September 12, 2024
News

DGPR NEWS 31-05-2022

خبرنامہ نمبر2246/2022
کوئٹہ31 مئی۔ صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ کی زیر صدارت زیارت سنجاوی شاہراہ کی تعمیر سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ/ترقیات مزمل حسین ہالیپوٹو چیف انجینئرڈیزائن سجاد بلوچ ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار کاکڑ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر زیارت سنجاوی روڈ غلام محمد زہری کے علاوہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر زیارت سنجاوی روڈ غلام محمد زہری نے کہا کہ اس شاہراہ کی مجموعی لمبائی 134 کلومیٹر ہے جب کے پہلے مرحلے میں 64 کلومیٹر کی شاہراہ خانی بابا کراس تا زیارت جون 2023 تک مکمل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں زیارت تا سنجاوی شاہراہ کو جون 2024 تک پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس اہم شاہراہ کی تعمیر سے کوئٹہ اور لورالائی کے سفر کے دورانیہ میں چالیس کلومیٹر کی واضح کمی آئے گی جسکے ثمرات پورے علاقے کو میسر ہونگے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے کہا کہ زیارت تا سنجاوی اہم شاہراہ کی تعمیر سے اس سے منسلک تمام علاقے مستفید ہونگے زیارت جو کہ سیر و سیاحت کے حوالے سے اہمیت کا حامل علاقہ ہے اس شاہراہ کی تعمیر سے ان علاقوں کا رابطہ اہم شاہراہ M 50سے ممکن ہو سکے گا جس سے علاقے کی عوام زمینداران اور معدنیات سے منسلک کاروباری افراد کو پنجاب کی منڈیوں تک رسائی میں آسانی ہوگی صوبائی سیکرٹری مواصلات تعمیرات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران کا ویڑن بھی یہی ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کو اہم شاہراہوں کی تعمیر سے ایک دوسرے سے منسلک کریں تاکہ صوبے کے پسماندہ علاقوں تک ترقی کے ثمرات پہنچایا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2247/2022
خضدار 31 مئی۔خضدار کے نواحی علاقہ باغبانہ میں شہید ہونے والے لیویز اہلکار عبدالصمد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی و دیگر آفیشلز نے شرکت کی۔ انہوں نے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے کہاکہ لیویز اہلکار کی شہادت میں ملوث ملزمان تک پہنچ کر ان کو قانون کے کٹہرے میں آئیں گے واقعہ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد ملزمان تک رسائی حاصل کرلیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2248/2022
لورالائی 31مئی۔کمشنر لورالائی ڈویژن شاہداللہ خان نے کہا ہے کہ بہتر منصوبہ بندی ہی سے کسی علاقے کے عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جاسکتاہے اور بجٹ کو صحیح طور پر استعمال میں لایا جاسکتا ہے مستقبل میں کیا مسائل درپیش ہو ں گے اس کے لئے پہلے سے تیاری کرنی ہوگی انہو ں نے کہا کہ لورالائی میں پینے کے پانی کا مسئلہ سب سےاہم ہے شہر کی اطراف میں 23 ڈیم بنائے گئے ہیں لیکن سب خشک ہیں زیر زمین پانی کی سطح بھی نہایت نیچے چلی گئی ہے مو جودہ سروے میں اس بارے میں بھی کام کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماسٹر پلا ننگ آف لورالائی سٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمان شاہوانی اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عبدالوہاب ناصر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لورالائی محمدعلی زہری کےعلاوہ اربن پلاننگ۔ایریگیشن ،سی اینڈ ڈبلیو ،پی ایچ،ای اور دیگر متعلقہ محکموں کے آفسران اور نیو ویڑن انجینرنگ کنسلٹنٹ کمپنی لاہور کے ٹیم ممبران نے شرکت کی۔اس دوران نیو ویڑن انجینرنگ کنسلٹنٹ کمپنی کے چیف کوآرڈینیٹر ملک فیصل رضا نے بتایا کہ لورالائی ٹاون ماسٹر پلاننگ کے تحت ہماری ٹیم ایک سال کے عرصہ میں پورے شہر کا مکمل سروے کرےگی جس میں روڈز، تعلیمی ادارے ،سیوریج، ہاوسنگ کالونیاں ،بس و ٹرک اڈہ اور دیگر زندگی کے اہم شعبوں کے لئے سائٹ مختص کریگی تاکہ مستقبل میں شہر کی ترقی اور منصوبہ بندی کے لئے اسےاستعمال کیا جاسکے اس میں سب سے پہلے ہم پورے شہر کا ڈیٹا جمع کریں گے پھر اس ڈیٹا کی بنیاد پر پورے شہر کا تفصیلی سروے کیا جائے گا انہوں نے بتا یا کہ پورے صوبے میں سب سے پہلے لورالائی میں یہ سروے کیا جارہاہے جو کہ دوسرے اضلاع کےلئے نمونہ ہوگا ۔کمشنر لورالائی ڈویڑن شاہداللہ خان نے شرکاء سے کہا کہ لورالائی شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے دو تجاویز زیر غور ہیں یا تو مڑہ تنگی ڈیم سے پائپ لائن کے ذریعے پانی لایا جائے گا یا پھر کسی پراﺅیٹ ٹھکیدار کی مدد سےماہوار ادائیگی پر نلکوں کے ذریعہ ہر گھرکو پانی دیا جائے گا مزید اس بارے بھی سروے ٹیم کام کرےاس کے علاوہ انڈسٹری زون کےلئے بھی سائٹ مختص ہوجائے ماربل سٹی پر پہلے سے کام جاری ہے انہوں نےکہا کہ رواں سال 7 ویں مردم و خانہ شماری بھی شروع کی جائےگی جس سے شہر کی آبادی کا صحیح پتہ بھی چل جائے گا انہوں نے کہا کہ ماسٹر پلا ننگ سروے مستقبل کے لئے نہایت مفید ہوں گے اس لئےتمام متعلقہ محکموں کو کمپنی سے تعاون اور آپس میں باہمی رابطے رکھیں ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمان شاہوانی نے اس موقع پر کہا کہ لورالائی شہر کی آبادی انتہائی گنجان ہے جس کے لئے ماسٹر پلاننگ ضروری ہے سروے ٹیم سے ہر ممکن مدد کریں گے بوقت ضرورت ہر محکمہ ان سے تعاون کریے گی اور ان کےساتھ بیٹھ کر کام کو پائے تکمیل تک پہنچائیں گے ﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2249/2022
گوادر31مئی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز گوادر عبدالوھاب بلوچ نے کہاکہ حکومت آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود پر نہ صرف پختہ یقین رکھتی ہے بلکہ اس سلسلے میں ٹھوس عملی اقدامات بھی کررہی ھے پریس کلبوں اور صحافت سے وابستہ افراد کے فلاح و بہبود کے لیے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے محکمہ انفارمیشن اور موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے پریس کلبوں اور صحافی برادری کے مسائل اور مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے پہلے مرحلے میں 20لاکھ روپے کا گرانٹ فراہم کررہی ہے جسکا مقصد پریس کلبوں کے چھوٹے مسائل کو بروقت حل کرنا ہے اس سلسلے میں منگل کو محکمہ تعلقات عامہ کے ضلعی آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالوھاب بلوچ نے صوبائی حکومت کی جانب سے 20لاکھ روپے کا گرانٹ چیک گوادر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شریف ابراہیم کے حوالے کیا اس موقع پر جوانئٹ سیکریٹری گوادر پریس کلب جاوید بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ صحافت سے وابستہ افراد عوام کو حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کے بارے میں حقیقت پر مبنی معلومات کی فراہمی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ گوادر میں محکمہ ہذا صحافیوں کے فلاح و بہبود سمیت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کررہا ہے جس کے تحت چھ کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے گوادر پریس کلب کے عمارت تعمیر کی جارہی ھے اس منصوبے کا ٹنیڈر طلب کیا گیا جس پر جلد کام شروع ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر2250/2022
کوئٹہ31مئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک سرکلر کے مطابق اقلیتی برادری کو اطلاع دی جاتی ہے کہ محکمہ اقلیتی امور حکومت بلوچستان کے تحت اقلیتی برادری کے لئے منظور شدہ پالیسی کے مطابق نادرا،ضرورت مند افراد امداد،ذہین اور ضرورت مند طلباءکے لیے وظائف،مالی امداد برائے شادی و جہیز اور مریضان کی مدد کے لئے فنڈزمختص کئے گئے ہیں . مالی سال 2021-2022 جن کے لئے اپنے فارم پر کر کے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں یکم جون 2022ء سے 15جون 2022ء تک دفتری اوقات کار میں جمع کروائے جا سکتے ہیں. درخواست فارم دفتر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے دفتری اوقات کار میں حاصل کئے جا سکتے ہیں. مقرر و آخری تاریخ کے بعد کوئی درخواست قابل قبول نہ ہو گی. جن افراد نے پہلے درخواستیں جمع کروائی تھیں، وہ نئے سرے سے مجوزہ فارم پر اپنی درخواستیں دوبارہ جمع کروا ئیں.
﴾﴿﴾﴿﴾﴿