News

DGPR NEWS 21/06/2022

خبرنامہ نمبر4009/2022
کوئٹہ 21 جون:۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے حکم پر این او سی رکھنے والے اور حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے والے کرش پلانٹس کی بحالی کو جلد ممکن بنایا جائے گا جبکہ محکمہ جنگلات اپنی اراضی کی ریکارڈ کو درست کرکے باقاعدہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے اعلامیہ جاری کیا جائے تاکہ محکمہ جنگلات کی اراضی کی نشاندہی اور مستقبل میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے تمام متعلقہ محکمے کرش پلانٹس کی بحالی کے حوالے سے اسٹیڈی رپورٹ بنا کر ایک ہفتے کے اندر اندر جمع کرائیں ان خیالات کا اظہار کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے عدالت عالیہ کے حکم پر کرش پلانٹ کی بحالی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن یاسر بازئی، اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ بابر خان بڑیچ، ایڈیشنل سیکرٹری ماحولیات شیخ نصیر اللہ، ڈائریکٹر معدنیات غفار ناصر، ڈپٹی کنزرویٹر جنگلات مسکین شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر بی پی اے سعادت علی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران اور کرش پلانٹس کے مالکان بھی موجود تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالت عالیہ کے حکم پر بغیر این او سی والے کرش پلانٹس پر مکمل پابندی ہے جبکہ این او سی رکھنے والے کرش پلانٹس کو جلد کھول دیئے جائیں گے اس کے لیے محکمہ معدنیات و معدنی وسائل اور محکمہ ماحولیات کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ کرش پلانٹس کی بحالی کے حوالے سے ٹی آر اوز بنائیں اور ایک ہفتے کے اندر اندر جامع رپورٹ پیش کریں تاکہ اگلی میٹنگ میں متعلقہ رپورٹ ایڈوکیٹ جنرل اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کے سامنے پیش کیا جاسکے اور کرش پلانٹس کی بحالی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جاسکے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارک ھزارگنجی محکمہ جنگلات کی زمین پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کر کے اراضی کو جلد از جلد وارگزار کرائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4010/2022
سبی 21 جون ؛۔ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی زیر صدارت یوریا کھاد ڈیلرز کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں خصوصی طور پر یوریا کھاد کے بحران سے نمٹنے، زمینداروں کو فراہمی اور سرکاری نرخ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سوئل فرٹیلٹی شیر محمد اور دیگر نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ زرعی شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کرکے کاشتکاری کو مزید منافع بخش بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اس عمل میں ملوث کھاد ڈیلروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ سبی میں کھاد کا بحران ہونا نہیں چاہیے آپ ڈیلرز ہی یوریا کھاد کا بحران پیدا کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے زمینداروں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےانہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیر محمد کو ہدایت جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر فروخت ہونے والے یوریا کھاد کے بیگز کی تفصیل مجھے بھیجی جائے انہوں نے کہا کہ زمینداروں کو اب مزید تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا بلکہ انہیں کھاد کی فراہمی اور رلیف دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے ڈیلرز کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوے کہا کہ یوریا کھاد کی جو بھی طلب ہو بتائی جائے انکی طلب پر فوری اقدامات کیے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4011/2022
زیارت خبرنامہ 20جون ؛۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی حاجی نذیر احمد پانیزئی کی زیر صدارت زمینداروں کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کثیر تعداد زمینداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور باغات میں مائٹس اوردیگر مسائل پر بات چیت کی گئی اجلاس سے ڈپٹی ڈائریکٹر توسیعی حاجی نذیر احمد پانیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کریں گےمحکمہ زراعت کے افسران و اہلکاران محکمہ کو مزید فعال کرنے کے لیے مزید بہتر کام کریں انہوں نے کہا کے ضلع زیارت کے عوام کا زیادہ تر گزر بسر زمینداری پر ہے،زمینداروں کے مسائل کا ادراک ہے زمینداروں کے تمام جائز مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ہم زمینداروں کو خوشحال چاہتے ہیں،زمینداروں اروں سے رابطے بہت ضروری ہے زمینداروں سے مل کر کام کریں گے۔جب زمیندار خوشحال ہوگا تو ترقی بھی ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4012/2022
خضدار.21جون ؛۔ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو مہم کا اجلاس زیر صدارت کمشنر قلات ڈویژن داو¿د خان خلجی منعقد ہوا کمشنر قلات ڈویژن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پولیو جیسے موزی مرض کے انسداد کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے بچے ہمارا مستقبل ہے ان کو محفوظ زندگی کے مواقع فراہم کرنا ہمارا قومی فرض ہے نئی نسل کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے قومی سمت اور ہرسطح پر بھی پولیو کی تدارک کے لیے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار محمد الیاس کبزئی آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ نیشنل اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر شفیع دانش ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر محمد رفیق مینگل آئی او ڈبلیو ایچ او خضدار ڈاکٹر عبدالصمدڈی ایچ سی ایس محمد رحیم جتک عبدالصمد مینگل و دیگر شریک تھے جبکہ ڈی سی سوراب جلالدین کاکڑ ڈی سی مستونگ سلطان بگٹی ڈی سی قلات مہراللہ بادینی ڈی سی لسبیلہ افتخار بگٹی ڈ ی سی آواران ڈاکٹر جمیل احمد و ڈی ایچ اوز نے ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شریک ہوئے جنہوں نے 27جون تا01جولائی تک اپنے اضلاع میں شروع ہونے پولیو مہم کے تیاریوں اور مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا اور گزشتہ پولیومہم میں کمی کوتاہیوں کا جائزہ لیا بریفنگ میں ایریا کوارڈینیٹر ڈبلیو ایچ او قلات ڈویژن ڈاکٹر نصرت بلوچ نے بتایا کہ 27جون تا01جولائی سے 5روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں پانچ سال سے کم عمر بچوں اور بچیوں کو پولیو سے بچاو¿ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں اس ضمن میں 1525 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں اور بچیوں کو انسداد پولیو قطرے پلائیں گے۔ جبکہ اس حوالے سے 150 فکسڈ پوائنٹ اور 82 ٹرانزٹ سینٹر بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔اس کے علاو¿ہ 8692 موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ پولیو ورکرز اور ٹیموں کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان بھی تیار کریں ہر ٹیم کے ہمراہ لیویز اور پولیس کے جوان موجود رہیں گے اور انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے کمشنر قلات ڈویڑن نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہے ان کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں کمشنر قلات ڈویژن نے علماء کرام قبائلی عمائدین صحافی برادری سوشل میڈیا سمیت معاشرے کے تمام باشعور افراد سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا شعوری کردار اداکریں۔تاکہ قلات ڈویژن سمیت صوبے کو جلد سے جلد پولیو فری علاقہ بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4013/2022
کوئٹہ۔ 21جو ن ؛۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں میرٹ اور شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے صوبہ کے عوام کی فلاح و بہبود،ترقی و خوشحالی کےلیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائےجا رہے ہیں اور نوجون نسل کو قوم و ملت کی ترقی کے لیے تیار کرنا ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک سروس کمیشن سے ایس، ڈی، اوز کا امتحان پاس کرنے کے بعد ڈپارٹمنٹ میں تعیناتی پر ان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کمیشن سے کامیابی حاصل کرنے والے آفسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ محنت،لگن اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اپنی سونپی گئی ذمہ داریاں خوش اصلوبی سے سر انجام دینے میں کوئی کثر باقی نہ رکھیں محنتی،ایماندار اور قابل آفسران سرکاری مشینری کے کار آمد پرزہ جات کی مانند ہوتے ہیں ایسے مخلص،ایماندار اور محنتی آفسران کی قوم کو اشد ضرورت ہے تاہم پوری محنت و لگن سے صوبہ کے عوام کی خدمت کا جزبہ رکھتے ہوئے اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیں تاکہ صوبہ کی ترقی و خوشحالی ممکن ہو سکے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کی عوام کو درپیش مسائل کے حل،روز گار کی فراہمی،تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جبکہ قابل اور حقدار نوجوانان کو مایوس نہیں کیا جائے گا صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کے وڑن کے عین مطابق عوام دوست پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور عوام ان ثمرات سے بہرہ مند ہورہے ہیں اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ بلوچستان کے جوانوں میں ٹیلنٹ اور قابلیت کی کوئی کمی نہیں ہمارے صوبے کے یہی نوجوان نسل کل ہمارے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے سردار کھیتران نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے جس سے صو بہ بھر میں روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت موجودہ صورتحال میں تمام شعبوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اپنے وسائل سے بڑھ کر اقدامات کر رہے ہیں جبکہ صوبائی کابینہ کےتمام ارکان ایک پلیٹ فارم پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں متحد ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم ایسا کوئی موقع ضائع کیے بغیر ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس سے صوبے کی ترقی وخوشحالی وابسطہ ہو کیونکہ ہمیں اپنے صوبے اور یہاں کےعوام کی ترقی وخوشحالی دل سے عزیز ہے جبکہ ہمیں ترقی کے اس دوڑ میں اپنے وطن عزیز کو اقوام عالم میں نمایاں مقام دلانے کے لیے دن رات محنت کی ضرورت ہے دراثنائ صوبائی وزیر موصلات و تعمیرات کی جانب سے کمیشن کے کامیاب ایس،ڈی،اوز میں ڈپارٹمنٹ کے آرڈرز تقسیم کیے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4014/2022
لورالائی21جون. ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کی زیر صدارت فوڈ اتھارٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈویژنل آفیسر شراف الدیں ہوتک، اسسٹنٹ کمشنر بوری جمیل احمد بلوچ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قاسم خان کاکڑ ، انجمن تاجران کے ضلعی صدر عثمان جلالزئی کے علاوہ دیگر دوکانداران اور صحافی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں موجود شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری اشیائ کی خرید وفروخت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اشیاءکے کاروبار سے پرہیز کیا جائے وگرنہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر شراف الدین ہوتک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بھر کی طرح لورالائی میں بھی غیر معیاری اشیاءکی خرید و فروخت پر سخت ایکشن لے رہے ہیں۔اس میں ملوث کسی بھی دوکاندار یا ڈیلر کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں۔مگر برقسمتی سے گذشتہ دنوں کچھ شرپسند عناصر نے ان دوکانداروں کو اکسانے کی ناکام کوشش کی جن کے خلاف محکمہ نے قانونی کاروائی کی تھی۔پانچ ہزار سے چالیس ہزار تک کا جرمانہ کیا جا سکتا ہے مگر ہم مہنگائی اور غربت کو مدنظر رکھتے ہوئے کم سے کم جرمانہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انجمن تاجران اور دوکانداران کو چائیے کہ وہ ہمارے ساتھ اس حوالے سے تعاون کرِیں۔تاکہ مستقبل میں محکمہ ، تاجران ،دوکانداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 4015/2022
نصیرآبا 21جون؛۔ضلع نصیرآباد میں مون سون کی بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر تمام محکموں کو ہائی الرٹ جاری کیا گیا جس کےلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے مون سون کی بارشوں کے موقع پر محکمہ صحت محکمہ زرعی انجینئرنگ محکمہ آبپاشی میونسپل کمیٹی محکمہ بی اینڈ آر۔ اور تحصیل انتظامیہ کا عملہ ہائی الرٹ رہے گا غیر ضروری چھٹیاں منسوخ کی جائیں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ عملہ چوبیس گھنٹے موجود رہے گا یہ بات ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر اقدامات کے حوالے سے آفیسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز خادم حسین کھوسہ حدیبیہ جمالی زرعی انجینئر عبدالحمید پلال ایکس ای این ایریگیشن عبدالظاہر مینگل ایکس ای این بی اینڈ آر انجینئر بشیر احمد ناصر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ تحصیلداران کامران رئیسانی۔ سید ذوالفقار شاہ۔ غلام قادر۔قائم خان بنگلزئی ایکس ای این پی ایچ ای رضیہ سلطانہ اور ایس ڈی او عبدالظاہر مینگل سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہا کہ ریلوے ٹریک اور سندھ بلوچستان قومی شاہرا پر قائم پلوں کی صفائی کروائی جائے تاکہ پانی کی روانگی ممکن ہو تمام ذیلی شاخوں کے گیٹس کو بھی مکمل بحال رکھا جائے تاکہ حفاظتی طور پر آنے والے بارشوں اور سیلابی پانی کو مختلف ذیلی شاخوں میں تقسیم کر کے پانی کے دباو¿ کو کم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام آفیسران الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے موقع پر عوام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا سکیں ہسپتالوں اور بی ایچ یوز میں ادویات اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے شہر میں بارشوں کے پانی کو نکالنے کے لیے میونسپلٹی عملہ ہر ممکن اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں تحصیلدار ایریگیشن ایگریکلچر مواصلات و تعمیرات اور محکمہ ہیلتھ کے ملازمین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیں تحصیلدار روزانہ کی بنیاد پر رات ہونے سے قبل تمام تر صورتحال کے متعلق اسسٹنٹ کمشنر کو رپورٹ فراہم کریں گے اسسٹنٹ کمشنرز اورتحصیلداران تمام دیہی علاقوں میں عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھیں گے جبکہ علمائ کرام سے بھی اس بابت مدد لی جائے گی تاکہ ہنگامی صورتحال میں لاﺅڈ اسپیکر کے زریعے لوگوں کو متعلقہ کیا جاسکے اور علاقہ مکینوں سے ٹریکٹر ٹرالی والی کی فہرست بھی مرتب کی جائے گی تاکہ ان کی مدد سے بھی لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے انہوں نے کہا کہ آفیسران آپس میں رابطہ کاری کو مزید فعال کریں کسی صورت رابطہ منقطع کرنے کا عمل برداشت نہیں کیا جائے گا تمام محکموں کے آفیسران اپنے سرکاری ملازمین کی فہرست بھی فراہم کریں تاکہ ہیومن ریسورس سے زیادہ سے زیادہ کام لیا جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کچھی ضلع سبی اور ضلع ڈیرہ بگٹی کی انتظامیہ سے بارشوں اور سیلابی صورتحال کے متعلق رابطے میں رہا جائے گا ایم ایم ڈی کی جانب سے قبہ شیر خان غربی اور شرقی میں گنڈا جات بنائے گئے ہیں کیونکہ ڈیرہ بگٹی سے آنے والے سیلابی پانی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوگا جبکہ گھگھی ڈیم سے آنے والے سیلابی پانی کو ربیع کینال میں چھوڑا جائے گا جبکہ پہاڑی علاقوں سے آنے والے سیلابی پانی کو قبولہ ندی میں ڈالا جائے جہاں پر مشینری کو کھڑا کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کے اثاثوں اور انسانی زندگی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4016/2022
نصیرآباد 21جون؛۔چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے خصوصی احکامات پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر مشینری کو زیر استعمال لانے کے حوالے سے ایک مشق کروائی گئی بیدار پل کے مقام پر محکمہ صحت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ مواصلات و تعمیرات محکمہ ایریگیشن میونسپل کمیٹی سمیت دیگر محکموں کی مشینری کا عملی طور پر ہنگامی حالات میں مشینری سے بہتر انداز میں کام کرنے کی مشق کا جائزہ بھی لیا گیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز خادم حسین کھوسہ حدیبیہ جمالی زرعی انجینئر عبدالحمید پلال ایکس ای این ایریگیشن عبدالظاہر مینگل ایکس ای این بی اینڈ آر انجینئر بشیر احمد ناصر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ تحصیلدار کامران رئیسانی ایکس ای این پی ایچ ای رضیہ سلطانہ اور ایس ڈی او عبدالظاہر مینگل سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے ضلع نصیرآباد میں موجود تمام سرکاری مشینری کا معائنہ کیا اور مشق کے موقع پر مشینری کو فنگشنل رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے اس موقع پر ضلع نصیرآباد میں محکمہ صحت کی 9 ایمبولینسز کو بھی چیک کیا کھٹن حالات میں ایمبولینسز کے بہتر استعمال کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی مشق کے موقع پر میونسپلٹی کی مشینری بھی موجود تھی اس موقع پر موجود آفسیران سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہا کہ پہلے بھی ہم تمام محکموں کے آفیسران نے عوام کے لئے بہتر اقدامات کیے اور اب بھی اسی جذبے کے ساتھ الرٹ ہیں۔ مشق کا مقصد مشکلات حالات میں کس طرح عملی طور پر اقدامات کرنا ہے تاکہ لوگوں کی مدد کی جاسکے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی جانب سے اس اقدام کے متعلق سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں بروقت اقدامات سے لوگوں کے مال و جان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4017/2022
نصیرآباد 21جون ؛۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہا ہے کہ فیض آباد تا ڈیرہ مراد جمالی روڈ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس روڈ کے ذریعے سینکڑوں دیہات شہر سے منسلک ہو جائیں گے اور لوگوں کو آمدورفت کے ساتھ ساتھ زرعی پیداوار کی بروقت منڈیوں تک رسائی کے لیے بھی حائل رکاوٹوں کا ازالہ ممکن ہو سکے گا یہ منصوبہ ترقی کے سفر میں سود مند ثابت ہوگا اور اس منصوبے کے دوررس نتائج برآمد ہونگے بی این آر کے انجینئرز بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیراتی کام پر خصوصی توجہ مبذول کریں تاکہ یہ عوامی منصوبہ معیار کے مطابق مکمل کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلیک ٹاپ روڈ کے تعمیراتی کام کے جائزے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین کھوسہ ایکس ای این بی اینڈ آر انجینئر بشیر احمد ناصر ایس ڈی او فقیر محمد مینگل سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ایکس ای این بی اینڈ آر انجینیر بشیر احمد ناصر نے روڈ کے تعمیراتی کام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تعمیراتی کام اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے روڈ کا بیشتر حصہ مکمل کیا گیا ہے باقی ماندہ کام تیزی سے جاری ہے بہتر تعمیراتی کام کی نوعیت کو پرکھنے کے لیے انجینیئرز سخت محنت کررہے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کام کے معیار پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے انجینئرز کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اس منصوبے سے کئی علاقوں کے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں حکومت کی جانب سے اس میگا منصوبے کے لیے خطیر رقم مختص کی تاکہ سینکڑوں دیہاتوں کے لوگ اس سے استعفادہ حاصل کرسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر4018/2022
لورالائی21جون؛۔ پروجیکٹ پاکستان کے تحت رائفل شوٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کی زیر صدارت ایک اجلاس میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر سید ظفر اللہ شاہ کی زیر نگرانی رائفل شوٹنگ کا مقابلہ 24 جون بروز جمعہ کو ہوگا۔ جس میں لورالائی ، ژوب اور سبی ڈویژن کے لوگ حصہ لیں گے۔مذکورہ مقابلہ لورالائی میں کھیلا جائے گا۔تمام خواہش مند افراد اس مقابلے میں شرکت کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ پاکستان کے تحت کرکٹ ، فٹبال اور انٹر سکولز ٹورنامنٹس کرائے گئے ہیں۔اب اس حوالے سے تین ڈویژن پر مشتمل رائفل شوٹنگ کے مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿