January 22, 2025
News

DGPR NEWS 20/06/2022

خبرنامہ نمبر
لورالائی20جون .ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کی زیر صدارت پولیو ٹاسک فورس کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شبیر احمد مینگل ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر ذاکیہ نعمت اللہ آفیسر پی پی ایچ آئی کے اختر محمد پولیو مہم کے فوکل پرسن بابومختیار اللہ لونی اور تما م محکموں کے انتظامی آفیسر ان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض سے ملک کو مکمل طور پر پاک کرنے کیلئے تمام کمیونٹی کو ملکر اپنا تعاون کرنا ہوگا ورنہ تب تک ہم اس موذی مرض سے ملک کو پاک نہیں کرسکیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون کریں تاکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکے پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیمیں گھر گھر جاکر عوام کی خدمت کررہی ہیں ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون یقینی بنایا جائے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں معذوری سے بچ سکیں اور اپنے پاو¿ ں پر کھڑے ہوکر صحیح معنوں میں ملک اور قوم کی خدمت اور تعمیر اور ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران مانٹیرنگ کے عمل کو بھی مزید تیز اور بہتر بنایا جائے اور مائیکرو پلان کے تحت پولیو مہم کو کامیا ب بنا یا جائے انہوں نے کہا کہ ا س پولیو مہم کے دوران کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہوچکا ہے ہمیں پولیو کے ساتھ ساتھ کرونا وائر س جیسی وباءسے مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے ہمیں ملکر دونوں چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ دریں اثناءڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی اور ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر ذاکیہ نعمت اللہ نے پولیو مہم کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پولیو لیڈی ہیلتھ ورکر ز اور میل ہیلتھ ورکر سٹاف کو تعریفی اسناد سے نواز او ر شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ان کو داد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل آئندہ آنے والی تمام پولیومہم میں جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر شبیر احمد مینگل نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران 53000ہزار کے قریب بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
زیارت 20 جون ؛۔ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر کی زیر صدارت سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں افسران کا اجلاس منعقد ہوااجلاس میں فرنٹیئر کور کے کرنل کاشف،میجر نوید،ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر ناصر خان پانیزئی،ڈی ڈی او بختیار کاکڑ،عبدالمنان کاکڑ،محمد ہاشم نے شرکت کی اجلاس میں اسپورٹس فیسٹیول کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی،زیارت میں جلد ہی اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف کھیل اور تقریری مقابلے ہوں گے۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنا ہے بلوچستان اور زیارت کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ان کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لیے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے،نوجوان ہمارا مستقبل ہے نوجوانوں کے مستقبل کو شانداربنانے کے لیے ہم سب مل کر اور ملک اور قوم کا نام روشن کریں ہم نوجوانوں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو گروم کرنے کے لیے مزید اس طرح کے فیسٹیول کریں گے انہوں نے کہ کہا نوجوان معیاری تعلیم پر بھرپور توجہ اور ملک اور قوم کا نام روشن کریں نوجوان ہمارا سرمایہ ہے ان سے ہی ترقی وابستہ ہے وہ اگر محنت کریں گے تو کامیابی ان کا قدم چومے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
سبی 20 جون ؛۔ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی وحید شریف عمرانی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی فرحان کاکڑ ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر رفیق مستوئی، تحصیلدار یوٹی ثنائ اللہ محکمہ خزانہ کے نمائندے نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر سبی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں تمام حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے صحت مند زندگی بسر کرنا سب کا حق ہے عوام کی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشش مزید تیز اور بہتر کی جائیں تاکہ عوام صحت منداورتواناں ہوسکیں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سو ل ہسپتال،ایچ آر سی اور بی ایچ یوز میں تعینات عملے کو اپنی ڈیوٹیاں بہتر انداز میں سر انجام دینے کے لیئے پابند کیا جائے صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ لا پر واہی برتنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ کوئی بھی شخص اپنے فرائض منصبی سے غافل نہ ہوں انہوں نے کہا کہ ضلع میں تمام تعینات ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اپنی حاضری کو یقینی بنائیں کیونکہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچائیں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
کوئٹہ 20جون؛۔ صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ کے احکامات کی روشنی میں درخواست گذار شاہ زیب اور مظفر خان کی داد رسی کی گئی,  صوبائی محتسب بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ضلع کوئٹہ کے رہائشی شاہ زیب اور مظفر خان صوبائی محتسب کو درخواست دی تھی کہ کوئٹہ شہر کے علاقہ موضع سمنگلی میں واقع  ان کی جائیداد جس کا فرد بھی ان کے پاس موجود ہے اور انہوں نے اپنے اس جائیداد کی مکمل ریکارڈ و دیگر معلومات کے لیے محکمہ مال سے رجوع کیا لیکن انہوں نے اس حوالے سے کسی قسم کی بھی معلومات فراہم نہیں کی لہذا اس حوالے سے ان کی داد رسی کی جائے, صوبائی محتسب کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر محتسب سیکرٹریٹ ظہور احمد کاسی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے محکمہ مال سے اس بابت وضاحت طلب کی,  دریں اثنائ محکمہ مال کے متعلقہ حکام نے اپنے تحریری جواب میں محتسب سیکرٹریٹ کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ریکارڈ میں موجود چند غلطیوں کو درست کرنے کے بعد درخواست گذار شاہ زیب اور مظفر خان کو ان کے جائیداد کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جائیں گی بعد ازاں محکمہ مال نے صوبائی محتسب کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ریکارڈ کی درستگی کے بعد درخواست گذار شاہ زیب اور مظفر خان کو ان کی زمین کی نشاندہی کرتے ہوئے مکمل ریکارڈ فراہم کی, اپنی شکایت کے ازالے پر درخواست گزار شاہ زیب اور مظفر خان نے صوبائی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
کوئٹہ 20جون؛۔صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ شدید آندھی اور بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرے جس سے کئی اضلاع میں بجلی کا نظام متاثرہوا ہے اور متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں اور ان کی فوری بحالی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو عبدالکریم جمالی اور ایکٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی منظور احمد نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی کو فوری طور پر بحال کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ بلوچستان کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال سے کئی اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فوری بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے۔ اجلاس کو این ٹی ڈی سی کی جانب سے مکمل یقین دہانی کرائی گئی کہ بارشوں سے متاثرہ لورالائی ٹرانسمیشن لائن کو 26 جون تک بحال کر دیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
کوئٹہ 20جون؛۔سیکرٹری مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی لیبارٹری کو مزید بہتر اور جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا تاکہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کے معیار میں کوئی کمی بیشی نہ رہے صوبے میں روڈ اور بلڈنگ انفراسٹرکچرزکی تعمیر میں میعار اور انکی شفافیت اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے اپنے آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہااس موقع پر چیف انجینئر ڈیزائن سجاد بلوچ ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار احمد کاکڑ کے علاوہ محکمہ کے آفیسران بھی موجود تھے اجلاس کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کی لیبارٹری کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ محکمے کی لیبارٹری کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاے جائیں گے تاکہ لیبارٹری کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی اسکیمات کے معیار کو جانچنے کے لیے لیبارٹری موجودہ دور کے مطابق جدید ہونا لازمی ہے تاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کمی بیشی نہ رہے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات مزید کہا کے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار میں بہتری اولین ترجیح ہے اس حوالے سے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تینوں زون کو واضح ہدایات بھی دے دی گئی ہیں کہ اپنے زون میں جاری ترقیاتی اسکیمات کے معیار کا مکمل جائزہ لے کر اپنی رپورٹ سیکریٹری مواصلات و تعمیرات کو پیش کریں انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران کی واضح ہدایات ہیں کہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی اسکیمات کو شفاف انداز میں مکمل کیے جائیں اور جاری منصوبوں کی معیار میں شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مزید کہا کہ صوبہ بلوچستان کی پسماندگی اور احساس محرومی ختم کرنے کی غرض سے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں میں اگر کسی بھی قسم کی لاپروائی غیر معیاری میٹریل اور تاخیری حربے استعمال کیے جائیں تو صوبے کی پسماندگی اور احساس محرومی کبھی ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی نوعیت کے منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے موثر اقدامات اپنائی جائے تاکہ ان منصوبہ جات کی تکمیل سے عوام مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے لیے موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں روز اول سے کوشاں ہے اب آفیسران کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی نا بھرتیں۔
خضدار() پاک فوج وضلعی انتظامیہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے خضدار سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر لسبیلہ زلمی نے کے ایس ایل 2022کا ٹائٹل اپنے نام کرلیافائنل کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار سراج کریم بلوچ تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہاں زیب نور شاہوانی کمانڈنٹ ایل ٹی سی ریٹائرڈکرنل محمد انور صدر انجمن تاجران خضدار حافظ حمیداللہ مینگل میڈیکل سپرنٹنڈ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر سعید احمد بلوچ اقلیتی راہنماءسیٹھ جواری لعل تھے اس موقع پر ایس ڈی او کیسکو عنایت اللہ میروانی بی این پی عوامی خضدار کے صدر ڈاکٹر محمدعمران میروانی زراعت آفیسر عبدالحمید بلوچ ایس ڈی او ایریگیشن محمد امین نوتانی حاجی غلام مصطفی گزگی عبدالسلام بزنجو ٹورنامنٹ سیکرٹری نصیر احمد بزنجوسینیئر کرکٹرز کیپٹن محمد حیات محمد عارف شکیل احمد عبدالحمید مینگل کرکٹ کوچ محمد طاہر و دیگر موجود تھے کے ایس ایل کرکٹ ٹورنامنٹ 2022کا فائنل و دلچسپ میچ جناح اسپورٹس اسٹیڈیم خضدارمیں لسبیلہ زلمی و پشین لائنز کے مابین کھیلا گیا پشین لائنز کے کپتان عمران خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پشین لائنز پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اورز میں 7وکٹ کے نقصان پر 123رنز بنانے میں کامیاب ہواجواب میں کھیلتے ہوئے لسبیلہ زلمی نے 4وکٹ کے نقصان پر 18اوورز میں مقررہ حدف حاصل کرکے فائنل اپنے نام کرلیا قبل ازیں دونوں کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مہمان خاص کا تعارف کرایا گیاا ختتامی تقریب میں مقبول عقیل جھالاوان کمینٹری جبکہ پی سی بی کے کوالیفائید ایمپائرز محمد یحی اور عبدالواحدایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے لسبیلہ زلمی کے شعیب احمد 34رنز2وکٹ حاصل کرکے مین آف دی میچ قرار پائے کے ایس ایل کے بیسٹ فیلڈ ر پشین لائنز کے محمد الیاس بیسٹ بالر خضدارکے محمد علی ڈی جے بیسٹ بیٹسمین پشین زلمی کے کپتان عمران خان نے اعزاز اپنے نام کرانے میں کامیاب ہوئے کے ایس ایل ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیف آرگنائزر نصیر احمد بزنجو نے کہا کہ کے ایس ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد ہمارے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا جس میں بلوچستان بھر کے کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا مہمان ٹیموں کوقیام و طعام و ٹرانسپورٹ فراہم کرکے کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرکے جھالاوان کی مہمان نوازی کو ہمیشہ کی طرح برقرار رکھا ونر ٹیم کو ٹرافی ایک لاکھ کیش اسپورٹس سامان جبکہ رنر ٹیم کو ٹرافی پچاس ہزار کیش اسپورٹس سامان فراہم کی گئی اس کامیاب کے ایس ایل کا سہرا کمشنر قلات ڈویژن دا¶د خان خلجی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی و ٹورنامنٹ کمیٹی کو جاتا ہے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار سراج کریم نے کھلاڑیوں و شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی ملک وقوم کے سفیر ہوتے ہیں ان کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے تعلیم و تربیت اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرکے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو تراشا جاسکتاہے کھیلوں کے زریعے کھلاڑیوں میں عمدہ اوصاف پیدا ہوتے ہیں کھیلوں کو فروغ دیکر کھلاڑیوں کی صلاحیتیں ابھاری جا سکتی ہیں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب میں کہا کہ دور حاضر میں نوجوانوں کو تفریحی مواقع فراہم کرکے ان کے ذہنوں کو مثبت راہ کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے ڈپٹی کمشنر خضدار کی جانب سے اگست میں قلات ڈویژن کی سطح پر اسپورٹس فیسٹیول کا اعلان کیا اور کھلاڑیوں و مہمانوں میں شیلڈ ونقد پرائز تقسیم کئے

Pictorial News

21-01-2025

News

21-01-2025

Tenders

DGPR ADVERTISEMENTS

News

20-01-2025