خبرنامہ نمبر 650/2025
کوئٹہ 28جنوری:چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلوچستان میں معاشی ترقی اور صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کی بہترین مواقع کی فراہمی کے لیے حکومت صوبے کے متعدد اضلاع میں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے پروگرام شروع کررہی ہے جس کے ذریعے دیہی علاقوں میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، لوگوں کی زندگی کا معیار بہتر ہوگا اور صوبے کی معیشت میں بہتری اور نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع میسر آسکیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں منگل کے روز منعقد ہونے والی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مجوزہ پروگرام کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد صوبے میں معاشی محرومی، غربت کا خاتمہ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنا، اور بلوچستان میں سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں پروگرام کے تحت 4,320 TVET گریجویٹس کو پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھائے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق روزگار حاصل کر سکیں۔ 4,000 TVET گریجویٹس کو لسانی مہارتوں سے آراستہ کرناتاکہ نگرانی کی ملازمت کی اہلیت میں اضافہ، پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ممکنہ SMEs کو گرانٹس (40 لاکھ روپے تک) فراہم کرنا، روزگار، اور انٹرپرائز کی ترقی کے لیے روابط کو فروغ دینے کے لیے تقریبات کا انعقاد کرنا ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ صوبے میں 57000 IGG اور TVET سے مستفید ہونے والوں کے ساتھ ساتھ SMEs کو اخوت کے ساتھ مربوط کرنا تاکہ مالیاتی خدمات تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے اور ممکنہ تجارت اور اقتصادی لچک کے مواقع کی نشاندہی کرنے کے لیے مارکیٹ کا ایک جامع سروے کروانا ہے۔ 180 مقامی تنظیموں (02 ملین تک) کو کارکردگی پر مبنی گرانٹس فراہم کریں۔ جو BCRA-GoB کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں تاکہ قیام امن کے اقدامات کو برقرار رکھا جا سکے اور کمیونٹی کی قیادت میں ترقی کو تقویت دی جا سکے اور 80000 گھرانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہیں۔ اس کے علاوہ 12000 لوگوں کو اخوت کے ذریعے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں لوگوں کی معیار زندگی بہتر کرنے کے لیے نئے منصوبے شروع کر رہی ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ولی محمد بڑیچ، چیف ایگزیکٹو آفیسر بی آر ایس پی ڈاکٹر طاہر رشید، ابراہیم علوی و دیگر شریک تھے۔
خبرنامہ نمبر 651/2025
حب 28 جنوری:وندرڈیم صدرمملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان کے عوام کی لئے تحفہ ہے آبی وسائل کی ترقی کے پائیدار منصوبے حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ایریگیشن پیپلزہارٹی کے مرکزی رہنما صادق عمرانی نے بلوچستان کے صنعتی ضلع حب کی تحصیل وندر میں زیرتعمیر وندرڈیم پراجیکٹ سائٹ دورے کے موقع پر ایریگیشن حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ وندرڈیم پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے ایریگیشن افسران کی کارکردگی تسلی بخش رہی ہے منصوبے کی مقررہ مدت سے قبل 75 فیصد فزیکل پروگریس اورکوالٹی میٹیریل کی بدولت وندر ڈیم سے نا صرف 10 ہزار ایکڑ زمین پر کاشت کاری ممکن ہو گی بلکہ پورے علاقے کو پینے کا صاف پانی بھی مہیا ہو گا پراجیکٹ ڈائریکٹر وندرڈیم انجینئر ناصرمجید نے صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا کہ منصوبے کی ایکنیک نے 2020میں منظوری دی پروجیکٹ پر کام 2021 سے جاری ہے پندرہ ارب روپے کی لاگت سے زیرتکمیل وندرڈیم پروجیکٹ حکومت پاکستان کے تعاون سے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں ریفلیکٹ ہونے والاانتہائی اہم منصوبہ ہے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں منظورشدہ وندرڈیم پراجیکٹ کیلئے وفاقی حکومت حکومت کی جانب سے تاحال مالی سال 2024/25 کے فنڈزجاری نہیں ہوئے ہیں فنڈزاجراء بروقت ممکن ہو تو انشائاللہ 2025 میں منصوبے کو مکمل کر لیا جائے گا ناصر مجید نے بتایا کہ وندر ڈیم کی تعمیر سے زیر زمین پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگا اور کسان یقینی طور پر اپنے کمانڈ ایریاز میں اضافہ کریں گے اور زیادہ زرعی پیداوار حاصل کریں گے۔اس ڈیم کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ اس ڈیم کی لمبائی 5۔1 کلو میٹر اور گہرائی 41 میٹر ہے اور ڈیم کا کنوینس سسٹم 20 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے جو کہ 4 ڈسٹری بیوٹریز پر مشتمل ہے۔ اس اہم آبی ذخیرے کی بر وقت تکمیل سے نا صرف ڈسٹرکٹ حب اور لسبیلہ بلکہ پورے صوبے کی سوشیو اکنامکس کنڈیشن پر مثبت نتائج مرتب ہوں گے اور ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار ہو گی صوبائی وزیر ایریگیشن نے ڈیم کی تعمیراتی کام کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا سیکرٹری ایریگیشن حافظ عبدالماجد کوآرڈینیٹرٹیکنیکل ڈیمز انجینئر سمیع بلوچ چیف انجینئر مکران زون انجنینئر اکرم مندوخیل پراجیکٹ ڈاِئریکٹرناصرمجید اورڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر عبدالجبارزہری ریزیڈنٹ انجینئر علی اصغرایس ڈی او شے مرید سب انجینئر حافظ زاہد انگاریہ کے ہمراہ ڈیم انجینئرنگ لیبارٹری کابھی معائنہ کیا۔
خبرنامہ نمبر 652/2025
کوئٹہ 28جنوری: بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری خوراک کی تیاری اور فروخت کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ بی ایف اے انسپیکشن ٹیموں نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں اور صحبت پور میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک ”شنگر” کارخانہ سیل جبکہ متعدد میٹ شاپس اور بیکریوں سمیت 23 مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق خفیہ اطلاع پر پشتون آباد کے علاقے میں اسپیشل ٹاسک فورس نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری ”شنگر” تیار کرنے والے کارخانے کو بند کر دیا۔ معائنے کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات، نان فوڈ گریڈ رنگوں کا استعمال، بدبودار کوکنگ آئل، خراب آٹا اور دیگر غیر معیاری اشیاء کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی، جو انسانی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی تھیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے موقع پر تمام غیر معیاری اشیاء ضبط کر کے کارخانے کو سیل کر دیا۔ ترجمان بی ایف اے کے مطابق اتھارٹی کء جانب سے خوراک کی تیاری اور ترسیل کے مختلف مراحل کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عوام کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر معیاری خوراک تیار کرنے والے عناصر کے خلاف اتھارٹی کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ناقص اشیاء خوردونوش کے تدارک کیلئے بی ایف اے حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر معیاری یا مشکوک خوراک کے حوالے سے ہمیں فوری اطلاع دیں تاکہ صحت دشمن عناصر کے خلاف بروقت اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 653/2025
کوئٹہ 28 جنوری۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے جن خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہیں۔ان پر قابو پانے کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھانے بے حد ضروری ہے تاکہ آنے والی انسداد پولیو مہم میں تمام خامیوں پر قابو پاکر ہدف کو حاصل کیا جاسکے۔پولیو کے حفاظتی قطرے کی تمام بچوں تک رسائی کو ممکن بنایا جائیگا تاکہ پانچ سال کی عمر تک کے تمام بچوں کو اس موذی مرض سے تحفظ دیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس ای پی آئی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرنے کے موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پی پی ایچ ائی،ڈبلیو ایچ او،یویسیف اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم میں ٹرانزٹ پوائنٹس اور رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ پولیو وائرس کو پھیلنے سے مکمل طور روکا جا سکے۔اس کے علاؤہ کیچ اپ مہم میں رہ جانے والے اور انکاری والدین کو قائل کرنا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کا عزم ہے کہ وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک پولیو کا مکمل خاتمہ نہیں کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ تمام ویکسینیٹرز اور ایل ایچ ڈبلیوز کو کام پر لگایا جائے تاکہ مہم کے دوران کوئی کوتائی نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام اسٹک ہولڈرز مشترکہ اقدامات اٹھائیں جبکہ معاشرے کی تمام اکائیوں بلخصوص والدین کیذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اور دوسرے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلائیں۔انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران انکاری والدین کو قائل کرنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہاکہ پولیو پلانے والی ٹیموں اور تمام اسٹک ہولڈرز کی محنت سے صوبے میں پولیو وائرس کا خاتمہ قریب ہے یہی محنت اور جذبے کو جاری رکھیں گے تو جلد ہمارا معاشرہ پولیو سے پاک ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء کرام، قبائلی رہنماؤں اور معتبرین کی بھی مدد لی جارہی ہے تاکہ ہمارے بچے مستقل معذوری سے بچ سکیں۔ انہوں نے ڈبلیو ایچ او کو ہدایت کی کہ ویکسینٹر کی خالی پوسٹ پر جلد تعیناتی کرے اس کے علاؤہ ایل ایچ وی کو مکمل طور پر انسداد پولیو مہم میں فعال کیا جائے تاکہ تمام بچوں تک حفاظتی قطروں کی رسائی ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ پولیو وائرس کی روک تھام کے لیے ہیلتھ رضاکاروں کی بھی خدمات لی جارہی ہیں جو ان ہائی رسک علاقوں میں کام کرینگے جہاں بچوں تک رسائی مشکل ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیو کے حوالے سے احساس یونین کونسلوں پر خصوصی توجہ دیکر پولیو کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں ای پی آئی کی ماہنامہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
خبرنامہ نمبر 654/2025
نصیر آباد 28جنوری:نصیر آباد ڈویژنل یوتھ فیسٹیول 2025 اپنی تمام تر کامیابیاں سمیٹ کر اختتام پذیر ہوا اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایڈوائزر برائے کھیل و ثقافت امور نوجوان مینا مجید بلوچ تھی جبکہ دیگر مہمانوں میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر محنت و افرادی قوت سردار بابا غلام رسول عمرانی ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ تھے تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر بلال صادق عمرانی سخی ممتاز خان عمرانی ڈائریکٹر کالجز سید حسین علی شاہ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز الیاس بلوچ یوتھ افیئر کے فوکل پرسن باز محمد مری اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز نصیر آباد ارباب منان ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز عبدالواسع کاکڑ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس رحیم بخش جویا سمیت دیگر کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین اور اسکولز کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات موجود تھے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایڈوائزر برائے کھیل و ثقافت امور نوجوان مینا مجید بلوچ جب پہنچی تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں ان پر نچھاور کی گئیں مینا مجید بلوچ نے فیسٹیول میں لگائے گئے سائنسی و دیگر تجارتی حوالے سے اسٹالز کا جائزہ بھی لیا تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایڈوائزر برائے کھیل و ثقافت امور نوجوان مینا مجید بلوچ مشیر محنت افرادی قوت سردار بابا غلام رسول عمرانی اور ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے طلبہ و طالبات سمیت دیگر افیشلز میں شیلڈز اور نقد انعام بھی تقسیم کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایڈوائزر برائے کھیل و ثقافت امور نوجوان مینا مجید بلوچ نے کہا کہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیے بغیر ترقی کا سفر طے نہیں کیا جا سکتا اس لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو تمام امور تک دسترس دی جائے اور نوجوانوں کو بہتر معنوں میں تفریحی سرگرمیاں فراہم کی جائیں تاکہ ہمارے نوجوان اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کر سکیں آج کے فیسٹیول میں بچوں سمیت بچیوں کی کثیر تعداد میں شرکت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ نصیر آباد ڈویژن کی بچیاں بھی کسی سے کم نہیں انہوں نے جس قدر اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ ان کے ٹیلنٹ کو مزید ابھارا جائے تاکہ ترقی کے اس جاری سفر کو مزید تقویت دی جائے طلبہ و طالبات پر لازم ہے کہ وہ تعلیم صرف ڈگری کے حصول کے لیے حاصل نہ کریں بلکہ اپنے اندر قابلیت بھی پیدا کریں جو کہ انہیں مستقبل میں آنے والے تمام چیلنجز سے نمٹنے میں معاونت فراہم کرے گا ہماری بھرپور کوشش ہے کہ یوتھ کے ساتھ ساتھ اسپورٹس کی سرگرمیوں میں بھی تیزی لائی جائے تاکہ سپورٹس میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 655/2025
نصیرآباد28جنوری:۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے ترقیاتی امور کے جائزے کے موقع پر سخت برہمی کا اظہار کیا 12 کروڑ سے زائد روپوں کے ترقیاتی عمل کی وزیراعلیٰ معائنہ کمیٹی سے چھان بین کرانے کے احکامات دیے وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کے گھر کے سامنے 19 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نکاسی آب نالہ غیر معیاری میٹیریل کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے جبکہ شہر کے وسط میں قبرستان کی چار دیواری کا تعمیراتی عمل بھی ناقابل قبول ہے جس کی مکمل تحقیقات کروائی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی کے منصوبوں کے جائزے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف افیسر میونسپل کمیٹی محمد سلیم ڈومکی اسسٹنٹ انجینئر میونسپل کمیٹی غلام دین جمالی ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی اور امداد حسین سولنگی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے ہندو مندر میں 14 لاکھ روپے کی لاگت سے لگنے والے سولر سسٹم میونسپل آفس کی تزین و ٹف ٹائل فرش اور مشینری کی مرمت کے لیے 38 لاکھ روپے سمیت دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا اسسٹنٹ انجینئر میونسپل کمیٹی غلام دین جمالی نے ڈپٹی کمشنر کو تمام منصوبوں کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ جو منصوبے بنائے گئے ہیں ان کی مکمل تحقیقات کروانا انتہائی ضروری عمل ہے ضلع انتظامیہ کی بھرپور کوشش رہے گی کہ بہت جلد وزیر اعلیٰ معائنہ کمیٹی کو تحریری طور پر آگاہی فراہم کی جائے تاکہ شفاف معنوں میں تمام ترقیاتی امور کی تحقیقات کروائی جائے یہ تمام منصوبے عوام کے مفاد میں ہیں جن کا معیاری ہونا انتہائی ضروری ہے غیر معیاری کام کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اور اس عمل میں ملوث تمام افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ہمارا مقصد عوام کے بہتر مفاد میں اقدامات کرنا ہے اور کسی بھی عمل پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔
خبرنامہ نمبر 656/2025
نصیرآباد28جنوری:۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیرا مرا جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی نے کہا ہے کہ جہالت کی تاریکی کے خاتمے کے لیے جہاں سرکاری اسکولز اپنا کردار ادا کر رہے ہیں تو وہاں نجی پرائیویٹ سکولز کا کردار بھی ناقابل فراموش عمل ہے ہم سب پر لازم ہیں کہ ہم جہالت کی تاریکی کے خاتمے کے لیے مل کر اپنا کردار ادا کریں تاکہ ترقی کے سفر کو مزید جاری رکھا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے الہدی پبلک اسکول میں جاری امتحانی عمل کے جائزے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے بہترین طریقے سے امتحانی عمل کے انتظامات کو بھی سراہا جبکہ سکول کے پرنسپل پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو نے انہیں لائبریری سمیت دیگر کلاس روم کا بھی معائنہ کروایا اور تدریسی عمل کے متعلق آگاہی فراہم کی اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئی نے اسکول ہذا میں تدریسی عمل کو سراہا اور بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر ان کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ جب تک ہم مل کر تعلیمی ماحول میں بہتری نہیں لاتے تب تک ہم کامیابی حاصل نہیں کر سکتے الہدی پبلک سکول میں بہتر معنوں میں تدریسی عمل جاری ہے جو کہ خوش آئند اقدام ہے۔
خبرنامہ نمبر 657/2025
استامحمد28جنوری:۔ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت لائن ڈپارٹمنٹ کے سربراہان کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹ کی SNE کے حوالے سے تیاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے فورم کو بتایا کہ انہوں نے اپنے متعلقہ محکمے کے حق میں مطلوبہ SNE تیار کر لی گئی ہیں۔ اسی دوران ہدایت دی گئی کہ جن محکموں نے ایس این ای جمع نہیں کرایا ہے ان سے کہا کہ وہ اپنے محکمے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام درکار مالی معاملات کا ذکر کرتے ہوئے اسے دو دن کے اندر تیار کر لیں اور ڈی سی آفس کو مطلع کرتے ہوئے متعلقہ انتظامی محکمے کو جمع کرائیں۔ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے کہا کہ تمام محکمے اپنی سرکاری امور کے انجام دہی میں کسی قسم کی سستی نہ برتیں تاکہ مفاد عامہ میں جو امور جاری ہیں وہ بلا تعطل جاری رکھ سکیں ہم سب پر لازم ہے کہ ہم سرکار کے احکامات کو عملی جامع پہنائیں اس لیے ضروری ہے کہ تمام سرکاری امور صحیح معنوں میں پایا تکمیل تک پہنچنے چاہیے جس کے لیے ہم پر جو ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں وہ احسن طریقے سے سرانجام دیں۔
خبرنامہ نمبر 658/2025
چمن 28جنوری:ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے شہر کو سرسبز چمن پروگرام میں شجر کاری مہم کے دوران آج رضاکاروں کے ساتھ مل کر صادق شہید گراؤنڈ میں درختوں کے پودے لگائیں سرسبز چمن پروگرام کے تحت چمن میں ایک ملین درخت لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ اقدام نہ صرف شہر کی فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ یہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور شہرکی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنے گی اور شہریوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے چمن میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور علاقے کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے ایک اہم پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے اس دوران سرسبز چمن پروگرام میں ڈی سی چمن کے ساتھ اے سی چمن محمد افضل ڈپٹی مئیر مطیع اللہ خان اچکزئی، محکمہ جنگلات کے ضلعی آفیسر اور دیگر ضلعی آفیسران اور رضاکاران بھی موجود تھے۔
خبرنامہ نمبر 659/2025
چمن 28جنوری:ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے ضلع بھر میں سیکورٹی کی انتظامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔آج اے سی صدر امیتاز بلوچ، انچارج رسالدار گوہرخان اور لیویز فورس نے چمن کوئٹہ شاہراہ پرامن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے گاڑیوں موٹر سائیکل سواروں اور دیگر مشتبہ افراد سے تفتیش اور جامع تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا انہوں نے علاقے میں گشت کے علاوہ شاہراہ پر قائم گڑنگ جوائنٹ چیک پوسٹ پر مسافروں کی سفری دستاویزات وغیرہ بھی چیک کیں اے سی چمن نے کہا کہ منشیات فروشوں جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر کیخلاف گیراتنگ کرنے کیلئے مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
خبرنامہ نمبر 660/2025
حب۔ 28 جنوری :وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پرپانی بحران کی صورتحال کا جائزہ لینے صوبائی وزیر ایریگیشن صادق عمرانی حب دورے پر پہنچ گئے
صوبائی وزیرکے زیر صدارت پانی بحران ایشوپر اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں سیکرٹری حافظ عبدالماجد ڈپٹی کمشنر ایم۔ڈی لیڈا پی ڈی وندرڈیم ناصر مجید چیف انجینئراکرام مندوخیل ایکسئن ایریگیشن کینال عبدالجبارزہری چیف انجینئر پی ایچ ای عارف شاہ اے ڈی سی علی رضاکھوسہ ایس ڈی اومنصوربزنجواورصنعتکاروں نے شرکت کی اجلاس میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرنے صنعتی زون اورشہری آبادی کی ضروریات کیلئے واٹرایشوز سے نمٹنے کیلئے۔پلان کی منظوری دیدی صوبائی وزیر ایریگیشن نےتین ارب روہے کی لاگت سے حب ڈیم سے لیڈااسٹوریج تالاب تک پائپ لائن اسکیم کی منظوری دیتے یوئے ایریگیشن کینال افسران کو یدایت کی کہ وہ فوری طورپر پی سی ون تیارکریں اجلاس میں صنعتی زون کے ایشوز حل کرنے کیلئےاسٙیک ہولڈر کی مشاورت سےڈپٹی کمشنر حب /ایم ڈی لیڈامنصورقاضی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی
صنعتکاروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ایریگیشن صادق عمرانی نے کہا کہ صوبہ بھر سے لوگ روزگار حصول کیلئے انڈسٹریل سٹی حب کا رخ کرتے ہیں وزیراعلیٰ کی واضح ہدایات ہیں کہ ضلع حب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل یوں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیرمیر علی حسن زہری کی تجویز ہر ضلع حب میں دس ڈیمز بنارہے ہیں
انڈسٹریلاِزیشن کیلئے پانی بنیادی ضرورت ہے اسکے لئے ہمیں منصوبہ بندی کرنی ہوگی
حب ڈیم سے بلوچستان کا واٹرشیئر بڑھانے کیلئے واپڈا حکام سے بات کرینگے صوبائی وزیر ایریگیشن صادق عمرانی کی چیمبر آف کامرس کےوفدکو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صنعتی زون حب کی ضروریات کیلئے گیس کےشیئر پربھی عملدرآمد کروائیں گے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرزکیساتھ سوئ سدرن گیس حکام کے سامنے اس ایشو کو اٹھایا جائیگا ڈپٹی کمشنر حب منصورقاضی نے اجلاس کے شرکاء کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون پراجیکٹ کے واٹر سپلائی اسکیم سیوریج لائن اورانفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پر کام جاری یے گریڈاسٹیشن قیام کیلئے پلان کی منظوری حاصل کرلی گئ یے ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ لیڈا کے دوواٹراسٹوریج ٹینکس ہیں جن میں دوکروڑ گیلن پانی اسٹوریج اورپمپنگ اسٹیشن کی سہولیات موجودہیں ایریگیشن ضروریات کیمطابق پانی فراہم کرے تو صنعتکاروں کو درپیش واٹر ایشوز کو حل کیا جاسکتاہے اجلاس میں واٹرچارجز بڑھآنے اورلیڈا کے تالابوں کی ضروریات کیمطابق پانی فراہمی کا میکانزم مشاورت سےطے کیا گیا۔
خبرنامہ نمبر 661/2025
کوئٹہ 28 جنوری : موجودہ صوبائی حکومت کی تعلیم دوستی و تعلیم سب کیلئے اور صوبہ بھر کے طلباء وطالبات کیلئے معیاری درسی کتب برائے مفت تقسیم تعلیمی سال 2025 کے حوالے سے صوبے میں پہلے مرحلے میں اٹھ 8 اضلاع کوئٹہ ، پشین ،خضدار ،کیچ، لسبیلہ ،نصیراباد ،پنجگور ،سبی اور دیگر اضلاع میں مفت سرکاری کتابوں کی تقسیم شروع ہوچکی ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیرِ اہتمام درسی کتب برائے مفت تقسیم تعلیمی سال 2025کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے کیا ۔اجلاس میں سیکریٹری تعلیم صالح محمد ناصر چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر گلاب خان خلجی ، سیکرٹری بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر نیاز ترین ،ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ڈویلپمنٹ منیر احمد بلوچ ،ڈائریکٹر ٹیکسٹ بک بورڈ ڈسٹریبیوشن محمد حنیف نے شرکت کی اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ کہ تعلیمی ترقی کے لیے وزیرِ علی بلوچستان میر سرفراز بگٹی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان درانی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سکولوں میں سرکاری کتابوں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہیں جوکہ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیرمین و تمام افسران کی انتھک محنت و لگن کا نتیجہ ہیں جوکہ نئے تعلیمی سال کی آغاز کے ساتھ ساتھ طلبہ وطالبات کا قیمتی وقت کو بچانے اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم اقدام ہیں بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کا سرکاری کتابوں کی بر وقت فراہمی کا یہ اقدام سکولوں کے نظام کو بہتر طریقے سے چلانے اور طلبہ وطالبات کو تعلیم کے حصول میں آسانی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نصاب کی تشکیل اور دیگر تحقیقی و ترقیاتی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہیں جو کہ سرکاری کتابوں کی اسکولوں میں بروقت فراہمی اورسرکاری کتابوں کی ترسیل کے لیے بنایا گیا ہیں اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ آف سکولز اور بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ہر ضلع میں یونین کونسل کی سطح پر کتب کی ترسیل کا قابل عمل میکنزم تشکیل دیکر تمام پرنسپلز کی سفارشات کو قابل عمل بناکر وقت سے پہلے سرکاری کتابیں پہنچا دی گئی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی بچوں کو جدید تحقیق پر مبنی نصاب پڑھایا جائے گا جوکہ الف “آنا” اور “ب”بکری سے نکل کر ہمیں بلوچستان کے بچوں کو اس قابل اور باصلاحیت بنانا ہیں کہ وہ ملک کے دیگر شہروں اسلام آباد اور لاہور کے طالب علموں کا مقابلہ کریں اور اسی جذبے کے ساتھ تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے کوشش جاری رہیگی
خبرنامہ نمبر 662/2025
نصیرآباد۔ٹرانسپورٹزز کو ویکل آرڈیننس1965 پر مکمل عمل درآمد کرانے کے لئے سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نصیرآباد نوراحمد ڈومکی پچھلے کئی مہینوں سے مصروف عمل ہیں اور اس سلسلے میں آج انہوں نے ایس پی ہائی وے محمد ایوب گولہ کے ہمراہ NA.65 پر قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والے ڈرائیورز ویگن مالکان کے خلاف کاروائی کا سلسلہ شروع کر دیا دوران کارروائی مختلف ویگنوں سے 5 عدد جھنگلے ،3 عدد ایچ آئی لائٹس اتارے،جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 5500 روپے جرمانہ عائد کیے گئے دوران چیکنگ سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ محمد حیات کاکڑ، سیکرٹری پی ٹی اے عبدالمجید جونیجو و دیگر ٹیم ممبران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نصیرآباد نوراحمد ڈومکی کی این اے 65 پر قوانین کی پاسداری نہ کرنے والے ڈرائیور حضرات کے خلاف کی جانے والی کارروائی کا جائزہ لیا اور عوام کی جان کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اسی طرح آئندہ بھی قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والے ڈرائیورز و مالکان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے بعدزاں سرکٹ ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ محمد حیات کاکڑ کی زیر صدارت میں اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں سیکرٹری پی ٹی اے عبدالمجید جونیجو، ایس پی ہائی ویز محمد ایوب گولہ ،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نصیرآباد نوراحمد ڈومکی نے شرکت کی اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نور احمد ڈومکی نے این اے 65 پر ٹرانسپورٹزز کے خلاف کی گئی کارروائیوں، درپیش مسائل ، ڈیرہ مراد جمالی،ڈیرہ اللہ یار، اور استامحمد میں بس ٹرمنل کے متعلق،تفصیلات سے آگاہی فراہم کی جس پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑ نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن خان سے ملاقات کرینگے اس بابت تبادلہ کیا جائے گا اور بس ٹرمینل کا دورہ کر کے جائزہ بھی لیا جائے گا اور بس ٹرمینلز کو بحال کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تعمیر کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی تو اس حوالے سے اعلی حکام سے فنڈز کے حصول کیلئے رابطے کرکے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیراتی عمل بھی شروع کیا جائے گا تاکہ شہر میں سے ٹریفک جام جیسے مسئلے کا ازالہ کیا جائے
خبرنامہ نمبر 663/2025
چمن:لیویز فورس چمن کی کامیاب کاروائی جس کے نتیجے میں دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے چوری کی گئی گاڑی بھی برآمد کر لیگئی ہیں آج چمن شہر ریلوے گنج سے چوری کی گئی فوربکس گاڑی کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بلوچ کو فوراً ایکشن لینے اور تمام علاقے میں ناکہ بندی کے احکامات جاری کیے اس دوران اے سی چمن اور لیویز رسالدار جہانگیر خان کاکڑ اور لیویز فورس نے ابتو کاریز میں گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا جس پرچوروں نے لیویز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی لیویز کی جوابی فائرنگ سے چوروں نے گاڑی چھوڑ کر آبادی میں روپوش ہونے کی کوشش کی لیکن لیویز کی جوانوں نے دونوں چوروں کوگرفتار کر کے گاڑی کو بھی قبضے میں لے لی اور ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفشیش شروع کر دیا گیا ہے۔