News

DGPR NEWS 28/06/2022

خبر نامہ نمبر4127/2022
لورالائی 28جون:۔تعلیم و تربیت کی راہ میں حائل طلبہ کے غیر سنجیدہ روئیے اور والدین کے کردار کے موضوع پر ایک سیمینار گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لورالائی میں منعقد ہوا سمینار کے مہمان خصوصی پرنسپل بی آر سی منصور الرحمن تھے سمینار میں پرنسپل گرلز ڈگری کالج ڈاکٹر لبنی رشی،پرنسپل بوائز ڈگری کالج نیک محمد کاکڑ،پرنسپل نرسنگ اسکول ڈاکٹر زرینہ،ڈی ای او لورالائی ساجد حسین،ڈی ای او فیمیل شمشاد اختر،مختلف کالجوں اور اسکولوں کے پروفیسرز صاحبان،طلباء و طالبات نے بھر پور شرکت کی سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسرمنصور الرحمن نے کہا کہ کورس تو حرف سکھاتے ہیں،آدمی ہی آدمی بناتے ہیں استاد کے معنی سکھانے والا انہوں نے کہا کہ آج اپنے استاد کی بدولت میں بلوچستان ریذیڈیشنل کالج کا پرنسپل ہوں اسی طرح صدر وزیراعظم بھی استادوں سے تعلیم حاصل کر کے اپنی اپنی منزلوں تک پہنچے ہیں اسی لئیے استاد کو والدین کا درجہ دیا گیا ہے اور میں یہ کہنا بھی چاہوں گا کہ طلباء کے استاد پہلے والدین ہیں اور بعد میں اسکول کے اساتذہ کیونکہ والدین ہی بچوں کی اچھی پرورش کر سکتے ہیں انکو وقت پر اسکول بھیجنا ان پر نظر رکھنا اسکول کالج کے اساتذہ سے ساتھ بچوں کے بارے میں مکمل رابطہ رکھنا شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہر ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز تعلیم ہی ہے والدین ہی بچوں کی تعلیم وتربیت میں اہم کردار کرتے ہیں تعلیم کے لئیے غربت اور امیری، پرائیویٹ یا سرکاری اسکول آڑھے نہیں آتے ہیں اس کے لئیے ہمیں ذہنی سوچ کو بدلنا ہو گا اور میں فخر سے کہتا ہوں کہ آج بلوچستان میں کلاس فور کے بچیسکیرٹری،ڈپٹیسکٹرٹریز،پروفیسرز،ڈاکٹرز،ڈپٹی کمشنرز، اسٹنٹ کمشنرز، فوج اور دیگر اداروں میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں جو ہمارے لئیے باعث فخر ہیں ہر بچے میں قدرتی ٹائلنٹ موجود ہوتا ہے اور اسکو رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے سیمنار سے ڈاکٹر لبنی رشی،،نیک محمد کاکڑ، کریم عامر،ساجد حسین،شمشاد اختر اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرملک میں تعلیم کے لئیے اسٹیٹ کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے مقررین نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے استاتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کو بی اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور اگر ہم تعلیم کے میدان میں آگے نہیں گئیے تو ہم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکیں گے مقررین نے پرنسپل ڈگری کالج لورالائی ڈاکٹر لبنی رشی کو اس اہم ایشو پر سیمنار کرانے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ والدین اور بچوں کو شعور دلانے کے لئیے اسی طرح کے سیمنار دیگر تعلیمی ادارے بھی کراوئیں گے۔
خبر نامہ نمبر4128/2022
کوہلو28 جون:۔کوہلوڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوہلو عطاء اللہ بروہی نے مختلف ڈسپلے سنٹرز کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے اسٹاف سے معلومات حاصل کی اور انتظامات کا جائزہ لیا ہے اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ وہ عوام کیساتھ رابطہ تیز کرکے تصدیقی عمل کو جلد از جلدمکمل کریں اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشن نے 30 جون تک شہریوں کو اپنے ووٹ کی درست ایڈریس پر اندراج کیلئے وقت دیا ہے جس سے شہری زیادہ سے زیادہ مستفید ہوجائیں اور اپنے ووٹ کو قومی شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی ایڈریس پر اندراج کروائیں تمام ڈس پلے سینٹروں پر فہرستیں موجود ہیں ضلع بھر میں 32 ڈس پلے سینٹر قائم ہیں جو مسلسل عوام کے رہنمائی کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جہاں سے شہری اپنے ایڈریس کی درستگی کیلئے فارم نمبر 16 اور کسی بھی ووٹ میں اعتراض کیلئے فارم نمبر 17 استعمال کریں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عطاء اللہ بروہی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ سہولت سے مستفید ہوں قریب کے ڈسپلے سنٹرز میں جاکر اپنے ووٹ کی جانچ کریں اور غلط درج ہونے کی صورت میں فوری درستگی کریں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عملہ آپ کی مکمل رہنمائی کرے گا جبکہ درستگی کیلئے لئے گئے فارم متعلقہ ڈس پلے سینٹروں میں 30 جون تک ہر حال میں جمع کریں تاکہ ووٹرز کو اپنے قریبی علاقے میں ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت میسر آسکے۔
خبر نامہ نمبر4129/2022
کوئٹہ 28جون:۔صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے صوبے میں جرائم کی مکمل روک تھام اور عوام کو پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی کو اپنی حکومت کی اہم ترجیح قرار دیا ہیاور کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت اس مقصد کیلئے خطیر وسائل خرچ کر رہی ہے۔ انہوں نے محکمہ پولیس کے تحت صوبے میں جاری منصوبوں کی ٹائم لائنز کے مطابق تکمیل یقینی بنانے کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ مشیر داخلہ نے پرانے تھانوں اور دیگر پولیس انفراسٹرکچر کی تعمیر نو وبحالی کے سلسلے میں اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کیلئے ایک امبریلا سکیم تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سکیم کے تحت منصوبوں پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گاتاکہ صوبہ بھر میں پولیس انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے ہیں۔ مشیر داخلہ کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت محکمہ پولیس کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور اس کی استعداد میں اضافہ پر خطیر وسائل خرچ کر رہی ہے جس کا اصل مقصد پولیسنگ کے مجموعی نظام کو عوام کی توقعات کے مطابق بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس انفراسٹرکچر کے قیام پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے اور تیار شدہ منصوبوں پر عملی کام کا اجرائیقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت اس مقصد کیلئے درکار وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔
خبر نامہ نمبر4130/2022
ہرنائی28جون:۔ ضلع ہرنائی کے نئے ڈپٹی کمشنر نثار احمد مستوئی عہدے کا چارج سنبھال لیا،،عوامی وسماجی حلقوں نے نثار احمد مستوئی کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے۔ کہ موصوف ضلع ہرنائی میں امن وامان اور ضلع کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنے تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گے۔
خبر نامہ نمبر4131/2022
کوئٹہ 28جون:۔آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ پولیس افسران اور اہلکار عوامی خدمت اور تحفظ عامہ کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دیں شفافانہ اور غیر جانبدارانہ فیصلوں کی حل کے لئے اپنی تمام تر توانیاں بروئے کار لائی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پولیس اکیڈمی کے 149ویں اسپیشلائزیشن ٹریننگ کے دورے پر اے ہوے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ معاملات میں قانون و انصاف کے تمام تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے تھانے میں آنے والے سائلن سے حسن اخلاق کا مظاہرہ رواں رکھا جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو اور انہیں احساس تحفظ فراہم کرکے پولیس کے وقار میں مذید اضافہ یقینی بنایا جائے انہوں نے پولیس جوانوں کو تلقین کی کہ اپنی بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی کے بلبوتے پر عوام کے دلوں میں اپنی دھاک بٹھائیں تاکہ آپکی خدمات کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھاجائے ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسلوں کی مصالحتی کوششوں کی بدولت عوام کے تنازعات باہمی رضامندی سے حل ہو رہے ہیں جو کہ روایتی جرگہ نظام کا آئینہ دار ہے آئی جی پولیس کا کہنا تھاکہ کمیونٹی پولیس کے تحت بہتر پولیسنگ کی بدولت پولیس اور عوام کے درمیان تعاون اور اعتماد کی بحالی کا بہترین اقدام ہے جس کی وجہ سے عوام کے ساتھ پولیس کے روئیوں میں بھی کافی بہتری آچکی ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ پولیس کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے۔خبر نامہ نمبر4132/2022
کوئٹہ 28جون: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں جاری وفاقی و صوبائی ترقیاتی منصوبوں اور قومی شاہراہوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے ترقیاتی عمل کو بلا رکاوٹ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیاگیاکابینہ اجلاس میں صوبے کی قومی شاہراہوں اور ترقیاتی منصوبو ں کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات سے اتفاق کیاگیا کابینہ نے محکمہ داخلہ کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں اور قومی شاہراہوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے پیش کی جانے والی تجاویز کی منظوری دی صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیاکہ قومی شاہراہوں کی تعمیر کے وفاقی منصوبوں کو سیکورٹی صوبائی حکومت دے گی جس کے اخراجات این ایچ اے ادا کرے گی کابینہ نے نارکوٹکس ایکٹ 1997کے تحت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو خصوصی کورٹ کا اختیارات دینے کی منظوری دیدی کابینہ نے ڈویڑنل تھریٹ اسسمنٹ کمیٹیوں کی از سر نو تشکیل کی منظوری بھی دیدی کابینہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ہیومن رائیٹس کیس میں کئے گئے فیصلے کی روشنی میں جائیداد کی منتقلی کے ایکٹ 1982کو اپنانے کی منظوری دیدی کابینہ نے ماہیگیروں میں کشتیوں کے انجن کی تقسیم کے طریقہ کار کی منظوری بھی دیدی جس کے تحت ماہی گیروں کو وفاقی اور صوبائی حکومت کشتیوں کے انجن فراہم کرے گی انجن کی رقم کی ادائیگی کا90فیصد حصہ حکومت بادا کرے گی جبکہ ماہی گیر10فیصد ادائیگی کریں گے واضح رہے کہ یہ انجن ان ماہی گیروں کو دیئے جائیں گے جو محکمہ ماہی گیری میں رجسٹرڈ ہوں گے کابینہ نے کوئٹہ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے پی ڈی ڈبلیو پی کے فیصلے کی روشنی میں نان شیڈول ریٹس کی منظوری دیدی کابینہ نے صوبائی لائ افسروں کی تعیناتی کے ترمیمی بل2022کی منظوری دیدی اسی طرح صوبائی کابینہ نے ڈسپیرٹی ریڈیکشن الاو¿نس کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دیدی کابینہ نے بلوچستان پبلک پرکیورمنٹ رولز 2014میں ترمیم کی منظوری دیدی کابینہ نے بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں نئی اسامیوں کی تخلیق کی بھی منظوری دیدی کابینہ نے ہدایت کی کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس وصولی کی مقرر کردہ اہداف کے حصول کو یقینی بنا?صوبائی کابینہ نے محکمہ زراعت کے شعبہ زرعی انجینئرنگ کے تحت موبائل ورکشاپ کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری دیدی موبائل ورکشاپ کا مقصد زمینداروں کو ان کی بھاری مشینری کی فوری مرمت کی سہولت کی فراہمی ہے یہ موبائل ورکشاپ تمام ڈویڑنوں کو فراہم کی جائیں گی کابینہ نے زرعی ٹرانسفارمیشن پلان کی بھی منظوری دیدی جس کے تحت زمینداروں کو کسان کارڈ بیج، کھاد اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی کابینہ نے صوبے کے کاکن کنی کے علاقوں کی سیکورٹی پلان کی بھی منظوری دیدی سیکورٹی پلان کا مقصد مالکان اور کاکنوں کو تحفظ اور پر امن ماحول کی فراہمی ہے جس سے مائننگ کے شعبے کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا کابینہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے فیڈرل لیویز فورس بلوچستان کی تنخواہوں کی بندش اور فنڈز کی فراہمی صوبائی حکومت کے ذمہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے فوری طور پر وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیاکابینہ کوسٹل ہائی وے پولیس کے قیام کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی کابینہ نے صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کی بہتری اور دیر پا امن کے قیام کیلئے سیکورٹی فورسز کے مابین مربوط کوآرڈی نیشن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر کابینہ کو مبارکباد دی وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجٹ میں ساتھ دینے پر کابینہ کے ساتھیوں اور پارلیمانی دوستوں کے شکر گذار ہیں بجٹ کسی ایک جماعت یا فرد کا نہیں بلکہ صوبے کے عوام کا بجٹ ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بجٹ کے دنوں میں اسمبلی کے باہر حقوق مانگنے والوں کے دھرنے اور احتجاج ہوتے تھے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بیس سے تیس گروپ اسمبلی کے باہر احتجاج کررہے ہوتے تھے ہم نے بجٹ میں ہر شعبے کو شامل کرکے احتجاج کے رجحان کا خاتمہ کیاوزیراعلیٰ نے کہا کہ جو ماحول اس بجٹ سیشن میں اسمبلی میں نظر آرہا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی بجٹ میں ہر ضلع کو قطع نظر سیاسی وابستگی یکساں ترجیح دی گئی ہے وزیراعلیٰ نے بہترین بجٹ بنانے پر محکمہ خزانہ اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اسی طرح سے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔