News

28-12-2024

خبرنامہ نمبر 9096/2024
کوئٹہ 28 دسمبردسمبر:-ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر میر نور اللہ خان موسی خیل نے کہا ہے کہ وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائیگی اس وقت سول ہسپتال کوئٹہ اپنی استطاعت سے بڑھ کر مریضوں کو مفت علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل نے ہسپتال آنے والے مریضوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر لیبر روم میں الٹرا ساونڈ مشین، کارڈیک ڈپارٹمنٹ میں ای سی جی مشین، سرجیکل آئی سی یو میں سکشن مشین اور آکسیجن پوائنٹس کے لیے سامان، شعبہ حاد ثات میں طبی آلات کی اسٹرلائزیشن کے آٹو کلیو مشین، لیبارٹری میں مختلف تشخیصی ٹیسٹ کے لیے کیمیکلز، مختلف وارڈز کے لیے انورٹرز ایرکنڈیشنز، ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ میں ایکسرے مشین کے لیے یو پی ایس، اوپی ڈی میں مریضوں کے بیٹھنے کے لیے 250 کرسیاں معلومات کے لیے ایل ای ڈی سکرین، اوپی ڈی اور استقبالیہ کے لیے وئیل چیئرز، واٹر فلٹر پلانٹ، گیسٹرو ڈپارٹمنٹ میں اینڈوسکوپی مشین فراہم کر دیے اور انتہائی قلیل مدت میں اینجیو گرافی مشین، ڈینٹل یونٹس کی مرمت کی گئی اور اوپی ڈی میں مریضوں کی معلومات و رہنمائی کے لیے ر یسپشن کاونٹر کی فعالیت اور ہسپتال کے تمام اسٹریچرز پر فوم لگاے دیے گئے رواں ماہ میں سول ہسپتال کوئٹہ کی اوپی ڈی میں 83000 ہزار مریضوں کاعلاج کیا گیا جس میں 2670 مریض داخل ہوئے جبکہ سول ہسپتال کوئٹہ میں 986 آپریشن، 2600 ایکسرے، 4303 الٹراساونڈ, 465 سی ٹی سکین، 605 ایکو، 18 اینجیوگرافی اور 118 اینڈوسکوپی کیے گئے عوام اس ادارے پر اعتماد کرتے ہیں اس لیے وہ سول ہسپتال کوئٹہ میں علاج و معالجے کے لیے روزانہ آتے ہیں سول ہسپتال کوئٹہ کے جنرل سرجنز، نیورو سرجنز، فزیشن آرتھوپیڈک سرجنز،ای این ٹی سرجنز میگزوفیشل سرجنز، پیڈز سرجنز، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر معاونین عملہ اپنے ڈیوٹی شیڈول کے مطابق تین شفٹوں میں باقاعدگی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہی

خبرنامہ نمبر 9097/2024
استامحمد28دسمبر:ضلع استا محمد میں یوم محسن پاکستان کی تقریبات کا سلسلہ مختلف اسکولوں میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول استامحمد میں بھی یوم پیدائش قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر استا محمد ارشد حسین جمالی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جبکہ دیگر مختلف اسکولز کے ہیڈ ماسٹرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر اختیار بابر سمیت اساتذہ کرام اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی بچوں نے نعت خوانی،ملی نغمے اور قائد اعظم کی محنت و جدوجہد پر تقریریں پیش کی تقریری مقابلوں میں بہتر کارکردگی کرنے والے طلباء میں ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اختیار بابر و دیگر نے انعامات بھی تقسیم کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے کہا کہ قائد اعظم نے ہم پاکستانی قوم پر ایک احسان کیا ہے انہوں نے جدوجہد کر کے ہمیں ایک اسلامی ریاست الگ کر کے دی جس میں آج ہم آزاد فضاؤں میں سانسیں لے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اب ہم سب نے مل کر کردار ادا کرنا ہے یہ اسی صورت میں ممکن ہو گا جو قائد اعظم محمد علی جناح نے رہنما اصول بتائیں ہیں ہم ان پر چل کر ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کر سکتے ہیں انہوں نے طلباء سے مخاطب ہو کہا کہ تم ہی سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے روشن و تابناک مستقبل کے لیے پہلی شرط تعلیم حاصل کرنا ہے اور تعلیم کے حصول کے لیے جہاں تک ممکن ہو سکے جائیں کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی اس لیے آج کے نوجوانوں کا مقصد حیات صرف جدید علوم و معیاری تعلیم کے حصول پر ہونا چاہیے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اگر آج کے نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی میں برابر کے طور پر حصہ لینا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے انہیں تعلیم کے زیور سے اپنے آپ کو منور کرنا ھوگا کیونکہ بغیر جدید تعلیم کے حصول کے ہم ترقی یافتہ ممالک سے قدم سے قدم ملا کر نہیں چل سکتے اسی لیے پہلے تعلیم حاصل کرنے پر خصوصی توجہ دیں اس موقع پر انہوں نے تمام اساتذہ کرام پر بھی زور دیا کہ وہ بچوں کو دنیاوی تعلیم سمیت دینی تعلیمات سے بھی آراستہ کرنے کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کریں تاکہ وہ ایک نہ صرف کارآمد شہری ابھر کر سامنے آئیں بلکہ ملک کی تعمیر وترقی میں بھی مثبت کردار ادا کر سکیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تعلیم یافتہ معاشرے کے قیام کے لیے اساتذہ کرام سب سے اہم کردار ادا کر سکتے اس لئے اساتذہ کرام کو چاہیے کہ بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کی طرف بھی راغب کریں کیونکہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے صحت مند جسم کا بھی ہونا ضروری ہے کیونکہ کھیلوں کو فروغ دے کر ہم اپنے بچوں کو منشیات جیسی لعنت و دیگر برائیوں سے محفوظ رکھنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں منعقدہ تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اختیار بابر۔ہیڈ ماسٹرز نے بھی خطاب کیا۔

خبرنامہ نمبر 9098/2024
حب 28دسمبر:اسسٹنٹ کمشنر حب سربلند خان کے زیر صدارت مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے اجلاس ڈی ایس پی حب آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی حب عارف بلوچ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما وچیئرمین حب سول سوسائٹی حضرت مولانا یعقوب ساسولی اوراہل سنت الجماعت حب لسبیلہ کے رہنما مفتی فیصل الرحمان اورعبداللہ ایوب فاروقی ودیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیااجلاس سے اسسٹنٹ کمشنر حب سربلند خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتبِ فکر کے لوگ بلوچستان میں امن چاہتے ہیں ضلعی انتظامیہ ضلع حب میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے تمام دینی جماعتوں اور مسئلک کے لوگ بشمول حب سول سوسائٹی ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون جاری رکھیں اسسٹنٹ کمشنر حب نے کہا کہ سکیورٹی ادارے اورضلعی انتظامیہ توازن اور انصاف کے ساتھ اپنی قومی ذمہ داری ادا کررہے ہیں ۔موجودہ حالات میں تفرقہ باِزی اور پروپیگنڈوں سے ہمیں محفوظ رہنا ہوگا انہوں نے کہا کہ اہل سنت والجماعت کے جلسے کیلئے مقام کا تعین انتظامیہ کریگی کسی کو ضلع حب میں شرانگیزی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔اجلاس سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماحضرت مولانا یعقوب ساسولی نے کہا کہ پورے پاکستان میں ہمارے قائد مولانا فضل الرحمان نے مذہبی رواداری اوربین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے رول ماڈل کا کردار اداکیا ہے خاص طورسے بلوچستان اورضلع حب کی دینی جماعتوں نے مذہبی ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے میں انتظامیہ کیساتھ ملکر کلیدی کرداراداکیا ہے پاکستان کے استحکام اورملی یکجہتی کے فروغ میں بھی ہماری جماعت نے ہراول دستے کا کرداراداکیا ہے چیئرمین حب سول سوسائٹی نے کہا کہ ہمارامذہب اسلام بھائی چارگی کا درس دینا ہے خاتم انبیین کا پیغام عالم انسانیت کیلئے امن محبت مذہبی رواداری کے درس کا ہیضلع حب کے مذہبی ہم آہنگی کی فضاء برقراررکھنے کیلئے انتظامیہ کیساتھ بھرہورتعاون کرینگے۔

    خبرنامہ نمبر 9099/2024
چمن  28دسمبر:ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی خصوصی کوششوں سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت چمن کی تعاون سے آریا ہسپتال کوئٹہ کی طرف سے چمن میں آج ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔کیمپ میں ڈاکٹر سہیل خان کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر داؤد غلزئی ماہر جسٹس اور انٹروینشنل اینڈواسکوپسٹ، ڈاکٹر قاہر اچکزئی کنسلٹنٹ نیورولوجسٹ اور سٹروک اسپیشلسٹ، ڈاکٹر سید خاور اقبال خوستی کنسلٹنٹ لیپروسکوپک سرجن، ڈاکٹر محمد اسماعیل ماہر امراض اطفال و نو زائیدہ، ڈاکٹر شکیل الرحمان جنرل فزیشن اور متعدی مرض، ڈاکٹر سیف اللہ خان ترین امراض چشم، ڈاکٹر نوشین سکندر گائناکالوجسٹ، ڈاکٹر احمد حبیب آرتھوپیڈک، ڈاکٹر سید محمد حلیم انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ، ڈاکٹر مجیب اللہ خان دولتانہ ماہر امراضِ نفسیات واعصاب نے فری میڈیکل کیمپ میں آئے ہوئے تمام مریضوں کی علاج و معالجہ کیا اے ڈی سی چمن فدا احمد بلوچ نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہِ کیا اس موقع پر انہوں نے فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں سے مریضوں کے علاج و معالجہ کے حوالیسے تفصیلی معلومات حاصل کیں انہوں نے وہاں موجود مریضوں سے ملیں اور انکا حال احوال پوچھا اور انھیں تسلی دی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو شفاء کاملہ عطا فرمائے انہوں نے مریضوں سے کہا کہ آئندہ بھی انشاء اللہ اس طرح فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا اور مریضوں نے اے ڈی سی کا شکریہ ادا کیا۔

    خبرنامہ نمبر 9100/2024
چمن 28دسمبر:ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد افضل نے لیویز فورس کے ہمراہ آج شہر کی مختلف بازاروں میں ہول سیل کی دکانوں جنرل سٹوروں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی دکانوں کا دورہِ کیا اس موقع پر انہوں نے قیمتوں ناپ تول معیار اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا  انہوں نے تمام دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کرنے کی سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی اور شہر میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔
	خبرنامہ نمبر 9101/2024
	کوئٹہ 28 دسمبر: خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران اور نظامت ثقافت بلوچستان کے باہمی اشتراک سے اور اقبال اکادمی پاکستان، مجلس فکر و دانش، فارسی اکادمی پاکستان اور پاک ایران یوتھ فورم کے تعاون سے ''اقبال کے افکار سے آشنائی کے حوالے سے پہلا آل بلوچستان خصوصی سیشن کا اہتمام میرنصیرخان نوری کلچر کمپلیکس میں کیا گیا جس میں اقبال اکادمی پاکستان کے چئیرمین ڈاکٹر عبدالروف رفیقی، پارلیمانی سیکرٹری کلچر اینڈ سیاحت بلوچستان میر زرین خان مگسی، صوبائی وزیرتعلیم راحیلہ حمید درانی، سیکرٹری کلچر بلوچستان سہیل الرحمان، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران سید ابوالحسن میری، اکادمی ابیات بلوچستان کے ڈائریکٹر قیوم بیدار، فارسی اکیڈمی کے چیئرمین ڈاکٹر علی کمیل قزلباش اور بڑی تعداد میں دانشور، ماہرین تعلیم و سماجیات، شعراء، ادباء، طلباء اور مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کیں۔ یہ بلوچستان میں اپنی نوعیت کا پہلا سیشن تھا جس کو بھرپور طریقے سے پذیرائی ملی اور اقبال کے فلسفیانہ اور ثقافتی افکار، اسلامی تمدن کی احیاء اور انکے سماجی سیاسی نظریے پر معزز ماہرین اقبالیات نے روشنی ڈالی اور سوالات کے جوابات دئیے۔
Pictorial News

02-01-2025

News

02-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Pictorial News

01-01-2025