News

DGPR NEWS FILE NO-2 27/06/2022

خبر نامہ نمبر4112/2022
کوئٹہ 27جون:۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے آتشزدگی کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر کے ڈرائیور فیصل بلوچ نے یہاں ملاقات کی وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے فیصل بلوچ کی بہادری جرات اور حاضر دماغی کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو آبادی سے دور لیجا کر فیصل بلوچ نے بہت سے قیمتی جانوں کو بچا یا جو قابل تعریف اور قابل تقلید عمل ہے وزیراعلیٰ نے فیصل بلوچ کو انکی بہادری اور انسانی خدمت کے اعتراف کے طور پر 5 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا وزیراعلیٰ نے فیصل بلوچ کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان بھی کیا رکن صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
خبر نامہ نمبر4113/2022
کوئٹہ 27جون:۔دور جدید سوشل میڈیا کا ہے اور اس کی اہمیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج کے دور میں سوشل میڈیا کے بغیر زندگی کا تصور نامکمل ہے۔ سوشل میڈیا نے معلومات کی ترسیل کو وسعت بخشی ہے، آج آپ دنیا کے کسی کونے میں بیٹھے ہوں اور ایک کلک میں دنیا بھر کی معلومات سے بآسانی آگاہ ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے صوبائی حکومت کی کارکردگی اور عوامی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کو سوشل، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر اجاگر کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات عمران خان، ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ اورنگ زیب کاسی اور دیگر آفیسران موجود تھے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سوشل، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر مزید بھرپور انداز میں اجاگرکرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو حکومت کی جانب سے اجتماعی ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی اقدامات کی معلومات کی فراہمی ممکن اور آسان ہو۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نئی آنے والی نسل کی اہم ضرورت ہے اور ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سوشل میڈیا میں زیادہ سے زیادہ اجاگرکیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ تعلقات عامہ کے افسران و سوشل میڈیا ٹیم کے استعداد کار بڑھانے کے لیے مختلف اداروں سے تربیت دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلقات عامہ میں سوشل میڈیا ٹیم کے لیے خالی آسامیوں کو میرٹ پر پر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
خبر نامہ نمبر4114/2022
کوئٹہ 27جون:۔بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جناب جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل بینچ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات جو کہ مورخہ 22 جون 2022 کے زیر اعتراض نوٹیفیکیشن کے تحت ہونے تھے معزز عدالت نے حکم دیا کہ مذکورہ نوٹیفیکیشن کے تحت کاروائی تا حکم ثانی معطل رہے گی۔ قبل ازیں معزز عدالت کے حکم مورخہ 14 جون 2022 کی تعمیل میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے لوکل گورنمنٹ کے نمائندے کے ساتھ مل کر جواب دہندہ نمبر 1 کی جانب سے پیراوار تبصرے دائر کیے اور اس کی کاپیاں بشمول مورخہ 11 جولائی 1998 اور 28 اکتوبر 2013 کے اعلامیوں کے ساتھ فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ معزز عدالت نے انھیں نقول کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیا جبکہ اس موقع پر سینئر لا آفیسر ای سی پی نے الیکشن کمشنر کوئٹہ کے ساتھ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کیو ایم سی کے شہری علاقے کی مردم شماری بلاک کوڈ(سی بی سی) کی تفصیلات جمع کرائیں معزز عدالت نے انھیں ضلع کونسل کوئٹہ کے دہی علاقے کی (سی بی سی) بھی فائل کرنے کا حکم دیا۔کیس کی آئندہ سماعت 6 جولائی 2022 کو مقرر کی گی ہے۔
خبرنامہ نمبر4115/2022
گوادر27 جون:وزیر اعظم کی سربراہی میں سی پیک اسٹینڈنگ کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں جی ڈی اے اور جی پی اے بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم کے دوروں اور زاتی دلچسپی کے باعث گوادر کی ترقی کا رفتار تیز ہوگیا ہے۔ گوادر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو قبل از وقت مکمل کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دی گئی ہیں یہ بات ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈوپلمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے سرکاری ٹی وی کے پروگرام ”بات کاروبار کی” سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں انویسٹمنٹ کانفرس منعقد کرنے جارہے ہیں۔ گوادر میں زیر تعمیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ جلد مکمل ہوگا۔ اور یہاں تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ائرپورٹ سے سیاحوں کی آمدورفت بھی شروع ہوجائیگی جس کیلئے جی ڈی اے جامع پلان مرتب کر رہی ہے، تاکہ یہاں آنے والے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو تمام بنیادی ضروریات اور سہولیات میسر ہوں۔ یہاں کے لوگوں کو علاج معالجہ کے بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے انڈس ہسپتال کراچی کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے۔ جس میں جی ڈی اے کے موجودہ 50 بیڈ پر مشتمل ہسپتال اور زیر تعمیر100 بیڈ پر مشتمل پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال کو انڈس ہسپتال کراچی کے زیر انتظام لایا جائیگا جس سے علاقے کے لوگوں کو اعلی معیار کی علاج معالجہ کی سہولت مفت دستیاب ہوگی۔ گوادر میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم بنایا جائگا اس سلسلے میں پی سی بی کے ساتھ گفت شنید جاری ہے۔ گوادر میں بجلی فراہمی کیلئے ایران کے ساتھ 100 میگاواٹ کا معاہدہ حال ہی میں طے ہوا ہے یہ منصوبہ وزیر اعظم کے احکامات پر 6 ماہ میں مکمل کیا جائیگا اور مستقبل میں یہاں کول پاور پلانٹ، سولر پارک بنایا جائیگا جبکہ مکران کو نیشنل گریڈ کے ساتھ منسلک کرنے کیلیے کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
خبر نامہ نمبر4116/2022
کوئٹہ 27جون:۔صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ کی زیر صدارت رکھنی تا بیکڑ روڈ پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف انجینئرڈیزائن سجاد بلوچ ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار احمد کاکڑ چیف انجینئر سبی زون کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے آفیسران نے شرکت کی اجلاس کو چیف انجینئر سبی زون نے رکھنی تا بیکڑ روڈ منصوبے پر پیش رفت کام کی رفتار اور میعار سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اسکیم سالانہ ترقیاتی پروگرام 2019-20 میں شروع ہوا جسکی لمبائی 75 کلومیٹر ہے جسکا مجموعی تخمینہ لاگت 3.45 بلین روپے ہے جوکہ ضلع بارکھان سے ہوتے ہوے ضلع ڈیرہ بگٹی کو بیکڑ کے مقام تک ملاتا ہے اس موقع پر سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے ہدایات دیتے ہوے کہا کہ اس اہم قومی شاہراہ کو منظور شدہ پروگرام کے تحت پایہ تکمیل تک پہنچائے جاے تاکہ اس اہم شاہراہ سے ان اضلاع کے لوگ مستفید ہوں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے منصوبے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ منصوبے کو اپنے وقت مقررہ پر مکمل کیا جاے انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیے صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے صوبے کے تمام ضلعی انجینئر آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیں تاکہ متعلقہ منصوبوں کو اپنے وقت مقررہ مکمل کیا جایاور ان اضلاع میں عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کے بھی واضح ہدایات ہیں کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ترقیاتی اسکیمات پر کام جاری ہے تمام منصوبوں کو شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ ترقیاتی م دستیاب وسائل بروئے کار لائی جائے گی۔
خبر نامہ نمبر4117/2022
کوئٹہ 27جون:۔صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے کہا ہے کہ نشے کے عادی افراد نہ صرف اپنے خاندان کیلئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں بلکہ ان کے اس مکروہ فعل کے برے اثرات  پورے معاشرے پر مرتب ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ان مریضوں کے علاج و بحالی کیلئے جو ادارے کام کر رہے ہیں اگر اس کار خیر میں   ہم ان کی معاونت کریں گے تو علاج و بحالی کے ان مراکز سے ہم بھر پور استفادہ حاصل کرسکیں گے, ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ سماجی بہبود کے ادراہ برائے علاج و  بحالی مریضان منشیات کے دورے کے موقع پر ادارے منتظمین و دیگر موجود لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا, اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر صوبائی محتسب سعید احمد شاہوانی,  پروٹوکول آفیسر آفتاب احمد بھی موجود تھے جبکہ ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود حسن اللہ مردانزئی, ادارے کے  ایڈمنسٹریٹر  جاوید بلوچ و دیگر آفیسران نے صوبائی محتسب کا استقبال کیا, صوبائی محتسب  نذر محمد بلوچ نے اپنے دورے کے موقع پر ادراے میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور مختلف شعبوں معائنہ کیا جس میں مریضوں کے لیے قائم فنی تربیت کی جگہ کے علاوہ ورزش کلب, ان ڈور گیمز کی جگہ, مختلف اہم موضوعات اور خصوصا” نشے کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے علماء کرام اور ماہر نفسیات کے لیکچرز کیلئے مختص ہال اور کھانے کی جگہ شامل ہیں, دریں اثناء ایڈمنسٹریٹر جاوید بلوچ نے صوبائی محتسب کو اپنے ادارے کی کارکردگی اور مستقبل میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا,  صوبائی محتسب نے ادارے کی بہترین کارکردگی اور مریضوں کی بحالی اور علاج کیلئے کیے جانے والے اقدامات اور دی جانے والی سہولیات کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ ادارے کی انتظامیہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے نشے کی عادی افراد کی بحالی کیلئے جو سنجیدہ اقدامات کر رہی وہ قابل تحسین ہے۔
خبر نامہ نمبر4118/2022
کوئٹہ27جون:۔ میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر (مرک) کے زیراہتمام ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو ٹریننگ کا پہلا مرحلہ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا۔ مرک کے ڈائریکٹر آپریشن ریاض احمد نے تمام ٹرینرز اور اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسٹاف پر زور دیتے ہوے کہا کہ یہ پیشہ ورانہ ٹریننگ کروانے کا مقصد آپکے کام میں بہتری لانا ھے اور مرک کے سروس کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانا ھے۔ مزید یہ کہ مرک کا کام حادثات اور قدرتی آفات میں بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ ہمیں دن رات محنت اور لگن سے اپنے صوبے اور ملک کی بیلوث خدمت کرنی ھے۔ قبل ازیں مرک 1122 کے ڈائریکٹر آپریشن ریاض احمد کو سلامی بھی پیش کی گئی تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر آپریشن کی جانب سے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئی۔
خبر نامہ نمبر4119/2022
چمن 27جون:۔آج ڈپٹی کمشنر آفس چمن میں حکومت بلوچستان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر چمن احسن ہارین ہوت نے شہید پولیو ورکر کے شوہر کو پندرہ لاکھ کا چیک جبکہ زخمی ہونے والے لیڈی ہیلتھ ورکر کو پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا یادرہے تین سال پہلے انسداد پولیو مہم کے دوران چمن کے دو پولیو لیڈی ورکرز پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ورکر شہید جبکہ ایک زخمی ہوئی تھیاس سے پہلے بھی پولیو منتظمین کی جانب سے شہید لیڈی ہیلتھ ورکر کو تیس لاکھ روپے دیے گئے تھے ڈپٹی کمشنر چمن نے مزید ہرقسم تعاون کے ساتھ پولیو ورکرز کے حفاظت کیلیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
خبر نامہ نمبر4120/2022
چمن27جون:۔ ضلع چمن کے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر چمن احسن ہارین ہوت نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر ان کا دفتر کے تمام سٹاف کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران ضلع کی عوام کے مسائل بروقت حل کرنے کیلئے پوری محنت، جانفشانی اور لگن سے کام کریں انکے مسائل کے حل کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔ انھوں نے تمام آفیسرز کو ہدایت کی کہ دفتر میں سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی خصوصی تلقین کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ امن وامان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا جبکہ صحت، میونسپل سروسز، لینڈ ریکاڈر سینٹر، فرد ملکیت اور ایجوکیشن پر خصوصی توجہ رہیگا۔