خبرنامہ نمبر7969/2024
سبی 24 دسمبر ۔ ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صحت کے شعبے کے مختلف اہم امور زیرِ بحث آئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی ، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر گرمکھ داس ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی آصف بگٹی، ایمرجنسی سپیشلسٹ یونیسیف شیراز بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون، محکمہ خزانہ سے عادل رضا سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران حالیہ دنوں میں صحت کے شعبے میں ہونے والی کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آج حتمی فہرست مکمل کرکے فراہم کی جائے تاکہ تمام میرٹ پر آنے والے امیدواروں کو بھرتی کیا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے غیر حاضر ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں اس موقع پر متعلقہ افسران نے آگاہ کیا کہ کچھ غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کے لیے کیسز ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر کو بھیجے جا چکے ہیں۔ اجلاس میں ایک اہلکار جو کہ مسلسل غیر حاضر تھا کو نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات بھی دئیے گئے انکا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں تمام بی ایچ یوز کے دورے بھی کیے جائیں گے مزید برآں ڈی ایچ کیو سبی میں ڈینٹل یونٹ کی مشینری جو کافی عرصہ سے خراب تھی ایسی تمام ناکارہ مشینری کو نیلام کرنے کے لیے بھی ہدایت دیں انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں کیے گئے تمام فیصلے شفافیت، ملازمین کی ذمہ داری، اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔

Related Post
11th-July-2025
July 12, 2025
11-07-2025
July 11, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
July 11, 2025
DGPR DISPLAY ,MG-02/2025-2026 INNER PAGE
July 11, 2025
DGPR DISPLAY ,MG-01/2025-2026 BACK PAGE
July 11, 2025
10th-July-2025
July 10, 2025
10-07-2025
July 10, 2025
10-07-2025
July 10, 2025
9th-July-2025
July 9, 2025
9th-July-2025
July 9, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
July 9, 2025
09-07-2025
July 9, 2025
8th-July-2025
July 8, 2025
08-07-2025
July 8, 2025
DGPR ADVERTISEMENTS
July 8, 2025
08-07-2025
July 8, 2025