December 27, 2024
News

24-12-2024

خبرنامہ نمبر7968/2024
نصیرآباد24دسمبر۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن خان کی خصوصی ہدایات پر گزشتہ روز سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نور احمد ڈومکی ایس ایس پی نیشنل ہائی وے محمد ایوب گولہ کے ہمراہ NA.65 پر کوئٹہ تا جیکب آباد پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ ویگن و دیگر کو چیک کیا دوران چیکنگ موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹ مالکان و دیگر متعلقہ ڈرائیورز کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 6 ویگنوں کا چالان، جبکہ 7 ویگنوں کے جھنگلے اتارنے کے علاوہ چھتوں پر مسافروں کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل بھی رکھے گئے تھے جنہیں اتارے گئے اور 50 کلوگرام کے لگ بھگ 70 بھیگ جو چاولوں سے بھرے ہوئے تھے کو بھی اتارنے کی ہدایت کی جبکہ اسی دوران سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نور احمد ڈومکی نے متعدد ویگنوں پر 6500 کے جرمانے بھی عائد کیے اور 9 عدد ویگن مالکان و ڈرائیورز کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور موٹر ویکل آرڈیننس1965 کی خلاف ورزی کرنے سے اجتناب کریں انہوں نے کہا کہ آپ کی تھوڑی سی لاپرواہی بڑے سانحے کا موجب بن سکتی ہے جو اکثر وبیشتر اس طرح کے واقعات ھوئے ہیں جس سے بڑے پیمانے پر نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ھے اس لئے چند پیسوں کی خاطر لوگوں کی زندگیوں کو داوو پر مت لگائیں اور اس عمل کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی اس سلسلے میں کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمٰن خان کی جانب سے سخت احکامات دیئے گئے ہیں جس پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ٹرانسپورٹ حضرات کو چاہیے کہ وہ ٹریفک قوانین پر مکمل طور پر عمل درآمد کرکے عوام کی جان کو محفوظ رکھنے کےلئے موثر انداز میں کردار ادا کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور و مالکان پر نہ صرف جرمانے عائد کئے جائیں
گے بلکہ ان کے روٹ پرمٹ بھی منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔