September 12, 2024
File 1 News

DGPR News 19.03.2024

خبرنامہ نمبر1067/2024

کوئٹہ۔ 19 مارچ۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منگل کو یہاں محکمہ صحت کا جائزہ اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری عمران زرکون، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی عبدالصبور کاکڑ، سیکرٹری خزانہ بابر خان، سیکرٹری صحت عبداللہ خان و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں وزیر اعلٰی بلوچستان نے اسپتالوں میں عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور وسائل کے ضیاع کو روکنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے متعلق 30 دن میں جامع ایکشن پلان تشکیل دینے ،تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں دس دن کے اندر سرجنز کی تعیناتی اور تمام اسپتالوں میں ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی وزیر اعلٰی نے کہا کہ میڈیسن کی خریداری میں کرپشن کی شکایات پائی جاتی ہیں جن کا ازالہ ضروری ہے نئے مالی سال میں یکم جولائی تک ادویات کی خریداری کا ٹینڈر جاری کردیا جائے صوبے کے کسی بھی ضلع میں دورے کے وقت کسی بھی سرکاری اسپتال میں ادویات نہ ہوئیں تو سیکرٹری صحت سے جوابدہی ہوگی وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی بہتری کیلئے تجویز کردہ اقدامات پر آج ہی سے عمل درآمد شروع کرائیں مفاد عامہ کے امور میں کوئی تاخیر قابل قبول نہیں اب کام کا عملی وقت آگیا ہے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہیلتھ سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب روپے کی پیشگی ادائیگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بل کی ادائیگی کردی گئی لیکن کام نہیں ہوا عوامی وسائل کی لوٹ مار کی ذمہ داری کا تعین کرکے ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ معاملے کی تحقیقات کرکے ملوث ذمہ داران کو گرفتار کرے وزیر اعلٰی نے کہا کہ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ اندرون بلوچستان بنیادی مراکز صحت کی عمارتیں ذاتی بیٹھکوں کے طور پر استعمال ہوتی ہیں اب غیر ضروری منصوبوں پر مزید عوامی وسائل ضائع نہیں کرسکتے آئندہ ایس این ای کے بغیر کوئی بھی منصوبہ زیر غور نہیں لایا جائے گا طے شدہ کرائیٹیریا پر پورا نہ اترنے والے بنیادی مراکز صحت عوامی وسائل پر بوجھ ہیں ایسے تمام غیر فعال مراکز بند کردئیے جائیں، وزیر اعلٰی بلوچستان نے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ میرٹ پر منتخب ہونے والے ڈاکٹروں کو ڈیوٹی کے لئے متعلقہ اضلاع بھیجا جائے تاکہ عوام کو مقامی سطح پر صحت کی معیاری سہولیات میسر آسکیں وزیر اعلٰی نے ہدایت کی کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں برن یونٹ کو توسیع دیکر تمام طبی سہولیات سے مزین جدید برن سینٹر قائم کیا جائے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جدید برن سینٹر کے قیام کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کی جائے وزیر اعلٰی نے ہیلتھ کئیر کمیشن ڈرافٹ کی تشکیل اور محکمہ صحت میں نمایاں خدمات کی انجام دہی پر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو اعلٰی سول ایوارڈ ستارہ امتیاز کے لئے نامزدگی کا اعلان کیا۔

﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1068/2024

کوئٹہ 19مارچ:۔کوئٹہ آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے کوئٹہ پولیس لائن میں قائم نئے ٹراما سینٹر بلڈنگ کا افتتاح کر دیا اس موقع پر ڈائریکٹر مینجمنٹ سینٹر ڈاکٹر پارس نے آئی جی پولیس کو نئے پولیس ٹراما سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفننگ دیتے ڈاکٹر پارس نے بتایا کہ روڈ ایکسیڈنٹ اور دیگر معمولی نوعیت کے حادثات میں فوری طبی امدا د سے قیمتی جانیں بچاے جاے گئی پولیس لائن ٹراما سینٹر میں 10 بستروں پر مشتمل ٹراما سینٹر ہے جس سے مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہم کی جاسکے گی۔ اس موقع پر آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے کہا کہ معیاری فوری طبی امدا د وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ صحت کی سہولیات ہر انسان کا بنیادی حق ہے آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کرنا عبادت ہے پولیس ملازمت میں عوام کی خدمت پہلی ترجیح ہے  ہمارا اصل کام مفاد عامہ کو ترجیح دینا ہے یہاں پر پہلے سے چل رہے سینٹر میں مریضوں کا علاج ہو تا رہے گا اور ضرورت کے مطابق ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ دیگر سہولتوں کا بھی انتظام کیا جائے گا جبکہ ہیلتھ کے شعبہ میں بہتر کام کیے جارہے ہیں اور جن چیزوں کی ضرورت ہو گی اس کے لیے وسائل کا انتظام بھی کیا جائے گا افتتاحی تقریب کے موقع پرایڈیشنل آئی جی پولیس جواد احمد ڈوگر، ڈی جی ہیڈکوارٹر قمر الحسن ،ڈءآئی جی کوئٹہ بلوچ ،ڈی آئی جی ٹیلی علی شیر جھکرانی ،اے آئی جی ویلفیئر فہد کھوسہ ،ایس پی ہیڈکوارٹر حلیم اچکزئی و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1069/2024

کوئٹہ 19 مارچ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ایوان بالا کے جنرل الیکشن کے لئے بلوچستان سے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جارہی کردئیے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، میر صادق عمرانی اور دیگر پارٹی رہنماو¿ں نے سینیٹ امیدواروں کو ٹکٹ دئیے پیپلزپارٹی کی جانب سے سردار عمر خان گورگیج، میر چنگیز خان جمالی میر طارق مسوری، اعجاز بلوچ, کرن بلوچ کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے۔

﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1070/2024

خضدار 19 مارچ :۔ وفاقی محتسب خضدار کے تعاون سے شہری کو ان کا پنشن تنخواہ مل گئی۔ خضدار کے ضعیف العمر شہری امیر بخش نے اپنی شکایتی درخواست وفاقی محتسب خضدار کاشف بلوچ کے دفتر میں لیکر آئی اور اپنی فریاد سناتے ہوئے بتایا ان کی کئی ماہ کی پنشن تنخواہ ایف ائی اے کی جانب سے بند کیا گیاہے جس پر وفاقی محتسب نے ان کی پنشن تنخواہ سے متعلق تمام دستاویزات کے تحت کیس فارورڈ کردیا اور باقاعدہ طور پر شہری امیر بخش کی پنشن تنخواہ کھل گئی۔ شہری نے وفاقی محتسب خضدار کاشف بلوچ کے اس تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی محتسب خضدار کاشف بلوچ کا کہنا تھا کہ وہ عوام الناس کی خدمت کے لئے بیٹھے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں شہری اپنے مسائل اور اپنی فریاد لیکر ان کے پاس آتے ہیں اور وہ ان پر باقاعدہ طور پر فوری کارروائی بھی کرتے ہیں جس سے شہریوں کے مسائل باقاعدہ طور پر حل بھی ہوجاتے ہیں۔ اب تک سینکڑوں لوگوں کی درخواستوں پر ان کے مسائل حل کیئے جاچکے ہیں۔

﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1071/2024

کوئٹہ 19مارچ :۔موسمیاتی مرکز بلوچستان کے رپورٹ کے مطابق منگل کو صوبے میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ زیارت، لورالائی، ژوب، موسیٰ خیل اضلاع میں موسم خشک/آندھی کا امکان ہے۔ جبکہ بدھ کو صوبے میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1072/2024

خضدار 19 مارچ :۔ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف خان زرکون کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا جس میں شہر کے امن وامان کی صورتحال سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لاءانفورسمنٹ ایجنسیز‘آ رمی پولیس لیویز سمیت انٹیلی جنس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلع کو درپیش ممکنہ خطرات،لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال،رمضان المبارک میں سکیورٹی کے انتظامات ضلع کے ماحول کو پر امن رکھنے کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر خضدار کی زیر صدارت مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا پولیس ،لیویز ،کے ساتھ ساتھ ایف سی کو بھی کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے تعینات کی جائیگی۔امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی جائیگی۔ان کا مزید کہنا تھاکہ سٹی ایریا سمیت میں تمام ناکوں چیک پوسٹوں پر سنیپ چیکنگ کو مزید سخت کیا جائیگا اور اہم مقامات پر اچانک ناکہ لگا کر مشتبہ گاڑیوں اور افراد کو چیک کیا جائیگاڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر کرائم اور شر پسند عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1073/2024

خضدار 19 مارچ:۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار کا گرانفروشوں کے خلاف ایکشن متعدد دکاندار جرمانہ و گرفتار۔ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون کے ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار رحمت مراد بلوچ نے افطاری کے وقت بازار کا دورہ کرتے ہوئے تندور ،دودھ دھی فروش ، کھجور ، پکوڑا ،سبزی کے دکانوں کو چیک کیا اور عام عوام سے ریٹ کے بابت پوچھ گچھ کی متعدد لوگوں کے خریدے گئے سامان کو دوبارہ وزن کیا اور ان سے کتنے پیسے وصول کیے گئے تھے وہ چیک کیا۔جن جن دکانداروں نے سرکاری ریٹ سے زائد وصول کیا تھا انہیں جرمانہ کیا اور دو دودھ فروش کو گرفتار کیا اور بہت سے دکانداروں نے ریٹ کے مطابق لوگوں کو سامان مہیا کیا تھا انہیں شاباشی دی۔انہوں نے اس موقع پر دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کسی بھی قسم کی گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر1074/2024

کوئٹہ 19مارچ :۔ڈائریکٹر آپریشنز بلوچستان فوڈ اتھارٹی خادم حسین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اتھارٹی کی سپیشل ٹیمیں فیلڈ میں دن رات متحرک رہیں گی، اس ضمن میں کوئٹہ شہر سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں غیر معیاری ، ملاوٹی و مضر صحت خوراک اور جعلی مصنوعات کی فروخت روکنے کے لیے انسپیکشن ٹیمیں ہے مو¿ثر حکمت عملی کے تحت کاروائیاں کر رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی ایف اے ہیڈ کوارٹر میں رمضان المبارک کے دوران اتھارٹی کے جاری اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لینے کیلئے منقدہ اجلاس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے محمد نعیم بازی کی خصوصی ہدایات پر تمام زونل آپریشن ٹیموں کو رمضان المبارک میں اشیاءخوردونوش کے بہتر معیار کو یقینی بنانے اور قوانین کے خلاف ورزی پر صحت دشمن عناصر کے خلاف فوری کاروائیوں کا ٹاسک دیا گیا ہے ، اس سلسلے میں ملاوٹ کے خاتمے کے لیے ہیڈ کوارٹر سے بھی مخصوص ٹیموں کو موبائل لیبارٹری کے ہمراہ مختلف اضلاع اور دور دراز کے شہروں میں بھیجا جارہا ہے تاکہ ماہ مبارک میں ذاتی مالی فائدے کے لئے لوگوں کی صحت سے کھیلنے والوں کی بروقت نشاندہی اور غیر مضر صحت خوراک کے کاروبار کو روکا جاسکے۔ ڈائریکٹر آپریشنز نے اجلاس میں شریک ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ مراکز کی انسپیکشن کے ساتھ ساتھ کوئٹہ شہر کے مخصوص مقامات پر شہریوں کیلئے فری ملک ٹیسٹنگ سروسز کا بھی انتظام کیا جائے تاکہ لوگ اپنی تسلی کیلئے بی ایف اے کی موبائل لیبارٹری سے مفت دودھ ٹیسٹ کروا سکیں۔

﴾﴿﴾﴿﴾﴿

پریس ریلیز

کوئٹہ19مارچ:۔پاکستان چیسٹ سوسائٹی سینٹر کی جانب سے گورننگ کونسل کے فیصلوں کی روشنی میں الیکشن برائے 2024-26 سیشن کیلئے سینٹر اور صوبائی چیپٹرز کا شیڈول جاری۔پاکستان چیسٹ سوسائٹی سینٹر اسلام آباد کی جانب سے الیکشن شیڈول برائے سیشن 2024-26 جاری کردیا گیا ہے۔ جسکے مطابق اس سیشن میں سینٹر 2024-26 بلوچستان چیپٹر کے پاس ہوگا۔ اس سلسلے میں مختلف پوسٹس صدر نائب صدر جنرل سیکرٹری فنانس سیکرٹری پبلیکیشن اینڈ انفارمیشن سیکرٹری کے تمام عہدوں کیلئے صرف بلوچستان چیپٹر کے ممبرز کا استحقاق ہوگا۔ اور بلوچستان کے ممبران ہی عہدیدار کا نام نامزد اور سیکنڈ کرسکیں گے۔ جبکہ ووٹ سارے چیپٹرز کے تمام ممبرز کاسٹ کرسکیں گے۔ اسی طرح صوبائی عہدوں صدر سینیر نائب صدر نائب صدر جنرل سیکرٹری فنانس سیکرٹری جوائنٹ سیکریٹری کلینکل سیکریٹری پبلیکیشن اینڈ انفارمیشن سیکرٹری ایگزیکٹو ممبرز 1 اور 2 کے صوبائی عہدوں کیلیے ممبر متعلقہ صوبائی چیپٹر کے ممبران ہی نامزدگی سیکنڈ اور سلیکٹ کرنے کے مجاز ہوں گے۔ اس سلسلے میں الیکٹرانک ووٹنگ کا طریقہ کار استعمال کیاجائے گا جس کیلئے سینٹر نے پاکستان چیسٹ سوسائٹی کی پی سی ایس ممبر شپ پورٹل پر ویبسائٹ جاری کردی ہے۔ اس سلسلے میں مختلف عہدوں کیلیے امیدواروں اور مجاز کنندہ پورٹل سے رجوع کریں گے۔ یہ ویب سائٹ 16 مارچ 2024 کی صبح سات بجے سے 19 مارچ 2024 کی رات 12 بجے تک کھلی رہے گی۔ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل 28 مارچ صبح 7 بجے سے 31 مارچ رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔ فائنل نتائج کا اعلان 2 اپریل 2024 کو کردیا جائے گا۔ جبکہ حلف برداری کی تقریب چیسٹ کون 2024 کے موقع پر اسلام آباد میں ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 21 مارچ ہوگی جبکہ امیدواروں کی حتمی لسٹ اور بلا مقابلہ منتخب ہونے والے ممبران کی لسٹ 26 مارچ کی رات تک پورٹل پر آجائے گی۔ پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان چیپٹر کے صدر ڈاکٹر مقبول احمد لانگو اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمود احمد شاہوانی کے مطابق صوبائی تمام ممبران بیان کردہ شیڈول کے مطابق اپنی اپنی نامزدگی اور تجویز کنندہ کی تائید کے ساتھ مقررہ تاریخوں تک جمع کروادیں۔ مزید تفصیلات کیلیے صوبائی رابطہ دفتر فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ رابطے کیلئے 03205696536 یا [email protected] پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

﴾﴿﴾﴿﴾﴿