News

24-12-2024

خبرنا مہ نمبر7993/2024
کوئٹہ 24 دسمبر2024:مشیر محکمہ ترقی نسواں بلوچستان ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کے عظیم رہنما کے اصول، اتحاد، تنظیم، اور یقین محکم، ہماری رہنمائی کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔ آج ہمیں بحیثیت قوم ان اصولوں پر عمل پیرا ہوکر وطن عزیز کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ قائداعظم کی بصیرت اور عزم کی بدولت پاکستان کا قیام ممکن ہوا، اور ان کے زریں اصول ہمارے لئے ترقی اور استحکام کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ ان اصولوں کو اپنانے سے ہی ہم ایک روشن اور خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواداری، باہمی احترام اور جمہوری رویوں کو فروغ دینا قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔مشیر ترقی نسواں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دشمن عناصر ہمارے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، لیکن قوم کے اتحاد اور عزم کے ذریعے ہم ان عزائم کو ناکام بناسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لئے قربانیاں دی ہیں، اور ہم اپنے بزرگوں کی ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں خواتین کی ترقی اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے تاکہ قائداعظم کے تصور کے مطابق ایک ترقی یافتہ اور مساوی معاشرہ تشکیل دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ ہم اپنی ذاتی اور گروہی ترجیحات کو پس پشت ڈال کر ملک کے استحکام اور خوشحالی کے لئے متحد ہوکر کام کریں گے اور قائداعظم کے خوابوں کے مطابق ایک مضبوط، مستحکم، اور خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر7993/2024
Quetta, December 24 – Dr. Rubaba Khan Buledi, Advisor to the Chief Minister for the Department of Women Development, has paid tribute to Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah on his birth anniversary, emphasizing that his principles of unity, discipline, and faith remain a guiding light for the nation. She stated that today, more than ever, it is imperative for us to adhere to these values to overcome the challenges facing our beloved country.Dr. Rubaba Buledi highlighted that the creation of Pakistan was a result of Quaid-e-Azam’s vision and unwavering determination, and his principles continue to serve as the foundation for progress and stability. By fostering tolerance, mutual respect, and democratic ideals, we can truly honor his legacy and pave the way for a prosperous and inclusive Pakistan.She further remarked that in the current scenario, national unity is the need of the hour. While hostile elements seek to destabilize our country, our collective resolve and unity as a nation can thwart these nefarious designs. Dr. Rubaba also noted that the people of Balochistan, like the rest of the country, have made tremendous sacrifices for the stability and development of Pakistan, and these sacrifices will never be in vain.The Advisor also reiterated her commitment to advancing women’s development and ensuring their inclusion in the national framework. She expressed her belief that empowering women across Balochistan and beyond is integral to achieving Quaid-e-Azam’s vision of an equitable and progressive society.On this occasion, Dr. Rubaba Khan Buledi called upon the nation to set aside personal and group differences and work collectively for the stability and prosperity of Pakistan. She urged everyone to strive for the realization of Quaid-e-Azam’s dream of a strong, democratic, and prosperous Pakistan.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

03-01_2025

Pictorial News

02-01-2025

News

02-01-2025