December 26, 2024
File 1 News

DGPR NEWS EVENING SHIFT 11.07.2024

خبر نا مہ نمبر 2919/2024
کوئٹہ11 جولائی2024:
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی عتیق اللہ خان نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کے کاروبار کیلئے فوڈ بزنس لائسنس کا حصول لازمی ہے ، لائسنس کی موجودگی کاروبار قانون کے مطابق ہونے کی ضمانت ہے ، خوراک کے کاروبار سے منسلک افراد اتھارٹی سے ترجیحی بنیادوں پر لائسنس حاصل اور موجودہ لائسنس کی تجدید کروائیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی ایف اے ہیڈ کوارٹر میں اتھارٹی کے اقدامات سے متعلق منعقدہ ایک اہم جائزہ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مختلف اضلاع میں اتھارٹی ٹیموں کی کارروائیوں ، آپریشن و لائسنسنگ ونگ کی مجموعی کارکردگی اور کھانے پینے کے مراکز کیلئے لازمی فوڈ بزنس لائسنسنگ کے اجراء کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں مختلف شعبوں کے ڈائریکٹرز ، ڈپٹی ڈائریکٹرز و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے براہ راست اور بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی عتیق اللہ خان نے آپریشن ونگ کو لائسنس کے بغیر اشیاء خوردونوش کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے جبکہ مسافروں کو معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مرکزی شاہراہوں پر قائم مراکز پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت کی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے زونل انسپیکشن ٹیموں کو سرحدی اضلاع پر کھانے پینے کی مصنوعات کی مسلسل نگرانی کرنے اور ناقص اشیاء کی ترسیل روکنے کیلئے کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے کھانے پینے کی مختلف اشیاء خصوصاً کولڈرنکس ، جوس و دیگر مشروبات ، گوشت اور دودھ کے معیار کی جانچ کیلئے سیمپل کلیکشن و لیب ٹیسٹنگ میں اضافے سے متعلق بھی خصوصی ہدایات جاری کیں۔

خبر نا مہ نمبر 2920/2024
گوادر 11جولائی 2024: ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن نے ضلع بھر میں بجلی کی غیر معمولی بندش اور لوڈ شیڈنگ کے عوامی شکایات کے تناظر میں گوادر گریڈ اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ ضلع میں بجلی کی فراہمی میں دستیاب وسائل کو ہر حال میں استعمال میں لایا جائے اور لوڈ شیڈنگ اور کم ولٹیج کے مسلہ کو حل کیا جائے اس موقع پر واپڈا گوادر کے متعلقہ حکام نے ،،
کمشنر کو آگاہ کیا کہ ضلع میں لوڈ شیڈنگ اور ولٹیج کی کمی کی بنیادی وجہ ایران سے بجلی کی ترسیل میں کمی ہے اور جس طرح گوادر کو بجلی آ رہی ہے وہ اسی ترتیب سے گوادر کے باسیوں کو بجلی کی فراہمی میں کردار ادا کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حالیہ گرمی کی شدت اور اوور لوڈ کی وجہ سے واپڈا کے متعدد ٹرانسفارمر اور دیگر لائنوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور پورے علاقے میں بجلی کا بحران پیدا ہوا ہے اور کیسکو گوادر کی ٹیم اپنی پوری کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ وہ ضلع بھر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی جلد ازجلد ممکن بنائیں اور اس کے لیے متعدد اقدامات زیر غور ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گرمی کے اس موسم میں لوگوں کی تکالیف کا اندازہ ہے مجھے اور اس اہم مسئلے کا بہت جلد پائیدار حل نکال لیا جائے ۔ واضح رہے اس موقع پر ایکسین کیسکو آپریشن امیر عبداللہ ، ایکسین کیسکو گریڈ اور ایس ڈی او کیسکو کے علاؤہ دوسرے احکام بھی موجود تھے ۔

خبر نا مہ نمبر 2921/2024
گوادر 11 جولائی 2024 :ضلعی انتظامیہ کی ایک جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ضلع گوادر اور ملحقہ علاقوں میں اشیاء خوردونوش اور دیگر ضروری ساز و سامان بشمول پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور ضلع سے باہر لے جانے پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے لیے تلار کے مقام پر وفاقی حکومت ، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ مشاورت سے ایک مشترکہ چیک پوسٹ لگایا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے اس مد میں عوام الناس سے بھر پور تعاون کی استدعا کی ہے اور بتایا ہے یہ چیک پوسٹ ضلع میں امن و امان کی بحالی سمیت آشیا ضروریہ کی ضلع سے باہر جانے کی روک تھام کیلئے بنایا گیا ہے،جس میں خوردنی اشیاء ، پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر ایرانی ساز وسامان کی ضلع سے باہر لے جانے اور ضلع میں قیمتوں کو کنڑول کرنے کے لیے تلار کے مقام پر یہ نیا چیک پوسٹ بنایا گیا ہے اور کافی مدد گار ہوگی۔ اس ضمن میں عوام الناس کو بتایا گیا ہے کہ وہ پٹرول، ڈیزل، اور دیگر ایسی اشیاء ضلع گوادر کی حدود سے باہر لے جانے پر مکمل پابندی عائد ہے کیونکہ یہ عمل سمگلنگ کے زمرے میں آتا ہے اور قانون کے خلاف ہے۔ جو لوگ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہوں گے، انہیں سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سمگلنگ کی کوشش کرنے والوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری انہی پر ہوگی۔اسمگلنگ کا عمل مقامی لوگوں کے لیے مالی لحاظ سے انتہائی نقصان دہ ہے۔ عوام اس صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے احتجاج اور روڈ بلاک کرنے کی بجائے سمگلنگ کو روکنے کیلیے ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔

خبرنامہ نمبر 2919/2024
سبی 11جولائی2024:کمشنر سبی ڈویڑن سید زاہد شاہ نے ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کا ہنگامی دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر گرمکھ داس سمیت دیگر بھی ان کے ہمراد تھے انہوں نے ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ ، نرسری وارڈ ، اپریشن تھیٹر ، او پی ڈی ، ڈائلاسز یونٹ، لیبارٹری اور ادویات کے سٹور کا مفصل معائنہ کیا انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں داخل مریضوں سے طبی نگہداشت و ادویات کے بارے میں خصوصی طور پر استفسار کیا کمشنر سبی نے ادویات کی دستیابی و فراہمی کے متعلق بھی ہسپتال کے ایم ایس سے دریافت کیا ڈائلسز یونٹ میں دورے کے دوران انہیں بتایا گیا کہ ایک عدد ایئر کنڈیشن کی یہاں سخت ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ایئر کنڈیشن کی فراہمی کے لیے اعلی حکام سے بات کی جائے گی اس کے علاوہ بچوں کے نرسری وارڈ میں دو انکوبیٹرز خراب تھے ان کی مرمت کے لیے بھی انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کو فوری ہدایت جاری کر دی مریضوں اور ان کے لواحقین کی جانب سے کمشنر سبی کو بتایا گیا کہ یہاں لیبارٹری میں بلڈ گروپنگ کا سکریننگ ٹیسٹ نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے خون عطیہ کرنے میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کمشنر سبی نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس ڈی ایچ کیو کو ہدایت جاری کی کہ فوری طور پر سکریننگ ٹیسٹ کے لیے مواد کا انتظام کیا جائے انہوں نے کہا کہ اسپتال میں ائے ہوئے مریضوں کو علاج معالجہ کے لیے موثر رہنمائی فراہم کی جائے تاکہ اسپتال میں انہیں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں سروس ڈلیوری کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ داخل مریضوں کو تمام ادویات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے ہسپتال میں نئی تعمیر ہونے والی عمارت دس ہیڈز پر مشتمل انتہائی نگہداشت مرکز کا بھی معائنہ کیا انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس عمارت کا باقی ماندہ کام جسمیں ایئر کنڈیشن کی انسٹالیشن سمیت دیگر نوعیت کے کام بھی مکمل کیے جائیں تاکہ عوام اس سے مستفید ہو سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 2920/2024
سبی 11جولائی:2024ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت ضلع میں بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سبی جاراللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر لہڑی لیاقت جتوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر توسیعی ذراعت غلام مصطفی ، ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی شماریات افتاب رند ، ایس ڈی او کیسکو امیر حمزہ ،زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم باروزئی اور دیگر افسران بھی موجود تھے اجلاس میں ضلع سبی اور تحصیل لہڑی میں بجلی پر چلنے والے لیگل ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی، ان کی رجسٹریشن و دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت ذراعت کے شعبے کو مستحکم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ کسان خوشحالی کی جانب گامزن ہوسکے انہوں نے کہا کہ ضلع سبی کے جتنے بھی بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلز لیگل ہیں اور رجسٹرڈ ہیں ان کی حتمی فہرست 6 روز کے اندر دفتر ہٰذہ کو پیش کریں ڈپٹی کمشنر سبی نے ایس ڈی او کیسکو کو ایک پروفارمہ فراہم کیا اور کہا کہ اس کے مطابق تمام تر لیگل ٹیوب ویلوں کی فہرست مرتب کریں تاکہ مزید کارروائی کے لئے اعلی حکام کو بھجوائی جا سکے۔

خبر نامہ نمبر2921/2024
کوئٹہ 11 جولائی.ضلعی انتظامیہ کی شہر میں ٹینکر مافیا کے خلاف کاروائی جاری ہے اس سلسلے میں خلاف ورزی پر6 ٹینکر مالکان کو گرفتارجبکہ3 غیر قانونی پرائیوٹ برمے سیل کردئیے گئے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کے زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ناجائز منافع خوری اور سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 6 ٹینکر مالکان کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیے اور 3 غیر قانونی پرائیویٹ برموں کو سیل کردیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)ماریہ شمعون نے میاں غنڈی اور مسلم اتحاد کالونی میں کاروائیاں کیں۔ جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ سٹی عبدالحمید نے ہزارہ ٹاون،اسپیشل مجسٹریٹ سٹی احسام الدین کاکڑ نے سٹی کے اندر متعدد غیر قانونی برموں اور ٹیکنر مافیا کے خلاف کاروائیاں کیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مقررہ ریٹ سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی اس سلسلے میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی عوام کو لوٹنے اور غیر قانونی اقدامات کرنے کی قطعا اجازت نہیں دی جائے گی لہذا ٹینکرز مالکان مقررہ ریٹ کے مطابق عوام کو پانی کی سپلائی ممکن بنائے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Pictorial News

25-12-2024

News

25-12-2024

News

25-12-2024