December 29, 2024
Uncategorized

Pictorial news

خبرنامہ نمبر331/2024
کوئٹہ30 جنوری :- نگران صوبائی وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کا ٹراما سینٹر کوئٹہ سول ہسپتال کا دورہ اس موقع پر ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران کاسی ، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر اسحاق پانیزئی ، آر ایم او ڈاکٹر آمنہ ، انچارج فارماسسٹ ڈاکٹر سید حضرت آغا اور دیگر معاونین موجود تھے۔نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نے مچھ کولپور میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی۔زخمیوں کی علاج معالجے کیلئے تمام طبی سہولیات بروئے کار لائی جائے نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نے ایم ڈی ٹراما سینٹر اور طبی عملے کے کارکردگی کو سراہا۔ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کی ایمرجنسی صورتحال میں کارکردگی قابل ستائش ہے ۔نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کی دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کی دعا کی اور کولپور میں شہید ہونے والوں کی درجات کی بلندی کی دعا کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر332/2024
کوئٹہ30جنوری :۔ میونسپل کارپوریشن کے زیر ا[ہتما م سریاب کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں صفائی مہم کا اغاز کر دیا گیا۔ میونسپل کارپوریشن کے عملے نے بھاری مشنیری کے زریعے سریاب کے علاقے کچھی بیگ روڑ, شاہوانی کوئٹہ و دیگر ملحقہ علاقوں میں جگہ جگہ پر موجود کوڑا کرکٹ اٹھایا۔ اور کچرے کی وجہ سے بند نالیاں کھلوائے۔ تاکہ نکاسی اب کا مسلہ حل کیا جا سکے۔ علاقے میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے کارپوریشن عملے کی بڑی تعداد نے مشینری کا استعمال کیا۔ اور کوڑا دانوں سے کچرے کا ملبہ اٹھایا۔ گلیوں اور سڑکوں کی صفائی ستھرائی کی۔ سریاب کے مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ اور گندگی کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینا بھی دشوار ہو رہا تھا۔ میونسپل کارپوریشن نے عوامی مشکلات کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور صفائی ستھرائی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر333/2024
کوئٹہ 30جنوری:۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹینٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت عام انتخابات کے حوالے سے سیکورٹی ،ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات پر غور غوض ہوا۔اس موقع پر فیصلہ ہوا کہ عام انتخابات کے حوالے سے کوئٹہ کے حساس پولنگ اسٹیشنز پر پول پروف سکیو رٹی فراہم کرنے اور پولنگ عملے کی حفاظت کے لیئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اس کے علاو¿ہ پولنگ سامان اور ٹرانسپورٹ کے لیے پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس اے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہاکہ عام انتخابات کے پر امن اور شفاف انعقاد کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے حساس پولنگ سٹیشنز کے علاو¿ہ تمام پولنگ سٹیشنز کو سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے تاکہ ووٹرز کسی پریشانی سے اپنا ووٹ کاسٹ کرسکے۔اس کے علاو¿ہ پولنگ ڈے کے سلسلے میں ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنا اور پولنگ سامان کی نقل حمل کے لیے پیشگی تیاریاں کریں۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کے حوالے سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو یقینی بنائیں جبکہ خلاف ورزی کو فوری کارروائی اورنوٹس جاری کریں۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کے دوران امن امان قائم رکھنے اور دیگر انتظامات کو جلد از جلد حتمی شکل دیں۔اجلاس میں کوئٹہ کے تمام ریٹرننگ افسران اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Pictorial News

28-12-2024

News

28-12-2024

Pictorial News

27-12-2024

News

26-12-2024