December 4, 2024
File 1 News

DGPR NEWS EVENING SHIFT 18.07.2024

خبرنامہ نمبر 3028/2024
کوئٹہ18 جولائی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید شاہنواز بھٹو کو ان کی 39ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید شاہنواز بھٹو کی شخصیت فکر اور انکی جمہوری سوچ کو سنہرے الفاظ میں یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں ہمیشہ جمہوریت اور جمہوری رویوں کے فروغ کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو کا یوم شہادت ہمیں ان بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو بھٹو خاندان نے پاکستان میں جمہوریت کے لیے دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے شہداء کے افکار پر چلتے ہوئے ملک میں مضبوط جمہوریت، مساوات اور ترقی پسند معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ پارٹی کے شہید قائدین اور شہید شاہنواز بھٹو کا خواب ایک جمہوری، خوشحال اور مساوی معاشرے کا قیام تھا اور پاکستان پیپلز پارٹی اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے پرعزم ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہید کا مشن ایک پر امن جمہوری معاشرے کی تشکیل تھا جس کے حصول کے لیے درست سمت کا تعین ضروری ہے تاکہ ایک مثبت اور تعمیری معاشرے کو تشکیل میں دیا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر 3029/2024
کوئٹہ18جولائی۔ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی،صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کے ہمراہ کوئٹہ پولیس کی جانب سے آن لائن کمپلین ویب سائیٹ کا افتتاح کردیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس محمد سعید خان،کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف،ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزازاحمد گورایہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ(ر) سعد بن اسد اور پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس اعتزاز گورایا نے بتایا کہ یہ آن لائن ویب سائٹ عوام کی آسانی کیلئے ترتیب دیا گیا ہے،جس پر کوئی بھی شہری آن لائن شکایت درج کرسکتا ہے۔اس ویب سائٹ میں بلوچستان پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس ویریفائڈ کرایا جاسکے گا۔ویب سائٹ کے زریعے پریس ریلیز جاری کیے جائیں گے۔اس کے علاؤہ آن لائن ویب سائٹ میں تمام اشتہاری ملزمان کا ڈیٹا بھی ڈالا جائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہاکہ بلوچستان پولیس ویب سائٹ یک طرفہ نہیں ہوگا بلوچستان پولیس ویب سائٹ عوام کی آسانی کیلئے ہوگا،ویب سائٹ کا ڈیزائن عوامی سوچ کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے تاکہ عوام اور پولیس کا فاصلہ مزید کم ہو سکے۔بلوچستان پولیس ویب سائٹ شروعات ہے مزید اس میں موجودہ دور کے مطابق تبدیلیاں اور جدت لائی جائے گی۔ میں چاہتاہوں پولیس جدید ٹیکنالوجی کی طرف جائے،جب پولیس جدید ٹیکنالوجی کی طرف جائے گی تب ہم کامیاب ہونگے،آنے والی نسل کی آسانی کیلئے ہمیں ٹیکنالوجی کی طرف جانا چاہئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہاکہ بلوچستان پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرکے موجودہ چیلنجز سے بخوبی نمٹانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائی جارہی ہے۔پولیس اور عوام کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کی فروغ کے لیے ایسے اقدامات کئے جائیں گے جس سے پولیس اور عوام کے درمیان بہترین روابط اور تعاؤن کی فضاء پروان چڑھایا جاسکے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی نے کہا کہ امن کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں ان کی قدر کرتے ہیں۔بلوچستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور صنفی مساوات کے حوالے سے بلوچستان پولیس نے ہمیشہ تعاون کیا ہے اور صوبائی حکومت پولیس کی بہتری اور سہولیات کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔
خبرنامہ نمبر 3030/2024
پشین 18جولائی:۔ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حرمزئی فرید احمد کاکڑ نے جمعرات کے روز تحصیل حرمزئی کے شنغرئی اور حرمزئی بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف دکانوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں چیک کیں اور دکانداروں کو سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
خبرنامہ نمبر 3031/2024
کوئٹہ18 جولائی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ ہونے والے اجلاس سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں صوبے کے مؤقف کو بھرپور انداز سے وفاقی سطح پر پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں صوبے کے مفادات کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا اور تمام فیصلے وسیع تر عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ وفاقی سطح پر صوبے کے کیس کو بھرپور انداز سے پیش کیا جائے اور وفاق کے ساتھ معاملات کو احسن انداز سے حل کرتے ہوئے صوبے کی مجموعی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ صوبے کے وسائل اور ان سے حاصل ہونے والے محاصل کے حصول کو ممکن بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ مینا مجید، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ سید سکندر شاہ،سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد اور سیکرٹری توانائی بشیر احمد خان بازئی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
خبر نامہ نمبر3032/2024
کوہلو 18 جولائی۔ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل احمد بلوچ نے کوہلو کے دور دراز علاقوں کا پہلا دورہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہلو نے گزشتہ روز رسالدار میجر شیر محمد مری کے ہمراہ مخماڑ، رحمان آباد، سفید، فاضل چیل میں مختلف لیویز تھانہ جات و چوکیوں، بنیادی مراکز صحت اور سکولوں کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے لیویز تھانہ جات و چوکیوں پر اہلکاروں کو ہمہ وقت حاضر رہنے کا حکم جبکہ غیر حاضر لیویز ملازمان کو آخری وارننگ دے دی ہے دورے پر بنیادی مراکز صحت میں صفائی کی ابتر صورتحال و سٹاف کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو کارروائی کی ہدایت کردی ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوہلو نے کہا ہے کہ لیویز اہلکاروں و اساتذہ کی غیر حاضریوں میں غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا سکولوں کی مرمت و دیگر سہولتوں کے فقدان کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں غیر حاضر رہنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائیگی اور ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کریں گے ہماری اولین ترجیح ہے کہ ضلع میں تعلیم،صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات شہریوں کو ان کی دہلیز پر فراہم کریں ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں کوہلو تا سفید روڈ کا بھی دورہ کیا اور ناقص صورتحال پر ایکسن روڈز کو متعلقہُ سٹاف کیخلاف محکمانہ کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔

خبر نامہ نمبر3033/2024
نصیرآبادڈویژن18جولائی:۔نصیرآباد ڈویژن میں محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ڈویژن بھر میں ساتویں آٹھویں نویں اور 10 ویں محرم الحرام کے موقع پر چھوٹے بڑے ماتمی جلوس اور تاجزی نکالے گئے کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان کے احکامات کی روشنی میں ڈویژن بھر کے چھ اضلاح میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تمام اضلا میں سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو بھی حتمی شکل دی گئی ضلع نصیر آباد ضلع جعفرآباد،ضلع صحبت پور،ضلع استا محمد،ضلع جھل مگسی اور ضلع کچھی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماتمی روٹس کی صفائی ستھرائی اور سرچنگ سویپنگ کے عمل کو یقینی بنایا گیا کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان کی ہدایت پر تمام ماتمی جلوس کے روٹس پر پولیس ایف سی اور لیویز کے جوان تعینات تھے جو خندہ پیشانی کے ساتھ اپنی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام اور ذاکرین کے ساتھ کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے اعلی سطحی اجلاس بھی منعقد کیا اور تمام علماء کرام کو اعتماد میں لے کر انہیں اپنے خطبات میں امن پسندی بھائی چارے کے فروغ دینے پر زور دیا واضح رہے کہ نصیر آباد ڈویژن میں تمام علماء کرام نے بھی اپنی امن پسندی کی روایت کو برقرار رکھا اور کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی دل ازاری والے الفاظ سے اجتناب کیا نصیرآباد ڈویژن میں سیکیورٹی انتظامات پر مامور تمام افسران اور اہلکاران خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے سخت موسمی حالات کے باوجود اپنی ذمہ داریوں سے ذرا بھر بھی روگردانی نہیں کی اور اپنے فرائض کی انجام دہی نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیتے رہے یہاں تک کہ ماتمی جلوس مقررہ روٹس سے ہو کر امام بارگاہ پہنچے اور اختتام پذیر ہوئے یہ کہنا بھی مناسب ھوگا ڈویژن بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے جس طرح جانفشانی کے ساتھ نگرانی کی وہ قابل تحسین ہے اور نہ صرف یہی بلکہ خود بھی جلوسوں کا جائزہ لیتے رہے اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے قریبی رابطے میں رہے اور ان کے مسائل کے تدارک کیلئے بھی سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کئے۔
خبر نامہ نمبر3034/2024
گوادر18جولائی:۔: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر، جواد احمد زہری نے جی ٹی گوادر کا دورہ کیا اور وہاں کے ماہی گیروں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ماہی گیروں نے اپنے پیشے سے متعلق درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ماہی گیروں نے شکایت کی کہ مختلف کمپنیوں کی سمندری حدود میں ٹرالنگ کی وجہ سے قیمتی مچھلیوں کی نسل کشی ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ، مارکیٹنگ اور پریزرویشن کے مسائل بھی ہیں۔ ماہی گیری کے پیشے میں ضروری مشینری اور ٹیکنیکل ساز و سامان کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی ماہی گیر مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔اس موقع پر جواد احمد زہری نے کہا کہ مقامی لوگوں کا واحد ذریعہ معاش ماہی گیری ہے اور حکومت اس سلسلے میں بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ اس صنعت کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور وعدہ کیا کہ ماہی گیروں کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مختلف فورمز پر اٹھایا جائے گا تاکہ ان کے حل کے لئے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

Tenders

DGPR ADVERTISEMINTS

Pictorial News

1-12-2024

News

1-12-2024