خبرنا مہ نمبر7995/2024
کوئٹہ 24 دسمبر2024: چیئرمین وزیر اعلٰی معائنہ ٹیم غلام علی بلوچ نے بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (BTEVTA) کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہیں BTEVTA کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق جاوید مینگل نے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں جاری وزیر اعلٰی بلوچستان یوتھ سکل ڈویلپمنٹ اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام کیلئے اسکریننگ اور انٹرویوز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اپنے دورے کے دوران، غلام علی بلوچ نے انٹرویوز کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے عمل کو تسلی بخش قرار دیا، انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت اور بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے، جس سے صوبے میں بے روزگاری کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ ایم ڈی طارق جاوید مینگل نے چیئرمین وزیر اعلٰی معائنہ ٹیم کو بتایا کہ اب تک کل 3848 امیدواروں کے انٹرویوز ہو چکے ہیں، چیئرمین معائنہ ٹیم نے انتخابی عمل میں شفافیت اور میرٹ کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے لیے مستحق امیدواروں کا انتخاب یقینی بنایا جائے۔ طارق مینگل نے چیئرمین کو یقین دلایا کہ BTEVTA پروگرام کے نفاذ میں شفافیت اور انصاف کے اعلیٰ ترین معیارات کو یقینی بنا رہا ہے۔ چئیرمین وزیر اعلٰی معائنہ ٹیم کا یہ دورہ بلوچستان میں نوجوانوں کی ترقی اور روزگار کی فراہمی کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی معائنہ ٹیم حکومتی پروگراموں اور اقدامات کے نفاذ کی نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
خبرنا مہ نمبر7995/2024
Quetta December 24: Chairman Chief Minister’s Inspection Team, Ghulam Ali Baloch, paid a visit to the Balochistan Technical Education and Vocational Training Authority (BTEVTA) office, where he was briefed by Managing Director BTEVTA Tariq Javed Mengal, on the ongoing screening and interviews for the Chief Minister’s Balochistan Youth Skill Development and Overseas Employment Program. During his visit, Mr. Ghulam Ali monitored the interview process, ensuring transparency and merit-based selections. The program aims to provide skills training and overseas employment opportunities to the youth of Balochistan, addressing the province’s unemployment challenges.Mr. Mengal informed the chairman that a total of 3848 candidates had been interviewed so far. The chairman emphasized the importance of maintaining transparency and merit in the selection process, ensuring that deserving candidates are selected for the program. Mr. Mengal assured the chairman that the BTEVTA was committed to upholding the highest standards of transparency and fairness in the implementation of the program. The visit underscores the government’s commitment to promoting youth development and employment in Balochistan. The Chief Minister’s Inspection Team plays a vital role in overseeing the implementation of government programs and initiatives, ensuring their effectiveness and transparency.