل گورنمنٹ نصیرآباد کی زیر نگرانی جاری ترقیاتی امور کا جائزہ لیا دور کے موقع پر انہوں نے اقبال ٹاو¿ن ایڈوکیٹ شبیر شیرازی سٹریٹ مینگل محلہ پوسٹ آفس سمیت دیگر اسکیموں کا جائزہ لیا اس موقع پر چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ نصیرآباد نذر خان زہری ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی اور بابو محمد اسماعیل بھی موجود تھے اس موقع پر ایگزیکٹو انجینیئر لوکل گورنمنٹ نصیر آباد ملک عرفان خان کاکڑ نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کی کئی اسکیمات زیر تعمیر ہیں جس کے کام کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ سابقہ ادوارِ کی اسکیمیں جو کہ فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے تاحال التوا کا شکار ہیں اور ان کی ٹھیکیداروں کو فنڈنگ کے عمل کو بھی روک دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی تمام اسکیموں کو مکمل کروانا انجینیئرز اور افیسران کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے غیر معیاری مٹیریل کے استعمال کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا افسران اپنی نگرانی میں تمام ترقیاتی امور کو پایا تکمیل تک پہنچائیں جن اسکیموں کے متعلق عوام کی جانب سے شکایات سامنے آرہی ہیں ان پر فوری طور پر توجہ دی جائے ٹف ٹائل معیاری ہوں تاکہ وہ دیر پا ثابت ہو سکیں ضلع انتظامیہ کی بھرپور کوشش رہے گی کہ تمام ترقیاتی امور کی کڑی نگرانی کی جائے اور اسکیموں کا وقتآ فوقتآ جائزہ لے کر تمام ترقیاتی امور کی مانیٹرنگ کو جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار کی اسکیموں کو مکمل کروانے کے لیے حکام بالا سے روابط میں تیزی لائی جائے اور فنڈز سمیت دیگر درپیش مسائل کے تدارک کے لیے جلد از جلد اقدامات کیے جائیں تاکہ یہ اسکیمات بھی معیار کے مطابق مکمل ہوں غیر معیاری مٹیریل استعمال کرنے والے ٹھیکے داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ٹھیکے داران کے غیر معیاری کام کی وجہ سے محکمے اور عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے جسے ضلعی انتظامیہ کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر697/2025
لورالائی30, جنوری۔ایڈیشنل کمشنر و سیکرٹری آ ر ٹی اے منور حسن مگسی نے کہا ہے کہ تمام ٹرانسپورٹرز موٹر وہیکل آر ڈیننس کے پابند ہیں اور لوڈینگ اور سپیڈ سے احتیاط کریں اس میں سب کی خیر ہے لائسنس ایکسپائر اور بغیر لائسنس ڈرائیور نہ ہوں اڈے پر صفائی ستھرائی ،ودیگر سہولیات فراہم کی جائیں جرمانہ کرنے کا مقصد اصلاح ہے مشاورت سے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرانسپورٹ مالکان کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بوری اجمل خان مندوخیل ڈی ایس پی کلیم اللہ کاکڑ، انجارج آر ٹی اے اسد خان ، ٹریفک انجارج محمد ہاشم کے علاوہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہلکاروں اور ٹرانسپورٹ مالکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کی گئی جس میں مختلف روٹس کے کرائے ، ، روڈ پرمٹ کی تجدید اور دیگر ٹریفک قوانین کی پابندی زیر بحث لائی گئی۔ ایڈیشنل کمشنر و سیکریٹری آر ٹی اے منور حسن مگسی نے مزید کہا کہ حکومت مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ، لورالائی میں بس ٹرمینل کی تعمیر مکمل ہے جسے جلد ٹرانسپورٹرز کے لئے الاٹ کیا جائے گا جس سے شہر میں ٹریفک کا بوجھ کم ہو جائے گا اور کاروبار میں بھی اضافہ ہوگا انہوں نےکہاکہ جو بھی گاڑی چالان کیا جاتا ہے اس کو فوراً جمع کیا جائے اس میں کسی بھی ردو بدل کر نے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نےکہاکہ جو گاڑی جس ٹائم نکلتی ہے نکل سکتا ہے ٹائم کا کوئی قید نہیں ہیں اجلاس میں تمام اڈوں پر صفائی ستھرائی ، واش روم ، پانی ، مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ و دیگر سہولیات کی فراہمی پر اتفاق کیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر698/2025
گوادر30جنوری ۔ میونسپل کمیٹی گوادر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے اپنے عزم پر پوری طرح کاربند ہے اور عوامی شکایات پر فوری اور موثر کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں، اولڈ ٹاون وارڈ میں ایک غیر منتظم کچرا کنڈی کی عوامی شکایت موصول ہونے پر انکے ازالہ کے لیے میونسپل کمیٹی گوادر کی انتظامیہ کی ہدایت پر جمعدار عنایت اللہ اور ان کی صفائی ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مقام کو مکمل طور پر صاف کر دیا، جس سے مقامی رہائشیوں کو ایک صاف ستھرا اور صحت بخش ماحول فراہم کیا گیا۔میونسپل کمیٹی کی صفائی ٹیمیں تین شفٹوں میں مسلسل سرگرم عمل ہیں اور رات گئے تک صفائی کا کام جاری رکھا گیا تاکہ شہر میں واضح بہتری لائی جا سکے۔ یہ ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں سے کچرا اکٹھا کر کے مقررہ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں، تاہم، صفائی کے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے عوامی تعاون نہایت اہم ہے۔جمعدار عنایت اللہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ میونسپل کمیٹی کے مقرر کردہ ڈمپنگ پوائنٹس پر ہی کچرا ڈالیں۔ انہوں نے زور دیا کہ میونسپل کمیٹی اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود ہر گھر کے دروازے سے کچرا اٹھانے کی انسانی حد تک محدودصلاحیت رکھتی ہے۔ اس لیے عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود بھی صفائی کے اصولوں پر عمل کریں اور کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگا کر اس مہم میں اپنا حصہ ڈالیں، تاکہ گوادر کو مزید صاف، سرسبز اور صحت مند شہر بنایا جا سکے۔میونسپل کمیٹی گوادر کی انتظامیہ نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہر کی صفائی اور خوبصورتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی شہریوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کی گئی تاکہ گوادر کو ایک ماڈل سٹی کے طور پر کچرے سے پاک اور خوشگوار بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر699/2025
کوئٹہ 30 جنوری ۔صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات پارلیمانی سیکرٹری مسلم لیگ(ن) بلوچستان میر سلیم احمد کھوسہ نے زیر تعمیر صحبت پور تا کشمور منصوبے کا سرپرائز وزٹ کیا جہاں مذکورہ منصوبہ کے ایس ڈی اوز کو غیر حاضر پانے پر معطل اور ایکسین ضلع صحبت پور کو شو کاز نوٹس کرنے کے احکامات جاری کیے اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے سخت اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع صحبت پور میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر سست روی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے اپنے سرپرائز وزٹ کے دوران مذکورہ منصوبہ میں ناقص میٹریل اور سست روی کا شکار پایا صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے سخت اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حلقے میں اس قسم کی غیر زمہداری اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کرونگا اور اس حوالے سے اس قسم کے سرپرائز وزٹ اپنے حلقے کے ساتھ ساتھ پورے صوبے میں کرونگا صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہاکہ اپنے حلقہ انتخاب کے انفراسٹرکچر کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور زندگی کے ہر شعبے میں جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہوں انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ڈسٹرکٹ صحبت پور کو کافی نقصان پہنچا ہے بلخصوص روڈ انفراسٹرکچر سر فہرست ہے لہذا ضلع میں تمام ترقیاتی منصوبوں بلخصوص روڈ انفراسٹرکچر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور اگر ان ترقیاتی منصوبوں پر متعلقہ عملہ اس قسم کی کوتاہی دکھائی گی تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر700/2025
کوئٹہ 30جنوری۔ صوبائی وزیر بلدیات میر کوہیار ڈومکی نے کہاکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی استعداد کار کو بڑھانے اور ریونیو میں اضافے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ کوئٹہ شہر میں صفائی ستھرائی اور میونسپل سروسز کا کام بہتر طریقے سے ہو سکے۔ہمارا فرض ہے کہ ہم عوام کی خدمت کریں، شہر کی بہتری اور خوبصورتی کے لیے اپنے وسائل میں تمام مسائل حل کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔شہر کی مجموعی صورتحال کی بہتری اور عوام کی سہولت کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔صفائی کے نظام کی بہتری کیلئے کوئٹہ شہر میں پلاسٹک بیگ پر پابندی کیساتھ سالڈ ویسٹ پلانٹ کو فعال کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر کچرا ٹھکانے لگانے کیلئے مختلف میکنزم کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر/کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مجموعی صورتحال اور شہر میں صفائی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ کے موقع پر کیا اس موقع پر سیکرٹری بلدیات عبدالروف بلوچ کے علاوہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران موجود تھے۔صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر /کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی اور عوام کو میونسپل سروسز فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائےجارہے ہیں لیکن ماضی میں فنڈز کی کمی سے میونسپل سروسز کی فراہمی میں مشکلات درپیش آئیں کیونکہ ریونیو کلیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں دینے کے لیے بھی رقم موجود نہیں تھی لہذا صوبائی حکومت نے شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے صفائی ستھرائی کا کام نجی کمپنی کے حوالے کی ہے جس سے میٹروپولیٹن کارپوریشن پر اضافی بوجھ کم ہوگیا ہے اس کے علاوہ ریونیو میں اضافے کے لیے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تمام پراپرٹیز کو دوبارہ نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ موجودہ ریٹس کے مطابق ریونیو جمع کیا جا سکے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے سرکلر پارکنگ پلازہ اور سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کو فعال کر دیا گیا ہے دوسری جانب کچلاک اور سریاب میں مزید دو فائر اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ریونیو میں اضافے کے لیے 893 دکانوں،03 پارکس ,15 پارکنگ سٹینڈز, 75 لیز پراپرٹیز، 418 ریائشی کوارٹرز اور 07 دوسرے پراپرٹیز کو موجودہ ریٹ کے مطابق الاٹ کیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے 12 بڑے نالوں پر قائم تجاوزات کو ختم کر دیا گیا ہے جبکہ شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پانچ ماہ کے دوران صوبے کا سب سے بڑا آپریشن کرکے 05لاکھ ٹن کچرہ اٹھایا گیا جبکہ روزانہ کچرہ اٹھانے کی استعداد کو بھی 1400 تک بڑھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ریونیو سمیت تمام ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزڈ کیا جا رہا ہے جس سے ریکارڈ اور میونسپل سروسز میں بہتری اور ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا انہوں نے بتایا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے، بلڈنگ کوڈ پر عمل درآمد ،تجاوزات کا خاتمہ اور ریونیو کلیکشن میں اضافے کے لیے محدود وسائل میں بہتری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تمام سیکشنز کو اپنی جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کوئٹہ شہر خوبصورت اور صاف ستھرا نظر آ سکے انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بہتری،گرین بلٹ ، اسٹریٹ لائٹس اور صفائی سے ہی کوئٹہ کی خوبصورتی بحال ہوگی لہذا ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے کوئٹہ ایک مثالی شہر بن سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر701/2025
حب 30 جنوری ۔صوبائی وزیر ایریگیشن صادق عمرانی کے جاری کئے گئے احکامات پرمحکمہ آبپاشی نے عملدرآمد شروع کردیا ایکسئین ایریگیشن عبدالجبار زہری کی جانب سے پانی چوروں کے خلاف کریک ڈاون مہم اورلسبیلہ کینال سے غیر قانونی طریقے سے پانی نکال کر فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئےایکسئن محکمہ ایریگیشن کینال حب کے دفتر سے جاری کردہ ہینڈآﺅٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی ہائیڈرینٹس پر کاروائی کرتے ہوئےبڑی تعداد میں پائپس اور مشینری ضبط کرکے پانی چوروں کو آخری وارننگ دی گئی ہے ایکسئن ایریگیشن کا کہنا ہی کہ کسی بھی صورت پانی چوروں کو رعایت نہیں دی جائے گی جو بھی ملوث پایا گیا اسے سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرے گا عبدالجبار زہری ایکسئین ایریگیشن کا کہنا ہیکہ کریک ڈاون جاری رہے گا اور اس حوالے سے مزید تیزی لائی جائے گی پانی چوری کے کاروبار کرنے والے اسے آخری وارننگ سمجھیں اب کوئی بھی رعایت نہیں دی جائے گی ایکسئین ایریگیشن کی جبار زہری کے مطابق لسبیلہ کینال سے پانی چوری میں ملوث متعدد ہائیڈرینٹ بند کر کے پائپس و دیگر سامان ضبط کر لیا گیاہے جبکہ صوباءوزیر ایریگیشن کے دورہ حب کے موقع پر جاری کئے گئے احکامات کی روشنی میں محکمہ ایریگیشن نے لیڈاانڈسٹریل زون کے 2کروڑ گیلن پانی اسٹوریج کرنے والے تالابوں کو روزانہ کی بنیادون پر ضروریات کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کردی ہے محکمہ ایریگیشن نے مقامی صنعتکاروں کی مشاورت سے انڈسٹریل زون کے واٹرچارجزمیں بھی اضافہ کردیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر702/2025
ژوب 30جنوری۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید عالم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں پوست کاشت تلف کرنے کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ لکابند کے علاقے میں 50 ایکڑ پر کاشت پوست فصل کو تلف کر دیا گیا جبکہ شیغالو کے علاقے میں 100 ایکڑ پر کاشت پوست فصل تلف کی گئی تھی شیغالو میں 10 افغان باشندے گرفتار جبکہ پانی نکالنے نصب 60 سولر پلیٹیں 10 انورٹر اور دس سمرسیبل مشینیں قبضے میں لے لی انہوں نے بتایا کہ پوست کی کاشت کیلئے مقامی لوگوں نے افغان باشندوں کو زمینیں دی ہیں زمینیں دینے والے مقامی افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کسی کو منشیات کاشت کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اس حوالے سے لیویز فورس کو سخت احکامات دئیے ہیں منشیات ایک ناسور ہے اس لئے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر703/2025
جھل مگسی30جنوری۔ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ کی خصوصی ہدایات پر آج اسسٹنٹ کمشنرگنداواہ عبدالمجید محمد حسنی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول پاچھ اور گورنمنٹ بوائز و گرلز ہائی اسکول کوٹڑا جماعت ہشتم کے سالانہ امتحان کے موقع پر امتحانی ہال کا دورہ کیا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے متعین کردہ (ہشتم) کے امتحانی سینٹرزکی سیکورٹی ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ سینٹرز کے ذمہ داران کو نقل کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نقل کی روک تھام کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے نئی نسل کو نقل جیسے ناسور سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں بچوں کو نقل دینے میں معاونت کرنے والے افراد کی امتحانی سنٹر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے اور نقل پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی نے بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یو) کوٹڑا اور (بی ایچ یو) پاچھ کا دورہ کیا اسٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور دستیاب ادویات کا معائنہ کیا اس موقع پر متعلقہ بی ایچ یوز کے عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنی حاضری کو نہ صرف یقینی بنائیں بلکہ عوام کو بہتر سے بہتر طبی امداد کی فراہمی کے لئے بھی اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔تاکہ دور دراز علاقوں میں مقیم لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کے گھروں کے نزدیک ہی میسر ہو سکیں اور آپ غیر حاضر رہنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر704/2025
کوئٹہ 30 جنوری: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ انسانی معاشرہ میں ہسپتال اُمید اور شفا کی علامت ہے جو مریضوں کی دیکھ بھال، تندرستی اور بیماریوں سے تحفظ دینے کیلئے صحت مندانہ ماحول فراہم کرتا ہے. ہر میڈیکل انسٹیٹیوٹ کی معاشرے میں دو مختلف بنیادی ذمہ داریاں ہوتی ہیں، پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ وقتی طور پر مریضوں اور زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کریں اور زندگیاں بچائیں جبکہ دوسری ذمہ داری یہ ہے کہ وہ محفوظ مسقبل کی خاطر لوگوں کے سائنٹفک رویوں کو تشکیل دیں اور عوام میں بچاؤ کے تدابیر اپنانے کا احساس پیدا کریں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے آریہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے دورے کے موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر پاکستان میں تعینات ڈپٹی قونصل جنرل سید مہدی شاہ شائقی، آریہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سہیل خان اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی سمیت میل اور فیمیل ڈاکٹرز صاحبان کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی. افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبے کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم پرائیویٹ سیکٹر کے اہم کردار کو بھی تسلیم کرتے ہیں. معاشرے میں ہسپتال کے کردار کے دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر صحتمند طرز زندگی اور جلد تشخیص کو فروغ دیکر ہسپتال افراد اور کمیونٹیز کو انکی فلاح و بہبود کیلئے ہم نئے اقدامات اٹھا سکتے ہیں. گورنر بلوچستان نے آریہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے جدید عالمی معیار کے ہسپتال کے عوام کی صحت اور ہیلتھ سیکٹر سے وابستہ افراد کیلئے تربیت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر بہت خوشگوار اثرات مرتب ہو رہے ہیں. کوئٹہ کا یہ جدید ہسپتال ہمارے شہریوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کر رہا ہے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ یہاں بہت سینئر ڈاکٹر صاحبان خدمات انجام دیئے رہے ہیں. آخر میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کا کردار صرف بیماریوں کا علاج کرنا نہیں ہے بلکہ عوام کو علاج معالجے کی بنیاد سہولیات اور بیماریوں سے حفاظتی تدابیر کو فروغ بھی دینا ہے لیکن آریہ انسٹیٹیوٹ کی پوری ٹیم سے گزارش ہے کہ طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں کے غریبوں کیلئے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کریں. بعدازاں گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے آریہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے احاطے میں ” انٹروینشنل ریڈیالوجی سِوٹ ” کا افتتاح کیا اور منتظمین اور شرکاء میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیے گئے.

خبرنامہ نمبر705/2025
کوئٹہ 30جنوری:چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کر رہی ہے، لوگوں کا معیار زندگی مزید بہتر بنانے اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے انتظامیہ اور ادارے اپنی کوششیں مزید تیز کردے، تاکہ ہر شہری ایک بہتر اور مطمئن زندگی گزار سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ڈویژنل کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مختلف سب ڈویژنز میں اے سی کی رہائش گاہ کی تعمیر، اسکولوں میں اساتذہ، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی عارضی بنیادوں پر تعیناتی، ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور کھلی کچہریوں کا انعقاد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر، سیکرٹری اسکولز صالح محمد ناصر، سپیشل سیکرٹری داخلہ ناصر دوتانی، جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی نہ کرسکے کیونکہ اس سے براہ راست شہری متاثر ہوتے ہیں جس کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی دکاندار سرکاری نرخ نامہ کے خلاف ورزی نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ پورے شہر کے نظام کو احتجاج کے نام پر مفلوج کرنا درست نہیں، دھرنوں کے حوالے سے افسران کو ہدایات دے دی کہ کسی بھی صورت شاہراہوں کو بند نہ ہونے دیں جس سے مسافروں اور عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنائیں اور عوامی شکایات توجہ سے سن کر ان کو فوری طور پر حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سیز عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے اور تمام شکایات پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے 27490 دورے کئے ہیں جن میں ہسپتال، بازار، سکولز وغیرہ کے دورے شامل ہیں۔ سکولوں میں 6125 اساتذہ غیر حاضر پائے گئے ہیں اور ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 372 اساتذہ کو ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا۔ 267 کو معطل کر دیا گیا۔ 1124 اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ 161 اساتذہ کو وارننگ جاری کی گئی۔ 2153 غیر حاضر اساتذہ کو وضاحتیں جاری کر دیں اور 3702 میں سے 727 سکول فعال ہو گئے۔?SBK اور کنٹریکٹ پر بھرتی کے عمل کی تکمیل کے بعد 2975 سکولوں کو فعال کر دیا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر706/2025
لورالائی 30جنوری ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی صدارت میں امن وامان کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لورالائی اجمل خان مندوخیل، اسسٹنٹ کمشنر میختر یحیٰی خان کاکڑ، لیویز رسالداران اور تمام لیویز تھانوں کے انچارجز سمیت دیگر انٹیلیجنس اداروں کے نمائندگان شریک تھے اجلاس کے موقع پر لورالائی و گردونواح میں امن و امان کی بحالی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی سمیت دیگر امور پر تفصیل سے جائزہ لیا گیا تمام انٹیلیجنس اداروں کے نمائندگان نے اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کہا کہ ضلع بھر میں امن وامان کی بحالی اور قانون کی رٹ کو قائم رکھنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرنا وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔ پوست کی کاشت کرنے والے زمینداروں سمیت منشیات کے اسمنگلروں اور منشیات فروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف کاروائی کرنا انتہائی ضروری عمل ہے انہوں نے کہا کہ فورتھ شیڈول میں اندراج شدہ افراد پر گہری نظر رکھی جائے تمام اداروں کی نمائندگان پر لازم ہے کہ وہ ہاہمی مشاورت اور رابطہ کاریوں کے عمل پر زور دیں تاکہ علاقے کو امن کو برقرار رکھنے کے حوالے سے تمام درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے ہمیں عوام کی مفاد میں بہتر سے بہتر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ لوگ پرسکون ماحول میں زندگی بسر کر سکیں تمام اداروں کے نمائندگان جرائم پیشہ ور افراد کی تمام سرگرمیاں پر گہری نظر رکھیں۔

خبرنامہ نمبر707/2025
تربت 30 جنوری:مکران میڈیکل کالج تربت کے زیر اہتمام CHPE (سرٹیفکیٹ ان ہیلتھ پروفیشنل ایجوکیشن) کورس کی کامیاب تکمیل ھونے پر تقریب کا انعقاد کیا تقریب میں کالج کے طلباء وطالبات سمیت سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر تقریب کی نظامت مکران میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایم افضل خالق اور وائس پرنسپل ڈاکٹر اے وحید بلیدی نے کی جنہوں نے کامیاب امیدواروں میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ٹرینرز سید معین علی، ڈاکٹر تزین شاہ اور ڈاکٹر سوریا بھی موجود تھے، جنہوں نے شرکاء کی محنت اور لگن کو سراہا۔اور کہاں کہ اس8 کورس کا مقصد صحت کے پیشہ ور افراد کی تدریسی اور تعلیمی مہارتوں کو بڑھانا ہے اور انہیں صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کی مستقبل کی نسلوں کو تعلیم اور تربیت دینے کے لیے بہتر ٹولز کے ساتھ بااختیار بنانا ہے اس کورس کو کامیابی سے مکمل کرنے والے تمام امیدواروں کو کالج انتظامیہ کی جانب سے مبارکباد پیش کیا گیا، اور طبی تعلیم کے معیار کو بڑھانے میں مسلسل تعاون کے لیے ٹرینرز اور فیکلٹی ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا گیا.

خبرنامہ نمبر708/2025
کوئٹہ 30جنوری: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے قومی کھیل ہاکی کی بحالی اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کا شکریہ ادا کیا ہے یہاں کوئٹہ میں ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے ہمراہ بات چیت کرتے ہوئے میر طارق حسین بگٹی نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے 2024/25 میں قومی کھیل ہاکی کو بھرپور سپورٹ فراہم کی ان کی سرپرستی میں گراس روٹ لیول سے ہاکی کے فروغ کے لیے اقدامات کیے گئے جن میں انٹر ڈسٹرکٹ، ڈویژنل اور صوبائی سطح پر مقابلے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان ہاکی ٹیم کا فائنل میچ منعقد ہو رہا ہے جس کے بعد ٹیم لاہور جائے گی جہاں ملک کے باقی چاروں صوبوں کے فائنل مقابلے ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ 15 فروری 2025 کو چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپین شپ کے فائنل کے مہمانِ خصوصی ہوں گے میر طارق حسین بگٹی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی قومی کھیل ہاکی میں خصوصی دلچسپی کو بھی سراہا انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ہاکی ٹیم کو عمان بھیجا تھا لیکن اس وقت فیڈریشن کو شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا ایسے وقت میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے فیڈریشن کو سپورٹ کیا جس کے نتیجے میں یہ کھلاڑی نہ صرف عمان گئے بلکہ وہاں سے جونیئر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر کے پاکستان واپس لوٹے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نہ صرف کھیل بلکہ تعلیم کے شعبے میں بھی انقلابی اقدامات کیے ہیں ان کی کاوشوں سے بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے بیرونِ ملک اسکالرشپ کے مواقع فراہم کیے گئے جبکہ صوبہ پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں بھی بلوچستان کے طلبہ کو فری اسکالرشپ دی جا رہی ہے میر طارق حسین بگٹی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد اگر کسی رہنماء نے بلوچستان میں تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہے تو وہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی ہیں ان کے ان اقدامات کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے، اور آنے والے 15 سے 20 سالوں میں بلوچستان کے عوام ان کے ثمرات خود محسوس کریں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان میں ہاکی سمیت دیگر کھیلوں اور تعلیمی ترقی کے لیے یہ سلسلہ مزید آگے بڑھے گا، جس سے صوبے کے نوجوانوں کو بہترین مواقع میسر آئیں گے.

خبرنامہ نمبر709/2025
لورالائی 30جنوری ڈپٹی کمشنرلورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر لورالائی اجمل خان مندوخیل،اسٹنٹ کمشنر میختر یحیی خان کاکڑ، تمام سرکاری اداروں کے افسران، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی۔اینڈ اسٹاف سمیت ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان اور دیگر شریک تھے اجلاس کے موقع پر ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر عبدالحمید لہڑی نے پولیو مہم کے حوالے سے تمام امور کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کہا کہ 3 فروری سے 7 فروری تک انسداد پولیو مہم کے دوران لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے جن یونین کونسلز میں گزشتہ مہم کے دوران کامیابی حاصل نہیں کی جا سکی اب ضروری ہے کہ اس بار شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران ان علاقوں میں خصوصی توجہ دی جائے اور زیرو ڈوز ریکارڈ کو بھی مرتب کیا جائے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران فنگر مارکنگ ڈور مارکنگ اور ایل کیو ایس پر خصوصی توجہ دیں فنگر مارکنگ کے عمل سے رہ جانے والے بچوں کی صحیح معنوں میں شناخت کی جاسکے گی اور انہیں پولیو کے قطرے پلوائے جائیں گے پولیو مہم کے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کئے بغیر کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی. پولیو قطرے سے انکاری والدین کو کور کرنا کٹھن عمل تھا مگر ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت اور پولیو ورکرز کے ساتھ مل کر بہتر معنوں میں اقدامات کیے اور کامیابی حاصل کی انہوں نے سخت احکامات دیتے ہوئے کہا کہ جن ایریا انچارج کی جانب سے سستی برتی جا رہی ہے انہیں فارغ کیا جائے ہم اپنے بچوں کے مستقبل پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کریں گے پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے پولیس کے جوانوں کو ٹیموں کے ساتھ بھیجا جائے بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والی پولیو کی ٹیموں کی ضلعی انتظامیہ بہتر معنوں میں حوصلہ افزائی کو یقینی بنائے گی انہوں نے ہدایات دی کہ پولیو مہم شروع کرنے سے قبل ٹیموں کو بہتر معنوں میں ٹریننگ دی جائے تاکہ انہیں فیلڈ میں مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

خبرنامہ نمبر710/2025
گوادر30جنوری:: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی زیر صدارت ضلع میں زمینوں کی اوورلیپنگ اور گیپ کے مسائل کے حل کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) بوہیر دشتی، تحصیلدار گوادر چنگیز بلوچ، تحصیلدار سٹلمنٹ اکبر بلوچ، تحصیلدار منیر بلوچ،جی ڈی اے کے عبدالرازق، آر 2-وی کے نمائندے، پرائیویٹ سروے ٹیم اور ریونیو و سٹلمنٹ سرکل ٹو کے اہلکاروں نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع گوادر کی زمینوں میں اوورلیپنگ اور گیپ کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کے مؤثر اور مستقل حل کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ دورانِ پیمائش جو اراضیات اوورلیپنگ کا شکار ہوئی ہیں، ان کی درستگی کے لیے ریونیو اور سٹلمنٹ حکام تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ضروری اقدامات کریں گے تاکہ زمینوں کے اصل مالکان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران ہدایات جاری کیں کہ ریونیو اور سٹلمنٹ کی ٹیمیں افسران کی نگرانی میں موقع پر جا کر عملی اقدامات کریں اور حقائق پر مبنی رپورٹ مرتب کر کے مجاز اتھارٹی کو پیش کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زمینوں کے ریکارڈ کو شفاف اور درست بنایا جائے تاکہ مستقبل میں کسی قسم کے تنازعات سے بچا جا سکے۔یہ اجلاس گوادر میں زمینوں کے انتظامی مسائل کے حل کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا اور اراضی مالکان کے حقوق کے تحفظ کو مزید یقینی بنائے گا۔

خبرنامہ نمبر711/2025
کوئٹہ 30 جنوری۔ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کے ہمراہ پولیو رفیوزل کی کوریج جاری ہے۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)ماریہ شمعون نے پولیو ٹیم کے ہمراہ سریاب کے مختلف علاقوں میں جاکر رفیوزل بچوں کے والدین سے بات چیت کرکے 15 رفیوزل بچوں کو کور کرلیا جبکہ سخت انکاری جن کو انتظامیہ نے بار بار سمجھانے کی کوشش کی لیکن اسکے باوجود بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

خبرنامہ نمبر712/2025
کوئٹہ 30جنوری:عوامی شکایات کی بنا پر ضلعی انتظامیہ کی شہر کے اندر غیر قانونی ایل پی جی بیچنے والے دکانوں اور ڈیلرز کے خلاف کاروائی کے دوران 3 دکانیں سیل جبکہ 5 دکانداروں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے شہر کے اندر آبادی والے علاقوں میں ایل پی جی بیچنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی جبکہ ایل پی جی کی تمام دکانوں اور ہول سیلرز کو شہر کی آبادی والے علاقوں سے باہر منتقل کرینگے۔

خبرنامہ نمبر713/2025
استہ محمد30جنوری:۔ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت شروع والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی این اسٹاپ آفیسر، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران شریک تھے اجلاس میں مہم کی کامیابی سے ہمکنار کرنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے متعلق تفصیل سے جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین حسین جمالی نے کہا کہ پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے جن کی متعلقہ علاقوں میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ان کے کام کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے تاکہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے مہم کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تمام مانیٹرنگ افیسران پر بھی لازم ہے کہ وہ مہم کے دوران ٹیموں کی بہتر معنوں میں مانیٹرنگ کریں تاکہ رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے پھر سے ٹیمیں بھجوائی جائیں اور انہیں پولیو کے قطرے پلوائے جائیں اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کے حوالے سے سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات میں بھی کوئی کسر باقی نہ رہے۔

خبرنامہ نمبر714/2025
کوئٹہ 30جنوری: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ملاوٹی دودھ اور غیر معیاری و مضر صحت اشیاء خورونوش کے خلاف مختلف اضلاع میں کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں بی ایف اے کی انسپیکشن ٹیموں نے کوئٹہ، لورالائی اور ڈیرہ اللہ یار میں کارروائیاں کرتے ہوئے 20 سے زائد مراکز پر جرمانے عائد کر دئیے جن میں ملک شاپس، گوشت کی دکانیں، جنرل اسٹورز اور بیکریاں شامل تھیں۔ ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق دودھ فروشوں کے خلاف دودھ میں خشک پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ پر کارروائی کی گئی۔ پولٹری اور میٹ شاپس مالکان کو صفائی کی ناقص صورتحال، گوشت کو کھلی فضا و گرد و غبار میں لٹکانے اور کٹنگ اوزار کی مناسب صفائی نہ ہونے پر جرمانہ کیا گیا۔علاوہ ازیں، جنرل اسٹورز اور بیکریوں کے خلاف زائد المیعاد اور ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی، جنہیں موقع پر ضبط کرکے تلف کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملاوٹی اور ناقص خوراک انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے جسکی تیاری و فروخت کسی بھی سطح پر قابل قبول نہیں۔اتھارٹی عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے کارروائیاں بلا تفریق جاری رکھے گی تاکہ مضر صحت اشیاء بیچنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔

خبرنامہ نمبر715/2025
خاران30جنوری:۔ڈپٹی کمشنر خاران کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تمام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے جھنوں نے فرسٹ ائیر تعلیمی سال 2025۔۔2024 میڈیکل کالجز میں MBBS..BDS داخلے کے لئے فارم جمع کئیے تھے ان کی لوکل ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی تصدیق و،انٹرویوز زیر دستخطی کے سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کے روبرو مورخہ 3 فروری 2025بروز سوموار صبح 11 بجے ڈپٹی کمشنر افس خاران میں منعقد ہونگے لہذا تمام امیدواروں کو تاکید کی جاتی ہے لوکل سرٹیفکیٹس کی تصدیق کے لئے اپنے لوکل شناختی کارڈ اور تعلیمی اسناد مقررہ وقت میں لائیں

خبرنامہ نمبر716/2025
سیکرٹری کھیل طارق قمر بلوچ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا انعقاد اولین حیثیت رکھتا ہے، صحت مند جسم اور دماغکیلئے کھیلوں کے میدان آباد رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کو بے راہ روی اختیار کرنے سے روکتی ہے۔ جبکہ منشیات و دیگر مضر صحت عوامل سے چھٹکارا دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کے معائنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈاکٹر یاسر خان بازئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یاسین اختر شاہ، سپورٹس آفیسر محمد ابراہیم کاکڑ، ا نجینئر فیروز ابڑو، ا نجینئر ارسلان خان اور ا نجینئر شیخ اسلم بھی ان کے ہمراہ تھے۔سیکرٹری سپورٹس نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس کی بروقت تعمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کمپلیکس کی تیاری میں معیاری مٹیریل کا استعمال اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کمپلیکس میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا اور بروقت تکمیل کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈاکٹر یاسرخان بازئی نے کہا کہ کھیلوں کے میدان کو آباد کرنے والی قوم ہمیشہ صحت مند رہتے ہیں کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان نسل کو تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں جس سے وہ صحت مند زندگی گزارنے کا درس لیتے ہیں بعد ازاں انہوں نے تاج لالا فٹبال اسٹیڈیم اور مقامی ریسٹ ہاوس فٹسال گراونڈ کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران ٹھیکدار محمد اسلم نے انہیں اسپورٹس کمپلیکس کے مختلف شعبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

خبرنامہ نمبر718/2025
پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب عہدیداروں کوکامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے جاری کردہ پیغام میں صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ صدر خلیل احمد، سینئر نائب صدر منظور احمد، جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑ، نائب صدر نذر بلوچ، فنانس سیکرٹری جبار بلوچ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری ابرار احمد، جوائنٹ سیکرٹری فضل تواب اور مجلس عاملہ کے دیگر کامیاب عہدیداروں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور حکومت بلوچستان مثبت صحافتی روایات کے تسلسل کیلئے پرعزم ہے،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران صوبے کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے،انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی قیادت میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

    خبرنامہ نمبر719/2025
بلوچستان کے وزیر خزانہ ومائنز اینڈ  منرلز میرشعیب نوشیروانی نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بی یو جے کی نئی کابینہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور صحافت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے،حکومت بلوچستان آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے اپنے پیغام میں کیا۔ میر شعیب نوشیروانی نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل کے نو منتخب صدر خلیل احمد، سینئر نائب صدر منظور احمد، جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑ، نائب صدر نذر بلوچ، فنانس سیکرٹری جبار بلوچ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری ابرار احمد، جوائنٹ سیکرٹری فضل تواب اور مجلس عاملہ کے دیگر کامیاب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور صحافت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے صحافت کا شعبہ عوامی مسائل کی نشاندہی،شفافیت ومیرٹ کو برقراررکھنے کیلئے لازمی جز ہے،صحافی برادری کے اتحاد اور پیشہ ورانہ مضبوطی کے لیے ہم ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
News

7-02-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

6th-February-2025