September 8, 2024
File 1 News

DGPR NEWS FILE 16.08.2024

خبر نا مہ نمبر4631/2024
زیارت16اگست 2024:
ڈپٹی کمشنر لیاقت علی کاکڑ،اسسٹنٹ کمشنر عبدالرازق ،حاجی راز محمد دمڑ،ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ حسیب خان کاکڑنے ڈپٹی کمشنر آفس میں پودا لگا کرمون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کیا مون سون شجر کاری مہم میں دس ہزار سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر لیاقت علی کاکڑ نے کہا کہ ہر شہر ایک ایک درخت لگاکر مون سون شجر کاری مہم میں ضرور حصہ لیں اور شجر کاری مہم کو کامیاب بنائیں تمام سرکاری دفاتر،اسکولوں اور کالجوں میں درخت لگاکر مون سون شجر کاری مہم کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ درخت زمین کا زیور ہیں درخت زمین کو کٹاؤ سے روکتے ہیں زمین کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں ماحول پر خوش گوار اثرات مرتب کرتے ہیں درختوں کی حفاظت کرکے ہم ملک کو جنت النظیر ملک بنا سکتے ہیں ،درختوں کی کٹائی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ہر حال میں درختوں کی حفاظت کریں گے اور درختوں کی کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں گےانہوں نے کہا کہ شجرکاری ایک قومی مہم ہے اس کی کامیابی کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا.

خبر نا مہ نمبر4632/2024
کوئٹہ۔16 اگست 2024:
*بلوچستان ہائیکورٹ کےالیکشن ٹریبونل I کے جناب جج جسٹس عبد اللہ بلوچ پر مشتمل بینچ میں الیکشن عزرداری کیس حلقہ پی بی32 چاغی سابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی پیش ہوئے اور اپنا بیان قلمبند کروایا۔بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نمبر ون میں حلقہ پی بی 32 چاغی الیکشن عزرداری کیس امان اللہ نوتیزئی بنام محمد صادق سنجرانی، (سابق چیئرمین سینیٹ) اپنے وکلا قاضی نجیب الرحمن، بلوچ خان، راشد ایوب اور عبدالجلیل بلوچ، ایڈوکیٹ کے ہمراہ معزز ٹریبونل میں پیش ہوئے اور اپنا بیان قلمبند کرایا۔ جبکہ امان اللہ نو تیزئی کی جانب سے کیس کی پیروی عبد الستار اور محمد اسحاق نوتیزئی، ایڈوکیٹ نے کی اور حکومت بلوچستان کی جانب سے کیس کی نمائندگی نصرت بلوچ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کیا۔ معزز ٹریبونل نے کیس کو فائنل بحث کے لئے ملتوی کرتے ہوئے اگلی تاریخ سماعت 26 اگست 2024 دیا۔

خبر نا مہ نمبر4633/2024
کوئٹہ16 اگست2024:
سپریم کورٹ آف پاکستان کوئٹہ رجسٹری کے ایک پریس ریلیز کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ میں عدالت کے بنچ جو کہ جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جناب جسٹس ملک شہزاد احمد خان پر مشتمل تھا نے 35 مقدمات کی سماعت کی۔ معزز بینچ نے پورے ہفتہ یعنی 22.07.2024 سے 27.07.2024 تک مختلف کیسوں کی سماعت کی۔ عدالت کے ایک اور بنچ نے جس میں جناب جسٹس یحییٰ آفریدی، عزت مآب جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور عزت مآب جناب جسٹس ملک شہزاد احمد خان شامل تھے نے 2024. 29.07 سے 02.08.2024 تک کے ہفتے میں فوجداری اور دیوانی نوعیت کے 47 مقدمات کی سماعت کی۔ مزید برآں عدالت کے تیسرے بینچ جس میں محترم جناب جسٹس امین الدین خان اور محترم جناب جسٹس جمال خان مندوخیل شامل تھے نے 12.08.2024 سے 16.08.2024 تک کے ہفتہ میں فوجداری اور دیوانی نوعیت کے 42 مقدمات کی سماعت کی۔ لہٰذا مذکورہ تین ہفتوں کے دوران دیوانی اور فوجداری نوعیت کے کل 270 مقدمات پر سماعت ہوئی اور ان میں سے 124 کو نمٹا یا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خبر نا مہ نمبر4634/2024
کوءٹہ 16 اگست2024:
محکمہ آبپاشی کے تمام سرکلز کے چیف انجینئرز ،سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری شدید بارشوں کی پیشگوئی کے باعث پیشگی اقدامات اٹھانے جارہےہیں جن میں مشنیری ، افرادی قوت اور دیگر ضروری آلات کومتحرک کرنے کا کہا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارشوں کی وارننگ کے باعث صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈز کو متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور حکام سے رابطہ کرنے اور ڈیوٹی اسٹیشن پر موجود رہنے سمیت پیشگی اقدامات اٹھانے کا کہا گیاہے۔علاقائی موسمیاتی مرکز کوئٹہ کی جانب سے موسم کی وارننگ جاری کی گئی ہے اور مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ شمال مغربی، مشرقی اور بلوچستان کے وسطی پہاڑوں کے ساتھ ساحلی پٹیمے علاقوں میں اگلے چار سے پانچ دنوں کے دوران شدید گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ شدید موسمی نظام کے زیر اثر اضلاع میں ژوب، موسی خیل، بارکھان، شیرانی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، زیارت، قلات، سکندر آباد، خضدار میں مٹی/لینڈ سلائیڈنگ اور بہاؤ شروع ہو سکتا ہے جبکہ وقفے وقفے سے بارش سبی، نصیر آباد، اوستہ محمد، جھل مگسی، صحبت پور، آواران، کیچ، پنجگور، گوادر (جیوانی، پسنی، گوادر، اورماڑہ)، حب اور لسبیلہ کے نشیبی علاقوں میں زیر آب آ سکتی ہے۔ محکمہ آبپاشی نے ہدایت کی ہے کہ تمام چیف انجینئرز اور سپرنٹینڈنٹ انجینئرز فوری طور پر اپنے سٹیشنوں کی اطلاع دینے اور تمام صورت حال سے مکمل آگاہی دیں ۔مون سون کے بارشوں کے باعث تمام ضلعی آفیسران تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں تاکہ نقصانات کم سے کم ہوں ۔

خبر نا مہ نمبر4635/2024
حب 16 اگست2024:
ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے وندر میں اسسٹنٹ کمشنر/سب ڈویژن کے دفتر اور رہائش کی جگہ کا افتتاح کر دیا ۔ وندر کے شہریوں کو دفتری کام مکمل کرنے میں درپیش مسائل کم ہونے میں مدد ملے گی ۔ افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر وندر امیر حمزہ بلو سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

خبرنامہ نمبر4636/2024
دکی 16اگست ۔2024:
کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن ایک روزہ دورے پر دکی پہنچے جہان پر ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ ، اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل لونی بیبرگ لہڑی، ایس پی عاصم شفیع اور تحصیلدار سردار عبدالرازق دمڑ نے انکا استقبال کیا ۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں تمام محکموں کے ہیڈز کیساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ تمام افیسران کیساتھ تعارف کے بعد ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ نے کمشنر کو بریفینگ دی۔اور ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کی تفصیلات بتائیں ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے کہاکہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ہر ممکن کوشش کررہی ہے اور اس ضمن میں دور دراز علاقوں میں بھی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو ریلیف ملے گی انہوں نے بعض سرکاری محکموں کے افیسران کی فرائض سے غیر سنجیدگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کے آفیسران اپنے فرائض سنجیدگی سے ادا کریں بصورت دیگر سخت محکمانہ کاروائیاں کیجائیگی۔ بعد ازیں کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے ڈپٹی کمشنر افس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمیت گورنمنٹ ڈگری کالج ، سول ہسپتال دکی اور بی ایچ یو ناصر اباد کا بھی دورہ کیا ، انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنی محنت اور لگن کیساتھ بچے بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور اپنی حاضری یقینی بنائیں انہوں نے ہدایت کی کہ گورنمنٹ ڈگری کالج میں لائبریری کی بلدنگ کو جلد از جلد مکمل کرکے طلباء و طالبات کیلئے لائبریری کا قیام یقینی بنایا جائے۔کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز کی خالی پوسٹوں کے حوالے سے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو اس مسئلے سے اگاہ کردیا گیا بہت جلد دکی کیلئے ڈاکٹرز اور ہسپتال کے دیگر مسائل کو حل کیا جائیگا۔ انہوں بی ایچ یو ناصرآباد کے میڈیکل افیسر اور تمام سٹاف کو بہترین کاکردگی پر داد دی اور کہا کہ مزید بھی اپنے خدمات ایسے ہی ایمانداری سے ادا کرتے رہیں۔ کمشنر لورالائی نے زیر تعمیر ڈگری کالج، ڈی ایچ کیو ہسپتال، ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور دکی ٹو چمالنگ روڈ کا بھی معائنہ کیا جہاں انہوں نے محکمہ بی اینڈ ار کو کام کے معیار اور اپنی مدت تک منصوبوں کومکمل کرنے کی ہدایت کی۔ پٹوارخانہ کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کی لسٹ آویزان کی جائے تاکہ کسی کیساتھ نا انصافی نہ ہو۔ کمشنر لورالائی ڈویژن نے کہا کہ اب وقت اگیا ہے کہ علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دی جائے اور تمام محکمے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں کسی صورت فرائض میں کوتاہی اور سستی برداشت نہیں کیجائیگی۔

خبرنامہ نمبر4642/2024
کوئٹہ 16 اگست 2024:وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعہ کویہاں گوادر اور کوئٹہ مظاہروں میں ڈیوٹی سرنجام دینی والی خواتین پولیس اہلکاروں نے ملاقات کی اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ ڈی آئی جی کاوئنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اعتزاز احمد گورایا بھی موجود تھے وزیر اعلٰی بلوچستان نے احتجاجی مظاہروں کے دوران سخت حالات میں فرائض کی انجام دہی پر خواتین پولیس اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس کی بہادر خواتین صوبے کی شان ہیں اور آپ ہی بلوچستان کا اصل چہرہ اور بلوچ روایات کی امین ہیں جنہوں نے نہایت سخت اور کشیدہ حالات میں بہادری سے فرائض سرانجام دیکر فورس کا مورال بلند کیا اور عزم و ہمت کی نئی مثال قائم کی وزیر اعلٰی اس امر پر تاسف کا اظہار کیا کہ بلوچیت کا درس دینے والوں نے احتجاج کے دوران بلوچستان کی روایات کو پامال کرتے ہوئے خواتین پولیس اہکاروں کو ہراساں کیا وزیر اعلٰی نے کہا کہ عوام نے دیکھ لیا کہ قانون کس نے توڑا ، خواتین پولیس اہلکاروں کو ہراساں کرکے بلوچی روایات کو کس نے پامال کیا ، کیا پولیس میں تعینات باعزت گھرانوں اور قبائل سے تعلق رکھنے والی یہ خواتین ان قبائلی روایات کے زمرے میں نہیں آتیں جن کا دعویٰ کیا جاتا ہے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے پولیس ہم بلوچستان خواتین پولیس اہلکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہر طرح کے حالات میں بحالی امن اور عوام کی حفاظت کیلئے کام کرنا ہےآپ نے ریاست سے وفاداری کا جو حلف لیا ہے اس کی ہر صورت پاسداری کرنی ہے حکومت آپ کے ساتھ ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے وزیر اعلٰی نے کہا کہ خواتین پولیس اہلکاروں کو سیلف ڈیفنس اور پولیسننگ کی جدید تربیت دیں گے پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافے کے لئے پولیس کورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے وسائل فراہم کریں گے اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بلوچستان پولیس کو فوری طور پر پانچ واٹر کینن وینز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے حالات آفیسران پولیس کی ذمہ داریوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے حکومت ہر طرح کے حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار ہے اور اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ انتظامی امور اور حکومتی معاملات مسلح جھتوں کے حوالے نہیں کرسکتے مظاہروں میں خواتین پولیس اہلکاروں کو ہراساں کیا گیا لیکن ریاست نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا تاہم ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے اس گھناونے جرم میں ملوث عناصر کے خکاف قانون کے مطابق ضرور کارروائی ہوگی خواتین پولیس اہلکاروں کو ہراساں کرنے والوں کی نشادہی کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گزشتہ دنوں کے احتجاجی مظاہروں میں ڈیوٹی سرنجام دینی والی خواتین کے لئے پانچ لاکھ روپے ٹوکن آف اپریسی ایشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بے لوث خدمات کا کوئی عیوض نہیں تاہم ہم اپنی بچیوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے ہر سطح پر ان کی حوصلہ افزائی کریں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے فرداً فرداً بلوچستان پولیس کی ان خواتین اہکاروں کی خدمات کو سراہا جنہوں نے گوادر میں ڈیوٹی سرنجام دی ملاقات میں بعض خواتین پولیس اہلکار گوادر کے واقعات پر آبدیدہ ہوگئیں جس پر وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے انہیں شفقت دیتے ہوئے کہا کہ جب تک آپ کا بھائی وزیر اعلیٰ ہے کسی بہن کو آنچ آنے نہیں دیں گے آپ لاوارث نہیں حکومت آپ کے ساتھ ہر قدم کھڑی ہے اور آپ کی مکمل سرپرستی کریں گے ملاقات میں خواتین پولیس اہلکاروں نے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کی جانب سے حوصلہ افزائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں اپنی بے لوث خدمات کی انجام دہی کا پختہ عزم کیا۔
………..
خبرنامہ نمبر4643/2024
کوئٹہ 16 اگست2024:پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس اصغر علی ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے مالی سال 2021-22 کے Appropriation Accountsکی جانچ پڑتال اور 2022-23 کے پیراز کی مکمل چھان بین کی گئی۔میٹنگ میں سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ, سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لعل جان جعفر, اے جی نصراللہ جان, ڈائریکٹر جنرل آڈٹ بلوچستان شجاع علی, ایڈیشنل سیکرٹری پبلک اکا?نٹس کمیٹی سراج لہڑی, چیف اکائنٹس آفیسر پی اے سی سید محمد ادریس, ایڈیشنل سیکرٹری لاء سید نصیر شاہ,ڈپٹی سیکرٹری لاءمزمل زہری, ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ محمد اصغر,چیف انجنیئر سی اینڈ ڈبلیو ڈاکٹر سجاد بلوچ اور سی اینڈ ڈبلیو کی ایس ایز و دیگر انجینئرز سمیت محکمہ صحت کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد عارف, ایم ایس ہیلپرز آئی ہسپتال حفیظ الرحمٰن محمد ش?ی, پروفیسر سرجن شیرین خان,روح الامین مینگل اے ڈی فنانس و دیگر آفیسز نے شرکت کی۔ پی اے سی نے بجٹ پر مناسب چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا محکمہ خزانہ کی کمزوریوں اور ناکامی کے نتیجے میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے جون کے ماہ میں تقریباً 70 ارب روپے ضائع کئے۔چیئرمین نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی کوتاہی کو جرم سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ عوامی فنڈز کے غلط استعمال کی نشاندہی کرتے ہیں۔ کمیٹی نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ ان طریقوں پر اپنی پوزیشن واضح کرے کہ عین جون کے آخر میں ایک محکمہ کیسے پیسے سرینڈر کرتا ہے۔ کمیٹی نے اس طرح کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے سیکرٹری خزانہ کو سخت اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ چیئرمین نے میٹنگ میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے نمائندے کی عدم موجودگی پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پی اینڈ ڈی authorization کیسے دیتی ہے اور اس حوالے سے انہیں ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے اپنا موقف بیان کریں۔ پی اے سی نے تمام صوبا?ی محکموں کو ہدایت کی کہ وہ پی اے سی کے لیے ایک خصوصی سیل قائم کریں اور ایک ماہ کے اندر ریکارڈ تیار کرکے پی اے سی کومہیا کریں۔ جو افسران جان بوجھ کر DAC میں پیش ہونے سے گریز کرتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ کمیٹی نے بار بار کی ہدایت کے باوجود ریکارڈ جمع نہ کرانے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔چیئرمین نے سی اینڈ ڈبلیو کے متعلقہ سپرنٹنڈنٹنگ انجینئرز کو 15 دن میں ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ بصورت بصورت دیگر ان سے چارج واپس لیے جا?یں۔ پی اے سی نے اس بات پر زور دیا کہ جھوٹے بیانات اور بہانوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام محکموں کے احتساب کرنے کا عزم کیا۔کمیٹی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی کہ صوبہ میں( PD ) پراجیکٹ ڈائریکٹرز کے کلچر کو ختم کیا جائے اس سے ترقیاتی کام سست روی کے شکار ہیں پی ڈی کلچر نے بلوچستان کی ترقی کو پیچے دکھیل دیا ہے۔ کمیٹی نے ٹیکنیکل افسران کو چارج دینے کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر ممبر پی اے سی نوابزادہ زرین مگسی اور غلام دستگیر بادینی نے بھی ترقیاتی منصوبوں کی سست روی پر تشویش کا اظہار کیا۔ غلام دستگیر بادینی نے کہا کہ حال ہی میں نوشکی کے ایک ترقیاتی منصوبہ کے لیے خاران کے ایک آفیسر کو پروجیکٹ مینیجر متعین کیا گیا ہے جو کہ کسی دیگر محکمہ کا آفیسر ہے انھوں اس بات پر زور دیا کہ جو محکمہ کام کررہا ہے اس ہی محکمہ سے پی ڈی تعینات کیا جائے تاکہ منصوبہ پر بہتر انداز میں کام کیا جا?۔ چیئرمین پبلک اکائنٹس کمیٹی نے اس بات شدید تشویش کا اظہار کیا کہ لورالائی میڈیکل کالج پروجیکٹ میں محکمہ پی ایچ ای کے انجنیئر کو پی ڈی تعینات کیا گیا ہے اور جھالاوان میڈیکل کالج خضدارمیں لوکل گورمنٹ کے کسی آفیسر کو پی ڈی تعینات کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہ اس سلسلہ میں پی اے سی چیف سیکرٹری صاحب سے بھی گزارش گرینگے کہ اس طرح کے فیصلوں کو روک لیں۔ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی عوامی فنڈز کے استعمال میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی مالی بے ضابطگی کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی۔ پی اے سی کی دوسری میٹنگ محکمہ صحت کے آڈٹ پیراز کے سلسلہ میں منعقد ہوا۔ لیکن میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ صحت کی عدم شرکت کی وجہ سے اور بروقت آڈٹ پیراز کے جوابات نہ دینے و پی اے سی انفارمیشن سسٹم پر اپ لوڈ نہ کرنے کی وجہ سے محکمہ کے تمام پیرازکو ملتوی کیا گیا۔ چیئرمین پی اے سی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی حکام کی درخواست پر میٹنگ کو ری شیڈول کرنے کے باوجود 22 دن گزرنے کے بعد بھی جوابات جمع نہیں ہوئے۔ مزید برآں، محکمہ نے ری شیڈول میٹنگ میں بھی تیاری کر کے نہیں آیا۔ اس سے یہ بات ظاہر ہوتا ہے کہ سیکرٹری صحت پی اے سی کے فورم کو کو?ی حیثیت نہیں دیتاہے۔ آج کے میٹنگ میں محکمہ صحت کے 3700million تین ہزار سات سو میلین کے آڈٹ پیراز زیر غور آنے تھے۔ جوکہ اس غریب صوبہ کے غریب عوام کے رقم ہیں ان کا جانچ پڑتال کرنا تھا لیکن سیکرٹری صحت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے میٹنگ منعقد نہیں ہورہی۔ پی اے سی نے فیصلہ کیا کہ سیکرٹری صحت کے خلاف چیف سیکرٹری بلوچستان کو مراسلہ جاری کرینگے اور اس بابت بلوچستان صوبائی اسمبلی میں (پریولیج موشن) تحریک استحقاق بھی پش کرینگے۔کیونکہ متعلقہ سیکرٹری اس فورم میں شرکت کا پابند ہے۔ جس کے بعداجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
……….
خبرنامہ نمبر4644/2024
لورالائی 16اگست ای پی ائی ٹریننگ سنٹر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر حمید لہڑی کی سربرائی میں ہیلتھ سے منسلک تمام سٹیک ہولڈر کے نمائیندوں کا Big Cathup Routine imumization مہم کے حوالے سے Technical Working Group کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر حلیم اتمانخیل۔ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر شاہ زمان حمزہ زئی۔ایم اینڈ ای افیسر ای پی ائی میرزادہ کاکڑ۔ایس او ایم این سی ایچ پروگرام محمد عثمان موسیخیل۔ظفراللہ موسیخیل بی ار ایس پی پروگرام۔بے نظیر نشونما پروگرام کے منان جانان ڈپٹی ڈی ایس ایم پی پی ایچ ائی عبدالسلام کبزئی۔یونیسف پروگرام کے ہاشم کبزئی۔ڈی ایس وی سی پی ائی عبیداللہ حمزہ زئی۔ مولوی فضل الرحمن۔عارف لونی ویکسنیٹرز۔سنیل قمر۔اکاونٹنٹ اجمل کاکڑ۔ملیریا پروگرام بی ار ایس پی ظفراللہ خان۔میر عثمان کدیزئی نے شرکت کی۔اور تمام شرکائ نے لورالائی کی سطح پر ای پی ائی پروگرام میں شامل تمام ویکسینشن کے افادیت ضرورت اور علاقے میں اسکی ضرورت اور مہم کو مزید کامیاب بنانے کے لئیے تجاویز دی اور اسے ایک ٹیم ورک کے تحت اور اپنے استعداد کے مطابق کام کرنے پر زور دیا اور اس مہم کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر حمید لہڑی نے خطاب کرتے ہوئیے کہا کہ ای پی ائی میں شامل تمام بیماریوں کا علاج شامل ہے اور یہ پروگرام پاکستان بلوچستان اور پھر خاص کر ہمارے علاقے لورالائی میں تمام بچوں کو انکے دہلیز پر بیماریوں سے بچاو کے ویکسین فراہم کررہیے ہے اور اس مقصد کے لیے حکومت لاکھوں روپے کے اخراجات برداشت کررہیے ہے ٹریننگ منعقد کراریے ہے مانیٹرینگ کا نظام متعارف کروایا ہے تاکہ ایک اچھے منظم نظام کے تحت ہمارے بچوں کو یہ ویکسنیشن پہنچائی جاسکیں اور ہمارے بچے ان خطرناک امراص سے محفوظ ہوسکیں کیونکہ صحت مند بچے ہی صحت مند قوم کو جنم سکتے ہے۔اسکے لئیے ہم سب پر والدین پر ہیلتھ محکمے پر علمائ کرام قبائلی معتبرین اساتزہ طلبائ اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرنے والے ادارے پر کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اور ملک اور قوم سے بچوں عورتوں میں ایسے موزی امراض کے خاتمے میں محکمہ صحت ای پی ائی پروگرام کے ساتھ تعاون کریں۔
………
خبرنامہ نمبر4645/2024
دکی 16اگست ضلعی انتظامیہ دکی کے زیرنگرانی محکمہ کھیل کے تعاون سے77ویں جشن آزادی ضلع دکی اسٹیڈیم میں ایک شاندار فٹبال میچ ڈی سی اہلوان فٹبال کلب بمقابلہ ڈسٹرکٹ چیرمین اہلوان فٹبال کلب کے درمیان شاندار میچ کھیلا گیا جو کہ اخر میں پلنٹی ککس پر ڈسٹرکٹ چیرمین 11کی ٹیم نے اپنے نام کرلیا اس پروقار میچ کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللّٰہ کاکڑ تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیرمین دکی خیر اللّٰہ ناصر ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سجاد حیدر خجک ،چیف آفیسر سمندر خان ناصر و دیگر آفیسران موجود تھے جنہوں نے کمیٹی میں نقداور کھلاڑیوں میں انعامات ,ٹرافی تقسیم کیے۔ قبل ازیں گراونڈ پہنچنےپر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سجاد حیدر خجک نے ڈپٹی کمشنر دکی کا شاندار استقبال کیا ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللّٰہ کاکڑ نےکھیلا ڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی ترقی بالخصوص روایتی ثقافتی کھیلوں کی تری و ترویج پر محکمہ سپورٹس کو خراج تحسین پیش کیا ۔اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا?۔اسٹیڈیم میں شا?قین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جو جشن آزادی کی تقریبات سے لطف اندوزیوئےانہوں نے محکمہ کھیل اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا جن کی بدولت کھیل کے میدان سج گ? ہیں۔ اور عوام کو تفریح کے بھرپور مواقع مل رہے ہیں۔

خبرنامہ نمبر4646/2024
لورالائی 16اگست ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر بزدار نے پولیس تھانہ صادق علی شہید لورالائی کی ماہ اگست 15 روز کارگردگی رپورٹ جاری کردیا. لورالائی پولیس نے منشیات کیخلاف موثرکریک ڈاون کرتے ہوے 3 منشیات فروش کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2 کلو چرس 120 گرام ہیروئین برآمد کی منشیات کا یہ کریک ڈاون جاری ہے. اسطرح ایک اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کیا. موٹرسائیکل چوروں کا گینگ گرفتار ہوا جس سے 11 عدد موٹرسائیکل ٹوٹل مالیتی 10 لاکھ برآمد کئے گئے. جو ضابطہ کی مکمل ہونے کے بعد مالکوں کے حوالے کی جائیگی. ان چوروں سے مزید تفتیش کا یہ سلسلہ جاری ہے. 15 دنوں میں 03 گاڑیاں 1 عدد کار اور 2 عدد موٹرسائیکل زیردفعہ 550 قبضہ پولیس میں لی گئی. جبکہ مختلف مقدمات میں مطلوب 14 مفرور ملزمان اور 3 اشتہاری مجرمان بھی گرفتار کئے گئے۔الحمداللہ پولیس کی کوششوں اور محنت کے نتیجے میں یوم آزادی کی تقریبات کے جملہ پروگرام بہ خیر وخوبی انجام کو پہنچے اور اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کو یقنی بنایا گیا. پولیس کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلے ایس ایس پی آفس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی میٹنگ کرکے پولیس کی بہتری کیلے تجاویز کے بارے میں بات چیت کی گئی تاکہ کمیونٹی پالسینگ کو فروغ دیا جاسکے. آفسران و ملازمان کے مسائل کو حل کرنے اور محکمہ میں ڈسپلن پرعمل درآمد کرنے کیلے پولیس لائن میں پولیس دربار بھی منعقد کیاگیا. پولیس عوام الناس کے ہر ممکنہ تعاون کرنے کیلے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروے کار لا رہی ہ۔

خبرنامہ نمبر4647/2024
گوادر: سمر ویکیشن کی طویل تعطیلات کے بعد بلوچستان کے گرم علاقوں کے اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر عبدالوہاب مجید نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گوتری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پہلے دن کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے کلاس رومز، تدریسی طریقہ کار، اور اسکول کی دیگر سہولیات کا بغور معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبائ اور اساتذہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے اساتذہ کی حاضری چیک کی، جس میں پانچ اساتذہ غیر حاضر پائے گئے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نے اسکول میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا اور پی ایس ڈی پی کے تحت جاری کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ اسکولوں کے کلسٹر بجٹ اور دیگر مواد کو متعلقہ فیڈنگ اسکول انچارجز کے حوالے کیا گیا۔انہوں نے اسکول کے اسٹاف پر زور دیا کہ وہ تعلیمی معیار میں بہتری لانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے ادا کریں اور تدریسی طریقوں کو مزید مو¿ثر بنائیں۔ اساتذہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اصلاحات پر توجہ دیں تاکہ اسکول کے تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر4648/2024
قلعہ سیف اللہ۔ رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ نے زیر تعمیر رود جوگیزی بلیک ٹاپ روڈ کے سڑک کے تعمیراتی کام پر اظہار اطمینان کرتے ہوے کہا ہے کہ رود جوگیزئی بلیک ٹاپ روڈ کو معیاری کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروے کار لائے جائیں۔ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاہیگا اور نہ ہی کسی قسم کے کوتاہی برداشت کیا جاہیگا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کو تیز کیا جائے تاکہ رود جوگیزی و دیگر علاقوں کے عوام کو جلد سفری سہولیات فراہم ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روڈ کے معائنہ کے دوران کیا۔ تحصیل رکن بخت محمد جوگیزئی نے سڑک کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر تحصیل امیر مولوی عبد الحفیظ مولوی عبد الحکیم و دیگر بھی موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4649/2024
ہرنائی 16اگست2024:سیکرٹری ایریگیشن حافظ عبدالماجد اور چیف انجینئیر بشیر ترین کی خصوصی ہدایت پر ایکسین عمیر علی و دیگر عملے کی زیرنگرانی سروتی بند کا کام مکمل ہوگیا جبکہ دیگر کمزور پشتوں جن میں کلی لال خان، مرزا خان و دیگر پر بھی کام جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کے پیش ںظر ہرنائی میں اونچے درجے کے سیلابی صورتحال کے باعث سروتی بند شدید متاثر ہوا جسکے باعث علاقے میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا، محکمہ ایریگیشن کے عملے نے بروقت بند پر ترقیاتی کام شروع کرکے علاقے کو نقصان سے بچالیا جبکہ باقی متاثرہ پشتوں پر بھی بروقت ترقیاتی کام کا آغاز کردیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4650/2024
حب16اگست2024: ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی ہدایت پہ انچارج لیویز علی اکبر نے انچارج اینٹی اینکروچمنٹ کے ہمراہ لیویز فورس کی مدد سے بھوانی میں قائم تاریخی قبرستان کے ساتھ ہی سرکاری زمین پر تعمیر کی گئی دکان مسمار کر دیں۔ ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے بتایا کہ نوادرات ایکٹ 2014 کے مطابق کسی بھی تاریخی مقام کے 200 فٹ کے اندر کوئی تعمیرات نہیں کی جاسکتی نہ ہی استعمال کیا جاسکتا ہے یہ جگہ سرکاری ہوتی ہے۔ سرکاری زمینوں کو واگزار کرانے کا سلسلہ جاری رہے گا ایک بار پھر انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے چاہے جتنے بھی با اثر ہوں ان کے خلاف کاروائی ہوگی لہذا عوام الناس اپنے وقت اور پیسہ بچائیں ایسے کسی بھی سرکاری زمین کا لین دین نہ کریں بصورت دیگر مالی نقصان کے ساتھ ساتھ قانونی چارہ جوئی کا سامنا بھی کرنا پڑھ سکتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4651/2024
جھل مگسی16اگست2024:ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے محکمہ مواصلات جھل مگسی کی ٹیم اور مشینری کے ہمراہ نوتال ٹو گنداواہ میرپور کے علاقے میں پھنسی گاڑی کو نکالنے کیلئے موقع پر پہنچ کر شاہراہ کی بحالی کے کام کا آغاز کروا دیا-ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ شب مون سون کی شدید تباہ کن بارشوں کے باعث جھل مگسی کے نشیبی علاقے زیرِ آب آچکے ہیں سیلابی ریلوں کی وجہ سے پانی کے شدید دباو± کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے دستیاب وسائل میں مواصلاتی نظام کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ( ہیوی مشینری) کے ذریعے نوتال ٹو گنداواہ شاہراہ کی بحالی کیلئے میرپور کے مقام پر متعلقہ محکمہ کی جانب سے کام کا آغاذ کردیا گیا ہے انشائ اللّہ نوتال تا گنداواہ و دیگر شاہراہوں کو جلد از جلد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کردیا جائے گا تاکہ عوام الناس کو سفری سہولیات دستیاب ہوں اور انھیں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے جبکہ سندھ و بلوچستان کی اہم شاہراہ M8 ونگو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاہم ضلعی انتظامیہ جھل مگسی اور ( نیشنل ہائی وے اتھارٹی) کی مشترکہ کاوشوں سے سندھ و بلوچستان کی اہم شاہراہ خضدار تا رتودیرو M8 شاہراہ کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبر نامہ نمبر4652/2024
کوئٹہ 16 اگست: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعہ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی. ملاقات میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی، متعدد صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان سمیت کئی صوبائی سیکرٹریز بھی موجود تھے. ملاقات کے دوران سرکاری یونیورسٹیوں کو مالی بحرانوں سے نکالنے، عوام کے حقوق و اختیارات میں اضافہ کرنے، کرپشن سے پاک معاشرہ کو تشکیل دینے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات کو عام آدمی تک پہنچانے پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یونیورسٹیز ہمارے مستقبل کے اثاثے ہیں، ان کو مالی بحران سے نکالنے اور کرپشن سے مکمل طور پر پاک کرنے کیلئے شعوری کاوشیں کی جا رہی ہیں. ایک سوال کے جواب میں گورنر مندوخیل نے کہا کہ ہم نے بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو نئی انسانی ضروریات پورا کرنے کیلئے ان میں موجود ماہرین و محققین کے علم و تجربہ سے استفادہ کرنا ہوگا اور واضح کیا میرٹ کی پاسداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ معاشی اور معاشرتی ترقی و خوشحالی کے عمل کو تیز کرنے میں وژن کے اشتراک کو بہت اہمیت حاصل ہے. اپنے صوبے کے تمام شہریوں کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے سیاسی وابستگی کے ساتھ ہم دستیاب ذرائع اور مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ آئندہ بھی ہماری مشاورت جاری رہیگی، بامعنی تبدیلی لانے اور ہمارے صوبے کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کی خاطر ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے. دونوں رہنماؤں نے صوبے کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو وقت کے جدید تقاضوں کے مطابق بنانے اور یونیورسٹی ایکٹ میں ترمیم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا.
خبر نامہ نمبر4653/2024
لورالائی16اگست:۔کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیرِ صدارت وفاقی محکموں کے آ فسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیلی کام، انچارج پی ٹی وی ظاہر شاہ کاکڑ، انجینئیر مہتاب علی ریڈیو پاکستان، پوسٹ آفس، ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سید عظمت اللہ شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرہ امیر محمد ناصر ودیگر ڈویژنل ہیڈز نے شرکت کی۔اجلاس میں ہر ایک نے اپنے محکمہ میں سروسز ڈیلیوری پر روشنی ڈالی، درپیش مسائل کا ذکر کیا اور تجاویز پیش کی گئی۔کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے اس موقع پر کہا کہ مل جل کر عوام کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عوام کے لئے بہت بڑا ریلیف ہے اور دور دراز علاقوں کے خواتین بھی اس سے مستفید ہورہے ہیں بچیوں کے لئے سکالرشپ سے فیمیل ایجوکیشن میں بہتری ائی ہے اور لوگ اپنے بچوں کا سکول خرچہ ادا کرنے کے قابل بن جاتے ہیں اجلاس میں ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی بوسٹر میں سکیورٹی گارڈ اور پانی کی کمی، پوسٹ آفس کے سامنے گیٹ پر ریڑھیوں کے کھڑا کرنے اور سپیڈ بریکر کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ کمشنر نے تمام ڈویژنل ہیڈز کو عوام کے لئے آ سانیاں پیدا کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ان کے مسائل بھی غور سے سنے اور انہیں حل کرانے کی یقین دھانی کرائی۔
خبر نامہ نمبر4654/2024
لورالائی16اگست:۔کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن سے بس اڈا لیبر یونین کے صدر اشرف خان کاکڑ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی اور نئے بس ٹرمینل میں دوکانوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال ہم نے بس ٹرمینل میں دوکانوں کی الاٹمنٹ کے لئے درخواستیں دیں اور رقم بھی جمع کیا جس میں کل تقریباً 200 دکانیں ہیں جوابھی تک ہمیں نہیں ملے ہیں۔کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ بس ٹرمینل کو شہر سے باہر منتقل کر نے سے لوگوں کے لئے روزگار کے ساتھ شہر کے اندر ٹریفک کا بوجھ بھی کم ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ کسی بھی مزدور سے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے اور اس حوالے سے تحقیقات کرکے ان کا مسلہ حل کیاجائے گا۔لیبر یونین نے کمشنر کو ایک تحریری درخواست بھی پیش کی۔

Pictorial News

7-9-2024 (F-2)

News

7-9-2024

Pictorial News

7-9-2024(F-1)

News

5-9-2024