December 4, 2024
News

20-11-2024(f-3)

خبرنامہ نمبر7144/2024
کوئٹہ 20 نومبر2024: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ الحمداللہ ہماری بھرپور توجہ اور مسلسل کاوشوں کے نتیجے آج وویمن یونیورسٹی کئی برسوں کی مسلسل مشکلات و مسائل سے نکل کر پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بن کر ابھری ہے اور اس نئی بنیادوں کے ساتھ بڑی ذمہ داری آتی ہے۔ وویمن یونیورسٹی کو تعلیمی ترقی اور معیار کے عروج پر پہنچانا اور یونیورسٹی کی کارکردگی کے اسکور کو اسی فیصد تک لے جانا، یہ محض ایک بیان نہیں بلکہ یہ آپ سب کے ساتھ میرا وعدہ ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار بہادرخان وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر روبینہ مشتاق کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. گورنر بلوچستان کو وویمن یونیورسٹی یونیورسٹی کی کارکردگی اور مالی مشکلات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی. اجلاس کے دوران پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی بھی موجود تھے. اس موقع گورنر بلوچستان نے وویمن یونیورسٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ابھی تک بہت کچھ کرنا باقی ہے. آئندہ وویمن یونیورسٹی کے سینیٹ اور سنڈیکیٹ کے اجلاس مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائینگے، مکمل میرٹ اور باہمی تعاون کے ساتھ فیصلہ سازی کو فروغ دیا جائیگا۔ گورنر بلوچستان نے واضح کر دیا کہ اپنی پوری ٹیم کی توسط وویمن یونیورسٹی کے تمام امور و معاملات پر میں ذاتی طور پر بھی کڑی نظر رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ زیر تعلیم تمام طالبات کو بھرپور توجہ دیں، امتحانات مقررہ تاریخوں پر یقینی بنائیں تاکہ زیر تعلیم طالبات کو منصوبہ بندی کرنے اور مو¿ثر طریقے سے تیاری کرنے کا موقع ملے گا۔ گورنر بلوچستان نے ہدایت کی کہ یونیورسٹی کے تمام انتظامی اور تدریسی معاملات میں شفافیت، جوابدہی اور میرٹ کی پاسداری کیلئے اندرونی چیک اینڈ بیلنس کے سخت اقدامات اٹھائیں. آج کا دن ہمارے اعلیٰ تعلیم ادارے کی تاریخ کا ایک نیا باب ہے۔ پچھلے کئی سالوں پر محیط چیلنجوں پر قابو پانے کے بعد، ہم عظمت کیلئے تمام دستیاب وسائل کو متحرک کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7145/2024
گوادر20 نومبر 2024، گوادر: دنیا بھر کی طرح جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال، جو انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے زیرانتظام ہے، میں بچوں کا عالمی دن نہایت جوش و خروش اور رنگا رنگ تقریب کے ساتھ منایا گیا۔ اس تقریب کا مقصد بچوں کے حقوق کو اجاگر کرنا، ان کی خوشیوں میں اضافہ کرنا، اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔تقریب کے دوران نرسنگ اسٹاف اور دیگر عملے نے بچوں کی صحت، تعلیم، اور نشوونما سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔ بچوں کو متوازن غذا، صفائی ستھرائی، اور کھیلوں کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا تاکہ وہ روزمرہ زندگی میں صحت مند عادات اپنائیں اور ایک بہتر مستقبل کی بنیاد رکھ سکیں۔ہسپتال کے عملے نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کی دلچسپیوں کا خیال رکھا، اور محبت و شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں چاکلیٹ اور دیگر تحائف پیش کیے، جو بچوں کے لیے خوشی کا باعث بنے۔ والدین نے اس تقریب کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کے یہ اقدامات بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک بہترین مثال ہیں۔اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ بچوں کی صحت اور خوشحالی کے لیے اپنی خدمات کو مزید بہتر بنائے گی اور ایسی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گی جو بچوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالیں۔یہ شاندار تقریب بچوں کے لیے نہ صرف خوشی کا لمحہ تھی بلکہ ان کے بہتر مستقبل کی جانب ایک اہم قدم بھی ثابت ہوئی۔الحمداللہ ہماری بھرپور توجہ اور مسلسل کاوشوں کے نتیجے آج وویمن یونیورسٹی کئی برسوں کی مسلسل مشکلات و مسائل سے نکل کر پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بن کر ابھری ہے اور اس نئی بنیادوں کے ساتھ بڑی ذمہ داری آتی ہے۔ وویمن یونیورسٹی کو تعلیمی ترقی اور معیار کے عروج پر پہنچانا اور یونیورسٹی کی کارکردگی کے اسکور کو اسی فیصد تک لے جانا، یہ محض ایک بیان نہیں بلکہ یہ آپ سب کے ساتھ میرا وعدہ ہے ۔

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Tenders

DGPR ADVERTISEMINTS

Pictorial News

1-12-2024

News

1-12-2024