December 21, 2024
News

19-11-2024

خبرنا مہ نمبر8008/2024
لورالائی 19نومبر 2024:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ آفیرز طارق قمر بلوچ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی ہدایات اور کمشنر لورالائی ڈویڑن سعادت حسن اور ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر نگرانی و تعاون سے لورالائی ڈویڑن اینٹی کرپشن سپورٹس گلہ کے سلسلے میں مختلف گرلز و بوائز ڈگری کالجز اور سکولوں کے درمیان 18 نومبر سے 23 نومبر تک منعقد ہورہا ہے جس میں فٹبال،کرکٹ،بیڈمنٹن، شوٹنگ بال کے مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں اس سلسلے میں کرکٹ کا افتتاحی میچ گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کے کرکٹ گراونڈ پر گورنمنٹ ماڈل ھائی سکول اور آمین سپورٹس کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ جو امین سپورٹس کرکٹ کلب نے شاندار مقابلے کے بعد جیت لیا۔ جبکہ فٹبال کے افتتاحی میچ جو بوائز ڈگری کالج لورالائی کے گراونڈ پر شائستہ بوری فٹبال کلب اور بوری وال سپورٹس کے درمیان کھیلا گیا جو ایک دلچسپ اور شاندار مقابلے کے بعد بوری سپورٹس فٹبال کلب نے دو گول سے جیت لیا اس موقعہ پر شائقین کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقعہ میں ٹورنامنٹ کمیٹی عبدالروف،سنت اللہ اخونزادہ،شیراختر اتمانخیل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سجادحیدر خجک نے بھی شرکت کرکے ان میچوں کی نگرانی کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر8009/2024
لورالائی .19 نومبر2024: ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں DEO مدثر احمد DOE فیمیل فوزیہ درانی DHO بہادر شاہ ناصر،محمود خان کاکڑ آرٹی ایس ایم کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر DTM اور ESP کے اہلکاروں سمیت محمکمہ تعلیم کے دیگر سربراہان یونیسیف لورالائی کے عہدیداران اوردیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ تعلیم لورالائی کی کارکردگی سکولوں میں اساتذہ کی حاضریوں زیرتعمیر سکولوں کی تکمیل بلڈنگ مرمت کے کام غیرفحال اوربندسکولوں کی فعالی سکولوں میں اساتدہ کی کمی ٹرانسفرپوسٹنگ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محکمہ تعلیم لورالائی کے سربراہان و دیر آفسران نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کہاکہ تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ کی اشد ضرورت ہے محکمہ تعلیم لورالائی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تروسائل بروے کار لارہے ہیں سکولوں میں اساتزہ کی غیرحاضری کسی صورت قبول نہیں ہے غیرحاضر اساتزہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لارہے ہیں اساتزہ کرام اپنا تمام تر توجہ بچوں کی بہترتعلیم پر دیں بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں انہیں بہترین تعلیم کی زیور سے آراستہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر8010/2024
چمن 19 نومبر 2024: چمن کے تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی چیف سیکریٹری بلوچستان قادر شکیل کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈی سی چمن کی ذاتی دلچسپی سے گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ڈگری کالجوں میں چمن ایجوکیشنل فیسٹول کا آج باقاعدہ افتتاح کیا گیا َ۔3 روزہ چمن ایجوکیشنل فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی اور چمن سکاوٹ کمانڈر برگیڈیر شکیل احمد نے سرخ فتہ کاٹ کر کیا اس فیسٹیول میں چمن کے علاوہ ملک اور صوبے کی بے دیگر علاقوں سے کالجز اور سکولوں کے بچے بھی شرکت کر رہے ہیں فیسٹیول میں ملک کی نامور فنکار تعلیمی ماہرین مقررین بھی شرکت کریں کر رہے ہیں فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے بعد طلباءکے درمیان تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا اور طلباءکے درمیان سوالات اور انکے جوابات کے مقابلے ہوئے اور گرلز کالج میں طالبات کے درمیان قرآت اور نعت خوانی کے مقابلے اور مضمون نویسی کے مقابلے ہوئے اس دوران ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور کمانڈنٹ چمن سکاو¿ٹس بریگیڈیئر شکیل احمد نے دونوں بوائز اینڈ گرلز کالجز میں طلباءاور طالبات کی خوب دلجوئی کی اور تمام طلباءکو داد اور شاباش دی اس دوران انہوں نے دونوں کاجز میں لگائے گئے مختلف سٹالز کی نمائش کا اور جائزہ لیا انہوں نے سٹالز میں لگائے گئے پینٹگز پشتون قوم کی کلچر، روایات اور رسم و رواج کے سابقہ ادوار کے مختلف آثار کی سٹالز میں رکھے گئے برتنز اور مختلف سامان کو خوب انجوائے کیا جس میں ڈھول لالٹین مٹی سے بنائے گئے مٹکے کوزے لوٹے ٹوپی اور پھولوں کے مختلف طریقوں سے سجائے گئے سٹالز اور پگڑی اور دیگر سامان رکھے اور سجائے گئے تھےاس دوران انہوں نے کالج اساتذہ اور چمن کی طلباء اور طالبات اور دیگر کالجز اور سکولوں سے آئے ہوئے تمام طلباء و طالبات کی خوب تعریف کی اور انکو داد دی اور فیسٹیول میں آئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس دوران ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور کمانڈنٹ چمن سکاو¿ٹس بریگیڈیر شکیل احمد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کیے بغیر کوئی قوم ترقی حاصل نہیں کر سکتا اور جدید تعلیم اور سینس و ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کیے بغیر ہم جدید دنیا میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے اور دنیا ترقی کرتا چلا جائے گا اج دنیا پر جو اقوام اور ممالک راج کر رہے ہیں انہوں نے جدید تعلیم کو حاصل کر کے اج دنیا میں اپنے لیے ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے انہوں نے طلباءسے کہا کہ اپ کے پاس وقت اور مواقع دونوں موجود ہیں لہذا وقت اور موقع سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ملک و قوم اور اپنے مستقبل کو شاندار بنانے کے لیے اج سے اپنے ساتھ وعدہ کر لے کہ اپ وقت ضائع کیے بغیر اپنے مستقل محنت سے اپنے خاندان علاقے ملک وقوم کا نام روشن کریں گےَ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر8011/2024
کوئٹہ 19نومبر 2024:ایگزیکٹو انجینئر کیرتھر کینال اوستہ محمدنے گزشتہ روزمقامی اخبارات اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کی تردید کی ہے جن کے ذریعے یہ تاثر پیدا کیا جارہا ہے کیرتھر کینال میں نہری پانی کی کمی ہے جس کی وجہ سے اوستہ محمد بالخصوص تحصیل گنداخہ میں گندم کی کاشت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ کیرتھر کینال میں ارسا (اسلام آباد)کے منظور شدہ پانی کی مقررہ مقدار کے مطابق پانی چل رہا ہے اور ذیلی شاخوں میں پانی اپنی مقررہ اور مطلوبہ مقدار میں موجود ہے اور کہیں بھی پانی کی کوئی کمی نہیں ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر8012/2024
کوئٹہ 19نومبر 2024:آج کے مختلف اخبارات میں یہ خبر نشر ہوئی ہے کہ کیرتھرکر کینال اریگیشن سسٹم جو کہ سکھر بیراج سے نکلتا ہےاس میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے ضلع اوستہ محمد میں زرا عت کو نقصان پہنچ رہا ہے محکمہ آبپاشی اس خبر کی سختی سے تردید کرتی ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں اور حقیقت کا اس سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں اس وقت کیرتھر کینال میں ارسا کی طرف سے متعین کردہ پانی مطلوبہ اور مقررہ مقدار سسٹم میں موجود ہے۔ اس کی واضح مثال پہلی ڈسٹری ڈومب ڈسٹری سے لے کر قبو اور ڈھو ری ڈسٹری حتی کہ سسٹم سے منسلک تمام مائنرز کو ان کے ٹیل تک پانی مہیا کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں زمینداروں کی طرف سے تا حال کوئی تحر یری شکایت محکمہ آبپاشی کو موصول نہیں ہوئی ہے لہذا اس وقت اس بات کی وضاحت بہت ضروری ہے کہ عوام الناس اور متعلقہ اداروں کو یہ علم ہونا چاہیے کہ کیرتھرکر کینال سسٹم میں پانی کا کوئی بحران نہیں ہے اور انشائ اللہ آنے والے وقت میں بھی پانی کی سپلائی کو اسی طرح برقرار رکھا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنا مہ نمبر8013/2024
کچھی 19 نومبر2024:ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے گزشتہ روز مچھ تھانے کا تفصیلی دورہ کیا ایس ایچ او لیویز لیاقت علی رئیسانی نے تھانہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا درپیش مسائل اور امن وامان کی صورتحال کے متعلق تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران انہوں نے تھانے میں تعینات آفیسران و اہلکاران کی حاضری رجسٹر کو چیک کیا اور درپیش مسائل سے بھی آگاہی حاصل کی اس موقع پر جوانوں سے بات چیت کرتے ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے جو ذمہ داریاں آپ پرعائد کی گئی ہیں اس پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ علاقے میں رہنے والے لوگوں کو پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کچھی میں امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے اس حوالے سے جو ذمہ داریاں آپ پر عائد کی گئی ہیں ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کریں اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے لیویز فورس پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی نہایت خلوص دل اور ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں اور مشکوک و جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں قانون سب کےلئے برابر ھے قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہے لیویز فورس کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر8014/2024
کوئٹہ 19 نومبر2024:سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عمران تاج گچکی نے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیمات عوام کی امانت ہیں ان اسکیمات کی بروقت تکمیل انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کے پیشرفت جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں چیف انجنئرز نارتھ، ساوتھ اور پی اینڈ ڈی اور محکمہ کے تمام آفیسران نے شرکت کی سیکرٹری پی ایچ ای عمران گچکی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان، صوبائی وزیر پی ایچ ای اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے آج کا اجلاس انہی ہدایات کی روشنی میں منعقد کیا گیا ہے انہوں نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ محنت لگن اور ایمانداری سے محکمہ کی ترقی اور نیک نامی کے لیے بھرپور کوشش کریں اور محکمہ کی جاری ترقیاتی اسکیمات کی جلد سے جلد تکمیل یقینی بنائیں تاکہ عوام محکمہ پی ایچ ای کی ان ترقیاتی اسکیمات سے استفادہ کرسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنا مہ نمبر8015/2024
اسلام آباد 19 نومبر2024:ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینحسین نے منگل کے روز سابق چیئرمین و رکن صوبائی اسمبلی صادق سنجرانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات میں ورلڈبینک کے تعاون سے بلوچستان میں جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے عالمی اداروں کا تعاون ضروری ہے،صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان کے سماجی و ترقیاتی شعبوں میں ورلڈ بینک کا گرانقدر تعاون قابل ستائیش ہے ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث ما حول کو درپیش چیلنجز سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینحسین کے اعزار میں ظہرانہ بھی دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 2024/8016
گوادر19نومبر:ـضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی کاوشوں سے تحصیل گوادر کے مختلف پرائمری اسکولوں کے طلباء کے درمیان ایک شاندار کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا، جس نے تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ مقابلہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جدید گوادر کے زیرِ اہتمام ہوا، جس کی صدارت اسکول کے ہیڈ ماسٹر دلمراد نے کی، جبکہ خصوصی شرکت تحصیلدار گوادر چنگیز بلوچ کی تھی۔تقریب میں میزبان کے فرائض گوادر ڈھوریہ اکیڈمی کے استاد نعیم بلوچ نے انجام دیے۔ مقابلے میں تحصیل گوادر کے تیرہ پرائمری اسکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا اور اپنی علمی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔کوئز مقابلہ دو سیشنز پر مشتمل تھا۔ پہلے سیشن میں میزبان نے طلباء سے مختلف علمی سوالات کیے، جن کے جوابات طلباء نے بھرپور اعتماد کے ساتھ دیے۔ دوسرے سیشن میں مہمانانِ گرامی نے خطاب کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں طلباء کی کارکردگی کو سراہا۔ہیڈ ماسٹر دلمراد نے اپنے صدارتی خطاب میں اس پروگرام کے انعقاد کا سہرا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ایسے علمی مقابلے تعلیمی میدان میں طلباء کی دلچسپی بڑھانے کا ذریعہ بنیں گے۔تحصیلدار گوادر چنگیز بلوچ نے کہا یہ دن اور کوئز مقابلے میں شرکت کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ گوادر کے پرائمری اسکولوں کے طلباء نے جس اعتماد اور مہارت سے سوالات کے جوابات دیے، وہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے بچوں میں بےپناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ ان ہونہار بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے کہ وہ نہ صرف اپنے علاقے بلکہ ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کریں گے۔تقریب کے اختتام پر طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے، جنہوں نے اپنی کارکردگی سے اس تقریب کو یادگار بنایا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایسے مقابلے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ طلباء کی علمی اور ذہنی تربیت میں مزید بہتری لائی جا سکے۔یہ شاندار تقریب نہ صرف تعلیمی میدان میں ایک خوش آئند قدم تھا بلکہ طلباء اور اساتذہ کے لیے ایک یادگار لمحہ بھی ثابت ہوئی۔
خبرنامہ نمبر 2024/8017
کوئٹہ 19 نومبر: ـوفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار امیر محمد کو بینیویلنٹ فنڈ کے 30462 روپے دلوادیئے گئے۔