December 4, 2024
News

20-11-2024(F-2)

خبرنامہ نمبر7131/2024
کوئٹہ، 20 نومبر ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بنوں کے علاقے مالی خیل میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے منظم سازش کے تحت دہشت گردی کی جاررہی ہے تاہم ریاست کو غیر مستحکم کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ اپیکس کی قومی کمیٹی میں دہشت گردی کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں اس پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف مہم کو دوبارہ متحرک کرکے ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے نجات دلائی جائے گی قومی قیادت نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کسی ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے انشائ اللہ ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن بحال کریں گے میر سرفراز بگٹی نے مالی خیل میں شہید ہونے والے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کی جرات و بہادری کی روایت کو برقرار رکھا ، وطن عزیز کے تحفظ کے لئے شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7132/2024
کوئٹہ 20 نومبر۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی نے کہا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار 30 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بناکر بیرون ملک روزگار کے مواقع میسر کئے جاررہے ہیں جو ایک تاریخ ساز اقدام ہے، اس پروگرام میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے تین مختلف کیٹیگریز کی تھرڈ پارٹی ہائیرنگ فرمز کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں قبائلی عمائدین اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سردار غلام رسول عمرانی نے کہا کہ چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کئے جاررہے ہیں بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام، یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام سمیت بلوچستان میں افرادی قوت کی بہتری کے متعدد منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے جس کی بدولت بلوچستان کے نوجوانوں کی احساس محرومیوں کا خاتمہ ہوگا ، سردار غلام رسول عمرانی نے کہا کہ وسائل محدود اور مسائل زیادہ ہیں تاہم صوبائی حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ دستیاب وسائل کو عوام کی اجتماعی بہبود کے منصوبوں پر خرچ کیا جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7133/2024
کوئٹہ 20 نومبر ۔صوبائی وزیر آبپاشی اور پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن میر محمد صادق عمرانی نے پی بی 8 سبی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار کوہیار خان ڈومکی کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پیپلز پارٹی کے ملک اور خصوصاً بلوچستان دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ سردار کوہیار خان ڈومکی کی کامیابی نے ظاہر کر دیا ہے کہ صوبے کے عوام کا اعتماد پیپلز پارٹی کے منشور اور صوبائی حکومت کی بہترین کارکردگی پر ہے, میر صادق عمرانی نے کہا کہ سردار کوہیار خان ڈومکی متحرک نوجوان رہنماء ہیں جو اپنے مرحوم والد سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں فعال کردار ادا کریں گے، مزید برآں میر محمد صادق عمرانی نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر میر عطاء اللہ لانگو اور کابینہ کے دیگر اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر عطاءاللہ لانگو سینئر وکیل اور قانون دان ہیں جو وکلائ برادری کو درپیش مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں گے، صوبائی وزیر نے امید ظاہر کی کہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی موجودہ کابینہ اپنے منشور کے مطابق آیئن اور قانون کی بالادستی کیلئے فعال کردار ادا کرتے ہوئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7134/2024
کوئٹہ 20 نومبر صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات کی ہدایات پر سیکرٹری آرٹی اے کوئٹہ منظور احمد نے 10 نئی ماڈل آئی ایس وین کے روٹ پرمٹ شیخ ذاھد بن النایان کارڈیالوجی اہسپتال کچھ موڈ سے کوئٹہ شہر تک جاری کردیاہے۔اس سلسلے میں آج بریگیڈیر عمر افتخار کمانڈنٹ کارڈیالوجی ہسپتال ، سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد ، کرنل توقیر اور ٹرانسپورٹر حاجی امیر یاسین زئی نے پبلک ٹرانسپورٹ سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔واضح رہے کہ کوئٹہ شہر سے شیخ زاھد ہسپتال کچھ موڑ تک عوام بلخصوص مریضوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات درپیش تھیں جس کے پیش نظر صوبائی حکومت نے اس روٹ پر نئے پرمٹ جاری کر کے عوام اور مریضوں کے مشکلات کا خاتمہ کردیا ہے۔اس سے قبل عوام اور مریض رکشوں اور پروائٹ گاڈیوں کے زریعے مہنگے کرایہ میں ہسپتال آتے جاتے تھے اور اکثر اوقات گاڈیاں نہ ہونے سے عوام اور مریض ہسپتال تک پہنچ نہیں سکتے ہیں اس اقدام سے عوام اور بلخصوص مریض آسانی سے ہپستال پہنچ سکتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7135/2024
گوادر20نومبر۔ اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے سخت اقدامات کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ایرانی خوردنی تیل (کوکنگ آئل) کو غیر قانونی طور پر گوادر سے دیگر اضلاع اور صوبوں میں سمگل کیا جا رہا ہے۔ اس غیر قانونی عمل کے باعث گوادر میں کوکنگ آئل کی قلت پیدا ہو رہی ہے اور اس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر گوادر نے ٹرانسپورٹرز اور کاروباری حضرات کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ اگر کسی کو کوکنگ آئل کی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ گوادر کے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر وہ کسی شخص یا ٹرانسپورٹر کو ایرانی کوکنگ آئل سمگل کرتے ہوئے دیکھیں تو فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر کے دفتر میں اطلاع دیں یا شکایات سیل کے ذریعے رپورٹ کریں۔ضلعی انتظامیہ نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ان کی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی اور کوکنگ آئل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7136/2024
گوادر20نومبر۔گوادر: ورلڈ چلڈرن ڈے کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شمبے اسماعیل میں ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد بچوں کی اہمیت اور ان کے حقوق کو اجاگر کرنا تھا۔ اس تقریب کی تیاری میں چیمپئن کلب کے طلبائ، انچارج اور تمام اساتذہ نے دل و جان سے محنت کی، جس سے یہ ایونٹ کامیاب اور یادگار بن گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی تحصیلدار گوادر چنگیز بلوچ تھے۔ اس موقع پر اسکول کی طالبات نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقاریر، ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کیے، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔پروگرام کے اختتام پر مہمانِ خصوصی تحصیلدار چنگیز بلوچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) بلقیس سلیمان، بیگم اور عادل بلوچ نے حاضرین سے خطاب کیا۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ اور طالبات کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام بچوں کی تخلیقی اور تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تحصیلدار چنگیز بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ورلڈ چلڈرن ڈے ہمیں بچوں کی تعلیم، صحت اور ترقی کو اولین ترجیح دینے کی یاد دلاتا
ہے۔ انہوں نے طالبات کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ بچوں کی تعلیم اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔آخر میں مہمانانِ گرامی نے پروگرام میں حصہ لینے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور اس بات کا عزم کیا کہ اس طرح کی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ بچوں کی حوصلہ افزائی اور تربیت میں مزید بہتری لائی جا سکے۔یہ تقریب نہ صرف بچوں کے حقوق کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنی بلکہ حاضرین کو بچوں کی صلاحیتوں سے روشناس کرانے کا بہترین موقع بھی فراہم کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7137/2024
استامحمد20نومبر۔ایگزیکٹو انجینئر کیرتھرکینال استامحمد مہر اللہ انصاری نے مختلف اخبارات میں یہ خبر نشر ہوئی ہے کہ کیر تھر کینال ایریگیشن سسٹم جو کہ سکھر بیراج سے نکلتا ہے اس میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے ضلع استامحمد میں زراعت کو نقصان پہنچ رہا محکمہ آبپاشی اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں اور حقیقت کا اس سے دور دور تک تعلق نہیں اس وقت کیر تھر کینال میں ارسا کی طرف سے متعین کردہ پانی مطلوبہ اور مقررہ مقدار سسٹم میں موجود ہے۔ ڈسٹریز ڈومب۔ قبولہ ڈھوری۔ خانپور۔فیض آباد۔نور پور۔گنداخہ اور مٹھڑی سمیت حتی کہ سسٹم سے منسلک تمام مائنرز کو ان کے ٹیل تک پانی مہیا کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں زمینداروں کی طرف سے تا حال کوئی تحریری شکایت محکمہ آبپاشی کو موصول نہیں ہوئی ہے لہذا اس وقت اس بات کی وضاحت بہت ضروری ہے کہ عوام الناس اور متعلقہ اداروں کو یہ علم ہونا چاہیے کہ کیر تھر کینال سسٹم میں پانی کا کوئی بحران نہیں ہے۔ کاشتکاروں کو ربیع سیزن میں زرعی پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے الحمدللہ ٹیل تک تمام کاشتکاروں کو زرعی پانی فراہم کیا جا رہا ہے ہماری کوششوں سے کمانڈ ایریا سمیت ربیع سیزن کے لیے 80 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی اکتوبر سے مارچ تک ذرعی پیداوار کے لئے پانی کی فراہمی جاری ہوگی ارسا معاہدے کے تحت کیرتھر کینال کو ربیع سیزن میں 800 کیوسک پانی کی فراہمی کا حصہ بنتا ہے مگر کاشتکاروں کی ڈیمانڈ کو دیکھ کر ہم گزشتہ دنوں سے 1100 کیوسک سے لے کر 1500 کیوسک تک زرعی پانی حاصل کر رہے ہیں کیرتھرکینال کی آٹھ ڈسٹری بیوٹریز آٹھ مائنرز سمیت پانچ ربیع چینلز قبولہ مٹھڑی سیف آباد غلام حیدر پندرانی اور میرواہ ربیع چینلز کے ذریعے بیرون اور اندرون کے زمینداروں کو پانی کی فراہمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے تمام انجینیئرز کاشتکاروں کے مفاد میں بہتر اقدامات کرنے میں مصروف ہیں جس کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد کے احکامات کی روشنی میں عملہ نہری نظام کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیرتھر کینال میں ذرعی پانی کے جائزے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف کاشتکاروں اور زمینداروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ کیر تھر کینال میں اپنے حصے سے زائد پانی کے حصول کے لیے کوشاں ہیں ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ٹیل تک کے تمام اندرون اور بیرون کے کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جس پر تمام انجینیئرز مصروف عمل ہیں کیرتھرکینال کی تمام ڈسٹری بیوٹیز میں زرعی پانی کی فراہمی کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے گنداخہ سسٹم نور پور سسٹم میں حسب ضرورت پانی جاری ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے کیر تھر کینال میں زرعی پانی کی قلت کے حوالے سے جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ان میں کسی قسم کی صداقت نہیں ان شاءاللہ کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد میں اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7138/2024
پشین۔20 نومبر ۔ڈپٹی کمشنر زاہد خان کی زیر صدارت عوامی مسائل کے بروقت اور مناسب حل کےلئے ایف،سی قلعہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں لائن ڈپارٹمنٹ کےتمام آفسران نے بھرپور شرکت کی،منعقدہ کھلی کچہری میں ضلع سے تعلق رکھنے والے عوام و قبائل نے مختلف نوعیت کے درپیش مسائل و مشکلات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ مسائل کا فوری طور پرحل نکالاجائے اور اگراس بابت کوئی مشکل پیش آئے تو حکام بالاکے علم میں لائیں،تاکہ بالائی سطح پربھی عوام کی مدد کی جاسکے ڈپٹی کمشنر زاہد خان نے کھلی کچہری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری عوام کے مسائل کو براہ راست سننے اور ان کو فوری حل کرنے کا موثر ذریعہ ہے،انہوں نے عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کوصحیح طور پر سمجھنے اور انکے مناسب اور بروقت حل میں کھلی کچہری کو ایک موثر پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوڈ گورننس کےلئے عوام کا انتظامیہ پر اطمنان بہت ضروری ہے،جبکہ اس طرح کے بروقت اقدامات،شفافیت،احتساب اور جوابدہی کو یقینی بنانے کےلئے بھی اہمیت کا حامل ہے،ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری کے دوران محکمہ تعلیم اور ضلع میں عرصہ دراز سے بند اسکولوں کے حوالے سے اٹھائے گئے سوال پر موقف اختیار کیا ہے کہ ضلعی محکمہ تعلیم اور انتظامیہ ضلع میں درس و تدریس کا نظام بہتر بنانے کے لیے شب و روز کوشاں ہیں،جبکہ عرصہ دراز سے بند اسکولوں کو فعال بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کے عین مطابق اقدامات کیے جارہے ہیں،اور بہت جلد عوامی تعاون سے تمام اسکولوں کو فعال بنائے جائیں گے۔جبکہ اس کے علاوہ ضلع میں تعلیمی نظام کی بہتری کے ضمن میں نئے اساتذہ کو میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی کا عمل بھی جاری ہے،جس میں کسی قسم کی سفارش اور بے ضابطگی قابل قبول نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ضلع میں موجود محکمہ صحت کے تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت کو فعال بنایا گیا ہے،اور اس ضمن میں مزید بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں۔ڈپٹی کمشنر زاہد خان نے مزید کہا کہ ضلع کے ذالشعور عوام کے تعاون سے ہی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کے اڈوں کا خاتمہ ممکن ہے،انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ مستقبل قریب میں ہی لیویز فورس کے خالی پوسٹوں کو اہلیت کی بنیاد پر جوانوں کی تعیناتی کی جائے گی،تاکہ ضلع کے باسیوں کو ایک پرامن فضاءمہیا کیا جا سکے،قبائلی اور سیاسی اکابرین سمیت عوامی مسائل کے مستقل اور پائیدارحل کےلئے متعلقہ محکموں کو موقع پر مثبت اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالادستی اور قیام امن سمیت سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا اور عوامی حفاظت و فلاح و بہبود کے ضمن میں جاری اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔تاہم ڈپٹی کمشنر زاہد خان نے قبائل اور عوام کی بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ انہوں نے کامیاب کھلی کچہری کے انعقاد اور انتظامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہرکی کہ عوام اور قبائل کے ساتھ براہ راست روابط کی یہ روایت برقراررکھی جائے گی تاکہ مسائل و مشکلات کا بروقت آزالہ کیا جاسکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7139/2024
لورالائی 20نومبر ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے لیویز چیک پوسٹ تنگ چین ،سرکی جنگل،دوسڑکہ شبوزئی لیویزتھانہ،وہار تھانہ،طور تھانہ،میختر لیویز تھانہ اور دیگر چیک پوسٹوں کا اچانک دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر حاضری رجسٹر بھی چیک کیے اور سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار لیویز جوانوں کو مزید چاک و چوبند رہنے کی ہدایت کی. اس موقع پرڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے لیویز کے اہلکاروں سے کہا کہ کارکردگی دکھانے والے جوانوں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی اور فرائض سے غفلت کے مرتکب ہونے والے اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی. انہوں نے کہا کہ لیویز کے جوان عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں اور شرپسند عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور ہر گز اپنی جائے تعیناتی کوخالی نہ چھوڑیں. ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کہا کہ لیویز فورس کے علاقے میں امن و امان کی بحالی کے حوالے سے دی جانے والی قربانیوں پر ان کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں سراہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ بوری سب ڈویڑن وسیع رقبے پر مشتمل ہونے کے باوجود محدود وسائل کے اندر رہتے لیویز فورس نے ہمیشہ امن کی بحالی کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے جو کہ ایک نیک شگون ہے. ڈپٹی کمشنر لورلائی میران بلوچ نے کہا کہ لیویز میں ڈسپلن کی خلاف ورزی ڈیوٹی سے غفلت ا ور غیر ذمہ ادارنہ رویے کو ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی تمام اہلکار خود کو عوام کا خادم اور ان کے جائز کام اور انکے تحفظ کیلئے ہمہ وقت الرٹ رکھیں. محکمہ انفارمیشن کے محمود بلوچ اور دیگر لیویز آفیسرز بھی ان کے ہمراہ تھے. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کہا کہ لورالائی میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تعمیراتی فرموں کو مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کا پابند کیا جائے عوامی فلاح و بہبود کی اسکیمات کی تکمیل اور کام کے معیار پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا. ڈپٹی کمشنر لورالائی نے کہا کہ تعلیم و صحت کے شعبے کے علاوہ سڑکوں اور دیگر تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والی فرموں کو کام کا معیار بہتر بنانے کیلئے توجہ دینی ہوگی ناقص میٹریل اور غیر معیاری کام کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کی اسکیموں کی پراگریس پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کا میکانزم بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سیلیگ سیزن سے قبل کام مکمل کر دیئے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز.
کوئٹہ20نومبر۔ یاسر اشفاق خان سدوزئی برانچ منیجر یو بی ایل کی اہلیہ 19.11.2024 کو انتقال کر گئیں ان کی فاتحہ خوانی آبان ہاو¿س احمد ولاز سمنگلی روڈ کوئٹہ میں جاری ہے۔ وہ محمد اشفاق خان سدوزئی ایس پی سیکیورٹی آر کی بہو اور عامر سدوزئی ایڈووکیٹ فیصل سدوزئی اور فاخر سدوزئی کی بھابھی تھیں، دعاوں میں یاد رکھیں۔
03217899292
03326311153
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Tenders

DGPR ADVERTISEMINTS

Pictorial News

1-12-2024

News

1-12-2024