News

23-12-2024

خبرنامہ نمبر 7931/2024
د کی 23 دسمبر۔ ڈپٹی کمشنر دکی، کلیم اللہ کاکڑ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چمالنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دکی محمد رفیق بلوچ بھی موجود تھے۔ دورے کےدوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ملازمین کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے میڈیسن کے اسٹاک اور دیگر صحت کے انتظامات کو بغور دیکھا اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی کہ تمام سہولتیں اور خدمات بلاتعطل جاری رہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ہیلتھ کے شعبے کا تعلق مریضوں سے ہے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام عملہ اپنی خدمات کو انتہائی ذمہ داری اور ایمانداری سے جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لانے جارہے ہیں ڈپٹی کمشنر کے اس دورے کا مقصد بھی ہسپتال کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ مریضوں کو بہترین علاج اور سہولتیں فراہم کی جائیں۔

29-07-2025

28th-July-2025

28-07-2025

28-07-2025

DGPR ADVERTISEMENTS

27-07-2025

27-07-2025

27-07-2025

26th-July-2025

26-07-2025

26-07-2025

25th_July-2025

25-07-2025

DGPR ADVERTISEMENTS

25-07-2025

24-July-2025

24-07-2025

DGPR ADVERTISEMENTS